حُبّ
انوارالعلوم (جلد 23), حصہ 6
انوار العلوم جلد 23
213
تعلق بالله
سے
بھی محبت پیدا ہوتی ہے یعنی یہ دونوں چیزیں آپس میں لازم و ملزوم ہیں۔ محب کے وصال
سکون اور حصولِ سکون سے محبت پیدا ا ہوتی ہوتی ہے ہے گویا ان دونوں کا آپس میں
خالق و مخلوق کا تعلق ہے۔ کبھی یہ خالق اور وہ مخلوق اور کبھی یہ مخلوق اور وہ خالق ہو تا
ہے۔ یہ سکون کبھی عقلی ہوتا ہے اور کبھی جذباتی۔ عقلی جیسے کھانے پینے اور پہننے سے
سکون حاصل ہوتا ہے اور جذباتی جیسے تعلقات مردوزن سے۔ کبھی تسکین کی امید کی وجہ
سے بھی محبت پیدا ہوتی ہے یعنی امید ہو کہ اُس سے تسکین حاصل ہو گی جیسے سیاسی یا
مذہبی پروگرام وغیرہ جن سے ملکی ترقی یا اُخروی زندگی کی امید ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے
متعلق یہ امر بھی سب سے زیادہ چسپاں ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے جس سکون کے ملنے کا
امکان ہو سکتا ہے غیر سے نہیں کیونکہ غیر کی نعمت ٹوٹ سکتی ہے لیکن خدا تعالیٰ کی نعمت
جاری ہے اور ترقیات وہ بہت زیادہ دے سکتا ہے۔
غرض جتنے موجبات محبت ہیں وہ سارے کے سارے نہایت شدت سے
اللہ تعالیٰ کے وجود میں پائے جاتے ہیں۔ اس لئے جب ایک ایک وجہ شدید محبت پیدا کر
سکتی ہے تو جس میں وہ سب وجوہ پائی جائیں اور شدت سے پائی جائیں اُس سے کیوں محبت
نہ ہو گی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ذکر و فکر سے اِن اُمور کا احساس غائب سے حاضر
میں لایا جائے اور عدم سے وجود میں اُن کو تبدیل کیا جائے۔
(9) ایک ذریعہ محبت کا تحریک و تحریص بھی ہوتا ہے۔ جب بار بار کسی حسین
چیز کا ذکر کیا جائے تو لوگوں کو سُن سُن کر بھی محبت پیدا ہو جاتی ہے۔ عربوں میں قصہ
مشہور ہے کہ ایک شخص نے کسی کتاب میں پڑھا کہ اُستادوں سے دوستانہ تعلقات نہیں
رکھنے چاہئیں کیونکہ وہ بے وقوف ہوتے ہیں۔ اُس کے ایک استاد سے بڑے اچھے تعلقات
تھے جو ایک لمبے عرصہ تک قائم رہے اور وہ ہمیشہ کہا کرتا تھا کہ استاد تو بڑے اچھے ہوتے
ہیں معلوم نہیں لکھنے والے نے یہ کس طرح لکھ دیا کہ استاد بے وقوف ہوتے ہیں۔ ایک
دفعہ وہ اُن سے کچھ عرصہ کے بعد ملنے کے لئے گیا تو اُسے معلوم ہوا کہ استاد صاحب بیمار
ہیں۔ اُس نے لوگوں سے دریافت کیا کہ وہ کب سے بیمار ہیں۔ تو اُنہوں نے جواب دیا کہ
انوار العلوم جلد 23
214
تعلق بالله
مدت ہو گئی وہ تو گھر سے نکلتے ہی نہیں۔ وہ بہت پریشان ہوا اور آخر دریافت حالات کے
لئے اُن کے مکان پر پہنچا۔ بیوی نے اُن سے کہا کہ آپ اُن کے اچھے دوست ہیں آپ نے
خبر بھی نہیں لی کہ اُن کا کیا حال ہے وہ تو مرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ اسے سن کر بہت
افسوس ہوا اور اس نے کہا کہ پردہ کروادیں تا کہ میں خود اُن سے حال دریافت کر سکوں۔
چنانچہ وہ اندر گیا دیکھا تو واقع میں استاد صاحب بڑے مضمحل اور کمزور ہو چکے تھے اور
ہڈیوں کا ایک ڈھانچہ رہ گئے تھے۔ اُس نے پوچھا کہ آپ کو بیماری کیا ہے ؟ اُس نے جواب
دیا کہ بیماری کی کچھ سمجھ نہیں آئی بہت علاج کروایا ہے مگر کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ اس نے کہا
آخر کچھ تو بتائیے کہ یہ بیماری آپ کو شروع کس طرح ہوئی ہے ؟ اُس نے کہا بات یہ ہے
کہ جب میں کتابیں پڑھتا اور اُن میں محبت اور عشق کے واقعات دیکھتا تھا تو میرے دل
میں بھی بار بار خیال آتا تھا کہ مجھے بھی محبت کرنی چاہیے مگر میں سمجھتا تھا کہ میری محبت
کسی معمولی عورت سے نہیں ہو سکتی۔ دنیا میں جو سب سے زیادہ حسین عورت ہو گی اُس
سے میں محبت کروں گا۔ چنانچہ ایک دن میں اپنی گلی میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک شخص میرے
پاس سے گزرا اور اُس نے ایک شعر پڑھا جس کا مفہوم یہ تھا کہ ام عمر وایسی حسین عورت
ہے کہ ساری دنیا اُس پر عاشق ہے۔ میں نے کہا کہ بس عشق کرنا ہے تو اُمِ عمر و سے ہی کرنا
ہے۔ چنانچہ میں نے اُس سے محبت کرنی شروع کر دی۔ اُس نے کہا یہ تو فرمائیے آپ نے
اسم عمرو کبھی دیکھی بھی تھی یا نہیں؟ کہنے لگا میں نے دیکھی تو نہیں لیکن جب ساری دنیا
اُس سے محبت کرتی تھی تو میں نے سمجھا کہ میں بھی اُس سے کیوں نہ محبت کروں۔ چنانچہ
میں اپنی محبت اور عشق میں ترقی کرتا چلا گیا اور دل میں بار بار حسرت پیدا ہوتی تھی کہ
ام عمرو کا مجھے وصال حاصل ہو مگر مدتیں گزر گئیں اور اُمِ عمرو کا کچھ پتہ نہ چلا۔ ایک دن
میں پھر اپنی گلی میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک شخص گزرا اور اُس نے یہ شعر پڑھا کہ
لَقَدْ مَرَ الْحِمَارُ بِأَمْ عَمْرِو
فَمَا رَجَعَتْ وَمَا رَجَعَ الْحِمَارُ
کہ ام عمر و کو گدھا لے کر چلا گیا اور اس کے بعد نہ وہ کوئی اور نہ گدھا لوٹا۔ میں نے سمجھ لیا
انوار العلوم جلد 23
215
تعلق بالله
کہ وہ جو کوئی نہیں تو ضرور مر چکی ہے۔ چنانچہ اُس دن سے میں چار پائی پر پڑا ہوں اور
حالت روز بروز بد سے بدتر ہوتی چلی جا رہی ہے۔ آپ خود ہی انصاف فرمائیں کہ جب
محبوب ہی نہ رہا تو اس دنیا میں زندہ رہ کر کیا کرنا ہے۔ وہ یہ قصہ سن کر لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا
باللہ کہتے ہوئے وہاں سے اُٹھا اور کہنے لگا کتاب میں سچ لکھا تھا کہ استاد بے و قوف ہوتے
ہیں۔
تو حقیقت یہ ہے کہ بار بار کسی چیز کا ذکر سننے سے بھی محبت ہو جاتی ہے۔ بار بار یہ
کہنا کہ خدا بڑا پیارا ہے، خدا بڑا محسن ہے، خدا بڑا مہربان ہے، خدا ہم سب کی ضروریات
پوری کرتا ہے، خدا ہم سب کو روزی دیتا ہے، خدا ہماری دعائیں سنتا ہے، خدا ہماری
مشکلات دور کرتا ہے۔ اسی طرح وعظ و نصیحت کی مجالس منعقد کرنا اور خدا تعالیٰ سے محبت
پیدا کرنے کی ترغیب دلانا۔ یہ چیزیں ایسی ہیں جو رفتہ رفتہ انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی
محبت پیدا کر دیتی ہیں چنانچہ دیکھ لو جہاں سخاوت کا ذکر آئے گالوگ فوراً کہہ اُٹھیں گے کہ
حاتم بڑا سخی تھا حالانکہ نہ اُنہوں نے حاتم کو دیکھا نہ اُس کے حالات پڑھے محض اس لئے
کہ لوگوں کی زبان پر حاتم کا بار بار ذکر آتا ہے ہر شخص حاتم سے محبت کرتا ہے۔ اسی طرح
ایک پنجابی جو نہ یونان کا نام جانتا ہے نہ اُس ملک کے حالات سے واقفیت رکھتا ہے فوراً کہہ
دے گا کہ تو بڑا افلاطون آیا ہے یا جب کوئی شخص اپنی بہادری کی ڈینگیں مارے تو لوگ
کہتے ہیں بڑا رستم بنا پھرتا ہے حالانکہ کہا جاتا ہے کہ رستم کوئی حقیقی وجود نہیں تھا محض
قصہ کہانیوں میں بہادری کے ذکر کے لئے ایک نام تجویز کر لیا گیا ہے۔ پھر اور باتوں کو
جانے دو زلیخا کے حسن کے اتنے قصے مشہور ہیں کہ جن کی کوئی حد ہی نہیں۔ اچھے معقول
اور تعلیم یافتہ آدمیوں نے بعض دفعہ مجھ سے پوچھا ہے کہ کیا یہ سچ ہے کہ زلیخا اتنی حسین
تھی کہ اُس سے بڑھ کر اور کوئی حسین عورت نہیں تھی؟ اب زلیخا مر کے مٹی بھی ہو گئی
مگر اس کے حسن کا چر چا باقی ہے کیونکہ لوگوں میں اُس کا بار بار ذکر آتا ہے۔ اسی طرح لیلی
ضرور اچھی ہو گی لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ ہماری کئی نوکرانیاں اُس سے اچھی ہوں مگر اس
وجہ سے کہ بار بار لیلیٰ کا ذکر آتا ہے اُس کا دماغوں پر ایسا نقشہ کھنچ گیا ہے کہ انسان خیال
انوار العلوم جلد 23
216
تعلق بالله
کرتا ہے کہ لیلیٰ سے بڑھ کر کوئی خوبصورت عورت ہو ہی نہیں سکتی۔ پس کسی کا اچھا
ذکر سن سن کر بھی اُس سے محبت پیدا ہو جاتی ہے۔ جب ہماری عقل بتاتی ہے کہ خدا سب
سے اچھا ہے تو اگر قوم میں اس امر کو جاری کیا جائے کہ محبت الہی کا ذکر بار بار ہو اور
لوگوں کو تحریک کی جائے کہ وہ خود بھی ذکر و فکر کریں اور دوسروں سے بھی کروائیں اور
اس ذکر کو عام کرنے کے لئے وعظ و نصیحت کی مجالس منعقد کی جائیں اور بچوں کے کانوں
میں بھی یہ باتیں ڈالی جائیں، بیویوں کے کانوں میں بھی یہ باتیں ڈالی جائیں ، ماں باپ کے
کانوں میں بھی یہ باتیں ڈالی جائیں تو غیر شعوری طور پر لوگوں کے دلوں میں محبت الہی
پیدا ہو جائے گی اور قوم میں ایسے لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں نظر آنے لگیں گے جو
خدا کے نام پر سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔
دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں حضرت عیسی علیہ السلام کی
حیثیت ہی کیا ہے۔ مگر اس وجہ سے کہ عیسائی بچپن سے ہی اپنی قوم کے افراد کے دلوں
میں یہ نقش کرتے رہتے ہیں کہ عیسیٰ بڑا ہے کوئی عیسائی بھی خواہ وہ دہر یہ ہی کیوں نہ ہو یہ
برداشت نہیں کر سکتا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عیسیٰ پر فضیلت دی جائے۔
میں جب انگلستان گیا تو ایک عیسائی ڈاکٹر جو دہر یہ تھا مجھ سے ملنے کے لئے آیا اور اُس نے
مذہبی گفتگو شروع کر دی مگر تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
پر بڑی بے باقی کے ساتھ حملہ کر دیتا تھا۔ تین چار دفعہ تو میں نے برداشت کیا مگر جب
بار بار اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر حملہ کیا تو میں نے کہا کیا تم جانتے نہیں
عیسیٰ میں فلاں فلاں نقص تھے جن کو انجیل سے ثابت کیا جا سکتا ہے۔ جب میں نے عیسی
کا نام لیا تو وہ آگ بگولہ ہو گیا اور کہنے لگا عیسی کا نام نہ لیں یہاں عیسیٰ کا کیا ذکر ہے میں عیسیٰ
کے متعلق کوئی بات سن نہیں سکتا۔ میں نے کہا تم اگر عیسی کے متعلق کوئی بات نہیں سن
سکتے تو میں بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کوئی بات نہیں سن سکتا۔ وہ
دہر یہ تھا مگر اس وجہ سے کہ بچپن سے اُس کے کانوں میں یہ بات ڈالی جاتی رہی تھی کہ
عیسیٰ سب سے بڑا ہے باوجود دہر یہ ہونے کے وہ اس بات کو برداشت نہ کر سکا کہ عیسی پر
انوار العلوم جلد 23
217
تعلق بالله
اعتراض کیا جائے۔
اسی طرح جب میں حج کے لئے گیا تو جس جہاز میں میں نے سفر کیا اُسی میں تین
بیرسٹر بھی سفر کر رہے تھے۔ ایک ہندو تھا اور دو مسلمان مگر وہ دونوں دہر یہ تھے۔
خدا تعالیٰ کی ہستی پر ایمان نہیں رکھتے تھے چنانچہ میرے ساتھ اُن کی لمبی بحث رہی۔ وہ
خدا تعالیٰ کی ہستی پر بار بار مذاق اُڑاتے اور بعض دفعہ ایک تنکا نکال کر سامنے رکھ دیتے کہ
اگر تمہارے خدا میں طاقت ہے تو وہ یہ تنکا ہلا کر دکھائے۔ ہندو بیرسٹر بھی اُن اعتراضات
میں اُن کا شریک ہوا کرتا تھا۔ ایک دن اس بحث کے دوران میں جب کہ ہندو بیرسٹر بات
کر رہا تھا اُس نے مثال میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی گستاخی سے ذکر کر دیا۔ بس
اُس کا یہ ذکر کرنا تھا کہ وہ دونوں بیرسٹر جو خدا کی ہستی پر رات دن مذاق اُڑاتے رہتے تھے
یکدم غصہ کے ساتھ اُس سے کہنے لگے کہ دیکھو میاں! اب اس کے بعد تم نے محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نہیں لینا اور نہ ہماری اور تمہاری دوستی بالکل ٹوٹ جائے
گی۔ اُس نے کہا جب تم خدا کو ہی نہیں مانتے تو رسول کے ماننے کا سوال کیسا؟ وہ کہنے لگے
کچھ ہو خدا کو جو مرضی ہے کہہ لو مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق ہم کوئی
بات برداشت نہیں کر سکتے۔ اب اس کی وجہ کیا ہے ؟ وجہ یہی ہے کہ ماں باپ نے بچپن
سے تحفظ ختم نبوت" کی تلقین کی ہوئی ہوتی ہے اور چونکہ بچپن سے وہ سنتے چلے آتے
ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب نبیوں سے بڑے ہیں اس لئے وہ یہ بحث تو کر
لیں گے کہ خدا ہے یا نہیں مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کے خلاف وہ کوئی
بات سننے کے لئے تیار نہیں ہوں گے۔ تو بار بار سننے سے بھی محبت پیدا ہو جاتی ہے۔ اسی لئے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ حَبَّبُوا اللَّهَ إِلَى عِبَادِهِ يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ 104
یعنی لوگوں کے اندر تم ایسی باتیں کیا کرو جن سے خدا کی محبت پید ا ہو اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ
خدا بھی تم سے محبت کرنے لگے گا۔ اگر تم اپنے بچوں کو اور بڑوں کو ، دوستوں کو اور
رشتہ داروں کو محبت الہی کی ضرورت اور اُس کے حصول کی اہمیت بتاؤ اور محبت پیدا
کرنے والے افعال کا ذکر بار بار اپنی مجالس میں محبت اور پیار سے کرتے رہو تو تمہاری محبت
انوار العلوم جلد 23
بھی بڑھے گی اور اُن کی بھی۔
218
تعلق بالله
(10) دسواں طریقہ محبت الہی کے حصول کا دعا ہے جو ساری کامیابیوں کی جڑ
ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ آخِرُ الدَّوَاءِ الْكَى 105 کہ آخری علاج
داغ دینا ہوتا ہے۔ اِسی طرح سارے کاموں کا آخری انحصار دعا پر ہے۔ پس انسان کو
چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں جھکے اور اُس سے کہے کہ الہی ! تیر اوجود مخفی ہے میری
عقل سخت نا قص اور نا تمام ہے مگر میرے دل کے مخفی گوشوں میں تیرے وصال کی ایک
نہ مٹنے والی خواہش پائی جاتی ہے۔ میرا دل تجھ سے ملنے کے لئے بیتاب ہے میں چاہتا ہوں
کہ تیری محبت کو حاصل کروں۔ مگر اے میرے رب ! میری کوششیں اُس وقت تک
کامیاب نہیں ہو سکتیں جب تک تیرے فضل میرے شامل حال نہ ہوں۔ پس تو اپنی
محبت سے مجھے حصہ عطا فرما اور مجھے اُن لوگوں میں شامل فرما جو تیرے مُحِبّین کے پاک
گروہ میں شامل ہیں۔ چنانچہ حدیثوں سے ثابت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ
دعا فرمایا کرتے تھے کہ اللَّهُمَّ ارْزُقْنِى حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ أَحَبَّكَ وَحُبَّ مَا يُقَرِّبُنِي
إِلَيْكَ وَاجْعَلْ حَبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ 106
اللَّهُمَّ ارْزُقْنِی حَبَّكَ یعنی اے میرے خدا! مجھے اپنی محبت عطا فرما وَ حَبَّ مَنْ
اَحَبَّكَ اور اے خدا جو تجھ سے محبت کرتے ہیں میرے دل میں تو اُن کی محبت بھی ڈال
دے وَحْبَّ مَا يُقَرِّ بُنِی اِلَيْكَ اور ان کاموں کی اور ان اعلیٰ درجہ کے اخلاق کی اور ان
قربانیوں اور نیکیوں کی بھی میرے دل میں محبت ڈال دے جن سے تیری محبت پیدا ہوتی
ہے وَاجْعَلْ حَبَّكَ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنَ الْمَاءِ الْبَارِدِ اور اے میرے رب ! اپنی محبت
میرے دل میں اُس سے بھی زیادہ پیدا کر دے جتنی شدید گرمی کے موسم میں انسان کو
ٹھنڈے پانی کی محبت ہوتی ہے۔ الْمَاءِ الْبَارِدِ کے معنی ٹھنڈے پانی کے بھی ہیں اور ماء کو
حیات کا مرکز بھی قرار دیا گیا ہے جیسا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَجَعَلْنَا مِنَ
الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَی 107 ہم نے پانی سے ہر چیز کو زندہ کیا ہے۔ پس یہ بھی ہو سکتا ہے کہ
الْمَاءِ الْبَارِدِ سے یہاں صرف جسمانی پانی مراد نہ ہو بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
انوار العلوم جلد 23
219
تعلق بالله
مقصد یہ ہو کہ تیری محبت اتنی پیاری ہو کہ مرکز حیات کی محبت بھی میرے دل میں اس
قدر نہ ہو۔ بہر حال یہ دعا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مانگا کرتے تھے اور جس پر
دوام انسان کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کر دیتا ہے۔
وقت کم تھا لیکن پھر بھی میں نے جلدی جلدی اپنے مضمون کو ختم کرنے کی
کوشش کی ہے۔ دوستوں کو چاہیے کہ اپنے اندر تغیر پیدا کرنے کی کوشش کریں تا کہ یہ
جسمانی زندگی ختم ہونے سے پہلے پہلے ہم میں سے ہر شخص کے دل میں محبت الہی پید ا ہو
جائے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنی محبت عطا فرمائے اور اپنے ماسوا کی محبت
ہمارے دلوں سے سرد کر دے اور جن سے محبت کرنا اُس کے منشاء کے مطابق ہو اُن سے
اس قسم کی اور اتنی محبت ہمیں ہو کہ جس سے خدا تعالیٰ کی محبت بڑھے اور اُس کا تعلق
زیادہ ہو حتی کہ ہماری محبت اُس کی محبت کو کھینچ لے اور وہ ہمارا چاہنے والا ہو جائے اور ہم
اُس کے ۔ اللَّهُمَّ آمِينَ وَآخِرُ دَعْوَنَا آنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
32:1 المدثر
:2
3: تذکرہ صفحہ 10۔ ایڈیشن چہارم رہ
4 پیدائش باب 5 آیت 22 برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور 1943ء
5 جیوش انسائیکلو پیڈیا جلد 5 صفحہ 178 تا 181 (ترجمہ مفہوماً)
6 پیدائش باب باب 32 آیت 24 یت 24 تا 28۔ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور 1943ء
7 تا 9: اقرب الموارد جلد 2 صفحہ 821۔ مطبوعہ بیروت 1889ء
10: المنجد صفحہ 526۔ مطبوعہ بیروت 1960ء
:11
3 :12: العلق:
:13
انوار العلوم جلد 23
220
:14 ال عمران: 60 15: الانبياء: 38
118 :16 البقرة:
18،17: اقرب الموارد جلد 2 صفحہ 822۔ مطبوعہ بیروت 1889ء
55 :19 الكهف
20: مسلم كتاب التوبة باب في الحض على التوبة (الخ)
21 اقرب الموارد جلد اصفحه 689 مطبوعہ بیروت 1889ء
:22 بخاری کتاب الرقاق باب التواضع
24،23: اقرب الموارد جلد 1 صفحہ 415۔ مطبوعہ بیروت 1889ء
91 :25: الانبياء:
59 :26 التوبة
33 :27: القلم:
28 تا 31: المفردات فی غریب القرآن صفحہ 197۔ مطبوعہ مصر 1324ھ
33،32 المفردات فی غریب القرآن صفحہ 198،197 مطبوعہ مصر 1324ھ
34 تا 37 اقرب الموارد جلد 1 صفحہ 20۔ مطبوعہ بیروت 1889ء
38 تا 41: المفردات فی غریب القرآن صفحہ 27 مطبوعہ مصر 1324ھ
43،42: المفردات فى الغريب القرآن صفحہ 27 مطبوعہ 1324ھ
45: اقرب الموارد جلد 2 صفحہ 1437 مطبوعہ بیروت 1889ء
97 :47 مريم: 48 هود
15 49 البروج
50: طویلہ: گھوڑوں کا تھان۔ گھوڑوں کے باندھنے کی جگہ
51: النسائى كتاب النکاح باب كراهية تزويج العقيم
52 المائدة: 55
166:53 البقرة
24 :54 التوبة
55: مسنداحمد بن حنبل جلد 3 صفحہ 207۔ مطبوعہ بیروت 1978ء
57،56: تفسیر درمنثور للسیوطی جلد اصفحہ 261۔ مطبوعہ بیروت 1314ھ
126 :61 النساء
38 :59، 60 البقرة
تعلق بالله
انوار العلوم جلد 23
221
تعلق بالله
62: بخاری کتاب فضائل اصحاب النبی صلی الله علیه وسلم باب قول النبي صلى الله
عليه وسلم سدوا الابواب (الخ)
63: كنز العمال جلد 3 صفحہ 372 مطبوعہ حلب 1970ء
64: مسلم كتاب التوبة باب في سعة رحمة الله تعالى (الخ)
256 :65 البقرة
66 بدرا اجنوری 1912ء صفحہ 6
67: مسلم كتاب التوبة باب في الحض على التوبة
77 :68: الانعام
69: ال عمران: 32 70: المائدة: 55
:71
37 :72 النساء
191 :73 البقرة
108 :74 النساء
75: ترمذى ابواب البر والصلة باب ماجاء في الشكر (الخ)
76: اسد الغابة جلد 3 صفحہ 157 مطبوعہ ریاض 1286ھ
77 :77: القصص
78 :78 القصص
39 :79 الحج
80: ابراهيم: 8 81: الانعام: 142، الاعراف: 32
82: مسلم كتاب البر والصلة باب فضل عيادة المريض
153 :183 عمران 84141 البقرة
12 :85 المائدة
86: ابو داؤد کتاب الادب باب في المطر
87: الشعراء: 4
223 :90 البقرة
88 89
149 :88 آل عمران
92: المائدة: 43
160 :91 ال عمران
93: آل عمران: 77
94: بخاری کتاب الصوم باب من صام رمضان ايمانًا واحتسابًا (الخ)
تعلق بالله
انوار العلوم جلد 23
95: قاز: راج ہنس، ایک قسم کی مرغابی
31:96 الروم
222
97: النساء: 2
98: يَوَدَاحَدُهُمْ لَو يُعَمَّرُ الْفَ سَنَةٍ (البقرة : 97)
62 :99 النحل
119 :100 الفتح
104 :101: الانعام
102: مسلم کتاب الایمان باب فی قوله عليه السلام نُوْرَانِي آرَاه (الخ)
73 :103 النحل
104: المعجم الكبير للطبراني جلد 8 صفحہ 91 مطبوعہ قاہرہ 1985ء
:105
:106
31 :107 الانبياء
انوار العلوم جلد 23
223
مشرقی افریقہ کے باشندوں کو دعوت اسلام
مشرقی افریقہ کے باشندوں کو
دعوتِ اسلام
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني