وفات حضرت امّاں جان
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
79 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔
تمام مسلمان برابر ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا مسلمان مسلمان ہو گئے ہیں؟ کیا مغربی
پاکستان میں صوبائی عصبیت موجود نہیں ہے ؟ کیا سرحد، بلوچستان اور سندھ میں یہ روح
نہیں پائی جاتی ؟ میں تو سمجھتا ہوں کہ بنگال مستحق مبارکباد ہے جو تعداد میں زیادہ ہونے
کے باوجود برابری پر راضی ہو گیا۔ پس میرے نزدیک بے شک اس برابری پر اعتراض
کیا جائے مگر اس وقت جب خود مغربی پاکستان کے صوبوں میں عصبیت کی روح نہ رہے
اور جب مغربی پاکستان خود اپنے اندر اسلامی روح پیدا کر کے مشرقی بنگال کے دل کو موہ
لے اور عملی قربانی کا نمونہ پیش کرے، جب دل صاف ہو جائیں گے تو پھر بے شک بنگال
والوں کی بد گمانی کو نا مناسب قرار دینا مگر خود ایسا تعصب کرنا اور پھر اس برابری پر
اعتراض کرنا ہمارے منہ سے زیب نہیں دیتا۔
میرے نزدیک ایک بڑی بھاری کو تاہی ان سفارشات میں یہ ہوئی ہے کہ کشمیر
کے پاکستان میں داخل ہونے کے متعلق کوئی دفعہ نہیں رکھی گئی حالانکہ سفارشات میں یہ
ہونا چاہئے تھا کہ اگر کوئی نیا ملک یا رقبہ پاکستان میں شامل ہو تو اسے کن اصولوں کے
ماتحت نمائندگی دی جائے گی۔“ (الفضل 31 دسمبر 1952ء)
”یہ تو ابتدائی باتیں تھیں اب میں اصل تقریر کو لیتا ہوں۔
وفات حضرت اماں جان میرے نزدیک اس سال کا بلکہ ہماری جماعت کی تاریخ میں سے ایک خاص عرصہ کا اہم واقعہ
وفات حضرت اماں جان ہے ۔ حضرت اماں جان ایک زنجیر تھیں ہمارے درمیان اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درمیان۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نام اولاد کے ذریعہ میں
چلتا ہے لیکن اولاد پھل تو ہے، درخت کا اپنا حصہ نہیں۔ ہاں ایسی بیوی جس کے متعلق
خدا تعالیٰ نے یہ فیصلہ کر دیا تھا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا حصہ ہو گی وہ
بے شک حصہ حقیقی معنوں سے ہی ہو گی، گوہر بیوی میں یہ قابلیت نہیں ہوتی کہ وہ
اپنے خاوند کا حصہ ہونے کا حق ادا کرے۔ تم آم کے درخت کے آدھے حصہ کو کہتے ہو کہ
یہ درخت کا ایک حصہ ہے۔ یعنی تمہارے سامنے کیسے ہی عمدہ لنگڑے آم رکھ دیئے جائیں
انوار العلوم جلد 23
80 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔
تم انہیں آم کے درخت کا حصہ نہیں کہہ سکتے۔ تو حضرت اتاں جان کی وفات کے ساتھ وہ
مادی زنجیر جو ہم نے اپنے ہاتھوں میں پکڑی ہوئی تھی ٹوٹ گئی ہے۔ آپ کی وفات کے
ساتھ وہ مادی واسطہ جو ہمارے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درمیان تھا جاتا رہا۔
حقیقت یہ ہے کہ عام حالات سے زیادہ جو ان کے متعلق بات تھی وہ یہ ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہامات میں آدم کا نام دیا گیا ہے اور قرآن کریم سے پتہ
لگتا ہے کہ تمام انبیاء میں سے خصوصیت کے ساتھ جس نبی کے کاموں میں اس کی بیوی کو
شریک کیا گیا ہے وہ حضرت آدم ہیں جو باقی انبیاء آتے رہے یہ نہیں کہ ان کی بیویاں ادنیٰ
درجہ کی تھیں۔ بے شک وہ بھی بڑے اعلیٰ درجہ کی تھیں لیکن انہی حکمت کے ماتحت جس
طرح حضرت آدم کی شریک حال حضرت حوا کو بنایا گیا اس طرح دوسرے انبیاء کی بیویوں
کو نہیں بنایا گیا۔ پس حضرت مسیح موعود کا نام جو آدم رکھا گیا ہے اور آپ کی بعثت کو جو
آدم کی بعثت ثانیہ قرار دیا گیا ہے۔ اس میں اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ آپ کی بیوی کو
آپ کے کاموں میں شریک کیا گیا ہے۔ مگر اس حد تک بات ہوتی تو یہ صرف ایک منطقی
نتیجہ ہو تا لیکن میں اب بتاتا ہوں کہ اس کا ایک معین ثبوت ملتا ہے۔ احادیث میں آیا ہے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسیح موعود کے متعلق فرماتے ہیں يَتَزَوْجُ وَيُوْلَدُ لَۂ کہ وہ
شادی کرے گا اور اس کے ہاں اولاد ہو گی۔ ظاہر ہے کہ شادی تو سارے انبیاء نے کی تھی
سوائے حضرت مسیح علیہ السلام کے۔ جن کے متعلق یہ بیان کیا جاتا ہے کہ اُنہوں نے
شادی نہیں کی لیکن قرآن کریم سے جو کچھ ثابت ہے یہی ہے کہ سب نبیوں کی بیویاں بھی
تھیں اور بچے بھی تھے۔ کیونکہ فرماتا ہے۔ وَ لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِنْ قَبْلِكَ وَ جَعَلْنَا لَهُمْ
أَزْوَاجًا وَذُرِّيَّةً 2 یعنی ہم تجھ سے پہلے رسول بھیج چکے ہیں اور ہم نے ان سب کو بیویاں اور
بچے عطا فرمائے تھے۔ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ سب رسولوں کی بیویاں تھیں اور
ان کے ہاں اولاد بھی تھی۔ پس حضرت مسیح ناصری اس گروہ سے الگ نہیں ہو سکتے۔ اس
کے باوجو د جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق
فرمایا کہ يَتَزَوَّجُ وَ يُولَدُ لَهُ وہ شادی بھی کرے گا اور اس کے ہاں اولا د بھی ہو گی تو اس کا
انوار العلوم جلد 23
81 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔
کیا مطلب تھا۔ یہ کوئی نئی بات نہیں۔ سب سابق مامورین ایسا ہی کر چکے ہیں۔ تو ظاہر ہے
کہ ان الفاظ میں خصوصیت کے ساتھ ایک بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ
آپ کی بیوی آپ کی شریک حال بننے والی تھی اور چونکہ یہ ایک خصوصیت تھی جس میں
سب سابق مامور شامل نہ تھے سوائے چند کے جن میں سے نمایاں مثال حضرت آدم کی
تھی۔ پس يَتَزَوَّجُ وَيُوْلَدُ لَۂ کے الفاظ سے آنے والے موعود کی بیوی کی اہمیت ظاہر کی گئی
تھی۔ پھر ہم اس زمانہ سے نیچے آتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد اُمتِ محمدیہ کے بعض اور بزرگوں نے بھی اپنی پیشگوئیوں میں یہ بات بیان
کی ہے۔ حضرت اماں جان دہلی کی رہنے والی تھیں۔ آپ کے بزرگوں میں سے ایک
بزرگ خواجہ محمد ناصر تھے۔ آپ کے والد بادشاہ وقت کے خاص درباریوں میں سے تھے
اور نواب کا خطاب رکھتے تھے اور خواجہ محمد ناصر بھی فوجی افسر تھے۔ آپ کے وقت کا
بادشاہ محمد شاہ تھا۔ ایک دن الہی منشاء معلوم کر کے آپ نے محمد شاہ کو اپنا استعفی پیش کر
دیا۔ آپ کو اس نے بہت سمجھایا کہ استعفیٰ واپس لے لو۔ آپ کا مستقبل بہت روشن ہے
لیکن آپ نے کہا میری خدا تعالیٰ سے لو لگ گئی ہے۔ اب میں یہ خدمت سر انجام نہیں
دے سکتا۔ چنانچہ آپ گھر آگئے اور عبادت میں لگ گئے۔
ایک دن آپ دروازے بند کر کے عبادت کر رہے تھے اور حجرہ میں بیٹھے بیٹھے
کئی دن اور کئی راتیں گزر گئیں تھیں کہ آپ کو کشف میں امام حسن علیہ السلام نظر
آئے۔ حضرت امام حسن نے آپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔ مجھے میرے نانا نے بھیجا
ہے کہ میں تم کو آپ کی طرف سے روحانیت کی خلعت دے آؤں۔ آپؐ نے فرمایا کہ
خواجہ محمد ناصر سے کہہ دینا کہ یہ تحفہ جو تمہیں ملتا ہے ایسا ہے جس میں تجھے مخصوص کیا گیا
ہے اس لئے تم اپنے طریقہ کو طریقہ محمد یہ کہو اور فرمایا:
یہ ایک خاص نعمت تھی جو خانوادہ نبوت نے تیرے واسطے مخصوص رکھی
تھی اس کی ابتدا تجھ پر ہوئی ہے اور انجام اس کا مہدی موعود پر ہو گا۔3 گویا
خواجہ محمد ناصر جو خواجہ میر درد کے والد اور حضرت اماں جان کے پڑنانا تھے کو
انوار العلوم جلد 23
82 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔۔
دو سو سال پہلے خدا تعالیٰ نے بتایا تھا کہ تمہارا سلسلہ مہدی موعود سے مل جائے گا۔
اب ملنے کے دو ہی معنے ہیں۔ یا تو خواجہ صاحب خود حضرت مہدی موعود کے مرید
ہوتے لیکن مرید تو خواجہ صاحب ہوئے نہیں کیونکہ آپ مہدی موعود کے ظہور سے
بیسیوں سال پہلے فوت ہو گئے اور یا پھر آپ کے خاندان کا رشتہ آنے والے مہدی کے
خاندان کے ساتھ ہو جاتا اور خدا تعالیٰ نے یہی دوسرا طریق اختیار کیا۔ یعنی آپ کی نواسی
کی شادی مہدی موعود سے ہوئی اور اس طرح خواجہ صاحب کا سلسلہ محمد یہ اور حضرت
مہدی موعود کا سلسلہ دونوں مل گئے ۔ بلکہ عجیب بات یہ ہے کہ میخانہ درد میں لکھا ہے کہ
گڑی پر بیٹھنے کا کسی اور خاندان کا حق تھا لیکن الٰہی منشاء یہ تھا کہ وہ اس نسل کو بدل
دے۔ سید محمد نصیر صاحب جو اپنے ماموں محمد بخش کے لاولد فوت ہو جانے کی وجہ سے
ان کی گڑی پر بیٹھے تھے ان کی وفات پر خلافت کا جھگڑا اُٹھا تو خاندان کی ایک بڑھیا عورت
سے مشورہ کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ جس کو وہ کہے اسے گڑی پر بٹھا دیا جائے۔ چنانچہ
اس بڑھیا نے مشورہ دیا کہ اپنے بزرگوں کا ہم پلہ خاندان میں تو کوئی نظر نہیں آتا اس لئے
میرے نزدیک میاں ناصر میر جو خواجہ محمد نصیر صاحب کے نواسہ ہیں انہیں گڑی پر بٹھا
دیا جائے۔ میاں ناصر میر کے خلیفہ منتخب ہو جانے کے بعد سلسلہ محمد یہ منتقل ہو کر ایک
دوسرے خاندان میں آگیا۔ جو ماں کی طرف سے خواجہ میر درد کا خاندان تھا اور باپ کی
طرف سے نواب خاند وران خان خان 4 کا خاندان تھا۔ یہ گویا دوسری پیشگوئی تھی کہ سلسلہ
محمد یہ اب مہدی موعود کے سلسلہ میں مدغم ہو جائے گا۔ پھر اسی کتاب میں دوسری جگہ
لکھا ہے:
" اور یہ نسبت محمد یہ الخالصہ حضرت امام موعود کی ذات پاک پر ختم ہو گی اور تمام
جہان ایک نور سے روشن ہو گا اور اس نیر اعظم کے انوار میں سب فرقوں کے ستاروں کی
روشنی گم ہو جائے گی"۔ 5
یعنی خصوصیت سے جو یہ سلسلہ بنایا جا رہا ہے یہ حضرت مہدی معہود پر ختم ہو
جائے گا پھر ایک نیا سلسلہ قائم ہو گا۔ اس میں بھی پہلی پیشگوئی کی طرف اشارہ ہے۔
انوار العلوم جلد 23
83 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔
اس کے دو ہی معنے تھے کہ یا تو آپ کی اولاد میں سے مہدی ہو یا ان کی بیٹی مہدی موعود کے
ساتھ بیاہی جائے۔ یہ دونوں اقتباسات میخانہ درد کے ہیں جو ناصر خلیق ابن ناصر نذیر
فراق کی تصنیف ہے۔
پھر حضرت اماں جان کے وجود کی اہمیت کا پتہ اس بات سے بھی لگتا ہے کہ ابھی
شادی نہیں ہوئی تھی۔ کسی کو یہ خیال بھی نہیں تھا کہ یہ شادی ہو گی بھی یا نہیں کہ اس
وقت حضرت مسیح موعود کو الہام ہوا جو تذکرہ کے صفحہ 29 پر درج ہے۔ یہ الہام شادی
6
سے تین سال قبل ہوا کہ أَشْكُرَ نِعْمَتِي رَأَيْتَ خَدِيجَتِی تُو میری نعمت کا شکر کر کہ
رض
جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدد گار کے طور پر حضرت خدیجہ ملی تھیں
اسی طرح تجھ کو بھی خدیجہ ملنے والی ہے۔ یہ الہام اس وقت ہوا جب ابھی شادی بھی نہیں
ہوئی تھی۔ یعنی یہ بھی نہیں تھا کہ شادی ہو جانے کی وجہ سے حضرت اتاں جان نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی خدمت کی ہو جس کی بناء پر خدا تعالیٰ نے آپ کی
تعریف کی ہو بلکہ ابھی تک شادی کا نام بھی نہیں تھا۔ یہ الہام 1881ء میں ہوا اور شادی
1884ء میں ہوئی۔
یہ ہے۔
پھر اس الہام کے قریب ایک اور الہام ہوا جو تذکرہ صفحہ 36 پر درج ہے اور وہ
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الصَّهْرَ وَ النَّسَبَ 7
خدا تعالیٰ ہی کو سب تعریف حاصل ہے جس نے تمہارے لئے سسرال بھی
بڑے اعلیٰ درجہ کے تجویز کئے اور تم کو بھی ایک اعلیٰ خاندان سے پیدا کیا۔ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام عام طور پر اس الہام کو بیان فرمایا کرتے تھے۔ یہ الہام بھی شادی
سے تین سال پہلے کا ہے۔ یہ جو سسرال کی تعریف کی گئی ہے میں سمجھتا ہوں کہ اس میں
خواجہ محمد ناصر کی پیشگوئی کی طرف اشارہ تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا سلسلہ محمد یہ ،
مہدی معہود کے سلسلہ سے مل جائے گا۔ مہدی معہود خواجہ محمد ناصر کی اولاد میں سے
تو نہ ہوئے۔ ہاں آپ کی ایک نواسی ان سے بیاہی گئی اور اس طرح یہ سلسلہ محمد یہ ،
انوار العلوم جلد 23
84 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔۔
مہدی معہود کے سلسلہ سے مل گیا اور وہ پیشگوئی ظاہری طور پر بھی پوری ہو گئی۔
پھر شادی سے ایک سال پہلے یہ الہام ہوا کہ يَا آدَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ
الْجَنَّةَ ؟ کہ اے آدم تو اور تیری بیوی جنت میں اکٹھے رہو۔ یہ الہام تذکرہ صفحہ 69 پر
درج ہے اور 1883ء کا ہے۔ ابھی بیوی آئی نہیں کسی کو یہ پتہ نہیں کہ شادی ہو گی بھی یا
نہیں کہ خدا تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتاتا ہے کہ بیوی آرہی ہے تو اور تیری
بیوی ایک جنت میں رہو۔ اب دیکھو ان پیشگوئیوں کا آپس میں کیسا گہرا تعلق پایا جاتا ہے۔
پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پیشگوئی فرماتے ہیں کہ مہدی معہود شادی کرے گا اور
اس کے ہاں اولاد ہو گی۔ پھر حضرت خواجہ میر ناصر پیشگوئی فرماتے ہیں کہ ان کا سلسلہ
محمد یہ مہدی معہود کے سلسلہ کے ساتھ مل جائے گا۔ یعنی میرا مہدی معہود سے ایسار شتہ
ہو جائے گا کہ میر اسلسلہ اس کے سلسلہ میں مدغم ہو جائے گا۔ اس کے بعد خدا تعالیٰ
نے شادی سے تین سال قبل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا ہے کہ ایک عورت
ایسی آنے والی ہے جو تیرے کاموں میں اسی طرح مددگار ہو گی جیسے حضرت خدیجہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کاموں میں مددگار تھیں۔ پھر فرماتا ہے تو اور تیری
بیوی دونوں اکٹھے جنت میں رہو گے ۔ تمہاری زندگی خوشی کی زندگی ہو گی۔ تمہیں کوئی
تکلیف نہیں ہو گی۔ تمہاری مقام قرب میں وفات ہو گی اور تم دونوں کا جنت میں اکٹھا مقام
ہو گا۔ یہ الہام 1883ء کا ہے جو تذکرہ صفحہ 69 پر درج ہے۔
پھر ساتھ ہی الہام ہوا یا أَحْمَدُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ" اے احمد ! تُو
اور تیری بیوی جنت میں رہو۔ بعض متشکک طبائع ہوتی ہیں وہ کہہ سکتی ہیں کہ یہاں
حضرت آدم کا ذکر ہے۔ حضرت مرزا صاحب کا نہیں اس لئے ایک طرف تو یہ الہام کیا
کر يَا آدَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ اور دوسری طرف یہ الہام کیا کہ یا أَحْمَدُ اسْكُنُ
اَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ ۔ گویا یہ بتایا کہ جب ہم نے آدم کا لفظ کہا ہے تو اس سے مراد تو
ہے یعنی اس الہام میں نام لے کر بتا دیا کہ تو اور تیری بیوی اکٹھے جنت میں رہو۔
اب لوگ کہہ سکتے ہیں کہ آپ نے ہمیں یہ الہام سنا دیا ہمیں اس سے خوشی ہوئی
انوار العلوم جلد 23
85 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔۔
ہیں اور
لیکن یہاں یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے تو کہا تھا اے آدم اور اے احمد ! تو اور تیری
بیوی اکٹھے جنت میں رہو لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام قادیان میں دفن ہیں
حضرت اماں جان ربوہ میں دفن ہوئیں۔ یہ اکٹھے کیسے ہوئے۔ اس کا پہلا جواب تو یہ ہے
کہ خدا تعالیٰ نے الہام میں یہ نہیں کہا کہ یا آدَمُ اسْكُنْ اَنْتَ وَزَوْجُكَ فِي الْمَقْبَرَةِ
الْجَنَّةِ۔ کہ اے آدم! تو اور تیری بیوی دونوں بہشتی مقبرہ میں رہو بلکہ یہ کہا ہے کہ تو اور
تیری بیوی دونوں جنت میں رہو۔ اب جنت میں تو سب اکٹھے ہوتے ہیں اگر اس سے
دنیوی زندگی مراد ہے تو آپ دونوں اکٹھے رہے اور اگر اس سے اُخروی زندگی مراد ہے تو
جنت میں آپ دونوں اکٹھے ہو جائیں گے۔ جنت کے لئے یہ سوال نہیں ہو تا کہ کوئی شخص
مکہ میں فوت ہو یا مدینہ میں، عرب میں فوت ہو یا جاپان میں فوت ہو ، یا امریکہ میں فوت
ہو۔ جنت میں سب لوگ اکٹھے ہوں گے۔
دوسرا جواب یہ ہے کہ یہ ایک پیشگوئی ہے اور مومنوں کے لئے اس میں ایک
بشارت دی گئی ہے۔ اس الہام کے الفاظ ایسے ہیں کہ وہ اپنا مضمون بھی پورا کر جاتے ہیں
اور مومنوں کے لئے اس میں ایک بشارت بھی ہے اور وہ بشارت یہ ہے کہ اگر یہاں جنت
کے معنی مقبرہ بہشتی کے لئے جائیں تو یہ پیشگوئی بن جاتی ہے کہ اے احمد ! تو اور تیری بیوی
اس مقبرہ بہشتی میں دفن ہوں گے۔ یعنی تمہارے لئے یہ مقدر تھا کہ قادیان سے ہجرت
ہو گی تم قادیان سے نکالے جاؤ گے۔ تمہارے دل زخمی ہوں گے سو تم گھبرا کر کہو گے کہ
یا الہی اب کیا کریں۔ ہم نے حضرت اماں جان کو قادیان سے باہر دفن کیا ہے لیکن تو نے
یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ آپ مقبرہ بہشتی میں دفن ہوں گی تو اس الہام میں یہ پیشگوئی کی گئی
ہے کہ میں انہیں قادیان پہنچاؤں گا۔ گویا مومنوں کو یہ امید دلائی گئی ہے اور یقین دلایا
گیا ہے کہ میں تمہیں قادیان ضرور دوں گا اور حضرت اماں جان مقبرہ بہشتی میں دفن
ہوں گی۔ پس خدا تعالیٰ نے پہلے سے یہ پیشگوئی کر دی اور بتا دیا کہ حضرت امّاں جان کا
یہاں آنا تمہارے لئے تسلی کا موجب ہے کہ تم ضرور قادیان واپس جاؤ گے۔
تیسرے خدا تعالیٰ نے تمام پیشگوئیوں میں مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
انوار العلوم جلد 23
86 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔
پیشگوئیوں کا متمم قرار دیا ہے۔ متعدد پیشگوئیاں پچھلے انبیاء کی بھی ہیں اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں سے بھی اس کا پتہ لگتا ہے۔ جیسے مصلح موعود کی
پیشگوئی میں بتایا گیا ہے اور پھر خدا تعالیٰ نے مجھے بھی کئی دفعہ اس کے متعلق اشارہ کیا ہے
لیکن چونکہ میں مامور نہیں ہوں اس لئے میں ان باتوں پر زور نہیں دیتا۔ مامور اپنے
الہامات کو دُہراتا رہتا ہے اور اس کے الہامات لوگوں کے کانوں میں بار بار پڑتے رہتے
ہیں اس لئے وہ باتیں پکی ہو جاتی ہیں۔ میں اپنی رؤیا کا ذکر تو کر دیتا ہوں لیکن یہ ذکر
برسبیل تذکرہ ہوتا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ان کی ہر وقت تبلیغ ہوتی رہے اس کا نتیجہ یہ
ہوتا ہے کہ جب تک بار بار لوگوں کے کانوں میں کوئی بات نہ ڈالی جائے متشكك طبائع
کو شبہ رہتا ہے۔ ایسے لوگوں کا منہ بند کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے حضرت اماں جان کو
زندگی دی اور آپ کو ربوہ میں میرے ساتھ لایا اس لئے کہ مسیح اول نے جب ہجرت کی
تھی تو اُن کی والدہ اُن کے ساتھ آئی تھیں اور وہیں دفن ہوئی تھیں جہاں حضرت مسیح
ہجرت کر کے گئے تھے۔ تو اللہ تعالیٰ حضرت اماں جان کو میرے ساتھ لایا تا متشكك
لوگ یہ نہ کہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جو مشابہت مسیح اول سے تھی وہ آپ
کے وجود پر پوری نہیں ہوئی آپ کے بیٹے پر پوری ہوئی۔ جماعت کے بعض منافق لوگ
جن کا مجھے علم ہے اور جن کی باتیں مجھے پہنچتی رہتی ہیں ان میں سے بعض دلیری سے اپنی
مجالس میں اس کا ذکر کرتے رہتے ہیں۔ ربوہ کا بہشتی مقبرہ بنا تو ایسے لوگ اپنی مجالس میں
اکثر کہتے رہتے ہیں کہ یہ بات تو عجیب ہے کہ جہاں چاہا مقبرہ بہشتی بنالیا۔ وہ احمق یہ نہیں
سمجھتے کہ بعض لوگ ایسے مقام پر کھڑے ہوتے ہیں کہ ان کے مقبرہ بہشتی بنانے سے
مقبره بهشتی بن جاتا ہے۔ تمہارا اس میں کیا اختیار ہے لیکن چونکہ میں مامور نہیں اس لئے
یہ بات بار بار دہرا نہیں سکتا لیکن منافق اپنی مجالس میں اس بات کا ذکر کرتے رہتے ہیں کہ
یہاں بھی بہشتی مقبرہ بن گیا ہے۔ اب اللہ تعالیٰ نے حضرت اماں جان کو یہاں دفن
کر وا دیا ہے۔ ایسا کیوں ہوا۔ اب یہ لوگ بتائیں کہ یا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وہ
پیشگوئی غلط ہوئی جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ یا آدَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ
انوار العلوم جلد 23
87 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔
کیونکہ آپ خود تو قادیان میں دفن ہوئے اور حضرت اماں جان یہاں ربوہ میں
دفن ہوئیں اور یا اس الہام نے یہ بتا دیا ہے کہ یہ مقبرہ بھی بہشتی مقبرہ ہے اور قادیان کے
بہشتی مقبرہ کا ہی ایک حصہ ہے۔ گویا اس بہشتی مقبرہ کے بنانے میں جو مشکل میرے
سامنے آئی تھی الہی فعل نے اسے حل کر دیا۔ میں مامور نہیں تھا، میری زبان بند تھی،
حضرت
میں ایسے مقام پر نہیں تھا کہ اس اعتراض کا جواب دے سکوں۔ سو خدا تعالیٰ نے
اتاں جان کو یہاں دفن کر کے ان لوگوں کا منہ بند کر دیا۔ اب انہیں یا تو یہ ماننا پڑے گا کہ
نَعُوذُ بِاللهِ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام که يَا آدَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ
الْجَنَّةَ اور يَا أَحْمَدُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ جھوٹا تھا کیونکہ آدم وہاں دفن ہیں
اور حوا یہاں۔ احمد وہاں دفن ہیں اور ان کی بیوی یہاں اور یا پھر یہ ماننا پڑے گا کہ یہ جگہ
بھی بہشتی مقبرہ ہے۔ غرض اس الہام نے یہ واضح کر دیا کہ میر اقدم خدا تعالیٰ کی منشاء
کے عین مطابق تھا۔ اسی طرح وہ پہلی پیشگوئیوں کے بھی عین مطابق تھا۔ اس مقبرہ کو
بلا کم و کاست وہی پوزیشن حاصل ہے جو مقبرہ بہشتی قادیان کو حاصل ہے۔ پورے سو
فیصدی سو میں سے ایک حصہ بھی کم نہیں ورنہ یا آدَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ
والی بات نَعُوذُ بِاللهِ جھوٹی تھی۔
اوپر کے الہامات کے علاوہ ایک اور الہام بھی تھا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کو ہوا اور وہ یہ ہے إِنِّي مَعَكَ وَ مَعَ اَهْلِكَ 10 یہ الہام 20 ستمبر 1907ء کو ہوا اور
تذکرہ صفحہ 677 پر درج ہے یعنی میں تیرے ساتھ ہوں اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں
اور اہل میں سے سب سے مقدم بیوی ہوتی ہے۔ پھر یہی الہام 21 ستمبر 1907ء کو بھی
ہوا۔ 5 نومبر 1907ء کو بھی ہوا پھر 2 دسمبر 1907ء کو بھی یہ الہام ہوا۔ گویا ایک سال
کی آخری چہار ماہی میں یہ الہام چار دفعہ ہوا۔
اب عجیب بات یہ ہے کہ ایک تو شادی سے پہلے یہ الہامات ہوئے جن میں
حضرت اماں جان کا ذکر تھا، پھر شادی کے قریب الہام ہوا، پھر یہ سلسلہ ایک لمبے عرصہ
تک بند رہا۔ پھر جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات ہونے والی تھی تو بیوی کا ذکر
انوار العلوم جلد 23
88 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔۔
دوبارہ شروع ہو گیا۔ یہ کتنا بڑا ثبوت ہے اس بات کا کہ یہ خدا تعالیٰ کا کلام ہے اس کو تو ارد
کون کہہ سکتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے قادیان میں پیدا کیا جو ایک گمنام
بستی تھی۔ آپ کو ایک ایسے خاندان میں پیدا کیا جو اس زمانہ کے اعلیٰ درجہ کے خاندانوں
میں سے ایک تھا پھر ایک پیر خاندان میں رشتہ کیا جو یہ دعویٰ کرتا تھا کہ ہمیں وہ کمال ملا
ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اور کسی کو نہیں ملا۔ پھر بڑی مشکل یہ تھی کہ
حضرت اماں جان کے والد حضرت میر ناصر نواب صاحب اہل حدیث تھے اور حضرت
مسیح موعود اہل حدیث کے نام سے گھبراتے تھے۔ آپ فرماتے تھے کہ ان لوگوں میں
روحانیت نہیں ہوتی یہ لوگ متلک ہوتے ہیں اس خاندان میں آپ کی شادی ہوئی۔
شادی سے پہلے بیوی کا ذکر الہامات میں آتا ہے لیکن جب شادی ہو جاتی ہے تو یہ ذکر ختم ہو
جاتا ہے۔ پھر عین تیس سال کے بعد جب حضرت مسیح موعود کی وفات کا وقت قریب آتا
ہے تو پھر الہامات میں بیوی کا ذکر آجاتا ہے۔ یہ کون سے اتفاق کی بات ہے۔ یہ تو ایک بڑا
ثبوت ہے اس بات کا کہ غیب کی طاقت نے یہ خبر دی۔
پہلے تو یہ بات سمجھ میں نہیں آئی تھی۔ اب واقعہ کے بعد یہ بات سمجھ میں آئی
ہے کہ اس کا کیا مطلب تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے عین قریب بیوی
کا ذکر آتا ہے یعنی إِنِّی مَعَكَ وَ مَعَ أَهْلِكَ۔
إِنِّي مَعَكَ وَ مَعَ اَهْلِكَ کے الہامات بار بار ہوتے ہیں۔ اس کے صاف معنے یہ
ہیں کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کی خبر دی جارہی تھی تو ساتھ ہی آپ
کو یہ تسلی دی جارہی تھی کہ تمہارے بعد تمہاری بیوی کے ہم خود کفیل ہوں گے اور
حضرت اماں جان کو بھی یہ تسلی دی کہ گو تم سے تمہارا خاوند جُدا ہو گا مگر ہم جدا نہیں ہوں تم ہے
گے۔ ہم تیرے ساتھ ہوں گے اور تیرے خود کفیل ہوں گے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی وفات سے پہلے تو آپ کا ذہن اس طرف نہیں جاسکتا تھا لیکن آپ کی وفات کے بعد جو
فقرہ حضرت اماں جان کی زبان پر بار بار آیا وہ یہی تھا کہ اے خدا! انہوں نے تو مجھے چھوڑ
انوار العلوم جلد 23
89 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔
دیا ہے مگر تو مجھے نہ چھوڑنا۔ یہ وہی مفہوم تھا جو الہام إِنِّی مَعَكَ وَ مَعَ اَهْلِگ میں بیان کیا
گیا تھا کہ ہم تیرے ساتھ ہوں گے اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں گے اور پھر حضرت
اتاں جان کی زبان سے بھی کہلوا دیا۔ پھر 19 جنوری 1908ء کو یہ الہام ہوتا ہے کہ إِنِّی
مَعَكَ وَ مَعَ اَهْلِكَ هَذِهِ 11 بعض تشککین جو ہمیشہ کریدتے رہتے ہیں کہہ سکتے ہیں کہ
اس الہام میں خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آدم کہا ہے۔ اب جس طرح
اس سے مراد اصل آدم نہیں اسی طرح اہل سے مراد بھی اصل بیوی نہیں بلکہ یہاں
جماعت مراد ہے۔ پس اس الہام کے ذریعہ ایسے لوگوں کی تسلی کر دی اور الہام میں بتا دیا
کہ میں تیرے ساتھ ہوں اور تیرے اہل کے ساتھ ہوں جو یہ ہے یعنی اس بیوی کے
ساتھ ہوں۔ جماعت تو ایک تھی دو نہیں تھیں۔ اس لئے ھذہ کہنے کی ضرورت نہیں
تھی۔ بیویاں دو تھیں اس لئے ھذہ کہہ کر یہ بات پکی کر دی کہ یہ وعدے خاص حضرت
اتاں جان کے ساتھ ہیں۔
پھر 19 مارچ 1907ء کو خواب میں دیکھا حضرت اماں جان آئی ہیں اور آپ
کہتی ہیں کہ "میں نے خدا کی مرضی کے لئے اپنی مرضی چھوڑ دی ہے" یہ بھی اسی طرف
اشارہ تھا کہ تم وفات پاؤ گے اور یہ صبر کا پورا نمونہ دکھائیں گی۔ آپ کہتے ہیں کہ میں نے
ان کو جواب میں کہا " اس سے تو تم پر حُسن چڑھا ہے " 12 یعنی اللہ تعالیٰ نے تمہارے اس
فعل کو پسند کر کے تمہیں درجہ اور زینت عطا کی ہے۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام تھا کہ " استی یا اس پر پانچ چار زیادہ
یا پانچ چار کم "13 اس الہام پر بعض غیر احمدی ملنٹے اعتراض کرتے ہیں کہ یہ خدا کا کلام
نہیں۔ خدا تعالیٰ کو تو شک نہیں پڑتا۔ کیا خدا تعالیٰ کو 85 یا 75 اور 76 کے ہندسے نہیں
آتے۔ یہ کیا الہام ہے کہ "استی یا اسی پر پانچ چار زیادہ یا پانچ چار کم " یہ خدا تعالیٰ کا کلام
نہیں لیکن یہ مولوی بھول جاتے ہیں کہ نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَالِكَ یہ غلطی خدا تعالیٰ نے
قرآن کریم میں بھی کی ہے کیونکہ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ حضرت یونس کی نسبت فرماتا
ہے وَ أَرْسَلْتُهُ إِلى مِائَةِ أَلْفِ أَوْ يَزِيدُونَ 14 یونس کو ہم نے لاکھ یا شاید لاکھ سے کچھ زیادہ
انوار العلوم جلد 23
90 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔۔
کی طرف بھیجا۔ اب کیا خدا تعالیٰ کو لاکھ کا ہندسہ نہیں آتا تھا۔ جس خدا کو لاکھ کا ہندسہ
نہیں آتا اس کو اسی کا ہندسہ بھی بھول سکتا ہے۔ کوئی بات نہیں۔ اصل سوال تو بھول
چوک ہے۔ جب بھول چوک ثابت ہو گئی تو اسی اور لاکھ کا کیا سوال ہے۔
دراصل یہ حماقت کی بات ہے۔ یہاں کلام میں تحسین پیدا کرنے کے لئے ایسا کیا
گیا ہے۔ حسن کلام کے لئے ڈیفینیٹ (DEFINITE) بات پہلے بیان نہیں کی بلکہ
الفاظ سے اس طرف اشارہ کر دیا ہے کہ تم اسے لاکھ کہہ لو یا لاکھ سے زیادہ کہہ لو۔
مطلب یہ ہے کہ ہیں زیادہ۔ تو ایسے موقع پر اعداد کو بیان نہیں کیا جاتا۔ اگر خدا تعالیٰ
یہاں لاکھ کہہ دیتا تو لوگ کہتے اس کا ثبوت دو کہ وہ واقعی ایک لاکھ تھے۔ پس ایک طرف
لاکھ یا کچھ زیادہ کہہ کر کلام میں حُسن پیدا کر دیا اور دوسرے اس پر کوئی اعتراض بھی نہیں
کر سکتا کیونکہ یہ اندازہ ہے اور اندازہ پر کوئی کیا اعتراض کرے گا۔
پس اس کا ایک جواب تو یہ ہے کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے حُسنِ کلام کے لئے
قرآن کریم میں مِائَةِ أَلْفِ اَوْ يَزِيدُونَ لاکھ یا لاکھ سے کچھ زیادہ کہا ہے۔ اسی طرح یہاں
بھی حُسنِ کلام کے لئے یہ طریق اختیار کیا گیا ہے لیکن اس کا ایک دوسرا جواب بھی ہے جو
یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے یا أَحْمَدُ اسْكُنْ اَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ کہہ کر حضرت مسیح موعود
علیہ السلام اور حضرت اماں جان کو ایک قبر میں دفن کیا ہے اور دونوں کو ایک جگہ رکھا
ہے گویا دونوں وجودوں کو ایک وجود قرار دیا ہے اور عمر کے الہام میں دونوں ہی کی عمر
بتائی گئی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام 75 سال کی عمر میں فوت ہوئے یعنی اسی سے
پانچ سال کم اور حضرت اماں جان 85 سال کی عمر میں فوت ہوئیں یعنی اسی سے پانچ سال
زیادہ۔ گو یا الہام میں جو وحدت وجود بتائی گئی تھی اس سے مراد حضرت مسیح موعود علیہ
السلام اور حضرت اماں جان دونوں کے وجود ہیں۔ ایک اسی سال سے پانچ سال پہلے
فوت ہو جاتا ہے اور ایک اسی سے پانچ سال بعد فوت ہوتا ہے گو یا الہام میں جس وجود کو
" تو " کے لفظ سے تعبیر کیا گیا تھا اس کا ایک حصہ اسی سے پانچ سال کم میں فوت ہو گیا
ہو
وو
66
اور ایک حصہ اسی سے پانچ سال زیادہ عمر پا کر فوت ہو گیا اب یہ کتنی زبر دست پیشگوئی