چشمئی ہدایت
انوارالعلوم (جلد 22), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۵۷
چشمہ ہدایت
ہمارے ہاں مرتد ہوئے ہیں لیکن ان سب مرتدوں میں سے ہم نے کسی کو بھی نہیں دیکھا
جس نے احمدیت کے عقائد کو ترک کر دیا ہو ۔ ہم نے دیکھا ہے بیسیوں سال کے مرتد بھی
ملیں اور اُن سے پوچھا جائے کہ وفات مسیح کے متعلق کیا خیال ہے؟ تو وہ کہتے ہیں وہ تو
مرزا صاحب نے سچ ہی کہا ہے عیسی تو مرا ہی ہوا ہے ۔
ہر
غرض میں تمہیں بتاتا ہوں کہ تمہارے لئے حصول ایمان کے مواقع موجود ہیں ۔ میں
ی نہیں کہتا کہ تم میں سے ہر شخص کے اندر ایمان موجود ہے، میں یہ بھی نہیں کہتا کہ تم میں سے
ہر شخص کے اندر ایمان موجود ہونا ضروری ہے ۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ تمہارے لئے
ایسے مواقع ضرور موجود ہیں کہ بغیر اس کے کہ تم کو تلوار سے کاٹا جائے ، بغیر اس کے کہ تم کو
آگ میں ڈالا جائے، بغیر اس کے کہ تم کو پہاڑ سے گرایا جائے تم کہہ سکتے ہو کہ ہم میں
ایمان موجود ہے۔ تم اپنے عقیدوں کو نمبر وار لکھ لو اور پھر دیکھو کہ عقل اُن کی تائید کرتی ہے
یا نہیں ؟ نقل اُن کی تائید کرتی ہے یا نہیں؟ جذبات صحیحہ اُن کی تائید کرتے ہیں یا نہیں ؟ تم
زبان پر میٹھا رکھو تو تمہاری زبان چاہے دس کروڑ بادشاہ تم کو کہے کہ کہو یہ چیز کڑوی ہے وہ
کبھی اُسے کڑوا نہیں کہے گی لیکن لالچ میں آجاؤ تو پانچ روپے لے کر کونین کے متعلق بھی
تم کہہ سکتے ہو کہ وہ کڑوی نہیں ۔ پس لالچ اور چیز ہے ورنہ جس شخص کے ساتھ یہ تینوں
باتیں مل جائیں گی وہ یقین اور وثوق کے ساتھ آپ ہی آپ فیصلہ کر سکتا ہے ۔ جوانی میں
فیصلہ کر سکتا ہے ، بچپن میں فیصلہ کر سکتا ہے کہ میں اس مقام پر اب کھڑا ہو گیا ہوں کہ اب
میرے لئے ایسے مواقع موجود ہیں کہ میرے ایمان کو کوئی اور ورغلا نہیں سکتا ۔ نہ
بادشاہتیں مجھے ہلا سکتی ہیں ، نہ حکومتیں ہلا سکتی ہیں نہ کوئی اور طاقت ہلا سکتی ہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے احمدیت کے جو اصول دنیا کے سامنے پیش
فرمائے ہیں وہ اگر چہ بہت سے ہیں مگر میں اس وقت صرف دس موٹے موٹے اُصول
پیش کرتا ہوں جن سے پتہ لگ سکتا ہے کہ اس وقت حقیقی ایمان ہمارے پاس ہے یا ہمارے
غیر کے پاس ۔ آپ نے بتایا کہ : -
ا تمام انسان جو اب تک پیدا ہوئے اپنا کام ختم کر کے فوت ہو چکے ہیں ، خواہ وہ بڑے
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۵۸
چشمہ ہدایت
ہوں خواہ چھوٹے ، خواہ روحانی بزرگ ہوں یا مادی ۔
۲- رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان معنوں میں خاتم النبیین تھے کہ تمام سابقہ نبیوں کی
نبوت آپ کی تصدیق کے بغیر ثابت نہیں ہو سکتی اور آئندہ آنے والے مامورین بھی ی کے بغیر نہیںہوسکتی اور و
آپ کی مہر سے ہی کسی درجہ کو پہنچ سکتے ہیں۔ محض آخری ہونا کوئی فخر کی بات نہیں ۔ سکتے محض
- اسلام کا روحانی غلبہ تمام دنیا پر ہوگا ۔
-۴- الہام الہی کا دروازہ قیامت تک کھلا ہے ۔
۔
-
۵- قرآن کریم ایک زندہ نا قابلِ منسوخ اور ایک غیر محدود مطالب والی کتاب ہے۔
- خدا تعالیٰ ہمیشہ اپنی قدرتوں کے ذریعہ سے اپنے آپ کو ظاہر کرتا رہتا ہے۔
۔ مذہب کی بنیا د ا خلاق پر ہے۔
قانون شریعت اور قانونِ قدرت کا متشارک اور متشابہہ ہونا ضروری ہے ۔
۹ اسلام کے تمام احکام حکمت پر مبنی ہیں اور اسی وجہ سے قرآن کریم کے مطالب میں
ترتیب پائی جاتی ہے ۔ ہے۔
۱۰ - خدا تعالیٰ ہمیشہ ایسے آدمی پیدا کرتا ہے جو تزکیۂ نفس کریں ۔
اب ہم نمبر وار ایک ایک عقیدہ کو لیتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ وہ عقائد جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام نے پیش فرمائے آیا نقل ان کی تائید کرتی ہے ، عقل ان کی
تائید کرتی ہے یا جذبات صحیحہ ان کی تائید کرتے ہیں؟ اگر یہ تینوں چیزیں ان عقائد کو
درست تسلیم کرتی ہوں تو یہ لازمی بات ہے کہ وہی عقائد آخر دنیا میں قائم ہوں گے اور ہر
وہ شخص جو مذہب پر ایمان رکھتا ہوگا، ہر وہ شخص جس کے دماغ میں عقل کا مادہ ہوگا اور ہر وہ
شخص جس کی فطرت میں جذبات صحیحہ پائے جاتے ہوں گے وہ ان عقائد کو تسلیم کئے بغیر
نہیں رہ سکے گا ۔
پہلی چیز جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پیش فرمائی وہ یہ ہے کہ ہر انسان
خواہ وہ چھوٹا ہو یا بڑا، خواہ نبی ہو یا غیر نبی اپنا وقت ختم کر کے اور اُس طبعی عمر کو پا کر جو
سنت اللہ میں پائی جاتی ہے آخر فوت ہو جاتا ہے ۔ یہ عقیدہ ہے جو حضرت مسیح موعود
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۵۹
چشمہ ہدایت
علیہ السلام نے پیش فرمایا لیکن غیر احمدی علماء سنی کیا اور شیعہ کیا اور حنفی کیا اور شافعی کیا اور
حنبلی کیا اور مالکی کیا سب یہ کہتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام اب تک آسمان پر زندہ
موجود ہیں وہ فوت نہیں ہوئے اور یہ کہ آخری زمانہ میں وہی دوبارہ دنیا میں آئیں گے وبارہ
اور امت محمدیہ کی اصلاح کریں گے ۔
اب اس مسئلہ میں ہم یہ دیکھتے ہیں کہ آیا نقل ان کی تائید کرتی ہے؟ پہلی چیز قرآن مجید
ہے قرآن کریم سے وہ صرف یہ آیت پیش کرتے ہیں کہ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ
وَ لكِنْ شُبِّهَ لَهُم ، اور وہ اس سے یہ استدلال کرتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام
زندہ ہیں حالانکہ ایک بچہ بھی ان کے اس استدلال کو سُن کر ہنس پڑے گا ۔ مثلاً وہی لوگ جو
اس آیت کو پیش کرتے ہیں ان سے پوچھا جائے کہ کیا آپ کے پردادا کو قتل کیا گیا تھا یا
ان کو صلیب دیا گیا تھا ؟ اور جب وہ کہیں نہیں تو پوچھا جائے کہ پھر کیا وہ زندہ ہیں؟ تو وہ
کہیں گے نہیں وہ تو فوت ہو گئے ۔ یہ کونسی دلیل ہے کہ جسے قتل نہ کیا جائے یا صلیب پر نہ لڑکا یا
جائے تو وہ زندہ ہوتا ہے سب ہنس پڑیں گے کہ کیسا بیوقوفی کا سوال ہے ۔ وہ اگر قتل نہیں
ہوئے یا صلیب نہیں دیئے گئے تو زندہ کس طرح ہو گئے ۔ مگر حضرت عیسی علیہ السلام کے
متعلق یہی الفاظ آگئے تو لوگوں نے نتیجہ نکال لیا کہ چونکہ وہ قتل نہیں ہوئے اور چونکہ وہ
صلیب نہیں دیئے گئے اس لئے ثابت ہوا کہ وہ زندہ ہیں ۔ گویا جسے نہ قتل کیا جائے نہ
صلیب دیا جائے وہ زندہ ہوتا ہے ۔ ان لوگوں کی مثال بالکل ویسی ہی ہے ، جیسے کہتے ہیں
کہ کسی شخص کو بگولے نے اڑایا اور ایک باغ میں لا کر گرا دیا۔ اتفاقاً وہاں انگور کی کچھ بیلیں
تھیں ۔ اُس کے اِدھر اُدھر ہاتھ مارنے سے بہت سے انگور گرے اور جمع ہو گئے اُسے لالچ
آئی اور اُس نے ٹوکرا بھرا اور سر پر رکھ کر گھر کی طرف چل پڑا ۔ راستہ میں مالک نے دیکھ
لیا او اُس نے پوچھا کہ یہ انگور کہاں لئے جا رہے ہو؟ کہنے لگا پہلے ساری بات سُن لو پھر خفا
ہونا۔ بات یہ ہے کہ مجھے بگولے نے اُڑا کر تمہارے باغ میں پہنچا دیا۔ جہاں گر ا وہاں
انگور کی بیلیں تھیں ، ہاتھ اِدھر اُدھر مارے تو انگور گر کر پاس ہی ٹوکرا پڑا ہوا تھا سب اس میں
جمع ہو گئے اب فرمائیے اِس میں میرا کیا قصور ہے؟ اُس نے کہا اتنا تو درست ہے لیکن
انوار العلوم جلد ۲۲
٤٦٠
چشمہ ہدایت
تمہیں یہ کس نے کہا تھا کہ انگور کا ٹوکرا اُٹھا کر سر پر رکھ کر گھر کی طرف چل پڑو؟ کہنے لگا
بس یہی میں بھی سوچتا چلا آ رہا تھا کہ یہ بات کیا ہوئی ۔ یہی حال ان کا ہے کہ مسیح کو قتل نہیں
کیا گیا ، مسیح کو صیاب نہیں دیا گیا اس سے ثابت ہوا کہ مسیح آسمان پر اٹھا لیا گیا ہے اور اب یاب ہیں دیا گیا اس
وہ سوچ رہے ہیں کہ یہ بات کیا ہوئی ؟ کیا جسے قتل نہ کیا جائے یا جسے صلیب نہ دیا جائے وہ
آسمان پر چلا جاتا ہے۔ اس کے مقابلہ میں ہم بیسیوں آیات پیش کرتے ہیں جن سے
واضح ہوتا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں ۔ پھر صحابہ کا اجماع بھی اسی پر
ہوا کہ تمام رسول فوت ہو چکے ہیں اور یہ پہلا اجماع تھا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
وفات پر ہوا ۔ اگر حضرت عیسی علیہ السلام زندہ ہوتے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فوت ہو جاتے تو حضرت عمرؓ کی تو جان ہی نکل جاتی ۔ غرض نقلی طور پر کوئی چیز بھی نہیں جو
ہمیں اس عقیدہ سے متزلزل کر سکے ۔
رض
باقی رہی عقل ۔ سو عقلی طور پر دلیل استقرائی ہمارے حق میں ہے ہم دیکھتے ہیں کہ جو
بھی پیدا ہوتا ہے وہ مرتا ہے ۔ استثناء یہ لوگ بتاتے ہیں کہ عیسی پیدا ہوا اور وہ مرا نہیں ۔ ہم
دیکھتے ہیں کہ آم کے درخت کو ہمیشہ آم ہی لگیں گے لیکن یہ لوگ ہم سے یہ منوانا چاہتے ہیں
کہ استثنائی طور پر کیکر کو بھی آم لگ جاتا ہے ہم کہیں گے عقل اس کو نہیں مانتی۔ عقل یہی کہتی
ہے کہ کیکر کو آم نہیں لگ سکتا ہمیشہ آم کے درخت کو ہی آم لگے گا ۔ اسی طرح جو شخص بھی پیدا
ہوا وہ مرا اور جو شخص بھی پیدا ہو گا وہ مرے گا ۔ پھر عیسی کا استثناء کیسا ؟ ابھی ہمارے اخبار
میں ایک مضمون چھپا ہے کسی غیر احمدی نے نظم کہتے ہوئے ایک شعر کہہ دیا کہ :-
جناب موسیٰ عیسی کے بعد دنیا سے
ہوئے رسول معظم بھی سوئے خلد رحیل
اب شعر سے صاف ثابت ہوتا تھا کہ موسیٰ عیسی سب فوت ہو چکے ہیں، لیکن جب اُس کی
سے کہا گیا کہ دیکھو تم نے خود اقرار کر لیا ہے کہ عیسی فوت ہو چکا ہے تو اب اس ڈر سے کہ
لوگ مجھے کیا کہیں گے اُس نے یہ لکھنا شروع کر دیا کہ اس کے یہ معنے تھوڑے ہی ہیں کہ
عیسی فوت ہو چکا ہے یہ تو اپنی طرف سے معنے کر لئے گئے ہیں ۔ اب بات کیا ہے؟ بات یہ
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۶۱
چشمہ ہدایت
ہے کہ سچی بات منہ سے نکل جایا کرتی ہے۔ کہتے ہیں کہیں چوری ہو گئی مگر پولیس کو چور کا
پتہ نہیں لگتا تھا ۔ جس نے چوری کی تھی وہ کوئی نیا نیا چور بنا تھا ۔ اُسے خوف پیدا ہوا کہ کہیں
میں پکڑا نہ جاؤں وہ پولیس کے ساتھ ساتھ رہنے لگا اور جب اُنہوں نے تفتیش شروع کی تو اور
وہ اپنی عقلمندی جتانے کے لئے جتانے لگا کہ معلوم ہوتا ہے پہلے چور یہاں آیا پھر آگے کے
بڑھا پھر اندر داخل ہوا اور آخر اُس نے اسباب اُٹھا کر گٹھڑی میں باندھ لیا ، اس کے بعد اُٹھا لیا،
وہ دیوار پھاند کر نکلنے لگا تو گٹھڑی اور میں باہر ۔ پولیس والوں نے جھٹ اُسے گرفتار کر لیا
اور کہا کہ اب آپ بھی باہر نہیں رہ سکتے ۔ تو بات یہ ہے کہ دماغ میں تو یہی گھسا ہوا ہے کہ
ہر شخص مرتا ہے اور عقل اسی کی تائید کرتی ہے چنانچہ جہاں بے ساختہ شعر کہنا پڑے وہاں
اُن کی زبان سے یہی نکل جاتا ہے کہ موسی" کہاں اور عیسی" کہاں سب فوت ہو چکے ہیں ۔
جذبات صحیحہ کو لے لو تو کوئی مسلمان بھی یہ برداشت نہیں کرے گا کہ محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم تو فوت ہو جائیں اور حضرت عیسی کو سنبھال کر رکھ لیا جائے ۔ آخر تم کونسی
چیز سنبھال کر رکھا کرتے ہو اچھی چیز یا بری چیز؟ ہمیشہ اچھی چیز سنبھال کر رکھی جاتی ہے
مثلاً گھر میں کباب پکتے ہیں تو ایک دو شامی کباب تم سنبھال کر رکھ لیتے ہو کہ بچہ صبح ناشتہ
کر لے گا۔ لیکن کبھی ایسا نہیں ہوا کہ دال خراب ہو گئی اور تم نے اُسے سنبھال کر رکھ لیا ہو کہ
صبح بچے کو کھلائیں گے یا اچھا کوٹ تو تم سنبھال کر نہ رکھو اور پھٹا ہو ا کوٹ سنبھال لو کہ اگلے
سال عید کے موقع پر پہنیں گے ۔ اگر خدا نے کسی نبی کو سنبھال کر ہی رکھنا تھا تو تم میں تو عقل
ہے کہ تم شامی کباب سنبھال کر رکھو ، سڑی ہوئی دال نہ رکھو لیکن خدا نے سنبھالنا چاہا تو
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ سنبھالا عیسی کو سنبھالا ۔
دوسری چیز مسئلہ نبوت ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ وسلام نے رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے کے یہ معنے بیان فرمائے ہیں کہ آپ اپنے درجہ اور
روحانی کمالات میں تمام انبیائے سابقین سے افضل واعلیٰ ہیں اور کسی نبی کی نبوت بھی
آپ کی تصدیق کے بغیر ثابت نہیں ہو سکتی آپ تصدیق کرتے ہیں تو اُس کو نبی نبی نبی تسلیم کیا کیا جاتا
ہے اگر آپ تسلیم نہ کریں اور آپ کی مہر تصدیق اُس کی نبوت پر نہ لگے تو وہ کبھی نبی تسلیم
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۶۲
چشمہ ہدایت
نہیں کیا جا سکتا ۔ اب دیکھ لو جہاں تک نقل کا سوال ہے سارا قرآن اس مضمون کی تصدیق
کرتا ہے ۔ چنانچہ قرآن کریم وضاحتاً بتاتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلے نازل
نے کی جمہ
ہونے والی کتب کی تصدیق کرتے ہیں یعنی جب تک آپ کی تصدیق نہ ہو اور
جب تک
آپ کی طرف سے اعلان نہ ہو کہ فلاں کتاب خدائی تھی اور فلاں نبی خدا تعالیٰ کی طرف
سے تھا اُس وقت تک نہ اُس کتاب کا منجانب اللہ ہونا تسلیم کیا جا سکتا ہے اور نہ اُس نبی کی
نبوت تسلیم کی جاسکتی ہے۔ عقلاً دیکھ لو کہ کیا کوئی نبی بھی دنیا میں ایسا پایا جاتا ہے جس کے
حالات کو پڑھ کر ہم خود یہ فیصلہ کرسکیں کہ فلاں شخص نبی تھا ۔ ہم اگر کسی کو نبی تسلیم کرتے ہیں
تو محض اس لئے کہ قرآن نے کہا کہ وہ نبی تھا۔ یا قرآن نے ہمیں نبیوں کی شناحت کے
اُصول بتائے ہیں کہ فلاں فلاں اُمور کا نبیوں میں پایا جانا ضروری ہے ورنہ اُن کے
حالات جو بیان کئے جاتے ہیں اُن کو اگر مد نظر رکھا جائے تو پھر تو کسی نبی کی نبوت کو بھی
تسلیم نہیں کیا جا سکتا ۔ مثلاً مسیح کو ہی لے لیا جائے ۔ انجیل میں لکھا ہے کہ حضرت مسیح لوگوں
کے جن بھوت نکالتے تھے ، اور پھر سوروں کے گلوں پر اُن کو ڈال دیتے تھے اور وہ جھیل
میں ڈوب کر مر جاتے تھے ۔ انجیل کہتی ہے کہ شیطان حضرت مسیح کے پاس آیا اور وہ انہیں
ایک پہاڑی پر لے گیا اور کہا کہ تو مجھے سجدہ کرے تو میں ساری دنیا کی دولت اور ساری
دنیا کے خزانے تجھے دے دوں گا ۔ انجیل کہتی ہے کہ حضرت مسیح اُن مجالس میں شریک ہوا
کرتے تھے، جن میں شراب پی پی کر لوگ مدہوش ہو جاتے تھے بلکہ ایک مجلس میں شراب
ختم ہو گئی تو اُنہوں نے کھڑے ہو کر یہ معجزہ دکھایا کہ جن مٹکوں میں پانی بھرا ہوا تھا وہ
سب کے سب شراب سے بھر گئے ۔ ہمارے شاعر تو صرف تفنن طبع کے لئے یہ کہہ دیا کرتے
ہیں کہ ساقیا ہمیں اور پلا مگر انجیل کے بیان کے مطابق تو حضرت عیسی علیہ السلام معجزے
دکھا دکھا کر شرابیں پلایا کرتے تھے۔ اسی طرح اور بیسیوں باتیں ہیں جو انجیل میں درج
ہیں ان باتوں کے دیکھتے ہوئے کیا کوئی عقل مان سکتی ہے کہ اس قسم کے انسان کو خدا
رسیدہ کہا جا سکے ۔ صاف پتہ لگتا ہے کہ وہ نعوذ باللہ کوئی ہتھکنڈے باز آدمی تھا۔ گلا ڈر کے
بھاگا تو کہہ دیا میرے پاس جن بھوت تھے جو میں نے ان پر ڈال دیئے تھے۔ شراب میں
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۶۳
چشمہ ہدایت
مد ہوش لوگوں کو پانی پلا دیا اور کہہ دیا کہ یہ پانی نہیں تھا شراب تھی ۔ مگر جس وقت ہم قرآن
کو دیکھتے ہیں، جس وقت ہم قرآن کی پاکیزگی اور اس کی طہارت کو دیکھتے ہیں اور پھر
قرآن کو ہی یہ کہتے ہوئے سنتے ہیں کہ عیسی خدا تعالیٰ کا رسول تھا تو ہم سر جھکا دیتے ہیں کو یہ کہتے سنتے ہیں کہ عینی کا تھا تو ہم سر دیتے ا تو سر
اور کہتے ہیں یہ عیسی جو قرآن نے پیش کیا ہے وہ اور ہے اور وہ عیسی جو انجیل پیش کرتی ہے
وہ ہے ۔ کا نبی ہے انجیل کا نہیں۔ ہماری وہ اور ہے۔ قرآن کا عیسی" نبی ہے انجیل کا عیسی نبی نہیں ۔ گویا ہماری مثال ویسی ہی ہوتی
ہے جیسے کہتے ہیں کہ پنجابی شاعر پر کسی شخص نے جس کا نام محمد تھا سخت ظلم کئے ۔ وہ کہنے لگا
بہت اچھا تم ظلم کر لو میں بھی شعر کہہ کر تمہاری خوب خبر لوں گا ۔ اُس نے کہا تم نے شعر کہے تو
میں تم پر کفر کا فتوی لگوا دونگا کیونکہ میرا نام محمد ہے۔ مگر وہ بھی ہوشیار تھا اُس نے نظم کہی اور
اس کی خوب خبر لی مگر دو چار شعروں کے بعد وہ یہ شعرضرور لکھ دیتا ہے کہ: -
جس دا اسمیں کلمہ پڑھ دے
اوہ محمد ہور ہے ایہہ محمد چور ہے
یہی ہماری حالت ہے ۔ انجیل والے عیسی کا ذکر آئے تو ہم کہتے ہیں دفع بھی کرو وہ کوئی
آدمی تھا ! لیکن قرآن کے مسیح کا ذکر آئے تو ہم کہتے ہیں ٹھیک ہے یہ عیسی خدا کا نبی
تھا کیونکہ اس کی نبوت پر محمد رسول اللہ کی مہر لگ گئی ۔ اب خواہ ساری دنیا حضرت مسیح کی
بُرائیاں کرے ، ساری دنیا ان کی طرف عیوب منسوب کرے ہم کہیں گے سب جھوٹ ہے
عیسی سچ مچ خدا کا نبی تھا۔
اسی طرح موسی کے حالات جو تورات میں بیان ہوئے ہیں وہ ایسے تکلیف دہ ہیں کہ
کوئی شخص اُن حالات کو دیکھ کر انہیں نبی نہیں کہہ سکتا۔ یہی حال حضرت داؤد کا ہے۔
قرآن کے حالات پڑھ کر یوں معلوم ہوتا ہے کہ داؤد ایک فرشتہ تھا۔ مگر بائیل میں جو
حالات لکھے ہیں اُن کو پڑھ کر تو شرم آجاتی ہے کہ کیا یہ شخص خدا کا نبی کہلا سکتا ہے؟ بائبل
بتاتی ہے کہ داؤد کو فتح حاصل ہوئی تو اس خوشی میں وہ ننگے ہو کر لشکر کے آگے آگے ناچنے
اور گودنے لگے اور اسی حالت میں وہ شہر میں داخل ہوئے بادشاہ کی بیٹی سے اُن کی شادی
ہو چکی تھی وہ اپنے جھروکے میں بیٹھی لشکر کی واپسی کا انتظار کر رہی تھی ۔ اُس نے جو دیکھا
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۶۴
چشمہ ہدایت
کہ داؤ د لشکر کے آگے ناچتے گو دتے چلے آ رہے ہیں تو اسے اتنی شرم آئی کہ اُن کے گھر
میں داخل ہوتے ہی اُس نے کہا کہ آج آپ نے بڑی قابل شرم حرکت کی ہے ۔ لیکن نے نے
ادھر ہم قرآن والا داؤ د دیکھتے ہیں تو چونکہ اس کی نبوت پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
مہر لگ گئی اس لئے داؤد کا ناچنا اور تھر کنا اور گودنا اور ان کا ننگا ہونا سب ہماری نگاہ سے مُہر لگ گئی اس لئے داؤد کا نا چنا اور پھر کیا اورگو داؤ کا اور
غائب ہو جاتا ہے اور ہم کہتے ہیں تم جھوٹ کہتے ہو دا ؤ دخدا کا نبی تھا۔
اسی طرح نوح اور لوط کے واقعات پڑھ کر دیکھولو ، بائیل بتاتی ہے کہ وہ شراب پی
کر ننگے ہوئے اور اُنہوں نے اپنی بیٹیوں سے زنا کیا ۔ اگر قرآن کی تصدیق ہمیں نظر نہ
آتی ، اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر ان نبیوں کی نبوت پر نہ لگتی تو ہم کہتے یہ سب
جھوٹے انسان تھے لیکن اب ہم نہیں کہہ سکتے ۔ اب ہم کہتے ہیں کہ یہ لوگ خدا کے مقدس
اور راستباز انسان تھے اور جو کچھ کہنے والے ان کے متعلق کہتے ہیں وہ سب غلط اور بیہودہ
باتیں ہیں ۔
اسی طرح حضرت کرشن اور رام چندر کو لے لو ۔ قرآن نے یہ اصول بتایا کہ دان مین
أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذیر اس اصول کے مطابق ہم سمجھتے ہیں کہ ہندوستان میں بھی نبی
آئے اور کرشن اور رام چندر دونوں نبی تھے ۔ مگر اُن کے حالات جو ہندو تاریخ بتاتی ہے
وہ اتنے گھناؤنے ہیں کہ کوئی سلیم الفطرت انسان ان واقعات کی بناء پر ان لوگوں کے
تقدس کا قائل نہیں رہ سکتا ۔ سیتا کے ساتھ جو ظلم کیا گیا اور اسے سالہا سال تک جس طرح
جنگل میں نکال دیا گیا وہ ایسے واقعات ہیں جو طبیعت پر سخت گراں گزرتے ہیں۔ لیکن
جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ممبر ان پر لگ جاتی ہے تو سارے واقعات ایک ایک
کر کے ہماری نگاہ میں بے حقیقت ہو جاتے ہیں اور ہم کہتے ہیں کہ یہ سب مخالفین کی افتراء
پردازیوں کا نتیجہ ہے ورنہ وہ لوگ نبی تھے ، خدا تعالیٰ کے راستباز اور مقدس انسان تھے۔
اب دیکھو یہ معنے جو خاتم النبیین کے ہم کرتے ہیں یہ ایسے ہیں جن کی بناء پر محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بھی یہ ثابت کیا جا سکتا تھا کہ آپ خاتم النبین ہیں ۔ آپ کی
زندگی میں بھی مسلمان کہہ سکتے تھے کہ یہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے کا
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۶۵
چشمہ ہدایت
ہی نتیجہ ہے کہ نوح اور لوط اور داؤد اور موسیٰ اور عیسی وغیرہ کو ہم نبی تسلیم کرتے ہیں ورنہ
اُن کی اپنی کتابوں کے واقعات اُن کی نبوت کے خلاف ہیں ۔ مگر جن معنوں میں غیر احمدی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین قرار دیتے ہیں اُن معنوں میں تو قیامت کے دن
تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم النبیین ہونا ثابت ہی نہیں ہو سکتا کیونکہ کسی کو کیا اللہ کا ہونا ہوسکتا
پتہ کہ کہ کل کوئی نبی آجائے ۔ ۔ یہ یہ تو محض ایک خیال ہے ہے کہ کہ کوئی نبی نہیں آسکتا ۔ کہنے والا کہہ سکتا
ہے کہ تمہیں کیا پتہ کہ کوئی آئے گا یا نہیں ممکن ہے کہ کل ہی کوئی نبی آ جائے اور رسول کریم
کے معنے
ہونا
اللہ علیہ وسلم خاتم النبین نہ رہیں ۔ پس یہ معنے ایسے نہیں جن کو دنیا پر ثابت
سکے۔ ان معنوں کے لحاظ سے تو جب کوئی شخص مرنے لگے اُس وقت بھی وہ یقین کے
ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبین ہیں کیونکہ وہ کہہ سکتا ہے کہ
ممکن ہے میرے مرنے کے بعد ہی کوئی نبی دنیا میں آ جائے ۔ غرض جب تک صوراسرافیل
نہ پھونکا جائے یہ معنے دنیا پر ثابت نہیں کئے جا سکتے کیونکہ قیامت کے دن تک ہر شخص کو یہ شبہ
ہے کہ ممکن ہے کوئی نبی آ جائے اور یہ معنے غلط ہو جائیں ۔ پس غیر احمدی جو خاتم النبیین
معنے کرتے ہیں ان کے رو سے قیامت کے آنے سے پہلے آپ کا خاتم النبیین
ثابت نہیں ہو سکتا لیکن ہمارے معنوں کے رو سے محمد رسول اللہ صلی اللہ و علیہ وسلم اُس دن
بھی خاتم النبیین تھے جس دن آپ نے دعوی فر مایا کیونکہ اُس دن بھی بائیبل موسی اور عیسی
اور داؤد اور دوسرے نبیوں کے وہی حالات پیش کرتی تھی جو آج پیش کرتی ہے لیکن جب
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ان نبیوں پر مہر لگ گئی ، جب آپ نے ان کی نبوت کی
تصدیق فرمادی تو ہم ان واقعات کو بھی پڑھتے ہیں مگر ہم پورے یقین اور وثوق کے ساتھ
کہتے ہیں کہ یہ سب باتیں غلط ہیں ۔ یہ لوگ یقیناً نبی تھے، یقیناً راست باز اور مقدس
انسان تھے ۔
اب دیکھو
دیکھو کتنا زمین و آسمان کا فرق ہے جو ہمارے معنوں میں اور انکے معنوں میں
پایا جاتا ہے۔ ایک معنوں کے رُو سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت اُسی دن
ثابت تھی جس دن آپ نے خاتم النبیین ہونے کا دعوی فرمایا ، اور ایک معنوں کے رُو سے
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۶۶
چشمہ ہدایت
قیامت کا دن آنے سے پہلے پہلے آپ خاتم النبیین ثابت نہیں ہو سکتے جب تک اسرافیل
اپنا صور نہ پھونکے ۔ جب تک عزرائیل دنیا سے آخری آدمی کی بھی جان نہ نکال لے اُس
وقت تک یہ ثابت نہیں ہو سکتا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آخری نبی ہیں ۔ لیکن اگر تمام
انسان ختم ہو جائیں، ہر انسان موت کا شکار ہو جائے ، دنیا پر ایک متنفس بھی باقی نہ رہے
اور اُس وقت تک کوئی نبی نہ آئے تو پھر بے شک کہا جا سکے گا کہ دیکھ لو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے بعد اب تک کوئی نبی نہیں آیا ۔ لیکن ہمیں تو آج بھی پتہ ہے کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں ۔ ہمارے تو آبا ؤ اجداد کو بھی یقین تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں بلکہ آج سے تیرہ سو سال پہلے صحابہ کو بھی یقین تھا کہ محمد رسول اللہ سے پہلے تھا محمدرسوا
صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں کیونکہ ہمارے بزرگ اس بات پر ایمان رکھتے تھے کہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کے بغیر نہ عیسی کی نبوت ثابت ہو سکتی ہے نہ موسی
کی ۔ وت ثابت ہو سکتی ہے نہ کسی اور نبی کی نبوت ثابت ہو سکتی ہے ۔ ہے۔
پھر ان کے علماء نے خود ان کے خلاف لکھا ہے چنانچہ مولوی محمد قاسم صاحب
نانوتوی نے اپنی کتاب تحذیر الناس میں صاف طور پر لکھا ہے کہ بھلا یہ کوئی عقل کی بات
ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یہ کہا جائے کہ چونکہ وہ سب سے آخر میں
آئے ہیں اس لئے سب سے بڑے نبی ہیں ؟ آخر میں آنا بھی کوئی بڑائی کی بات ہوتی
ہے؟ یہ عقل کے خلاف ہے۔ اب آیت کو دیکھ لو تو وہ بھی صاف طور پر ہمارے معنوں کی ہی
تائید کرتی ہے ۔ قرآن کریم میں یہ آیت اس طرح آتی ہے کہ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ
مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّين ، نا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
تم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور خاتم النبیین ہیں ۔ اب
اگر وہ معنے کرو جو غیر احمدی کرتے ہیں تو اس کے معنے یہ بنتے ہیں کہ جو شخص کسی کا باپ نہ ہو
وہ رسول اللہ ہوتا ہے اور جو رسول ہوتا ہے اور جو رسول اللہ ہو وہ خاتم النبیین ہوتا ۔
ہوتا ہے ۔
جس طرح وہ لطیفہ تھا کہ چونکہ مسیح قتل نہیں ہوئے اور صلیب نہیں دیئے گئے اس لئے
معلوم ہوا کہ چوتھے آسمان پر چلے گئے ۔ اسی طرح یہ لطیفہ ہے کیونکہ فقرہ یہ ہے کہ محمد رسول اللہ
انوار العلوم جلد ۲۲
٤٦٧
چشمہ ہدایت
صلی اللہ علیہ وسلم تم مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں لیکن آگے مضمون یہ بیان کیا جاتا ہے
کہ چونکہ وہ مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں اس لئے وہ رسول اللہ ہیں اور چونکہ وہ
رسول اللہ ہیں اس لئے : لئے خاتم النبیین ہیں ۔ گو یا معنے یہ بنے کہ جو کسی کا باپ نہ ہو وہ رسول اللہ یا یہ کہ جو کا نہ ہو وہ کا نہ ہو وہ الله
ہوتا ہے اور جو رسول اللہ ہو وہ خاتم النبین ہوتا ہے۔ کیا ان میں کوئی بھی جوڑ اور مطابقت ہو
ہے؟ یا کوئی بھی مطلب ہے جو ان معنوں کو تسلیم کرنے سے نکل سکتا ہے؟
بے شک بعض جاہل لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس
لئے اولاد نہیں ہوئی کہ آپ آخری رسول تھے ۔ چونکہ نبی کی اولاد بہر حال نبی ہوا کرتی ہے
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی نبی نے نہیں آنا تھا اس لیے اللہ تعالیٰ نے آپ کو
کوئی زندہ رہنے والی اولاد نہیں دی۔ لیکن واقعات کا علم رکھنے والے لوگ جانتے ہیں کہ
یہ بات غلط ہے ۔ نبی کی اولاد کا نبی ہونا ضروری نہیں ۔ چنانچہ نوح کی اولاد ہوئی مگر وہ نبی
نہیں ہوئی ۔ اسی طرح قرآن کریم میں اشارتاً اور بائیبل میں وضاحتاً ذکر آتا ہے کہ
حضرت سلیمان علیہ السلام کا ایک بیٹا ہو ا جو نا خلف تھا ۔ پس یہ غلط ہے کہ نبی کی اولا دضرور
نبی بنتی ہے اور یہ بھی غلط ہے کہ جس کی اولاد نہ ہو وہ رسول اللہ ہوتا ہے اور جو رسول الله
ہو وہ خاتم النبین ہوتا ہے۔ پس جو معنے غیر احمدی بیان کرتے ہیں وہ عقل کے بھی خلاف
ہیں کیونکہ محض آخری ہونا عقلاً کوئی بڑائی کی علامت نہیں ہوا کرتی اور پھر نقل کے بھی
مطابق نہیں کیونکہ اگر قرآن کریم کی اس آیت کا وہ مفہوم لیا جائے تو آیت بالکل بے معنی
بن جاتی ہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خاتم النبیین کا مفہوم بیان کرتے ہوئے دنیا
کو بتایا کہ خاتم النبین ایک نہایت ہی بلند اور ارفع و اعلیٰ مقام ہے جو نبوت ورسالت
سے بالا ہے اور اس کے معنے یہ ہیں کہ اب جو بھی فیضانِ الہی آئے گا وہ آپ کے توسط سے
آئے گا اور وہی شخص اللہ تعالیٰ کے قرب کو حاصل کر سکے گا جس پر اس خاتم النبیین کی مہر
ہو گی ۔ گویا الہی دربار میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیثیت ایسی ہی ہے جیسے ایک الیہ
رجسٹرار کی ہوتی ہے، بغیر آپ کے واسطہ کے اور بغیر آپ کی تصدیق اور آپ کی مہر کے
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۶۸
چشمہ ہدایت
الہی دربار میں کسی کو مقبولیت حاصل نہیں ہو سکتی ۔ چنانچہ پچھلے نبی بھی آپ کی تصدیق کے
ساتھ ہی نبی ثابت ہوتے ہیں اور آئندہ بھی آپ کے فیضان سے ہی اللہ تعالیٰ کے قرب
کے مدارج حاصل ہوا کریں گے ۔ اسی مقام کی وضاحت ایک دوسرے مقام پر ان الفاظ
میں کی گئی تھی کہ إِنَّا أَعْطَيْتُكَ الْكَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْنُ إِنَّ
شَانِئَكَ هُوَ الابترن ! اے محمد ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تیرا دشمن لا ولد رہے گا
اور تیرے بیٹے ہوں گے ۔ یہ دعوی ہے جو اللہ تعالیٰ نے تمام دنیا کے سامنے پیش کیا تھا
اور بتایا تھا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بے اولاد نہیں رہیں گے بلکہ ان کا دشمن بے
اولا د رہے گا ۔ اب جب خدا نے یہ کہا کہ مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ تو
دشمن کو اعتراض کا موقع مل سکتا تھا کہ دیکھا کہتے تھے کہ میری اولاد ہو گی اور دشمن کی نہیں
ہو گی مگر اب آپ ہی مان لیا کہ میں بے اولاد ہوں گا ۔ اللہ تعالیٰ اس کا جواب یہ دیتا ہے
کہ ولكِن رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّن که محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر مردوں
میں سے کسی کے باپ نہیں تو اس سے ان کا چھوٹا ہوتا ثابت نہیں ہو سکتا کیونکہ تم نے جو
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتر کے معنے سمجھے تھے وہ غلط تھے ۔ باوجود اس کے کہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی نرینہ اولاد نہیں ہوگی ۔ پھر بھی سورہ کوثر میں جو بتایا گیا تھا کہ اس کے
دشمن ابتر رہیں گے وہ بالکل درست ہے ، کس طرح؟ اُنہوں نے یہ سمجھا تھا کہ اس جگہ
جسمانی اولاد مراد ہے حالانکہ ہماری مراد یہاں جسمانی اولاد نہیں بلکہ روحانی اولاد تھی ۔
ہمارا منشاء یہ تھا کہ آج دشمن اپنی اکثریت کے گھمنڈ میں اکثر رہا ہے لیکن ایک دن آنے
والا ہے جبکہ وہ بے اولاد ہو جائے گا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اولا د والے ہو جائیں
گے یعنی ان دشمنوں کی اولادیں اپنے ماں باپ کو چھوڑ چھوڑ کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی غلامی میں شامل ہوتی چلی جائیں گی اور اس طرح دُشمن گھٹتے جائیں گے اور آپ
بڑھتے جائیں گے ۔ یہ مفہوم تھا جو سورۃ کوثر کی آیت کا تھا ۔ اب یہ سیدھی بات ہے کہ جس
کی جماعت دنیا میں قائم ہو جائے گی ، جو ساری دنیا پر غالب آجائے گا ، جس کے دشمن
مٹ جائیں گے ، جو اپنے مقاصد میں کامیاب ہو جائے گا وہ یقینا رسول اللہ ہوگا ۔ یہ نہیں