حُبّ
انوارالعلوم (جلد 23), حصہ 2
انوار العلوم جلد 23
165
تعلق بالله
تم نے جو اس عورت کی محبت کا نظارہ دیکھا ہے اللہ تعالیٰ اس سے بھی زیادہ اپنے بندوں
سے محبت رکھتا ہے۔ ماں سے تو دس آدمی مل کر اُس کا بچہ چھین سکتے ہیں مگر وہ کون ماں کا
بچہ ہے جو خدا کی گود سے کسی کو چھین سکے۔ اس لئے خدا کی محبت زیادہ شاندار اور زیادہ
پائیدار اور زیادہ اثر رکھنے والی ہے۔
اس حدیث میں رحم کا لفظ محبت کے معنوں میں استعمال ہوا ہے کیونکہ ماں بچہ پر
رحم نہیں کرتی اُس سے محبت کرتی ہے۔ پس مثال نے اس کے معنی متعین کر دیئے ہیں۔
پھر اس سے اوپر ترقی کر کے بندہ خُلق کے مقام پر پہنچ جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اور
انسان دونوں خلیل کہلاتے ہیں۔ لیکن جس طرح اللہ تعالیٰ محبت میں زیادہ ہوتا ہے اسی
طرح خُلہ میں بھی زیادہ ہوتا ہے۔ لفظ ایک ہے مگر بندے کی خُلة اور خدا تعالیٰ کی خلة
میں بڑا بھاری فرق ہے کیونکہ گو جذبات محبت ہر وقت زندہ رہتے ہیں لیکن سونے اور
جاگنے کی حالت میں اُن میں فرق ہو جاتا ہے۔ سوتے وقت جذبات زندہ تو ہوتے ہیں مگر
وہ دب جاتے ہیں اور اُن پر ایک طرح کا پردہ پڑ جاتا ہے پس چونکہ انسان پر سنہ اور
نوم آتے ہیں اور اُس وقت خُلة تو ہوتی ہے مگر اُونگھ اور نیند کی وجہ سے اُس طرح کی
نہیں ہوتی جس طرح جاگتے وقت کی ہوتی ہے۔ اس لئے خدا اور بندے کی خُلۃ میں بڑا
بھاری فرق ہے۔ خدا تعالیٰ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْم 65 کا مصداق ہے۔ پس یہ جاگتا ہے
تب بھی اللہ تعالیٰ اِس سے اُسی طرح محبت کرتا ہے اور یہ سوتا ہے تب بھی اُس کی خُلة
اُسی طرح جاری رہتی ہے۔ یہی وہ مقام ہے جس کی طرف حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے اپنی ایک تحریر میں بھی اشارہ کیا ہے جو میں تشحیذ الاذہان اور بدر میں شائع
روا چکا ہوں۔ اُس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اللہ تعالیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے
تحریر فرماتے ہیں کہ :
" دنیا کہتی ہے تو کافر ہے مگر کیا تجھ سے پیارا مجھے کوئی اور مل
سکتا ہے اگر ہو تو اُس کی خاطر تجھے چھوڑ دوں۔ لیکن میں تو دیکھتا ہوں کہ
جب لوگ دنیا سے غافل ہو جاتے ہیں، جب میرے دوستوں اور
انوار العلوم جلد 23
166
تعلق بالله
دشمنوں کو علم تک نہیں ہوتا کہ میں کس حال میں ہوں اُس وقت تو
مجھے جگاتا ہے اور محبت اور پیار سے فرماتا ہے کہ غم نہ کھا میں تیرے
ساتھ ہوں تو پھر اے میرے مولی! یہ کس طرح ممکن ہے کہ اس
احسان کے ہوتے ہوئے پھر میں تجھے چھوڑ دوں۔ ہر گز نہیں۔ ہر گز
نہیں"۔
تو دیکھو سوتے وقت جب انسان کا جسم اور روح بھی اُسے ایک طرح چھوڑ جاتے
ہیں اُس وقت بھی خدا تعالیٰ اپنے بندے کو نہیں چھوڑتا۔ اس لئے خدا تعالیٰ کا مقامِ خُلّة
انسان کے مقام خُلق سے بہت بالا ہے۔ نام دونوں محبتوں کا ایک ہے مگر دونوں کی کیفیت
میں بہت فرق ہے۔
پس محبت کے تمام مقاموں میں سے جو ادنی ہیں وہ صرف انسان سے مخصوص
ہیں۔ خدا تعالیٰ اُن کے مقابل پر اُن سے اعلیٰ مقام کی محبت دکھاتا ہے اور جو اعلیٰ مقام ہیں
اور بندہ اور خدا میں مشترک ہیں اُن میں بھی اللہ تعالیٰ ہمیشہ بندے سے آگے رہتا ہے۔
اسی نکتہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک حدیث میں یوں بیان فرماتے ہیں: عَنْ أَبِی
هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنَا عِنْدَ ظَنِ عَبْدِي
بِي وَأَنَا مَعَهُ حَيْثُ يَذْكُرْنِي وَاللَّهِ لِلَّهِ أَفْرَحُ بِتَوْبَةِ عَبْدِهِ مِنْ أَحَدِكُمْ يَجِدُ ضَا لَتَهُ بِالْفُلَاةِ
وَمَنْ تَقَرَّبَ إِلَى شِبْرًا تَقَرَبْتُ إِلَيْهِ ذِرَاعًا وَمَنْ تَقَرَّبَ إِلَى ذِرَاعًا تَقَرَبْتُ إِلَيْهِ بَاعًا وَإِذَا
أَقْبَلَ إِلَى يَمْشِي أَقْبَلْتُ إِلَيْهِ اهَرُوِلُ 67 حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ خدا نے مجھے الہام سے فرمایا ہے کہ میں اپنے بندے کے
یقین کے مطابق اپنے آپ کو ظاہر کرتا ہوں اور جب کبھی بندہ مجھے یاد کرتا ہے میں فوراً
اُس کے پاس پہنچ جاتا ہوں۔ پھر اس کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے
خدا کی قسم ہے! کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندہ کی توبہ پر اس شخص سے زیادہ خوشی محسوس کرتا
ہے جس نے سخت جنگل میں اپنی اونٹنی کھوئی اور پھر وہ اُسے مل گئی۔ اس کے بعد فرمایا اللہ
تعالٰی نے مجھے بتایا ہے کہ جو شخص میرے پاس ایک بالشت بھر چل کر آتا ہے میں اُس کے
انوار العلوم جلد 23
167
تعلق بالله
پاس ایک ہاتھ چل کر آتا ہوں۔ (ذراع انگلیوں سے لے کر کہنی تک کے حصہ کو کہتے
ہیں) اور جو شخص ایک ہاتھ چل کر میرے پاس آتا ہے میں اُس کی طرف ایک باغ (یعنی
دونوں بازوؤں کے پھیلاؤ کے برابر ) چل کر جاتا ہوں۔ اور جب بندہ میرے پاس چلتے
ہوئے آتا ہے تو اقبلْتُ إِلَيْهِ اهَرْ وِلُ میں اُس کی طرف دوڑنا شروع کر دیتا ہوں۔ غرض
ہر مقام پر اللہ تعالیٰ بندے سے اونچے مقام پر رہتا ہے بندہ ایک بالشت چلتا ہے تو خدا تعالیٰ
ایک ہاتھ چلتا ہے۔ بندہ ایک ہاتھ چلتا ہے تو خدا تعالیٰ ایک باغ چل کر آتا ہے۔ بندہ اس
کی طرف چل پڑتا ہے تو خدا تعالیٰ اپنی محبت کے جوش میں اُس کی طرف دوڑ پڑتا ہے۔
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ جہاں اللہ تعالیٰ کا یہ قانون ہے کہ بندہ جس جس حد تک
کام کرے اللہ تعالیٰ اُس سے زیادہ کام کرتا ہے وہاں اُس نے محبت کے کچھ قانون بھی
بنائے ہیں جب کوئی شخص محبت الہی کے میدان میں قدم رکھنا چاہے تو اُسے اِن قانونوں
کو مد نظر رکھنا چاہیے چنانچہ پہلا قانون یہ ہے کہ جب بندہ رغبت ، انس اور وڈ کے مقام
سے ترقی کر کے حُبّ کے مقام پر پہنچ جاتا ہے تو اس مقام کے لئے یہ شرط ہے کہ قُلْ اِن
كَانَ آبَاؤُكُمْ وَ ابْنَاؤُكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيرَتُكُمْ وَأَمْوَالُ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَارَةٌ
تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسْكِنُ تَرْضَوْنَهَا اَحَبَّ إِلَيْكُم مِّنَ اللهِ وَ رَسُولِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِهِ
فَتَرَبَّصُوا حَتَّى يَأْتِيَ اللهُ بِأَمْرِهِ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ یعنی رغبت کے مقام تک
اگر انسان میں کمزوری ہو اور بیوی بچوں کی محبت اُس کے دل پر غالب ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی
پر واہ نہیں کرتا۔ سمجھتا ہے کہ یہ کمزور ہے۔ ایسا مضبوط نہیں کہ اس جذبہ پر غالب
آسکے۔ جب انسان انس کے مقام پر آتا ہے تو وہ زیادہ قربانیاں چاہتا ہے مگر یہ نہیں چاہتا
کہ وہ سب کچھ بھول جائے۔ جب انسان وڈ کے مقام پر آتا ہے تو وہ اپنے بندہ سے سے اُنس
کے مقام سے بھی زیادہ قربانیوں کا تقاضا کرتا ہے مگر پھر بھی اُس کی کمزوریوں کا خیال رکھتا
ہے لیکن جب وہ جب کے مقام پر پہنچ جائے تو چونکہ اب ترقی کرتے کرتے محبت کے بہت
سے اسرار اُس پر کھل چکے ہوتے ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ بھی چاہتا ہے کہ اب بندہ یہ فیصلہ
کر لے کہ میں نے خدا تعالیٰ کی محبت کے مقابلہ میں کسی اور کو منہ نہیں لگانا۔ یہی وجہ ہے
انوار العلوم جلد 23
168
تعلق بالله
کہ یہ قانون اللہ تعالیٰ نے حب کے متعلق رکھا ہے رغبت کے متعلق نہیں رکھا۔ اُنس
کے متعلق نہیں رکھا۔ وڈ کے متعلق نہیں رکھا۔ رغبت جس میں کچھ خدا کی محبت ہو اور
کچھ دنیا کی محبت، انسان کو خدا کا مقرب بنا سکتی ہے۔ اُنس جس میں خدا کی بھی محبت ہو اور
دنیا کی بھی محبت ہو اللہ تعالیٰ کے قرب میں انسان کو کچھ نہ کچھ بڑھا دیتا ہے۔ اگر رغبت یا
انس کے مقام پر انسان سے کچھ غلطی ہو جائے تو اللہ تعالیٰ کہے گا کہ جانے دو میرا یہ بندہ
ابھی پورے طور پر ہوش میں نہیں آیا اس کی غلطیاں نظر انداز کرنے کے قابل ہیں پھر
وہ وڈ کے مقام پر بھی پہنچ جائے گا تو اللہ تعالیٰ اُس کی غلطیوں کی کچھ زیادہ پرواہ نہیں
کرے گا کیونکہ نہ وہ خدا میں فنا ہو گیا ہو گا اور نہ خدا اُس کے دل میں جا بسا ہو گا۔ اُس کی
مثال ایسی ہو گی جیسے کوئی نابالغ بچہ لڑائی میں شامل ہوا اور اس نے کمزوری دکھائی اور وہ
میدان سے بھاگ گیا لیکن جب حب کے مقام پر انسان پہنچ جائے تو اُس وقت وہ اپنے
باپ کو یا اپنے بیٹے کو یا اپنے بھائی کو یا اپنی بیوی کو یا اپنے قبیلہ کو یا اپنے خاندان کو یا اپنے مال
کو یا اپنی شہرت کو یا اپنے علم کو یا اپنی نیک نامی کو یا اپنے مکانوں اور جائدادوں کو خدا تعالیٰ
پر ترجیح دے تو وہ خدا تعالیٰ کے دربار سے دھتکار دیا جائے گا اور اُسے کہا جائے گا کہ تم نے
ہمارے مقام محبت کی ہتک کی ہے۔ پس بے شک یہ مقام اعلیٰ ہے مگر اس مقام کی
ذمہ داریاں بھی بڑی ہیں۔ جو پہلی رعائتیں تھیں وہ اس مقام پر آکر ختم ہو جاتی ہیں۔
مقام رغبت تک وہ مزے میں تھا اور اِدھر اُدھر جا سکتا تھا۔ اُنس کے مقام تک بھی اگر
اُس سے غلطی ہو جاتی اور فرشتے کہتے کہ ہم اسے سزا دیں تو اللہ تعالیٰ کہتا کہ سزا کیسی ؟
ابھی اس نے ہوش تھوڑی سنبھالی ہے۔ پھر وڈ کا مقام آیا تو اس مقام میں بھی یہ خطرے
سے باہر تھا کیونکہ گو وہ بلوغت کے قریب پہنچ چکا تھا لیکن ابھی بالغ کے احکام اُس پر جاری
نہیں ہو سکتے تھے لیکن جب وہ حُبّ کے مقام پر پہنچا تو بالغ ہو گیا اور اس پر تمام احکام جاری
ہونے لگ گئے۔ جب تک یہ بالغ نہیں ہوا تھا اس کی گرفت کا کوئی سوال ہی نہیں تھا جیسے
لڑائی ہو رہی ہو تو کوئی شخص بچوں کو نہیں پکڑتا کہ تم لڑائی پر کیوں نہیں جاتے بلکہ اگر کوئی نابالغ
بچوں کو پیش بھی کرے تو ذمہ دار افسر ہنس پڑتے ہیں کہ کس کو پیش کیا جا رہا ہے چنانچہ تاریخوں
انوار العلوم جلد 23
169
تعلق بالله
سے ثابت ہے کہ بعض دفعہ بارہ بارہ برس کے لڑکے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس آتے اور کہتے کہ یا رَسُولَ اللہ ہمیں بھی جہاد میں شامل ہونے کی اجازت دیجئے۔ مگر
آپ فرماتے کہ جاؤ ابھی تم پر جہاد فرض نہیں۔ تو رغبت کے مقام پر اور انس کے مقام پر
اور وڈ کے مقام پر گناہوں سے معافی زیادہ ملتی ہے۔ مگر جب انسان حُبّ کے مقام پر پہنچ
جائے تو گناہوں کی معافی کم ہو جاتی ہے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ کی رحمت ہمیشہ کے لئے جاری ہے اور توبہ
کے ساتھ خواہ کیسے ہی گناہ ہوں معاف ہو جاتے ہیں لیکن بہر حال پہلے مقام وہ تھے جن
میں معافی کا کوئی سوال ہی نہیں تھا۔ جیسے چھوٹا بچہ دودھ پیتے پیتے بعض دفعہ اپنی ماں کا
پستان کاٹ لیتا ہے مگر ماں اُسے کبھی نہیں کہتی کہ مجھ سے معافی مانگو۔ وہ سمجھتی ہے کہ یہ
بچہ ہے اور اس سے نادانی میں یہ حرکت ہو گئی ہے۔ اسی طرح رغبت اور اُنس اور وڈ کے
مقام پر معافی کا کوئی سوال نہیں ہوتا۔ وہ چاہے مانگے یا نہ مانگے۔ اللہ تعالیٰ اُسے بچے کی
طرح سمجھتا ہے گویا نیکی تو اُس میں موجود ہوتی ہے لیکن تو بہ کا مقام اُسے حاصل نہیں
ہوتا۔ اس کے بعد جب وہ حب کے مقام پر پہنچتا ہے اور پھر کوئی غلطی کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ
کہتا ہے اب یہ معافی مانگے گا تو ہم معاف کریں گے یوں ہم اسے معاف نہیں کر سکتے۔ جب
یہ توازن قائم نہیں رہتا تو انسان ہلاک ہو جاتا ہے اور وہ رغبت اور اُنس کے مقام پر
بعض دفعہ محبت الہی کا دعویٰ کرنے لگ جاتا ہے اور کہتا ہے کہ ہم محبوب خدا ہو گئے ہیں
حالانکہ جب تک وہ ایک بچہ کی حیثیت رکھتا ہے اُس کا فرض ہے کہ وہ یہ کہے کہ میں ان
راہوں سے زیادہ واقف نہیں میری حیثیت ایک بچہ کی سی ہے اور جب وہ بالغ ہو جائے تو
پھر بالغ کی ذمہ داریاں سمجھے اور خدا تعالیٰ کی محبت کے مقابلہ میں کسی چیز کو ترجیح نہ دے۔
(2) دوسری شرط یہ ہے کہ جب انسان محبت کے مقام پر پہنچے تو پھر خدا تعالیٰ کو پر
اپنی آنکھوں سے اوجھل نہ ہونے دے۔ جو شخص اس مقام سے گرتا ہے وہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے سخت سزا پاتا ہے۔ رغبت کے مقام پر اگر اُس سے ذہول ہو جائے تو زیادہ
حرج نہیں۔ انس کے مقام پر اگر اُس سے ذہول ہو جائے تو زیادہ حرج نہیں۔ وڈ کے
انوار العلوم جلد 23
170
تعلق بالله
مقام پر اگر اس سے ذہول ہو جائے تو زیادہ حرج نہیں لیکن جب محبت کے مقام پر پہنچ
جائے تو پھر اس مقام کو مضبوطی سے پکڑلے اور اللہ تعالیٰ کو ایک آن کے لئے بھی اپنی
آنکھوں سے اوجھل نہ ہونے دے۔ قرآن کریم میں آتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام
کے پاس اُن کے دشمن آئے اور اُنہوں نے کہا کہ کیا ستاروں کی پرستش کرنا جائز ہے؟
آپ نے فرمایا ذرا ٹھہرو۔ جب ستارے آنکھوں سے اوجھل ہو گئے تو آپ نے فرمایا کہ
لا أُحِبُّ الْأَفِلِين 48 وہ چیز جو آنکھوں سے اوجھل ہو جائے میں اُس سے محبت نہیں کر
سکتا۔ اگر یہ خدا ہیں تو پھر او جھل کیوں ہو گئے۔ محبت تو اُس سے ہو سکتی ہے جو آنکھوں
سے اوجھل نہ ہو۔ پس کامل محبت تقاضا کرتی ہے کہ انسان اپنے محبوب کو اپنی آنکھوں
سے اوجھل نہ ہونے دے۔ کیا تم نے کبھی کوئی ماں ایسی دیکھی ہے جسے یہ یاد کرانے کی
ضرورت ہو کہ اپنے بچہ سے محبت کر۔ بچہ کہیں بیٹھا ہو اس کے دل میں محبت کی چنگاری
سلگ رہی ہوتی ہے اور بعض دفعہ بیٹھے بیٹھے اُس کے منہ سے آہ نکل جاتی ہے۔ بیوی خاوند
آپس میں محبت کرتے ہیں تو خواہ خاوند کتنی دور چلا جائے جب بھی اُس کا ذہن خالی ہو گا وہ
اپنی بیوی کو ضرور یاد کرے گا۔ بعض دفعہ ایک سپاہی لڑائی میں شامل ہوتا ہے۔ میدانِ
جنگ میں کام کر رہا ہوتا ہے۔ بندوقیں چل رہی ہوتی ہیں اور موت کا بازار گرم ہوتا ہے
لیکن اُس وقت بھی اگر اُسے اپنی بیوی یاد آ جائے تو اُس کی آہ نکل جاتی ہے۔ بیوی بعض
دفعہ پھلکے پکار ہی ہوتی ہے کہ اپنے میاں اُسے یاد آ جاتے ہیں اور پھلکے پکاتے پکاتے اُس
کی آہ نکل جاتی ہے۔ تو فرماتا ہے لا أُحِبُّ الْأَخِلِينَ اگر تمہارا خد اتعالیٰ سے تعلق ہو اور کبھی
اس کی محبت تمہارے دل میں آجاتی ہو اور کبھی نہ آتی ہو تو تم مت کہو کہ ہمیں خدا تعالیٰ
سے محبت ہے تم کہو کہ ہمیں اُس سے رغبت ہے، تم کہو کہ ہمیں اُس سے اُنس ہے تم کہو
کہ ہمیں اُس سے وُڈ ہے مگر یہ مت کہو کہ ہمیں اُس سے محبت ہے کیونکہ محبت اُسی وقت
ہو سکتی ہے جب محبوب کی یاد دل سے جدا نہ ہو۔ خیال تو دوسری طرف جا سکتا ہے جیسے
کھیل کے وقت کھیل کا ہی خیال رہے گا لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ محبت کا جذ بہ بالکل جاتا
رہے۔ بلکہ جب بھی وہ اللہ تعالیٰ کا خیال کرے گا اُسی وقت اُس کی محبت بھی آجائے گی۔
انوار العلوم جلد 23
171
تعلق بالله
جو شخص کبھی محبت کرتا ہے اور کبھی نہیں کرتا اُس کی محبت کبھی قبول نہیں ہوتی یایوں کہو
کہ وہ محبت ہی نہیں ہوتی لیکن توبہ واستغفار قبول ہو جاتا ہے حالانکہ توبہ و استغفار بھی
انسان کبھی کرتا ہے اور کبھی نہیں کرتا۔ اس فرق کی وجہ یہ ہے کہ محبت جذبات کے
ساتھ تعلق رکھتی ہے اور توبہ و استغفار دماغ کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں۔ محبت ہمیشہ یکساں
چلتی چلی جائے گی چاہے انسان خوشی میں ہو یا رنج میں۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ محبت کی لہر کبھی
اونچی چلی جائے اور کبھی نیچے آ جائے لیکن یہ کبھی نہیں ہو گا کہ وہ کبھی غائب ہی ہو
جائے۔ اس کے مقابلہ میں توبہ و استغفار میں یہ ہو گا کہ کبھی ہم توبہ و استغفار کر رہے
ہوں گے اور کبھی نہیں کر رہے ہوں گے۔ پس الہی محبت وہی ہو سکتی ہے جو سب سے
زیادہ ہو اور اُس میں دوام پایا جائے۔
قرآن کریم کی رُو سے محبت کی دو اقسام ثابت ہوتی ہیں۔ اوّل محبت کسی جو
و
وو
انسان کسب سے حاصل کرتا ہے یعنی پہلے وہ رغبت کرتا ہے پھر اُنس کرتا ہے پھر وُڈ کرتا
ہے اور پھر محبت کرتا ہے۔ یہ محبت بندے کی طرف سے آتی ہے۔ گویا کسی چیز وہ ہے جو
بندہ کرتا ہے اور وہی وہ ہے جو خدا کی طرف سے آتی ہے چاہے وہ محبت سے ہی شروع ہو
جائے۔ بہر حال کسی محبت میں کوشش بندے کو کرنی پڑتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس محبت کا
ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ
ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ غَفُورٌ رَّحِیم 9 یعنی اگر تمہارے دلوں میں خدا تعالیٰ کی محبت پائی جاتی ہے
تو تمہیں یاد رکھنا چاہیے کہ مقابل میں بھی محبت کا پیدا ہونا ایک ضروری امر ہے کیونکہ
سچی محبت دوسرے کے دل میں بھی محبت پیدا کر دیتی ہے۔ کہتے ہیں "دل را بہ دل
رہیت"۔ جب کوئی شخص سچے دل سے کسی سے محبت کرتا ہے تو دوسرے کے دل میں
بھی محبت پیدا ہو جاتی ہے۔ بہر حال خدا تعالیٰ سے کوئی ایسی محبت نہیں ہو سکتی جس میں
دونوں طرف جوڑ اور اتصال نہ ہو۔ جیسے ماں اور بچہ اور خاوند اور بیوی میں محبت ہوتی ہے
کہ ایک طرف ماں کے دل میں محبت ہوتی ہے اور دوسری طرف بچہ کے دل میں۔ ایک
طرف خاوند اپنی بیوی سے محبت کرتا ہے تو دوسری طرف بیوی اپنے خاوند پر جان دیتی ہے۔
انوار العلوم جلد 23
172
تعلق بالله
ہمارے بتائے ہوئے
اسی طرح بندے اور خدا کی محبت میں بھی ایک جوڑ اور تعلق ہوتا ہے۔ فرماتا ہے اِن
كُنتُمْ تُحِبُّونَ ۔ اگر تم اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہو تو تمہیں یاد رکھنا چاہیے کہ تمہاری یہ
محبت تب ثابت ہو ہو گی جب تم ہمارے :
وئے طریق کے مطابق محبت کرو گے اگر تم
اُس طریق کے مطابق چلو گے تب ہم مانیں گے کہ تم ہم سے محبت کرتے ہو ورنہ
نہیں۔ اب سوال پیدا ہوتا تھا کہ ہمارے دل کی تو یہی خواہش ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے
محبت کریں مگر ہم کریں کس طرح اس کا جواب یہ دیا کہ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ تم
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متبع بن جاؤ اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرنے لگ جائے گا۔
یہ محبت کسی ہے۔ بندہ چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرے مگر اُس کے راستہ میں روک
پیدا ہو جاتی ہے۔ تب خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ یوں محبت کرو۔ پس ایک محبت وہ ہے جو بندے
کی طرف سے شروع ہوتی ہے اور بعض ذرائع اختیار کر کے حاصل ہوتی ہے اور آخر
اللہ تعالیٰ بھی اُس بندے سے محبت کرنے لگ جاتا ہے۔ یہ محبت کسی کہلاتی ہے۔
یاد رہے کہ اس آیت میں فَاتَّبِعُونِی فرمایا ہے فَاحِبُونِی نہیں فرمایا کیونکہ محبت
جذبات سے تعلق رکھتی ہے اور جذبات اپنی مرضی سے پیدا نہیں کئے جاسکتے۔ جبر اور
زور سے اعمال کئے جاسکتے ہیں۔ اس لئے فرمایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع
کرو جو جبر سے کی جاسکتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرنے لگے گا اور
اس محبت کے بدلہ میں تمہاری محبت جو خدا تعالیٰ سے ہے بڑھنے لگے گی۔
دوسری محبت موہبت کی ہے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہے اور بندہ کو
گھیر لیتی ہے۔ اس محبت کے متعلق اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا
مَنْ يَرْتَدَّ مِنْكُمْ عَنْ دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى
الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَفِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ وَ لَا يَخَافُونَ لَوْمَةَ لَابِمٍ ذَلِكَ
فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ - 70 اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا
ہے کہ اے اے مومنو! اگر تم میں سے کوئی شخص مرتد ہو جائے گا تو اللہ تعالیٰ اُس کے بدلہ
میں ایک ایسی قوم کو لے آئے گا جس سے وہ محبت کرے گا اور جو اُس سے محبت کرے گی
انوار العلوم جلد 23
173
تعلق بالله
یعنی پہلے اللہ تعالیٰ محبت کرے گا اور پھر وہ کریں گے گویا اُن کی محبت موہبت والی محبت
ہوگی۔
یہاں سوال ہو سکتا ہے کہ جو مومن تھے اُن کی نسبت تو اللہ تعالیٰ نے یہ کہا کہ
پہلے تم اتباع رسول کرو پھر تم خدا تعالیٰ کے محبوب ہوگے اور مرتدوں کے بدلہ میں جو
کفار سے آنے والے تھے اُن کے متعلق یہ کہا کہ خدا اُن سے پہلے محبت کرے گا اور پھر وہ
اس سے محبت کریں گے۔ اِس فرق کی وجہ کیا ہے اور کیوں مومنوں کی محبت کو کسی اور
مرتدوں کے بدلہ میں کفار میں سے آنے والوں کی محبت کو وہی قرار دیا ہے ؟ اس کا
جواب یہ ہے کہ بعض دفعہ کسی کو شر مندہ کرنے کے لئے دوسرے کو حق سے ز زیادہ انعام
دیا جاتا ہے یا بعض دفعہ دوست کی ناشکری پر غیر پر زیادہ احسان کر دیا جاتا ہے تا کہ روٹھنے
والے کو شر مندہ کیا جائے اور اپنا استغناء ظاہر کیا جائے۔ بعض دفعہ ہم اپنے کسی بچے کو
بلاتے ہیں اور کہتے ہیں آؤ ہم تمہیں مٹھائی دیں اگر وہ نہیں آتا تو پاس اگر غیر کا بچہ کھڑا ہو
تو اُسے دوگنی مٹھائی دے دیتے ہیں تا کہ اپنا بچہ جو نہیں آیا وہ شرمندہ ہو۔ اسی طرح بعض
دفعہ مومن مرتد ہوتا ہے اور چلا جاتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایسی حالت میں ہم خود
کافروں میں سے چن چن کر بعض لوگوں کو لائیں گے اور پھر تمہیں دکھائیں گے کہ ہم اُن
سے کیسا پیار کرتے ہیں۔ گویا اس میں اصل مضمون مومنوں کو غیرت دلانا ہے۔ ورنہ خود
مومنوں کے لئے بھی یہ مقام : ا یہ مقام ہوتا ہے اور رسول تو سب کے سب اس دو اس دوسرے گروہ میں
شامل ہوتے ہیں اور خدا کی خاص تربیت کے نیچے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انبیاء کے
متعلق یہ مشہور ہے کہ اُن کا کوئی استاد نہیں ہوتا۔ لوگوں نے حماقت سے یہ سمجھ لیا ہے کہ
اُن کو الف ب پڑھانے والا بھی کوئی نہیں ہو تا حالا نکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ تعلق باللہ
کے بنیادی اصول وہ کسی پیر اُستاد سے نہیں سیکھتے۔ اللہ تعالیٰ اُن کے کے دل میں یہ اصول خود
ودیعت کرتا ہے اور خود اُنہیں روحانیت کے اسرار سے واقف کرتا ہے۔ پس نبی کا استاد
نہ ہونے کا مفہوم صرف اتنا ہے کہ اُن کو روحانی علوم سکھانے والا کوئی استاد نہیں ہوتا۔
باقی لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو لوگ سکھاتے ہیں جیسے میں اس وقت لیکچر دے رہا ہوں
انوار العلوم جلد 23
174
تعلق بالله
اور آپ لوگ سن رہے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس
نے سکھایا تھا۔ ولید و غیرہ تو سب مشرک تھے اُن سے آپ نے محبت الہی کا کیا سبق سیکھنا
تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ سیکھا براہ راست اللہ تعالیٰ سے سیکھا۔ کوئی دُنیوی
اُستاد ایسا نہیں تھا جس نے آپ کو روحانیت کے ان رازوں سے آشنا کیا ہو۔ پس یہ درست
ہے کہ نبی کا کوئی استاد نہیں ہوتا مگر اس کا مفہوم صرف یہ ہے کہ اُن کو محبت الہی کے راز
سکھانے والا کوئی نہیں ہوتا۔ خدا خود اُن سے براہِ راست محبت کرتا اور براہ راست اپنے
علوم سے سرفراز فرماتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انبیاء کے متعلق قرآن کریم سے معلوم ہوتا
ہے کہ وہ معصوم ہوتے ہیں اور معصوم ہونے کے معنی یہ ہیں کہ بلوغت سے پہلے ہی وہ
معصوم ہوں کیونکہ عصمت کا ملہ جو نبی کو حاصل ہوتی ہے وہ اُس وقت تک اُسے حاصل
ہی نہیں ہو سکتی جب تک کہ تقویٰ اور محبت الہی اُس کے بلوغ بلکہ ہوش سے پہلے ہی
موجود نہ ہو۔ جو اُسے بُرائیوں سے محفوظ سے محفوظ رکھے اور یہ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا ہے کہ الصَّبِيُّ صَبِي وَلَوْ كَانَ نَبِيًّا 71 تو اس کے معنی صرف بچپن کے کھیل کود کے
ہیں نہ کہ بغاوت و شرارت کے۔
اب میں قرآن کریم سے بتاتا ہوں کہ خدا تعالی کن لوگوں سے محبت نہیں کرتا
تا کہ انسان کوشش کرے کہ میں ویسا نہ بنوں۔ جب خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میں فلاں فلاں
سے محبت نہیں کرتا تو اس کے صاف معنی یہ ہیں کہ ایسے آدمی کے دل میں خدا تعالیٰ کی
محبت کبھی پیدا نہیں ہو سکتی۔ پس جن لوگوں میں یہ باتیں پائی جائیں گی وہ اِن امور کی
موجودگی میں خدا تعالیٰ سے کبھی محبت نہیں کر سکتے اور نہ اُن کا یہ دعویٰ تسلیم کیا جا سکتا ہے
ہے (اگر وہ کہیں) کہ وہ خدا تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں۔ اِس میں کوئی شبہ نہیں کہ
قرآن کریم کی آیات سے صرف یہ ثابت ہوتا ہے کہ فلاں فلاں شخص سے اللہ تعالیٰ
محبت نہیں کرتا لیکن چونکہ یہ ثابت کیا جا چکا ہے کہ بندہ ایک قدم بڑھے تو خدا تعالیٰ دو
قدم بڑھتا ہے اس لئے اگر یہ ممکن ہو تا کہ وہ لوگ خدا تعالیٰ سے محبت کر سکتے تو یہ جواب
غلط ہو جاتا کہ ایک قدم کے بدلہ میں خدا تعالیٰ دو قدم بڑھتا ہے۔ پس نتیجہ یہی نکلا کہ
انوار العلوم جلد 23
175
تعلق بالله
ایسے لوگ اللہ تعالیٰ سے محبت کر ہی نہیں سکتے اور جیسا کہ میں آگے چل کر بتاؤں گا کہ
عقل بھی اسی کی تائید کرتی ہے۔
قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ دس قسم کے لوگوں سے اللہ تعالیٰ محبت نہیں
کرتا یا دوسرے لفظوں میں یوں کہو کہ دس قسم کے لوگ اللہ تعالیٰ سے محبت نہیں کر
سکتے۔
(1، 2) اول مختال سے اللہ تعالیٰ محبت نہیں کرتا اور دوسرے فَخُورًا سے
اللہ تعالیٰ محبت نہیں کرتا۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ
ہے۔
مُخْتَالًا فَخُورًا 22 جس شخص کے اندر کبر پایا جاتا ہے اور جس شخص کے اندر فخر کی عادت
کی جاتی ہے اُس سے خدا محبت نہیں کرتا یا دوسرے لفظوں میں یوں کہہ لو کہ جس شخص
کے اندر تکبر پایا جاتا ہے یا جس شخص کے اندر فخر کامادہ پایا جاتا ہے وہ خدا تعالیٰ سے محبت
نہیں کر سکتا۔ مختال اُس شخص کو کہتے ہیں جو اپنی اتنی بڑی شان سمجھے کہ گویا سب مصائب
سے محفوظ ہے اور فَخُورًا اُسے کہتے ہیں جسے یہ خیال ہو کہ میرے اندر ایسی خوبیاں پائی
جاتی ہیں جو دوسروں میں نہیں اور انہیں طعنہ دے کہ میرے جیسی خوبیاں دوسروں میں
کہاں ہیں۔ ظاہر ہے کہ یہ دونوں خدا تعالیٰ سے محبت نہیں کر سکتے بلکہ در حقیقت کسی
انسان سے بھی محبت نہیں کر سکتے جس شخص کے اندر کبر پایا جاتا ہے اگر خدا تعالیٰ کی
کبریائی کا اُسے کبھی خیال آتا تو کیا وہ تکبر کر سکتا؟ جس کے سامنے بادشاہ کھڑا ہو کیا وہ اپنا
سر اونچا کر سکتا ہے ؟ معمولی سپر نٹنڈنٹ پولیس بھی سامنے کھڑا ہو تو سپاہی ایسا مؤدب اور
شریف بن کر کھڑا ہوتا ہے کہ گویا اُس کے منہ میں زبان ہی نہیں۔ پھر جو شخص خدا تعالیٰ
کی کبریائی کا بھی خیال نہیں رکھتا اُس نے خدا تعالیٰ سے محبت کیا کرنی ہے۔ محبت یا تو حُسن
سے پیدا ہوتی ہے یا احسان سے۔ جب یہ اپنے آپ کو اتنی بڑی شان کا مالک خیال کرتا ہے
کہ سمجھتا ہے میں سب مصائب سے محفوظ ہوں تو ذاتِ باری کا حسن یا اُس کا احسان اسے
کس طرح نظر آسکتا ہے۔ پس مختال سے خدا تعالیٰ محبت نہیں کرتا اور نہ ایسا شخص
خدا تعالیٰ سے محبت کر سکتا ہے۔
انوار العلوم جلد 23
176
تعلق بالله
اسی طرح فخر بھی وہی کرتا ہے جو سمجھتا ہے کہ میرے اندر ایسی خوبیاں ہیں جو
دوسروں میں نہیں اور وہ ان خوبیوں کو اپنا ذاتی وصف قرار دیتا ہے۔ قرآن کریم میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کفار کہتے ہیں کہ ہمیں جس قدر نعمتیں حاصل ہیں یہ ہم نے اپنے
زورِ بازو سے حاصل کی ہیں۔ پس فخر کے معنی یہ ہیں کہ انسان خدا تعالیٰ کی نعمتوں کا انکار
کرے اور کہے کہ ان نعمتوں کا حصول میں اذاتی وصف ہے اور جو شخص بھی ایسا کرتا ہے وہ
خدا تعالیٰ کے حسن کا انکار کرتا ہے اور ایسے شخص سے اللہ تعالیٰ محبت نہیں کرتا۔
73
(3) جس شخص کو اپنے کاموں میں حد سے گزر جانے کی عادت ہو اُس سے بھی
اللہ تعالیٰ محبت نہیں کرتا۔ فرماتا ہے اِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ 23 حد سے گزر جانے والوں
سے خدا محبت نہیں کرتا یا یوں کہو کہ جو لوگ حد سے گزر جانے والے ہوں وہ کبھی
خدا تعالیٰ سے محبت نہیں کر سکتے۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسا شخص بھی طبعی طور پر خدا تعالیٰ
سے محبت نہیں کر سکتا کیونکہ وہ اپنے حق کا مطالبہ کرنے میں حد سے بڑھا ہوا ہوتا ہے۔
مثلاً کسی کو غصہ آگیا اور اُس نے دوسرے کو تھپڑ مار دیا۔ اب یہ ایک غلطی ہے جس کی سزا
اُسے ملنی چاہیے مگر یہ سزا اتنی ہی ہو سکتی ہے کہ ہم اُسے بلائیں اور ڈانٹ دیں کہ تم نے
فلاں کو تھپڑ کیوں مارا لیکن بعض طبیعتیں ایسی ہوتی ہیں کہ جس شخص سے قصور سر زد ہوا
ہو جب تک وہ اُس کا قیمہ نہ کر لیں اُن کی تسلی ہی نہیں ہوتی۔ ہمارے پاس بھی مختلف قسم
کی رپورٹیں آتی رہتی ہیں اور ہم اُنہیں اُن کے قصور کے مطابق سزا دے دیتے ہیں۔
بعض دفعہ کسی سے غلطی ہو تو اُسے مثلاً ڈانٹ دیا جاتا ہے یا معمولی جرمانہ یا مسجد میں بیٹھ کر
ذکر الہی کرنے کی سزا دے دی جاتی ہے۔ مگر جو اپنے کاموں میں حد کے اندر رہنے کے
عادی نہ ہوں اُن کی اس سے تسلی ہی نہیں ہوتی وہ کہتے ہیں یہ بھی کیا سزا ہے کہ چار آنے
جرمانہ کر دیا۔ اُن کا منشاء یہ ہوتا ہے کہ ہم اُس کے سر پر آرہ رکھ کر چلائیں۔ پھر اُس کی
ہڈیاں جلا کر انہیں سل پر پیسیں اور پھر کسی پاخانہ کے گڑھے میں اُس کی راکھ ڈال دیں
اور پھر اُس پر ایک کتبہ لگا دیں جس میں اُس کو اور اُس کے باپ دادا کو گالیاں دی گئی ہوں
اور پھر یہیں تک بس نہیں جب وہ اگلے جہان میں پہنچے تو وہاں بھی خدا اُس کو دوزخ میں