تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
انوارالعلوم (جلد 23)
انوار العلوم جلد 23
501
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
)محررہ 29۔ اکتوبر 1953ء(
سوال نمبر 1 : جو مسلمان مرزا غلام احمد صاحب کو نبی بمعنی ملہم اور مامور من اللہ نہیں
مانتے کیا وہ مومن اور مسلمان ہیں ؟
دو
جواب: مسلم “ اور ”مومن“ قرآن مجید کے محاورات کو دیکھتے ہوئے دو الگ
الگ معنے رکھتے ہیں۔ ”مسلم“ نام اُمتِ محمدیہ کے افراد کا ہے اور
”ایمان“ دراصل اس روحانی اور قلبی کیفیت کا نام ہے جس کو کوئی دوسرا
جان نہیں سکتا۔ خدا تعالیٰ ہی اس سے واقف ہوتا ہے۔
جہاں تک لفظ ”مسلم“ کا تعلق ہے قرآن کریم کی آیت هُوَ سَشْكُمُ
الْمُسْلِمِينَ 1 کے مطابق امت محمدیہ کا ہر فرد مسلم کہلانے کا مستحق ہے۔ اس تعریف کی
تاکید اس حدیث صحیح سے بھی ہوتی ہے کہ "مَنْ صَلَّى صَلُوتَنَا وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا وَ أَكَلَ
ذَبِيحَتَنَا فَذَالِكَ الْمُسْلِمُ الَّذِي لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَ ذِمَّةً رَسُولِهِ ۔ 2 یعنی جو شخص بھی ہمارے
قبلہ (یعنی کعبہ) کی طرف منہ کر کے مسلمانوں کی سی نماز پڑھے اور مسلمانوں کا ذبیحہ
کھائے پس وہ مسلمان ہے جس کو خدا اور اس کے رسول کی حفاظت حاصل ہے۔
وو
باقی رہا مومن سو کسی کو مومن قرار دینا در حقیقت صرف خدا تعالیٰ کا کام
ہے۔ عام اصطلاح میں مسلم “ اور ” مومن ایک معنوں میں استعمال ہو جاتے ہیں لیکن
66
66
66
در حقیقت مومن خاص ہے اور مسلم “ عام۔ پس ہر مومن مسلم “ ضرور ہو گا لیکن
ہر
ر مسلم کا ”مومن “ ہونا ضروری نہیں۔
انوار العلوم جلد 23
502
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
مندرجہ بالا تشریح کے مطابق جو شخص رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مانتا ہے
اور آپ کی اُمت میں سے ہونے کا اقرار کرتا ہے وہ اپنے کسی عقیدہ یا عمل کی دانستہ یا
نا دانستہ غلطی کی وجہ وجہ سے اس ے اس نام سے محروم نہیں ہو سکتا۔ ظاہر ۔ ظاہر ہے کہ اس تشریح کے
مطابق اور قرآن کریم کی آیت هُوَ سَشْكُمُ الْمُسْلِمینَ“ کے تحت کسی شخص کو حضرت
بانی سلسلہ احمدیہ کو نہ ماننے کی وجہ سے غیر مسلم نہیں کہا جا سکتا۔
ممکن ہے ہماری بعض سابقہ تحریرات سے غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی
جائے۔ اس کے متعلق ہم کہہ دینا چاہتے ہیں کہ ہماری ان بعض سابقہ تحریرات میں جو
اصطلاحات استعمال کی گئی ہیں وہ ہماری مخصوص ہیں۔ عام محاورہ کو جو مسلمانوں میں رائج
ہے استعمال نہیں کیا گیا۔ کیونکہ ہم نے اس مسئلہ پر یہ کتابیں غیر احمدیوں کو مخاطب کر
کے شائع نہیں کیں بلکہ ہماری یہ تحریرات جماعت کے ایک حصہ کو مخاطب کر کے لکھی
گئی ہیں اس لئے ان تحریرات میں ان اصطلاحات کو مد نظر رکھنا ضروری نہیں تھا جو
دوسرے مسلمانوں میں رائج ہیں۔
ہمارے اس عقیدہ کی تائید کی کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو نہ ماننے والا مسلمان
مسلمان “ ہی کہلائے گا حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے الہامات سے بھی ہوتی ہے چنانچہ
ملاحظہ ہو آپ کا الہام مسلماں را مسلماں باز کردند “ یعنی آپ کی بعثت کی غرض
مسلمانوں کی حقیقی مسلمان بنانا ہے ایک دوسرے الہام میں خدا تعالیٰ نے حضرت
بانی سلسلہ احمدیہ کو یہ دعا سکھلائی ہے ” رَبِّ اَصْلِحْ أُمَّةَ مُحَمَّدٍ حضرت بانی سلسلہ
احمد یہ نے اپنی تمام کتابوں میں ان تمام مسلمانوں کو جو آپ کی جماعت میں داخل نہیں
مسلمان“ کہہ کر ہی خطاب کیا ہے ؟ کیونکہ وہ اسلام کی عمومی تعریف کے مطابق
کلمہ طیبہ پر ایمان لانے کا اقرار کرتے ہیں۔ اسی طرح موجودہ امام جماعت احمد یہ بھی اُن کو
مسلمان کے لفظ سے خطاب کرتے ہیں۔
ہاں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی فرمایا ہے ” يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ
لَّا يَبْقَى مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا اسْمُه 7 یعنی لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا کہ اسلام کا صرف نام
انوار العلوم جلد 23
503
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
رہ جائے گا۔ یہ حدیث اسی زمانہ کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔ چنانچہ جماعت اسلامی کے
امیر مولانا ابوالاعلیٰ صاحب مودودی بھی موجودہ زمانہ کے مسلمانوں کو جو ان کی جماعت
میں شامل نہیں ہیں صرف رسمی اور اسمی مسلمان قرار دیتے ہیں۔ چنانچہ وہ مسلمانوں کی
دو قسمیں بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
ونیا میں جو مسلمان پائے گئے ہیں یا آج پائے جاتے ہیں ان
سب کو دو حصوں میں منقسم کیا جا سکتا ہے۔ ایک قسم کے مسلمان وہ جو
ول
خدا اور رسول کا اقرار کر کے اسلام کو بحیثیت اپنے مذہب کے مان لیں
مگر اپنے اس مذہب کو اپنی کلی زندگی کا محض ایک جزو اور ایک شعبہ ہی
بنا کر رکھیں۔ اس مخصوص مجزو اور شعبے میں تو اسلام کے ساتھ عقیدت
ہو۔ لیکن فی الواقع ان کو اسلام سے کوئی علاقہ نہ ہو۔ دوسری قسم کے
مسلمان وہ ہیں جو اپنی پوری شخصیت کو اور اپنے سارے وجود کو اسلام
کے اندر پوری طرح دے دیں۔ ان کی ساری حیثیتیں ان کے مسلمان
ہونے کی حیثیت میں گم ہو جائیں ۔۔۔۔۔ یہ دو قسم کے مسلمان حقیقت
میں بالکل ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ چاہے قانونی حیثیت سے
دونوں پر لفظ مسلمان کا اطلاق یکساں ہو ۔
ایک اور مقام پر فرماتے ہیں:۔
وو
یہ انبوہ عظیم جس کو مسلمان قوم کہا جاتا ہے اس کا حال یہ
ہے کہ اس کے 999 فی ہزار افراد نہ اسلام کا علم رکھتے ہیں، نہ حق اور
باطل کی تمیز سے آشنا ہیں، نہ ان کا اخلاقی نقطہ نظر اور ذہنی رویہ اسلام
کے مطابق تبدیل ہوا ہے۔ باپ سے بیٹے اور بیٹے سے پوتے کو بس
مسلمان کا نام ملتا چلا آرہا ہے “۔
اسی طرح موجودہ دور کے مسلمانوں کے متعلق اہلحدیث کا خیال بھی ملاحظہ فرمایا
جاوے۔ نواب صدیق حسن خاں صاحب بھوپالوی اپنی کتاب اقتراب الساعۃ کے
انوار العلوم جلد 23
صفحہ 12 پر تحریر فرماتے ہیں:۔
504
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
اب اسلام کا صرف نام، قرآن کا فقط نقش باقی رہ گیا ہے۔
مسجدیں ظاہر میں تو آباد ہیں لیکن ہدایت سے بالکل ویران ہیں۔ علماء
اس اُمت کے بد تر اُن کے ہیں جو نیچے آسمان کے ہیں۔ انہی میں سے
فتنے نکلتے ہیں ، انہی کے اندر پھر کر جاتے ہیں “۔ 10
پھر جناب علامہ ڈاکٹر سر محمد اقبال نے موجودہ مسلمانوں کے متعلق اپنا خیال ان
اشعار میں بیان فرمایا ہے کہ
شور ہے ہو گئے دنیا سے مسلماں نابود
ہم یہ کہتے ہیں کہ تھے بھی کہیں مسلم موجود
وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ہنود
یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود
یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہو افغان بھی ہو
تم سبھی کچھ ہو بتاؤ تو مسلمان بھی ہو؟ 11
پھر صرف نام کے طور پر اسلام کے باقی رہنے کے متعلق مولانا حالی کا یہ شعر بھی
ملاحظہ فرمایا جاوے
رہا دین باقی نہ اسلام باقی
اک اسلام کارہ گیا نام باقی 12
پھر سید عطاء اللہ صاحب بخاری کمیونزم اور اسلام کا مقابلہ کرتے ہوئے
مسلمانوں کے متعلق حسب ذیل بیان دیتے ہیں:
مقابلہ تو تب ہو کہ اسلام کہیں موجود بھی ہو۔ ہمارا اسلام؟
ہم نے اسلام کے نام پر جو کچھ اختیار کر رکھا ہے وہ تو صریح کفر ہے۔
ہمارے دل دین کی محبت سے عاری ، ہماری آنکھیں بصیرت سے نا آشنا
اور کان سچی بات سننے سے گریزاں
انوار العلوم جلد 23
505
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
ہمارا اسلام ؟
بید لی ہائے تماشا کہ نہ عبرت ہے نہ ذوق
بیکسی ہائے تمنا کہ نہ دنیا ہے نہ دیں
بتوں سے تجھ کو اُمیدیں خدا سے نومیدی
مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے
یہ اسلام جو ہم نے اختیار کر رکھا ہے کیا یہی اسلام ہے جو نبی نے سکھایا تھا؟ کیا
ہماری رفتار، گفتار کردار میں وہی دین ہے جو خدا نے نازل کیا ہے ہے ۔۔۔۔۔ یہ روزے، یہ
نمازیں جو ہم میں سے بعض پڑھتے ہیں ان کے پڑھنے میں ہم کتنا وقت صرف کر رہے
ہیں؟ جو مصلے پر کھڑا ہے وہ قرآن سنانا نہیں جانتا اور جو سنتے ہیں وہ نہیں جانتے کہ کیائن
رہے ہیں اور باقی 23 گھنٹے ہم کیا کرتے ہیں؟ میں کہتا ہوں گورنری سے گداگری تک مجھے
ایک بات ہی بتلاؤ جو کہ قرآن اور اسلام کے مطابق ہوتی ہے ؟ ہمارا تو سارا نظام گفر ہے۔
قرآن کے مقابلہ میں ہم نے ابلیس کے دامن میں پناہ لے رکھی ہے۔ قرآن صرف
تعویذ کے لئے ، قسم کھانے کے لئے ہے“۔ 13
مندرجہ بالا حوالجات سے کفر و اسلام کے مسئلہ کے متعلق جماعتِ احمد یہ کا
مسلک اور اس کے مقابلہ پر موجودہ زمانے کے دوسرے مسلمان فرقوں کا طریق واضع
اور عیاں ہے۔
سوال نمبر 2: کیا ایسے شخص کا فر ہیں؟
جواب: ”کافر “ کے معنے عربی زبان میں نہ ماننے والے کے ہیں۔ پس جو شخص کسی چیز کو کو
نہیں مانتا اس کے لئے عربی زبان میں ”کافر “ کا لفظ ہی استعمال ہو گا۔ پس ایسے شخص کو
جب تک وہ یہ کہتا ہے کہ میں فلاں چیز کو نہیں مانتا اس کو اس چیز کا کافر ہی سمجھا جائے گا۔
چنانچہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام آئمہ اہل بیت کا انکار کرنے والوں کے متعلق
فرماتے ہیں:
مَنْ عَرَفَنَا كَانَ مُؤْمِنًا مَنْ أَنْكَرَنَا كَانَ كَافِراً مَنْ لَمْ
انوار العلوم جلد 23
506
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابار
يَعْرِفْنَا وَلَمْ يُنْكِرْنَا نَا كَانَ ضَالاً “ 14
یعنی جس نے ہم آئمہ اہل بیت کو شناخت کر لیا وہ مومن ہے اور جس نے ہمارا
انکار کیا وہ کافر ہے اور جو ہمیں نہ مانتا ہے اور نہ انکار کرتا ہے وہ ضال ہے۔
اس ارشاد سے حضرت امام صاحب کی یہ مراد نہیں ہو سکتی کہ ایسا شخص
اُمتِ محمدیہ سے خارج ہے بلکہ جیسا کہ ہم نے اوپر تشریح کی ہے۔ یہی مراد ہو سکتی ہے کہ
آئمہ اہل بیت کے درجہ کا منکر ہے ہمارے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد
کسی مامور من اللہ کے انکار کے ہر گز یہ معنی نہیں ہوں گے کہ ایسے لوگ اللہ تعالیٰ اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منکر ہو کر اُمتِ محمدیہ سے خارج ہیں یا یہ کہ وہ
مسلمانوں کے معاشرہ سے خارج کر دیئے گئے ہیں۔
حضرت بانی سلسلہ احمد یہ فرماتے ہیں:۔
دو
اول: ایک یہ کفر کہ ایک شخص اسلام سے ہی انکار کرتا ہے اور آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کو خدا کار سول نہیں مانتا۔
دوم: دوسرے یہ کفر کہ مثلاً وہ مسیح موعود کو نہیں مانتا اور اس کو باوجود اتمام حجت کے
جھوٹا جانتا ہے جس کے ماننے اور سچا جاننے کے بارہ میں خدا اور رسول نے تاکید کی ہے اور
پہلے نبیوں کی کتابوں میں بھی تاکید پائی جاتی ہے“۔ 15
یہ بیان کرنا بھی ضروری ہے کہ اس قسم کے فتوؤں میں بھی حضرت بانی سلسلہ احمد یہ
یا آپ کی جماعت کی طرف سے ابتدا نہیں ہوئی بلکہ حقیقت یہ ہے کہ غیر احمدی علماء نے
اپنے فتوؤں میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو آپ کے ابتدائے دعویٰ 1890ء،
1891ء سے ہی نہ صرف کافر قرار دیا بلکہ مرتد، زندیق، ملحد، ابلیس، دجال، کذاب
وغیرہ الفاظ بھی استعمال کئے اور اس قسم کے اور بہت سے گندے ناموں سے آپ کو یاد
کیا گیا۔ اس قسم کے فقرے لکھے گئے اور کتابیں چھاپی گئیں۔ اشتہارات اور پمفلٹوں کے
ذریعہ سے ان فتوؤں کو لوگوں میں پھیلا دیا گیا اور ظاہر ہے کہ جو شخص کسی پر اس طرح
پہلے حملہ کرتا ہے وہ پھر اس قسم کے جواب کا مستحق بھی ہو جاتا ہے اور اس صورت میں
انوار العلوم جلد 23
507
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
اسے اپنے آپ کو ملامت کرنی چاہئے دوسرے کو الزام دینے کا اسے کوئی حق نہیں۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:۔
(الف) أَيْمَارَ جُلْ قَالَ لَا خِيْهِ كَافِرٌ فَقَدْ بَاءَ بِهِ أَحَدُ هُمَا 1
(ب) إِذَا اكْفَرَ الرَّجُلُ أَخَاهُ فَقَدْ بَاءَ بِهَا أَحَدُ هُمَا
یعنی جو شخص اپنے بھائی کو کافر کہے تو ان میں سے ایک ضرور کافر ہو گا۔ اگر وہ
شخص جسے کافر کہا گیا ہے کافر نہیں ہے تو کہنے والا کافر ہو گا۔
(ج) مَا اكْفَرَ رَجُلٌ رَجُلًا قَطُّ إِلَّا بَاءَ بِهَا أَحَدُ هُمَا 18
یعنی دو (مسلمان) آدمیوں میں سے ایک آدمی اگر دوسرے کو کافر قرار دے تو
لازمی ہے کہ ان میں سے ایک ضرور کا فر ہو جائے گا۔
غرضیکہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی طرف سے اس قسم کے فتوؤں میں کبھی
ابتدا نہیں ہوئی۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں کہ :
پھر اس جھوٹ کو تو دیکھو کہ ہمارے ذمہ یہ الزام لگاتے ہیں
کہ گویا ہم نے بیس کروڑ مسلمان اور کلمہ گو کو کافر ٹھہرایا حالانکہ ہماری
طرف سے تکفیر میں کوئی سبقت نہیں ہوئی۔ خود ہی ان کے علماء نے ہم
پر کفر کے فتوے لکھے اور پنجاب اور ہندوستان میں شور ڈالا کہ یہ لوگ
کافر ہیں اور نادان لوگ ان فتوؤں سے ایسے ہم سے متنفر ہو گئے کہ ہم ہم سے
سے سیدھے منہ سے کوئی نرم بات کرنا بھی ان کے نزدیک گناہ ہو گیا۔
کیا کوئی مولوی یا کوئی اور مخالف یا کوئی سجادہ نشین یہ ثبوت دے سکتا
ہے کہ پہلے ہم نے ان لوگوں کو کافر ٹھہرایا تھا؟ اگر کوئی ایسا کاغذ یا
اشتہار یا رسالہ ہماری طرف سے ان لوگوں کے فتویٰ کفر سے پہلے شائع
ہوا ہے جس میں ہم نے مخالف مسلمانوں کو کافر ٹھہرایا ہو تو وہ پیش
کریں ورنہ خود سوچ لیں کہ یہ کس قدر خیانت ہے کہ کافر تو ٹھہر اویں
آپ اور پھر ہم پر یہ الزام لگاویں کہ گویا ہم نے تمام مسلمانوں کو کافر
انوار العلوم جلد 23
508
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
ٹھہرایا ہے۔ اس قدر خیانت اور جھوٹ اور خلاف واقعہ تہمت کس
قدر دلآزار ہے ہر ایک عقلمند سوچ سکتا ہے اور پھر جبکہ ہمیں اپنے
فتوؤں کے ذریعہ سے کافر ٹھہر اچکے اور آپ ہی اس بات کے قائل بھی ذریعہ ۔
ہو گئے کہ جو شخص مسلمان کو کافر کہے تو گھر اُلٹ کر اُسی پر پڑتا ہے تو
اس صورت میں کیا ہمارا حق نہ تھا کہ بموجب انہی کے اقرار کے ہم ان
کو کافر کہتے “۔ 19
پھر اس بات کے ثبوت میں کہ فتویٰ کفر کی ابتدا علماء کی طرف سے ہوئی نہ کہ
جماعت احمدیہ کی طرف سے ذیل کے چند فتوے بطور مثال درج ہیں :-
(الف) مولوی عبدالحق صاحب غزنوی (جو مولانا داؤد غزنوی صاحب کے غم بزرگوار
تھے) نے لکھا ہے کہ:
”اس میں شک نہیں کہ مرزا (کادیانی) قادیانی کافر ہے۔
چھپا مرتد ہے، گمراہ ہے، گمراہ کنندہ ملحد ہے ، دجال ہے، وسوسہ ڈالنے
والا ، ڈال کر پیچھے ہٹ جانے والا “۔ 20
اس قسم کا فتویٰ پنجاب و ہند کے قریباً دو صد مولویوں سے لے کر شائع کیا گیا۔
سے کا (ب) اس فتوے سے بھی کئی سال پہلے علمائے لدھیانہ نے 1884ء میں تکفیر کا مندرجہ ذیل
فتویٰ صادر کیا۔ جس کا ذکر قاضی فضل احمد صاحب کورٹ انسپکٹر لدھیانہ نے اپنی کتاب
کا احمد صاحب کورٹ انسپکٹر اپنی
کلمہ فضل رحمانی ( مطبوعہ دہلی پہنچ پریس لاہور 1314ھ صفحہ 148) میں کیا ہے۔
باہمی تکفیر کے بارے میں علماء کے چند فتوے درج ذیل ہیں:
مَنْ أَنْكَرَ إِمَامَةَ أَبِي بَكْرِ الصِّدِّيقِ فَهُوَ كَافِرٌ وَكَذَالِكَ
مَنْ أَنْكَرَ خِلَافَةَ عُمُر 21
یعنی جو شخص حضرت ابو بکر صدیق کی امامت اور حضرت عمرؓ کی خلافت کا انکار
کرے وہ کافر ہے۔
اسی طرح جماعت اسلامی کے امیر مولانا ابو الاعلیٰ صاحب مودودی نے
انوار العلوم جلد 23
509
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
بے علم و بے عمل مسلمان کو جس کا علم و عمل کا فر جیسا ہو اور وہ اپنے آپ کو مسلمان کہتا ہو
کافر ہی قرار دیا ہے اور اس کا حشر بھی کافروں والا بتایا ہے یعنی اس کو نجات سے محروم اور قابلِ
مؤاخذہ قرار دیا ہے۔ چنانچہ فرماتے ہیں:
وو
ہر شخص جو مسلمان کے گھر میں پیدا ہوا ہے جس کا نام
مسلمانوں کا سا ہے، جو مسلمانوں کے سے کپڑے پہنتا ہے اور جو اپنے
آپ کو مسلمان کہتا ہے حقیقت میں وہ مسلمان نہیں ہے بلکہ مسلمان
در حقیقت صرف وہ شخص ہے جو اسلام کو جانتا ہو اور پھر جان بوجھ کر
اس کو مانتا ہو۔ ایک کافر اور ایک مسلمان میں اصلی فرق نام کا نہیں کہ
وہ رام پر شاد ہے اور یہ عبداللہ ہے اس لئے وہ کافر ہے اور یہ
مسلمان “۔ 22
اسی طرح دوسرے مسلمان فرقوں کے علماء ایک دوسرے کو کافر اور جہنمی کہتے
ہیں شیعہ اثنا عشریہ کے متعلق علماء اہلسنت و الجماعت اور علماء دیوبند متفقہ طور پر مندرجہ ذیل
فتویٰ صادر کرتے ہیں:
شیعه اثنا عشریه قطعاً خارج از اسلام ہیں۔ شیعوں کے ساتھ
مناکحت قطعاً نا جائز اور ان کا ذبیحہ حرام۔ ان کا چندہ مسجد میں دینا ناروا
ہے۔ ان کا جنازہ پڑھنا یا ان کو اپنے جنازہ میں شریک کرنا جائز
23نہیں“۔
(نوٹ) اس فتویٰ میں دیگر علماء کے علاوہ دیوبند کی تصدیق بھی شامل ہے جس کی شہادت
مولانا محمد شفیع صاحب مفتی دیو بند سے لی جاسکتی ہے۔
مندرجہ بالا فتویٰ کی عبارت سے خالص مذہبی اختلافات ہی ظاہر نہیں ہوتے بلکہ
شیعہ فرقہ کے خلاف شدید غیظ و غضب کا اظہار پایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں اہلسنت و الجماعت
کے مسلمہ گزشتہ بزرگان و اولیاء نے بھی حضرات شیعہ کے بارے میں فتویٰ گھر دیا ہے
حوالہ جات ذیل ملاحظہ ہوں۔
انوار العلوم جلد 23
510
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
(الف) حضرت مجدد الف ثانی سرہندی رحمۃ اللہ علیہ کا فتویٰ کفر بر خلاف اصحاب شیعہ
اثنا عشریہ ۔ 24
(ب) حضرت سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا فتویٰ 25
اسی طرح اہلسنت و الجماعت کے بریلوی فرقہ کے علماء مندرجہ ذیل فتویٰ
علمائے دیوبند کے خلاف صادر کر چکے ہیں۔
(الف) حضرت مولانا احمد رضا خاں صاحب بریلوی اور علمائے حرمین شریفین کے
دستخطوں سے یہ فتویٰ شائع ہوا ہے:
وَ بِالْجُمْلَةِ هُؤُلَاءِ الطَّوَائِفِ كُلُّهُمْ كُفَّارٌ مُرْتَدُّونَ
خَارِجُونَ عَنِ الْإِسْلَامِ بِإِجْمَاعِ الْمُسْلِمِينَ 20
یعنی یہ سب گروه (یعنی گنگوهیه ، تھانویہ، نانو تو یہ ، دیوبندیہ وغیرہ) مسلمانوں
کے اجماع کی رو سے کفار مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں اور اس کتاب کے ٹائٹل پیج
پر لکھا ہے:
جس (رسالہ ہذا) میں مسلمانوں کو آفتاب کی طرح روشن
کر دکھایا کہ طائفہ قادیانیہ ، گنگوھیہ ، تھانویہ ، نانو تو یہ و دیو بند یہ وامثالهم
نے خدا اور رسول کی شان کو کیا کچھ گھٹایا علمائے حرمین شریفین نے
نے
باجماعِ امت ان سب کو زندیق و مُرتد فرمایا ان کو مولوی در کنار
مسلمان جاننے یا ان کے پاس بیٹھنے ، ان سے بات کرنے زہر و حرام و
تباہ کن اسلام بتلایا۔
(ب) پھر اسی کتاب میں مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی بانی دیوبند ، مولوی اشرف علی
صاحب تھانوی ، مولوی محمود الحسن صاحب و دیگر دیو بندی خیال کے علماء کی نسبت یہ
فتویٰ درج ہے کہ :
یہ قطعاً مرتد اور کافر ہیں اور ان کا ارتداد و کفر اشد درجہ تک
پہنچ چکا ہے ایسا کہ جو ان مرتدوں اور کافروں کے ارتداد و کفر میں
انوار العلوم جلد 23
511
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
شک کرے وہ بھی انہی جیسا مر تد و کافر ہے ۔۔۔۔۔۔ ان کے پیچھے نماز
پڑھنے کا تو ذکر ہی کیا اپنے پیچھے انہیں نماز نہ پڑھنے دیں ۔۔۔۔۔۔ جو
ان کو کافر نہ کہے گا وہ خود کا فر ہو جائے گا اور اس کی عورت اس کے عقد گاوہ کافر
سے باہر ہو جائے گی اور جو اولاد ہو گی از روئے شریعت ترکہ نہ پائے
گی“۔
یہ عرض کرنا ضروری ہے کہ یہ فتویٰ حضرت مولانا احمد رضا خاں صاحب آف
بریلی کا شائع کردہ ہے جو فرقہ حنفیہ بریلویہ کے بانی اور مولانا ابو الحسنات صاحب صدر
جمعیۃ العلمائے پاکستان و صدر مجلس عمل نیز ان کے والد مولوی دیدار علی صاحب کے
پیر و مرشد تھے۔ اس فتویٰ کے بارے میں مولانا ابو الحسنات صاحب سے دریافت کیا
جاسکتا ہے اور یہ بھی پوچھا جا سکتا ہے کہ ان کے پیرو مرشد کے اس فتویٰ کے بعد کہ
دیو بندی بالا جماع کا فر ہیں انہیں کیا شبہ ہے ؟ آیا یہ کہ ان کے پیر نے غلطی کی تھی یا یہ کہ
اجماع کوئی دلیل نہیں ہوتا؟
(ج) ” وہابیہ دیو بند یہ اپنی عبارتوں میں تمام اولیاء انبیاء حتی کہ حضرت سید الاولین
والآخرین صلی اللہ علیہ وسلم کی اور خاص ذاتِ باری تعالیٰ کی اہانت و ہتک کرنے کی وجہ
سے قطعاً مرتد و کافر ہیں اور ان کا ارتداد و گفر سخت، سخت، سخت اشد درجہ تک پہنچ چکا
ہے۔ ایسا کہ جو ان مرتدوں اور کافروں کے ارتداد و گفر میں شک کرے وہ بھی انہی جیسا
مرتد و کافر ہے۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ ان سے بالکل ہی محترز مجتنب رہیں۔ ان کے پیچھے
نماز پڑھنے کا ذکر ہی کیا اپنے پیچھے بھی ان کو نماز نہ پڑھنے دیں اور نہ ہی اپنی مسجدوں میں
گھنے دیں۔ نہ ان کا ذبیحہ کھائیں اور نہ ہی ان کی شادی و غمی میں شریک ہوں نہ اپنے ہاں
ان کو آنے دیں۔ یہ بیمار ہوں تو عیادت کو نہ جائیں، مریں تو گاڑ نے تو اپنے میں شرکت نہ
کریں مسلمانوں کے قبرستان میں نہ دیں۔ “ 27
اسی پر بس نہیں بلکہ علماء کرام و مفتیانِ اہلسنت و الجماعت نے اہلحدیث
مسلمانوں کے متعلق بھی اسی قسم کا فتویٰ دیا ہے کہ :
انوار العلوم جلد 23
512
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
بدعت کفر والے شقی ان کے کفر پر آگاہی لازم ہے۔ اسلام
کے نام کو پر دہ بناتے ہیں ، مرتد ہیں۔ باجماع امت اسلام سے خارج ہیں
جو ان کے اقوال کا معتقد ہو گا کافر و گمراہ ہو گا۔ کچھ شک نہیں کہ یہ
خارجی ہیں اور ان کے گھر میں کوئی شبہ نہیں ۔۔۔۔ ان کے پیچھے نماز
پڑھنا، ان کے جنازہ کی نماز پڑھنا، ان کے ہاتھ کا ذبیحہ کھانا اور تمام
معاملات میں ان کا حکم بعینہ وہی ہے جو مرتد کا“۔ 28
سوال نمبر 3: ایسے کافر ہونے کے دُنیا اور آخرت میں کیا نتائج ہیں؟
جواب: اسلامی شریعت کی رُو سے ایسے کافر کی کوئی دُنیوی سزا مقرر نہیں۔ وہ اسلامی
حکومت میں ویسے ہی حقوق رکھتا ہے جو ایک مسلمان کے ہوتے ہیں اسی طرح وہ عام
معاشرہ کے معاملہ میں بھی وہی حقوق رکھتا ہے جو ایک مسلمان کے ہیں۔ ہاں خالص
اسلامی حکومت میں وہ حکومت کا ہیڈ نہیں ہو سکتا۔ باقی رہے اُخروی نتائج سو ان نتائج کا
حقیقی علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے بالکل ممکن ہے کہ کسی حکومت کی وجہ سے ایک مسلمان
کہلانے والے انسان کو تو خدا تعالیٰ سزا دے دے اور کافر کہلانے والے انسان کو
اللہ تعالیٰ بخش دے۔ اگر کافر“ کے لئے یقینی طور پر دائمی جہنمی ہونالازمی ہے تو پھر کسی
کو کافر قرار دینا صرف اللہ تعالیٰ کا حق ہے۔
سوال نمبر 4: کیا مرزا صاحب کو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح اور اسی ذریعہ
سے الہام ہوتا تھا ؟
جواب: ہمارے نزدیک حضرت بانی سلسلہ احمدیہ بہر حال رسولِ کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے خادم تھے۔ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اصل وحی قرآن مجید ہے۔ قرآن کریم
کی وحی کے متعلق ہمیں قرآن کریم سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ اس کی حفاظت کے خاص
سامان کئے جاتے ہیں۔ ہمارے نزدیک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جو نبی
گزرے ہیں ان کی وحی بھی اس رنگ کی نہیں ہوتی تھی اور حضرت بانی جماعت احمد یہ تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم تھے۔ آپ کی وحی بھی قرآن کریم کے تابع تھی۔