اتحاد المسلمین
انوارالعلوم (جلد 22), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۵۵
اتحاد المسلمين
ہم آپس کے اختلاف کو تسلیم کرتے ہیں لیکن باوجود اس اختلاف کے ہم اکٹھے رہیں گے
اور دشمن کامل کر مقابلہ کریں گے ۔ لائڈ جارج نے تو یہ بات آج کہی ہے لیکن اسلام نے
ساڑھے سترہ سو سال قبل یہ بات کہی تھی کہ اے عیسائیو اور یہودیو! تم ہم سے کیوں رائے تم
جھگڑتے ہو کیا تم میں اور ہم میں اتحاد کا کوئی پوائنٹ موجود ہے یا نہیں؟ اور اگر اتحاد کا کوئی
پوائنٹ موجود ہے تو آؤ پہلے اسی کو لے لو اور اس پر متحد ہو جاؤ ۔ پس اتحاد المسلمین کے لئے
ضروری ہے کہ باہمی اختلافات کو چھوڑ دیا جائے اور اتحاد کے جو ممکن پہلو ہوں انہیں لے
لیا جائے ۔ اگر کوئی کہے کہ اگر تم صرف اتحاد کے پہلو لے لو تو اختلاف والی باتوں میں کیا ۔
کرو گے تو اس کا حل بھی قرآن کریم نے بتا دیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جن باتوں میں
تمہارا اختلاف ہے ان میں تم اپنی اپنی کتاب اور تعلیم کے مطابق چلو اور اس کے مطابق
اپنے جھگڑوں کا فیصلہ کرو ۔ فرمایا یہودیوں اور عیسائیوں کے پاس انجیل اور تو رات ہے
وہ ان پر عمل کر سکتے ہیں جیسے فرمایا وَ مَنْ لَمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُولَئِكَ هُمُ الْكُفِرُونَ )
پس ایک طرف تو یہ کہا کہ یہودی اور عیسائی اپنی اپنی تعلیم پر چلیں اگر وہ اپنی تعلیم پر نہیں
چلیں گے تو وہ خائن ہوں گے اور دوسری طرف یہ کہا کہ تم اکٹھے ہو جاؤ یعنی دونوں پوائنٹ
کو لیا ہے کہ اختلاف قائم کرو اور اتحاد کے پوائنٹ کو لے کر جو تم دونوں کے درمیان
مشترک ہوا کٹھے ہو جاؤ ۔
پھر یہ قدرتی بات ہے کہ اگر ہم اکٹھے ہو کر بیٹھ جائیں گے تو آہستہ آہستہ اتحاد کی کئی
صورتیں نکل آئیں گی ۔ فلاں مردہ باد اور فلاں زندہ باد کے نعروں سے کچھ نہیں بنتا۔ اگر
کوئی نقطه مرکزی ایسا ہے جس پر اتحاد ہو سکتا ہے تو اس کو لے لو کیونکہ قرآن کہتا ہے کہ
اختلافات قائم رکھو بلکہ بعض دفعہ یہاں تک کہتا ہے کہ ہم اختلافات رکھنے میں تمہاری مدد
کریں گے۔ پھر یہ بیوقوفی کی بات ہے کہ ہم ان اختلافات کی وجہ سے اتحاد کو چھوڑ دیں ۔
میں نے عملی طور پر بھی اس کا تجربہ کیا ہے ۔
جب تحریک خلافت کا جھگڑا شروع ہوا اور مولانا محمد علی اور شوکت علی نے یہ تحریک کا
شروع کی کہ انگریزوں کو کہا جائے کہ وہ سلطان ترکی کو جسے ہم مسلمان خلیفہ تسلیم کرتے ہیں
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۵۶
اتحاد المسلمین
کچھ نہ کہیں ورنہ ہم سب مسلمان مل کر ان کا مقابلہ کریں گے تو اُنہوں نے باقی مسلمانوں
کو بھی دعوت دی کہ وہ اس تحریک میں ان کے ساتھ شامل ہوں ۔ اور اس کے تعلق میں
لکھنو میں ایک جلسہ کیا گیا ۔ میں نے جب اس بات پر غور کیا تو میں نے دیکھا کہ شیعہ اور
اہل حدیث سلطان ترکی کو اپنا خلیفہ تسلیم نہیں کرتے اور نہ خوارج اسے خلیفہ تسلیم کرتے ہیں
اور پھر ہم احمدی بھی اس بات کے خلاف ہیں ۔ ہمارا ہیڈ خود خلیفہ ہوتا ہے۔ میں نے خیال
کیا کہ یہ سارے لوگ یہ بات کیوں کہیں گے کہ ہم سب مسلمان سلطان ترکی کو اپنا خلیفہ
مانتے ہیں اس لئے اگر تم نے اس پر ہاتھ ڈالا تو ہم سب متحد ہو کر اس کی امداد کریں گے ۔
میں نے جلسہ میں شرکت کے لئے ایک وفد لکھنو بھیجا اور انہیں تحریری پیغام بھجوایا کہ اگر تم
اس صورت میں انگریزوں کے پاس جاؤ گے تو وہ کہیں گے کہ خوارج ، اہل حدیث اور
شیعہ مسلمان عبدالحمید کو اپنا خلیفہ نہیں مانتے تم کیسے کہتے ہو کہ وہ سب مسلمانوں کا خلیفہ
ہے۔ میں نے کہا تم یوں کہو کہ سلطان تر کی جسے مسلمانوں کی اکثریت خلیفہ تسلیم کرتی ہے
اور باقی مسلمان بھی ان کا احترام کرتے ہیں اگر تم نے اسے کچھ کہا تو ہم سب مسلمان مل
کر تمہارا مقابلہ کریں گے اگر تم یوں کہو گے تو کام بن جائے گا۔ کسی احمدی ، شیعہ یا اہل حدیث
کو یہ جرات نہیں ہو سکے گی کہ وہ کہے سلطان عبد الحمید کو مار دو۔ وہ دل میں بے شک کہے
لیکن اس کا زبان سے اظہار نہیں کرے گا ۔ مولانا شوکت علی کی طبیعت جوشیلی تھی ۔ جب
وفد میرا خط لے کر گیا تو اُنہوں نے کہا یہ تفرقہ کی بات ہے۔
پندرہ دن کے بعد اہلِ حدیث کی طرف سے اعلان شائع ہوا کہ ہم سلطان ترکی کو اپنا
خلیفہ تسلیم نہیں کرتے ، شیعوں کی طرف سے بھی اس قسم کا اعلان شائع ہوا اور پھر سر پھٹول ،
شروع ہو گئی ۔ خوارج اس ملک میں موجود نہیں تھے ورنہ وہ بھی اس قسم کا اعلان کر دیتے
اور پھر سال ڈیڑھ سال کے بعد خود ترکوں نے بھی اُسے جواب دے دیا تین چار سال کے
بعد شملہ میں ہم سب ملے تو مولانا محمد علی نے کہا کتنا اچھا کام تھا لیکن آخر ہم اس میں ناکام
ہو گئے مسلمانوں میں تفرقہ ہو گیا اور ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے ۔ میں نے کہا
مولانا میں نے مشورہ دے دیا تھا کہ یہ نہ لکھا جائے کہ ہم سب مسلمان سلطان ترکی کو
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۵۷
اتحاد المسلمين
خلیفہ مانتے ہیں کیونکہ اہلِ حدیث ، خوارج ، شیعہ اور ہم احمدی اسے خلیفہ تسلیم نہیں کرتے
بلکہ یہ کہا جائے کہ سلطان تر کی جس کو مسلمانوں میں سے اکثریت خلیفہ مانتی ہے اور جو
خلیفہ نہیں مانتے وہ بھی ان کا احترام کرتے ہیں ، اگر میری بات مان لی جاتی تو یہ نا کامی نہ ات مان لی جاتی تو یہ ناکامی نہ
ہوتی ۔ اُنہوں نے کہا آپ نے یہ مشورہ ہمیں دیا ہی نہیں ۔ میں نے کہا آپ کے بڑے
بھائی مولانا شوکت علی کو دیا تھا مگر اُنہوں نے کوئی توجہ نہ کی ۔ میں نے کہا اگر آپ میرا
مشورہ مان لیتے تو اہلِ حدیث ، خوارج اور شیعہ کو شکایت پیدا نہ ہوتی ۔ آپ یہ لکھتے کہ
اکثریت مسلمانوں کی سلطان ترکی کو خلیفہ مانتی ہے اور اقلیت اسے اپنے اقتدار کا نشان
مانتی ہے ۔ وہ افسوس کرنے لگے کہ مجھے پہلے کیوں نہیں بتایا ۔ پس شیعہ سنی اور حنفی وہابی اور
احمدی غیر احمدی کے اختلافات کو چھوڑ دیا جائے اور ان کی اتحاد کی باتوں کو لے لیا
جائے ۔ یہی اتحاد کا اصول ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عیسائیوں اور یہودیوں
کو اس بات کی دعوت دی تھی ۔
پھر دوسرا اصول اتحاد کا یہ ہے کہ چھوٹی چیز کو بڑی چیز پر قربان کر دیا جائے ۔ اگر تم
دیکھتے ہو کہ ہر بات میں اتحاد نہیں ہو سکتا تو تم چھوٹی باتوں کو چھوڑ دو اور بڑی باتوں کو لے
لو۔ دیکھو قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ جہاں توحید کا ذکر کرتا ہے وہاں ماں باپ کا بھی ذکر
کرتا ہے اور ان کی اطاعت اور فرمانبرداری پر زور دیتا ہے لیکن جب انبیاء دُنیا میں آئے
اور ان کی قوم نے یہ کہا کہ ہم اپنے آباؤ اجداد کے مذہب کو نہیں چھوڑ سکتے تو خدا تعالیٰ نے
یہاں تک کہہ دیا کہ کیا تم جاہلوں کی بات مانتے ہو۔ باپ دادے کی عزت بے شک بڑی
ہے لیکن جب ان کا مقابلہ خدا تعالیٰ سے ہو جائے تو انہیں چھوڑ دو۔ پس اتحاد کا دوسرا گر یہ
ہے کہ تم چھوٹی باتوں کو بڑی باتوں پر قربان کرنے کی روح پیدا کرو۔ سچائی کو ہرگز نہ
چھوڑو وہاں قومی رسم و رواج کو چھوڑنا پڑے تو کوئی بات نہیں ۔
پس ان دونوں باتوں پر عمل کیا جائے تو اتحاد ہوسکتا ہے۔ اس وقت پاکستان :
لبنان ، عراق ، اردن ، شام، مصر، لیبیا، ایران، افغانستان ، انڈو نیشیا اور سعودی عرب یہ
گیارہ مسلم ممالک ہیں جو آزاد ہیں اور ان سب میں اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ اگر
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۵۸
اتحاد المسلمین
انہوں نے آپس میں اتحاد کرنا ہے تو پھر اختلافات کو برقرار رکھتے ہوئے ان کا فرض ہے
کہ وہ سوچیں اور غور کریں کہ کیا کوئی ایسا پوائنٹ بھی ہے جس پر وہ متحد ہو سکتے ہیں اور اگر
کوئی ایسا پوائنٹ مل جائے تو وہ اس پر اکٹھے ہو جائیں اور کہیں کہ ہم یہ بات نہیں ہونے
دیں گے۔ مثلاً یہ سب ممالک اس بات پر اتحاد کر لیں کہ ہم کسی مسلم ملک کو غلام نہیں
پر اتر
غلام
رہنے دیں گے اور بجائے اس کے کہ اس بات کا انتظار کریں کہ پہلے ہمارے آپس کے
اختلافات دور ہو جائیں وہ سب مل کر اس بات پر اتحاد کر لیں کہ وہ کسی ملک کو غلام نہیں
رہنے دیں گے اور سب مل کر اس کی آزادی کی جد و جہد کریں گے جس طرح رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں اور عیسائیوں کو دعوت دی تھی کہ آؤ ہم تو حید پر جو ہم سب
میں مشترک ہے متحد ہو جائیں اسی طرح ہم سب مسلمان اس بات پر اکٹھے ہو جائیں کہ ہم
کسی کو غلام نہیں رہنے دیں گے۔ اختلافات بعد میں دیکھے جائیں گے۔ اسی طرح
پاکستان کے مسلمانوں کے آپس کے جھگڑے ہیں اور ان میں کئی اختلافات پائے جاتے
ہیں لیکن ان سب ممالک میں کوئی چیز مشترک بھی ہے وہ اس پر متحد ہو سکتے ہیں مثلاً یہی بات
لے لو کہ ہم نے پاکستان کو ہندوؤں سے بچانا ہے یا کشمیر حاصل کرنا ہے تم ان چیزوں کو
لے لو اور بجائے آپس میں اختلاف کرنے کے ان چیزوں پر متحد ہو جاؤ بعد میں ملنے
ملانے سے دوسرے اختلافات بھی دور ہو جائیں گے ۔ میں دیکھتا ہوں کہ اختلاف کو لے
لیا جاتا ہے اور اتحاد کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔ ہر فرقہ دوسرے فرقہ کو جس سے اُسے اختلاف ہو
واجب القتل قرار دے دیتا ہے حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا نہیں کیا۔ کیا یہ
لوگ حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مومن ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
تو عیسائیوں اور یہودیوں کو بھی کہتے ہیں کہ آؤ ہم تو حید پر جو ہم سب میں مشترک ہے
اکٹھے ہو جائیں لیکن تم ایسا نہیں کرتے اور وینس کے تاجر کی طرح جب تک تم دوسرے کا
گوشت نہ کاٹ لو اپنی جگہ سے نہیں ہٹتے ۔ عالم اسلامی کا اتحاد بھی اسی طرح ہوگا ۔ اگر مسلم
ممالک آپس میں اتحاد کرنا چاہتے ہیں تو وہ اس بات پر اکٹھے ہو جائیں کہ اختلاف کے اتحاد تو وہ کہ
باوجود ہم دشمن سے اکٹھے ہو کر لڑیں گے ۔ آؤ ہم بھی اس بات پر اکٹھے ہو جائیں کہ
انوار العلوم جلد ۲۲
۶۵۹
اتحاد المسلمين
باہمی اختلافات کے باوجود ہم ایک دوسرے سے لڑیں گے نہیں۔
میری طبیعت خراب تھی اور خیال تھا کہ میں تھوڑی دیر تقریر کر سکوں گا لیکن خدا تعالیٰ
نے توفیق دے دی اور میں اتنی دیر بول سکا ہوں ۔ اب اذان ہو رہی ہے اس لئے میں
تقریر کو ختم کرتا ہوں ۔
اسلام پر ایک نازک زمانہ آ رہا ہے ۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی آنکھیں کھولیں
اور خطرات کو دیکھیں اور کم از کم اس بات پر اکٹھے ہو جائیں کہ خواہ کچھ بھی ہو ہم رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر مٹنے نہیں دیں گے۔" ( الفضل ربوه ۱۲ ، ۱۹ دسمبر ۱۹۶۲ء)
ابراهيم: ۸
مسلم کتاب الایمان باب بيان كون النهي عن المنكر من الايمان (الخ)
الروم : ٢٣
ه البقرة : ١٤
البقرة : ا ا
کے اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۵۵۰ مطبوعہ لا ہور ۱۹۸۸ ء
9
استثناء باب ۲۲ آیت ۲۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لنڈن ۱۸۸۷ء
ما الانفال: ۴۷
الا بخارى كتاب الامناقب باب علامات النبوة في الاسلام
۱ ال عمران : ۱۰۴
۱۳ موضوعات ملا علی قاری صفحه ۱۷ مطبوعہ دہلی ۱۳۴۶ھ
مسلم كتاب الامارة باب الامر بلزوم الجماعة عند ظهور الفتن میں
مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ شِبْرًا فَمَاتَ فَمِيْتَةُ جَاهِلِيَّةٌ“ کے الفاظ ہیں ۔
ها ابن ماجه كتاب الفتن باب الْعُزُلَةُ ( مفهوماً )
۱۶ ال عمران : ۶۵
۱۸ المائدة: ۴۵