حُبّ

انوارالعلوم (جلد 23)

انوار العلوم جلد 23
153
تعلق بالله
گا کہ میری اُمت سب سے زیادہ ہے اور وہ زیادہ تبھی ہو سکتے ہیں۔ جب عور تیں زیادہ بچے
پیدا کرنے والی ہوں اور فخر تبھی کر سکتا ہوں جب وہ بچے اعلیٰ اخلاق اور روحانیت والے
ہوں۔ پس تم ولو د عورتوں سے شادیاں کرو جو زیادہ بچے جنیں اور و دود عورتوں سے
شادیاں کرو جو ہر وقت محبت اور پیار سے اولاد کی نگرانی کرنے والیاں ہوں تا کہ قیامت
کے دن میں فخر کر سکوں کہ میری اُمت تم سب سے اچھی ہے بلحاظ تعداد افراد کے بھی
اور بلحاظ تربیت افراد کے بھی۔ اس سے معلوم ہوا کہ و دود میں تربیت کے معنی بھی
پائے جاتے ہیں۔ اگر تربیت کے معنی اس میں نہ پائے جاتے ہوں تو قیامت کے دن
دوسری امتوں کے مقابلہ میں فخر کی کوئی صورت ہی نہیں رہتی۔ فخر تو اسی صورت میں ہو
سکتا ہے جب اُمت محمدیہ کے افراد کی تعداد بھی ز زیادہ ہو اور اُن کی تربیت بھی اچھی ہو اور
وہ اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام پر عمل کرنے والے ہوں۔ غرض
وَدُوداً کے معنی دائمی محبت سے پر اور گہرا تعلق رکھنے والے کے ہیں جس کا لازمی نتیجہ عمدہ
تربیت ہوتی ہے۔
حب چو تھا لفظ حب ہے۔ اصل میں یہ حبب ، يخبب ہے جو مد غم ہو کر حَبَ يَحِبُّ
ہو گیا۔ اس کے معنی کسی چیز کے اندر گھس جانے کے یا اپنے اندر لے لینے کے
ہیں۔ انہی معنوں میں اَحَبَّ کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے چونکہ محبت کامل کی حقیقت یہ
ہوتی ہے کہ یہ اُس کے دل میں داخل ہو جائے اور وہ اس کے دل میں داخل ہو جائے۔
اس لئے اسی کیفیت کے لئے حَبَّ یا اَحَبَّ کا لفظ عربی میں استعمال کیا جانے لگا اور یہ لفظ
وڈ سے زیادہ مضبوط ہے کیونکہ وڈ میں صرف ایک وجود کے دوسرے کے اندر گھسنے کا
مفہوم ہے جیسا کہ کیلا زمین میں گھس گیا لیکن حَبَّ میں دونوں وجودوں کے ایک
دوسرے کے اندر گھس جانے کا اشارہ پایا جاتا ہے۔ نیز اس کے معنوں میں پھولنے اور
بڑھنے کے معنی بھی پائے جاتے ہیں گو عربی میں اس کیفیت کے لئے حَبَّ اور اَحَبَّ
دونوں لفظ استعمال کرتے ہیں لیکن اسم فاعل کے لئے عام طور پر مُحِب کا لفظ ہی مستعمل
ہے جو احب سے بنا ہے۔

انوار العلوم جلد 23
154
تعلق بالله
چونکہ حب کے اصل معنی کسی چیز کے اندر گھس جانے یا اُسے اپنے اندر لے
لینے کے ہوتے ہیں اس لئے بلبلہ جو پانی میں اُٹھتا ہے اُسے بھی حباب کہتے ہیں کیونکہ اُس
کے اندر ہوا بھری ہوئی ہوتی ہے۔ گویا پانی جب ہوا کو اپنے اندر لے لیتا ہے تو وہ حُباب
کہلانے لگتا ہے اور جب اُگنے والے مادہ کو کوئی چھلکا اپنے اندر لے لیتا ہے تو اُسے حَبْ
کہتے ہیں کیونکہ پودا اس میں چھپا ہوا ہوتا ہے۔ اسی طرح حب عربی زبان میں اُس گھڑے
کو بھی کہتے ہیں جس میں چیزیں بھرتے ہیں۔ اب تو ہر جگہ ٹرنکوں وغیرہ کا رواج ہے لیکن
پرانے زمانہ میں گھڑوں میں مختلف چیزیں رکھی جاتی تھیں کسی میں شکر ڈال دی جاتی۔ کسی
میں گڑ ڈال دیا جاتا۔ کسی میں دانے ڈال دیئے جاتے۔ کسی میں دالیں وغیرہ رکھ لی جاتیں
بلکہ بعض زمینداروں کے گھروں میں تو کپڑے بھی گھڑوں میں ہی رکھے ہوئے ہوتے
تھے۔ ایسے گھڑوں کے لئے بھی عربی زبان میں حب کا لفظ استعمال ہوتا ہے یعنی وہ مٹی
کے بر تن جن میں عورتیں اپنا سامان رکھتی ہیں۔ پس جب وہ جذبہ انسان کے اندر پیدا ہو
جو دوسرے کو اپنے دل میں لے لے یا آپ اُس میں گھس جائے تو اُسے حُبّ کہتے ہیں۔
مشکل یہ ہے کہ اُردو زبان میں اس قسم کا کوئی فرق نہیں کیا گیا۔ ہماری زبان میں دو ہی لفظ
ہیں یا محبت یا عشق۔ حالانکہ اگر وڈ کی جگہ محبت بولو تو غلط ہو گا اور اگر انس کی جگہ محبت کا
لفظ بولو تب بھی غلط ہو گا اور اگر رغبت کو محبت کا مترادف قرار دو تب بھی غلط ہو گا کیونکہ
عربی زبان کے لحاظ سے حُبّ اُس جذبہ محبت کا نام ہے جس میں انسان کے اس جذبہ کو
اتنی تقویت حاصل ہو جائے کہ جس وجود سے وہ محبت کرتا ہے وہ اس کے دل میں گھس
جائے اور یہ اس کے دل میں گھس جائے۔ رغبت کے معنی صرف یہ تھے کہ یہ اُدھر جانا
چاہتا ہے لیکن ممکن ہے یہ اُدھر جانا چاہے اور وہ مطلوب وجود اور آگے چلا جائے۔ انس
کے معنی یہ تھے کہ اس نے ایک وجود کی طرف توجہ کی اور اُس پر بھی اثر ہوا اور وہ اس کی
طرف مڑا۔ لیکن ابھی دونوں قریب نہیں آئے بلکہ جیسے ہم سورج کو دیکھ رہے ہوتے
ہیں یا قطب کو دیکھ رہے ہوتے ہیں اسی طرح وہ آمنے سامنے ہو گئے ہیں۔ پھر ؤڈ کا مقام
آیا اس مقام میں یہ اُس کے اندر اور وہ اس کے اندر نہیں گھسا لیکن اس کا اُس کے ساتھ

انوار العلوم جلد 23
155
تعلق بالله
ایک واسطہ ہو گیا جیسے کیلا زمین میں گاڑ کر گھوڑے کو اُس کے ساتھ باندھ دیا جائے تو
گھوڑا زمین میں نہیں گھستانہ زمین گھوڑے میں گھستی ہے لیکن کیلے کے واسطہ سے اُس کا
زمین کے ساتھ تعلق ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد حُبّ کا مقام آتا ہے۔ وڈ میں ایک واسطہ
اور تعلق تو ہو چکا تھا لیکن ابھی وہ دُور دُور تھے حُبّ کے مقام پر پہنچ کر یہ اُس وجود میں
گھس گیا اور وہ وجود اس میں گھس گیا۔
دوسرے محبت اُس تعلق کو کہتے ہیں جو نتیجہ خیز ہو اور ایک کھیتی پیدا کر دے
کیونکہ حب کے معنی اُس بیچ کے ہوتے ہیں جس سے بڑے بڑے درخت اور کھیتیاں
پیدا ہو جائیں گویا محبت حقیقی بھی وہی ہے جو دانے کی طرح ہو۔ جس طرح دانے سے
درخت پیدا ہو جاتے ہیں اسی طرح محبت بھی اپنے پھل پیدا کئے بغیر نہیں رہتی۔ گویا یوں
کہو کہو کہ بندے اور خدا کا تعلق ایسا ہوتا ہے جیسے مرد اور عورت کا ہوتا ہے۔ جب انسان
محبت کے مقام پر پہنچ جاتا ہے تو اُس کی روحانی نسل دنیا میں پھیلنی شروع ہو جاتی ہے اور
لوگ اُس پر ایمان لانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ لفظ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کی نسبت بھی
آتا ہے اور مومنوں کی نسبت بھی آتا ہے جس طرح وڈ کا لفظ بھی دونوں کے متعلق
استعمال ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمُ
عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَة 152 اے مومنو! تم میں سے جو شخص
اپنے دین سے پھر جائے گا۔ فَسَوْفَ يَأْتِي اللهُ بِقَوْمٍ تو اس کے بعد اللہ تعالیٰ ضرور کسی
دوسری قوم کے افراد کو آگے لے آئے گا۔ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَةُ الله تعالیٰ اُن سے محبت
خدا
کرے گا اور وہ خدا سے محبت کریں گے۔ پس یہ کہنا بھی درست ہے کہ فلاں شخص
سے محبت کرتا ہے اور یہ کہنا بھی جائز ہے کہ فلاں سے خدا محبت کرتا ہے کیونکہ مذکورہ بالا
مومنوں کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ خدا سے محبت کریں گے اور خدا اُن سے
محبت کرے گا۔
اسی طرح فرماتا ہے وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَنْدَادًا يُحِبُّونَهُمْ
كَحُبِّ اللَّهِ وَالَّذِينَ آمَنُوا اَشَدُّ حُبًّا لِلهِ 53 یعنی دنیا میں کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو بعض

انوار العلوم جلد 23
156
تعلق بالله
غیر از خدا وجودوں کو اللہ تعالیٰ کے برابر مانتے ہیں اور وہ خدا تعالیٰ کے اِن شریکوں سے
ویسی ہی محبت کرتے ہیں جیسی کہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرنی چاہیے لیکن مومنوں کی جماعت
سب چیزوں سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرتی ہے۔ اِس آیت میں یہ بھی بتا دیا کہ ایسے
مومن لوگ في الواقع موجود ہیں جو خدا تعالیٰ سے سب سے زیادہ محبت کرنے والے ہیں۔
پہلی آیت میں یہ مضمون تھا کہ خدا تعالیٰ ایک ایسی قوم کو آگے لے آئے گا جو خدا تعالیٰ
سے محبت کرنے والی ہو گی اور خدا تعالیٰ اُس سے محبت کرنے والا ہو گا اور ہو سکتا تھا کہ
کوئی شخص یہ بات سن کر کہہ دے کہ یہ تو ایک خیالی بات ہے مرتد ہونے والے مرتد
ہو گئے اور اب اپنے دل کو خوش کرنے کے لئے یہ کہا جا رہا ہے کہ اُن کے بدلے میں
اللہ تعالیٰ ایک قوم کو ہماری طرف لے آئے گا۔ پس چونکہ لوگ یہ کہہ سکتے تھے کہ یہ
ایک خیالی بات ہے ہم اسے تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں اِس لئے اسی آیت میں
موجودہ مؤمنوں کی نسبت فرماتا ہے کہ کافر و مشرک تو خدا تعالیٰ کے شریک قرار دے کر
اُن سے ایسی محبت کرتے ہیں جیسی خدا سے کرنی چاہیے لیکن ہمارے مؤمن بندے ایسے
ہیں جو فی الواقع سب سے زیادہ خدا تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں۔ واقعات سے بھی ثابت
ہے کہ صحابہ میں ایسے لوگ موجود تھے جو تمام دوسری چیزوں سے زیادہ خدا تعالیٰ سے
محبت کرتے تھے۔ اسی طرح فرماتا ہے قُلْ إِنْ كَانَ آبَاؤُكُمْ وَ ابْنَاؤُكُمْ وَ إِخْوَانُكُمْ وَ
أَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيرَتُكُمْ وَأَمْوَالُ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَ تِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسْكِنُ تَرْضَوْنَهَا
احَبَّ إِلَيْكُمْ مِنَ اللهِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللَّهُ بِأَمْرِهِ وَاللَّهُ لَا
يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ 54 کہہ دے اگر تمہارے باپ دادے اور تمہارے بیٹے اور
تمہاری بیٹیاں اور تمہارے بھائی اور تمہاری بہنیں اور تمہاری بیویاں یا تمہارے خاوند اور
تمہارے قبیلہ کے لوگ اور تمہاری قوم کے لوگ اور تمہارے مال جو تم محنت سے کماتے
ہو اور تمہاری تجارتیں جو خطرہ کی حالت میں ہوتی ہیں اور اگر تم ذرا بھی توجہ ہٹاؤ تو اُن
تجارتوں کے تباہ ہونے کا خطرہ ہوتا ہے ( تاجر پر بعض دن ایسے آتے ہیں کہ اگر وہ سارا
کام نوکروں پر چھوڑ کر کہیں باہر چلا جائے یا ذرا بھی غفلت سے کام لے تو ساری تجارت
رض

انوار العلوم جلد 23
157
تعلق بالله
تباہ ہو جاتی ہے) اور وہ مکان جو تم کو بہت بھاتے ہیں تم کو خدا اور اُس کے رسول سے زیادہ
پسند ہیں تو تم انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا فیصلہ آجائے اور یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ
فاسق قوم کو کبھی کامیاب نہیں کرتا۔
اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ صحابہ کی جماعت عملاً خدا تعالیٰ سے محبت کرنے والی
تھی اور محبت بھی ایسی کامل رکھتی تھی کہ اُس کے مقابلہ میں نہ ماں باپ کی محبت ٹھہرتی
تھی اور نہ بیٹوں کی محبت ٹھہرتی تھی ، نہ بھائیوں کی محبت ٹھہرتی تھی، نہ بیویوں کی محبت
ٹھہرتی تھی، نہ قبیلہ اور قوم کی محبت ٹھہرتی تھی، نہ مال اور تجارت کی محبت ٹھہرتی تھی اور
نہ جائدادوں اور مکانوں کی محبت ٹھہرتی تھی۔ حدیثوں میں آتا ہے لَا يُؤْ مِنْ أَحَدُكُمْ حَتَّى
يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُوْلُهُ اَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا کوئی تم میں سے ایمان والا نہیں کہلا سکتا
جب تک کہ اللہ اور اُس کار سول اُس کو باقی سب چیزوں سے زیادہ محبوب نہ ہو جائے۔
اسی طرح بعض اور حدیثوں میں آتا ہے کہ ایک شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس آیا اور اُس نے کہا یا رَسُولَ اللہ ! میں آپ سے بڑی محبت کرتا ہوں۔ آپ نے
فرما یا کتنی ؟ اُس نے کہا جتنی مجھے اپنے بچوں سے محبت ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا تو پھر تم مومن نہیں ہو سکتے۔ ایمان کے لئے اس سے زیادہ محبت کی ضرورت
ہے۔ اُس نے کہا یا رَسُولَ اللہ ! میں آپ سے اپنی جان جتنی محبت رکھتا ہوں۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اب بھی تم مومن نہیں ہو سکتے کیونکہ ایمان کے لئے اس سے
زیادہ محبت کی ضرورت ہے۔ اُس نے کہا يَا رَسُولَ الله! میں آپ سے اپنی جان اور اپنے مال
اور اپنے بیوی بچوں سے بھی زیادہ محبت رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اب
تم مومن ہو۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اگر ایمان اور کفر کو جانے دو تو محبت خالص خود بھی اپنی
ذات میں ایک مذہب ہے قطع نظر اس سے کہ وہ کس کی طرف منسوب ہوتا ہے اور کسے
پسند کرتا ہے۔ اِس وقت ساری دنیا میں ناول پڑھے جاتے ہیں اور ناولوں میں بالعموم یہی
عشق و محبت کے ہی قصے ہوتے ہیں۔ مثلاً ہمارے ملک میں یوسف زلیخا کا قصہ مشہور ہے
اور بڑے مزے سے پڑھا جاتا ہے۔ لیلیٰ مجنوں کے قصے بڑے شوق سے سنے جاتے ہیں

انوار العلوم جلد 23
158
تعلق بالله
حالانکہ مجنوں کون تھا؟ عرب کا ایک بدو تھا اور لیلی عرب کی ایک عورت تھی جو ممکن ہے
ہماری نوکرانیوں سے بھی گھٹیا قسم کی ہو لیکن اس لئے کہ مجنوں کو اُس سے عشق ہو گیا
ساری دنیا لیلی مجنوں کے قصوں کو بڑے شوق سے پڑھتی ہے حالانکہ فلسفیانہ طور پر اگر
غور کیا جائے تو اس میں کوئی عجوبہ نہیں پایا جاتا۔ چنانچہ ایک فلسفی نے عشق کی حقیقت
اسی طرح کھینچی ہے کہ یوسف اور زلیخا کا قصہ کیا ہے بس یہی کہ ایک عورت مرد کے لئے
لٹو ہو گئی لیکن واقعہ یہ ہے کہ خواہ فلسفیانہ رنگ میں کچھ کہا جائے عشقیہ کتابیں ہر جگہ پسند
کی جاتی ہیں اور بڑے شوق کے ساتھ اُن کو خریدا جاتا ہے۔ ہمارے ملک میں ہی نہیں
یورپ اور امریکہ میں بھی ان کتابوں کی بڑی قدر ہے۔ اسی طرح بڑے بڑے بادشاہوں
کے حالات زندگی دیکھے جائیں تو وہ بھی ان چیزوں کے دلدادہ نظر آتے ہیں۔ نپولین کے
واقعات پڑھ کر دیکھ لو۔ روس کے بادشاہ پیٹر کے واقعات پڑھ کر دیکھ لو۔ اسی طرح بڑے
بڑے جرنیلوں کے حالات پڑھ کر دیکھ لو تمہیں یہی معلوم ہو گا کہ وہ اسی قسم کی کتابوں کو
بڑا پسند کرتے تھے بلکہ بعض جرنیل لڑائی کے لئے جاتے تو اپنے ساتھ ایسی کتابیں رکھ
لیتے جو عشق و محبت کے افسانوں پر مشتمل ہوتی تھیں۔ تو عشق ایسی حسین چیز ہے کہ خواہ
ادنیٰ مخلوق سے ہو تب بھی وہ پیارا لگتا ہے۔ پھر اگر خدا سے عشق ہو تو تم سمجھ سکتے ہو کہ وہ
کتنا پیارا لگے گا۔
اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اذَا اَحَبَّ اللَّهُ عَبْدَةً
لَمْ يَضُرَّهُ ذَنْبُ 6 کہ جب اللہ تعالیٰ اپنے کسی بندے سے محبت کرے (اس سے صاف
پتہ لگتا ہے کہ نہ صرف بندہ خدا سے محبت کرتا ہے بلکہ خدا بھی بندے سے محبت کرنے
لگ جاتا ہے) تو کوئی گناہ اُسے ضرر نہیں پہنچاتا۔ اب اس کے یہ معنی بھی ہو سکتے تھے کہ
کوئی گناہ اُس سے سرزد نہیں ہو سکتا اور یہ معنی بھی ہو سکتے تھے کہ گناہ تو اُس سے سرزد
ہوتا ہے لیکن وہ اُسے نقصان نہیں پہنچاتا۔ پہلے معنی اس حدیث کے اِس لئے نہیں ہو سکتے
کہ یہاں ذنب کا لفظ ہے جس کا صدور ہر انسان کے لئے ممکن ہے۔ پس ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے
کہ اللہ تعالیٰ جب کسی سے محبت کرنے لگ جائے تو اُس سے ذنب سر زد ہی نہیں ہو سکتے۔

انوار العلوم جلد 23
159
تعلق بالله
ہم اگر معنی کر سکتے ہیں تو یہی کہ ذنب تو اس سے صادر ہو سکتا ہے لیکن وہ اسے نقصان
نہیں پہنچاتا۔ ذنب کا لفظ گناہ کے معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے اور بشری کمزوری کے
معنوں میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ پس یہ مراد نہیں کہ ذَنْب اُس سے صادر ہی نہیں ہو
سکتا۔ بلکہ مراد یہ ہے کہ اگر ذَنْب اُس سے صادر ہو جائے تو اُسے نقصان نہیں پہنچاتا۔ اگر
گناہ کے معنی کئے جائیں تو یہ معنی ہوں گے کہ ایسے انسان کو کھلی چھٹی دے دی جاتی ہے
کہ جو مرضی ہے کرے۔ خواہ ڈا کہ مارے، خواہ چوری کرے، خواہ بدکاری کرے، خواہ
جھوٹ بولے لیکن یہ اسلام کی تعلیم کے خلاف ہے۔ دوسرے معنی اس کے یہ ہو سکتے ہیں
کہ اگر وہ گناہ کرے تو اللہ تعالیٰ ایسے بندہ کو جھٹ توبہ کی توفیق دے دیتا ہے اور اس
طرح گناہ اُسے نقصان نہیں پہنچا سکتا اور یہی اس کے حقیقی معنی ہیں۔ چنانچہ اس حدیث
کے اگلے ٹکڑہ میں اس کی وضاحت آ جاتی ہے چنانچہ مذکورہ بالا عبارت کے بعد
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں۔ التَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لا ذَنْبَ لَهُ 57 یعنی
اُسے گناہ سے نقصان اس لئے نہیں ہوتا کہ وہ ضرور توبہ کر لیتا ہے اور جو گناہ سے توبہ
کرلے وہ ایسا ہی ہے کہ جیسے اُس نے گناہ کیا ہی نہیں۔ غرض اس حدیث میں یہ بتایا گیا
ہے کہ مومن کی حالت ایسی ہوتی ہے کہ جب خدا اُس سے پیار کرنے لگ جائے تو اُس کا
کوئی گناہ اُسے نقصان نہیں پہنچاتا۔ یہ معنی نہیں کہ وہ کوئی ادنی غلطی بھی نہیں کرتا۔ یہ
معنی بھی نہیں کہ وہ کوئی بڑی غلطی نہیں کرتا بلکہ مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اُس کو ایسی
خشیت کے مقام پر لے جاتا ہے کہ اِدھر وہ غلطی کرتا ہے اور اُدھر اللہ تعالیٰ اُسے توبہ کی
توفیق عطا فرما دیتا ہے اور وہ گناہ اُسے معاف ہو جاتا ہے۔ یہی آدم کے قصہ کی حقیقت ہے
کہ وہ بھول گیا تھا۔ جیسا کہ قرآن کریم میں ہی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ نسی 58 آدم بھول
گیا اور اُس سے غلطی سرزد ہو گئی۔ اس کے بعد وہ گھبر اس کے بعد وہ گھبرایا تو ہم نے کہا گھبراتے کیوں ہو دعا
کرو ہم تمہیں معاف کر دیں گے۔ چنانچہ آپ ہی اُسے دعا سکھلائی اور پھر اُسی دعا کے
کرنے پر انہیں معاف کر دیا۔ چنانچہ فرماتا ہے فَتَلَقَّى آدَمَ مِنْ رَبِّهِ كَلِمَةٍ 59 اس پر آدم
نے اپنے رب سے کچھ دعائیں سیکھیں فَتَابَ عَلَيْهِ 60 جن کے مانگنے پر اللہ تعالیٰ نے اُسے

انوار العلوم جلد 23
160
تعلق بالله
معاف کر دیا۔ غرض محبت کا تعلق بندہ اور اللہ تعالیٰ میں دونوں طرف سے ہوتا ہے۔ اللہ
تعالیٰ بھی بندے سے محبت کرتا ہے اور بندہ بھی اللہ تعالیٰ سے محبت کرتا ہے۔
اِس سے اُوپر خُلة کا مقام ہے۔ خُلۃ کا لفظ خلل سے نکلا ہے اور یہ لفظ ہمارے
ملک میں عام طور پر استعمال ہوتا ہے۔ کہتے ہیں ہمارے دماغ میں خلل ہے۔ ہمارے ملک
میں خلل ہے۔ ہماری جماعت میں خلل ہے لیکن لوگ سمجھتے نہیں کہ اس کے معنی کیا
ہیں۔ لغت کے لحاظ سے اُس کے معنی سوراخ اور فاصلہ کے ہوتے ہیں اور یہ ضد کے طور
پر استعمال ہوتا ہے۔ بعض لفظ عربی زبان میں ایسے ہیں جو ایک معنی ہی نہیں دیتے بلکہ
اُس کے اُلٹ معنی بھی دے دیتے ہیں یعنی اُسی میں شر کے معنی شامل ہوں گے اور اُسی
میں خیر کے معنی بھی شامل ہوں گے۔ اسی میں فاصلہ کے معنی شامل ہوں گے اور اسی میں
قرب کے معنی شامل ہوں گے۔ اسی قسم کا یہ لفظ بھی ہے جس کے معنی سوراخ اور فاصلہ
کے بھی ہیں اور ایسی محبت اور دوستی کے بھی ہیں جس میں کوئی خلل نہ ہو ۔ گویا خُلق کے
معنی اس محبت کے ہیں جو تمام اختلافات کو دور کر دے اور جذبات اور خیالات میں یکجہتی
پیدا کر دے۔ یہ معنی تو اقرب الموارد والے نے کئے ہیں لیکن مفردات والا کہتا ہے کہ
خلل کے معنی شگاف کے ہیں اور جسم کے شگاف اُس کے مسام اور سوراخ ہیں جن سے
پسینہ نکلتا اور زہریلے مواد خارج ہوتے رہتے ہیں اور مساموں کے راستہ ہی باہر کی کئی
چیزیں جسم میں داخل ہوتی رہتی ہیں۔ پس خلق کے معنی یہ ہیں کہ ایسی محبت جو خلل کے
اندر گھس جائے یعنی خالی دل ہی میں نہ گھسے بلکہ جسم کے سوراخ سوراخ میں داخل ہو
جائے اور پھیل جائے۔ محبت اُس کو کہتے ہیں جو صرف ایک مقام یعنی دل میں داخل ہو
جائے لیکن خُلة اُس دوستی کو کہتے ہیں جو جسم کے تمام مساموں میں داخل ہو جائے اور
کوئی حصہ بدن بھی اُس سے خالی نہ ہو۔ نہ ہاتھ اُس سے خالی ہوں نہ پاؤں اُس سے خالی
ہوں نہ کان اُس سے خالی ہوں نہ آنکھ اُس سے خالی ہو نہ دل اُس سے خالی ہو نہ دماغ اُس
سے خالی ہو۔ گویا وہ انسانی جسم اور روح اور دل اور دماغ پر اتنی حاوی ہو جائے کہ ہاتھ
ہوں تو وہ محبوب کا وجو د بنے ہوئے ہوں۔ پاؤں ہوں تو وہ محبوب کا وجود بنے ہوئے ہوں

انوار العلوم جلد 23
161
تعلق بالله
اور غیریت کا سوال ہی باقی نہ رہے۔ حُب باہر سے حکم لاتی ہے لیکن خُلة باہر سے نہیں
بلکہ نیچرل اور طبعی طور پر کام کرتی ہے۔ یہ معنی جو مفردات والوں نے کئے ہیں زیادہ
اچھے اور زیادہ صحیح ہیں۔
اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَ اتَّخَذَ اللَّهُ ابْرَاهِيمَ خَلِيلًا " ابراہیم کو
اللہ تعالیٰ نے خلیل بنایا۔ اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اللہ تعالیٰ کی
طرف سے آپؐ کی وفات کی خبر آئی تو آپؐ نے صحابہ کو جمع کیا اور اُن میں تقریر کرتے
ہوئے فرمایا کہ خدا کا ایک بندہ تھا جسے اللہ تعالیٰ نے کہا کہ اے میرے بندے! اگر تو
چاہے تو میں تجھے اپنے پاس بلالوں اور اگر تو دنیا میں اور رہنا چاہے تو میں تیری عمر کو اور لمبا
کر دوں۔ اُس بندے نے کہا اے میرے خدا! میں دنیا میں نہیں رہنا چاہتا تو مجھے اپنے
پاس ہی بلا لے۔ صحابہ نے یہ بات سنی تو انہوں نے سمجھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ایک مثال دی ہے اور وہ دل میں خوش ہوئے کہ آج ہمیں ایک بڑا اچھا نکتہ ملا ہے۔
مگر حضرت ابو بکر یہ سنتے ہی رونے لگ گئے اور اتنے روئے اتنے روئے کہ اُن کی ہچکیاں
بندھ گئیں۔ تب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے لوگو! ابو بکر مجھے اتنا پیارا
ہے کہ اگر خدا کے سوا میں کسی اور کو خلیل بنا سکتا تو ابو بکر کو بنالیتا۔ 62 معلوم ہوا کہ اسلام
میں کسی انسان سے محبت کرنا تو جائز ہے لیکن خُلة صرف خدا تعالیٰ کے لئے جائز ہے۔ گو
استعارہ کے طور پر انسانوں کیلئے بھی کبھی کبھی بول لیتے ہیں۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بہت بعد میں اسلام لائے تھے مگر اُنہیں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں سننے کا بہت شوق تھا اور اسی وجہ سے اُنہوں نے
ہزاروں حدیثیں بیان کی ہیں مگر جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے لکھا
ہے اُن کی درایت ایسی اعلیٰ نہیں تھی وہ ہمیشہ نئے آنے والوں پر جب اپنے فخر کا اظہار کیا
کرتے تو کہا کرتے تھے کہ خلیلی نے یہ فرمایا ہے۔ خلیلی نے یہ فرمایا ہے اور مراد یہ ہوا کرتی
تھی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں فرمایا ہے۔ گویا اپنا تعلق جتانے کے لئے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بعض دفعہ خلیل کا لفظ استعمال کر لیا کرتے تھے۔
اور

انوار العلوم جلد 23
162
تعلق بالله
حضرت ابن عباس ایک دفعہ کہیں بیٹھے ہوئے تھے کہ اُنہوں نے اسی طرح کہنا شروع کیا
کہ خلیلی نے یوں کہا ہے۔ حضرت ابن عباس نے سنا تو انہیں برا معلوم ہوا اور اُنہوں نے
ڈانٹا کہ تم یہ کیا کہہ رہے ہو کیا ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں نہیں تھے
اور کیا ہم دیکھا نہیں کرتے تھے کہ تمہارا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کتنا تعلق تھا؟
معلوم ہوتا ہے جوش میں حضرت ابو ہریرہ اس طرح کہہ لیتے تھے لیکن حقیقت یہ ہے کہ
صرف خدا اور بندے کے انتہائی تعلق پر ہی خُلہ کا لفظ بولا جا سکتا ہے۔ اگر اس لفظ کو کسی کا جاسکتا
اور مفہوم یا مقام پر استعمال کیا جائے گا تو وہ بہر حال استعارہ کہلائے گا۔ پس خُلہ کا لفظ
مقاماتِ محبت میں سب سے بلند ہے چونکہ عام لفظ محبت ہے ہم اُسی کو آسانی کے ساتھ
استعمال کر لیتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ محبت کے مختلف درجے ہیں۔ (۱) رغبت (۲) انس
(۳) ود (۴) محبت (۵) خُلة- اور یہ پانچوں درجے وہ ہیں جن کا قرآن کریم سے ثبوت
ملتا ہے۔
محبت کے اظہار کے لئے الفاظ تو بعض اور بھی ہیں مگر وہ لمبے فقروں میں استعمال
ہوئے ہیں اس لئے میں نے اُن کو چھوڑ دیا ہے اور دو لفظ ایسے ہیں جن کو میں نے لیا ہی
نہیں یعنی شوق اور عشق۔ ان پانچ الفاظ میں دو تو صرف بندوں کی محبت کے لئے استعمال
ہوتے ہیں اور تین ایسے ہیں جو بندے اور خدا دونوں میں شریک ہیں یعنی بندے کے خدا
سے تعلق پر بھی استعمال ہوتے ہیں اور خدا کے بندے سے تعلق پر بھی استعمال ہوتے
ہیں۔
یہ جو میں نے کہا تھا کہ عشق کے معنی ہلاکت کے ہیں اور اسی لئے اللہ تعالیٰ کی
محبت کے متعلق قرآن کریم یا احادیث میں یہ لفظ استعمال نہیں کیا گیا اس کا حدیثوں سے
بھی ثبوت ملتا ہے۔ چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا مَنْ عَشِقَ فَعَفَ ثُمَّ مَاتَ مَاتَ شَهِيدًا 63 یعنی اگر کسی شخص کو عشق ہو
جائے اور پھر وہ اپنا تقویٰ قائم رکھے اور مر جائے تو وہ شہید ہوتا ہے۔ اِس سے پتہ لگا کہ
عشق کا لفظ صرف شہوت یا ایسی مفرط محبت کے لئے استعمال ہوتا ہے جو صحت کو برباد کر

انوار العلوم جلد 23
163
تعلق بالله
دیتی اور دماغ کو ناکارہ بنا دیتی ہے۔ اگر خدا تعالیٰ کی محبت کو عشق کہا جا سکتا ہے تو پھر اس
سے روکنے کے کیا معنی تھے۔ ایسی ہی روایت ابن عساکر نے بھی ابن عباس سے کی ہے۔
پس معلوم ہوا کہ محبت جسمانی جو انتہاء کو پہنچ جائے اور جب صبر بظاہر نا ممکن ہو جائے تو
اُس کے مفہوم میں عشق کا لفظ استعمال ہوتا ہے اور چونکہ یہ بڑے معنوں میں استعمال
ہونے لگا ہے یعنی شہوت یا ایسی مفرط محبت کے معنوں میں جو دماغ کو خراب کر دیتی ہے
اور اسلام ایسے کسی فعل کو پسند نہیں کرتا خواہ خدا تعالیٰ ہی کے متعلق ہو۔ اس لئے گو
عشق بھی محبت کے معنی رکھتا ہے مگر یہ لفظ اللہ تعالی کے لئے کسی صحیح حدیث یا قرآن میں
نہیں آیا۔ اللہ تعالیٰ اور مومنوں کے متعلق قرآن یا حدیث میں صرف (۱) رغبت (۲)
انس (۳) وذ (۴) محبت اور (۵) خُلّة کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔ پہلے دو صرف ایسی
محبت کی نسبت استعمال ہوتے ہیں جو انسان کو اللہ تعالیٰ سے ہوتی ہے اور دوسرے تین
اُس محبت کے متعلق استعمال ہوئے ہیں جو دونوں طرف سے ممکن ہے اور ہوتی ہے۔
رغبت اور انس کے لفظ اللہ تعالیٰ کے لئے استعمال نہیں ہوئے کہ اول یہ ادنی درجہ کی
محبتیں ہیں اور اللہ تعالیٰ کی محبت ادنیٰ نہیں ہو سکتی۔ دوسرے اس لئے کہ دونوں میں
دوری سے نزدیکی اور وحشت سے قرب کے معنی پائے جاتے ہیں اور یہ باتیں انسان میں تو
ہوتی ہیں کہ وہ پہلے دور ہوتا ہے اور پھر نزدیک ہونے کی خواہش کرتا ہے یا پہلے وحشت
رکھتا ہے اور پھر قرب کا کوئی موقع مل جائے تو اُسے سکون محسوس ہوتا ہے اور وہ بار بار
اس کی خواہش کرتا ہے لیکن ظاہر ہے کہ ایسا صرف انسان سے ممکن ہے اللہ تعالیٰ کے
شایان شان نہیں کیونکہ وہ انسان کی ہر حالت سے ہر وقت واقف ہے اور اُس کی طرف
جانے کی خواہش یا اُس سے کسی وقت ملاقات کے نتیجہ میں اُس سے سکون کا حصول اُس
کی شان اور درجہ کے منافی ہے۔ پس بندے کی محبت ، رغبت اور انس سے ترقی کرنا شروع
کرتی ہے اور وڈ کے مقام پر خدا تعالیٰ کی محبت میں مدغم ہو جاتی ہے اور پھر دونوں محبتیں مل
کر خلة کے مقام پر ختم ہو جاتی ہیں۔ فرق یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر مقام پر بندے سے اونچا
ہوتا ہے۔ ایک وقت ایسا ہوتا ہے کہ انسان راغب ہوتا ہے مگر اللہ تعالیٰ وَ دُود۔ انسان

انوار العلوم جلد 23
164
تعلق بالله
انیس ہوتا ہے مگر اللہ تعالیٰ وَ دُود۔ پھر وہ وقت آتا ہے کہ یہ وادڈ ہو جاتا ہے مگر اللہ
تعالیٰ اس کے لئے و دود ہو جاتا ہے جو وادڈ سے زیادہ شدید ہے۔ اس کے بعد یہ محب ہو
جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ بھی اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہے مگر اللہ تعالیٰ کی محبت پھر بھی
اس کی محبت پر فائق رہتی ہے۔ بظاہر چونکہ لفظ ایک ہے اس لئے بادی النظر میں یہ سمجھا
جاتا ہے کہ جس طرح بندہ محبت کرتا ہے اسی طرح شاید خدا تعالیٰ بھی اپنے بندے سے
محبت کرتا ہو گا۔ حالانکہ یہ درست نہیں محبت کی بھی کئی قسمیں ہوتی ہیں جیسے ماں کی
محبت اور قسم کی ہوتی ہے ، باپ کی محبت اور قسم کی ہوتی ہے، بیوی بچوں کی محبت اور قسم
کی ہوتی ہے۔ پس یہ غلط ہے کہ بندہ کی محبت اور خدا تعالیٰ کی محبت ایک جیسی ہے۔ بندہ
جب مقامات محبت میں ترقی کرتے کرتے مُحب ہو جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اُس کے لئے
أَحَبُّ مِنَ الأم ہو جاتا ہے یعنی ماں سے بھی زیادہ اُس سے محبت کرنے لگ جاتا ہے اور اس
کا ثبوت ہمیں ایک حدیث سے ملتا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ
قَدِمَ عَلَى رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبِيٌّ فَإِذَا امْرَأَةً مِنَ السَّبِي تَبْتَغِي إِذَا وَجَدَتْ
صَبِيًّا فِي السَّنِي أَخَذَتْهُ فَالْصَقَتْهُ بِبَطَنِهَا وَأَرْضَعَتْهُ فَقَالَ لَنَا رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ أَتَرَوْنَ هَذِهِ الْمَرْأَةَ طَارِحَةَ وَلَدَهَا فِي النَّارِ؟ قُلْنَا لَا وَاللَّهِ وَهِيَ تَقْدِرُ عَلَى
الَّا تَطْرَحُهُ فَقَالَ رَسُولُ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُ أَرْحَمُ بِعِبَادِهِ مِنْ هَذِهِ بِوَلَدِهَا 64
یعنی ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ قیدی لائے گئے جن میں ایک
عورت بھی تھی جب وہ قیدیوں میں کسی بچہ کو دیکھتی تو اُسے اُٹھاتی، اپنے سینہ سے لگاتی اور
پھر اُسے دودھ پلاتی۔ اس روایت میں تو ذکر نہیں آتا مگر دوسری روایتوں میں آتا ہے کہ
وہ اسی طرح کرتی رہی یہاں تک کہ اُس کا اپنا بچہ اُسے مل گیا اور وہ اُسے گود میں لے کر
اطمینان کے ساتھ بیٹھ گئی۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس عورت کو دیکھا اور پھر
صحابہ سے فرمایا کہ تمہارا کیا خیال ہے اگر کوئی شخص اس سے کہے کہ اپنے بچہ کو آگ میں
پھینک دے تو کیا یہ اُسے پھینک دے گی ؟ صحابہؓ نے عرض کیا خدا کی قسم ! اگر اس کا بس
چلے تو وہ کبھی اپنے بچہ کو آگ میں نہیں پھینکے گی۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

آج 10 میں سے 10 باقی