اتحاد المسلمین
انوارالعلوم (جلد 22), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۴۳
اتحاد المسلمین
بعض ایک دوسرے کے ارد گرد گھوم رہے ہوں گے ۔ پھر زمین کی طرف دیکھو وہاں باغ ،
درخت ، بوٹیاں اور جانور نظر آتے ہیں ایک ہی پانی ہو گا لیکن کوئی پھل کھٹا ہوتا ہے کوئی
میٹھا ہوتا ہے اور کوئی کر وا ہوتا ہے۔ یہ بھی ایک اختلاف ہے اور یہ اختلاف ہر جگہ نظر آ رہا
ہے۔ پھر بولیاں دیکھ لو بھانت بھانت کی بولی بولی جاتی ہے۔ پھر رنگوں کا اختلاف ہے
کوئی زرد نظر آتا ہے تو کوئی سرخ نظر آتا ہے ، کوئی کالا نظر آتا ہے تو کوئی سفید نظر آتا از تو
ہے ۔ فرمایا یہ سب نشانات ہیں اگر تم ان پر غور کرو گے تو تمہیں معلوم ہوگا کہ اس کا جلوہ
ذرہ ذرہ میں ظاہر ہو رہا ہے ۔ پھر کئی اختلاف بہت باریک ہوتے ہیں ۔ انہیں پہچانا نہیں
جاتا۔ دو بھائی ہوتے ہیں آپ کہتے ہیں کہ ایک بھائی کا نام غلام قادر ہے اور دوسرے کا
نام غلام رسول ہے لیکن اگر آپ کا امتحان لیا جائے کہ بتاؤ ان دونوں میں کیا فرق ہے تو تم
اسے بیان نہیں کر سکو گے ۔ ان دونوں کے درمیان جو فرق ہے اسے آنکھ محسوس کرتی ہے
زبان سے اسے بیان نہیں کیا جاسکتا ۔
پھر آواز کا فرق ہے ۔ کان آواز سن کر پہچان لیتا ہے کہ یہ فلاں کی آواز ہے۔ ہال
میں کتنے آدمی بیٹھے ہیں۔ اب ہال کے باہر کوئی آدمی کھڑا ہو اور ہال کے اندر کوئی دو
آدمی آپس میں بات کریں تو وہ کہہ دے گا کہ یہ آواز دوسری آواز سے مختلف ہے۔ غرض
بعض اختلاف ایسے ہیں جنہیں بیان نہیں کیا جاسکتا ۔ کان ، ناک اور آنکھ اس اختلاف کو
ظاہر کر سکتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ قد و قامت ، رنگوں ، بوٹیوں ، درختوں ، پہاڑوں
اور دریاؤں وغیرہ میں جو فرق ہے یہ اللہ تعالیٰ کا ایک بہت بڑا نشان ہے ۔ رنگوں کو لے لو
ایک ایک رنگ کئی قسم کا ہوتا ہے۔ عورتیں بازار میں جاتی ہیں اور براز انہیں سُرخ رنگ کا
کوئی تھان دکھاتا ہے تو وہ کہتی ہیں یہ سرخ نہیں ذرا گہرا سرخ رنگ والا کپڑا دو۔ پھر وہ
ایک اور کپڑا جس کا رنگ سرخ ہوتا ہے دکھاتا ہے تو وہ کہتی ہیں یہ نہیں اس سے ذرا ہلکے
رنگ کا کپڑا ہمیں چاہئے ۔ گویا ایک ایک رنگ سے آگے بیسیوں قسمیں نکل آتی ہیں ۔ پھر
سبز رنگ ہے ، زرد رنگ ہے، ان سب کی کی بیسیوں اقسام ہیں۔ ہیں ۔ غرض دنیا دنیا میں میں کوئی چیز ایسی
نہیں جو ممتا ز نہیں ۔ فرمایا یہ اختلاف اور امتیاز نشان ہے جاننے اور سمجھنے والوں کے لئے ۔
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۴۴
اتحاد المسلمین
کے کہ یہ ہے اور کچھ
ایک شخص جنگل میں جاتا ہے تو کہتا ہے درخت ہیں اور کیا ہے لیکن ایک فاریسٹ آفیسر جنگل
میں جاتا ہے تو وہ کہے گا وہاں اتنی قسم کی بوٹیاں ہیں ، فلاں میں کیمیکل اتنا ہے اور فلاں میں
اتنا ہے ۔ پھر اتنی قسم کے درخت ہیں جو فلاں فلاں کام آ سکتے ہیں لیکن ایک عام آدمی جنگل
میں سے گزرے تو وہ سوائے اس کے کہ بتائے یہ جنگل ہے اور کچھ نہیں بتا سکے گا۔ ایک
ماہی گیر دریا پر جائے تو وہ کہے گا اس دریا میں اتنی مچھلی ہے اور فلاں فلاں قسم کی مچھلی ہے وہ
یہ بھی بتائے گا کہ فلاں فلاں قسم کی مچھلی میں کانٹا ہے، فلاں مچھلی کے پکوڑے اچھے تکے
جاسکتے ہیں اور فلاں قسم کی مچھلی پکانے میں مزیدار ہوتی ہے ۔ ہمارے نزدیک تو وہ محض
ایک دریا ہوتا ہے لیکن ایک ماہی گیر اسی دریا کے متعلق بیسیوں باتیں بتا دے گا ۔ غرض ہر
فن کا واقف جب کوئی چیز دیکھے گا تو وہ اپنے فن کے مطابق اس میں اتنے اختلاف بیان
کرے گا کہ دوسرا آدمی ایسا نہیں کر سکتا۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے یہ اختلاف ایک جاہل شخص کو نظر نہیں آتے لیکن عالموں کو لاؤ ،
ماہرین کو لاؤ ، رنگوں کے ماہرین کو لاؤ ، ڈاکٹروں کو لاؤ ، فارسٹ افسروں کو لاؤ ، نباتات
کے ماہرین کو لاؤ پھر میری مخلوق کو ان کے سامنے پیش کرو تو وہ اس کی بیسیوں قسمیں
بتائیں گے اور تمہیں ہر چیز میں اختلاف ماننا پڑے گا اور یہ اس خدا نے پیدا کیا ہے جس
نے متنوع اور رنگ دار زندگی کو پیدا کیا ہے۔ اس آیت میں خدا تعالیٰ نے قدرتی اور
ضروری اختلافات کی مثالیں بیان کر دی ہیں اگر ان اختلافات کو مٹایا جائے تو زندگی
بے کیف ہو جاتی ہے ۔ پھر میں نے بتایا ہے کہ بعض اختلافات ایسے ہوتے ہیں کہ ان کو
مٹانا تباہی کا موجب ہوتا ہے ۔ قرآن کریم میں آتا ہے : وَ انْزَلَ مَعَهُمُ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ
لِيَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ فِيمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ، وَمَا اخْتَلَفَ فِيهِ إِلَّا الَّذِينَ اُوْتُوهُ
مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَتُ بَغْيًا بَيْنَهُمُ : فَهَدَى اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا لِمَا اخْتَلَفُوا
فِيهِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْنِهِ ، وَاللهُ يَهْدِي مَن يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ 2
بعض جگہ اختلاف ایسے لوگوں کا ہوتا ہے جو جھوٹ کی طرف لے جاتے ہیں یا سچائی کی طرف
لے جاتے ہیں فَهَدَى اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا لِمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ خدا تعالیٰ ان لوگوں
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۴۵
اتحاد المسلمين
نه
کو کامیابی کا رستہ دکھاتا ہے جو اختلاف کرتے ہیں گویا یہ بات اتنی اچھی ہے کہ خدا تعالیٰ
ایسا کرنے والے کو کامیابی بخشتا ہے ۔ اس لئے نہیں کہ اس نے اتحاد کر لیا بلکہ اس لئے کہ
اس نے اختلاف کیا ۔ پھر فرمایا مِنَ الْحَقِّ اس نے حق کی خاطر اختلاف کیا۔ پھر اپنی
مرضی سے اختلاف نہیں پیا یہ خدا کے حکم کے مطابق اس نے اختلاف کیا ہے ۔ گویا
اللہ تعالیٰ نے اختلاف کے باوجود ایک شخص کو عزت اور رتبہ دیا ہے لیکن دوسرا شخص ویسا ہی
کام کر رہا ہوتا ہے تو خدا تعالیٰ اسے عذاب میں مبتلا کر دیتا ہے اس لئے کہ وہ حق کی خاطر
اختلاف نہیں کر رہا ہوتا بلکہ باطل کی خاطر اختلاف کر رہا ہوتا ہے ۔ کفار کی طرف سے بھی
یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہمیں آپس میں متحد رہنا چاہئے لیکن قرآن کریم نے فرمایا ہے یہ اتحاد
اچھا نہیں ۔ کفار اعتراض کرتے تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آ کر اختلاف پیدا
کر دیا ہے ۔ ہم سب اپنے آباؤ اجداد کے مذہب پر چل رہے تھے آپ نے ایک علیحدہ
مذہب پیش کر کے ہمیں اختلاف کی دعوت دی ہے گویا کفار اتحاد کا واسطہ دیتے تھے لیکن
خدا تعالی اختلاف کو جائز قرار دیتا ہے۔ قرآن کریم میں آتا ہے: وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا
مَا انْزَلَ اللهُ قَالُوا بَلْ نَتَّبِعُ مَا الْفَيْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا أَوَ لَوْ كَانَ آبَاؤُهُمُ
لا يَعْقِلُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُونَل یعنی جب انہیں کہا جاتا ہے کہ یہ پُرانی
چیزیں ہیں تم اُنہیں ترک کر دو اور جو خدا تعالیٰ نے نازل کیا ہے اسے مان لو تو وہ
کہتے ہیں یہ نہیں ہو سکتا ہم اپنے آباؤ اجداد کے مذہب پر چلیں گے کیونکہ اس میں
اتحاد پایا جاتا ہے تمہاری خاطر ہم اس مذہب کو کیسے چھوڑ دیں ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے
اوَ لَوْ كَانَ آبَاؤُهُمْ لَا يَعْقِلُونَ شَيْئًا وَلَا يَهْتَدُون یہ کیا بودی دلیل ہے کہ ہم
اپنے آباؤ اجداد کے مذہب پر چلیں گے ۔ تمہاری بات مان کر ہم ان سے اختلاف نہیں
کریں گے لیکن اگر وہ بے عقل بھی تھے تب بھی یہ لوگ ان کے پیچھے چلیں گے ۔ اگر وہ
بے علم تھے اور انہیں ہدایت نہیں ملی تھی تب بھی یہ لوگ ان کے پیچھے چلیں گے اتحاد تو ان
چیزوں میں ہوتا ہے جن کے ساتھ علم ہو ، ہدایت ہو، عقل ہو ، اگر ان کے ساتھ علم نہیں،
ہدایت نہیں ، عقل نہیں تو اتحاد کیسا ۔ تمہارا ان کے ساتھ رہنا تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچائے گا
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۴۶
اتحاد المسلمین
مثلاً یہ اتحاد ہے کہ دو آدمی غرق ہونے لگے ہوں اور انہیں ایک شہتیر مل جائے اور وہ دونوں
اسے پکڑ لیں لیکن یہ اتحاد نہیں کہ ایک بل میں سانپ ہو اور زید اس میں ہاتھ ڈال دے تو
بکر بھی اس میں ہاتھ ڈال دے ۔ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو یہ اتحاد اس کے لئے مہلک ہوگا ۔
گویا ہر اتحاد اچھا نہیں ایک موقع پر اتحاد اچھا ہے اور اختلاف بُرا ہے اور ایک موقع پر
اختلاف بُرا ہے اور اتحادا چھا ہے ۔
اب سوال یہ ہے کہ جب بعض اختلافات قدرتی ہیں اور بعض انسانی زندگی کے لئے
ضروری تو کیا اسلام میں انفرادیت سکھائی گئی ہے اجتماعیت نہیں سکھائی گئی ؟ یہ تو ا سکھائی گئی ؟ یہ تو انفرادیت
ہے کہ اپنے ذاتی فائدہ کی چیزیں قبول کر لو اور باقی ترک کر دو ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ
درست ہے کہ اسلام انفرادیت کی بھی تعلیم دیتا ہے لیکن اجتماعیت اور ملت کا جو احساس
اسلام نے پیدا کیا ہے وہ کسی اور مذہب نے پیدا نہیں کیا۔ صرف اسلام ہی ایک ایسا
مذہب ہے جس نے اپنے ماننے والوں کو اجتماعیت کی طرف توجہ دلائی ہے مثلاً اسلام میں
ایک کلمہ ہے جو ہر مسلمان کے لئے ماننا ضروری ہے ۔ بے شک اسلامی فرقوں میں اختلاف
پایا جاتا ہے مثلاً ہماری جماعت کو بھی دوسرے فرقوں سے اختلاف ہے لیکن کوئی احمدی ایسا
نہیں ملے گا جو یہ کہے کہ میں کلمہ طیبہ نہیں مانتا۔ پھر شیعوں کو سنیوں سے اختلاف ہے اور
سٹیوں کو شیعوں سے اختلاف ہے لیکن سنی یا شیعہ کو یہ جرات نہیں کہ کلمہ سے انکار کر دے۔
تم کسی اسلامی فرقہ میں چلے جاؤ اور ان سے پوچھ لو وہ کلمہ سے باہر نہیں جائیں گے۔ ہر
ایک مسلمان یہ کہے گا کہ ہمارا ایک کلمہ ہے اور وہ لَا اِلهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ہے ۔
ہر شخص جو مسلمان ہو گا وہ اس بارہ میں دوسرے مسلمانوں سے متحد ہو سے متحد ہوگا ۔ شیعہ سنیوں سے
اختلاف رکھیں گے لیکن کلمہ کے بارے میں ان میں کوئی اختلاف نہیں ہوگا۔ سنی شیعہ سے
اختلاف رکھیں گے لیکن کلمہ میں دونوں متحد ہوں گے اور یہ کلمہ صرف مسلمانوں میں ہے اور
کسی مذہب میں نہیں ۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ایک عیسائی کو لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ کہنا نہیں آتا ۔
ایک عیسائی بھی لا إِلهَ إِلَّا اللہ کہہ سکتا ہے لیکن ان کا اپنا کوئی ایسا کلمہ نہیں جس میں بتایا گیا
ہو کہ خدا تین ہیں تم کسی مشن میں چلے جاؤ اور عیسائیوں سے پوچھو کہ کیا تمہارا بھی کوئی
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۴۷
اتحاد المسلمین
کلمہ ہے تو وہ یہی جواب دیں گے کہ ہمارا کوئی کلمہ نہیں ۔ وہ یہ کہہ ہی نہیں سکتے کہ ہمارا کوئی
کلمہ ہے کیونکہ ان کے ہاں مذہب کا ضروری حصہ وہ لوگ بھی ہیں جو تین خدا مانتے ہیں
اور ساتھ ہی ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو باوجود عیسائی ہونے کے ایک خدا کے قائل
ہیں لیکن ہمارا ہر شخص لا إِلهَ إِلَّا اللہ میں دوسرے مسلمانوں سے اتحاد رکھتا ہے ۔ یہ ہو نہیں
سکتا کہ کوئی شخص لا إِلهَ إِلَّا اللہ کے خلاف کسی تعلیم کو مانتا ہو اور وہ اسلام میں بھی رہے۔ پھر
عیسائیوں میں وہ لوگ بھی ہیں جو حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا مانتے ہیں اور وہ لوگ بھی
ہیں جو انہیں ایک بزرگ اور نبی خیال کرتے ہیں ۔ پس وہ ایک کلمہ بنا ہی نہیں سکتے ۔ پھر
ہندو مذہب کو لے لو ۔ ہندو بھی اپنے مذہب کے متعلق بہت غیرت رکھتے ہیں اور وہ اس
بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کا مذہب بہت پرانا ہے لیکن ان سے پوچھو کہ کیا ہندوؤں
کے پاس کوئی کلمہ ہے جسے ہم ہندو مذہب کا خلاصہ کہہ سکیں تو وہ اس کا کوئی جواب نہیں
ہے۔
دے سکیں گے ۔ وٹ از ہندوازم (What is Hinism) ایک کتاب چھپی
اس میں بڑے بڑے ہندو لیڈروں کو کھلے، مالویہ، اور تملک وغیرہ کے مضامین ہیں لیکن
سارے مضامین کا یہی خلاصہ ہے کہ ہندو مذہب کوئی چیز نہیں ۔ وہ ہندو مذہب کی کوئی
تشریح نہیں کر سکتے ۔ بعض کے نزدیک ہندو وہ ہے جو دید مانتا ہے لیکن جو ہند و وید نہیں مانتا
لیکن ہندو کہلاتا ہے کیا وہ ہندو نہیں ؟ مثلاً مدراسی لوگ وید نہیں مانتے ۔ پھر بعض کہتے ہیں
جو شخص پر ان مانتا ہے وہ ہندو ہے لیکن آر یہ لوگ پر ان نہیں مانتے ۔ پھر بعض نے یہ کہا ہے
کہ جو بت پرستی کرے وہ ہندو ہے لیکن و دیکانند والے بتوں کی پوجا نہیں کرتے ۔ پھر بعض
کہتے ہیں کہ ہند و وہ ہوتے ہیں جو گائے نہیں کھاتے لیکن ساتھ ہی دوسرا مضمون نگار یہ لکھتا
ہے کہ بمبئی میں ایسے ہند و پائے جاتے ہیں جو گائے کا گوشت کھاتے ہیں ۔ پھر بعض نے کہا
ہے کہ اصل میں ہند و وہ ہے جو ہندوستان میں پیدا ہو ا ہو لیکن اس کے یہ تو معنے بنتے ہیں کہ
جو مسلمان ہندوستان میں پیدا ہوئے ہیں وہ بھی ہندو ہیں ۔ ہندو کہتے ہیں ہمارا مذہب
سب سے پرانا ہے لیکن وہ ابھی اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ ہمارا کلمہ کیا ہے لیکن
ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ۱۳۷۰ سال قبل فرما دیا تھا کہ ہمارا کلمہ لَا إِلَهَ إِلَّا الله
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۴۸
اتحاد المسلمين
ہے اور اس میں اسلام کا خلاصہ آ گیا ہے ۔ باقی لوگ ابھی ٹکریں مار رہے ہیں کہ ہمارا کلمہ
کیا ہے۔ اب یہ اتحاد کی کتنی بڑی صورت ہے مسلمانوں کے سوا دوسرے لوگوں کو حاصل نہیں ۔
پھر اسلام میں ایک قبلہ پایا جاتا ہے لیکن اسلام کے سوا کسی مذہب میں قبلہ نہیں پایا ہیں پایا
پر جاتا۔ بے شک ہندوؤں کے پاس سومناتھ کا مندر موجود ہے لیکن یہ ایسی چیز نہیں جس پر مندر موجود ہے تین یہ ایسی چیز میں خاک پر
سارے ہند و جمع ہو جائیں ۔ عیسائیوں اور یہودیوں میں بھی کوئی قبلہ نہیں ۔ وہ یروشلم کی
مسجد کو بطور قبلہ پیش کرتے ہیں لیکن یہ تو حضرت موسیٰ علیہ السلام کے پانچ سو سال بعد
حضرت داؤد علیہ السلام نے بنائی تھی کے حضرت داؤد علیہ السلام سے پانچ سو سال قبل
یہودیوں کے پاس کون سا قبلہ تھا ؟ ہمارے پاس پہلے سے قبلہ ہے۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم جب ظاہر ہوئے تو آپ نے بتا دیا کہ ہمارا فلاں قبلہ ہے اور اس طرح مسلمانوں
پر کوئی دن ایسا نہیں آیا جب اُن کے پاس کوئی قبلہ نہ ہو ۔ یہ نہیں کہ ایک سال دو سال یا دس
سال کے بعد قبلے کا حکم ہوا ہو بلکہ پہلے دن سے بتا دیا گیا ہے کہ ہمارا فلاں قبلہ ہے ۔ اب
یہ اتحاد کی کتنی بڑی صورت ہے جو دوسرے مذہب والوں کو حاصل نہیں ۔
۔
ہے۔
پھر نماز با جماعت ہے ۔ اسلامی نماز بھی انفرادی نماز نہیں بلکہ ایک قومی نماز
پہلے صفوں میں سیدھے کھڑے ہو جاؤ ، قبلہ رخ ہو ، اقامت ہو ، پھر ایک امام ہو، امام کھڑا
ہو تو مقتدی کھڑا ہو، امام سجدہ میں جائے تو مقتدی بھی سجدہ میں چلا جائے ۔ یہ خصوصیت
صرف اسلام میں پائی جاتی ہے اور مذاہب میں نہیں ۔ نہ عیسائیوں میں یہ خصوصیت پائی جاتی
ہے اور نہ یہودیوں میں یہ خصوصیت پائی جاتی ہے۔ عیسائی اور یہودی اکٹھے تو ہو جاتے
ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ ان کے لئے اکٹھا ہونے کا کہاں حکم ہے ۔ ساری تو رات میں
اکٹھے ہو کر عبادت کرنے کا حکم نہیں ملتا۔ تو رات میں یہی آتا ہے کہ کامل عبادت یہی ہے
کہ تم خدا خدا تعالیٰ کے لئے قربانی پیش کرو۔ باقی یہ کہ عبادت کے لئے تم اکٹھے ہو جاؤ ایسا
کوئی حکم نہ پُرانوں اور ویدوں میں موجود ہے اور نہ ایسا حکم تو رات اور انجیل میں رانجیل میں پایا جاتا
ہے۔ صرف اسلام ہی ایسا مذہب ہے جو کہتا ہے پہلے اذان دو، پھر اس طرح مسجد میں آؤ ،
سیدھی صفوں میں کھڑے ہو جاؤ ، پھر قبلہ کی طرف منہ کرو، سامنے ایک امام ہو جو حرکت
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۴۹
اتحاد المسلمین
امام کرے وہی حرکت مقتدی بھی کرے، امام سجدہ میں جائے تو مقتدی بھی سجدہ میں چلے
جائیں ، امام کھڑا ہو تو مقتدی بھی کھڑے ہو جائیں ، اس طرح ساری قوم امام کے تابع ہو
جاتی ہے اور یہ طاقت ہٹلر میں بھی نہیں تھی کہ اس کے اشارے سے سارے لوگ جھک
جائیں لیکن یہاں یہ بات پائی جاتی ہے کہ امام رکوع میں جاتا ہے تو سارے مقتدی رکوع
میں چلے جاتے ہیں ۔ امام سجدہ میں جاتا ہے تو سارے لوگ سجدہ میں چلے جاتے ہیں ۔ گویا
خدا تعالیٰ نے مسلمانوں کو وہ طاقت بخشی ہے جس نے اجتماعیت کی ایسی مستحکم روح قائم کر
دی ہے جس کی مثال اور کسی مذہب میں نہیں ملتی ۔
پھر حج ہے۔ یہ خصوصیت بھی صرف اسلام میں ہے ۔ بیشک ہندو لوگ یا ترا کے لئے
جاتے ہیں لیکن یا ترائیں بیسیوں ہیں ۔ کوئی شخصی یا تر انہیں اور نہ ایسی تعلیم ہے کہ جس شخص
کے پاس سرمایہ ہو پھر امن ہو ، اس کے لئے کوئی روک نہ ہوا یا شخص اگر حج نہیں کرتا تو وہ
گنہگار ہے ۔ یہ اجتماعیت صرف اسلام میں پائی جاتی ہے۔ باقی لوگ یا تر ا گئے تب بھی
بزرگ ہیں اور اگر یا ترا کو نہ گئے تب بھی بزرگ ہیں ۔
پھر زکوۃ ہے۔ اسلام میں جیسی زکوۃ پائی جاتی ہے ۔ وہ کسی اور مذہب میں نہیں پائی
جاتی ۔ بیشک یہودیوں میں بھی زکوۃ پائی جاتی ہے لیکن اس میں اتنی باریکیاں نہیں پائی
جاتیں جتنی باریکیاں اسلامی زکوۃ میں پائی جاتی ہیں ۔ اسلامی زکوۃ کے اخراجات کو
نہایت وسیع طور پر بیان کیا گیا ہے اور اس میں قومی ترقی کی ہر چیز آ جاتی ہے ۔ اس میں
کلیت کا رنگ پایا جاتا ہے اور یہ بات یہودی زکوۃ میں نہیں پائی جاتی ۔ اسلامی زکوۃ میں
ہر قسم کے غرباء کا حق مقرر کر دیا گیا ہے مثلاً ایک شخص کے پاس تجارت کے لئے سرمایہ نہیں
تو اسلام کہتا ہے اسے کچھ سرمایہ دے دو۔ ایک درزی ہے وہ درزی کا کام جانتا ہے لیکن
اس کے پاس کوئی مشین نہیں تو اسلام کہتا ہے کہ زکوۃ میں سے کچھ اسے بھی دے دو۔ ایک
شخص کو یکہ چلانا آتا ہے لیکن اس کے پاس روپیہ نہیں تو اسلام کہتا ہے کہ زکوۃ میں اسے
بھی کچھ دے دو۔ اسی طرح ایک مسافر آتا ہے وہ مالدار ہوتا ہے لیکن وہ شہر میں جاتا ہے
اور اس کا مال چوری ہو جاتا ہے اور وہ گھر سے بھی روپیہ منگوا نہیں سکتا تو اسلام کہتا ہے کہ
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۵۰
اتحاد المسلمين
زکوۃ میں سے اسے بھی کچھ دے دو ۔ ایک غریب آدمی قید ہو جاتا ہے اس کے بچوں کے
پاس کھانے پینے کے لئے کچھ نہیں ہوتا تو اسلام کہتا ہے زکوۃ میں سے اسے بھی کچھ دے
دو۔ گویا اسلام نے زکوۃ کے نظام کو اس قدر وسیع کیا ہے اور اتنا نرم رکھا ہے کہ ہر قوم اور
ہر گروہ کے لوگ اس سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں کہ کسی کا سر بھی نیچا نہ ہو کیونکہ بڑی زکوۃ بیجا نہ
حکومت خود دے گی مثلاً زمین ہے ہے ۔ ۔ زمین کی از زکوۃ میں ذاتی اپنی طور پر نہیں دے سکتا بلکہ یہ
زکوۃ گورنمنٹ کے پاس جمع کرائی جائے گی اور وہ آگے مستحقین میں تقسیم کرے گی ۔ اگر
حکومت اس رقم میں سے کچھ میرے ہمسایہ کو دیتی ہے تو اگر چہ وہ میری رقم ہو گی لیکن میرا
ہمسایہ اسے گورنمنٹ سے حاصل کرے گا اس طرح وہ میرا ممنون نہیں ہو گا اور میرے
سامنے نظریں نیچی نہیں کرے گا۔ گویا زکوۃ لینے کے نتیجہ میں جو تحقیر پیدا ہوتی ہے وہ پیدا
نہیں ہو گی ۔ غرض اسلامی زکوۃ میں اس امر کو مد نظر رکھا گیا ہے کہ غریب کی نظر نیچی نہ ہو
سا
اور با وجود مدد لینے کے وہ امیر ہمسایہ کو کہہ سکے کہ میں نے تجھ سے مدد نہیں لی ۔
پھر قضاء ہے۔ یہ بھی اسلام کی ہی ایک خصوصیت ہے اور یہ خصوصیت بھی اس بات
کی ایک دلیل ہے کہ اسلام اجتماعیت کی تعلیم دیتا ہے ۔ ایک فرد اگر کسی کو ڈنڈا مارے تو قضاء
اسے کہے گی کہ تم قاضی کے پاس جاؤ وہ اسے ڈنڈا مارے گا۔ یہاں تک کہ اسلام میں
بدکاری کی سزا سخت ہے لیکن اس کے لئے بھی اسلام نے یہی تعلیم دی ہے کہ تم سزا کو اپنے
ہاتھ میں نہ لو بلکہ معاملہ قاضی کے پاس لے جاؤ ۔ وہ سزا دے گا ۔
ایک شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اس وقت یہودی سزا پر عمل کیا
جاتا تھا۔ اس شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ اگر خاوند دیکھے کہ اس کی بیوی بدکاری کر رہی
ہے تو کیا اسے حق ہے کہ وہ اپنی بیوی کو مار ڈالے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
نہیں اسے خود سزا دینے کا حق نہیں ۔ موسوی شریعت میں زنا کی سزا قتل تھی کے اور اس وقت
تک اس بارہ میں موسوی شریعت کے مطابق ہی عمل کیا جاتا تھا۔ اس شخص نے عرض کیا
میزائل
جب زنا کی سزا قتل ہے تو خاوند جب اپنی آنکھوں سے اپنی بیوی کو بدکاری کرتے دیکھے تو
کیوں نہ اسے قتل کر دے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسے سزا دینے کا حق
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۵۱
اتحاد المسلمين
نہیں ۔ سزا دینے کا حق قاضی کو ہے ۔ اگر وہ اپنی بیوی کو بدکاری کرتے دیکھتا ہے اور اسے
قتل کر دیتا ہے تو اسے قاتل سمجھ کر موت کی سزادی جائے گی۔ 2 اب دیکھو اسلام اسے ایسا
کرنے کی اجازت نہیں دیتا کیونکہ اسلام یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ کہیں بدلہ لینے میں جلد بازی
سے کام تو نہیں لیا گیا۔ کیا جرم کی تحقیق کے سامان پوری طرح مہیا کئے گئے ہیں اور یہ سے تو لیا کے سامان سے کام تو لیا کیا بی کے سامان میرے سمجھ گئے ہیں
باتیں قاضی دیکھ سکتا ہے۔ دوسرا نہیں ۔ اگر چہ یہ انفرادی حق ہے لیکن کسی شخص کو اس بات
کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ قانون کو ہاتھ میں لے لے ۔ مجرم کو سز ا صرف حکومت
کے ذریعہ ہی دلائی جاسکتی ہے ۔
پھر فرضیت جہاد ہے۔ جہاد بھی اکیلا شخص نہیں کر سکتا بلکہ جب جہاد فرض ہوگا تو ساری
قوم لڑے گی ۔ پس جہاد بھی ایک اجتماعی چیز ہے ۔ اسلام کہتا ہے کہ جب امام کہے کہ اب
جہاد کا موقع ہے تو ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اس فریضہ کو پورا کرے اور اگر کوئی مسلمان
اس فرض کو پورا نہیں کرتا تو وہ شریعت اور قانون کا مجرم ہے ۔ یہ ایک اجتماعی حکم ہے پس
جو شخص یہ کہتا ہے کہ اسلام انفرادی مذہب ہے وہ غلطی پر ہے۔ اسلام انفرادی مذہب نہیں
بلکہ اجتماعی مذہب ہے ۔
اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ اسلام ایک طرف تو انفرادیت کی حقیقت کو تسلیم کرتا ہے
اور نہ صرف تسلیم کرتا بلکہ اسے ضروری قرار دیتا ہے اور دوسری طرف وہ اجتماعیت کی تعلیم
دیتا ہے ۔ یہ دونوں چیزیں اکٹھی کیسے ہو سکتی ہیں ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ دونوں چیزیں
بظاہر متضاد نظر آتی ہیں لیکن دراصل یہ متضاد نہیں بلکہ ایک دوسرے کی مددگار ہیں ۔ ان
دونوں کو جمع کئے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی ۔ جس مذہب نے صرف انفرادیت کی تعلیم دی ہے وہ
بھی تباہ ہوا ہے ۔ کوئی مذہب اور کوئی حکومت اپنے لئے ترقی کا راستہ نہیں کھول سکتی جب
تک کہ وہ ان دونوں چیزوں پر بیک وقت عمل نہ کر رہی ہو۔ اگلے زمانہ میں خدا تعالیٰ سے
تعلق محض انفرادیت کے طور پر ہوتا تھا لیکن صحیح راستہ انفرادیت اور اجتماعیت کے درمیان
۔
ہے جیسے اگلے جہاں میں ایک پل صراط ہو گی ۔ یہ اس دُنیا کی پُل صراط ہے۔ اسلام دونوں
یہ اس دُنیا کی پل صراط ہے۔ اسلام دونوں
چیزوں کو ایک وقت میں بیان کرتا ہے۔ ایک طرف وہ انسان کو اتنا بلند کرتا ہے کہ اسے
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۵۲
اتحاد المسلمين
عرش پر پہنچا دیتا ہے اور اس کے درمیان اور خدا تعالیٰ کے درمیان کوئی واسطہ باقی نہیں
رہتا اور دوسری طرف جس طرح یونانی جب لڑتے ہیں تو وہ آپس میں ایک کو دوسرے
کے ساتھ باندھ دیتے ہیں تا اگر وہ مریں تو اکٹھے مریں ۔ اسی طرح اسلام بھی ایک انسان
کو دوسرے انسان کے ساتھ باندھ دیتا ہے ۔ پس حقیقت یہی ہے کہ اتحاد موجودہ حالات
اور افراد سے اتحاد کا نام ہے ۔ اتحاد اس بات کا نام ہے کہ موجودہ حالات اور افراد سے
کام لیا جائے اور ترقی کے معنے یہ ہیں کہ موجودہ حالات اور افراد میں اختلاف پیدا کیا
جائے ۔ جب تک تجربہ اور تھیوری سے اختلاف نہیں کیا جاتا اس وقت تک ترقی نہیں ہو
سکتی ۔ غرض انفرادیت کے بغیر ترقی مشکل ہے اور اتحاد کے بغیر امن قائم رکھنا مشکل ہے۔
قرآن کریم نے ان دونوں کو تسلیم کیا ہے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ أَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ
وَلَا تَنَازَعُوا فَتَفْشَلُوا وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ وَاصْبِرُوا ، إِنَّ اللهَ مَعَ الصُّبِرِينَ ۔
اے مسلمانو ! تم آپس میں اختلاف نہ کرو۔ اگر تم آپس میں اختلاف کرو گے تو کمزور ہو
جاؤ گے اور دشمن سے شکست کھا جاؤ گے ۔ تم ہمیشہ اکٹھے رہنا اور ایک دوسرے کے مددگار
رہنا و اصبروا اور چونکہ اکٹھے رہنے میں تمہیں کئی مشکلات پیش آئیں گی اس لئے تمہیں
صبر سے کام لینا ہو گا ۔ جب تم اجتماعیت کی طرف آؤ گے تو کئی جھگڑے پیدا ہوں گے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی شکوہ پیدا ہو جایا کرتا تھا۔ ایک دفعہ آپ
مال غنیمت تقسیم فرما رہے تھے ایک شخص نے کہا۔ اس تقسیم میں انصاف سے کام نہیں لیا
جارہا۔ اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ اے شخص اگر میں انصاف نہیں
کروں گا تو اور کون کرے گا؟ حضرت عمرؓ بھی وہاں موجود تھے ۔ آپ نے تلوار نکال لی اور
عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ اجازت دیں تو میں اس کی گردن کاٹ دوں ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جانے دو۔ اس شخص نے بے شک غلطی کی ہے لیکن اگر اس کی
گردن کاٹ دی گئی تو لوگ کہیں گے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنے ساتھیوں کو بھی قتل کر دیتا
ہے ۔ اے پس اگر اُس زمانہ کے لوگ بھی شکوہ کر دیتے تھے اور اختلاف کا اظہار کر دیتے
تھے تو پاکستان اور شام اور عراق اور اُردن کے لوگ کیوں نہیں کر سکتے ؟ غلطیاں ہو جاتی
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۵۳
اتحاد المسلمين
ہیں اور لوگ شکوہ بھی کرتے ہیں پھر تم کیا کرو ۔ فرمایا ۔ واصبر وا۔ تم صبر کرو اور مجھ پر امید
رکھو۔ میں خود اس کا بدلہ دوں گا ۔ پھر فرماتا ہے واعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا
ولَا تَفَرَّقُوا اے اے مسلمانو ! تم سارے مل کر اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ لو اور تفرقہ
نہ کرو۔ اگر تم نے تفرقہ کیا تو اس کے نتیجہ میں تمہاری طاقت زائل ہو جائے گی ۔ یہ اجتماعی
اتحاد کی دعوت ہے لیکن دوسری طرف یہ بھی فرمایا ہے کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم اپنے
باپ دادا کے مذہب کو کیسے چھوڑ سکتے ہیں وہ بے دین ہیں ۔ گویا قرآن کریم اختلاف
اور اتحاد دونوں کو تسلیم کرتا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام میں بھی اختلاف
اور اتحاد دونوں کو تسلیم کیا گیا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں اخْتِلَافُ أُمَّتِی
رَحْمَةٌ ۔ میری اُمت کا اختلاف رحمت ہے ۔ اب دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اختلاف کو بجائے عذاب کے رحمت قرار دیتے ہیں اور اختلاف کرنے والے دونوں
فریق کو اپنی اُمت قرار دیتے ہیں لیکن دوسری طرف آپ فرماتے ہیں ۔ مَنُ فَارَقَ
الْجَمَاعَةَ شِبراً فَلَيْسَ مِنَّا " جو شخص جماعت سے بالشت بھر بھی الگ ہوا وہ ہم میں سے
نہیں ۔ گویا آپ نے ایک طرف یہ کہا کہ اختلاف رحمت ہے اور دوسری طرف یہ کہا کہ جو
شخص جماعت سے بالشت بھر بھی الگ ہو گا وہ ہم میں سے نہیں ۔ یعنی وہ مسلمان نہیں رہے گا۔
ایک صحابی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا۔ یا رسول الله !
جب تفرقہ ہوگا تو میں کیا کروں ۔ کیا میں تلوارلوں اور لوگوں کا مقابلہ کروں ۔ آپ نے
فرمایا نہیں ۔ اُس صحابی نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ ! پھر میں کیا کروں؟ تو آپ نے
فرمایا ۔ عَلَيْكَ بِالْجَمَاعَةِ - ۱۵ جس طرف جماعت ہو اسی طرف تم چلے جاؤ ۔ گویا آپ
نے ایک طرف انفرادیت پر اس قدر زور دیا ہے کہ اختلاف اُمت کو رحمت قرار دے دیا
اور دوسری طرف یہ شدت ہے کہ اگر تم پر ظلم بھی کیا جائے تب بھی تم ا اختلاف نہ کرو بلکہ
جماعت کا ساتھ دو ۔ غرض رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم دونوں نے اختلاف
اور اتحاد دونوں کو تسلیم کیا ہے ۔
اب سوال یہ ہے کہ وہ کون سے اصول ہیں جنہیں اختیار کر کے ہم اتحاد اور
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۵۴
اتحاد المسلمين
انفرادیت کو قائم رکھ سکتے ہیں ۔ ہم قرآن کریم میں دیکھتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
قُلْ يَاهْلَ الْكِتٰبِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا الله
وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ، فَإِنْ تَوَلَّوْا
فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہتا
ہے۔ اے میرے رسول ! تم عیسائیوں اور یہودیوں سے کہہ دو کہ ہم میں اور تم میں جو
نقطه مرکزی ہے میں اس پر تمہیں متحد ہو جانے کی دعوت دیتا ہوں ۔ وہ نقطۂ مرکزی کیا
ہے؟ وہ نقطہ مرکزی یہ ہے کہ تم بھی کہتے ہو خدا ایک ہے اور ہم بھی کہتے ہیں خدا ایک
ہے ۔ آؤ ہم اسی بات پر اکٹھے ہو جائیں ۔ بے شک تم بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز
پڑھو اور میں قبلہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھوں گا لیکن یہ نقطہ ہم دونو میں مشترک ہے ۔
آؤ ہم اس پر اکٹھے ہو جائیں اور عہد کر لیں کہ ہم خدا کے سوا کسی اور کی عبادت نہیں کریں
گے ۔ تم بے شک صرف سجدہ کرو اور ہم رکوع اور سجدہ کریں ۔ تم ہفتہ میں ایک دن عبادت
کرو اور ہم ساتوں دن عبادت کریں ۔ ہم جمعہ کو اکٹھے ہوں اور تم اتوار کو اکٹھے ہو جاؤ لیکن
ہم اس بات پر اتحاد کر لیں کہ ہم صرف خدا تعالیٰ کا نام لیں گے اور کسی کو اس کا شریک قرار
نہیں دیں گے ۔ اب دیکھو یہودیت اور عیسائیت الگ مذاہب ہیں لیکن قرآن کریم کہتا
پر اکٹھے ۔
ہو
دے۔
ہے کہ ان دونوں میں ایک نقطہ مرکزی ہے اور وہ توحید ہے ۔ آؤ آؤ ہم اس پرا
جائیں اور باقی اختلافات کو رہنے دیں ۔ گویا پہلا گر اتحاد کا یہ معلوم ہوا کہ اگر تم صحیح طور پر
اتحاد چاہتے ہو تو پہلے اختلاف کو تسلیم کرو۔ جو شخص یہ کہے گا کہ میں اختلافات مٹا کر اتحاد
کروں گا وہ کامیاب نہیں ہوگا ۔ وہی شخص کامیاب ہوگا جو جز وی اختلافات کو چھوڑ د
لائڈ جارج کا ایک مشہور مقولہ ہے جب برطانیہ کو فرانس اور جرمنی سے خطرہ پیدا ہوا تو
لائڈ جارج فرانس گئے اور اُنہوں نے حکومت فرانس سے بات چیت کی ۔ جب واپس
آئے تو لوگوں نے کہا ۔ کیا تمہیں کامیابی حاصل ہو گئی ہے اور کیا برطانیہ اور فرانس کا اتحاد
ہو گیا ہے؟ لائڈ جارج نے کہا ہم نے اس بات پر اتحاد کر لیا ہے کہ آپس میں اختلاف کو
قائم رکھیں ۔ کلے اس اتحاد کی وجہ سے وہ محفوظ ہو گئے ۔ اُنہوں نے اس بات پر اتحاد کیا تھا کہ
نے کہا نے بات اتحاد کر لیا کہ ہو ہے پر اتحاد کر