چشمئی ہدایت

انوارالعلوم (جلد 22), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۲۲
٤٦٩
چشمہ ہدایت
کہ کسی کا بیٹا نہ ہو اور اُس کے متعلق کہا جائے کہ وہ رسول اللہ بن گیا۔
آگے فرماتا ہے وَخَاتَمَ النَّبِيِّن خالی یہی نہیں کہ یہ اللہ کا رسول ہے بلکہ رسولوں
کی مہر ہے ۔ تم اس کو جھوٹا سمجھتے ہو اور خیال کرتے ہو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
جو پیشگوئی کی تھی کہ میرا دشمن ابتر رہے گا ۔ وہ غلط نکلی ۔ ہم تمہیں بتاتے ہیں کہ وہ پیشگوئی کی گا۔ وہ نکلی۔
پوری ہوگی اور اس کی اولا د دنیا میں ہمیشہ کے لئے قائم رکھی جائے گی ۔ یعنی اس کا فیضان د
کبھی ختم نہ ہوگا اور قیامت تک اسی کی برکت سے اور اسی کی غلامی میں وہ لوگ کھڑے
ہوں گے جو اس کے لائے ہوئے دین کی دنیا میں اشاعت کریں گے اور اس کے نام کو
کونہ کونہ میں پھیلائیں گے ۔
اور
اب دیکھو یہ معنے جو ہم کرتے ہیں یہ نقلی طور پر بھی صحیح ہیں اور عقلی طور پر بھی صحیح ہیں
ر جذباتی طور پر بھی صحیح ہیں کونکہ جذبات صحیحہ کسی کی یہ بڑائی تسلیم نہیں کر سکتے کہ وہ اس
لئے بڑا ہے کہ سب کے آخر میں آیا ۔ وہ بادشاہ جو کسی خاندان یا قوم کا آخری بادشاہ ہو اور
اس کے بعد اس خاندان اور قوم میں سے بادشاہت مٹ جائے اُسے کوئی بھی بڑا نہیں کہا
کرتا ۔ غرض ہمارا عقیدہ وہ ہے جس کی نقل بھی تائید کرتی ہے جس کی عقل بھی تائید کرتی
ہے اور جس کی جذبات صحیحہ بھی تائید کرتے ہیں لیکن غیر احمدیوں کے معنے نقل کے لحاظ سے
بھی باطل ہیں اور عقل کے لحاظ سے بھی باطل ہیں اور جذبات صحیحہ کے لحاظ سے بھی باطل
ہیں ، پس جو شخص بھی اس عقیدہ کو سمجھ کر مانے گا وہ کبھی بھی اس عقیدہ کو نہیں چھوڑ سکتا۔ اور
جو بھی تم میں سے غور کرے وہ خود فیصلہ کر سکتا ہے کہ ختم نبوت کے کون سے معنے ہیں جن
سے نقل تسلی پاتی ہے ، کون سے معنے ہیں جن سے عقل تسلی پاتی ہے اور کون سے معنے ہیں جن
سے جذبات صحیحہ تسلی پاتے ہیں ۔ میں یقیناً کہتا ہوں کہ اس عقیدہ کو سمجھ لینے کے بعد ایک
آرا کیا اگر دس ہزار آرا بھی کسی کے سر پر رکھ دیا جائے تو وہ کہے گا کہ بات تو یہی ٹھیک ہے
تمہارا دل جتنا چاہے مجھے مارلو میں اس عقیدہ کو نہیں چھوڑ سکتا ۔
تیسرا اصل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ پیش فرمایا کہ اسلام کا روحانی نے یہ پیش کہ کار
غلبہ تمام دنیا پر ہوگا ۔ یہ اصل بھی نہایت اہم ہے اور مسلمان بغیر اس مح نظر کے دنیا میں

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۷۰
چشمہ ہدایت
کبھی بھی حقیقی سر بلندی حاصل نہیں کر سکتے ۔ یہ عجیب بات ہے کہ مسلمان پہلے تو اس اصل کو
کسی نہ کسی شکل میں تسلیم کرتا تھا مگر اب ہماری مخالفت میں اُس نے اس اصل کو بھی چھوڑ
دیا ہے۔ پہلے کہتا تھا کہ مسیح اور مہدی دنیا میں آئیں گے تو سب کفار کو مسلمان بنالیں گے
اور گو وہ کہتا یہی تھا کہ تلوار کے زور سے مسلمان بنا ئیں گے مگر یہ سیدھی بات ہے کہ جب
مسیح اور مہدی نے آنا تھا تو کچھ نہ کچھ اس کے ذریعہ روحانیت نے بھی غلبہ پانا تھا مگر اب
جوں جوں ہماری تبلیغ وسیع ہوتی جارہی ہے اور جوں جوں وہ مسیح اور مہدی کی آمد سے
مایوس ہوتا جا رہا ہے تعلیم یافتہ طبقہ نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ قرآن کے ہوتے ہوئے
کسی عیسی اور مہدی کی ضرورت ہی کیا ہے ۔ گویا تھوڑا بہت جو وہ سچائی کے قریب تھے وہ
بھی ختم ہو گیا ۔ اب دنیا میں صرف ہماری ہی جماعت ہے جو اس مسئلہ کو پیش کرتی ہے کہ
اسلام روحانی طور پر ساری دنیا پر غالب آئے گا ۔ مسلمان اس بات کو رڈ کرتا ہے اور وہ
کہتا ہے ہمیں اس روحانی غلبہ کی ضرورت نہیں ہم چاہتے ہیں کہ سیاسی طور پر ایران آزاد
ہو جائے ، شام آزاد ہو جائے، فلسطین آزاد ہو جائے ، لبنان آزاد ہو جائے ،سعودی عرب
آزاد ہو جائے ، مصر سے انگریزی فوجیں نکل جائیں، پاکستان کی حکومت مضبوط ہو جائے ،
سوڈان کو آزادی حاصل ہو جائے ۔ اگر یہ ممالک سیاسی رنگ میں مکمل آزادی حاصل کر
لیں تو مسلمان سمجھتے ہیں کہ وہ کامیاب ہو گئے ۔ مگر میں پوچھتا ہوں اگر یہ ساری باتیں ہم کو
حاصل ہو جائیں ، اگر پاکستان ایک مضبوط اسلامی ملک بن جائے اور تھوڑی بہت اس کی
طاقت میں جو کمی ہے وہ دُور ہو جائے ، اگر ایران کے تیل کے چشموں کا سوال حل ہو جائے
اور پھر اس کی مالی حیثیت بھی اتنی مضبوط ہو جائے کہ اس کا خزانہ ہر قسم کا مالی بوجھ اُٹھانے
کے لئے تیار ہو جائے ، اگر سعودی عرب بھی آزاد ہو جائے اور اس کے تیل کے چشمے اُسی
کے قبضہ میں آجائیں اور وہ موجودہ آمد سے دس بیس گنا آمد ا سے دینے لگیں ، اگر مصر میں
سے بھی انگریزی فوجیں نکل جائیں ، اگر شام کے جھگڑے بھی ختم ہو جائیں اور آئے دن
جو وہاں قتل کی وارداتیں ہوتی رہتی ہیں اور کبھی کوئی کمانڈر انچیف مارا جاتا ہے اور کبھی
کوئی وزیر یہ سب باتیں ختم ہو جائیں ، اگر پاکستان میں اندرونی طور پر جو جھگڑے پائے

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۷۱
چشمہ ہدایت
جاتے ہیں وہ بھی ختم ہو جائیں اور دشمنوں کی سازشیں اور ریشہ دوانیاں جاتی رہیں تب
بھی تم غور کر کے دیکھ لو کہ اس موجودہ دنیا کے نقشہ پر روس اور امریکہ اور انگلینڈا اور فرانس
کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ان ممالک کی آزادی اور ان کی طاقت ہمارے لئے کوئی بھی فخر
کی چیز ہو گی ؟ یہ ساری حکومتیں آزاد بھی ہو جائیں تو دنیا کی پالیٹکس میں ان کی کیا حیثیت یہ کی کیا حیثیت
ہو سکتی ہے۔ روس اور امریکہ اور انگلینڈ اور فرانس کے مقابلہ میں ان کا کیا درجہ تسلیم کیا جا
سکتا ہے۔ اگر ایک بادشاہ کے گھر کے پاس کسی غریب آدمی کا مکان ہوا اور فرض کر لو کہ اس
کے پاس کسی وقت لاکھ دو لاکھ روپیہ بھی آجائے تب بھی بادشاہ کے مقابلہ میں اس کی کیا
حیثیت تسلیم کی جاسکتی ہے۔ جس دن اُس کا روپیہ ختم ہو جائے گا اُسی دن اس کی ساری
حیثیت جاتی رہے گی اور وہ پھر دنیا میں ایک بے حقیقت چیز بن کر رہ جائیگا ۔ پس سوال یہ
ہے کہ اگر وہ سب کچھ ہو جائے جو مسلمان چاہتے ہیں تب بھی دنیا میں مسلمان کی کیا حیثیت
ہوگی ؟ کیا اس کا پھیلاؤ ، کیا اس کا روپیہ، کیا اس کی فوج ، کیا اس کی تعداد اور کیا اس کی
طاقت اس قابل سمجھی جا سکتی ہے کہ دنیا کی پالیٹکس پر کوئی غیر معمولی اثر پیدا کر سکے؟ اگر
نہیں تو بتاؤ اس کی نظر سے اسلام کو کیا فائدہ ؟ اور مسلمان نوجوانوں کے اندر اس ں سے صحیح نظر
سے وہ کونسا انقلاب پیدا ہو سکتا ہے کہ ہر مسلمان کا دل اُچھلنے لگے کہ میں بھی اس مطمح نظر
مطم
کے حصول کے لئے کچھ کوشش کروں شاید کہ میرا نام بھی تاریخ میں محفوظ ہو جائے ۔ زیادہ
سے زیادہ مسلمانوں کو پولیٹیکل دنیا میں ایک تیسرے درجہ کی حیثیت حاصل ہو جاتی ہے اور
تیسرے درجہ کی حیثیت کوئی ایسی چیز نہیں جو انتہائی مقصود قرار دیا جا سکے ۔ اس میں کوئی شبہ
نہیں کہ مسلمان ممالک کی آزادی ضروری چیز ہے ۔ کون چاہتا ہے کہ وہ ہمیشہ غلام بنا رہے
لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ کی نظر ایسا ہو سکتا ہے جس سے مسلمان نو جوانوں کی رگوں میں نیا
خون دوڑ نے لگے اور کیا اس کے ذریعہ سے اسلام کو کوئی اہم پوزیشن دنیا میں حاصل
ہو جاتی ہے؟
پس سوال یہ نہیں کہ اسلامی ممالک کی آزادی اچھی چیز ہے یا نہیں؟ سوال یہ ہے کہ
اگر وہ آزادی ان کو حاصل ہو جائے تو پھر ہم کیا بن جاتے ہیں؟ ایک غریب آدمی جس

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۷۲
چشمہ ہدایت
کے گھر میں آٹا بھی نہیں ہم یہ نہیں کہتے کہ اسے آٹا نہ ملے ، مگر آٹا مل جانے سے کیا اس کی
دنیا میں کوئی پوزیشن قائم ہو سکتی ہے؟ اگر سیر بھر آٹے کا اس کے لئے انتظام بھی ہو جائے
تب بھی وہ جن کے پاس کئی کئی کروڑ روپیہ ہے ان کے مقابلہ میں اُس کی کوئی حیثیت نہیں
ہو سکتی ۔ پس ہم یہ نہیں کہتے کہ مسلمان حکومتوں کو آزادی حاصل نہ ہو۔ ہم چاہتے ہیں
مسلمان ممالک آزاد ہوں ، ہم چاہتے ہیں کہ مسلمان حکومتیں طاقتور ہوں لیکن جو سوال
ہمارے سامنے ہے وہ یہ ہے کہ اس آزادی کے بعد دنیا میں ہماری پوزیشن کیا بنتی
ہے؟ مسلمان اس بات کا مدعی ہے کہ وہ ساٹھ کروڑ ہے ۔ عیسائیوں نے جو تازہ جغرافیہ لکھا
ہے اِس میں اُنہوں نے مسلمانوں کی تعداد اڑتالیس کروڑ بیس لاکھ مان لی ہے لیکن دنیا کی
آبادی دو ارب چالیس کروڑ ہے دو ارب چالیس کروڑ ہی میں اڑتالیس کروڑ میں لاکھ
تمام آبادی کا چوتھا حصہ بنتے ہیں ۔ گویا اگر سارے مسلمان آزاد ہو جائیں ، اگر ہر اسلامی
ملک میں اُتنی ہی دولت ہو جتنی امریکہ میں پائی جاتی ہے ، اُتنا ہی اسلحہ ہو جتنا امریکہ میں
پایا جاتا ہے، اُتنی ہی تجارت ہو جتنی امریکہ میں پائی جاتی ہے پھر بھی روپیہ میں سے چونی
انہیں حاصل ہو گی ۔ اب تم خود ہی بتاؤ کہ ۱۲ آنے بڑے ہوتے ہیں یا چونی بڑی ہوتی
ہے؟ چونی بہر حال چھوٹی ہوتی ہے اور ۱۲ آنے بڑے ہوتے ہیں ۔ وہ ہندو جس کو ہمارے
آدمی تحقیر کے طور پر کراڑ کر اڑ کہا کرتے تھے وہ بھی آزادی کے بعد بتیس کروڑ آبادی کا
مالک بن چکا ہے ۔ پھر چین کو دیکھ لو اس کی آبادی اور رقبہ کو لے لو اس کی آبادی پچاس
کروڑ ہے ۔ اگر مسلمان اڑتالیس کروڑ ہی ہوں تو خالی چین کے لوگوں کی تعداد مسلمانوں
سے زیادہ ہے ۔ پس سوال یہ ہے کہ اگر ایسا بھی ہو جائے تو یہ کونسا مقصد ہے جو ہر مسلمان
کے سامنے رہنا چاہئے؟
اله
میں نے بتایا ہے کہ اگر کوئی آدمی مر رہا ہو تو ہماری خواہش ہو گی کہ خدا کرے وہ بیچ
جائے لیکن کیا جو شخص مرنے سے بچ جائے وہ بادشاہ ہو جایا کرتا ہے؟ یا کوئی بڑا عالم ہو جایا
کرتا ہے؟ مسلمانوں کی آزادی کے لئے جدو جہد کے معنے صرف اتنے ہیں کہ مسلم باڈی تا ہے؟ مسلمانوں کی آزادی کے لئے
تنے
اہتے
پالیٹکس میں مرض پیدا ہو چکا ہے اور وہ اس مرض کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ہماری میں

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۷۳
چشمہ ہدایت
خواہش ہو گی کہ وہ مرض دور ہو جائے بلکہ ہماری دعا ہو گی کہ وہ مرض دور ہو جائے لیکن
اگر یہ مرض دور ہو جائے تب بھی دنیا کی قوموں میں بیٹھتے وقت ایک مسلمان کی کیا پوزیشن
ہو گی ؟ اگر ایران بھی آزاد ہو جائے ، اگر مصر کے مسائل بھی حل ہو جائیں ، اگر فلسطین اور
شام اور لبنان بھی آزاد ہو جائیں، اگر سوڈان بھی آزاد ہو جائے ، اگر تمام اسلامی ممالک نام اور لبنان ہو اگر تمام
ے جھگڑے ختم ہو جائیں ، اُن کی طاقت بڑھ جائے ، اُن کا روپیہ زیادہ ہو جائے ، اُن کی
عظمت ترقی کر جائے ، دولت اُن کے ہاتھ میں آجائے ، تمام تجارت جو اس وقت امریکہ
کے پاس ہے ان پر اُن کا قبضہ ہو جائے پھر بھی ۱۲ آنے کے مقابلہ میں وہ چار آنے کے
مالک رہتے ہیں اور جب ان کی حالت یہ ہوگی کہ چونی ان کے پاس ہوگی اور ۱۲ آنے غیر
کے پاس ہوں گے تو اسلام کسی طرح غالب آیا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت
کسی طرح قائم ہوئی ۔
غرض جو شخص بھی اس مسئلہ پر اس رنگ میں غور کرے گا اور عقل سے کام لے گا وہ
بعثت محمد یہ کی یہ غرض قرار دیتا کہ سیاسی لحاظ سے ایران آزاد ہو جائے ، مصر آزاد ہو جائے ،
شام اور فلسطین آزاد ہو جائیں ، لبنان آزاد ہو جائے ،سوڈان آزاد ہو جائے ، پاکستان
مضبوط ہو جائے اپنی انتہائی پست خیالی تصور کرے گا وہ شرمائے گا کہ میں یہ کیا کہہ رہا ہوں
اور کونسا مقصد ہے جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی طرف منسوب کر رہا ہوں ۔
کیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس لئے آئے تھے کہ یہ چھوٹے چھوٹے علاقے آزاد
ہو جائیں؟ کیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس لئے آئے تھے کہ مسلمان دنیا میں
ایک چونی کی حیثیت حاصل کر لیں ۔ میں تو سمجھتا ہوں اگر میرے واہمہ اور خیال میں بھی
ایسا نظریہ آئے تو میرا ہارٹ فیل ہو جائے کہ میں کتنا پست نظر یہ اُس عظیم الشان اور مقدس
انسان کی بعثت کے متعلق رکھ رہا ہوں جسے خدا نے اولین و آخرین کا سردار بنایا۔ میں تو
سمجھوں گا میرے جیسا جھوٹا انسان دنیا میں اور کوئی نہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
جیسے عظیم الشان رسول کی طرف اتنا چھوٹا ، اتنا معمولی اور اتنا ادنیٰ درجہ کا خیال منسوب
کر رہا ہو کہ اتنا بڑا رسول اس لئے آیا تھا کہ ایران کے تیل کے چشمے آزاد ہو جائیں ،

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۷۴
چشمہ ہدایت
اس لئے آیا تھا کہ مصر آزاد ہو جائے ، اس لئے آیا تھا کہ فلسطین اور شام اور لبنان کے
جھگڑے دُور ہو جائیں ۔ میں جانتا ہوں کہ مخالف یہ کہیں گے کہ دیکھا ! ہم نہیں کہتے تھے یہ
لوگ مسلمانوں کے دشمن ہیں انہیں اسلامی ممالک کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ۔ لیکن میں
ان کے اعتراضات کی پرواہ نہیں کرتا ۔ میں جانتا ہوں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
عظمت اور آپ کی شان کیا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ اس عظمت اور شان کے مقابلہ میں اس
ادنی ترین مقصد پر آکر ٹھہر جانا قطعی طور پر اپنی نا بینائی کا اظہار کرنا ہے ۔ اگر محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت ایران کے تیل کے چشموں کے آزاد ہونے سے قائم ہوتی ہے،
اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت مصر سے انگریزی فوجوں کے نکل جانے سے
قائم ہوتی ہے تو پھر جب انگریزوں نے ایک ایک ملک سے مسلمانوں کو کان پکڑ کر نکال
دیا تھا تو تمہیں کہنا چاہئے تھا کہ عیسی کی عظمت ظاہر ہوگئی بلکہ عیسائیت کی موجودہ طاقت کو
مد نظر رکھتے ہوئے تمہیں اب بھی تسلیم کرنا چاہئے کہ عیسائیت اسلام پر بازی لے گئی لیکن ہر
با شعور انسان جو حقیقت کو جانتا ہے اور سمجھ سکتا ہے کہ ملکوں کی آزادی بالکل اور چیز ہے
اور مذہب کا غلبہ ایک دوسری چیز ہے ۔ ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا میں آکر یہ اصول پیش فرمایا کہ تمہارا یہ
مطمح نظر نہایت ادنی ہے تمہیں اپنے افکار کو بلند کرنا چاہئے ۔ تمہیں سمجھنا چاہئے کہ تمہارا کیا
منصب ہے اور کونسا کام جو خدا تعالیٰ نے تمہارے سپرد کیا ہے ۔ بے شک سیاست کے لحاظ
سے بھی مسلمانوں کی اصلاح ضروری ہے ۔ بے شک دولت کے لحاظ سے بھی مسلمانوں کو
ترقی کی ضرورت ہے ، بے شک تمدن کے لحاظ سے بھی مسلمانوں کو اپنے اندر تغیر پیدا
کرنے کی ضرورت ہے مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی غرض یہ بھی تھی کہ
اسلام کو روحانی طور پر دنیا میں غالب کیا جائے ۔ اب اس کی تشریح کرو تو اس عظیم الشان
مقصد کے یہ معنے بن جاتے ہیں کہ اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے
دلائل اتنی طاقت پکڑ جائیں کہ مسلمانوں کے ساتھ باتیں کرتے وقت وہ کئی کترانے
لگیں ۔ آج یورپ میں جو بھی لٹریچر شائع ہوتا ہے اس میں یہ لکھا ہوتا ہے کہ اسلام میں

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۷۵
چشمہ ہدایت
فلاں نقص ہے اور اسلام میں فلاں خرابی ہے لیکن کل اسلام کو ایسا غلبہ حاصل ہو کہ یورپ
کے رہنے والے اپنی کتابوں میں یہ لکھیں کہ اسلام میں فلاں بات بہت اعلیٰ ہے مگر
عیسائیت بھی اس سے بالکل خالی نہیں ۔ مسیح کی فلاں بات سے ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے
بھی دنیا کے سامنے یہی بات پیش کی تھی ، آج کا یورپ زدہ مسلمان یورپ کی ڈیما کریسی کو
دیکھ کر کہتا ہے کہ قرآن سے بھی کچھ کچھ ایسے ہی اصول ثابت ہوتے ہیں اور یہ خوبی
ہمارے اندر بھی پائی جاتی ہے۔ یہ ا پالوجی (Apology) ہے جو آج کا مسلمان پیش کر رہا
ہے اور یہ اسلام کے لئے فخر کا دن نہیں ۔ اسلام کے لئے فخر کا دن وہ ہوگا ، جب یورپ اور
امریکہ میں یہ کہا جائے گا کہ یہ اسلامی پردہ جو مسلمان پیش کرتے ہیں اس کی کچھ کچھ انجیل
سے بھی تائید ہوتی ہے اور ہمارے مسیح نے بھی جو فلاں بات کہی ہے ، اس سے یہی ثابت
ہوتا ہے کہ اس قسم کا پردہ ہونا چاہئے ۔ اسلام کے لئے فخر کا دن وہ ہو گا جب یورپ اور
امریکہ کا عیسائی اپنی تقریروں میں یہ کہے گا کہ کثرت ازدواج کا مسئلہ جو مسلمان پیش
کرتے ہیں بے شک یہ بڑا اچھا مسئلہ ہے اور عیسائیوں نے کسی زمانہ میں اس کے مخالف
بھی کہا لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے پوری طرح غور نہیں کیا تھا ۔
اصل بات یہ ہے کہ عیسائیت کے وہ بزرگ جو پہلی صدی میں گزرے ہیں انہوں
نے بھی دو دو تین تین شادیاں کی ہیں ، پس کثرت ازدواج کی خوبی صرف اسلام میں ہی
نہیں بلکہ عیسائیت میں بھی پائی جاتی ہے ۔ جس دن یورپ اور امریکہ کے گرجوں میں
کھڑے ہو کر ایک پادری اپنے مذہب کی اس رنگ میں خوبیاں بیان کرے گا وہ دن
ہوگا ، جب ہم کہیں گے کہ آج اسلام دنیا پر غالب آ گیا۔ اب ہمیں اپالوجی ( Apolog)
کی ضرورت نہیں ۔ اب دوسرے لوگ کہتے ہیں کہ یہ خوبیاں ان کے اندر بھی پائی جاتی ہیں
یہ ہوگا اسلام کا غلبہ اور یہ ہو گا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کا دن ۔ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کا وہ دن ہوگا جب دو ارب چالیس کروڑ کی دنیا میں چالیس
کروڑ مسلمان نہیں ہو گا بلکہ دو ارب مسلمان ہوگا اور چالیس کروڑ غیر مذاہب کا پیرو
ہوگا ۔ مگر یہ نظریہ کس نے پیش کیا ؟ یہ صرف حضرت مرزا صاحب نے پیش کیا اور یہی وہ چیز

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۶
چشمہ ہدایت
ہے جس پر آپ پر کفر کا فتویٰ لگایا گیا اور کہا گیا کہ اسلام کے غلبہ کا یہ کونسا طریق ہے۔
اسلام تو اس طرح غالب آ سکتا ہے کہ تلوار ہاتھ میں لی جائے اور کفار کو تہہ تیغ کر دیا جائے۔
مگر غور کر کے دیکھ لو کہ کونسا نظریہ ہے جو اسلام کی عظمت کو قائم کرنے والا ہے اور کونسا
صطلح نظر ہے جس پر ایک سچا مسلمان تسلی پاسکتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نظر ہے جس پر پاسکتا
نے یہ صلح نظر پیش کیا ہے کہ اسلام کو روحانی غلبہ سب دنیا پر حاصل ہوگا اور روحانی غلبہ کے
معنے یہ ہیں کہ دنیا کے سیاسی اور اخلاقی اور مذہبی معیاروں کو بدل دیا جائے گا ۔ آج یہ کہا
جاتا ہے کہ اسلام قابلِ اعتراض نہیں کیونکہ یورپین تہذیب کی فلاں فلاں بات کی وہ تائید
کرتا ہے یا وہ ڈیما کرسی جو آج یورپ پیش کرتا ہے بڑی اچھی چیز ہے مگر اسلام نے بھی
اس ڈیما کرسی کی تائید کی ہے۔ یہ طریق جو آج مسلمانوں نے اختیار کر رکھا ہے یہ ہرگز
اسلام کے لئے کسی عزت کی بات نہیں ۔ ہم تو اُس دن کے منتظر ہیں جب امریکہ کے
منبروں پر کھڑے ہو کر عیسائی پادری یہ کہا کریں گے کہ وہ اسلامی تحریت اور آزادی جس
کو قرآن پیش کرتا ہے ہماری قوم بھی اس سے بالکل خالی نہیں اور ہم اس کی تائید میں اپنی
کتابوں کے حوالے پیش کرتے ہیں یا وہ اخلاقی ، مذہبی اور سیاسی معیار جو اسلام پیش کرتا
ہے اُسی سے ملتے جلتے معیار ہماری کتابوں میں بھی پائے جاتے ہیں ۔
غرض آجکل کا مسلمان آزادی کا تو دعوی کرتا ہے مگر ذہنی غلامی اختیار کرتے ہوئے
وہ چاہتا ہے کہ وہ بھی مغربی تہذیب کے اچھے نقالوں میں سے بن جائے وہ انہی کے نام پر
اُن کی نقل کرنے میں عزت محسوس کرتا ہے اور اگر وہ آزادی ظاہر کرتا ہے تو صرف اتنی کہ
کسی میں مغربی تہذیب کا نقال بننا چاہتا ہے اور کسی میں کمیونسٹ نظریہ کا نقال بننا چاہتا
ہے اور نقل خواہ دس متفرق آدمیوں کی کی جائے بہر حال نقل ہے لیکن حضرت مسیح موعود
لیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا کے سامنے یہ صلح نظر رکھا کہ کسی دن یورپ بھی میر انتقال ہوگا
اور امریکہ بھی میر انتقال ہو گا ۔ اب دیکھو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام نے جو بات
کہی کہ دنیا کا سیاسی اور اخلاقی اور مذہبی نقطہ نظر بدل کر اُن کو مسلمان بنالینا اور پھر اسلام اور کو اور
کے مطابق اُن کے اعمال کو ڈھال دینا یہ صحیح نظر ہے جو تمہیں اپنے سامنے رکھنا چاہئے ۔ ا یہ ۔

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۷۷
چشمہ ہدایت
اس کا قرآن کریم سے بھی ثبوت ملتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ
بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ " خدا ہی ہے جس نے محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا میں بھیجا ہے ہدایت دے کر اور دین حق دے کر ۔ تلوار دے کر اور
ڈنڈا دے کر نہیں لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُله تاکہ وہ سارے دینوں پر اُسے غالب
کرے۔ سارے ملکوں پر نہیں کیونکہ ملکوں پر قبضہ کر لینا کرئی بڑی بات نہیں ، بڑی بات
یہی ہے کہ دلوں پر قبضہ ہو ۔
اب دیکھو اس آیت میں وہی چیز بیان کی گئی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے پیش فرمائی کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا یہ مقصد نہیں کہ ایران
کے تیل کے چشمے آزاد ہو جائیں ، مصر سے انگریزی فوجیں نکل جائیں ، شام اور فلسطین
آزاد ہو جائیں یہ باتیں ہوں گی اور ضرور ہوں گی مگر بہر حال یہ ابتدائی چیزیں ہیں
مسلمان اس کے لئے جد و جہد کر رہا ہے اور وہ ایک دن اپنی غلامی کا جامہ چاک چاک کر
کے پھینک دے گا لیکن یہ آزادی اُس کا مقصد نہیں ۔ جب کسی کے ہاں کوئی بچہ پیدا
ہوتا ہے تو وہ اُس کا ناک بھی پونچھتا ہے مگر اُس کا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ بچہ پیدا ہو تو میں اُس کا
کا ناک پونچھا کروں گا ۔ مقصد اُس کا یہی ہوتا ہے کہ وہ بڑا عالم فاضل ہو عقل بھی یہی کہتی
ہے کہ چند ریاستوں پر کسی کا قبضہ کر لینا کوئی بڑی بات نہیں ۔ دلوں کو بدل دینا اور اُن کو فتح
کر لینا بڑی بات ہے ۔
فرض کرو پاکستان کسی وقت اتنی طاقت پکڑ جائے کہ وہ حملہ کرے اور سارے امریکہ
کو فتح کرلے اور امریکہ کے لوگ ہمیں ٹیکس دینے لگ جائیں لیکن امریکہ کا آدمی اسلام
اور قرآن پر لعنتیں ڈالتا ہو تو یہ بڑی فتح ہو گی یا امریکہ آزاد رہے لیکن امریکہ کے ہر گھر
میں رات کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیج کر سونے والے لوگ پیدا ہو جا ئیں تو
یہ بڑی بات ہوگی ؟ پس عقل بھی یہی کہتی ہے کہ یہی مقصد سب سے بالا ہے ۔ یا مثلاً پاکستان
کی ہندوستان سے کسی وقت لڑائی ہو جائے اور پاکستان ہندوستان کو فتح کر لے تو پھر بھی
یہ کونسی فتح ہے۔ پہلے بھی یہی کہا گیا تھا ہندوستان کو فتح کر لیا گیا لیکن پھر وہ فتح کس طرح

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۷۸
چشمہ ہدایت
بے حقیقت بن کر رہ گئی اور کس طرح مسلمان سخت ذلت کے ساتھ وہاں سے نکلے کہ ہر شخص
بزبانِ حال یہ کہہ رہا تھا کہ :-
بہت بے آبرو ہو کر تیرے کوچہ سے ہم نکلے
لیکن اگر پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بتائے ہوئے مقصد کو اپنے
سامنے رکھتے ہوئے مسلمان کھڑا ہو اور وہ پھر ہندوستان میں داخل ہو تلوار کے زور سے
نہیں بلکہ قرآن کے زور سے، بندوق کے زور سے نہیں بلکہ سچائی کے زور سے ۔ شام لال
ہند و عبد اللہ بن جائے ، سندر داس ہند و عبدالرحمن بن جائے ، ویدوں کی جگہ قرآن پڑھا
جانے لگے تو آج تو تم اس طرح نکلے ہو کہ وہ تمھیں نکال کر خوش ہوئے ہیں لیکن اگر تم یہ
فتح حاصل کر لو اور تم کسی دن اُن سے یہ کہو کہ اب ہمارا کام ہندوستان میں ختم ہو چکا ہے
اب ہم چین کو جاتے ہیں تو تم دیکھو گے کہ اُس دن سارے ہندوستان میں گہرام بیچ
جائے گا اور ہر شخص رونے لگ جائے گا اور کہے گا خدا کے لئے ہمیں چھوڑ کر نہ جاؤ تم
ہمارے لئے خیر اور برکت کا موجب ہو۔ یہ چیز ہے جو حضرت جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے پیش فرمائی اور اسی کی قرآن بھی تائید کرتا ہے اور عقل بھی تائید کرتی ہے اور جذبات صحیحہ
بھی تائید کرتے ہیں کیونکہ جذبات صحیحہ اس بات کو کبھی تسلم نہیں کرتے کہ کسی کو مکا مار کر
اُس سے یہ کہا جائے کہ تو مجھے پیار کر لیکن محبت اور پیار کے ساتھ اسے اپنا غلام بنا لو تو پھر تم
اُسے کہو بھی کہ خدمت نہ کرو تو وہ کہے گا مجھے ثواب لینے دیں اپنی خدمت سے محروم کیوں
کرتے ہیں ۔
میں نے کئی دفعہ دیکھا ہے کہ سندھ میں جب مجھے گھوڑے پر سورا ہو کر کہیں جانا پڑتا
ہے تو ساتھ ساتھ کوئی مخلص احمدی بعض دفعہ عمر کے لحاظ سے بڑھاپے میں قدم رکھ رہا ہوتا
ہے وہ دوڑتا چلا جاتا ہے ۔ اُسے منع بھی کرو تو وہ رکتا نہیں اور ساتھ ساتھ دوڑتا چلا جاتا
ہے اور جب میں گھوڑے سے اترتا ہوں تو وہ پیر دبانے لگ جاتا ہے کہ آپ تھک گئے
ہوں گے۔ اسے بہتیرا کہا جاتا ہے کہ میاں ! میں گھوڑے پر سوار رہا اور تم پیدل چلتے آئے
تھکا میں ہوں یا تم ؟ مگر وہ یہی کہتا چلا جاتا ہے کہ نہیں آپ تھک گئے ہوں گے مجھے پیر

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۷۹
چشمہ ہدایت
دبانے دیں ۔ یہ غلامی ہے جو محبت کی غلامی ہے اور جس میں انسان اپنی عزت محسوس کرتا
ہے ۔ لیکن اس کی بجائے اگر کسی بڑھے کو مار مار کر ہم کہیں کہ آؤ اور ہمارے پیر دباؤ تو
سب لوگ کہنے لگ جائیں گے کہ دیکھو! یہ مذہبی لیڈ ربنے پھرتے ہیں اور حالت یہ ہے کہ
ایک بڑھے کو مار رہے ہیں لیکن اب سوار ہم ہوتے ہیں اور پیدل وہ چلا آتا ہے لیکن
گھوڑے سے اُترتے ہی وہ ہمارے پیر دبانے لگ جاتا ہے دیکھنے والا دیکھتا ہے اور
حیران ہوتا ہے بلکہ اسے منع بھی کرو تو وہ کہتا ہے تم مجھے منع کرنے والے کون ہو میں تو
ثواب حاصل کر رہا ہوں ۔
چوتھا اصول حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ پیش فرمایا کہ الہام الہی کا
دروازه قیامت تک کھلا ہے اس کے مقابلہ میں غیر احمدیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ الہام الہی کا
دروازہ بند ہو چکا ہے ۔ اب دیکھ لو حضرت مرزا صاحب نے جو کچھ کہا نقل اس کے مطابق
ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ
ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَئِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا
وَ ابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ ) یعنی وہ لوگ جو سچے دل سے
اللہ تعالیٰ پر ایمان برایمان لاتے ہیں اور پھر مخالفتوں کے باوجود اپنے اِس ایمان پر قائم ، قائم رہتے ہیں
اور صبر اور استقامت سے کام لیتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فرشتے ان پر اُترتے ہیں اور وہ
انہیں خوشخبری دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ تم اپنے گزشتہ مصائب پر کسی قسم کا خوف مت کھاؤ
اور نہ آئندہ کے لئے کوئی غم کرو ہم تمہارے ساتھ ہیں اور تمہاری مدد کرنے کے لیے ہر
وقت تیار ہیں ۔ پھر اسی دنیا کا سوال نہیں بلکہ ہم تم کو یہ بھی خبر دیتے ہیں کہ اگر ان کشمکش
اور تکلیف کے دنوں میں تمہیں موت آگئی تو تمہاری موت بھی بڑی خوشی کا موجب ہوگی
اور تم جنت میں داخل کئے جاؤ گے ۔
اب دیکھو قرآن مجید نے صاف طور پر یہ بیان فرمایا ہے کہ مومنوں پر فرشتے نازل
ہوتے ہیں جو مصائب میں اُنہیں تسلی دیتے ہیں اور مشکلات میں اُن کی ڈھارس بندھاتے
ہیں اور آئندہ کے لئے انہیں بشارتیں دیتے ہیں اور اسی چیز کو وحی اور الہام کہا جاتا ہے۔

انوار العلوم جلد ۲۲
۴۸۰
چشمہ ہدایت
اله
پرانے بزرگوں نے اس پیغام کو جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملے وحی کی بجائے الہام کہنا
شروع کر دیا تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی اُن کا لحاظ کرتے ہوئے
اسے الہام ہی قرار دیا اور نہ وحی اور الہام میں کوئی فرق نہیں ۔ بہر حال نام کچھ رکھ لو واقعہ
یہی ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے بندوں سے ہمکلام ہوتا ہے اور ان پر اپنی مرضی کو ظاہر فرماتا بندوں سے ان پر کو
ہے۔ پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو دعوی فرمایا وہ بے ثبوت نہیں بلکہ نقل
اس کی تائید میں ہے ۔ پھر حدیثیوں سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے چنانچہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ لَمْ يَبْقَ مِنَ النُّبُوَّةِ إِلَّا الْمُبَشِّرَات - یعنی اب صرف مبشرات
باقی رہ گئی ہیں اور مبشرات اسی کو کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں کو بشارت
دے اور اُن سے ہمکلام ہو۔ پھر عقل بھی یہی کہتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے الہام کا سلسلہ ہمیشہ
کے لئے جاری رہنا چاہئے کیونکہ بولنا اور کلام کرنا اُس کی صفت ہے اور جب خدا تعالیٰ
کی اور تمام صفات کام کر رہی ہیں تو کلام کرنے کی صفت اُس کی کیوں باطل ہوگئی ۔ جب
لوگوں سے پوچھا جائے کہ کیوں جی اللہ تعالیٰ دعائیں سنتا ہے؟ تو کہیں گے جی ہاں
کیوں نہیں سنتا وہ سمیع الدعاء ہے ۔ پوچھا جائے کیا خدا دیکھتا ہے؟ کہیں گے کیوں نہیں
خدا بصیر ہے ۔ پوچھا جائے کہ اللہ تعالیٰ قادر ہے؟ کہیں گے کیوں نہیں ان الله على محل
شَيءٍ قدير ها الله تعالیٰ ہر بات پر قادر ہے ۔ پھر پوچھا جائے کیا خدا بات کرتا ہے؟
کہیں گے نہیں جی کسی پرانے زمانہ میں وہ بات کیا کرتا تھا اب تو نہیں کرتا ۔ گویا اللہ تعالیٰ
کی ننانوے صفات جو بیان کی جاتی ہیں اُن میں سے تو سب صفات سلامت ہیں ایک
بولنے والی صفات میں کچھ خرابی پیدا ہو گئی ہے ۔ گویا اُس کی زبان کے نروز (Nerve)
نعوذ باللہ مفلوج ہو گئے ہیں اور اب وہ اپنے بندوں سے کلام نہیں کر سکتا ۔ دنیا میں تو گونگا
بھی اشارے کر لیتا ہے مگر اس زمانہ میں لوگ جس خدا کو پیش کرتے ہیں وہ اشارے بھی
نہیں کر سکتا ۔
پھر جذبات صحیحہ کو لو تو وہ بھی اس کی تائید کرتے ہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کے ساتھ انسان
کو جو تعلق ہے اس کی بنیاد محض محبت پر ہے اور جذبات محبت پر ہے اور جذبات محبت بغیر

·

آج 10 میں سے 10 باقی