نبوت کے متعلق دوسری آیات

انوارالعلوم (جلد 23), حصہ 2

انوار العلوم جلد 23
307
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
علامہ زرقانی جو بارہویں صدی ہجری کے شروع میں گزرے ہیں شرح
مواہب اللہ نیہ کی جلد 3 صفحہ 163 پر لکھتے ہیں کہ ختم کے معنی اعلیٰ درجے کے کمال کے
ہوتے ہیں اور زینت کے ہوتے ہیں۔ پس خاتم النبیین کے یہ معنی ہیں کہ آپ انبیاء میں
سے سب سے بہتر تھے۔ جسمانی اور روحانی طور پر اسی طرح آپ انبیاء کے لئے حُسن کا
موجب تھے جس طرح انسان کے لئے انگوٹھی حُسن کا موجب ہوتی ہے۔
شیعوں کی تفسیر مجمع البحرین میں لکھا ہے کہ تاء کی زبر کے ساتھ خاتم النبیین کا
جو لفظ ہے اس کے یہ معنی ہیں کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نبیوں کے لئے زینت تھے۔ 168
تفسیر فتح البیان جلد 7 صفحہ 286 پر لکھا ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم
انگوٹھی کے تھے جس ۔
نبیوں کے لئے بطور انگو
اسے وہ زینت حاصل کرتے تھے۔ یہ لفظ ان
معنوں میں صلحاء امت نے بھی استعمال کیا ہے۔ چنانچہ حضرت سید عبد القادر جیلانی جو
چھٹی صدی ہجری کے قریباً آخر میں گزرے ہیں لکھتے ہیں ” فَحِينَئِذٍ تَكُوْنُ وَارِثَ كُلِّ
رَسُوْلٍ وَ نَبِي وَ صِدِّيْقٍ وَ بِكَ تَخْتُمُ الْوِلَايَةُ ۔ 109 یعنی اے مجھ سے عقیدت رکھنے
والے جب تو مخلوقات سے اُمیدیں چھوڑ دے گا اور اپنی خواہشات اور ارادے ترک کر
دے گا تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے تجھے ایک نئی زندگی ملے گی اور نیا علم اور نیا قرب اور نئی
عزت تجھے بخشی جائے گی اور تو وارث ہو جائے گا ہر رسول اور ہر نبی اور صدیق کا اور
ولایت تجھ پر ختم ہو جائے گی۔
اس عبارت سے ظاہر ہے کہ اُمّتِ محمدیہ کے اعلیٰ لوگ تو الگ رہے اُن کے
شاگرد بھی نبیوں، رسولوں اور صدیقوں کے وارث اور خاتم الولایت ۔ ر خاتم الولایت کے مقام پر پہنچ جائیں
گے۔ اگر حضرت سید عبد القادر جیلانی کے نزدیک خاتم کے معنی ختم کرنے والے کے ہوں
تو لازماً اس حوالہ کے یہ معنی ہوں گے کہ حضرت سید عبد القادر جیلانی کے شاگردوں پر ولایت
ختم ہو جائے گی اور مہدی اور مسیح اس شکل میں ظاہر ہوں گے کہ خدا کی ولایت اُنہیں
حاصل نہ ہو گی۔ چونکہ اس حوالے کے یہ معنی بالبداہت باطل ہیں اس لئے یہ بھی باطل
ہے کہ حضرت سید عبد القادر جیلانی نے خاتم کے معنی ”ختم کرنے والا“ کے لئے ہیں۔

انوار العلوم جلد 23
گزرے ہیں فرماتے ہیں کہ :۔
308
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی بھی جو بارہویں صدی ہجری کے آخر میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو خاتم النبین کہا گیا ہے
اس کے یہ معنی ہیں کہ کوئی شخص دُنیا میں ایسا نہیں ہو گا جس کو خدا
تعالیٰ نئی شریعت دے کر لوگوں کی طرف بھیجے ۔ 170
مولانا محمد قاسم بانی مدرسۃ العلوم دیو بند جو تیرہویں صدی ہجری کے آخر میں
گزرے ہیں فرماتے ہیں کہ
عوام کے خیال میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خاتم
ہونا بایں معنی ہے کہ آپ کا زمانہ انبیائے سابق کے زمانے کے بعد اور
آپ سب میں آخری نبی ہیں مگر اہل فہم پر روشن ہو گا کہ تقدم یا تاخر
زمانی میں بالذات کچھ فضیلت نہیں۔ پھر مقام مدح میں وَ لكِن رَّسُولَ
اللهِ وَ خَاتَمَ النَّبِيِّن فرمانا اس صورت میں کیونکر صحیح ہو سکتا ہے۔ ہاں
اگر اس وصف کو اوصاف مدح میں سے نہ کہئے اور اس مقام کو مقام
مدح قرار نہ دیجئے تو البتہ خاتمیت باعتبار تأخیر زمانی صحیح ہو سکتی
171"
پھر فرماتے ہیں :-
اگر بالفرض بعد زمانہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی کوئی نبی
پیدا ہو تو پھر بھی خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہ آئے گا “۔ 172
ہم نے اوپر خاتم النبین والی آیت کے جو معنی کئے ہیں اُن کی تصدیق بھی
حضرت مولانا محمد قاسم کے اس قول سے ہو جاتی ہے :
وو
حاصل مطلب آیت کریمہ اِس صورت میں یہ ہو گا کہ
ابوتِ معروفہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی مرد کی نسبت حاصل
نہیں پر ابوتِ معنوی امتیوں کی نسبت بھی حاصل ہے اور انبیاء کی نسبت

انوار العلوم جلد 23
309
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
بھی حاصل ہے۔ انبیاء کی نسبت تو فقط خاتم النبین شاہد ہے “۔ 173
حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی بہت بڑے فاضل اور جیسا کہ اُوپر عرض کیا جا چکا
ہے مدرسۃ العلوم دیو بند کے بانی تھے اور تمام دیوبندی علماء ان کو اپنا واجب الاحترام بزرگ
اور مقتداء تسلیم کرتے ہیں۔ (ملاحظہ ہو بیان مولوی محمد علی صاحب کاندھلوی) مولانا
موصوف کی عبارت جو نمبر (ب) پر تحذیر الناس صفحہ 28 کے حوالہ سے درج کی گئی ہے وہ
نہایت واضح اور صاف ہے اور اس میں الفاظ ” پیدا ہو “ خاص طور پر اس معز ز عدالت کی توجہ
کے قابل ہیں۔ ان الفاظ نے اس احتمال کی گنجائش بالکل باقی نہیں رکھی کہ نزول مسیح کے
عقیدہ کے پیش نظر ایسا لکھا گیا ہے کیونکہ اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کے بعد کسی نبی کا پیدا ہونا نہ تو خاتمیت کے منافی ہے اور نہ ہی عقیدہ ختم نبوت کے لئے
باعث خطر ۔ بشر طیکہ اس پیدا ہونے والے نبی کی نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
نبوت سے مستفاض ہو یعنی بالعرض ہو ، بالذات نہ ہو۔ ہم حضرت مولانا محمد قاسم رحمۃ اللہ
علیہ کے الفاظ ”اگر بالفرض بعد زمانہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی کوئی نبی پیدا ہو تو پھر بھی
خاتمیت محمدی میں کچھ فرق نہ آئے گا“ موجودہ دیوبندی علماء کے سامنے پیش کر کے اُن سے
دریافت کرتے ہیں کہ کیا آپ بھی یہی الفاظ کہنے کے لئے تیار ہیں اور کیا آپ کا بھی وہی
خیال ہے جو مولانا محمد قاسم رحمۃ اللہ علیہ نے ان الفاظ میں بیان فرمایا ہے ؟
ہمیں یقین ہے کہ اُن کا جواب یقیناً نفی میں ہو گا کیونکہ موجودہ غیر احمدی علماء کا
عقیدہ یہ ہے کہ اگر کوئی نبی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد پیدا ہو (خواہ وہ آپ کا
غلام اور امتی اور آپ کی پیروی کرنے والا ہی کیوں نہ ہو۔) تو اس کی آمد سے عقیدہ ختم نبوت
کو سخت خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ مولانا محمد قاسم نانوتوی کے مندرجہ بالا حوالہ جات
محض یہ دکھانے کے لئے پیش کئے گئے ہیں کہ لفظ خاتم النبین میں ”ختمیت“ بمعنی
تأخیر زمانی مراد نہیں لی گئی۔
باقی رہا یہ سوال کہ آیا مولانا محمد قاسم کے اپنے خیال میں آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے بعد فی الواقع کوئی نبی آسکتا تھا یا نہیں؟ تو اس کی نہ یہاں کوئی بحث ہے

انوار العلوم جلد 23
310
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
اور نہ ہم نے ایسا کوئی خیال مولانا موصوف کی طرف منسوب کیا ہے۔ اس جگہ تو ہماری
بحث صرف لفظ خاتم کی تشریح و تأویل کے بارہ میں ہے نہ کہ اجرائے نبوت کے متعلق
عقیدہ حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی کے بارہ میں ۔ اور مقصود صرف یہ دکھانا ہے کہ لفظ
خاتم“ کے جو معنی جماعت احمد یہ بیان کرتی ہے وہ نئے نہیں پہلے بزرگوں نے بھی کئے ہیں۔
پھر حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ اپنے ایک نامور اور شہرۂ آفاق
معاصر حضرت مولانا عبد الحی لکھنوی فرنگی محلی رحمۃ اللہ علیہ کا بھی یہ قول نقل کرتے
ہیں کہ :۔
"آنحضرت کے عصر میں کوئی نبی صاحب شرع جدید نہیں ہو
سکتا اور نبوت آپ کی عام ہے اور جو نبی آپ کے ہم عصر ہو گا وہ متبع
شریعت محمدیہ کا ہو گا 174
اسی طرح حضرت مولانا عبد الحی فرنگی محلی لکھنوی اپنے رسالہ دافع الوسواس میں
لکھتے ہیں کہ :۔
ہیں۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں آنحضرت کے مجرد
کسی نبی کا ہونا محال نہیں بلکہ صاحب شرع جدید ہو نا البتہ منع ہے “۔ 175
حضرت مولانا رومی جو ساتویں صدی ہجری کے قریباً آخر میں گزرے ہیں لکھتے
مکر کن در راه نیکو خدمتی
تانبوت یابی اند ر استے 176
یعنی تو بنی نوع انسان کی خدمت اور بہتری کے لئے کوشش کرتا کہ اُمت میں رہتے ہوئے
نبوت پا جائے۔
اسی طرح فرماتے ہیں:
چون بدادی دست خود در دست پیر
پیر حکمت کو علیمست و خبیر

انوار العلوم جلد 23
311
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
کو نبی وقت خویش ست اے مرید
زاں کہ زونورِ نبیؐ آید پدید 177
جب تو اپنا ہاتھ اپنے پیر کے ہاتھ میں دیتا ہے اس لئے کہ وہ دین اسلام کو خوب جاننے والا
اور سمجھنے والا ہے اور اس لئے کہ اے مرید ! وہ اپنے وقت کا نبی ہے تا نبی کریم صلی اللہ
اس سے واضح ہے کہ مولانا رومی کے نزدیک بھی اِس اُمت میں سے کمال درجہ
علیہ و سلم کا نور اس کے ذریعہ سے ظاہر ہو۔
پر پہنچنے والا انسان نبی کہلاتا ہے۔
(ج) پھر مولانا رومی نے اپنی مثنوی میں لفظ خاتم کے معنی بھی بیان کئے ہیں۔ فرماتے ہیں۔
معنى نَخْتِمُ عَلَى أَفْوَاهِهِمْ
این شناس ، این است رہ رورا مہم
تاز را ہے خاتم پیغمبراں
بو که بر خیزد زلب ختم گراں
ختم ہائے کانبیاء بگذاشتند
آن بدین احمدی بر داشتند
از کف إِنَّا فَتَحْنَا بر کشور
قفلمائے ناگشوده مانده بود
او شفیع است ایں جہاں و آں جہاں ایس جہاں در دین و آں جہاں در جناں
پیشه اش اندر ظهور و در کمون اهْدِ قَوْمِ إِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ
باز گشته از دم اوهر دو باب
در دو عالم دعوت او مستجاب
بہر ایں خاتم شد است او که بجود مثل اونے بود و نے خواهند بود
چونکه در صنعت برد استاد دست نی تو گوئی ختم صنعت بر تو هست
در کشادے ختم با تو خاتمی
در جهان روح بخشان حاتمی
هست اشارات محمد المراد کل کشاد اندر کشاد اندر کشاد 178
یعنی نَخْتِمُ عَلَى أَفْوَاهِهِمْ کے معنی سمجھنے کی کوشش کرو۔ کیونکہ یہ راہ رو کے لئے
ایک مشکل ہے تاکہ لب ہلانے سے خاتم النبیین کے رستے سے ایک بھاری ختم اُٹھ
جائے۔ ایسے بہت سے ختم جو پہلے نبی باقی چھوڑ گئے تھے وہ دین محمدی میں اُٹھائے گئے۔
بہت سے تالے بند پڑے تھے مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اِنَّا فَتَحْنَا کے ہاتھ

انوار العلوم جلد 23
312
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
سے وہ سب کھول دیئے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم دونوں جہانوں کے شفیع ہیں اس
جہان میں دین کے اور اگلے جہان میں جنت کے۔ ظاہر و باطن میں آپ کا ورد یہی تھا کہ
اے خدا! میری قوم کو ہدایت دے کیونکہ اُنہیں علم نہیں ہے۔ آپ کے فیض سے
دونوں دروازے کھل گئے اور دونوں جہانوں میں آپ کی دُعا مستجاب ہو گی۔ آپ ان
معنوں میں خاتم ہیں کہ فیض رسانی میں آپ کے برابر نہ کوئی پہلے ہوانہ کوئی آئندہ ہو گا۔
جس طرح جب کوئی استاد صنعت میں اپنا کمال دکھاتا ہے تو کیا تو یہ نہیں کہتا کہ اے اُستاد !
تجھ پر صنعت ختم ہے۔ اے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اتو ہر قسم کے ختموں کو کھولنے کی وجہ
سے خاتم ہے اور رُوح پھونکنے والوں میں تو خاتم ہے۔ غرضیکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
:
علیہ وسلم کی صدا یہی ہے کہ تمام راستے کھلے ہیں اور کوئی بند نہیں ہے۔
حضرت مرزا مظہر جان جاناں رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:۔
کہ کوئی کمال براہ راست حاصل ہونے والی نبوت کے سوا
ختم نہیں ہوا اور اللہ تعالیٰ جو تمام فیوض کا مبدا ہے اُس کے متعلق بخل
اور دریغ کا خیال کر نانا ممکن ہے “۔ 179
66
حضرت امام ربانی مجدد الف ثانی جو گیارھویں صدی ہجری کے شروع میں
گزرے ہیں فرماتے ہیں:۔
کمالات نبوت امتیوں کو تبعیت اور وراثت کے طریق پر
رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد ملنا آپ کی خاتمیت کے
نہیں ہے اور اس بات میں تو ہر گز شک نہ کر ۔ 180
66
خود احادیث سے بھی ان معنوں کی تصدیق ہوتی ہے۔ چنانچہ شرح بخاری میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس حدیث پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ میرے اور
مسیح ابن مریم کے درمیان کوئی نبی نہیں علامہ عینی لکھتے ہیں کہ :-
” اس کے معنی یہ ہیں کہ میرے اور اُن کے درمیان کوئی
شریعت مستقلہ والا نبی نہیں کیونکہ خود حدیثوں سے ثابت ہے کہ

انوار العلوم جلد 23
313
مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ
حضرت عیسی علیہ السلام اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
در میان جر جلیس اور خالد بن سنان دو نبی گزرے ہیں “۔ 181
قسطلانی شرح بخاری میں لکھا ہے کہ :-
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ جو فرمایا ہے کہ میں
آخری اینٹ ہوں اور میں خاتم النسیتین ہوں۔ اس کے معنی ہیں مکمل
شرائع الدین۔ میں دین کی شرائع کو مکمل کرنے والا ہوں “۔ 182
اسی طرح قسطلانی شرح بخاری جلد 6 صفحہ 21 مطبوعہ مصر 1304ھ پر لکھا ہے:۔
عیسی علیہ السلام کا نزول ختم نبوت کے منافی نہیں کیونکہ وہ
آپ کے دین پر ہوں گے“۔
پھر لکھتے ہیں :۔
وو
کہ چونکہ وہ آپ کے اتباع میں سے ہوں گے اس لئے ان
کا وجود ختم نبوت کے مخالف نہیں ہو گا“۔
شیعہ لوگوں کا بھی یہی عقیدہ ہے کہ اُمت محمدیہ میں کسی نبی کا آنا ختم نبوت کے
خلاف نہیں۔ چنانچہ رسالہ غایۃ المقصود مصنفہ علامہ علی حائری میں لکھا ہے کہ :-
هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَةً
عَلَی الدِّینِ محلہ میں مہدی موعود کی پیشگوئی ہے اور رسول سے مراد
مہدی موعود ہیں“۔ 183
اسی طرح تفسیر صافی میں بھی لکھا ہے کہ اِس آیت میں رسول سے مراد
مہدی موعود ہیں۔ شیعہ صاحبان مہدی کو نہ صرف عام رسول قرار دیتے ہیں بلکہ اہم
درجہ کار سول قرار دیتے ہیں۔ چنانچہ علامہ حائری لکھتے ہیں کہ :-
”مہدی علیہ السلام کی افضلیت حضرت مسیح ناصری پر ثابت
66
اور واضح ہے “۔ 184
شیعوں کی کتاب اکمال الدین صفحہ 375 پر لکھا ہے کہ :-

آج 10 میں سے 10 باقی