اتحاد المسلمین

انوارالعلوم (جلد 22)

انوار العلوم جلد ۲۲
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
۶۳۱
اتحاد المسلمین
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اتحاد المسلمين
(فرموده ۲۵ مارچ ۱۹۵۲ء بمقام حید ر آ با دسندھ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
دو
میری آج کی تقریر کا موضوع ” اتحاد المسلمین ہے جس کے کئی معنی ہو سکتے ہیں ۔
اس کے ایک معنے یہ بھی ہو سکتے ہیں کہ مسلمانوں کا اتحاد کن بنیادوں پر قائم ہے اور اس
کے یہ معنے بھی ہو سکتے ہیں کہ مسلمانوں کا اتحاد کن بنیادوں پر قائم کرنا چاہئے یعنی ایک
صورت میں اس عنوان کا یہ مفہوم لیا جائے گا کہ تقریر کرنے والا تسلیم کرتا ہے کہ مسلمانوں
میں اتحاد پایا جاتا ہے اور وہ صرف اس اتحاد کی کیفیت بیان کرنا چاہتا ہے اور دوسرے
معنوں کے لحاظ سے اس عنوان کا یہ مفہوم ہو جائے گا کہ مسلمانوں میں اتحاد کی کمی ہے اور
ہم نے اسے پیدا کرنا ہے لیکن اسے پیدا کرنے کے لئے وہ کون سے ذرائع ہیں جنہیں
اختیار کیا جائے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہر شخص جس نے اسلامی دُنیا کا مطالعہ کیا ہے یا ہر گروہ
جس نے مسلمانوں کے حالات کو سوچا ہے ، دیکھا ہے اور جانچا ہے وہ یقیناً اسی نتیجہ پر پہنچے
گا کہ مسلمانوں میں کسی نہ کسی قسم کے اتحاد کی ضرورت ہے کیونکہ مسلمان موجودہ زمانہ میں
اتحاد کی ان بنیادوں سے دور جا پڑے ہیں جو مستحکم عمارت کے لئے ضروری ہیں ۔ آخر
مسلمان کے گھر میں پیدا ہونے والا اور مسلمانوں سے رشتہ جوڑنے والا شخص اگر اسلام کے
اصولوں سے تھوڑی بہت محبت رکھتا ہے تو وہ یہ ضرور دیکھتا ہے کہ اس کے آباء اجداد کون
تھے، اسلام کہاں سے آیا ، اسلام کن بنیادوں سے اُٹھا اور کس طرح دُنیا میں پھیلا ۔ یہ ظاہر
ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہ سندھ میں پیدا ہوئے اور نہ سندھ میں تشریف لائے ۔ اللہ علیہ ن نہ ۔

انوار العلوم جلد ۲۲
۶۳۲
اتحاد المسلمين
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نہ ہندوستان میں پیدا ہوئے اور نہ ہندوستان تشریف لائے ،
اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع اور صحابہ بھی نہ سندھ میں پیدا ہوئے اور
نہ یہاں تشریف لائے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض صحابہ کے متعلق پتہ لگتا ہے کہ وہ یہاں میں پتہ لگتا ہے کہ وہ یہاں
آئے اور یہیں فوت ہوئے لیکن یہ تاریخی بات نہیں بہر حال اگر ایک یا دو صحابہ کا یہاں
آ جانا ثابت بھی ہو تو یہ ایک استثنائی امر ہے۔ پھر یہ بات بھی ثابت نہیں کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں سندھ کے لوگ مکہ یا مدینہ گئے ہوں ، آپ کی مجلس میں بیٹھے
ہوں اور اور اُنہوں نے آپ کے کے ارشادات سے استفادہ سے استفادہ کیا کیا ہو ہو لیکن ہم ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں
اسلام آیا اور اکثریت نے اسے قبول کیا ۔ یہ چیز بتاتی ہے کہ اسلام پر بھی روشن زمانہ بھی
آیا ہے ، اس پر فتوحات کا زمانہ بھی آیا ہے، وہ عزت سے یہاں آیا اور پھر سندھ سے نکل
کر یو پی سی پی، بہار اور بنگال تک پھیل گیا اور پھر آگے چین تک نکل گیا۔ پھر شمالی
سرحدوں سے نکل کر بخارا اور چینی ترکستان اور کاکیشیا سے نکل کر پولینڈ تک چلا گیا ، پولینڈ
میں آج تک مسلمانوں کے آثار پائے جاتے ہیں ۔ غرض اسلام جود نیا کے گوشہ گوشہ میں
پھیلا ہے اس کی عظمت کا ہر شخص کو علم ہے مگر آج اس عظمت کے آثار کہاں پائے جاتے
ہیں؟ خدا خدا کر کے یہ ہوا کہ بعض اسلامی علاقوں نے آزادی کا سانس لیا ہے لیکن یہ
آزادی سیاسی طور پر ہے ورنہ جہاں تک عظمت کا سوال ہے ابھی تمام اسلامی علاقے اس
سے بہت دور ہیں ۔ مثلاً بڑائی اور طاقت کے یہ معنے ہیں کہ اگر کوئی ملک کسی علاقہ پر حملہ
کرے تو اُس علاقہ کے رہنے والے یہ یقین اور وثوق رکھیں کہ کیا بلحاظ ظاہری سامان کے
اور کیا بلحاظ اخلاقی طاقت کے وہ اس قابل ہیں کہ دشمن کا منہ توڑ جواب دے سکیں اور نہ
صرف دشمن کو اپنی سرحدات سے باہر نکال دیں بلکہ خود اس کی سرحدوں میں جا کر اسے مزا
چکھا سکیں اور یہ بات ظاہر ہے کہ ابھی تک کوئی ایسا اسلامی ملک نہیں جو دشمن کی سرحدوں
میں جا کر اُسے مزا چکھانا تو الگ رہا کسی دوسرے ملک کی مدد کے بغیر اپنا دفاع بھی
کر سکے ۔ ہر اسلامی ملک سہارے کے لئے امریکہ ، برطانیہ یا کسی اور یورپین طاقت سے
مدد مانگنے پر مجبور ہوتا ہے ۔

انوار العلوم جلد ۲۲
۶۳۳
اتحاد المسلمين
ایک بھی تو اسلامی مملک ایسا نہیں جس نے جنگی سامان پیدا کیا ہو ۔ جنگی سامان سے
یہ مراد نہیں کہ اس نے رائفلیں مرمت کر لی ہوں یا رائفلیں بنالی ہوں ۔ رائفل کو اس زمانہ
میں کوئی حیثیت حاصل نہیں ۔ جنگی سامان بڑی بڑی تو ہیں ہیں ، اینٹی امیر کرافٹ گئیں ہیں ،
ڈسٹرائر ہیں ، آبدوز کشتیاں ہیں ، ہوائی جہاز ہیں، کروزر ہیں یہ جنگی سامان کسی اسلامی اتر ہیں ، آبدوز کشتیاں ہیں ، ہوائی جہاز ہیں، کروزر ہیں یہ بنتلی
ملک میں بھی تیار نہیں کیا جاتا بلکہ اگر جھگڑا ہوا ہے تو اسی بات پر کہ امریکہ اور برطانیہ ہمیں
جنگی سامان نہیں دیتے ۔ اس کے دوسرے معنے یہ ہیں کہ ہم جنگ کے لئے تیار نہیں ۔ ہاں
اگر تم ہماری مدد کرو تو ہم اپنی حفاظت کر سکتے ہیں ۔ بہر حال اب تک جو کچھ ملا ہے اس پر ہم
خدا تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے ۔ خدا تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے کہ لَئِن شَكَرْتُمْ
لا زيد تكُمْ ، اگر تم میرا شکر ادا کرو گے تو میں تم پر اور احسان کروں گا۔ اس لئے ہمارا
فرض ہے کہ ہمیں جو کچھ ملا ہے اس پر خدا تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور پھر یہ بھی ہمارا فرض ہے
کہ ہم محسوس کریں کہ ہم نے ابھی اس مقصد کو حاصل نہیں کیا جس کے حصول کے بغیر ہم نہ تو
جرات اور دلیری کے ساتھ رہ سکتے ہیں اور نہ کسی ملک کو چیلنج کر سکتے ہیں ۔ مثلاً اس زمانہ
میں روس کی طاقت ہے، امریکہ کی طاقت ہے، برطانیہ کی طاقت ہے، پھر ان سے اُتر کر
فرانس، اٹلی اور جرمنی کی طاقتیں ہیں ۔ نو آبادیات کے لحاظ سے آسٹریلیا اور کینیڈا کی
طاقتیں ہیں۔ جاپان بھی سر اٹھا رہا ہے مگر کیا روپیہ جنگی سامان ، تجارت ، تجارت اور صنعت وغیرہ
کے لحاظ سے کوئی اسلامی ملک یا اسلامی ممالک کا جتھہ ہے جسے ہم ان طاقتوں کے مقابلہ
میں پیش کر سکیں ۔ کیا کوئی ایسا اسلامی ملک ہے جو یہ کہہ سکے کہ اگر ان ممالک کے پاس
اتنی تو ہیں ہیں تو میرے پاس بھی اتنی تو ہیں ہیں ، اگر ان کے پاس گولہ بارود ہے تو میرے
پاس بھی گولہ بارود ہے، اگر ان کے پاس جنگی سامان ہے تو میرے پاس بھی جنگی سامان
ہے، اگر ان کے پاس کارخانے ہیں تو میرے پاس بھی کارخانے ہیں ، اگر ان کی تجارت
وسیع ہے تو میری تجارت بھی وسیع ہے۔ مسلمانوں کی طاقت ان ممالک کے مقابلہ میں
آٹے میں نمک کے برابر بھی نہیں ۔ پس یہ تو صاف بات ہے کہ اتحاد المسلمین کے موضوع
پر تقریر کرنے کے لئے اس بات کے متعلق سوچنے کی ضرورت ہے کہ مسلمانوں میں اتحاد

انوار العلوم جلد ۲۲
۶۳۴
اتحاد المسلمین
کیسے پیدا کیا جاسکتا ہے تا کہ وہ طاقتور بن جائیں اور عزت کی نگاہ سے دیکھے جائیں ۔
اتحاد عربی لفظ ہے اور وحدت سے نکلا ہے جس کے معنے ہیں یکجہتی اختیار کر لینا۔ یہ لفظ بتاتا
ہے کہ یہ فرض کر لیا گیا ہے کہ بہت سی چیزیں ہیں اور اُنہوں نے ارادہ کیا ہے کہ وہ اپنی لے ارادہ لیا۔
انفرادیت کو کھو کر اجتماعیت اختیار کریں گی ۔ عربی زبان کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ مطالب کو انفرادیت کو کھوکر اجتماعیت اتار کی عربی زبان کی ۔ یہ
-
اس طرح بیان کرتی ہے کہ ایک لفظ کے اندر سارا فلسفہ بیان کر دیا جاتا ہے۔ اتحاد نے
اُردو زبان میں آکر اپنے معنے کھو دئے ہیں لیکن عربی زبان میں جب یہ لفظ بولا جاتا ہے تو
اس کے فلسفہ کو جاننے والا فوراً سمجھ جاتا ہے کہ بولنے والا کئی باتیں تسلیم کرتا ہے ۔ وہ تسلیم
کرتا ہے کہ اسلام میں کئی گروہ ہیں اور وہ الگ الگ ہیں ۔ پھر وہ گروہ ارادہ اور عزم کے
ساتھ بعض مقاصد کے لئے ایک ہو جاتے ہیں ۔ پس جب ایک شخص یہ کہے گا کہ مسلمانوں
میں اتحاد ہو تو وہ تسلیم کرے گا کہ مسلمانوں کے حکومتوں اور افراد کے لحاظ سے مختلف اجزاء
ہیں اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم ان اجزاء اور افراد کو اکٹھا کریں گے ۔ گویا اتحاد کے معنی
ہیں تمدن کی بنیاد رکھنا ۔ یہی معنے مدنیت کے ہیں ۔ مدنیت کے معنے ہیں ایک جگہ رہنا اور
بعض قیود اور پابندیوں کو اپنے اوپر عائد کر لینا ۔ اگر ہم کہیں انسان مدنی الطبع ہے تو اس
کے یہ معنے ہوں گے کہ گتوں ، سوروں اور بلیوں میں یہ طاقت نہیں کہ وہ اپنے انفرادی
حقوق کو چھوڑ کر قومی حقوق کو ترجیح دیں لیکن انسان کے اندر یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ وہ
بعض اوقات قومی حقوق کی خاطر انفرادی حقوق کو نظر انداز کر دیتا ہے اور یہی چیز اتحاد
ہوتی ہے۔ اتحاد ساری باتوں میں ناممکن ہے ۔ اتحاد صرف بعض باتوں میں ہو سکتا ہے اور
بعض باتوں میں نہیں ہو سکتا ۔ نہ ہر بات میں اتحاد ہو سکتا ہے اور نہ ہر بات میں اتحاد ہونا
مفید ہو سکتا ہے ۔ چنانچہ اس سلسلہ میں میں یہ سوال پیش کرتا ہوں کہ کیا ہر جہت سے ایک
ہو جانا ممکن ہے؟ کیا تمام اختلافات مٹائے جاسکتے ہیں ؟ اس سوال کا جواب دینے کے
بعد ہی ہم فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ہم دعوی کریں کہ ہم آپس میں اتحاد پیدا کر سکتے ہیں ۔ پھر
اگر ہم اتحاد پیدا کر سکتے ہیں تو کن اصول کے لحاظ سے پیدا کر سکتے ہیں اور کن اصول کے
لحاظ سے نہیں کر سکتے ۔

انوار العلوم جلد ۲۲
۶۳۵
اتحاد المسلمين
سب سے پہلے ہمیں اختلافات کو دیکھنا پڑے گا جن کی وجہ سے انسان مختلف کہلاتا ہے
اور اگر ہم گلی طور پر اتحاد کر لیں تو ہمیں یہ بات بھی دیکھنی پڑے گی کہ کن کن طاقتوں کو
ہمیں مٹانا پڑے گا اور ان طاقتوں کو مٹا کر ہمیں کیا طاقت حاصل ہوگی ۔
کسی قوم کے قدرتی موٹے موٹے اختلاف یہ ہیں ۔ اوّل ۔ مرد و عورت کا اختلاف ۔
یہ اختلاف ہر جگہ ہوتا ہے۔ مرد کا کام اور ہے اور عورت کا کام اور ہے۔ مرد کی خصوصیات
اور ہیں اور عورت کی خصوصیات اور ہیں ۔ عورت کے ذمہ بچہ جننا لگایا گیا ہے اور مرد کے
سپرد ضروریات زندگی کو مہیا کرنا ہے۔ عورت کے ذمہ بچہ پالنے کا کام ہے اور مرد کے
ذمہ باہر کی نگرانی ہے۔ غرض عورت اور مرد کے قومی اور طاقتیں مختلف ہیں اور ان میں
اتحاد نہیں ہو سکتا اور اگر یہ بات ممکن بھی ہوتی کہ اس اختلاف کو مٹا دیا جاتا تو انسان اسے
کبھی پسند نہ کرتا۔ اس اختلاف کو مٹانا خودکشی کے مترادف ہے ۔ مرد اور عورت کے
درمیان جو اختلاف ہے وہ بہر حال قائم رہے گا ۔ خدا تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ
ہم نے تم پر یہ احسان کیا ہے کہ ہم نے مرد اور عورت کو پیدا کیا اور ان دونوں سے ہم نے
نسل چلائی تا کہ انسان نیکی اور تقویٰ کا مظاہرہ کرے اور پھر ہم نے ان کے اندر اپنی
صفات پیدا کی ہیں ۔ پھر قد و قامت کا فرق ہے۔ بعض ملکوں میں لوگ بڑے قد کے
ہوتے ہیں اور بعض ملکوں میں چھوٹے قد و قامت کے لوگ پائے جاتے ہیں۔ پھر جسامت
کا فرق ہے۔ بعض لوگ ڈبلے ہوتے ہیں اور بعض موٹے ہوتے ہیں ۔ پھر رنگ و روغن
میں فرق ہے۔ بعض لوگ بھورے رنگ کے ہوتے ہیں ، بعض سفید رنگ کے ہوتے ہوتے ہیں ۔
بعض زرد رنگ کے ہوتے ہیں اور بعض سُرخ رنگ کے ہوتے ہیں ۔ حبشیوں میں چلے جاؤ
تو وہاں کالے رنگ کے لوگ ملیں گے ۔ ہندوستان میں رہنے والے گندمی رنگ کے ہوتے
ہیں ۔ چین میں زرد رنگ کے لوگ ہوتے ہیں اور عرب میں شتر مرغ کے انڈے والے
رنگ کے لوگ پائے جاتے ہیں اور یورپ میں سفید رنگ والے لوگ پائے جاتے ہیں ۔
پھر نقش و نگار میں بھی فرق ہے۔ کسی کی ٹھوڑی لٹکی ہوئی ہوتی ہے، کسی کی اُبھری ہوئی ہوتی
ہے، کسی کی ایک ذقن ہوتی ہے اور کسی کی دو ذقن ہوتی ہیں ۔ پھر کوئی بڑا مضبوط جوان ہوتا

انوار العلوم جلد ۲۲
۶۳۶
اتحاد المسلمين
-
ہے اور کوئی دبلا پتلا ہوتا ہے ۔ پھر طاقت میں بھی فرق ہوتا ہے۔ کوئی زیادہ طاقتور ہوتا
ہے اور کوئی کمزور ہوتا ہے۔ پھر خوبصورتی اور بدصورتی میں بھی فرق ہوتا ہے۔ عقل اور
دانش میں بھی فرق ہوتا ہے۔ کسی میں عقل و دانش زیادہ ہوتی ہے اور کسی میں کم۔ کسی کا
حافظہ زیادہ اچھا ما ہوتا ہے ہے اور اور کسی کا کم ۔ پھر حواس خمسہ کا کا فرق فرق ہے ہے ۔ ۔ ظاہری ظاہری نظر کے لحاظ سے
ہم دیکھتے ہیں کہ ڈاکٹر عینک لگاتے ہیں تو کسی کو ایک نمبر کی عینک لگاتے ہیں اور کسی کو دو نمبر
کی عینک لگاتے ہیں اور کسی کو دور نظر کی عینک لگاتے ہیں اور کسی کو قریب سے دیکھنے کی
عینک لگاتے ہیں ۔ پھر ذائقہ میں بھی فرق ہوتا ہے ۔ بعض لوگ باریک سے باریک ذائقہ
کا بھی پتہ لگا لیتے ہیں۔ انگریزوں میں یہ چیز کثرت سے پائی جاتی ہے ۔ وہاں ذائقہ کی
مشق کی جاتی ہے۔ شراب کا وہاں عام رواج ہے اور وہ ایسے شخص کو جو یہ بتا دے کہ یہ
شراب کس سنہ کے انگوروں سے بنی ہے پانچ پانچ ہزار روپے انعام دے دیتے ہیں ۔
اسلام میں چونکہ اعتدال کا حکم دیا گیا ہے اس لئے مسلمانوں میں اتنا غلو نہیں ہوتا کہ وہ
کھانے پینے کی چیزوں کے لئے پانچ پانچ ہزار روپے کے انعام دے دیں لیکن یورپ
میں کھانے پینے کی چیزوں کے لئے ہزاروں روپے کے انعام دے دیئے جاتے ہیں ۔اسی
طرح ناک کے ذریعہ مختلف خوشبوؤں میں امتیاز کرنے کے لحاظ سے بھی فرق ہے۔ پھر
آواز میں فرق ہے۔ کوئی شخص گلے میں بولتا ہے تو کوئی ناک میں بولتا ہے۔ کوئی شخص اتنی
موٹی آواز میں بولتا ہے کہ کسی جگہ لوچ نظر نہیں آتا ۔ تو کوئی اتنی بار یک آواز میں بولتا ہے
کہ اس میں ترنم اور سوز پایا جاتا ہے۔ پھر بوجھ اُٹھانے اور جانچنے کی طاقت میں فرق
ہے۔ کوئی من بوجھ اُٹھا سکتا ہے تو کوئی دومن بوجھ اُٹھا سکتا ہے ۔ پھر وزن اور فاصلہ کا
اندازہ لگانے میں فرق ہے ۔ ایک سپاہی آنکھ سے دیکھ کر بتا سکتا ہے کہ یہ فاصلہ ایک فٹ کا
ہے یا دوفٹ کا ۔ پیمانے تو اب نکلے ہیں۔ پہلے افسروں کو فاصلہ جانچنے کی مشق کرائی جاتی
تھی اور صرف آنکھ کے اندازے سے فوج کام کرتی تھی ۔ افسر آنکھ سے اندازہ لگا کر بتاتا
تھا کہ اب کتنے فاصلہ پر گولہ پھینکنے کی ضرورت ہے اور تو ہیں کتنے فاصلہ سے گولہ پھینکتی کی ہے اور
تھیں۔ پہلے زمانہ میں بڑی بڑی جنگیں محض آنکھ کے ذریعہ فاصلہ کا اندازہ لگا لینے کے

انوار العلوم جلد ۲۲
۶۳۷
اتحاد المسلمین
تجربہ سے فتح ہوئی ہیں لیکن بعض لوگوں کو اس کا کچھ پتہ بھی نہیں ہوتا کہ آنکھ کے ذریعہ کس
طرح اندازہ لگایا جاتا ہے۔ یونہی اوٹ پٹانگ بتا دیتے ہیں ۔
ایک لطیفہ مشہور ہے کہ ایک راجہ سے کوئی گناہ ہو گیا۔ پنڈتوں نے کہا کہ یہ گناہ مٹ سے
نہیں سکتا ۔ ہاں فلاں قسم کے برہمن کو اتنا دان دیں تو اس کا اثر دور ہو سکتا ہے ۔ راجہ بڑا
پریشان تھا لیکن جس قسم کے برہمن کی تلاش تھی اس قسم کا برہمن اس علاقہ میں نہیں تھا۔ کے
با دشاہ نے وزیروں کو حکم دیا کہ وہ اس قسم کے برہمن کو تلاش کریں چنانچہ ایک وزیر نے کہا
اگر آپ اجازت دیں تو میں اس قسم کے برہمن کی تلاش کروں ۔ بادشاہ نے اسے اجازت
دے دی چنانچہ وہ سڑک پر کھڑا ہو گیا ، تا آنے جانے والوں کو جانچ کر پتہ لگا سکے کہ ان
میں سے کون برہمن ہے۔ جب رعایا کو پتہ لگا کہ راجہ کو ایک برہمن کی تلاش ہے لیکن وہ مل
نہیں رہا تو اُنہوں نے جھوٹ بولنا شروع کر دیا اور اپنے آپ کو برہمن ظاہر کرنا شروع کر
دیا۔ کوئی شو در ہوتا لیکن وہ اپنے آپ کو برہمن ظاہر کرتا۔ کوئی کھتری ہوتا ، ویش ہوتا یا کسی
اور گوت کا ہوتا تو وہ بھی اپنے آپ کو برہمن ظاہر کرتا تا کہ کسی طرح اس کو دان مل سکے ۔
وہ وزیر سڑک پر کھڑے ہو کر آنے جانے والوں کی جانچ کر رہا تھا کہ دو آدمی گزرے۔
اس نے خیال کیا کہ شاید ان میں سے ایک برہمن ہو۔ چنانچہ اس نے انہیں بلا کر دریافت
کیا کہ آیا ان میں سے کوئی برہمن ہے؟ ان میں سے ایک شخص جو بنیا تھا کہنے لگا کہ میں
برہمن ہوں اور دوسرے شخص نے بھی جو در حقیقت برہمن تھا کہا میں برہمن ہوں ۔ وزیر
نے حکم دیا کہ ان دونوں کو میرے پاس لایا جائے اور ان سے بیان لئے جائیں ۔اس نے
بنیئے سے دریافت کیا کہ درخت کتنا اونچا ہوتا ہے ۔ اس نے کہا درخت ۴۴ ، ۴۵ فٹ اونچا
ہوتا ہے۔ پھر اس نے برہمن سے مخاطب ہو کر کہا تم بتاؤ درخت کتنا اونچا ہوتا ہے ۔ اس
نے کہا درخت چار پانچ فٹ اونچا ہوتا ہے۔ اس پر وزیر نے کہا یہی برہمن ہے ۔ چونکہ یہ
لوگ مفت خور ہوتے ہیں اور بے کار رہتے ہیں اس لئے یہ لوگ خود غور کرتے نہیں محض
سُنی سنائی بات پر یقین کر لیتے ہیں۔ بہر حال وزیر نے اس شخص کی بیوقوفی سے اسے پہچان پر کرلیتے
لیا اور کہا یہی شخص برہمن ہے اسے دان دے دو۔

انوار العلوم جلد ۲۲
۶۳۸
اتحاد المسلمین
پس بعض لوگ غلط اندازہ لگانے والے ہوتے ہیں اور بعض لوگ اندازہ لگانے میں
بڑے ماہر ہوتے ہیں ۔ پھر بعض لوگ کان کے ذریعہ فاصلہ کا اندازہ لگا لیتے ہیں ۔ امریکہ
میں ریڈ انڈین لوگ پائے جاتے ہیں ۔ وہ زمین پر کان رکھ کر اس کے اندر سے آواز سُن
کر یہ اندازہ لگاتے ہیں کہ دشمن اتنے میل کے فاصلہ پر ہے اور وہ فلاں جہت سے آ رہا
ہے۔ کوئی گھوڑا آ رہا ہوتا ہے تو وہ زمین پر کان رکھ کر معلوم کر لیتے ہیں کہ کوئی سوار آ رہا
ہے۔ جنگوں میں وہ اسی طرح اپنی حفاظت کر لیتے ہیں ۔ جب کوئی خطرہ ہو وہ کان زمین پر
رکھتے ہیں اور بتا دیتے ہیں کہ اتنے فاصلہ پر سوار آ رہے ہیں اور پھر وہ فلاں جہت سے
آ رہے ہیں ، پھر تیل کے چشمے ہیں ۔ کئی لوگ ایسے ہیں جو ناک سے مٹی سونگھ کر یہ بتا دیتے
ہیں کہ اس جگہ تیل پایا جاتا ہے ۔ پاکستان نے بھی اس قسم کا ایک آدمی رکھا تھا جو ناک سے
سونگھ کر بتا دیتا تھا کہ اس جگہ تیل پایا جاتا ہے۔ اس فن کے ماہر لوگوں نے شکایت کی تھی کہ
اس میں ہماری ہتک ہے لیکن حکومت نے یہی کہا تھا کہ اسے تجربہ ہے۔ میرے پاس کوئٹہ
میں کچھ ماہرین آئے اور اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے ایسا شخص جس نے اس فن کی
با قاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی ملازم رکھ کر ہماری ہتک کی ہے تو میں نے انہیں یہی کہا تھا کہ تم
لوگ تھیوری جانتے ہو لیکن وہ فن جانتا ہے ۔ حکومت کیا کرے۔ حکومت کے پاس
ایکسپرٹ جاتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ یہ شخص اس فن کا ماہر ہے اس لئے وہ اس کو ملازم
رکھنے پر مجبور ہے ۔ میں نے کہا کہ آپ لوگوں کا یہ کہنا کہ اس میں ہماری ہتک ہے ۔ حماقت
ہے۔ کیونکہ دُنیا میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جن کے اندازے غیر معمولی طور پر صحیح
ہوتے ہیں ۔
پھر جذبات کا فرق ہے۔ ایک شخص میں غصہ پایا جاتا ہے تو دوسرے میں محبت کا
جذ بہ زیادہ ہوتا ہے۔ کسی میں وقار کم ہوتا ہے تو کسی میں زیادہ کسی میں قربانی کا مادہ
زیادہ ہوتا ہے تو کسی میں کم ۔ کسی میں ایثار کا جذبہ زیادہ پایا جاتا ہے تو کسی میں کم ۔ کسی میں
رحم کا جذبہ زیادہ پایا جاتا رحم کا جذ بہ زیادہ پایا جاتا ہے تو کسی میں کم ۔ کسی میں حقانیت پائی جاتی ہے، کسی میں دیانت
پائی جاتی ہے، ایک شخص کو ہزاروں روپے دئے جاتے ہیں اور وہ پورے کے پورے

انوار العلوم جلد ۲۲
۶۳۹
اتحاد المسلمین
واپس کر دیتا ہے لیکن دوسرے کو دو پیسے بھی دئے جائیں تو وہ اُن میں خیانت کر جاتا ہے ۔
کسی کو آدھی روٹی دے دی جائے تو وہ گزارہ کر لیتا ہے، کسی کو چار روٹیاں دی جاتی ہیں
لیکن وہ پھر بھی کھانا کم ملنے کی شکایت کرتا ہے ۔ کوئی دال اور معمولی سالن پر گزارہ کر لیتا وہ پھر ملنے ہے۔ اور کر
ہے تو زردہ اور پلاؤ ہے۔ کو پوچھے ہے تو کوئی زردہ اور پلاؤ کی خواہش کرتا ہے۔ پھر میلان کا فرق ہے۔ اپنے بچوں کو پوچھ تو اور کی ہے۔ کا ہے۔ اپنے کو پوچھ
کر دیکھ لو۔ کوئی وکالت کا پیشہ پسند کرتا ہے تو کوئی سپاہ گری کو پسند کرتا ہے ۔ کوئی کہتا ہے
میں کلر کی کروں گا تو کوئی کسی اور کام کی طرف مائل ہوتا ہے۔ اگر زور دے کر انہیں کوئی
خاص پیشہ اختیار کرنے پر مجبور کیا جائے تو بغاوت ہو جاتی ہے اور کئی بچے اسی لئے بھاگ
جاتے ہیں کہ وہ کسی پیشہ کی طرف مائل ہوتے ہیں لیکن ماں باپ انہیں کسی اور پیشے کی
طرف لے جانا چاہتے ہیں ۔ میرے اپنے عزیزوں سے ایک بڑے افسر ہیں ۔ وہ ڈاکٹری
کی طرف مائل تھے لیکن ان کے ماں باپ انہیں انجینئر بنانا چاہتے تھے ۔ اب گو وہ بڑے
افسر ہیں لیکن اس وقت وہ صرف اس اختلاف کی وجہ سے گھر سے بھاگ گئے تھے وہ یہی
کہتے تھے کہ میں ڈاکٹر بنوں گا ۔ یہ مثالیں میں نے ایسی چیزوں کی دی ہیں جو قدرتی اور
طبعی ہوتی ہیں لیکن بعض چیزیں اکتسابی بھی ہیں مثلاً علم کی کمی اور زیادتی ہے ۔ کوئی بڑا عالم
ہوتا ہے تو کوئی معمولی لکھا پڑھا ہوتا ہے ۔ کوئی عربی میں بولتا ہے تو کوئی ترکی میں کلام کرتا
ہے ، کوئی فارسی میں بولتا ہے تو کوئی پشتو میں بولتا ہے۔ کوئی ہندی میں بولتا ہے تو کوئی چینی
میں بولتا ہے ۔ پھر جائے رہائش کا فرق ہے ۔ کوئی ٹھنڈے ملک کا رہنے والا ہوتا ہے، کوئی
گرم ملک کا رہنے والا ہوتا ہے اور کوئی درمیانی آب و ہوا والے ملک کا رہنے والا ہوتا
ہے ۔ کوئی ایسے ملک کا رہنے والا ہوتا ہے جہاں ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں کوئی ٹو والے
ملک کا رہنے والا ہوتا ہے۔ پھر سامان معیشت کا فرق ہے، خوراک کا فرق ہے۔ کوئی
چاول کھاتا ہے ، کوئی گندم کھاتا ہے اور کوئی باجرا کھاتا ہے۔ یہاں ہمارے ملک میں ہی
اتنا اختلاف پایا جاتا ہے کہ حیرت آتی ہے حالانکہ ملک ایک ہے۔ میں جب شروع
شروع میں یہاں آیا تو مجھے زمینداروں نے بتایا کہ ہم نے مزارعین کے لئے باجرہ کی شروع میں یہاں آیا تو
بجائے گندم رکھی تو وہ ناراض ہو گئے لیکن ہمارے ہاں انہیں باجرا دو تو وہ ناراض ہوتے

انوار العلوم جلد ۲۲
۶۴۰
اتحاد المسلمین
ہیں ۔ بنگال کے رہنے والے چاول کھاتے ہیں ۔ انہیں روٹی دو تو وہ بیمار ہو جاتے ہیں ۔
ربوہ میں سندھ کے بعض طالب علم بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان میں سے ایک طالب علم
کو جو گریجویٹ ہے پیچش ہوگئی ۔ میں نے کہا تمہیں پیچش کیوں ہوئی ہے؟ اس نے بتایا کہ
ہمارے علاقہ کی خوراک اور اس علاقہ کی خوراک میں فرق ہے۔ اس لئے مجھے پیچش ہو گئی کی میں فرق سے ۔ اس لئے مجھے پیش ہوگئی
ہے ۔ پھر لباس کا اختلاف ہے۔ ہمارے ہاں تو کھچڑی سی پکی ہوئی ہے لیکن دوسرے
ملکوں میں جاؤ تو اُن کا ایک لباس ہوتا ہے ۔ ایک انگریز ایک امریکن کو دیکھ کر کہہ سکتا ہے
کہ وہ امریکن ہے اسی طرح ایک امریکن ایک انگریز کو دیکھ کر کہہ سکتا ہے کہ وہ انگریز ہے۔
چین کا لباس اور ہے ، عرب کا لباس اور ہے۔ پھر پیشوں کا اختلاف ہے۔ کوئی ڈاکٹر ہے،
کوئی وکیل ہے ، کوئی انجینئر ہے ، کوئی لوہار ہے ، کوئی دھوبی ہے، کوئی ترکھان ہے ہر ایک
شخص اپنے اپنے مذاق کے مطابق کوئی نہ کوئی پیشہ اختیار کر لیتا ہے۔ پھر اعمال کا فرق ہے
کوئی محنت کرتا ہے اور کوئی سست ہوتا ہے ، کوئی ہاتھ سے کام کرنا پسند کرتا ہے تو کوئی
دماغ سے کام کرنا پسند کرتا ہے۔ پھر عقائد کا اختلاف ہے۔ مسلمانوں کو ہی دیکھ لو با وجود
اس کے کہ وہ سب ایک خدا اور ایک رسول کو مانتے ہیں لیکن پھر بھی ان میں کئی فرقے
پائے جاتے ہیں اور ان کے عقائد میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ پھر سیاست کا اختلاف
ہے۔ پاکستان میں بھی ہم اکثر سنتے ہیں کہ حزب مخالف کے بغیر کوئی حکومت ملک کے لئے
مفید نہیں ہو سکتی ۔ بہر حال سیاست میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے ۔ یہ کتنے اختلاف ہیں جو
پائے جاتے ہیں انہیں دیکھ کر ہم سمجھ سکتے ہیں کہ بعض اختلاف ایسے ہیں جن کا مٹانا نا ممکن
ہے۔ ان میں اتحاد ہو ہی نہیں سکتا ۔ مثلاً گورے اور کالے کے فرق کو کون مٹا سکتا ہے ، پھر
زرد اور بھورے کو کون مٹا سکتا ہے، لمبے اور چھوٹے قد کو کون مٹا سکتا ہے، موٹے اور
ڈ بلے کو کون مٹا سکتا ہے اسی طرح اور اختلافات ہیں اگر انہیں مٹانے کی کوشش کی جائے تو
بغاوت ہو جائے ۔ یہ سب اختلافات تقدیر الہی کے مطابق ہیں جو خدا تعالیٰ نے نازل کر
دی ہے ہم انہیں مٹا نہیں سکتے ۔ پھر بعض اختلافات انسانی زندگی کا ایک ضروری حصہ ہیں مٹا
اگر انہیں مٹا دیا جائے تو زندگی بے کیف بن جاتی ہے ۔ مثلاً عورت اور مرد کا اختلاف ہے جائے تو زندگی نے کف

انوار العلوم جلد ۲۲
۶۴۱
اتحاد المسلمین
یہ ایسا اختلاف ہے کہ اسے مٹایا نہیں جا سکتا ۔ فرض کرو خدا تعالیٰ مرد کو طاقت دے دے
اور کہے تم جو چاہو کرو تو وہ سکون اور آرام نہیں رہے گا جس سے دُنیا چل رہی ہے ۔ اگر تم
اختلاف کو دور کر دو تو انسانی زندگی بے کیف اور بے لذت ہو جائے اور دُنیا میں رہنا
مشکل ہو جائے ۔ کسی شاعر نے کہا ہے ۔
ہر گلے را رنگ و بوئے دیگر است
-
یعنی ہر رنگ اور ہر بو مفید ہے اور اس کے بغیر کوئی لذت اور راحت نہیں ۔
پھر بعض اختلافات ایسے ہیں جو نہایت ضروری ہیں ۔ اگر انہیں مٹا دیا جائے تو دنیا پر
تباہی آجائے مثلاً ایک بچہ چوری کرتا ہے ۔ باپ کہتا ہے تم نے چوری کیوں کی؟ اب اگر
کوئی کہے کہ تم اسے کچھ نہ کہو اور آپس میں اتحاد کر لو تو دنیا پر تباہی آ جائے یا بچہ نماز نہیں
پڑھتا ۔ باپ کہتا ہے تم نماز پڑھو۔ یہ بھی ایک اختلاف ہے جو نہایت ضروری ہے۔ اب
اگر تم کہو کہ آپس میں اتحاد ضروری ہے اس لئے تم اسے نماز کے لئے نہ کہو تو دُنیا پر تباہی
آ جائے ۔ اسی طرح شرارت سے منع کرنا ، جھوٹ سے منع کرنا ، غرض ہزاروں اختلافات
ایسے ہیں جن کا مٹانا دُنیا کے لئے تباہی کا موجب ہے اور ان کا اظہار کرنا ضروری ہے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اگر تم کوئی بُری چیز دیکھو اور تم میں اس کو دور کرنے
کی طاقت ہو تو تم اسے ہاتھ سے دُور کر دو اور اگر تمہیں ہاتھ سے دُور کرنے کی طاقت
حاصل نہیں لیکن تم زبان سے اُسے بُرا کہہ سکتے ہو تو اُسے زبان سے بُرا کہو ۔ پھر فرمایا اگر تم
میں اتنی طاقت بھی نہیں کہ تم کوئی بُری چیز دیکھ کر اُسے زبان سے بُرا کہو مثلاً دوسرا حاکم ہے
اور یہ غریب آدمی ہے اگر یہ زبان سے اُسے کچھ کہے گا تو وہ شاید اسے کچھ تکلیف دے
اس لئے فرمایا کہ تم کم از کم دل میں بُرا مناؤ ہے۔ اب دیکھ لو خو د رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے اختلاف کو جائز قرار دیا ہے۔ آپ فرماتے ہیں کہ اگر تم میں طاقت ہے اور تمہیں
اختیار حاصل ہے تو تم جو بُری چیز دیکھوا سے ہاتھ سے دُور کر دو اور اگر تم میں طاقت نہیں یا
تمہیں اختیار حاصل نہیں لیکن تم زبان سے اُسے بُرا کہہ سکتے ہو تو اسے زبان سے بُرا کہو اور
اگر تم زبان سے بھی بُرا نہیں کہہ سکتے تو دل میں اُسے بُرا مناؤ۔

انوار العلوم جلد ۲۲
۶۴۲
اتحاد المسلمين
ایک بزرگ کا قصہ مشہور ہے کہ وہ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو سارنگی بجا رہا
تھا۔ آپ نے اس کی سارنگی لی اور اُسے توڑ دیا۔ وہ بادشاہ کا درباری تھا۔ اس نے بادشاہ
کے پاس شکایت کی کہ فلاں بزرگ نے میری سارنگی تو ڑ دی ہے اور اس طرح اُنہوں نے
میری ہتک کی ہے۔ بادشاہ نے اس بزرگ کو دربار میں بلایا ۔ جب وہ دربار میں آئے تو ہے بزرگ دربار بلایا۔ وہ
بادشاہ خود سارنگی بجانے لگا وہ بزرگ بیٹھ گئے اور بادشاہ کی طرف دیکھتے رہے اور وہ
سارنگی بجاتا رہا۔ تھوڑی دیر کے بعد بادشاہ اس بزرگ سے مخاطب ہو کر کہنے لگا کیا تم
فلاں دن فلاں جگہ سے گزرے تھے؟ اُنہوں نے کہا ہاں ۔ پھر کہا کیا تم نے فلاں درباری
کی سارنگی توڑ دی تھی ؟ اُنہوں نے کہا ہاں ۔ بادشاہ نے کہا تم نے وہ سارنگی کیوں توڑی
تھی ؟ اس بزرگ نے کہا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر تو کوئی بُری
بات دیکھو اور تم میں طاقت ہوا اور تمہیں اختیار حاصل ہو تو اسے ہاتھ سے دُور کر دو چنانچہ
میں نے اسے سارنگی بجاتے دیکھا تو مجھے یہ بات بری لگی میں سمجھتا تھا کہ اگر میں سارنگی
توڑ دوں تو یہ مجھے کچھ نہیں کہے گا اس لئے میں نے سارنگی توڑ دی۔ بادشاہ نے کہا پھر تم
نے میری سارنگی کیوں نہیں توڑی ؟ اس بزرگ نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ
بھی فرمایا ہے کہ اگر تمہیں اختیار حاصل نہ ہو تو تم زبان سے منع کرو۔ بادشاہ نے کہا آپ
نے تو زبان سے بھی برا انہیں منایا ۔ اُنہوں نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ
بھی فرمایا ہے کہ اگر تم زبان سے بھی بُرا نہ منا سکو تو دل میں ہی بُرا مانو اور خدا کی قسم جب
سے میں دربار میں آیا ہوں میں اسے بُرا منا رہا ہوں ۔ سے پس یہ بھی ایک اختلاف ہے جو
قائم رہا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حکم دیتے ہیں کہ میرا اختلاف قائم رہنا چاہئے ۔
قرآن کریم بھی اختلاف کو تسلیم کرتا ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے وَمِنْ أَيْتِهِ خَلْقُ السَّمَوَاتِ
وَالْأَرْضِ وَاخْتِلَافُ الْسِنَتِكُمْ وَالْوَانِكُمْ ، إِنَّ فِي ذَلِكَ لَايَتِ لِلْعَلِمِينَ ۔
فرمایا ! دیکھو خدا تعالیٰ کس کس رنگ میں اپنے جلوہ کو ظاہر کرتا ہے۔ اس نے آسمانوں اور
زمین کو پیدا کیا ۔ اب کیا یہ ایک چیز کا نام ہیں ۔ آسمانوں کو دیکھ لو وہاں تمہیں کچھ سیارے
نظر آئیں گے، کچھ ستارے ہوں گے ۔ پھر ان میں کوئی اپنے محور کے گرد گھوم رہا ہو گا اور

آج 10 میں سے 10 باقی