حُبّ
انوارالعلوم (جلد 23), حصہ 5
انوار العلوم جلد 23
201
تعلق بالله
کرتا چلا جاتا ہے اب جہاں طبعی طور پر اُس کے اندر یہ خواہش پائی جاتی ہے کہ میں ہمیشہ
زندہ رہوں وہاں اس کے اندر یہ خواہش بھی پائی جاتی ہے کہ میں ہمیشہ جو ان رہوں۔ یہ
نہیں چاہتا کہ میں بڑھا ہو جاؤں اور لوگ میرے منہ میں لقمے ڈالا کریں۔ گویا اُس کی
خواہش ہوتی ہے کہ میری مظہریت دنیا میں قائم رہے اور چونکہ انسان کی مظہریت اُس
کی اولاد کے ذریعہ ہی قائم رہ سکتی ہے اس لئے فطرتی طور پر ہر شخص اپنے بچوں سے محبت
رکھتا ہے۔
یہ پانچ چیزیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے بغیر سوچے سمجھے اور بغیر کسی دلیل کے
ماں باپ اپنی اولاد سے محبت کرتے ہیں اور یہ ایسے گہرے موجبات ہیں کہ انسان کی
فطرت میں مرکوز ہیں حتی کہ اُسے اِن کے بارہ میں سوچنے کی بھی ضرورت نہیں جس
طرح انسان کا اپنا جسم دماغ پر خود بخود اثر کرتا ہے یہ موجبات بھی اُس کے دماغ پر تصرف
کرتے ہیں حتی کہ وہ بغیر موجبات کو سوچنے کے مُوجَبُ کو محسوس کرتے لگتا ہے۔
شاید کوئی کہے کہ پہلی محبت تو بچہ کو ماں باپ کی ہوتی ہے آپ نے یہ کیوں کہا کہ
پہلی محبت ماں باپ کو بچہ کی ہوتی ہے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ انسانی نسل کو اگر اس اصول
پر مانا جائے کہ آدم و حوا سے نسل انسانی چلنی شروع ہوئی تو ماننا پڑے گا کہ پہلی محسوس محبت
آدم و حوا کو ہوئی کیونکہ آدم اول خواہ یکدم پیدا ہوا خواہ غیر محسوس دور سے گزر کر
محسوس دور میں داخل ہوا۔ اُس نے ماں باپ کی محبت کو نہیں دیکھا یا نہیں سمجھا لیکن اُس
نے اپنی اولاد کی محبت کو پہلی دفعہ دیکھا اور سمجھا اور یہی حق ہے۔ پس آدم و حوا کی پیدائش
کی تھیوری کو دیکھا جائے تو ماننا پڑے گا کہ پہلی محبت ماں باپ کی بچہ سے تھی پہلی محبت
بچہ کی ماں باپ سے نہیں تھی۔ یا یوں کہو کہ پہلے اس محبت کو محسوس کرنے والے ماں باپ
تھے بچے نہیں تھے۔ یوں تو لوگ ہمیشہ بحث کیا کرتے ہیں کہ پہلے انڈا تھا یا مرغی ؟ اور یہ
بحث ہمیشہ جاری رہے گی کہ پہلے آدم ہوا یا بچہ۔ لیکن بہر حال کوئی نہ کوئی تھیوری ماننی
پڑے گی۔ ڈارون کہتا ہے کہ نسل انسانی نے آہستہ آہستہ ارتقائی صورت اختیار کی ہے
پہلے وہ بعض جانوروں کی شکل میں تھا لیکن ارتقائی دور میں سے گزرتے گزرتے آخر وہ
انوار العلوم جلد 23
202
تعلق بالله
انسانی شکل میں نمودار ہوا۔ قرآن کریم اس تھیوری کو غلط قرار دیتا ہے لیکن بہر حال اگر
ڈارون کی تھیوری لو تب بھی پہلا وجود جو محسوس محبت کرنے والا تھا وہ ماں باپ کا ماننا
پڑے گا بچے کا نہیں اور اگر قرآن کریم کی تھیوری لو تب بھی ماں باپ کی محبت کو پہلی محبت
ماننا پڑے گا بچے کی محبت کو پہلی محبت نہیں ماننا پڑے گا۔ دینی لحاظ سے بھی یہی اصل ہے
کیونکہ خالق و مخلوق کے تعلق میں خالقیت کا تعلق مقدم ہے اور مخلوقیت کا تعلق ما بعد ۔ پس
ماننا پڑتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو جب اپنی محبت کے لئے پیدا کیا تو پہلے محبت اللہ تعالیٰ
کے دل میں آئی اور اس کے بعد مخلوق میں۔ جس طرح پہلے محبت ماں باپ کے دل میں
آتی ہے اور بعد میں بچہ میں جب وہ محسوس کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ چنانچہ ماں جنتے
ہی بچہ سے محبت کرتی ہے بلکہ جننے سے بھی پہلے ۔ لیکن بچہ کی ماں ولادت کے وقت فوت
ہو جائے تو وہ پالنے والی عورت ہی کو ماں سمجھنے لگتا ہے اور اصل ماں باپ کو بھول جاتا ہے۔
اس سوال کا جواب دینے کے بعد اب میں اُن موجبات کو لیتا ہوں جو ماں باپ
کے دل میں محبت پیدا کرنے والے ہیں لیکن جن کو وہ خود نہیں جانتے صرف ان کے نتیجہ
کو جانتے ہیں اور اُن کو انسان اور خدا تعالیٰ کے رشتہ پر چسپاں کرتے ہیں۔
(الف) پہلا موجب میں نے خالقیت کا بتایا ہے یہ ہمیں فطرتِ انسانی سے معلوم
ہوتا ہے۔ بچے گڑیاں بنانے کے شوقین ہوتے ہیں، مکان بنانے کے شوقین ہوتے ہیں
جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خالقیت کا ایک زبر دست تقاضا انسان و حیوان میں ہے اور پھر
وہ اپنی مخلوق سے طبعاً محبت کرتا ہے۔ پس یہ جذبہ سب سے پہلے ماں باپ کے دل میں بچہ
کی محبت پیدا کرتا ہے اور اس سے ہم یہ نتیجہ بھی نکال سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ جو اصل خالق
ہے اُس کی محبت اپنی مخلوق سے بہت زیادہ شدید ہونی چاہیے اور سچ پوچھو تو اس کی
موٹی مثال موجود ہے۔ ماں باپ کے جتنے قصور بچے کرتے ہیں وہ کب تک اُن کو معاف
کرتے ہیں۔ بعض دفعہ تو ایک بات نہ ماننے پر ہی اُنہیں عاق کر دیتے ہیں۔ بیسیوں واقعات
سننے میں آتے ہیں کہ ماں باپ نے اپنے بچوں کو عاق کر دیا اور جب پوچھا گیا کہ آپ
نے عاق کیوں کیا ہے تو اُنہوں نے جواب یہ دیا کہ ہم نے کہا تھا فلاں جگہ شادی کر لو مگر
انوار العلوم جلد 23
203
تعلق بالله
اُس نے ہماری بات نہ مانی اور فلاں جگہ شادی کر لی۔ اب کوئی اُن سے پوچھے کہ یہ بھی
کوئی عاق کرنے والی بات تھی۔ عمر اُس نے بسر کرنی تھی یا تم نے؟ مگر وہ برداشت نہیں
کر سکتے اور انہیں عاق کر دیتے ہیں۔ اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ کا یہ حال ہے کہ رات
دن دنیا کی چھاتی پر انسان گناہ کر رہا ہے اور خدا تعالیٰ کی بات کو رڈ کر رہا ہے مگر وہ ہے کہ
اول تو عذاب نہیں دیتا اور پھر باوجود جاننے کے کہ کل یہی شخص تو بہ توڑ دے گا اُس کی
تو بہ کو قبول کر لیتا ہے اور فرماتا ہے اگر کل اِس نے تو بہ توڑی تو دیکھا جائے گا آج تو یہ تو بہ
کر رہا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَ لَوْ يُؤَاخِذُ اللهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِمْ مَّا تَرَكَ عَلَيْهَا مِنْ
دَابَّةٍ وَلكِنْ يُؤَخِّرُهُمْ إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى 29 اگر اللہ تعالیٰ اُن لوگوں کو جو ظلم اور گناہ کرتے
ہیں پکڑنا چاہے تو انسان کیا حیوان بھی اس دنیا کے پر دہ پر نہ رہیں اور انسان کا نام و نشان
تک مٹا دیا جائے مگر وہ ٹلاتا جاتا ہے اور کہتا ہے معاف کر دو۔ کیا دنیا میں کوئی ماں باپ ہیں
سے ہر شخص
جو اپنے بچوں کو اتنا معاف کرتے ہوں۔ اپنے نفس پر غور کر کے دیکھ لو ہم میں سے ہر
خدا کی جس قدر نافرمانیاں کرتا ہے اور جس قدر ہزاروں ہزار قصور اُس سے سرزد ہوتے
ہیں کیا اس قدر نا فرمانیاں وہ اپنے ماں باپ کی کر سکتے ہیں ؟ وہ تو مار مار کر دھجیاں اُڑا دیں۔
(ب) دوسری وجہ ماں باپ کی محبت کی میں نے وحدت وجود بتائی ہے خدا تعالیٰ
کو انسان سے یہ تعلق تو نہیں لیکن وحدت مرکزیت کا تعلق ہے کیونکہ انسان اپنی ساری
طاقتیں اُس سے لیتا ہے۔ ماں باپ چھوٹے قد کے ہوں تو بچہ بعض دفعہ لمبے قد کا ہوتا
ہے۔ ماں باپ کی نظر کمزور ہو تو بچے کی نظر تیز ہوتی ہے۔ ماں باپ کند ذہن ہوں تو بچہ
بعض دفعہ بڑا ذہین ہوتا ہے۔ یا ماں باپ بہادر ہوں تو بچہ بزدل ہوتا ہے۔ غرض
ول
ہزاروں ہزار چیزیں ایسی ہیں کہ باوجود وحدت وجود کے بچے ماں باپ سے نہیں لیتے
لیکن خدا تعالیٰ کو انسان سے چونکہ وحدت مرکزیت کا تعلق ہے اور انسان کلی طور پر اپنی
طاقتیں اُسی سے لیتا ہے اس لئے کوئی چیز ایسی نہیں جو انسان کو خدا سے حاصل نہ ہو گویا
خدا تعالیٰ انجن ہے اور وہ گن اور یہ تعلق بھی بڑا گہرا ہوتا ہے۔
(ج) تیسری وجہ ماں باپ کی محبت کی اپنائیت ہے کہ یہ شے میری ہے۔ یہ
انوار العلوم جلد 23
204
تعلق بالله
تعلق بھی اللہ تعالیٰ کا انسان سے ماں باپ سے زیادہ ہے کیونکہ ان کا اپنائیت کا احساس ابتدا
کے لحاظ سے بھی محدود ہے اور انتہاء کے لحاظ سے بھی محدود ہے۔ ماں باپ کی اپنائیت کا
احساس اُس وقت ہوتا ہے جب بچہ رحم مادر میں آتا ہے اور جب وہ مر جاتا ہے تو یہ احساس
ختم ہو جاتا ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کا یہ احساس یا تعلق دونوں لحاظ سے غیر محدود ہے۔ میں
خواہ آج پیدا ہوا یا پچھلی صدی میں پیدا ہوا۔ خدا تعالیٰ ازل سے یہ جانتا تھا کہ میں اُس کا
ہوں اور ازل سے یہ جانتا ہے کہ میں مرنے کے بعد بھی اُسی کا ہوں پس ماں باپ کی
اپنائیت محدود دائرہ کے لئے ہے اور خدا تعالیٰ کی اپنائیت غیر محدود دائرہ کے لئے ہے۔
(د) چوتھی وجہ ماں باپ کی محبت کی بقائے ذات کا احساس ہے چونکہ اُنہوں نے
فنا ہونا ہے اس لئے وہ ایک ایسے وجود کو چاہتے ہیں جن میں اُن کا وجود زندہ رہے۔
خدا تعالی فنا سے پاک ہے مگر اس کا تعلق اس جہت سے بھی انسان سے ہے۔ ماں باپ کا
بقائے ذات کا تعلق زمانہ کے لحاظ سے ہوتا ہے۔ یعنی ماں باپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ
جب ہم مر جائیں گے تو اُس زمانہ میں یہ بچہ ہمارا قائم مقام ہو گا لیکن خدا تعالیٰ کا
بقائے ذات کا تعلق مقام کے لحاظ سے ہے یعنی چونکہ وہ وراء الوراء ہے وہ انسان کے ذریعہ
سے اپنے وجود کو دنیا میں زندہ رکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ میں صرف اپنے بندے کے
ذریعہ دنیا میں ظاہر ہو سکتا ہوں اگر حضرت موسیٰ علیہ السلام دنیا میں نہ آئے ہوتے تو ان
کی قوم خدا تعالیٰ کو نہیں دیکھ سکتی تھی۔ اگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام دنیا میں نہ آئے
ہوتے تو اُن کی قوم خدا تعالیٰ کو نہیں دیکھ سکتی تھی۔ اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
دنیا میں نہ آئے ہوتے تو اُن کی قوم خدا تعالیٰ کو نہیں دیکھ سکتی تھی۔ اسی طرح بڑے
بڑے اولیاء جو اُمت محمدیہ میں آئے اگر وہ نہ آئے ہوتے تو اُس زمانہ کے لوگ خدا تعالیٰ کو
نہیں دیکھ سکتے تھے۔ اسی طرح اس زمانہ میں اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نہ آتے تو
دنیا خدا تعالیٰ کو نہیں دیکھ سکتی تھی۔ پس ماں باپ کو مد نظر رکھتے ہوئے بقائے ذات کا
تعلق وقت کے لحاظ سے ہے اور خدا تعالیٰ کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کا بقائے ذات کا مقام
کے لحاظ سے ہے۔ خدا اِس مجلس میں اِن آنکھوں سے نظر نہیں آ رہا لیکن اُس کے
انوار العلوم جلد 23
205
تعلق بالله
بندے نظر آرہے ہیں جو اُس کے وجود کو دنیا میں زندہ رکھے ہوئے ہیں اور در حقیقت یہی
قسم بقائے ذات کی اصل بقاء ہے۔ وہ بقاء ایک شکی سی چیز ہے اور یہ بقاء ایک یقینی اور قطعی
چیز ہے۔ آخر سوچنا چاہیے کہ جسمانی بیٹا ماں باپ کی بقاء کا کس طرح موجب بنتا ہے۔ وہ
صرف ورثہ لیتا ہے اس کے سوا والدین کی حیات کا وہ اور کیا موجب ہوتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ
کے نیک بندے خدا تعالیٰ کے وجود کو دنیا میں زندہ کرتے اور زندہ رکھتے ہیں اور جسمانی
بیٹوں کے مقابلہ میں خدا تعالیٰ سے اُن کی محبت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ چنانچہ دیکھ لو بقائے
ذات کی خواہش رکھنے والے ماں باپ کی یہ حالت ہوتی ہے کہ وہ بعض دفعہ محتاج بھی
ہوتے ہیں تو بچہ اُن کی مدد نہیں کرتا۔ وہ اپنے ماں باپ کا وفادار ہونے کی بجائے اپنی اولاد
کا زیادہ وفادار ہوتا ہے لیکن وفادار روحانی بیٹے کی یہ حالت ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ نے
ابراہیم کو خواب میں دکھایا کہ وہ اپنے بیٹے کو ذبح کر رہے ہیں تو ابراہیم جو اپنی اولاد کے
ذریعہ جسمانی بقاء کا محتاج تھا وہ اس خواب کے آتے ہی اپنے بیٹے کو قربان کرنے کے لئے
تیار ہو گیا اور اُس نے کہا جب میرا خدا مجھ سے یہ قربانی چاہتا ہے تو میں اپنا قدم پیچھے کیوں
ہٹاؤں۔ پس وفادار جسمانی بیٹے اور وفادار روحانی بیٹے میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔
جس طرح ابراہیم خدا نما تھا کوئی بیٹا بھی باپ نما نہیں ہو سکتا۔
۱۴
(ھ) پانچویں وجہ یہ ہوتی ہے کہ انسان اپنے لئے علاوہ جسمانی حیات کے
روحانی حیات بھی چاہتا ہے۔ سب سے زیادہ موقع تربیت کا اُسے اپنی اولاد کے متعلق ملتا ہے
اور وہ چاہتا ہے کہ میرے اخلاق کا مظاہرہ ہوتا رہے چنانچہ دیکھ لو والدین ہمیشہ یہ خواہش
ظاہر کرتے ہیں کہ ہماری فلاں فلاں خوبیاں ہماری اولاد ظاہر کرے یا ہمارے فلاں
مطمح نظر اُس کے ذریعہ سے پورے ہوں لیکن عملاً کم ہوتا ہے۔ پھر بھی ایسی خواہش کے
پورا ہونے کا وجو د اولاد ہی ہو سکتی ہے اس لئے وہ اُن سے محبت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا بھی
انسان اس رنگ میں مظہر ہوتا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
متعلق فرماتا ہے اِنَّا اَرْسَلْتُكَ شَاهِدًا وَ مُبَشِّرًا وَ نَذِيرًا لِتُؤْمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَتُعَزِّرُوهُ وَ
تُوَقِّرُوهُ وَ تُسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا - إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ
انوار العلوم جلد 23
206
تعلق بالله
فَوْقَ أَيْدِيهِمْ 100 اس آیت میں بتایا گیا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا کے
لئے بطور گواہ ہیں اور گواہ کے ذریعہ ہمیشہ فریق مقدمہ کی سچائی ظاہر ہوتی ہے۔ پس آپ
کو گواہ قرار دینے کے معنی یہ ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود سے
خدا تعالیٰ کی سچائی ثابت ہوتی ہے اور آپؐ کی ذات سے خدا تعالیٰ کا وجود ثابت ہوتا ہے
اس لئے آپ کی بیعت خدا کی بیعت ہے۔ پھر فرماتا ہے یہی نہیں بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کا ہاتھ بھی خدا کا ہاتھ ہے اس لئے کہ یہ ہاتھ مجھے دکھا رہا ہے اور چونکہ یہ میرا
چہرہ دکھا رہا ہے اِس لئے اُس کا ہاتھ میرا ہاتھ ہے۔ گویا پہلی آیت يَدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ کی
دلیل کے طور پر بیان کی گئی ہے یعنی چونکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے
مظہر کامل ہیں اور آپ کے ذریعہ خدا تعالیٰ کا وجود اس دنیا میں ظاہر ہو رہا ہے اس لئے
آپ کی بیعت خدا کی بیعت اور آپؐ کا ہاتھ خدا کا ہاتھ ہے۔ اسی طرح اعلیٰ مومنوں کی
نسبت فرماتا ہے کہ میں اُن کے ہاتھ ہو جاتا ہوں، پاؤں ہو جاتا ہوں، زبان ہو جاتا ہوں
یعنی وہ میری صفات کو دنیا میں ظاہر کرنے والے ہوتے ہیں۔
خلاصہ یہ کہ اولاد سے جن امور کی بناء پر محبت کی جاتی ہے وہ سب کے سب
خدا تعالیٰ میں پائے جاتے ہیں اس لئے وہ لازماً اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے۔ بعض سے
عام جیسا کہ ہر ماں باپ اپنے ہر قسم کے بچے سے پیار کرتے ہیں اور بعض سے خاص۔ حبیبا
کہ ماں باپ اُن بچوں سے جن میں زیادہ اوصاف جمع ہو جائیں دوسرے بچوں سے زیادہ
محبت کرتے ہیں۔
یہ ایک ضمنی حصہ ہے اور در حقیقت الگ باب ہے اس امر کے متعلق کہ
خدا تعالیٰ کو اپنے بندوں سے کیوں اور کس قسم کی محبت ہوتی ہے مگر چونکہ میں محبت کا
فلسفہ بیان کر رہا تھا یہ بھی درمیان میں آگیا۔
(2) دوسرا موجب محبت کا احسان ہوتا ہے اس جذبہ کے ماتحت بچہ ماں باپ کی
سے محبت کرتا ہے (ماں باپ کی محبت اس کے بر خلاف فطرتی ہوتی ہے جیسا کہ اوپر بتایا گیا
ہے) کیونکہ ماں باپ اُس کے اخراجات برداشت کرتے اور اُس کے لئے ہر رنگ میں
انوار العلوم جلد 23
207
تعلق بالله
اپنے نفس پر تکالیف وارد کرتے ہیں۔ شاگر داستاد سے محبت کرتا ہے کیونکہ وہ اُسے سکھاتا
اور تعلیم دیتا ہے۔ محتاج محسن سے محبت کرتا ہے کیونکہ وہ اُس کی ضرورت کو پورا کرنے
والا ہوتا ہے۔ مرید شیخ سے محبت کرتا ہے کیونکہ وہ اُسے روحانی تعلیم دیتا ہے۔ یہ وجہ بھی
اللہ تعالیٰ میں بدرجہ اتم پائی جاتی ہے اور قرآن کریم نے اس وجہ کی طرف خاص طور پر
توجہ بھی دلائی ہے چنانچہ قرآن کریم میں بار بار اس امر کا ذکر کیا گیا ہے کہ اللہ ربّ ہے،
رحمن ہے، رحیم ہے ، ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ ہے ، غفور ہے، ستار ہے، جبار ہے ، وارث ہے،
حفیظ ہے، بصیر ہے ، رزاق ہے، سمیع ہے، مجیب الدعا ہے۔ یہ صفات بتا کر اللہ تعالیٰ نے
توجہ دلائی ہے کہ تم ان صفاتِ الہیہ پر غور کرو اور سوچو کہ اللہ تعالیٰ نے تم پر کس قدر
احسانات کئے ہیں اور یہ تو صرف چند نام بطور مثال میں نے لئے ہیں ورنہ بہت سے نام اللہ تعالیٰ
نے بتائے ہیں جو اُس کی صفاتِ حسنہ پر دلالت کرتے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کا
ہاتھ نظر نہیں آتا اور ماں باپ، استاد، محسن اور پیر کا ہاتھ نظر آ جاتا ہے۔ بندوں کے
احسانات ظاہر ہوتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے احسانات پوشیدہ ہوتے ہیں اور در حقیقت ان
احسانات کو پوشیدہ رکھنا ہی ضروری ہوتا ہے کیونکہ اس احسان مندی کا بڑا بدلہ مقرر ہے
جو انسانوں کی احسان مندی کا نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت کا بدلہ زیادہ ملتا ہے
اور شیخ اور پیر کی محبت کا بدلہ اتنا نہیں ملتا۔ جو چیز ظاہر ہو وہ چونکہ طبعی ہو جاتی ہے اور مزید
بدلہ کا راستہ بند کر دیتی ہے اس وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اپنے احسانات کو مخفی رکھا ہے۔ اب
یہ انسان کا کام ہے کہ وہ اُس کے احسانات کو تلاش کر کر کے اپنی محبت کو بڑھائے اور
استوار کرلے۔
(3) تیسری وجہ محبت کی حسن ہے۔ اِس کے مظہر میاں بیوی، عمدہ نظارے،
عمدہ آواز، عمدہ قاعدے اور قانون وغیرہ ہوتے ہیں۔ یہ درجہ مادی محبت کے لحاظ سے
احسان والی محبت سے ادنی ہے۔ احسان والی محبت کا درجہ مادی لحاظ سے حسن والی محبت سے
اعلیٰ ہے کیونکہ احسان والی محبت میں اخلاق کا دخل ہوتا ہے اور حسن کی محبت میں صرف
طبعی میلانات بلکہ پس پردہ لذاتِ جسمانی کا حصول اس کا موجب ہوتا ہے۔ اِسی وجہ سے
انوار العلوم جلد 23
208
تعلق بالله
درجه
ماں باپ کی محبت بیوی کی محبت سے زیادہ اعلیٰ سمجھی جاتی ہے کیونکہ اول الذکر کی بنیاد
اخلاق پر اور ثانی الذکر کی لذات جسمانی پر ہوتی ہے۔ لیکن روحانی محبتوں میں یہ بات
اُلٹ جاتی ہے مثلاً خداتعالیٰ کی محبت کا موجب احسان کی یاد ہو تو یہ محبت درجہ کے لحاظ سے
ادنی سمجھی جائے گی لیکن حسن باری محبت کا موجب ہو تو یہ محبت اعلیٰ سمجھی جائے گی گویا
دنیا کی محبتوں اور خدا تعالیٰ کی محبت میں یہ فرق ہے کہ دُنیوی محبت میں حسن والی محبت کا
رجہ احسان والی محبت کے درجہ سے کم ہے کیونکہ احسان کی محبت میں اخلاق کا دخل ہے
اور حسن کی محبت میں صرف طبعی میلان کا بلکہ پس پردہ لذت جسمانی کے حصول کی
خواہش کا۔ لیکن روحانی محبت میں حقیقت اُلٹ جاتی ہے اور احسان کی وجہ سے جو محبت ہو
وہ حسن کی وجہ سے محبت سے ادنی سمجھی جاتی ہے۔ انسان میں حسن پہلے نظر آتا ہے اور
احسان بعد میں ۔ گویا حسن ظاہر ہے اور احسان مخفی اور اس وجہ سے احسان حسن سے اعلیٰ
مقام پر ہے۔ ۔ مگر اللہ تعالیٰ کی ذات کے لحاظ سے احسان پہلے نظر آتا ہے اور حسن بعد
میں۔ یعنی حسن الہی، احسان الہی سے زیادہ مخفی ہے۔ اسی کی طرف اللہ تعالیٰ اس آیت
میں اشارہ فرماتا ہے کہ لا تُدْرِكْهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ وَهُ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ 101
تمہاری آنکھیں اُس کو نہیں دیکھ سکتیں کیونکہ وہ لطیف ہستی ہے لیکن وہ خود چل کر
تمہارے پاس آ جاتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ تمہارے دل میں اُس کی محبت کی تپیش پائی
جاتی ہے اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک دفعہ ایک صحابی نے پوچھا کہ
يَا رَسُول اللہ ! کیا آپ نے کبھی خدا کو بھی دیکھا ہے؟ آپ نے فرمایا نور آنی آراہ 102 وہ تو
ایک نور ہے اُس کو کس طرح دیکھا جا سکتا ہے یعنی خدا تعالیٰ کی رؤیت جسمانی نہیں ہوتی۔
پس حسن الہی ایک نئی حس سے نظر آتا ہے جو محبت میں ترقی کرتے کرتے انسانوں کو
حاصل ہوتی ہے لیکن اس کے بر خلاف انسانی حسن سب سے پہلے نظر آنے والی شے ہے
اور اس کے دیکھنے کے لئے کسی محنت کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن احسان بعد میں نظر آتا
ہے اور اس کے لئے عقل اور فکر سے کام لینا پڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے پانی دیا ہے ، روٹی دی
ہے، ہوادی ہے، سورج دیا ہے، چاند دیا ہے ، سیارے اور ستارے دیئے ہیں، زمین بنائی ہے،
انوار العلوم جلد 23
209
تعلق بالله
آسمان بنایا ہے یہ سب اُس کے احسانات ہیں جو بالکل ظاہر ہیں لیکن ( حسن الہی ایک مخفی
چیز ہے جس کے لئے جہاد کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے خدا کے معاملہ میں حسن کا مقام زیادہ بلند
ہے اور یہ حسن الٰہی ظاہری آنکھوں سے نہیں بلکہ ایک نئی حس سے نظر آتا ہے جو
احسان کے بعد آہستہ آہستہ ترقی پاتی ہے اور محبت کے اعلیٰ مدارج میں سے ہے اور احسان
کی محبت سے بہت بالا ہے کیونکہ اس کے لئے آنکھیں بھی پیدا کرنی پڑتی ہیں اُس سے
بہت اعلیٰ آنکھیں جو احسان دیکھنے کے لئے ضروری ہیں۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ محبت کے
نہایت اعلیٰ مقام پر پہنچ کر یہ حسن نشو و نما پاتا ہے اور قلب کی ایک نئی طاقت خدا تعالیٰ
کے حسن کو دیکھنے اور چھونے پر قادر ہو جاتی ہے جو ہر انسان کو نہیں مل سکتی) اسی کا ایک
حصہ کانوں سے حسن کو معلوم کرنے کا ہے جو الہام کے ذریعہ سے انسان کو موہبت کے
رنگ میں عطا ہوتا ہے۔ انسان چاہتا ہے کہ جس کے ساتھ اُسے محبت ہے اُس کی آواز بھی
سنے تا کہ اُس کے کان بھی اپنے محبوب کی آواز سے لطف اندوز ہوں اور یہی خواہش
اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت کرنے والوں کے دلوں میں بھی پائی جاتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ
خدا تعالیٰ کی شیریں آواز اُن کے کان میں آئے اور وہ اپنے محبوب سے راز و نیاز کی باتیں
کریں لیکن ظاہر ۔ ظاہر ہے کہ ہمارے یہ جسمانی کان خدا تعالیٰ کی آواز کو نہیں سن سکتے۔ وہ تبھی
سنتے ہیں جب ایک نئی طاقت ہمارے اندر پیدا ہو جاتی ہے۔ دنیا میں تو جس طرح حسن ان
مادی آنکھوں سے دکھائی دے سکتا ہے اسی طرح محبوب کی آواز بھی ہمارے یہ مادی کان
شن لیتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے معاملہ میں جس طرح حسن الہی ایک نئی جس سے نظر آتا
ہے اسی طرح حسن آواز کے لئے نئے کان پیدا کرنے پڑتے ہیں جو گویا احسان کی قدر کے
بعد ایک موہبت کے رنگ میں عطا ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے معاملہ میں
حسن کی وجہ سے محبت کا مقام زیادہ بلند ہے اور احسان کی وجہ سے محبت کا مقام اُس سے
نیچے ہے۔
چوتھا ذریعہ محبت کا اقتضائے حاجات و رفع شہوات ہے۔ جیسے میاں بیوی کی
محبت ہے یا مال کی محبت بھی اسی قسم کی ہے لیکن ظاہر ہے کہ عورت اور مرد
انوار العلوم جلد 23
210
تعلق بالله
ایک دوسرے کی بہت ہی تھوڑی ضرورتیں پوری کرتے ہیں اور پھر جو ضرورتیں پوری
کرتے ہیں اُن کے تمام سامان خداتعالیٰ کے پیدا کر دہ ہوتے ہیں۔ پس قضائے حاجات کے
لحاظ سے بھی اللہ تعالیٰ ہی سب سے زیادہ محبت کا مستحق ہے کیونکہ وہی سب سے زیادہ اپنے
بندوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے والا ہے۔
پانچواں ذریعہ محبت کا رفاقت و مصاحبت ہے۔ اس کی مثال دوستوں کی محبت اور
میاں بیوی کی محبت ہے۔ بیویاں نہ سب کی حسین ہو سکتی ہیں نہ ہمیشہ حسین رہ سکتی ہیں۔
خوبصورت سے خوبصورت بیوی بھی ہو تو بعض دفعہ بیماریوں کی وجہ سے وہ نہایت
بد صورت ہو جاتی ہے مگر یہ نہیں ہوتا کہ بیوی بدصورت ہو جائے تو خاوند اُسے چھوڑ
دے۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ گو ابتدا میں اکثر میاں بیوی ایک دوسرے سے
اقتضائے حاجات اور حسن کی وجہ سے محبت کرتے ہیں یعنی وہ ایک دوسرے کو اچھے لگتے
ہیں اور ایک دوسرے کے کام آتے ہیں اور ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں اس لئے وہ آپس
میں محبت رکھتے ہیں لیکن بعد میں حسن اور شہوت ، رفاقت اور مصاحبت کی محبت سے بدل
جاتے ہیں اور حسن بھول جاتا ہے گویا چونکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہتے
ہیں اور ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں اس لئے اُن کی محبت ایک نیا چولہ
بدلتی ہے جو بڑھاپے تک قائم رہتی ہے۔ اُس وقت وہ عورت جس پر وہ کسی زمانہ میں اُس
کے حسن کی وجہ سے جان چھڑک رہا تھا اپنے سارے حسن کو کھو بیٹھتی ہے مگر مرداس
سے پھر بھی محبت کر رہا ہوتا ہے۔ اگر اُس عورت کی کوئی تصویر کھینچ کر دوسرے کے پاس
لے جائے اور کہے بتاؤ کیا تم اس عورت سے محبت کر سکتے ہو ؟ تو وہ دیکھتے ہی کہے گا کہ
کیا تم مجھے احمق سمجھتے ہو کیا یہ اس قابل ہے کہ اس کے ساتھ محبت کی جائے۔ اس کی
بھویں لٹکی ہوئی ہیں، ہوئی ہیں، چہرہ سوکھا ہوا ہے، دانت کوئی ہے نہیں، کمر کبڑی ہو چکی ہے اور تم
کہتے ہو کہ میں اس کے ساتھ محبت کروں لیکن اُس کا خاوند اب بھی اُس پر جان دیتا ہے
کیونکہ اُس کی حسن اور قضائے حاجت والی محبت رفاقت اور مصاحبت کی محبت سے بدل
چکی ہوتی ہے۔ اس رفاقت اور مصاحبت کو لو تو یہ بھی خدا تعالیٰ میں سب سے زیادہ پائی
انوار العلوم جلد 23
211
تعلق بالله
جاتی ہے۔ اسی کی طرف قرآن کریم میں اِن الفاظ میں اشارہ پایا جاتا ہے کہ وَ اللهُ جَعَلَ
لَكُم مِّنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْوَاجًا 103 یعنی تمہاری محبتیں شکلوں کی وجہ سے نہیں بلکہ اس وجہ سے
ہیں کہ خدا تعالیٰ نے تمہیں آپس میں اس طرح سمو دیا ہے کہ تمہیں شکلیں یاد ہی نہیں
رہیں بلکہ تم ایک دوسرے کا حصہ ہو گئے ہو اور جیسا کہ میں نے بتایا ہے سو میں اسی میاں
بیوی جن کی زندگی آرام سے گزرتی ہے اور وہ آپس میں محبت کرتے ہیں۔ اُن کی زندگی
اسی رفاقت اور مصاحبت کی وجہ سے اچھی ہوتی ہے۔ اگر حسن اور قضائے حاجت کا سوال
ہوتا تو شاید وہ اس طرح محبت نہ کر سکتے۔
(6) کبھی محبوبوں کا اجتماع کرنے والے سے بھی محبت ہوتی ہے۔ جیسے بعض
لوگ بعض خاص کلبوں سے محبت رکھتے ہیں کیونکہ وہاں ایسے لوگ اکٹھے ہوتے ہیں جن
سے اُنہیں لگاؤ ہوتا ہے۔ بعض خاص قسم کی سوسائٹیوں کو پسند کرتے ہیں کیونکہ وہاں
ایسے لوگ آتے ہیں جن سے مل کر انہیں حظ اور سرور حاصل ہوتا ہے۔ وطن کی محبت
بھی اسی وجہ سے ہوتی ہے کہ وہاں اُن سے تعلقاتِ محبت رکھنے والے لوگ زیادہ پائے
جاتے ہیں۔ اسی طرح شہروں اور محلوں کی محبت کی وجہ بھی یہی ہوتی ہے کہ انسان کہتا ہے
اس محلہ میں میر اچا اور ماموں یا دوسرے رشتہ دار موجود ہیں۔ جب کسی شخص کو وطن
سے باہر بھیجوایا جائے تو چونکہ وہ جگہ ایسی ہوتی ہے جو اُس کے محبوبوں کو جمع نہیں کرتی اس
لئے اس کی طبیعت میں بے چینی رہتی ہے۔ پھر جس طرح بعض خاص کلبیں، مجالس ، شہر
اور محلے مختلف محبتوں کو یکجا کرنے کی وجہ سے انسان کو محبوب ہوتے ہیں اسی قسم کی محبت
بعض رشتہ داروں سے بھی ہوتی ہے اور انسان کہتا ہے فلاں سے مجھے بڑی محبت ہے کیونکہ
وہ میرے چا کا بھی بیٹا ہے اور میری خالہ کا بھی بیٹا ہے تو دور شتے اُس میں بھی ہو گئے ہیں۔
کئی خاوند اپنی بیویوں سے اِس لئے محبت کرتے جاتے ہیں کہ اُن سے نیک اولاد اُنہیں
حاصل ہوئی ہوتی ہے۔ غرض دنیا میں یہ ایک عام نظارہ نظر آتا ہے کہ محبوبوں کا اجتماع
کرنے والے سے انسان کو محبت ہوتی ہے۔ اس نقطہ نگاہ سے بھی اگر غور کیا جائے تو معلوم
ہو گا کہ اللہ تعالیٰ اس محبت کا بھی مرکز ہے کیونکہ جو اچھا آدمی ہو گا وہ لازماً خدا سے بھی
انوار العلوم جلد 23
212
تعلق بالله
تعلق رکھتا ہو گا۔ اس لئے خدا سے تعلق رکھ کر ہر اچھے آدمی سے تعلق پیدا ہو سکتا ہے۔
اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے کسی کو محبت ہے تو وہ بھی خدا کے پاس
ہیں۔ اگر حضرت عیسی علیہ السلام کی ذات سے کسی کو محبت ہے تو وہ بھی خدا کے پاس
ہیں۔ اگر حضرت موسیٰ علیہ السلام کی ذات سے کسی کو محبت ہے تو وہ بھی خدا کے پاس
ہیں۔ غرض جتنے حسین اور قابل محبت وجود خدا تعالیٰ میں جمع ہوتے ہیں اور کہیں جمع نہیں
ہوتے۔ اُس کی جنت میں تمام نیک جمع ہو جاتے ہیں اور تمام محب اور محبوب اُس کی طاقت
سے محب اور محبوب بنتے ہیں۔ پس اس نقطہ نگاہ سے بھی خدا تعالیٰ کا وجو د ہی اِس قابل ہے
کہ اُس کے ساتھ محبت کی جائے اور اسی امر پر غور کرنے سے انسان اللہ تعالیٰ سے محبت
بڑھا سکتا ہے۔
(7) طویل تعلق اور آئندہ ترقیات کی وابستگی کے احساس سے بھی محبت پیدا
ہوتی ہے۔ بادشاہوں سے یا وطن سے یا سیاسی اور مذہبی پارٹیوں سے اسی جہت سے محبت
ہوتی ہے۔ بعض لوگ جو سینکڑوں سال سے حنفی چلے آ رہے ہیں اُنہیں طبعی طور پر
حنفیوں سے ہی محبت ہوتی ہے اور بعض دفعہ وہ بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ ہمارا خاندان تو
سات پشت سے حنفی ہے یا ہمارا خاندان سات پشت سے وہابی ہے۔ اسی طرح وہ سیاسی پارٹیاں
جو ایک لمبے عرصہ تک بر سر اقتدار رہتی ہیں اُن کے ساتھ بھی لوگوں کو محبت ہوتی ہے
اور وہ سمجھتے ہیں کہ فلاں بڑی مضبوط پارٹی ہے۔ اگر ہم اُس پارٹی کے ساتھ تعلق پیدا
کریں گے تو ہمیں فائدہ ہوگا۔ غرض سابق لمبا تعلق یا آئندہ کے لمبے تعلق کی امید بھی
انسان کے دل میں محبت پیدا کر دیتی ہے عادات سے محبت بھی اسی وجہ سے ہوتی ہے کہ
اُن کے ساتھ ایک لمبا تعلق رہ چکا ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کے لحاظ سے یہ وجہ بھی بڑی قومی ہے کیونکہ آئندہ ترقیات جتنی اُس
سے وابستہ ہو سکتی ہیں اور کسی سے نہیں اور طویل تعلق زمانہ سابق یا مستقبل کے لحاظ سے
بھی جتنا اُس سے ہے اور کسی سے نہیں۔
(8) آٹھویں وجہ محبت کی سکون کا حاصل ہونا ہوتا ہے لیکن ساتھ ہی سکون سے