وفات حضرت امّاں جان
انوارالعلوم (جلد 23), حصہ 2
انوار العلوم جلد 23
91 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور ۔۔
بن جاتی ہے اور کس طرح اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دراصل یہ دو پیشگوئیاں ہیں اور
اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ جس وجود کو ہم نے ایک قرار دیا تھا اس کا ایک حصہ اسی سے پانچ
سال کم عمر پا کر فوت ہو گیا اور ایک حصہ اسی سے پانچ سال زیادہ عمر میں فوت ہو گیا۔ اب
یہ کسی کے اختیار کی بات نہیں تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام 75 سال کی عمر میں
فوت ہوئے اور آپ کی بیوی جو مریض تھیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ
کا لٹریچر آپ کی مرض سے بھرا پڑا ہے وہ تو 85 سال کی عمر میں فوت ہوں۔ اس الہام
کے یقیناً یہی معنے ہیں کہ اس کے ایک حصہ میں ایک کی موت کی خبر دی گئی ہے اور
دوسرے حصہ میں دوسرے کی موت کی خبر دی گئی ہے۔
حضرت اماں جان کو ایک پرانی خواب آئی تھی۔ جب حضرت مسیح موعود کی
وفات کے بعد آپ کی طبیعت گھبرانے لگتی تو آپ حضرت میر محمد اسماعیل صاحب کے
گھر چلی جاتیں۔ میر صاحب کو آپ نے نہایت محبت اور اخلاص سے پالا تھا اور میر صاحب
کو بھی اپنی بہن کا بہت احترام تھا۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے آپ جب گھبرا جاتیں تو
میر صاحب کے ہاں چلی جاتیں۔ مجھے یہ بات بری لگتی لیکن میں آپ کے ادب کی وجہ
سے بولتا نہیں تھا۔ میں سمجھتا تھا کہ آپ کو مرکز میں رہنا چاہئے۔ ایک دن آپ
میر صاحب کے ہاں سے تشریف لائیں تو آپ نے بتایا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ
میں صفر میں فوت ہوئی ہوں۔ میرا ذہن فوراً اس طرف گیا کہ چلو اب موقع ہے
انہیں مرکز میں ہی مستقل طور پر ٹھہرنے کے لئے کہہ دوں۔ میں نے کہا۔ اماں جان!
صفر ص سے کیوں، اس سے کیوں نہیں۔ میرے نزدیک تو اس خواب میں آپ کو بتایا گیا
ہے کہ آپ سفر میں فوت ہوں گی اس لئے آپ سفروں سے پر ہیز کریں۔ چنانچہ اس کے
بعد آپ نے کوئی سفر نہیں کیا۔ میرے ساتھ سفر میں جاتی تھیں۔ یوں نہیں جاتی تھیں۔
جب آپ بیمار ہوتیں تو میری یہ کوشش تھی کہ میں انہیں پکے مکانوں میں لے جاؤں
تا سفر ہجرت کی حالت ختم ہو جائے۔ ابھی ہم کچے مکانوں میں ہی رہتے تھے۔ میں
ڈاکٹروں سے کہتا اُن میں سے ایک حصہ مان جاتا اور کہتا اچھی بات ہے وہاں کھلی ہوا ہو گی
انوار العلوم جلد 23
92 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت، تعمیر ربوہ اور ۔۔۔۔
لیکن جب میں پکے مکانوں میں جانے کی تیاری کرتا تو ڈاکٹروں کا دوسرا حصہ پہلے حصہ
کو منا لیتا کہ ابھی انہیں وہاں لے جانا اچھا نہیں اور ان کی رائے بدل جاتی۔ اس طرح
آپ کی وہ خواب پوری ہو گئی۔ ہم قادیان سے نکلے اور پیشتر اس کے کہ ہم اپنے مستقل
گھروں میں آئے۔ سفر ہجرت میں ہی مستقل مکانوں میں آنے سے پہلے آپ وفات
یا گئیں۔
میں نے ایک ماہ پہلے خواب میں دیکھا تھا کہ میرا ایک بڑا دانت جو دو دانت کے
برابر تھا نکل گیا ہے۔ اس میں اس طرف اشارہ تھا کہ آپ میرے لئے ماں اور باپ
دونوں کی جگہ تھیں۔ پس آپ کی وفات کے ساتھ میں نے ان دونوں کو کھویا۔ اللهم
أَجِرْنِي فِي مُصِيبَتِي
ایک عرصہ پہلے میں نے ایک رؤیا د یکھی تھی جو الفضل میں شائع ہو گئی ہے وہ
اس طرح تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیمار ہیں اور آپ نے بعض دیسی دواؤں
کے نام لئے ہیں ( یہ رؤیا الفضل 17 اکتوبر 1951ء میں شائع ہو چکی ہے) شاید اس کا یہ
مطلب تھا کہ طبیبوں کا علاج کیا جائے ڈاکٹروں کا علاج چھوڑ دیا جائے لیکن اُس وقت میرا
ذہن اس طرف نہیں گیا۔ آپ کی وفات کی وجہ سے طبیعت پر ایسا اثر پڑا ہے کہ تین ماہ تو
بخار چڑھتا رہا اور بائیں طرف نیم فالج کے دورے بھی ہوتے رہے ہیں اور ابھی تک میں
کام میں محنت نہیں کر سکتا اور جب سردی کا موسم آیا تو میری صحت اچھی ہونے لگی۔ جلسہ
سے میں دن پہلے میری طبیعت اچھی تھی۔ میں سمجھتا تھا کہ میں اچھا ہو گیا ہوں لیکن
جب خشک سردی زیادہ ہو گئی تو میری طبیعت خراب ہو گئی اور جلسہ سے قبل دو دفعہ
ضعف کے دورے بھی ہو گئے۔ اس کی وجہ سے تفسیر کے کام میں بھی دیر ہو گئی ہے لیکن
اب میں نے تفسیر کا کام شروع کر دیا ہے۔ میری آنکھوں میں چونکہ بچپن سے ہی لکرے
ہیں اس لئے میں معمولی روشنی میں کام نہیں کر سکتا۔ بجلی آجائے گی تو میں راتوں کو زیادہ
دیر تک بیٹھ کر کام کر سکوں گا۔ جلسہ کے دنوں میں دو دن رات کام کرنے بیٹھا تو آنکھوں
میں خارش شروع ہو گئی۔