چشمئی ہدایت
انوارالعلوم (جلد 22)
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۴۵
چشمہ ہدایت
حضور نے تقریر کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا :-
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي چشمہ ہدایت محسو الا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ
وتواصوا بالصبر لا یعنی دنیا پر نظر کر کے اور تاریخ عالم پر غور کر کے تمہیں دکھائی دے
سکتا ہے کہ ہر طرف گھاٹا ہی گھاٹا اور تباہی ہی تباہی اور جھگڑے ہی جھگڑے پائے جاتے
ہیں ۔ صرف ایک ہی چیز ہے جو ان تمام بداثرات سے پاک نظر آسکتی ہے اور وہ مومن
انسان ہے جو عمل صالح کرتا ہے اور تواصوا بالحق کرتا ہے اور تواصَوْا بِالصَّبْرِ کرتا
ہے ۔ گویا یہ چار چیزیں ایسی ہیں جو ساری دنیا کے فسادات کا علاج ہیں ۔ جن میں سے پہلی
اور سب سے اہم چیز ایمان ہے۔ یہ سیدھی بات ہے کہ اگر ایمان کامل کسی کو نصیب ہو جائے
تو پھر دنیا کی مشکلات اور دنیا کی تکالیف اس کی نگاہ میں بالکل بے حقیقت ہو جاتی ہیں ۔
احادیث میں ایک واقعہ بیان ہوا ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ ایمان کی کیا کیفیت ہوتی ہے
اور جب وہ کسی شخص کو سچے طور پر حاصل ہو جائے تو اُس کی نگاہ میں دنیا کتنی بے حقیقت
ہو جاتی ہے ۔
احد کی جنگ میں ایک واقعہ ایسا پیش آیا جس کے نتیجہ میں لوگوں میں یہ مشہور ہو گیا کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں ۔ تمام مدینہ میں گہرام مچ گیا اور عورتیں اور
بچے بلبلاتے اور چیختے ہوئے میدانِ جنگ کی طرف دوڑ پڑے ۔ شہر سے نکلنے والی عورتوں
میں ایک ستر سالہ بڑھیا بھی تھی اس کی بینائی بہت کمزور ہو چکی تھی اور اسے نہایت قریب
سے ہی کوئی چیز نظر آتی تھی دُور کی چیز کو وہ نہیں دیکھ سکتی تھی زیادہ تر دوسرے کو آواز سے
پہچانتی تھی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اُس وقت میدانِ جنگ سے بخیریت واپس
تشریف لا رہے تھے اور آپ کی خاص طور پر حفاظت کرنے کے لئے ایک انصاری صحابی
آپ کے ساتھ ساتھ چلے آ رہے تھے اور وہ اس فخر میں آپ کے اونٹ کی نکیل پکڑے
ہوئے تھے کہ ہم خدا کے رسول کو میدانِ جنگ سے زندہ سلامت لے آئے ہیں ۔ ان کے
دوسرے بھائی اسی جنگ میں شہید ہو چکے تھے ۔ جب مدینہ سے عورتوں اور بچوں کا ایک
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۴۶
چشمہ ہدایت
ریلا روتا اور بلبلاتا ہو انکل رہا تھا تو اس صحابی نے دیکھا کہ ان کی ستر سالہ بڑھیا ماں بھی
بے تابی کے ساتھ چلی آرہی ہے۔ اس نابینا بڑھیا کے قدم لڑکھڑا رہے تھے ۔ اُسے رستہ
نظر نہیں آتا تھا اور وہ پریشانی کے عالم میں ادھر اُدھر دیکھ رہی تھی ۔ جب اس صحابی نے ۔
اپنی ماں کو دیکھا تو انہوں نے کہا یا رَسُولَ اللہ ! میری ماں ! ، يَا رَسُولَ اللہ ! میری ماں ! اپنی ماں کو دیکھا تو انہوں نے کہا یا رَسُوا
مطلب یہ تھا کہ اس کا جوان بیٹا بڑھاپے کی عمر اور کمزوری میں مارا گیا ہے آپ اس کی
طرف توجہ فرمائیں تا کہ اس کے دل کو تسکین حاصل ہو ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
بھی اس بات کو سمجھ گئے ۔ وہ بڑھیا قریب آئی تو آپ نے فرمایا میری اونٹنی کو کھڑا کرو۔
پھر آپ نے اس عورت کو مخاطب کیا اور فرمایا اے خاتون ! میں تمہارے ساتھ ہمدردی کا
اظہار کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے تمہارے بیٹے کو شہادت کا رتبہ دیا وہ تمھیں صبر دے اور
تمہارے اس غم کو دور کرے ۔ نظر کی کمزوری کی وجہ سے وہ عورت ادھر اُدھر دیکھ رہی تھی کی
کہ یہ آواز مجھے کہاں سے آرہی ہے؟ وہ تو یہی سمجھتی تھی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
شہید ہو گئے ہیں اور آواز تھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ۔ دیکھتے دیکھتے آپ
کے چہرہ پر اس کی نظر پڑ گئی اور اس نے دیکھ لیا کہ آپ ہی ہیں اور آپ ہی بول رہے
ہیں ۔ اس پر تنک کر جیسے عورت خفگی میں بولتی ہے کہنے لگی یا رَسُولَ اللہ ! آپ بھی کیسی
باتیں کرتے ہیں ۔ یا رَسُول اللہ ! میرے بیٹے کا یہاں کیا ذکر ہے سوال تو آپ کی زندگی کا
تھا سو آپ خیریت سے آگئے بیٹے مرتے پھر میں ان کا کیا سوال ہے۔ ہے
تو حقیقت یہ ہے کہ اگر ہم کو خدا مل جائے اور اگر ہر قسم کے خطرات کو مول لینے کے
بعد خدا کا دامن ہمارے ہاتھ میں آجائے تو ہم تو یہی کہیں گے کہ قوم کیا ہوتی ہے تو میں
رہیں یا جائیں خدا ہمارا مددگار ہے۔ پس ہمیں ایمان کی فکر کرنی چاہئے اور سوچنا چاہئے کہ
آیا ہم جو کچھ کر رہے ہیں وہ خدا کے منشاء کے مطابق ہے یا وہ اُس معیار تک پہنچتا ہے جس
معیار تک پہنچنے کے بعد انسان ہر قسم کے روحانی خطرات سے محفوظ ہو جاتا ہے ۔
پہلی چیز ایمان ہے۔ دوسری چیز عملِ صالح ہے۔ تیسری چیز وصیت بالحق ۔ اور چوتھی - او
چیز وصیت بالصبر ہے۔ ان میں سے پہلی چیز کو لیتا ہوں یعنی ایمان ۔ ہم منہ سے کہہ دیتے
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۴۷
چشمہ ہدایت
ہیں کہ ایمان ۔ ایمان ۔ یا ایمان کا کیا ہے ۔ اللہ کا فضل ہے الحمد للہ ہمیں ایمان
نصیب ہے لیکن ہم کبھی یہ نہیں سمجھتے کہ ایمان ہوتا کیا ہے۔ آیا ایمان صرف پانچ حرفوں کے
جمع ہونے کا نام ہے؟ آخر ہر چیز کی کوئی حقیقت ہوتی ہے، خربوزہ کی کوئی حقیقت ہے ، آم کا ہر ۔
کی کوئی حقیقت ہوتی ہے ، ہم کپڑے کا لفظ بولتے ہیں تو اس کی بھی کوئی حقیقت ہوتی ہے ۔ لتے ہیں تو اس کی بھی کوئی حقیقت ہوتی ہے،
کپڑا کھڈ ربھی ہے، کپڑا کمخواب بھی ہے، کپڑا زربفت بھی ہے۔
پس ہمیں سوچنا چاہیئے کہ آخر یہ جو لفظ ایمان ہے اس کا کیا مفہوم ہے؟ ہم سمجھتے ہیں
کہ جب ہمارے دماغ میں کوئی عقیدہ راسخ ہو گیا اور ہم نے سمجھ لیا کہ فلاں چیز سچی ہے
اور ہم نے منہ سے کہہ دیا کہ یہ چیز سچی ہے تو گویا ہم کو ایمان نصیب ہو گیا حالانکہ اسلام یہ
معنے نہیں کرتا ۔ ایمان کا لفظ امن سے نکلا ہے اور امن تو آپ لوگ جانتے ہی ہیں روزانہ
بحث ہوتی ہے کہ دُنیا میں امن ہونا چاہئے ، امن ہونا چاہئے گو ساتھ ہی یہ بحث بھی ہوتی
ہے کہ جہاں احمدی جلسہ ہو اُس میں سر پھٹول ہونی چاہئے اور ان کے جلسہ کو برخاست کر
دینا چاہئے ۔ بہر حال ایمان کے معنے ہیں امن دینا۔ سو اب ایمان کے معنے خالی عقیدہ
کے مان لینے کے نہ ہوئے ایمان تو اُس چیز کو کہیں گے کہ کسی عقیدہ کو ایسا مان لینا جو امن
دے دے۔ اگر اس کے ساتھ اسے امن مل گیا ہے تو وہ ایمان ہے اور اگر امن نہیں تو نام
ہے ایمان نہیں ۔ اب ایک امن تو وہ ہے جو ہمارے دیکھنے میں نہیں آتا مثلاً لوگ کہتے ہیں
الْحَمْدُ يثه هم دوزخ سے بچ جائیں گے اور جنت میں چلے جائیں گے ۔ سو دوزخ کو کس
نے دیکھا اور جنت کو کس نے دیکھا ۔ ہندو بھی یہی کہتا ہے کہ میں دوزخ سے بچ گیا اور
جنت میں چلا گیا ۔ گتا ، سور ، بلی بن گئے تو دوزخ ہوگئی ، آدمی بن گئے تو جنت ہو گئی ۔ پس
وہ بھی یہی کہتا ہے ، بدھ بھی یہی کہتا ہے کہ بُرے اعمال ہوں گے تو جو نیں بھگتوں
گا ۔ بُرے اعمال نہ ہوئے تو نہیں بھگتوں گا ۔ عیسائی بھی یہی کہتا ہے کہ جس کے بُرے
اعمال ہوں گے وہ ہمیشہ ہمیش کی دوزخ میں جائے گا اور آگ اور پتھر اور گندھک اور کیا
کیا بلاؤں میں وہ جلایا جائے گا گا اور اور اگر عیسائیت پر پر پکا پکا ہوا ایمان ہوا اور مسیح پر پختہ ایمان
ہوا تو اگلے جہان میں نہایت ہی خوشحال قلب کے ساتھ رہے گا تو کیا فرق ہے ہمارے
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۴۸
چشمہ ہدایت
ایمان کا لفظ کہنے میں اور ان کے ایمان کے کہنے میں ، وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ ہمیں ایمان
حاصل ہے لیکن سوال یہ ہے کہ اگر کوئی ایسی چیز بھی ہو جس کو ہم دیکھ سکیں تو ہم اس سے
ایمان کی حقیقت پہچانیں گے ۔ اگلے جہان کی جو جنت ہے وہ عقل سے پہچانی نہیں جاسکتی ن کی حقیقت پہچا میں کے گے۔ وہ سے سے
اور نہ رؤیت میں آتی ہے صرف عقیدہ پر اس کی بنیاد ہے ۔ قرآن کہتا ہے تو ہم مانتے ہیں، آئی۔
انجیل کہتی ہے تو عیسائی مانتے ہیں ، وید اور اپنیشد کہتے ہیں تو ہند و مانتے ہیں، بدھ مذہب کی
کتابیں کہتی ہیں تو بدھ مانتے ہیں ، زرتشتی کتا بیں کہتی ہیں تو وہ مانتے ہیں ۔ نہ کسی نے
دیکھا نہ کوئی عقلی دلیل ایسی ہے جس کے ذریعہ اس کے وجود کو سامنے لاسکیں ۔ اب اگر کوئی
ایسی دلیل ہم کو مل جائے جسے دوسرے کے سامنے ہم ثابت کر سکیں اور کہہ سکیں کہ لو یہ معیار
ہے اور اسے ماننا پڑے کہ یہ ٹھیک ہے تو پھر بے شک ہم کہیں گے کہ چونکہ ایمان کے
پہچاننے کی دلیل صرف ہمارے پاس ہے تمہارے پاس نہیں اِس لئے ایمان صرف
ہمارے پاس ہی ہے ۔
اب ہم دیکھتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایمان کی کیا تعریف کی ہے
اس طرح آہستہ آہستہ اس کے معنے ہم پر کھلتے جائیں گے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
فرماتے ہیں کہ ایمان کا چھوٹے سے چھوٹا مزہ جو انسان کو حاصل ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ من
كَانَ أَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ اَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَرْجِعَ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ أَنْ أَنْقَذَهُ الله کے یعنی
ایمان لانے کے بعد اگر اُس کو آگ میں ڈال کر جلا دیا جائے تو وہ اس کو نہایت ہی پسند
کرے گا بہ نسبت اس کے کہ وہ اپنے اس عقیدہ کو چھوڑ دے اور گھر کی طرف لوٹ جائے
بعد اس کے کہ اللہ تعالیٰ نے اُس کو کفر سے بچا لیا ہے ۔
ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ پُرانے زمانہ کی اُمتوں میں سے جن کو ایمان نصیب
ہوتا تھا لوگ اُن کے سروں پر آرے رکھ کر انہیں چیر دیتے تھے اور وہ کٹ کر دوٹکڑے ہو
جاتے تھے لیکن اپنی بات پر قائم رہتے تھے کے صحابہ میں اس کی نظیریں بڑی کثرت سے
پائی جاتی ہیں ۔ حضرت بلال کو بھو کا رکھا جاتا تھا ، چوبیس گھنٹے ان کی خوراک کو بند رکھتے ۔ ،
اس کے بعد ان کو تپتی ہوئی ریت پر لٹاتے ، بڑا سا گرم پتھر ان کے سینہ پر رکھتے اور پھر ایک
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۴۹
چشمہ ہدایت
آدمی اُن کے سینہ پر چڑھ جاتا اور گو دتا ۔ پھر کہتے تھے کہو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
جھوٹے ہیں اور خدا تعالیٰ کے اور بھی شریک ہیں ۔ یہ لات منات اور عزی جو ہیں یہ سب
خدا کے شریک ہیں ۔ زبان اُن کی اٹک جاتی تھی ، گلا اُن کا خشک ہو جاتا تھا۔ حبشیوں کے منہ خدا کے تیر
سے یوں یوں بھی بھی ش نہیں نہیں کھلتا۔ نکلتا۔ جس جس وقت وقت ان ان کو کو بہت پیٹتے تو وہ کہتے تھے اَسْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا الله
اور جب بالکل ہی بے دم ہو جاتے تو وہ فرماتے اَحَدٌ اَحَدٌ یعنی خدا ایک ہی ہے ۔ ھے
غرض اس کا نمونہ مسلمانوں میں موجود ہے کہ کس کس طرح انہیں تکلیفیں دی گئیں مگر
پھر بھی وہ اپنے عقیدہ پر قائم رہے۔ اس کے مقابلہ میں وہ بھی مسلمان کہلانے والے لوگ
ہوتے ہیں جو معمولی لالچ کا بھی مقابلہ نہیں کر سکتے ۔
حضرت خلیفہ اول سُنایا کرتے تھے کہ کوئی مولوی صاحب میرے دوست تھے اور مجھے
ان پر بڑی حُسنِ ظنی تھی ، بظاہر بڑے نیک اور نمازی نظر آتے تھے ایک دن کسی نے مجھے
آ کر کہا کہ آپ فلاں مولوی صاحب کی بڑی قدر کرتے ہیں ۔ وہ بڑا ذلیل قسم کا آدمی ہے
میں نے کہا نہیں بڑا اچھا آدمی ہے کہنے لگا فلاں لڑکی جو شادی شدہ تھی اُس کی اس نے
دوسری جگہ شادی کر دی ہے۔ میں نے کہا تم الزام لگاتے ہو ایک دو دن کے بعد مولوی
صاحب جو مجھے ملنے کے لئے آئے تو میں نے کہا مولوی صاحب ! میں تو نہیں مانتا لیکن کسی
شخص نے یہ بات بتائی ہے اور میرا فرض ہے کہ آپ کو وہ بات پہنچا دوں اُس نے کہا ہے
کہ آپ نے ایک شادی شدہ عورت کا دوسری جگہ پر نکاح پڑھ دیا ہے ۔ کہنے لگا شادی
شدہ عورت کا دوسری جگہ پر نکاح - مولوی صاحب ! آدمی کو چاہئے کہ پہلے تحقیقات کرے
اور پھر دیکھے کہ کیا بات ہے یونہی کسی پر الزام نہیں لگانا چاہئے ۔ میں نے کہا یہی تو میری
غرض تھی اور میں خوش ہو گیا کہ معلوم ہوتا ہے بات جھوٹی ہے اور یہی میرا مطلب تھا لیکن
اس کے بعد کہنے لگا لگا مولوی صاحب ! یہ بتائیے نمبر دار نے چڑی جدًّا روپیہ جے جے کڑھ
کے میرے سامنے رکھ دیتا تے میں کی کردا۔
آپ فرماتے تھے میں نے سمجھا تھا کہ خبر نہیں مارا ہو گا ، بیٹا ہوگا ، گھر سے نکال دیا
ہوگا اور کیا کیا زمینداروں نے ظلم کیا ہوگا ۔ آخر کہلوا لیا ہو گا مولوی تھا ڈر گیا ۔ مگر ظلم کیا
انوار العلوم جلد ۲۲
لده۔
چشمہ ہدایت
نکلا؟ مجبوری کیا نکلی؟ مجبوری یہ نکلی کہ چڑی جدا روپیہ کڑھ کے آگے رکھ دتا تے میں کی
کر دا یہ آجکل کے مسلمانوں کی حالت ہے ۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے
ہیں کہ آرے سے تم کو چیر دیا جائے ، آگ میں تم کو جلا دیا جائے مگر تمہارے دل میں جو
یقین اور وثوق پیدا ہو چکا ہو وہ نہ نکلے اور تم اپنی بات پر قائم رہو اور یہ بھی ادنیٰ درجہ کا اور کا
ایمان ہے ۔ اس کے اوپر ایمان بڑھتا چلا جاتا ہے ۔ اب ہم ایمان کے سمجھنے میں ایک قدم
قریب ہو گئے لیکن یہ بھی بات ہے کہ ہر شخص کو آرے سے تو چیرا نہیں جاتا ، ہر شخص کو تو
آگ میں نہیں ڈالا جاتا ، ہر شخص کو تو پہاڑ سے گرایا نہیں جاتا ۔ جس کو گرائیں گے اُس کو تو
پتہ لگ جائے گا کہ ایمان اسے نصیب ہے یا نہیں ہمیں کس طرح پتہ لگے گا ؟ اُس کو تو پتہ
لگ گیا کہ ایمان کی کیا طاقت ہے ہمیں کس طرح پتہ لگے گا ؟ یہ معیار اگر مل جائے تو پھر
بے شک ہم مطمئن ہو جاتے ہیں کہ ہمیں ایمان حاصل ہے ۔
اس کے پہچاننے کے لئے ہم کو یہ مسئلہ یوں سمجھنا چاہئے کہ ایمان کے معنے ،
ہوئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایمان اُس عقیدہ کا نام ہے جو
غیر متزلزل ہو یعنی وہ کسی صورت میں بھی متزلزل نہ ہو سکے ۔ اب ہم رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے ہدایت لے کر خدائی قانون کی طرف جاتے ہیں کہ غیر متزلزل کونسی چیز ہوا
کرتی ہے یا دوسرے لفظوں میں یوں کہو کہ کسی چیز کو عام حالات میں کیا بات متزلزل کر دیا
کرتی ہے؟ یوں تو ایک پاگل ہوتا ہے وہ ہر بات کے متعلق قیاس کر لیتا ہے سوال یہ ہے
کہ ایک انسان جو معمولی عقل کا انسان ہے اور مشترک عقل اُس میں پائی جاتی ہے وہ
کیوں متنذ بذب ہوا کرتا ہے؟
اگر تم غور کرو گے تو تمہیں معلوم ہو گا کہ تین چیزیں ہیں جن کی وجہ سے انسان متزلزل
ہوا کرتا ہے۔ ایک متزلزل کرنے والی چیز ہوتی ہے عقیدہ اور نقل ۔ ایک شخص کو یقین ہے
کہ قرآن سچا ہے اُس کو اگر آ کر کوئی کہے کہ قرآن میں یہ لکھا ہوا ہے تو چاہے اس کا کوئی
کوئی
عقیدہ ہو اگر وہ قرآن کو سچا سمجھتا ہو گا تو فوراً کہہ دے گا کہ میری غلطی ہے قطع نظر اس کے وہ سی ہوگا تو فورا کہ سے نظر اس کے
س کے
کہ وہ بات ٹھیک ہے یا نہیں یہ جانے دو۔ لیکن جس کو کسی چیز پر عقیدت ہو جس کو نقل کہتے
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۵۱
چشمہ ہدایت
ہیں یعنی حوالہ کہ تمہارے مذہب میں یا فلاں کتاب میں یوں لکھا ہوا ہے اُس کی وجہ سے
انسان اپنے عقیدہ پر پکا ہوتا ہے ۔ جب اس سے ہٹا دو کہ یوں نہیں تو وہ ہل جاتا جاتا۔ ہے۔
میں نے پہلے بھی کئی دفعہ سنایا ہے کہ مولوی نظام الدین صاحب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ایک پُرانے دوست ہوا کرتے تھے ۔ مولوی محمد حسین صاحب
بٹالوی کے بھی وہ دوست تھے۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوی مسیحیت
کیا اور انہوں نے مخالفت کی اور کفر کے فتوے لگائے تو مولوی نظام الدین صاحب اُس
وقت حج کے لئے گئے ہوئے تھے ، اُنہیں حج کا بڑا شوق تھا ، ۱۲ حج اُنہوں نے کئے تھے،
جب حج سے واپس آئے اور انہوں نے سُنا کہ اس طرح جھگڑا ہو گیا ہے تو اُنہیں بڑا
افسوس ہوا اور قادیان پہنچے ۔ حضرت صاحب بیٹھے تھے کہنے لگے میں نے حج سے واپس
آکر کچھ باتیں سنی ہیں حضرت مسیح موعود علیہ اسلام نے فرمایا آپ نے کیا سُنا ہے؟ انہوں
نے کہا میں نے سنا ہے آپ کہتے ہیں حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں آپ نے
فرمایا میاں صاحب ! بات تو ٹھیک ہے ۔ وہ کہنے لگے قرآن میں تو اس کے خلاف لکھا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ اسلام نے فرمایا اگر قرآن میں اس کے خلاف لکھا ہوتا تو ہم فوراً
چھوڑ دیتے ۔ یہی تو سوال ہے ہم کہتے ہیں قرآن میں لکھا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام
فوت ہو گئے ہیں اور وہ کہتے ہیں نہیں لکھا ۔ وہ کہنے لگے قرآن میں تو بیسیوں آیتیں ہیں ۔
آپ نے فرمایا بیسیوں نہیں آپ ایک ہی لے آئے ۔ انہوں نے تو اپنے مولویوں سے سُنا
ہوا تھا کہ قرآن میں لکھا ہے حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہیں ، وہ تھے ان پڑھ مگر دیندار
بہت تھے کہنے لگے اچھا اگر میں سو آیت لے آؤں تو کیا آپ مان جائیں گے؟ آپ نے
فرمایا سو کا سوال نہیں ایک ہی لے آئیں ۔ اس پر انہیں مشبہ پڑا کہ شاید سو آیتیں نہ ہوں
کہنے لگے اچھا اگر میں پچاس آیتیں لے آؤں تو کیا آپ مان جائیں گے؟ حضرت
صاحب نے فرمایا میاں صاحب ! ہم نے کہہ جو دیا ہے کہ ایک آیت ہی لے آئیں تو ہم
اپنا عقیدہ چھوڑنے کے لئے تیار ہیں ۔ اس سے پھر ان کو اور شبہ پڑا اور آخر دس پر آگئے ۔
چونکہ ہر روز وعظ سنتے تھے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان پر زندہ ہیں اس لئے انہوں نے
-
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۵۲
چشمہ ہدایت
دوست
سمجھا کہ کم سے کم دس آیتیں تو ضرور ہوں گی اس سے کم تو نہیں ہو سکتیں ۔ پھر کہنے لگے اچھا
اقرار رہا مگر شرط یہ ہے کہ مولوی محمد حسین بٹالوی میرا بھی دوست ہے اور آپ کا بھی
ہے آپ جانتے ہیں اس کے دل میں بدظنی ہو گی وہ آپ کے اقرار کو یوں نہیں
مانے گا ۔ لاہور میں جامع مسجد میں جا کر اعلان کرنا پڑے گا کہ میری غلطی ہے ۔ آپ نے
فرمایا ضرور ۔ اُن دنوں حضرت خلیفہ اول جموں سے چھٹی لے کر لاہور آئے ہوئے تھے
اور مولوی محمد حسین صاحب نے آپ سے بحث شروع کر دی تھی کہ میرے ساتھ وفات مسیح
پر مباحثہ کر لو اور معیار کیا ہو گا حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے قرآن اور وہ کہتے تھے حدیث ۔
آخر بڑے جھگڑوں اور اشتہار بازیوں کے بعد اور پیغام رسانیوں کے بعد حضرت خلیفہ
اول نے مان لیا کہ اچھا تم بخاری کو اَصَحُ الْكُتُبِ بَعْدَ كِتَابِ اللہ کہتے ہو جو کچھ قرآن
اور بخاری میں لکھا ہو گا وہ میں مان لوں گا ۔ چینیاں والی مسجد میں مولوی محمد حسین صاحب
بیٹھے ہوئے تھے اُن کے ارد گرد اُن کے معتقد تھے اور وہ بڑے زور شور سے کہہ رہے تھے
تعلی کی اُن کو عادت تھی کہ دیکھونو ر الدین اتنا بڑا عالم بنا پھرتا ہے سارے ہندوستان میں
مشہور ہے میں نے اُس کو یہ دلیل دی اور اُس نے وہ دلیل دی ۔ اُس نے یوں کہا اور میں
نے اُسے یوں کہا۔ اور میں نے اُسے یوں پٹنی دی اور آخرا سے منوالیا کہ حدیث بھی پیش
ہو سکے گی ۔ اتنے میں بدقسمتی سے مولوی نظام الدین صاحب وہاں پہنچ گئے اور کہنے لگے
مولوی صاحب چھڈ و بھی تہانوں عادت ہے اینویں لمبے جھگڑے کرن دی ۔ میں
مرزا صاحب کو منوا آیا ہوں آپ قرآن سے دس آیتیں لکھ دیں ، میں ابھی مرزا صاحب کو
شاہی مسجد میں لاکر سب کے سامنے ان سے توبہ کراؤں گا ۔ اب عین موقع پر جو آ کر انہوں
نے یہ کہا دوسرے موقع پر بات ہوتی تو شاید وہ برداشت بھی کر جاتے تعلی تو اُن کی ساری
یہی تھی کہ نورالدین قرآن کہتا تھا اور میں نے حدیث منوالی ۔ اس موقع پر جو نظام الدین
صاحب نے یہ بات کہی تو مولوی محمد حسین صاحب غصہ میں آگئے اور کہنے لگے میں مہینہ بھر
توں حدیث ول لیا رہیا ، توں پھر قرآن ول لے گیا ہاں۔ میاں نظام الدین صاحب
نیک آدمی تھے ، جب اُنہوں نے یہ بات سنی تو اُن پر سکتہ سا آگیا اور بہت ہی افسردہ شکل
انوار العلوم جلد ۲۲
الدله
چشمہ ہدایت
بنا کر مجلس سے اُٹھے اور کہنے لگے ” چنگا مولوی صاحب ! جے ایہ گل ہے تو پھر جدھر
ہے اور
قرآن اُدھر میں۔
اور یہ کہہ کر وہ قادیان آئے اور اُنہوں نے بیعت کر لی ۔ تو حقیقت یہ ہے کہ جب
کسی شخص کو یقین ہوتا ہے نقل پر تو اُس کو اگر حوالہ دیا جائے تو وہ متزلزل ہو جاتا ہے۔ کو تواُس وہ کو ہے پر کو
دوسری چیز متزلزل کرنے والی عقل ہوتی ہے۔ عقل کا مادہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان میں
پیدا کیا ہے اور عقل سے انسان روزانہ فیصلے کرتا ہے ۔ اگر کسی شخص کی سمجھ میں آجائے کہ
عقل یوں کہتی ہے تو وہ بھی متزلزل ہو جاتا ہے ۔
تیسری چیز انسان کو متزلزل کرنے والی جذبات صحیحہ ہوتے ہیں ۔ بے شک عقل بھی
کام دیتی ہے اور نقل بھی کام دیتی ہے۔ لیکن اگر فطرت کوئی بات کہتی ہو تو جس کو نہ قرآن
کا پتہ ہو نہ حدیث کا پتہ ہو، پہاڑوں میں رہنے والا ہو وہ بھی کہہ دے گا کہ بات درست
ہے ۔ مثلاً بچے کی محبت یا بچہ کے لئے قربانی کیا کسی آیت کے تحت ہے یا حدیث کے ماتحت
ہے؟ یہ محض فطرت کے ماتحت کی جاتی ہے۔ اگر کسی کے جذبات انگیخت میں آجائیں اور
اسے کہا جائے کہ یہ فطرت کے خلاف ہے۔ کسی ماں کو کہا جائے کہ یہ بات تیرے ماں
ہونے کے خلاف ہے ۔ کسی باپ کو یہ کہا جائے کہ یہ تیرے باپ ہونے کی حیثیت کے
خلاف ہے تو وہ فوراً پُرانے خیالات کو چھوڑ دے گا اور سمجھے گا کہ میں باپ ہوں جو چیز
میرے باپ ہونے کے خلاف ہے اُس کو میں اختیار نہیں کر سکتا ۔ تو تین چیزیں ہیں جن
سے کوئی چیز متزلزل ہو سکتی ہے۔ نقل ، عقل اور جذبات صحیحہ ۔ جس چیز کی تائید میں نقل ، عقل
اور جذبات صحیحہ ہوں اُس میں تزلزل کبھی نہیں آسکتا کیونکہ انہی تین چیزوں سے انسان
بدلا جاتا ہے۔ اگر یہ تینوں چیزیں اس کی تائید میں ہو جائیں تو پھر اسے متزلزل کرنے والی
اور کوئی چیز نہیں ہو سکتی ۔
اب ہمارے پاس دلیل آ گئی جس سے بغیر آگ میں ڈالے جانے کے، بغیر آرے
پاس
ہے تیرے جانے کے ہم پہ لگا سکتے ہیں کہ ہمارے اندر موجود ہے ۔ اگر ہار ہے سے چیرے جانے کے ہم پتہ لگا سکتے ہیں کہ ہمارے اندر ایمان موجود ہے ۔ اگر ہمارے رہم پتہ لگ سکتے ہیں کہ ہمارے ایمان موجود ہے۔ ہمارے
عقیدے عقل کے مطابق ہیں ، نقل کے مطابق ہیں ، جذبات صحیحہ کے مطابق ہیں تو سیدھی
انوار العلوم جلد ۲۲
لدوله
چشمہ ہدایت
بات ہے کہ جب تک ہمارے ہوش قائم ہیں ، جب تک ہم پاگل نہیں ہو جاتے ہم اُنہیں
بھی نہیں چھوڑ سکتے ۔ لالچ سے انسان چھوڑ سکتا ہے لیکن دل سے وہ کبھی الگ نہیں ہو سکتا ۔
یہی ایمان کے پرکھنے کا ذریعہ ہے۔ اور وہی قوم ایماندار ہو سکتی ہے جس میں یہ تینوں
پائی جائیں۔ یوں تو ہر قوم کہتی ہے کہ ہم ایماندار ہیں عیسائی بھی کہتے ہیں کہ ہم اندار ہیں عیسائی بھی کہتے ہیں کہ ہم
اور
ایماندار ہیں اور ہندو بھی کہتے ہیں کہ ہم ایماندار ہیں ، سکھ بھی کہتے ہیں کہ ہم ایماندار ہیں ،
زرتشی بھی کہتے ہیں کہ ہم ایماندار ہیں ، مسلمانوں میں سے حنفی ، شافعی جنبلی سب کہتے ہیں
کہ ہم ایماندار ہیں مگر سوال یہ ہے کہ جو کچھ ان کے عقیدے ہیں اگر وہ نقل عقل
جذبات صحیحہ کے مطابق ہیں تو پھر وہ غیر متزلزل ہیں کیونکہ ایمان کی تعریف میں شامل ہیں
اور اگر ان کے عقیدے اور ان کے خیالات متزلزل ہو سکتے ہیں کسی جگہ عقل کے خلاف
ہیں ، کسی جگہ نقل کے خلاف ہیں ، کسی جگہ جذبات صحیحہ کے خلاف ہیں تو سمجھ لو کہ چاہے وہ کتنا
ہی یقین ظاہر کرتے ہوں قسمیں کھاتے ہوں ، روتے ہوں ، چلاتے ہوں ، جس دن بھی
ان کے کان کھلے اور عقل اندر آئی ، جس دن بھی ان کے کان کھلے اور نقل اندر آئی،
جذبات صحیحہ اندر آئے اُسی دن اُن کا ایمان متزلزل ہو جائے گا ۔ یہی وہ ایمان ہوتا ہے
جس کے متعلق کہتے ہیں کہ
کیا ایک چلو پانی سے ایمان بہہ گیا
چنانچہ دیکھو یہ ایک ایسا مسئلہ تھا کہ اس کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں
غیر لوگ بھی سمجھ گئے تھے ۔ وہ ایمان نہیں لائے تھے مگر سمجھ گئے تھے ۔ چنانچہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے بادشاہوں کو جو تبلیغی خط لکھے تو ایک خط ہرقل کے نام بھی تھا۔ جب
اس کے پاس خط پہنچا تو اس نے کہا کہ عرب کا کوئی آدمی لاؤ جس سے میں پوچھوں کہ
حقیقت کیا ہے؟ اتفاق کی بات ہے کہ ابوسفیان جو اُس وقت مکہ کے سردار تھے اور اسی
طرح مکہ کے چند اور آدمی تجارت کے لئے وہاں گئے ہوئے تھے، سپاہی اُنہیں پکڑ کر لے کے ۔
آئے ۔ اُس نے ابوسفیان کے پیچھے اس کے ساتھیوں کو کھڑا کر دیا اور کہا کہ میں اس سے
چند سوال کرونگا اگر یہ سچ بولے تو چپ رہنا اور اگر کسی بات میں اس نے جھوٹ بولا تو تم
انوار العلوم جلد ۲۲
پکڑ لینا چنانچہ ابوسفیان کھڑے ہو گئے ۔
۴۵۵
چشمہ ہدایت
بعد میں جب وہ اسلام لائے تو اُنہوں نے بتایا کہ کئی جگہ میرا دل چاہتا تھا کہ میں
جھوٹ بولوں لیکن پھر میں رُک جاتا تھا اس خیال سے کہ میرے ساتھی ہی مجھے جھٹلا دیں
گے۔ اُس نے جو سوال کئے اُن میں سے ایک یہ بھی تھا کہ يَرْتَدُّ أَحَدٌ مِّنْهُمْ سُخْطَةً لِدِينِهِ
کہ کیا کوئی اس کے دین سے اس طرح بھی مرتد ہوتا ہے کہ خود اس کے دین سے اُس کو
نفرت ہو؟ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اُسے نفرت ہو جائے ، رت ہو جائے ، صحابیوں سے نفرت
ہو جائے ، روپیہ پر جھگڑا ہو جائے ، زمین پر جھگڑا ہو جائے اور وہ مرتد ہو جائے تو یہ اور
بات ہے۔ میرا مطلب یہ ہے کہ جو عقیدہ یہ شخص پیش کرتا ہے ۔ مثلاً کہتا ہے خدا ایک ہے تو
کیا کوئی ایسا شخص بھی ہے جو مرتد ہونے کے بعد یہ کہنا شروع کر دے کہ مجھ پر اب ثابت
ہو گیا ہے کہ خدا ایک نہیں دو ہیں کیا ایسا بھی کبھی ہوتا ہے؟ ابوسفیان نے کہا نہیں ۔ چنانچہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مرتد تو ہوئے ہیں ۔ کئی مرتدین کا تاریخ میں
ذکر آتا ہے لیکن دیکھو اُس نے یہ نہیں پوچھا کہ مرتد ہوتے ہیں یا نہیں؟ کیونکہ وہ جانتا تھا
کہ مرتد تو لوگ ہوتے ہی ہیں ۔ شیطان خدا سے مرتد ہوا۔ پس مرتد ہونا کوئی بات نہیں
سُخْطَةً لِدِينِهِ اِس کے عقیدہ کو غلط سمجھ کر الگ ہونا اصل چیز ہے ۔ جب اُس نے کہا نہیں تو
اُس نے کہا بس میں جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے نبیوں کی یہ علامت ہوا کرتی ہے ۔ ان سے
لڑائیاں بھی ہو سکتی ہیں ، لالچوں کے مارے بھی لوگ اُن سے الگ ہو سکتے ہیں لیکن وہ
ایسی سچائی پیش کرتے ہیں کہ انسان اُس سچائی سے نفرت نہیں کر سکتا ، جس نے ایک دفعہ مانا
وہ جہاں جائے اُس عقیدہ کو وہ چھوڑ نہیں سکتا ۔
ہر قل کا یہ سوال بتاتا ہے کہ وہ جانتا تھا کہ سچے نبی کے ساتھ یہ تین چیزیں ہوتی
نقل صحیح عقل صحیح اور جذبات صحیحہ ۔ جب یہ تین چیزیں ہوں تو ایمان میں تزلزل نہیں
آ سکتا اس لئے وہ جب بھی مرتد ہو گا عقیدہ سے نہیں ہوگا ۔ یہی چیز ہے جس کو قرآن کریم
میں بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہتا ہے کہ ان کافروں سے کیے
کہو کیا تم نہیں دیکھتے کہ تم میں سے لوگ ہم میں آ رہے ہیں اور گو کوئی کوئی ہمارا بھی تم میں کر میں
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۵۶
چشمہ ہدایت
چلا جاتا ہے لیکن تم یہ تو سوچو کہ اَدْعُوا إلى الله ت عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي
فرق یہ ہے کہ کوئی شخص میرے عقیدہ کو جھوٹا سمجھ کر تم میں نہیں جاتا۔ لالچ سے جاتا ہے، ڈر
سے جاتا ہے ، مصیبتوں سے خوف کھا کر جاتا ہے ، قوم کی خوشنودی کے لئے جاتا ہے ۔ اور سے جاتا ہے، سے کھا ہے ، کے
رے پاس آتا ہے وہ کسی لالچ سے نہیں آتا کسی فریب سے نہیں آتا بلکہ میرے عقیدہ کو
جو میرے
سچا سمجھ کر میرے پاس آتا ہے یہ فرق ہے جو پایا جاتا ہے ۔
اب دیکھو یہ کتنا سیدھا سادہ اور واضح اصول مقرر ہو گیا ۔ ہم ایک عیسائی کے سامنے
بھی اسے ثابت کر سکتے ہیں ، ایک ہندو کے سامنے بھی اُسے ثابت کر سکتے ہیں۔ ایک
یہودی کے سامنے بھی اسے ثابت کر سکتے ہیں آخر کوئی بتائے کہ عقل صحیح اور نقل صحیح اور
جذبات صحیحہ کے سوا اور کونسی چیز ہے جو انسان کو متزلزل کرنے والی ہے اور یہ چیزیں جس
کی تائید میں ہوں کیا اس کو کوئی متزلزل کر سکتا ہے؟ یہی حال اب دیکھو کہ کوئی شخص
احمدیت سے اس کے عقیدہ کی وجہ سے مرتد نہیں ہوتا ، کوئی شخص تم نے نہیں دیکھا ہوگا جو یہ
کہے کہ میری سمجھ میں آگیا کہ انسان مرا نہیں کرتے لیکن تم سارے کے سارے اس لئے
احمدی ہو کہ تم کہتے ہو سب لوگ مرا کرتے ہیں ۔ اسی طرح ہمیں کوئی شخص ایسا نظر نہیں آتا
جو احمدیت سے مرتد ہوا ہو اور اس نے یہ کہنا شروع کر دیا ہو کہ حضرت صاحب نے کہہ دیا
تھا کہ قرآن میں کوئی آیت منسوخ نہیں یہ کتنا ظلم تھا میں تو قرآن میں بیسیوں آیتیں منسوخ
دکھا سکتا ہوں ۔ یوں بیسیوں احمدی ایسے نکل آئیں گے جو کہیں گے کہ میرا مقدمہ تھا خلیفہ
صاحب نے غلط فیصلہ کر دیا ، میری جائیدا دلوٹ لی ، میری فلاں رقم کھا لی یا میری بیوی
کو خلع دلا دیا اور پھر وہ چلا جاتا ہے سو دفعہ چلا جائے مگر وہ اس لئے نہیں جائے گا کہ اب
مجھے پتہ لگ گیا ہے کہ قرآن میں کچھ آیتیں منسوخ بھی ہیں۔ یا ہم کہتے ہیں قرآن میں
ترتیب ہے اور وہ کہنا شروع کر دے کہ قرآن بے ترتیب ہے ۔ تو سُخُطَةً لِدِينِہ کوئی شخص
احمدیت سے مرید ؟ ند نہیں ہوتا لیکن سُخْطَةً لِدِينِهِ تم سارے کے سارے غیر احمدیت سے
۔
آئے ہو ، تم سارے غیر احمدیت سے اس لئے آئے ہو کہ تمہیں وہ عقائد عقل کے خلاف نظر
آئے نقل کے خلاف نظر آئے ، جذبات صحیحہ کے خلاف نظر آئے۔ بہت کم تعداد میں