نبوت کے متعلق دوسری آیات
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
295
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
تم میں سے کسی بالغ مرد کے باپ نہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور آئندہ ان کے بعد
کوئی نبی نہیں آسکتا تو یہ آیت بالکل بے معنی ہو جاتی ہے اور سیاق و سباق سے اس کا کوئی
تعلق نہیں رہتا اور کفار کا وہ اعتراض جس کا سورہ کوثر میں ذکر کیا گیا ہے پختہ ہو جاتا ہے
اور اس کا کوئی جواب مسلمانوں کے پاس باقی نہیں رہتا۔
نبوت کے متعلق دوسری آیات اسی سلسلہ میں ہم قرآن شریف کی مندرجہ ذیل آیات بھی پیش کرتے ہیں:
(1) سورہ حج میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اللهُ يَصْطَفِي مِنَ الْمَلَكَةِ رُسُلًا وَمِنَ النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ
سَمِيعٌ بَصِيرٌ - 132 اللہ تعالیٰ فرشتوں ) اور انسانوں میں سے کچھ افراد کو رسول بنانے کے
لئے چن لیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ یقین دعاؤں کو سنتا اور حالات کو دیکھتا ہے۔ اس آیت سے پہلے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مخاطبین کا ذکر ہے۔ آپ سے پہلے لوگوں کا ذکر نہیں
ہے اور اس آیت کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ ملائکہ میں سے اور انسانوں میں سے رسول
چنتا ہے اور چلتا رہے گا۔ یقیناً اللہ تعالیٰ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔ اِس آیت سے صاف
ظاہر ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں یعنی آپ کے زمانہ نبوت میں
اور انسان بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے رسول کا نام پانے والے کھڑے ہوں گے۔
(2) سورہ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو دُعا سکھائی ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ - 13 یا اللہ تو ہمیں سیدھا رستہ د رستہ دکھا اُن لوگوں کا
رستہ جن پر تیرے انعام ہوتے ہیں۔ یہ دُعا پانچ وقت فرضاً اور اس کے علاوہ کئی اور وقت
نفلاً مسلمان پڑھتے ہیں۔ یہ منعم علیہ گروہ کا رستہ کیا ہے؟ قرآن کریم نے خود اس کی
تشریح فرمائی ہے۔ وَ لَهَدَيْنَهُمْ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا - 134 اگر مسلمان رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے فیصلوں پر عمل کریں اور بشاشت کے ساتھ ان کی فرمانبرداری کریں تو ہم
ان کو صراط مستقیم کی ہدایت دیں گے۔ پھر اس صراطِ مستقیم کی طرف ہدایت دینے کا
طریقہ یہ بیان کیا ہے وَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ
النَّبِيِّنَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا - ذَلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللَّهِ
انوار العلوم جلد 23
296
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
وَ كَفَى بِاللهِ عَلِيمًا - 135 اور جو شخص بھی اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی اطاعت کرے ۔ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِيْنَ اَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ تو وہ اُن لوگوں کے گروہ
میں شامل کئے جائیں گے جن پر خدا تعالیٰ نے انعام کیا ہے۔ یعنی نبیوں کے گروہ میں اور
صدیقوں کے گروہ اور شہیدوں کے گروہ میں اور صالحین کے گروہ میں۔ اور یہ لوگ
سب سے بہتر ساتھی ہیں۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک فضل ہے اور اللہ تعالیٰ تمام
اُمور کو بہتر سے بہتر جانتا ہے۔
اس آیت میں صاف بتایا گیا ہے کہ منعم علیہ گروہ کا رستہ وہ رستہ ہے جس پر چل
کر انسان نبیوں میں اور صدیقوں میں اور شہیدوں اور صلحاء میں شامل ہوتا ہے۔
بعض لوگ اس جگہ یہ کہہ دیتے ہیں کہ یہاں " مع " کا لفظ ہے اور معنی یہ ہیں کہ یہ لوگ
منعم علیہ گروہ کے ساتھ ہوں گے۔ خود منعم علیہ گروہ میں شامل نہیں ہوں گے۔ حالانکہ
اس آیت کے یہ معنی ہو ہی نہیں سکتے کیونکہ اس صورت میں اس آیت کے یہ معنی بن
جائیں گے کہ لوگ منعم علیہ گروہ کے ساتھ ہوں گے لیکن اس گروہ میں شامل نہیں ہوں
گے یعنی نبیوں کے ساتھ ہوں گے لیکن نبیوں میں شامل نہیں ہوں گے۔ صدیقوں کے
ساتھ ہوں گے مگر صدیقوں میں شامل نہیں ہوں گے۔ شہیدوں کے ساتھ ہوں گے
لیکن شہیدوں میں شامل نہیں ہوں گے اور صالحین کے ساتھ ہوں گے لیکن صالحین میں
شامل نہیں ہوں گے۔ گویا ان معنوں کی رُو سے اُمتِ محمد یہ صرف نبوت سے ہی محروم
نہیں ہوئی بلکہ صدیقیت سے بھی محروم ہو گئی اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو
فرمایا تھا کہ ابو بکر صدیق ہے وہ نعوذ باللہ غلط ہے اور شہداء کے درجہ سے بھی محروم ہو
گئی۔ قرآن کریم میں جو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ صحابہ رضی اللہ عنہم شہداء کے مقام پر
ہیں وہ بھی غلط ہے ( شُهَدَاء عَلَى النَّاسِ (136) اور صالحین میں بھی اِس اُمت کا کوئی آدمی
داخل نہیں ہوتا۔ اور یہ جو خیال ہے کہ اُمتِ محمدیہ میں بہت سے صلحاء گزرے ہیں، یہ
بھی بالکل غلط ہے۔ کیا کوئی عقلمند آدمی جس کو قرآن اور حدیث پر عبور ہو ان معنوں کو
مان سکتا ہے ؟ ” مع “ کے معنی خالی ساتھ کے نہیں ہوتے۔ ” مع “ کے معنی شمولیت کے بھی
انوار العلوم جلد 23
297
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
ہوتے ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم میں مومنوں کو دُعا سکھلائی گئی ہے۔ تَوَفَّنَا مَعَ
الْأَبْرَارِ - 137 اے اللہ ! ہم کو ابرار کے ساتھ موت دے۔ اور ہر مسلمان اس کے یہی
معنی کرتا ہے کہ اے اللہ ! مجھے ابرار میں شامل کر کے موت دے۔ یہ معنی کوئی نہیں کرتا
کہ یا اللہ ! جس دن کوئی نیک آدمی مرے اُسی دن میں بھی مر جاؤں۔
اسی طرح قرآن کریم میں ہے اِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ وَلَنْ
تَجِدَ لَهُمْ نَصِيرًا إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا وَ أَصْلَحُوا وَاعْتَصَمُوا بِاللَّهِ وَ اخْلَصُوا دِينَهُمْ لِلَّهِ فَأُولَئِكَ
مَعَ الْمُؤْمِنِينَ وَسَوْفَ يُؤْتِ اللهُ الْمُؤْمِنِينَ اَجْرًا عَظِيمًا۔ 138 یعنی منافق جہنم کے سب
سے نچلے درجہ میں ہوں گے اور تو کسی کو ان کا لو ان کا مدد گار نہ دیکھے گا۔ ہاں جو توبہ کرے اور
اصلاح کرے اور خدا تعالیٰ کی تعلیم کو مضبوطی سے پکڑے اور خدا تعالیٰ کے لئے اپنی
اطاعت مخصوص کر دے تو وہ مومنوں میں شامل کئے جائیں گے اور اللہ تعالیٰ جلد
مؤمنوں کو بہت بڑا اجر دے گا۔ اس جگہ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ کے الفاظ ہیں مگر مَعَ۔ مِنْ کے
معنوں میں استعمال ہوا ہے۔
وو
اسی طرح سورہ حجر میں آیا ہے مَا لَكَ اَلَّا تَكُونَ مَعَ السَّجِدِينَ - 139 اے ابلیس !
کیوں تو سجدہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں ہوا مگر سورہ اعراف میں ہے لَمْ يَكُنْ مِنَ
السَّجِدِينَ 140 ابلیس سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ تھا۔ پس ” مع “ قرآن کریم میں
مِنْ“ کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے اور قرآن کریم کی مشہور لغت مفردات
القرآن“ مصنفه امام راغب میں بھی لکھا ہے "وَ قَوْلُهُ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِيْنَ أَيْ
اجْعَلْنَا فِي زُمْرَتِهِمْ إِشَارَةً إِلَى قَوْلِهِ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهِ عَلَيْهِمْ 141
یعنی فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ میں مَعَ کے یہ معنی ہیں کہ ہم کو زمرة الشاہدین میں داخل
فرما۔ جس طرح کہ آیت فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ میں ”مع“ کے معنی یہ ہیں کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنے والے منعم علیہم کے زمرہ میں شامل ہوں گے۔
نیز تفسیر بحر محیط میں امام راغب کے اس قول کی مزید تشریح ان الفاظ میں کی گئی
ہے:
انوار العلوم جلد 23
298
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
قَالَ الرَّاغِبُ مِمَّنْ أَنْعَمَ عَلَيْهِمْ مِنَ الْفَرِقِ الْأَرْبَعِ
فِي الْمَنْزِلَةِ وَ الثَّوَابِ النَّبِيُّ بِالنَّبِيِّ وَ الصِّدِّيقُ بِالصِّدِّيقِ
وَالشَّهِيدُ بِالشَّهِيدِ وَ الصَّالِحُ بِالصَّالِحِ - 142
یعنی امام راغب کے نزدیک اس آیت کا مطلب یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی اطاعت کرنے والے مقام اور مرتبہ کے لحاظ سے نبیوں، صدیقوں، شہیدوں
اور صالحون میں شامل کئے جائیں گے۔ یعنی اِس اُمت کا نبی، نبی کے ساتھ۔ صدیق،
صدیق کے ساتھ ۔ شہید ، شہید کے ساتھ۔ صالح، صالح کے ساتھ۔
اسی طرح مسلمانوں کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے
که يُبَنِي آدَمَ إِمَّا يَأْتِيَنَّكُمْ رُسُلٌ مِنْكُمْ يَقْضُونَ عَلَيْكُمُ ايْتِي فَمَنِ اتَّقَى وَ أَصْلَحَ فَلَا خَوْفٌ
عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ - 143 اے بنی آدم ! اگر تمہارے پاس میرے رس میرے رسول آئیں جو
میری آیتیں تم کو پڑھ کر سنائیں تو جو لوگ تقویٰ اختیار کرتے ہوئے اُن کی باتوں پر کان
دھریں گے اور اصلاح کے طریق کو اختیار کریں گے اُن کو آئندہ کسی قسم کا خوف نہ ہو گا
اور نہ گزشتہ غلطیوں پر انہیں کسی قسم کا غم ہو گا۔ اس آیت میں بھی صاف بتایا گیا ہے کہ
اُمت محمدیہ میں رسول آتے رہیں گے۔ اسی طرح قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے و
إِذَا الرُّسُلُ أُقتَتْ - 144- اور جب رسول ایک وقت مقررہ پر لائے جائیں گے یعنی آخری
زمانہ میں اللہ تعالیٰ تمام رسولوں کو بروزی رنگ میں دوبارہ ظاہر کرے گا۔
شیعہ لوگ اسی سے استدلال کرتے ہیں کہ امام مہدی کے زمانہ میں تمام رسول
لائے جائیں گے اور وہ اُن کی اتباع کریں گے۔ چنانچہ تفسیر قمی میں لکھا ہے ” مَا بَعَثَ الله
نَبِيًّا مِن لَّدُنْ آدَمَ إِلَّا وَيَرْجِعُ إِلَى الدُّنْيَا فَيَنْصُرُ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ “۔ 145 اللہ تعالیٰ نے
-
آدم سے لے کر آخر تک جتنے نبی بھیجے ہیں وہ ضرور دنیا میں واپس آئیں گے اور
امیر المؤمنین مہدی کی مدد کریں گے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شیعوں کے نزدیک رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سارے رسول آئیں گے اور پھر بھی آپ کی ختم نبوت نہیں
ٹوٹے گی۔ یہ تو قرآن کریم کی آیتوں میں سے چند آیات ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ
انوار العلوم جلد 23
299
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بھی اُمتِ محمد یہ میں نبوت کا سلسلہ جاری ہے۔
آب ہم حدیثوں کو لیتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ ان میں اِس مسئلہ کے متعلق کیا لکھا
ہے۔ جب ہم حدیثوں پر غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ
علیہ وسلم آنے والے مسیح کے متعلق فرماتے ہیں کہ وہ نبی اللہ ہو گا۔ 146 گویا خود آپ
اس آیت کے یہ معنی نہیں کرتے کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا۔
بعض لوگوں نے ختم نبوت کی آیت سے ڈر کر یہ معنی کئے ہیں کہ آنے والا مسیح
وو
نبی نہیں ہو گا بلکہ وہ امتی ہو کر آئے گا لیکن ائمہ نے سختی سے اس کورڈ کیا ہے۔ چنانچہ صحیح الکرامۃ
میں نواب صدیق حسن خان لکھتے ہیں کہ " فَهُوَ عَلَيْهِ السَّلَامَ وَإِنْ كَانَ خَلِيفَةٌ فِي
الْأُمَّةِ الْمُحَمَّدِيَّةِ فَهُوَ رَسُوْلٌ وَ نَبِي كَرِيمٌ عَلَى حَالِهِ 147
یعنی عیسی علیہ السلام کو اُمتِ محمدیہ میں سے ایک خلیفہ ہوں گے مگر وہ رسول
بھی ہوں گے اور نبی بھی ہوں گے۔ پھر لکھتے ہیں کہ "لا كَمَا يَظُنُّ بَعْضُ النَّاسِ أَنَّهُ
يَأْتِي وَاحِدًا مِنْ هَذِهِ الْأُمَّةِ بِدُونِ نُبُوَّةٍ وَ رِسَالَةٍ“۔ 148 وہ اپنی اسی نبوت کی شان
کے ساتھ آئیں گے جس طرح وہ پہلے نبی تھے نہ کہ جس طرح بعض لوگ خیال کرتے
ہیں کہ وہ اس اُمت کا ایک فرد بن کر آئیں گے ۔ نبی اور رسول نہیں ہوں گے۔
پھر وہ لکھتے ہیں جو شخص اُن کی نبوت کے سلب ہونے کا اعلان کرتا ہے ، وہ پورے
طور پر کافر ہو گیا۔ جیسا کہ سیوطی نے ثابت کیا ہے کیونکہ وہ نبی ہیں اور اُن کا وصف نبوت
نہ اُن کی زندگی میں زائل ہوا اور نہ موت کے بعد زائل ہو گا۔ 149
اسی طرح رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فرزند ابراہیم کی وفات پر
فرمایا لَو عَاشَ اِبْرَهِيمُ لَكَانَ صِدِّيقًا نَبِيًّا 150 یعنی اگر ابراہیم میرا فرزند زندہ
رہتا تو نہ صرف یہ کہ وہ نبی ہو تا بلکہ صدیق نبی ہوتا۔ جیسا کہ ابو الا نبیاء حضرت ابراہیم علیہ
السلام صدیق نبی تھے۔ اِسی طرح آپ فرماتے ہیں أَمَا وَ اللَّهِ إِنَّهُ لَنَبِيُّ ابْنُ
نبي - 151 خدا کی قسم ! میرا بیٹا ابراہیم نبی ابن نبی ہے۔
اسی طرح حدیث میں آتا ہے کہ اِنِّی عِنْدَ اللهِ لَخَاتَمُ النَّبِيِّنَ وَإِنَّ أَدَمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ
انوار العلوم جلد 23
300
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
66
لَمُنْجَدِلْ فِي طِيْنَتِهِ - 152 یعنی میں خاتم ا النبیین تھا جب کہ آدم ابھی پیدا بھی نہ ہوئے تھے۔
اسی طرح حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ " قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ
عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَتى وَجَبَتْ لَكَ النُّبُوَّةُ قَالَ وَ أَدَمُ بَيْنَ الرُّوْحِ وَالْجَسَدِ۔ 153 یعنی
لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ ! آپ کی نبوت کب سے قائم ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ آدم
ابھی پیدا بھی نہ ہوئے تھے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے اس مقام پر فائز کیا تھا۔
یہ وہ احادیث ہیں جن کو جماعت اسلامی، مجلس عمل اور مجلس احرار سب صحیح
مانتے ہیں۔ ان سے تو ظاہر ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو ختم نبوت کا عہدہ
ملنے کے بعد تشریعی نبی بھی آتے رہے۔ یعنی نوح علیہ السلام اور موسیٰ علیہ السلام وغیرہ۔
پھر اگر جماعت احمد یہ یہ عقیدہ رکھتی ہے کہ خاتم النبیین کے بعد غیر تشریعی امتی نبی
آسکتا ہے تو اس پر کیا اعتراض۔ اِس سلسلہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی بھی ایک
روایت ہے جو ابن ابی شیبہ نے بیان کی ہے۔ اس نے کہا کہ ایک دفعہ حضرت عائشہ رضی
اللہ عنہا نے بعض لوگوں کو مخاطب کر کے فرمایا کہ تم خاتم النبیین تو بے شک کہا کرو مگر
لَا نَبِيَّ بَعْدَہ نہ کہا کرو۔ 154
اس روایت سے ظاہر ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے نزدیک خاتم النبیین اور لا
نبی بعدہ میں فرق تھا۔ یعنی خاتم النبیین کے پورے معنی لا نبی بعدہ سے ادا نہیں ہوتے تھے
بلکہ اس سے کچھ غلط فہمی پیدا ہو جاتی تھی۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کالا نَبِی بَعْدِی
فرمانا تو خود احادیث سے ثابت ہے۔ پس یہ تو کہا نہیں جاسکتا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث کی منکر تھیں اور اس کو رڈ فرماتی تھیں بلکہ
ان کے اس قول سے یہی ماننا پڑے گا کہ لا نَبِی بَعْدَہ کے الفاظ سے کوئی دھوکا لگ سکتا تھا
لیکن خاتم النبیین کے لفظ سے وہ دھوکا نہیں لگ سکتا۔ اسی لئے آپ نے فرمایا کہ
خاتم النبیین کا لفظ جو قرآن کریم میں آیا ہے وہ استعمال کیا کرو کیونکہ اس سے کوئی دھوکا
نہیں لگتا۔ لیکن لا نَبِی بَعْدَہ کے الفاظ جو حدیثوں میں آئے ہیں وہ استعمال نہ کیا کرو کیونکہ ان
سے دھوکا لگتا ہے۔ اور ظاہر ہے کہ یہ دھو کا وہی ہے جس کا ازالہ احمدی جماعت کرتی ہے۔
انوار العلوم جلد 23
301
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
کیونکہ لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ لَا نَبِی بَعْدِی کے یہ معنی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کے بعد بعد کسی قسم کا نبی نہیں آسکتا۔ نہ شرعی نہ غیر شرعی، نہ بروزی نہ مستقل،
نہ امتی نہ غیر امتی۔ حالانکہ یہ غلط ہے لیکن خاتم النبیین کے الفاظ سے یہ دھوکا نہیں لگتا۔
اگر جیسا کہ علماء کہتے ہیں، خاتم النبیین کے معنی بھی یہی ہیں کہ آپ کے بعد کوئی نبی
نہیں تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ کہنا کہ تم خاتم النبیین کہا کر ولا نَبِي بَعْدَهُ
رض
نہ کہا کرو اس کے معنی کیا ہیں؟ یہ تو ایک بالکل ہی بے معنی کلام ہو جاتا ہے۔
ایک دوسری روایت بھی اس بارہ میں ابن ابی شیبہ نے نقل کی ہے اور
امام سیوطی کی کتاب در منثور میں درج ہے۔ اُس کے الفاظ یہ ہیں کہ ایک شخص مغیرہ بن
شعبہ کے پاس آیا اور اُس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ محمد خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ پر اپنا
بھیجے۔ اس پر مغیرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اگر تو خاتم الانبیاء کہہ کر ہی ختم کر دے تو
یہ کافی ہے کیونکہ ہم رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں باتیں کیا کرتے تھے کہ
عیسی علیہ السلام آنے والے ہیں اگر وہ آئے تو آپ سے پہلے بھی وہ نبی ہوں گے اور آپ
کے بعد بھی وہ نبی ہوں گے۔ 155
درود
لَا نَبِيَّ بَعْدَہ کہنے
نہیں آئے گا۔
ا
اس روایت سے صاف ظاہر ہے کہ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے نزدیک یہ
خیال کرنا کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی آنے والا نہیں، غلط ہے اور
سے اس خیال کو تقویت پہنچتی ہے کہ آپ کے بعد کسی قسم کا کوئی نبی
گا۔ لیکن خاتم النبیین سے یہ خیال ظاہر نہیں : ہوتا کہ آپ کے بعد کسی قسم کا
نبی نہیں آئے گا اور اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ کے
نزدیک حضرت عیسیٰ علیہ السلام آسمان پر نہیں تھے کیونکہ وہ کہتے ہیں ” جب وہ نکلیں
گے“۔ شاید اُن کا یہ عقیدہ ہو کہ وہ زمین پر ہی کہیں چھے بیٹھے ہیں۔ جیسا کہ شیعہ صاحبان
کا مہدی کے متعلق خیال ہے۔
اسی طرح ابن الانباری نے کتاب المصاحف میں لکھا ہے کہ عبدالرحمن سلمی
کہتے ہیں کہ مجھے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت حسن اور حسین کو قرآن پڑھانے پر
انوار العلوم جلد 23
302
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
مقرر کیا ہوا تھا۔ ایک دن میں قرآن کریم پڑھا رہا تھا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ پاس
سے گزرے۔ اس وقت میں خاتم النبیین کی آیت پڑھا رہا تھا۔ اس پر آپ نے فرمایا اللہ
تجھے توفیق دے۔ تو میرے بچوں کو خاتم النبیین ت کی زبر سے پڑھا۔ 156
اس سے ظاہر ہے کہ خاتم النبیین میں ت کی زیر سے یہ شبہ پیدا پیدا ہوتا تھا کہ اس
کے معنی یہ ہیں کہ سب قسم کے نبی ختم ہو گئے۔ پس گو یہ قراءت موجود ہے مگر حضرت علی
کرم اللہ وجہہ نے یہ پسند نہ کیا کہ اُن کے بیٹے اِس دھوکے میں پڑ جائیں کہ رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی قسم کا نبی بھی نہیں آئے گا اور اُنہوں نے اپنے بیٹوں کے
اُستاد کو منع کر دیا کہ انہیں خاتمات کی زیر سے نہ پڑھاؤ بلکہ خاتم ت کی زبر سے پڑھاؤ۔
حضرت شیخ محی الدین ابن عربی جو ساتویں صدی ہجری کے شروع میں گزرے
ہیں اپنی کتاب فتوحات مکیہ جلد 2 باب 73 صفحہ 3 میں لکھتے ہیں کہ وہ نبوت جو رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ظاہر ہونے سے ختم ہو گئی ہے وہ تشریعی نبوت ہے۔ اُس کا دُنیا میں
کوئی مقام نہیں۔ پس اب کوئی شریعت ایسی نہیں ہو گی جو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کی شریعت کو موقوف کرے اور کوئی شریعت ایسی نہیں ہو گی جو آپ کی شریعت میں کوئی
حکم زائد کرے۔ اور یہی معنے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد کے ہیں کہ
رسالت اور نبوت منقطع ہو چکی ہے پس میرے بعد اب کوئی رسول اور نبی نہیں ہے۔ یعنی
کوئی ایسا نبی میرے بعد نہیں جو کسی ایسی شریعت پر قائم ہو جو میری شریعت کے مخالف
ہے بلکہ جب کوئی نبی ہو گا تو وہ میری شریعت کے حکم کے ماتحت ہو گا اور کوئی رسول
میرے بعد نہیں ہو گا۔ یعنی کوئی شخص مخلوق اللہ میں ایسا نہیں ہو گا جو کوئی نئی شرع لائے
اور اُس کی طرف لوگوں کو بلائے۔ یہی وہ چیز ہے جو ختم ہوئی ہے اور جس کا دروازہ بند ہوا
ہے نہ کہ نبوت کا مقام بند ہوا ہے۔
اسی طرح حضرت محی الدین ابن عربی لکھتے ہیں کہ جب عیسیٰ علیہ السلام دوبارہ
نازل ہوں گے تو وہ نبوت مستقلہ کے ساتھ نہیں اُتریں گے بلکہ وہ نبوت مطلقہ والے ولی ہو کر
اُتریں گے اور یہ وہ نبوت ہے جس میں محمد ی اولیاء بھی اُن کے ساتھ شریک ہیں۔ 157
انوار العلوم جلد 23
303
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اسی طرح وہ لکھتے ہیں کہ نبوت مخلوقات میں قیامت تک جاری ہے گو کہ
شریعت کے لحاظ سے وہ ختم ہو چکی ہے اور شریعت نبوت کے حصوں میں سے ایک حصہ
ہے۔ اور یہ نا ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ کا الہام دُنیا میں سے بند ہو جاوے کیونکہ اگر وہ بند ہو
جاوے تو دنیا کی رُوحانی غذا ختم ہو جاتی ہے اور روحانی وجودوں کے زندہ رہنے کا کوئی ذریعہ
باقی نہیں رہتا۔ 158
پھر وہ فرماتے ہیں نبوت عامہ یعنی جو شریعت سے خالی ہے وہ اِس اُمت کے
بڑے لوگوں میں قیامت تک جاری ہے ۔ 2
159
پھر وہ لکھتے ہیں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ رسالت اور نبوت بند
ہو گئی ہے اس کے صرف یہ معنی ہیں کہ آپ کے بعد کوئی نئی شریعت لانے والا نبی نہیں
آئے گا۔ پس اس کو خوب اچھی طرح ذہن نشین کرلے۔ 160
پھر وہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر رحم فرما کر نبوت عامہ اُن میں
باقی رکھی یعنی وہ نبوت جس کے ساتھ شریعت نہیں ہوتی۔ 161
سید عبدالکریم جیلانی جو قدوۃ الاولیاء کہلاتے ہیں لکھتے ہیں نبوت تشریعی کا حکم
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد بند ہو گیا اور اسی وجہ سے رسولِ کریم صلی اللہ
علیہ وسلم خاتم النبین کہلائے کیونکہ وہ کامل تعلیم لے کر آئے تھے۔ 162
حضرت ملا علی قاری جو گیارھویں صدی ہجری کے شروع میں گزرے ہیں اور
جو حنفیوں کے عقائد کے مدون ہیں یعنی جنہوں نے اُن کے عقائد کو ایڈٹ کیا ہے) وہ
اپنی کتاب ” موضوعات کبیر “ میں تحریر فرماتے ہیں:
قُلْتُ وَ مَعَ هَذَا لَوْ عَاشَ إِبْرَاهِيمُ وَ صَارَ نَبِيًّا وَ كَذَا لَوْ صَارَ
عُمَرُ نَبِيًّا لَكَانَا مِنْ أَتْبَاعِهِ عَلَيْهِ السَّلَامُ كَعِيسَى وَالْخَضْرَ وَ الْيَاسَ
عَلَيْهِمُ السَّلَامُ فَلَا يُنَاقِضُ قَوْلَهُ تَعَالَى خَاتَمُ النَّبِيِّنَ إِذَا الْمَعْنَى
أَنَّهُ لَا يَأْتِي نَبِيٌّ بَعْدَهُ يُنْسِخُ مِلَّتَهُ وَ لَمْ يَكُنْ مِنْ أُمَّتِهِ فَيُقَوَّى حَدِيثٍ
لوْ كَانَ مُوسَى عليه السلام حَيًّا لَمَا وَسِعَهُ إِلَّا اتَّبَاعِي 163
انوار العلوم جلد 23
304
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
ترجمہ : ”میں کہتا ہوں کہ باوجود اس کے کہ اگر صاحبزادہ
ابراہیم زندہ رہتے اور نبی ہو جاتے اور اسی طرح اگر حضرت عمر بھی نبی
ہو جاتے تو دونوں آنحضرت صلعم کے تابعین میں سے ہوتے۔ جس
طرح عیسی خضر اور الیاس (کے بارے میں ہمارا عقیدہ ہے۔) یعنی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا کہ اگر ابراہیم زندہ رہتا تو ضرور
سانی ہو تا آیت خاتم النبیین کے خلاف نہیں ہے۔ کیونکہ خاتم النبیین
کے معنی صرف اس قدر ہیں کہ آپ کے بعد کوئی ایسا نبی نہیں آئے گا
جو آپ کی ملت کو منسوخ کرے اور آپ کی اُمت میں سے نہ ہو۔ اسی
عقیدہ کی تقویت اس حدیث سے ہوتی ہے کہ اگر موسیٰ زندہ ہوتے تو
میری اتباع کے بغیر انہیں کوئی چارہ نہ ہوتا“۔
حضرت ملا علی قاری کا یہ قول ہم خاص طور پر عدالت کی توجہ کے لئے پیش
النت
کرتے ہیں کیونکہ! ہیں کیونکہ اس میں خاتم النبیین اور عقیدہ ختم نبوت کے بارے میں بعینہ وہی بات
کہی گئی ہے جو اس وقت جماعت احمد یہ کہتی ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
فرزند حضرت ابراہیم آیت خاتم النبیین کے نزول (5ھ) کے قریب تین سال بعد پیدا
ہوئے اور نو ہجری میں (آیت خاتم النبیین کے نزول کے چار سال بعد ) فوت ہوئے
لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی وفات کے موقع پر فرمایا کہ اگر میرا بیٹا
ابراہیم زندہ رہتا تو سچا نبی ہوتا۔ 164
حضرت ملا علی قاری مندرجہ بالا اقتباس میں فرماتے ہیں کہ آیت خاتم النبیین
کے نزول کے بعد پیدا ہونے والے صاحبزادہ ابراہیم اگر فی الواقع نبی ہو جاتے تب بھی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبیین ہونے میں کوئی فرق نہ آتا اور نہ ہی آپ کی
خاتمیت کے منافی ہوتا کیونکہ حضرت ملا علی قاری کے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے بعد کسی متبع یا امتی کا نبی ہونا آیت خاتم النبیین کے مخالف نہیں۔ اُن کے نزدیک
خاتم النبیین کا مطلب صرف اس قدر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
انوار العلوم جلد 23
305
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
آپ کی اُمت سے باہر کوئی نبی نہیں ہو سکتا۔ یا ایسا نبی نہیں آسکتا جو نئی شریعت لائے۔
وجہ
ہم اس حوالے کی طرف خاص طور پر معزز عدالت کی توجہ اس لئے مبذول کرا
رہے ہیں کہ اس میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام ( جو سابق نبی ہیں) کے واپس آنے کے لئے
جواز نہیں نکالی گئی بلکہ خود اُمت محمدیہ میں سے غیر تشریعی اور اُمتی نبی کا پیدا ہونا بھی
جائز قرار دیا گیا ہے اور خاص طور پر کہا گیا ہے کہ اگر ایسا ہو تو اس سے ختم نبوت پر کوئی
حرف نہیں آتا۔ ہم نہایت ادب سے عرض کرتے ہیں کہ جماعت احمد یہ کے نزدیک
آیت خاتم النبیین کا مفہوم سوائے اس کے کچھ نہیں ہے جو حضرت ملا علی قاری کی
مندرجہ بالا تحریر میں بیان کیا گیا ہے۔ اگر مجلس عمل کا یہ خیال درست ہے کہ لفظ
خاتم النبیین کی یہ تاویل کرنا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت اور آپ کی اتباع
اور پیروی میں غیر تشریعی نبی ہو سکتا ہے کافر اور دائرہ اسلام سے خارج کر دیتا ہے تو پھر
حضرت ملا علی قاری جیسے عظیم الشان بزرگ پر بھی اُن کو یہی فتویٰ لگانا پڑے گا۔ لیکن وہ
ایسا ہر گز نہیں کر سکتے کیونکہ حضرت ملا علی قاری وہ بزرگ ہیں جن کو تمام اہل سنت خواہ
وہ دیوبندی ہوں یا بریلوی اور تمام اہل حدیث جن میں مولانا داؤد غزنوی بھی شامل ہیں،
واجب الاحترام بزرگ خیال کرتے ہیں۔ 165
حضرت ملا علی قاری بیک وقت امام فقہ بھی ہیں اور امام حدیث بھی۔
ہم یہ بھی واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ مندرجہ بالا حوالہ ہم نے صرف یہ ثابت
کرنے کے لئے پیش کیا ہے کہ حضرت ملا علی قاری کے نزدیک خاتم النبیین کے یہ معنی ہیں:
(الف) کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں سے نہ ہونے والا نبی نہیں آسکتا۔
(ب) اگر اُمت محمدیہ میں کوئی تابع نبی پیدا ہو تو خاتمیت کے منافی نہیں۔
باقی رہا یہ سوال کہ آیا حضرت ملا علی قاری کے نزدیک ایسا کوئی اُمتی نبی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد فی الواقع پیدا ہونے والا تھا یا نہیں ؟ تو اس کی یہاں
بحث نہیں بلکہ بحث صرف یہ ہے کہ لفظ خاتم النبیین کے جو معنی جماعت احمد یہ پیش
کرتی ہے وہ نئے نہیں بلکہ گزشتہ علماء، فقہاء اور محدثین یہی معنے بیان فرماتے رہے ہیں۔
انوار العلوم جلد 23
306
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
63
امام عبد الوہاب شعرانی جو دسویں صدی ہجری میں گزرے ہیں فرماتے ہیں:۔
یا درکھو کہ نبوت رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کلی
طور پر بند نہیں ہوئی صرف تشریعی نبوت آپ کے بعد بند ہوئی ہے۔
پس رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قول کہ نہ کوئی نبی ہے نہ کوئی
رسول ہے ، اس کے یہ معنے ہیں کہ میرے بعد کوئی نئی شریعت نہیں۔
اور یہ قول آپ کا ایسا ہی ہے جیسا کہ آپ نے فرمایا ”اذَا هَلَكَ
كِسْرَى فَلَا كِسْرَى بَعْدَهُ وَإِذَا هَلَكَ قَيْصَر فَلَا قَيْصَرَ بَعْدَهُ جب
کسری ہلاک ہو جائے گا تو اس کے بعد کوئی کسری نہیں ہو گا اور جب
قیصر ہلاک ہو جائے گا تو اس کے بعد کوئی قیصر نہیں ہو گا۔ حالانکہ اس
قیصر کے بعد اور کئی قیصر ہوئے۔ مطلب یہ تھا کہ اس شان کا کوئی قیصر
نہیں ہو گا“۔ 166
شیعوں کے نزدیک بھی خاتم النبیین کے یہی معنی ہیں چنانچہ تفسیر صافی کے
صفحہ 111 پر آیت خاتم النبیین کے ماتحت لکھا ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا۔ اے علی أَنَا خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَ أَنْتَ يَا عَلِيُّ خَاتَمُ الْأَوْلِيَاء۔ میں خاتم الانبیاء ہوں
اور اے علی ! تو خاتم الاولیاء ہے۔ حالانکہ حضرت علیؓ کے بعد اور کئی اولیاء ہوئے
اور شیعوں کے نزدیک تو گیارہ امام بھی ہوئے۔ اس کے صاف یہ معنی ہیں کہ رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے خاتم الانبیاء کے معنی افضل الانبیاء کے کئے ہیں اور بتایا ہے کہ میں
افضل الانبیاء ہوں اور تو افضل الاولیاء ہے۔
اسی طرح حضرت علی کی ایک اور روایت ہے جس میں انہوں نے رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے فیضان جاری رہنے کا ارشاد فرمایا ہے۔ آپ فرماتے ہیں
وَ رَسُوْلُكَ الْخَاتَمُ لِمَا سَبَقَ وَ الْفَاتِحُ لِمَا انْغَلَقَ ۔ 167 اے خدا تیر ارسول ایسا ہے
کہ جو کمالات پہلے لوگوں کو حاصل ہوئے تھے اُن کے انتہائی درجہ کو پہنچا ہوا تھا اور جو
کمالات پہلے لوگوں سے ہم کو نہیں ملے اُن کا دروازہ اس نے ہمارے لئے کھول دیا ہے۔