چشمئی ہدایت
انوارالعلوم (جلد 22), حصہ 4
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۸۱
چشمہ ہدایت
معشوق سے ملنے کے کبھی تسلی نہیں پاسکتے ۔ اگر تم اپنے کسی محبوب کے پاس جاؤ اور اس کے
پاس گھنٹوں بیٹھے رہو مگر وہ تم سے بات تک نہ کرے اور تمہاری طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہ
دیکھے تو اپنے ایمان سے کہو کہ تم وہاں سے روتے ہوئے آؤ گے یا ہنستے ہوئے آؤ گے؟ وہ یا
تم سے بولتا ہے تو تمہارا دل خوش ہوتا ہے اور اگر بات نہیں کرتا تو تم پر موت آ جاتی ہے ۔ اسے بولتا ہے تو تمہارا دل ہوتا ہے اور اگر بات نہیں تو تم پر موت آجاتی ہے۔
پس جذبات صحیحہ بھی اسی اصول کی تائید کرتے ہیں وہ شخص جو یہ عقیدہ پیش کرتا ہے کہ خدا
نہیں بولتا وہ اگر یہ کہتا ہے کہ میں خدا سے محبت کرتا ہوں تو وہ جھوٹ بولتا ہے ۔ ایک گونگے
سے انسان پھر بھی محبت کر سکتا ہے کیونکہ سمجھتا ہے کہ اس کی زبان نہیں لیکن اگر زبان ہو اور
پھر بھی کوئی شخص نہ بولے تو اس سے نفرت پیدا ہو جاتی ہے۔
پانچویں بات جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پیش کی وہ یہ ہے کہ
قرآن کریم ایک زندہ کتاب ہے مگر غیر احمدیوں کا عقیدہ یہ ہے کہ قرآن میں جو کچھ لکھا ہوا
ہے وہ ہے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے مگر اس کی بہت سی آیتیں منسوخ ہیں یعنی وہ قرآن میں
تو لکھی ہوئی ہیں مگر واجب العمل نہیں ۔ پھر وہ کہتے ہیں اس کے مطالب بہت محدود ہیں ۔
امام رازی تک تو اس کے علوم کا انکشاف ہوتا رہا مگر اس کے بعد اس کے روحانی معارف
کا انکشاف لوگوں پر بند ہو گیا ۔ گویا قرآن اس چشمہ کی مانند ہے جو خشک ہو چکا ہے یا
نعوذ باللہ وہ ایک اندھا کنواں ہے جو لوگوں کی تشنگی کو فرو کرنے کے لئے اپنے اندر پانی کا
ذخیرہ نہیں رکھتا کسی زمانہ میں تو لوگ اس قرآنی چشمہ سے سیراب ہوتے تھے اور اس
آسمانی کنوئیں سے اپنی پیاس بجھاتے تھے لیکن اب وہ اس قرآن سے نئے معارف اور
نئے حقائق اور نئے علوم حاصل نہیں کر سکتے ۔ یہ سلسلہ انکشاف صرف امام رازی تک جاری
رہا ہے اس کے بعد یہ کان ختم ہو گئی اور اب اس میں سے کوئی نئی دولت حاصل نہیں کی
جاسکتی ۔
پھر وہ کہتے ہیں قرآن ہے تو خدا کی کتاب مگر یہ خدا سے ملا نہیں سکتی ۔ تعلق باللہ پیدا
کرنا جو ہر الہی کتاب کا خاصہ ہوا کرتا ہے وہ کام اب قرآن سے نہیں لیا جا سکتا ہے۔ کام اب قرآن
حالانکہ اگر یہ کتاب تعلق باللہ والا کام نہیں کرتی تو اس کے معنے یہ ہیں کہ یہ قیامت تک کے
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۸۲
چشمہ ہدایت
لوگوں کے لئے ہدایت نامہ نہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی کتاب اسی لئے آتی ہے
کہ وہ لوگوں کو خدا سے ملائے جو کتاب بندوں کو خدا سے نہیں ملاتی اُس کتاب کو لے کر ہم
نے کرنا کیا ہے اور اگر وہ نہیں ملاتی تو اس کے صاف معنی یہ ہیں کہ وہ الہی کتاب نہیں ۔
اب اگر وہ دنیا میں رہے تب بھی بیکار ہے اور اگر نہ رہے تب بھی حرج نہیں ۔ لیکن حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ بالکل غلط عقیدہ ہے قرآن وہ کتاب ہے جو انسان
کے دل میں خدا تعالیٰ کی خشیت پیدا کر کے اُس کو خدا کی طرف لے جاتی ہے اور انسان کی
جتنی طبعی اور روحانی ضرورتیں ہیں اُن کو پورا کرتی ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَلَقَدْ صَرَّفْنَا لِلنَّاسِ فِي هَذَا الْقُرْآنِ مِن كُلِّ مَثَلِ اے ہم نے اس
قرآن میں پھیر پھیر کر اور چکر دے دے کر اور نئے نئے اُسلوب سے اور نئی نئی طرزوں
سے نئی نئی فطرتوں کے لئے مضامین بیان کئے ہیں اور پھر مین محل مثل ہر قسم کے
مضامین بیان کئے ہیں ۔
دو ہی چیزیں ہوتی ہیں جو کسی تعلیم کی برتری کو ثابت کرتی ہیں ۔ ایک یہ کہ ہر قسم کے
مضامین اُس میں بیان ہوں اور دوسرے یہ کہ مختلف طبقات میں سے ہر طبقہ کے لیے اُس
میں مضامین بیان ہوں اور یہ دونوں خصوصیتیں قرآن کریم میں پائی جاتی ہیں ۔ گویا کوئی
انسان نہیں رہا جو قرآن کا مخاطب نہ ہوا اور کوئی بات نہیں رہی جو قرآن نے بیان نہ کی ہو ۔
جب ہر بات اس میں بیان کر دی گئی ہے اور ہر قسم کے لوگوں کی فطرت کو ملحوظ رکھ کر اُس
میں تعلیم نازل کی گئی ہے تو پھر بنی نوع انسان کو اپنے خدا کی محبت اور اس کا پیار کیوں
حاصل نہ ہو انہ ہو ۔ بے شک پرانے زمانہ میں موسی اور عیسی اور دوسرے نبیوں کو خدا ملا اور ہم
اس پر ایمان رکھتے ہیں لیکن ہمارا دل اس سے تسلی نہیں پاتا ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں بھی خدا
کی محبت حاصل ہو۔ اور زندہ کتاب وہی کہلا سکتی ہے جو زندہ خدا سے ہمارا تعلق پیدا کر
دے۔ اگر وہ ہمیں اپنے خدا سے نہیں ملاتی تو اس کتاب کا وجود اور عدم ہمارے لئے برابر
ہے ۔ قرآن کہتا ہے کہ ہم نے ہر انسان کی روحانی ضرورتوں کے پورا کرنے کے سامان
اس کتاب میں رکھ دیئے ہیں جو بھی سچے دل سے اس پر عمل کرے گا وہ اپنے خدا کو پالے گا ۔
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۸۳
چشمہ ہدایت
اسی طرح فرماتا ہے وَ أُوحِيَ إِلَيَّ هَذَا الْقُرْآنُ لِأُنْذِرَكُمْ بِهِ وَمَنْ بَلَغَ كَا
دیکھو قر آن میری طرف اس لئے وحی کیا گیا ہے کہ میں اس کے ذریعہ تمہیں بھی فائدہ
پہنچاؤں اور وہ تمام لوگ جن کے کانوں تک اس کتاب کی آواز پہنچے اُن کو بھی فائدہ
پہنچاؤں اور وہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوں ۔ غرض ایک طرف قرآن کریم نے
یہ دعوی کیا ہے کہ اس میں ہر قسم کے مضامین بیان کئے گئے ہیں اور ہر قسم کے لوگوں کو
مخاطب کیا گیا ہے اور دوسری طرف اس نے یہ کہا ہے کہ جس کے ہاتھ میں بھی قرآن ہوگا
اُس کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ یہ اسی لئے نازل کیا گیا ہے کہ وہ سب لوگ جن کے کانوں تک
اس کی آواز پہنچے اُن کو فائدہ پہنچائے ۔ پس جب قرآن قیامت تک کے لئے ہے اور
جب قرآن سب دنیا کو فائدہ پہنچانے کے لئے نازل کیا گیا ہے تو یہ کہنا کہ اب نئے
معارف اس کتاب میں سے نہیں نکل سکتے یا خدا سے انسان مل نہیں سکتا دونوں غلط عقیدے
ثابت ہوئے ۔
اسی طرح میں نے بتایا ہے کہ مسلمان یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ قرآن کریم کی کئی آیتیں
منسوخ ہیں لیکن جب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں تو ہمیں اس میں یہ آیت نظر آتی ہے کہ
هُوا لَّذِي أَنزَلَ عَلَيْكَ الكتب مِنْهُ أيْتُ مُحْكَمْتَ هُنَّ أُمُّ الْكِتٰبِ وَأُخَرُ
متشبهت ۱۸ محکمات اور متشابہات کے کیا معنے ہیں؟ میں اس وقت اس بحث میں
نہیں پڑتا ان کے معنے خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے مجھ پر حل کر دیئے ہیں، میں صرف یہ
کہنا چاہتا ہوں کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے وضاحتاً یہ بات بیان فرمائی ہے کہ قرآن
کریم میں صرف دو قسم کی آیات ہیں کچھ آیات محکم ہیں اور کچھ متشابہہ ۔ اب کوئی بھی مفسر
ایسا نہیں جو متشابہہ کے معنے منسوخ کے کرتا ہو وہ متشابہہ کے کوئی نہ کوئی معنے کرتا ہے، مگر یہ
نہیں کرتا کہ اس کے معنے منسوخ آیات کے ہیں ۔ اور جب قرآن کہتا ہے کہ میرے اندر
صرف دو ہی قسم کی آیات ہیں یا محکم ہیں یا متشابہہ اور متشابہہ کے معنے منسوخ کے نہیں تو
منسوخ آیات کہاں سے آگئیں ؟ یا تو قرآن ہی کہتا کہ میرے اندر بعض آیات منسوخ بھی
ہیں مگر وہ تو کہتا ہے کہ اس کتاب میں صرف دو ہی قسم کی آیات ہیں محکمات یا متشابہات اور
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۸۴
چشمہ ہدایت
متشابہات کے معنے منسوخ کے نہیں پھر یہ تیسری قسم کی آیات کہاں سے آگئیں جن کو منسوخ
کہا جاتا ہے ۔
عقل بھی یہی کہتی ہے کہ جو کتاب آخر زمانہ تک کے لئے ہو وہ لازماً کامل ہونی
چاہئے اور جب کوئی کتاب کامل ہو گی تو لازماً وہ زندہ بھی رہے گی ۔ یہ کسی طرح ہو سکتا ہے
کہ کامل کتاب نازل ہو اور پھر اُس کی برکات کا سلسلہ معدوم ہو جائے اور اُس کے پاکیزہ
اثرات جاتے رہیں ۔ اسی طرح جو کتاب شفاء للناسِ ہو گی وہ منسوخ ہونے کے شبہ سے
گلیتہ پاک ہوگی ۔ میں تو سمجھتا ہوں قرآن کریم کو شِفا ء لِلنَّاسِ اسی لئے کہا گیا ہے کہ لوگوں
کے دلوں میں یہ غلط عقیدہ پیدا ہونے والا تھا کہ قرآن کریم کی کئی آیات منسوخ ہیں ۔
اللہ تعالیٰ اسے شفاء قرار دیتے ہوئے فرماتا ہے کہ اس میں کسی منسوخ آیت کے ہونے کا
احتمال ہی نہیں ہو سکتا یہ کتاب تو علاج کے لئے نازل کی گئی ہے اور دوا میں اگر کسی قسم کی بھی
غلط آمیزش کا شبہ ہو تو اُسے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ چنانچہ دیکھ لو وہی شخص جو کہتا ہے کہ
قرآن میں کچھ آیتیں منسوخ ہیں اُسی سے پوچھو کہ کیا کسی جو شاندہ میں اگر تھوڑ اسا سنکھیا ملا
ہوا ہو تو تم اسے استعمال کر لو گے؟ وہ کبھی ایسے جو شاندہ کو نہیں پئے گا کیونکہ ڈرے گا کہ اگر
اس میں سنکھیا ہو اتو میں مر جاؤں گا ۔ اسی طرح اگر قرآن میں کچھ منسوخ آیات بھی ہیں تو
کسی نے عمل کیوں کرنا ہے وہ تو کہے گا معلوم نہیں یہ آیت منسوخ ہے یا وہ آیت منسوخ ہے
پس شفاء للناس کہہ کر اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ انسان سب سے زیادہ دوا کی حفاظت کرتا ہے
کیونکہ وہ ڈرتا ہے کہ اگر میں نے احتیاط نہ کی تو علاج کرتے کرتے مر جاؤں گا ۔ پھر جب
تم اپنے متعلق یہ احتیاط کرتے ہو کہ تمہاری دوا میں کوئی زہر نہ ملی ہوئی ہو تو جس کتاب کو
خدا تعالیٰ نے لوگوں کی امراض روحانیہ کا نسخہ قرار دیا ہے اُس کے متعلق تم یہ عقیدہ کسی
طرح رکھ سکتے ہو کہ اس میں غیر اجزاء بھی پڑے ہوئے ہیں اور پھر یہ بھی پتہ نہیں کہ وہ
سنکھیا ہے یا بیش ہے یا پارہ ہے یا کیا چیز ہے گویا بالکل ویسی ہی بات ہے جیسے کسی جو شاندہ
میں کوئی زہر ملا دیا گیا ہو ایسی صورت میں قرآن کا کیا اعتبار رہا۔
پھر جس کتاب کے متعلق یہ کہا گیا تھا کہ وہ قیامت کے لئے ہے اُس کے متعلق
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۸۵
چشمہ ہدایت
مسلمانوں نے یہ عقیدہ رکھ لیا کہ رازی تک جس قدر نکتے کھل سکتے تھے کھل گئے اب تمام
نکات اور معارف کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے اب کوئی نیا نکتہ اس کتاب میں سے نہیں نکل سکتا
اور جب اس کتاب میں سے نہیں نکل سکتا جب اس کتاب کے متعلق یہ عقیدہ رکھ لیا جائے تو
پھر کسی کو کیا ضرورت ہے کہ وہ قرآن شریف پڑھا کرے وہ تو پھر رازی کی کتاب ہی پڑھا
کیا ہے کہ وہ ہے وہ پھر کرے گا ۔ جیسے لوگ بڑے شوق سے انگور کھاتے ہیں لیکن انہی انگوروں کا اگر شربت بنالیا
جائے تو پھر لوگ شربت کی بوتل رکھ لیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اب انگور لے کر ہم نے کیا
کرنا ہے۔ اسی طرح جب امام رازی تک قرآن کا نچوڑ تمام تفسیروں میں آ گیا تو مسلمانوں
کو کوئی ضرورت نہ رہی کہ وہ قرآن پڑھا کریں اسی لئے قرآن جاننے والے مسلمان بہت
کم پائے جاتے ہیں لیکن تفسیریں پڑھے ہوئے مسلمان کافی تعداد میں مل جاتے
ہیں ، صرف مولوی عبید اللہ صاحب سندھی نے مسلمانوں میں درسِ قرآن کا کچھ رواج ڈالا
ہے اور وہ بھی ہم سے سیکھ کر کیونکہ وہ حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں قادیان آتے رہے
ہیں ورنہ صدیوں تک مسلمان جلالین اور دوسری تفسیریں ہی پڑھتے رہے ہیں ۔ قرآن کی
طرف اُنہوں نے توجہ نہیں کی کیونکہ جب اُنہوں نے یہ سمجھ لیا کہ افشردہ انگور و ہم نے
لے لیا ہے تو پھر باقی جو کچھ رہ گیا وہ ان کی نگاہ میں صرف چھلکے کی حیثیت ہی رکھ سکتا
تھا ، اس کو لے کر انہوں نے کیا کرنا تھا۔
چھٹی بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے یہ پیش فرمائی کہ خدا تعالیٰ ہمیشہ
اپنی قدرتوں کو ظاہر کرتا رہتا ہے۔ غیر احمدی کہتے ہیں کہ اب خدا تعالیٰ معجزات ظاہر نہیں
کرتا گو انہی میں سے ایک طبقہ اس بارہ میں اُن سے اختلاف بھی رکھتا ہے اور وہ معجزات
کا قائل ہے مگر جو معجزات ماننے والے ہیں وہ ایسے ایسے معجزات مانتے ہیں کہ عقل دنگ رہ
جاتی ہے ۔ ایک شخص نے ہمارے خلاف ایک دفعہ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ مرزا صاحب
اپنا بڑا معجزہ یہ بیان کرتے ہیں کہ لیکھرام اُنکی پیشگوئی کے مطابق مارا گیا یا فلاں کے ہاں بیٹا
پیدا ہو گیا ۔ بھلا یہ بھی کوئی معجزہ ہے۔ معجزہ تو یہ ہوتا ہے کہ سید عبدالقادر صاحب جیلانی کے
پاس ایک دفعہ ان کا ایک مرید آیا اور اس نے پوچھا کہ حضور کبھی مردے بھی زندہ ہوتے
-
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۸۶
چشمہ ہدایت
جو ہر و
ہیں یا نہیں؟ کہنے لگے کیوں نہیں ، میں ابھی دکھا دیتا ہوں وہ اُس وقت مرغا کھا رہے
تھے۔ پہلے تو خوب مزے لے لے کر اس کی بوٹیاں کھائیں جب کھا کر فارغ ہوئے تو
کہنے لگے، ارے! اس کی ہڈیاں جمع کر کے لانا ۔ ہڈیاں جمع کر کے لائی گئیں تو انہوں نے
او پر ہاتھ رکھا اور اُسی وقت گڑ گڑ گڑ گڑ کرتا ہوا امر غ نکل آیا ۔ وہ کہنے لگا یہ ہوتا ہے معجزہ ۔ ۔
بھلا یہ کیا معجزہ ہے کہ فلاں آدمی مر جائے گا اور فلاں کے ہاں بیٹا پیدا ہو جائے گا ۔ پس یا
تو وہ یہ کہیں گے کہ معجزہ ہوتا ہی نہیں اور یا پھر گڑ گڑ گڑ گڑا کرتا ہو ا معجزہ مانگیں گے درمیان
میں کوئی مقام ہی نہیں ہوتا جہاں وہ ٹھہر سکیں ۔ لیکن دیکھو قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے ۔ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ فَبِأَيِّ الَآءِ رَبِّكُمَا تُكَر بن ۲۰ تمہارا خدا وہ ہے
ہر وقت ایک نئی قدرت دکھاتا ہے۔ یہ کہنا کہ کسی وقت اُس کی قدرت ظاہر نہیں ہو سکتی
رست نہیں بلکہ ہر وقت ہی اللہ تعالٰی اپنی نئی قدرت اور نیا جلوہ دکھاتا ہے ۔ دیکھی ہوئی
چیز کو دوبارہ دیکھنا لطف نہیں دیتا انسانی فطرت میں اللہ تعالیٰ نے جدت کا مادہ رکھا ہوا
ہے۔ چنانچہ جب ریل گاڑی جاری ہوئی تو شروع شروع میں لوگ اُسے عجوبہ سمجھتے ہوئے
اس پر پھولوں کے ہار ڈالتے تھے لیکن آہستہ آہستہ ان کا جوش ختم ہو گیا ۔ پھر ہوائی جہاز اور
دوسری سواریاں نکلیں تو اُن کی طرف متوجہ ہو گئے ۔ غرض فطرت انسانی کو ہمیشہ نئی چیزوں
سے لطف آتا ہے ہے اور وہ نئی نئی چیزوں سے تسلی پاتی ہے۔ مجھے قرآن پڑھ کر بڑا مزہ آتا
ہے لیکن جب بھی رات کو خدا میرے کان میں کوئی بات کہتا ہے تو کچھ نہ پوچھو کہ اس کا کیا کبھی
مزہ ہوتا ہے کیونکہ وہ ایک نئی چیز ہوتی ہے ۔ غرض قرآن یہ کہتا ہے کہ خدا ہر گھڑی ایک نئی
قدرت دکھاتا ہے ۔ مگر مسلمان اس کا انکار کرتے ہیں ۔
عقل بھی یہی کہتی ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدرتیں دکھائے کیونکہ جب خدا دیکھتا ہے
اور اس کے دیکھنے کی صفت معطل نہیں ، جب وہ سنتا ہے اور اُس کے سننے کی صفت معطل
نہیں ۔ جب وہ پیدا کرتا ہے اور اس کے پیدا کرنے کی صفت معطل نہیں تو اُس کی قدرت
کی صفت کیوں ظاہر نہیں ہو سکتی ۔ جس طرح وہ سمیع ہے اور بصیر ہے اور خالق ہے اور یہ ہ اور بصیر اور ہے یہ
صفات ہمیشہ ظاہر ہوتی ہیں اسی طرح ضروری ہے کہ اُس کی قدرت کی صفت بھی ہمیشہ
انوار العلوم جلد ۲۲
ظاہر ہو۔
۴۸۷
چشمہ ہدایت
جذبات صحیحہ بھی یہی کہتے ہیں کیونکہ جذبات صحیحہ ایک مفید تغیر کی ہمیشہ خواہش رکھتے
ہیں اور یہ بات انسانی فطرت میں پائی جاتی ہے ۔ چنانچہ اسی فطرت کے تقاضا کو پورا
کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے موسم بدلتے ہیں اور نئے نئے پھل پیدا ہوتے ہیں
اور انسان بھی کبھی اپنے لباس میں تغیر کرتا ہے اور کبھی مکان میں اور کبھی نئے نئے کھانے
تیار کرتا ہے کیونکہ نئی چیز سے فطرت تسکین پاتی اور ایک لطیف حظ محسوس کرتی ہے۔ تم تو
شاید اسے بچوں والی بات کہو گے لیکن عاشق ہر بات کو اپنے عشق کے نقطۂ نگاہ سے دیکھتا ہے،
حدیثوں میں آتا ہے جب بادل آتا ، بوندیں برسنے لگتیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
باہر صحن میں نکلتے اور اپنی زبان پر بارش کا قطرہ لیتے اور فرماتے یہ میرے رب کی تازہ
نعمت کا مزہ ہے ۔ اسے تمہارے لئے تین دن برابر بارش برستی رہے تب بھی تمہارے دل
میں کوئی احساس پیدا نہیں ہوتا لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بارش کے ایک تازہ قطرہ
کو بھی دیکھتے تو اُسے اپنی زبان پر لیتے گویا قطرہ کیا آیا خدا تعالیٰ کی طرف سے پانی کا
ایک ٹھنڈا اور شیریں گلاس آ گیا۔ یہ ہے سچا عشق اور اسی کی ہر مومن سے امید کی جاتی
ہے ۔ وہ شخص عاشق ہی کسی طرح کہلا سکتا ہے جس میں یہ جذ بہ نہ ہو کہ میرا خدا میرے لئے
نئی نئی قدرتیں ظاہر کرے ۔
ساتویں بات جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام نے پیش فرمائی وہ یہ ہے کہ
مذہب کی بنیا د اخلاق پر ہے ۔ اسی زمانہ کے علمائے سوء غیر مسلموں سے بدسلو کی جائز سمجھتے
ہیں ، وہ قتل مرتد کو ضروری سمجھتے ہیں ، امن پسند غیر مسلم سے لڑنے کو ثواب سمجھتے ہیں ، جو
مسلمان کو غلام نہ بنائے اُسے بھی غلام بنانا جائز سمجھتے ہیں ، جو اختلاف رکھتا ہو اُسے تنگ
کرنا جائز سمجھتے ہیں اور دوسرے مذاہب کے بزرگوں کی تحقیر جائز سمجھتے ہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آکر یہ اصول پیش کیا کہ مذہب پر افراد
سے زیادہ اخلاق کی پابندی ضروری ہے اس لئے غیر مسلموں سے بدسلو کی مت کرو۔ اور
آپ نے فرمایا جہاد کے معنے یہ ہیں کہ جب دشمن اسلام کو مٹانے کے لئے حملہ کرے تو اُس
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۸۸
چشمہ ہدایت
کے حملہ کا جواب دو ۔ اگر وہ تمہارے آدمیوں کو جنگ میں پکڑ کر غلام بنا تا ہو تو تم بھی اُس
کے آدمیوں کو پکڑ کر غلام بنانے کے حقدار ہو لیکن بغیر جنگ کے وہ غلام بنا تا ہو تب تم اُس
کی نقل نہ کرو کہ بغیر جنگ کے غلام بنالو کیونکہ جنگ کی ذمہ داری قوم پر ہوتی ہے ۔ اس
لئے اگر جنگ کے نتیجہ میں کوئی فعل خراب نکلتا ہے تو قوم جواب دہ ہے، لیکن اگر فرد کے کسی کی فعل خراب نکلتا ہے تو قوم جواب دہ ہے لیکن اگر فرد کے کسی
فعل کے نتیجہ میں کام خراب ہوتا ہے تو قوم جواب دہ نہیں ہو سکتی ۔ پس اگر جنگ کے نتیجہ
میں وہ تمہارے آدمیوں کو پکڑ کر غلام بنا لیتے ہیں تو تم بھی بنالو، لیکن اگر فرد تمہارے آدمی کو
پکڑ کر لے جاتا ہے تو تمہارا کوئی حق نہیں کہ تم اُس کے آدمی پکڑ کر لے آؤ کیونکہ وہ ایک
فرد کا فعل ہے ۔ اختلاف مذاہب یا عقیدہ پر چڑنا درست نہیں کہ حریت انسان کا پیدائشی حق
ہے ۔ سمجھانا اور تبلیغ کرنا تمہارا کام ہے لڑنا اور فساد کرنا تمہارا کام نہیں ۔ اسی طرح فرمایا
غیر قوموں کے بزرگوں کو گالیاں دینا تمہارا کام نہیں تمہارا فرض ہے کہ اُن کا ادب اور
احترام کرو ۔ چنانچہ قرآن کریم میں یہ آیتیں موجود ہیں :-
(1) وَلَا تُمْسِكُوا بِعِصَمِ الْكَوَافِرِ ۲ یعنی کا فرعورتوں کے ننگ و ناموس کو
اپنے قبضہ میں نہ رکھو۔
-
اس میں یہ اصول بتایا گیا ہے کہ غیر قوم کا حق مارنا جائز نہیں ۔ بے شک وہ کافر ہوں
گی ۔ لیکن بوجہ کا فر ہونے کے انہیں قتل نہیں کرنا بلکہ آرام سے اُنہیں اپنے کا فرماں باپ
کے پاس ان کے گھر پہنچا دینا۔
(۲) پھر فرماتا ہے ۔ لا اكرَاةَ فِي الدِّينِ قَد تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ : ١٣ دين
میں کوئی جبر نہیں چاہے تمہارے خلاف ہی کوئی شخص عقیدہ رکھنا چاہے تو وہ رکھ سکتا ہے۔
(۳) پھر فرمایا ہے ۔ أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا ۲۴ جن کے ساتھ لڑائی
کی جاتی ہے اُن کو اجازت ہے کہ وہ لڑیں ۔ دوسرے جن کے ساتھ لڑائی نہیں کی جاتی اُن
کو اجازت نہیں ۔
۴۔ پھر فرمایا ہے ۔ مَا كَانَ لِنَبِي أَن يَكُونَ لَةَ أَسْرَى حَتَّى يُنْخِنَ فِي الْأَرْضِ ۲۵
بغیر خطر ناک جنگ کے غلام بنانا جائز نہیں ، جنگ ہو اور سخت جنگ ہو اس کے بعد غلام بنانا
انوار العلوم جلد ۲۲
جائز ہے ورنہ بغیر جنگ کے نا جائز ۔
۴۸۹
چشمہ ہدایت
(۵) پھر فرمایا ہے ۔ وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ
عَدُوا بِغَيْرِ عِلم کے جن لوگوں کو یہ خدا کے سوا معبود بناتے ہیں وہ خواہ اُن کو خدا بنا
دیتے ہیں تب بھی تم ان کو گالیاں مت دو ورنہ وہ تمہارے خدا کو بُرا بھلا کہنے لگ جائیں
گے ۔ یہ اصول جو قرآن کریم نے بیان کئے ہیں انسانی فطرت کے مطابق ہیں ۔
عقل بھی یہی کہتی ہے کہ کسی کا عقیدہ جھوٹ ہو یا سچ اکثریت اپنے نزدیک اسے ویسا
ہی سچا سمجھتی ہے جیسے اسلام کی اکثریت اپنے مذہب کو سچا سمجھتی ہے ۔ عیسائیت جھوٹی ہے مگر
سوال یہ ہے کہ دنیا کا اکثر عیسائی ، عیسائیت کو کیا سمجھتا ہے؟ سچا سمجھتا ہے ۔ ہندو مذہب
جھوٹا ہے لیکن سوال تو یہ ہے کہ دنیا کا اکثر ہندو اپنے مذہب کو کیا سمجھتا ہے؟ سچا سمجھتا ہے۔
یہودی مذہب یقیناً جھوٹا ہے۔ میں جھوٹے کا لفظ بولتا ہوں تو اس کا یہ مطلب ہے کہ اس
زمانہ میں وہ مذہب ختم ہو چکا ہے ورنہ ابتداء کے لحاظ سے نہیں ۔ لیکن سوال یہ ہے کہ
یہودیوں کا اکثر حصہ یہودیت کو کیا سمجھتا ہے؟ سچا سمجھتا ہے ۔ اگر اس بات پر کسی کو قتل کرنا
جائز ہے، اِس بات پر کسی کو لوٹ لینا جائز ہے، اس بات پر کسی کو مار دینا جائز ہے کہ میں
سمجھتا ہوں میرا مذہب سچا ہے تو پھر عیسائیت کو کیوں یہ حق حاصل نہیں ۔ چھ سو سال تک
عیسائیت نے دنیا پر غلبہ حاصل کیا ہے اب بھی اُس کو غلبہ حاصل ہے ۔ اگر عیسائیت
انسانیت کو چھوڑ دے، اگر روس کا کانٹا اُس کے اندر سے نکل جائے تو آج بھی عیسائی
مسلمان ملکوں کو تباہ کر سکتا ہے لیکن وہ نہیں کرتا ۔ اس لئے کہ اُس نے اپنے جھوٹے مذہب
میں بھی اس اصول کو تسلیم کیا ہے کہ مذہب کی خاطر کسی کو نہیں مارنا۔ پہلے کرتے رہے
ہیں سارا فلپائن مسلمان تھا۔ اِسے عیسائی کر لیا گیا گو ان کو انہوں نے عیسائی بنالیا لیکن اب
وہ نہیں کرتے ۔ پس اگر یہ عقیدہ درست ہو کہ جب ایک قوم کی اکثریت ہو اور اکثریت کو
کسی اقلیت سے اختلاف ہو تو اُس کا حق ہے کہ وہ زبر دستی دوسروں سے اُن کا مذہب
بدلوائے ، اُنہیں مارے پیٹے تو پھر عیسائی کو یہ کیوں حق حاصل نہیں ؟ ہندؤوں کو کیوں یہ حق
حاصل نہیں کہ ہندوستان میں مسلمان کو ہندو بنالیں۔ چین میں کنفیوشس مذہب کے پیرؤوں
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۹۰
چشمہ ہدایت
کو کیوں یہ حق نہیں کہ وہ لوگوں کو اپنے مذہب میں شامل کر لیں ۔ فلپائن میں جہاں اب بھی
پندرہ بیس ہزار مسلمان پڑا ہے عیسائیوں کو کیوں حق حاصل نہیں کہ وہ جبراً مسلمانوں کو
عیسائی بنا لیں ۔ امریکہ کو کیوں حق حاصل نہیں کہ وہ جبراً اُن مسلمانوں کو جو اُس کے ملک
میں رہتے ہیں عیسائی بنالے۔ روس کو کیوں حق حاصل نہیں کہ وہ جبراً سب کو عیسائی بنالے یا کوکیوں
جبراً سب کو کمیونسٹ بنالے۔
اگر تمہاراحق ہے اور تم دوسروں کو جبراً اپنے عقیدہ پر لا سکتے ہو تو ویسا ہی عقلاً دوسروں
کو بھی حق حاصل ہے لیکن اس حق کو جاری کر کے دنیا میں کبھی امن قائم رہ سکتا ہے ، اس حق
کو جاری کر کے کیا تم اپنے بیٹے کو بھی کہہ سکتے ہو کہ یہ مسئلہ ٹھیک ہے؟ بیوی کو بھی کہہ سکتے ہو
کہ یہ مسئلہ ٹھیک ہے کہ عیسائیوں کا حق ہے کہ وہ مسلمانوں کو زبردستی عیسائی بنا لیں؟
مسلمانوں کا حق ہے کہ وہ عیسائیوں کو زبردستی مسلمان بنالیں؟ احمدیوں کی حکومت ہو تو اس
کا حق ہے کہ وہ غیر احمدیوں کو احمدی بنالے؟ ایران والوں کا حق ہے کہ وہ سب حنفیوں کو
ز بر دستی شیعہ بنالیں؟ اگر ایسا ہو تو کیا سارا پاکستان بڑی خوشی سے کہے گا کہ الْحَمْدُ للهِ
جزاک اللہ کیا اچھا کام کیا ہے؟ غرض یہ ایسی عقل کے خلاف بات ہے کہ کوئی عقل بھی
اس کو تسلیم نہیں کرتی ۔
جذبات صحیحہ بھی اس کے خلاف ہیں کیونکہ ہر ایسے شخص کو جو دیانت داری سے
اختلاف رکھتا ہے سزا دینا انسانی فطرت پسند نہیں کرتی ۔ واقعات کو بھی دیکھ لو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم تبلیغ کرتے تھے کیونکہ آپ کا عقیدہ تھا۔ مکہ والے آپ کو جھوٹا سمجھتے تھے
مگر وہ کہتے تھے کہ ہم ڈنڈے سے سیدھا کریں گے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھ
دیتے تھے۔
ایک دفعہ خانہ کعبہ سے باہر ایک پتھر کی چٹان پر صفا میں آپ بیٹھے ہوئے تھے اور کچھ
ہے سوچ رہے تھے۔ چہرہ پر آپ نے ہاتھ رکھا ہوا تھا اور سہارا لے کر سوچ رہے تھے کہ
ابو جہل نے دیکھا اور اُس نے نے آپ کو گالیاں دینی دینی شروع کر کر دیں۔ دیں مگر ۔ مگر رسول کریم صلی صلی اللہ اللہ
علیہ وآلہ وسلم اُسی طرح بیٹھے رہے۔ پھر اس کمبخت نے زور سے آپ کو تھپڑ مارا کہ ہمارے
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۹۱
چشمہ ہدایت
میرا
بزرگوں کی ہتک کرتا ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر صرف آنکھ اُٹھائی
اور کہا کہ آخر تم لوگ مجھے کیوں دکھ دیتے ہو اور کیوں میرے ساتھ دشمنی کرتے ہو؟
سوائے اس کے کیا قصور ہے کہ میں کہتا ہوں کہ تمہارا خدا جو تمہیں پیدا کرنے والا ہے اُس
کو مان لو ۔ ابو جہل اس فقرہ کو سُن کر چلا گیا ۔ پاس ہی حضرت حمزہ کا مکان تھا ۔ حمزہ اُس ۔
وقت تک مسلمان نہیں ہوئے تھے ۔ اُن کی ایک لونڈی اُس وقت دروازہ پر کھڑی یہ نظارہ
دیکھ رہی تھی ۔ غلام غلام ہی ہوتا ہے لیکن دیر تک رہنے کی وجہ سے وہ بھی خاندان کا تجز د ہو
جاتا ہے۔ یہ دیکھ کر اُس کا دل برداشت نہ کر سکا اور وہ سارا دن گڑھتی رہی ۔ حمزہ اپنی
عادت کے مطابق شکار کو گئے ہوئے تھے شام کے وقت ترکش گردن میں ڈالی ہوئی اور
کمان پکڑی ہوئی بڑے اکڑتے ہوئے جیسے شکاری ہوتے ہیں غرور سے گھر میں داخل
ہوئے ۔ اُن کو اس حالت میں دیکھتے ہی اس لونڈی کو غصہ آگیا ، وہ تھی لونڈی مگر پرانی تھی
اور اپنا حق سمجھتی تھی دیکھ کر کہنے لگی بڑا اوپچی بنا پھرتا ہے تو اور کمان لگائی ہوئی ہے آخر یہ کس
بات کے لئے ہے؟ آج میں نے دیکھا کہ تیرا بھتیجا با ہر پتھر پر بیٹھا ہوا تھا میں دروازہ پر
کھڑی تھی خدا کی قسم ! میں نے یہ سنا اس نے کچھ بھی نہیں کہا تھا۔ اور پھر ابو جہل نے آکر
اُس کو تھپڑ مارا ۔ یہ فقرہ حمزہ نے سنا وہ حمزہ جو روز قرآن سنتا تھا مگر اسلام لانے کی جرات
نہیں کرتا تھا جب اُس کے سامنے ننگے طور پر یہ بات پیش کی گئی کہ ایک شخص عقیدہ پیش کرتا
ہے اور ایک ظالم اُٹھ کر اُسے مارتا ہے تو حمزہ سے برداشت نہ ہو سکا۔ وہ اُسی وقت گھر
سے نکلے خانہ کعبہ میں ابو جہل اور اُس کے ساتھی رؤوسا بیٹھے ہوئے تھے اور مجلس میں گئیں
لگ رہی تھیں ۔ حمزہ نے پہنچتے ہی اپنی کمان اُٹھا کر اُس کے مُنہ پر ماری اور کہا محمد تیرے
آگے جواب نہیں دیتا اس لئے تو دلیر بنتا ہے ۔ اب میں نے تیرے منہ پر کمان ماری ہے
اور سارے مکہ والوں کے سامنے تیری ہتک کی ہے اُٹھ ! اگر تیرے اندر طاقت ہے تو
جواب دے۔ وہ امراء جو اُس کے ساتھ بیٹھے تھے کھڑے ہو گئے اور اُنہوں نے چاہا کہ
بدلہ لیں لیکن حق کا رعب ہوتا ہے۔ ابو جہل نے سمجھا اس وقت مار لیا تو آدھا ملکہ اس کی
طرف سے کھڑا ہو جائے گا اس لئے اُس نے کہا آج مجھ سے ہی کچھ غلطی ہو گئی تھی میں نے
انوار العلوم جلد ۲۲
۴۹۲
چشمہ ہدایت
بلا وجہ آج محمد کو مارا تھا اور اُس نے اپنے ساتھیوں کو ٹھنڈا کر دیا لیکن آگ سلگ چکی تھی ۔
حمزہ وہاں گئے جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن پڑھا کرتے تھے اور عرض کیا !
یا رسول اللہ ! میں مسلمان ہونے کے لئے آیا ہوں اور اسلام لے آئے ۔ کے پیتھی حق کی
مظلومیت ۔
مظلومیت خود اپنے اندر طاقت رکھتی ہے تم ظلم کرتے چلے جاؤ سعید فطرتیں ہمیشہ اس
کے خلاف مقابلہ میں پروٹسٹ کریں گی ، ہمیشہ اس کے خلاف احتجاج کریں گی مجھے اپنی
زندگی کا ایک واقعہ یاد ہے۔ سیالکوٹ میں میں نے لیکچر دیا، کشمیر موومنٹ کے سلسلہ میں
جلسہ تھا ۔ مخالفین نے حملہ کر دیا۔ چنانچہ ہمیں ہزار آدمی ہجوم کرتے ہوئے اُس جگہ جو قلعہ
کہلاتا ہے جمع ہو گئے اُنہوں نے پہلے سے منصوبہ کیا ہو اتھا ، پتھر اُن کی جھولیوں میں بھرے
تھے اور وہ برابر ایک گھنٹہ اور پانچ منٹ تک پتھر برساتے گئے ۔ لوگ مجھ سے بہتیری
خواہش کرتے کہ لیکچر بند کیجئے مگر میں نے کہا نہیں لیکچر بند نہیں ہو سکتا ۔ چنانچہ وہ برابر پتھر
مارتے رہے ۔ آخر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور وہ بھاگ گئے ۔ میں نے غیر احمد یوں
سے کہا کہ آپ لوگوں کے لئے یہ پتھر نہیں مار رہے ہمارے لئے مار رہے ہیں یہ ہمارا تحفہ
ہے پاس ہی کوٹھی تھی میں نے کہا آپ اس میں چلے جائیں، گھر جانا ہے تو گھر چلے
جائیں ۔ کچھ لوگ اُٹھے مگر باقی بدستور بیٹھے رہے اور انہوں نے کہا کہ یہ آپ پر جو پتھر پڑ
رہا ہے نا جائز پڑ رہا ہے اور ہم بھی اس میں آپ کے شریک ہیں ۔ احمدیوں سے میں نے کہا
کہ کروٹ نہیں بدلنا ۔ جس وقت کوئی ڈھیر ہو جائے اُس وقت دوسرے لوگ اُسے اُٹھا کر
لے جائیں ۔ چنانچہ پچیس آدمی ہمارے زخمی ہوئے اور ایک کا تو ہاتھ ہی مارا گیا مگر کوئی
احمدی ہلا نہیں ۔
پیغامیوں کے ایک مبلغ ہوتے تھے جو ہمارے شدید مخالف تھے اب وہ فوت ہو چکے
ہیں اس لئے نام بتانے میں کوئی حرج نہیں یعنی مولوی عصمت اللہ صاحب ۔ وہ ہمارے
سخت مخالف تھے تھے لیکن رات کے ایک بجے بجے وہ وہ اُس اُس کوٹھی پر پہنچے جہاں میں میں ٹھہرا ہوا ہو ا تھا۔ لوگوں
نے بتایا کہ عصمت اللہ صاحب آئے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ خواہ ایک منٹ ہی ملاقات کا