تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
انوارالعلوم (جلد 23), حصہ 2
انوار العلوم جلد 23
513
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
بہر حال وہ ذرائع جو اللہ تعالیٰ اس وحی کے بھیجنے کے لئے استعمال کرتا تھا وہ ان ذرائع سے
نیچے ہوں گے جو قرآن کریم کے لئے استعمال کئے جاتے تھے لیکن یہ محض ایک عقلی بات
ہے واقعاتی بات نہیں جس کے متعلق ہم شہادت دے سکیں۔ بعض قرآنی آیات اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے درجہ پر قیاس کر کے یہ جواب دے رہے ہیں۔
حقیقت کو پوری طرح معلوم کرنے کا ہمارے پاس کوئی ذریعہ نہیں البتہ ہم ضرور تسلیم
کرتے ہیں کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ پر وحی الہی ہوتی تھی اور قرآن کریم سے ثابت ہے
کہ وحی الہی نہ صرف ماموروں بلکہ غیر ماموروں کو بھی ہوتی ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کی طرف وحی نازل ہونے کا ذکر آیا ہے 29 اور حضرت
مریم علیہ السلام کے متعلق بھی آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ملائکہ ان کے پاس خدا تعالیٰ کا
کلام لے کر آئے۔ 30
پس وحی اور فرشتوں کا اُترنا مامور من اللہ کے علاوہ غیر ماموروں کے لئے بھی
ثابت ہے۔ ہندوستان میں اسلام کا جھنڈا گاڑنے والے اور اس کی بنیاد قائم کرنے والے
حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں
دمبدم روح القدس اندر معینی می دمد
من نمی گویم مگر من عیسی ثانی شدم 31
یہ عرض کرنا مناسب ہے کہ مسلمانوں کی اصطلاح میں ”روح القدس “ حضرت
جبرئیل کا نام ہے۔ 32
ان کے علاوہ اسلام میں سینکڑوں اولیاء اللہ مثلاً سید عبد القادر جیلانی رحمۃ اللہ
علیہ اور حضرت سید احمد صاحب سرہندی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ و غیر ہم علی قدر
مراتب ملہم میں اللہ تھے۔
وحی تین طریقوں سے ہوتی ہے ان کا ذکر قرآن کریم کی آیت مَا كَانَ لِبَشَرِ أَنْ
يُكَلِّمَهُ اللهُ إِلَّا وَحْيَا أَوْ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ أَوْ يُرْسِلَ رَسُولًا فَيُوْحِيَ بِإِذْنِهِ مَا يَشَاءُ - 33 میں
بیان ہوا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور تمام انبیاء و اولیاء پر انہی طریقوں سے وحی
انوار العلوم جلد 23
514
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
نازل ہوتی ہے البتہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وحی اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی
وحی میں ایک فرق تو یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی شریعت جدیدہ والی
نازل ہوتی تھی اور حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی وحی غیر تشریعی اور ظلی ہے یعنی یہ نعمت
آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی اور آپ کے فیض سے ملی ہے ماسوا اس کے
دوسرا فرق یہ بھی ہے کہ قرآنی وحی کے ماننے کے لئے بانی سلسلہ احمدیہ کی تصدیق کی
ضرورت نہیں بلکہ اگر قرآن مجید حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کی تصدیق نہ کرتا ہو تو ہم ہر گز
ان پر ایمان نہ لاتے۔ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنی وحی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کی وحی میں بلحاظ مرتبہ فرق کیا ہے۔ آپ فرماتے ہیں:
سُنو ! خدا کی لعنت ان پر جو دعویٰ کریں کہ وہ قرآن کی مثل
لا سکتے ہیں۔ قرآن کریم معجزہ ہے جس کی مثل کوئی انس و جن نہیں
لا سکتا اور اس میں وہ معارف اور خوبیاں جمع ہیں جنہیں انسانی علم جمع
نہیں کر سکتا بلکہ وہ ایسی وحی ہے کہ اس کی مثل اور کوئی وحی بھی
نہیں۔ اگرچہ رحمان کی طرف سے اس کے بعد اور کوئی وحی بھی ہو اس
لئے کہ وحی رسانی میں خدا کی تجلیات ہیں اور یہ یقینی بات ہے کہ خدا
تعالیٰ کی تجلی جیسی کہ خاتم الانبیاء پر ہوئی ہے ایسی کسی پر نہ پہلے ہوئی اور خاتم
نہ کبھی پیچھے ہو گی“۔ 34
سوال نمبر 5: (الف) کیا احمد یہ عقیدہ میں یہ شامل ہے کہ ایسے اشخاص کا جنازہ جو
مرزا صاحب پر یقین نہیں رکھتے INFRUCTUOUS 35 ہے ؟
(ب) کیا احمد یہ عقائد میں ایسی نماز جنازہ کے خلاف کوئی حکم موجود
ہے؟
جواب: (الف) احمد یہ کریڈ (CREED) میں کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ جو
شخص حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کو نہیں مانتا اس کے حق میں نماز جنازہ
ہے۔ "INFRUCTUOUS"
انوار العلوم جلد 23
515
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
(ب) دوسری شق کا جواب یہ ہے کہ گو اس وقت تک جماعتی فیصلہ یہی رہا ہے کہ
غیر از جماعت لوگوں کی نماز جنازہ نہ پڑھی جائے لیکن اب اس سال حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی ایک تحریر اپنے قلم سے لکھی ہوئی ملی ہے جس کا حوالہ ایک مرتبہ 1917ء
میں دیا گیا تھا اور حضرت امام جماعت احمدیہ نے اس کے متعلق اسی وقت اعلان فرمادیا تھا
کہ اصل تحریر کے ملنے پر اس کے متعلق غور کیا جائے گا لیکن وہ اصل خط اس وقت نہ مل
سکا۔ اب ایک صاحب نے اطلاع دی ہے کہ ان کے والد مرحوم کے کاغذات میں
سے اصل خط مل گیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جو شخص حضرت بانی سلسلہ احمد یہ کا
مکفر یا مکذب نہ ہو اس کا جنازہ پڑھ لینے میں حرج نہیں کیونکہ جنازہ صرف دُعا ہے۔
لیکن باوجود جنازے کے بارے میں جماعت کے سابق طریقہ کے غیر احمدی
مرحومین کے لئے دُعائیں کرنے میں جماعت نے کبھی اجتناب نہیں کیا۔ چنانچہ حضرت
امام جماعت احمد یہ اور اکابرین جماعت احمدیہ نے بعض غیر احمدی وفات یافتہ اصحاب کے
لئے دُعا کی ہے۔ چنانچہ جی معین الدین سیکرٹری حکومت پاکستان کے والد صاحب (جو
احمدی نہ تھے) کی وفات پر حضرت امام جماعت احمد یہ ان کے گھر تعزیت کے لئے
تشریف لے گئے اور ان سے میاں معین الدین کے ماموں صاحب نے ”فاتحہ “ کے لئے کہا
تو آپ نے فرمایا کہ فاتحہ میں تو دعامانگنے والا اپنے لئے دُعا کرتا ہے۔ یہ موقع تو وفات یافتہ
کے لئے دعا کرنے کا ہوتا ہے اس پر متوفی کے رشتہ داروں نے کہا کہ ہمارے یہی غرض
ہے فاتحہ کا لفظ رسما بول دیا ہے تو آپ نے متوفی کے رشتہ داروں سے مل کر متوفی کے لئے
دُعا فرمائی۔ اسی طرح سر عبد القادر مرحوم کی وفات پر جب حضرت امام جماعت احمد یہ
تعزیت کے واسطے ان کی کوٹھی پر تشریف لے گئے تو ان کے حق میں بھی دُعا فرمائی۔
اس جگہ یہ عرض کرنا بھی ضروری ہے کہ ممانعت جنازہ کے بارے میں بھی
سبقت ہمارے مخالفین نے ہی کی چنانچہ مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی کا فتوی 1890ء
میں بایں الفاظ اشاعۃ السنہ میں شائع ہو چکا ہے:
ڈاکٹر میجر محمد شاہنواز خان صاحب
انوار العلوم جلد 23
516
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
” اب مسلمانوں کو چاہئے کہ ایسے دجال کذاب سے احتراز
اختیار کریں۔۔۔۔۔ اور نہ اس کے پیچھے اقتداء کریں اور نہ اُس کی نماز
جنازہ پڑھیں “۔ 36
اسی طرح 1901ء میں مولانا عبد الاحد صاحب خانپوری لکھتے ہیں:
” جب طائفہ مرزائیہ امر تسر میں بہت خوار و ذلیل ہوئے
جمعه و جماعات سے نکالے گئے اور جس مسجد میں جمع ہو کر نمازیں
پڑھتے تھے اس میں سے بے عزتی کے ساتھ بدر کئے گئے اور جہاں
قیصری باغ میں نماز جمعہ پڑھتے تھے وہاں سے حکماً روک دیئے گئے تو
نہایت تنگ ہو کر مرزائے قادیان سے اجازت مانگی کہ مسجد نئی تیار
کریں۔ تب مرزا نے ان کو کہا کہ صبر کرو! میں لوگوں سے صلح کرتا
ہوں اگر صلح ہو گئی تو مسجد بنانے کی حاجت نہیں اور نیز اور بہت سی
ذلتیں اُٹھائیں معاملہ وبر تاؤ مسلمان سے بند ہو گیا۔ عور تیں منکوحہ و مخطوبہ
بوجہ مرزائیت کے چھن گئیں۔ مُردے ان کے بے تجہیز و تکفین اور
بے جنازہ گڑھوں میں دبائے گئے “۔ 37
اس حوالہ سے صاف ظاہر ہے کہ احمدیوں نے مسجدیں نہیں چھوڑیں بلکہ ان کو
مسجدوں سے نکالا گیا، احمدیوں نے نکاح سے نہیں روکا بلکہ ان کے نکاح توڑے گئے،
احمد یوں نے جنازہ سے نہیں روکا بلکہ ان کو جنازہ سے باز رکھا گیا لیکن باوجود اس کے
حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے آخری کوشش یہی کی کہ باقی مسلمانوں سے صلح ہو جائے
لیکن جب با وجود ان تمام کوششوں کے ناکامی ہوئی تو جیسا کہ مولوی عبدالاحد صاحب کی
مندرجہ بالا عبارت میں اقرار کیا گیا ہے تب بامر مجبوری فتنے سے بچنے کے لئے
رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق جوابی کارروائی کرنی پڑی۔
پھر اس سلسلہ میں یہ عرض کرنا بھی ضروری ہے کہ دیگر فرقوں نے بھی
ایک دوسرے فرقہ والوں کے جنازہ کی حرمت و امتناع کے فتوے دیئے ہیں۔
انوار العلوم جلد 23
517
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
چنانچہ علمائے اہلسنت و الجماعت و علمائے دیوبند نے شیعہ فرقہ والوں کے جنازہ کو نہ
صرف حرام اور ناجائز قرار دیا ہے بلکہ ان کو اپنے جنازہ میں شریک ہونے کی بھی ممانعت
وو
66
کی ہے۔ چنانچہ مولانا عبد الشکور صاحب مدیر ” النجم “ کا فتویٰ ملاحظہ ہو۔ آپ لکھتے ہیں:
ان کا جنازہ پڑھنا یا ان کو اپنے جنازہ میں شریک کرنا جائز
نہیں ہے۔ ان کی مذہبی تعلیم ان کی کتابوں میں یہ ہے کہ سنیوں کے
جنازہ میں شریک ہو کر یہ دُعا کرنی چاہئے کہ یا اللہ ! اس قبر کو آگ سے
بھر دے ، اس پر عذاب نازل کر “ 38
(ب) نیز مولانا ریاض الدین صاحب مفتی دارالعلوم دیو بند لکھتے ہیں:
”شادی ، غمی، جنازہ کی شرکت ہر گز نہ کی جائے۔ ایسے عقیدہ
کے شیعہ کافر ہی نہیں بلکہ اکثر ہیں“۔ 39
(ج) اس کے بالمقابل شیعہ صاحبان کے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے شیعہ
صاحبان کو یہ ہدایت فرمائی کہ اگر کسی غیر شیعہ کی نماز جنازہ میں شامل ہونا پڑ جائے تو
متوفی کے لئے مندرجہ ذیل دعا کرے:
قَالَ إِنْ كَانَ جَاحِدًا لِلْحَقِّ فَقُلْ اللَّهُمَّ إِمْلَا جَوْفَهُ نَارَاً وَ
قَبْرَةً نَارًا وَسَلِّطْ عَلَيْهِ الْحَيَّاتَ وَالْعَقَارِبَ وَذُلِكَ قَالَهُ أَبُو جَعْفَرٍ
عَلَيْهِ السَّلَامُ لِإِمْرَأَةٍ سُوءٍ مِنْ بَنِي أُمَيَّةَ صَلَّى عَلَيْهَا 40
66
اے اللہ ! اس کا پیٹ آگ سے بھر دے اور اس پر سانپ اور بچھو مسلط کر یہی
وہ دُعا ہے جو حضرت امام جعفر صادق نے بنو اُمیہ کی ایک غیر شیعہ عورت کے بارے میں
کی تھی۔
سوال نمبر 6: (الف) کیا احمدی اور غیر احمدی میں شادی جائز ہے ؟
(ب) کیا احمدی عقیدہ میں ایسی شادی کے خلاف ممانعت کا کوئی حکم موجود ہے ؟
جواب: کسی احمدی مرد کی غیر احمدی لڑکی سے شادی کو کوئی ممانعت نہیں البتہ
احمدی لڑکی کے غیر احمدی مرد سے نکاح کو ضرور روکا جاتا ہے لیکن باوجود اس کے اگر
انوار العلوم جلد 23
518
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
کسی احمدی لڑکی اور غیر احمدی مرد کا نکاح ہو جائے تو اُسے کالعدم قرار نہیں دیا جاتا اور
اولاد کو جائز سمجھا جاتا ہے۔
اس تعلق میں یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ ہماری طرف سے ممانعت کی ابتدا
نہیں ہوئی بلکہ اس میں بھی غیر احمدی علماء نے ہی سبقت کی اور اس میں شدت اختیار کی۔
(الف) چنانچہ سب سے پہلے مولوی محمد عبد الله صاحب اور مولوی عبدالعزیز صاحب
مشہور مفتیان لدھیانہ نے یہ فتویٰ دیا:
دو
خلاصہ مطلب ہماری تحریرات قدیمہ اور جدیدہ کا یہی ہے
کہ یہ شخص مرتد ہے اور اہل اسلام کو ایسے شخص سے ارتباط رکھنا حرام
ہے۔۔۔۔۔۔ اسی طرح جو لوگ اس پر عقیدہ رکھتے ہیں وہ بھی کافر
1ہیں۔
41
(ب) جب عقیدت فرقہ قادیانی بسبب کفر و الحاد و زندقہ و ارتداد ہوا تو بمجرد
اس عقیدت مندی ان کی بیویاں ان کے نکاحوں سے باہر ہو گئیں اور جب تک وہ
تو بہ نصوح نہ کریں تب تک ان کی اولا دیں سب حرامی ہوں گی“۔ 42
علاوہ ازیں یہ عرض کرنا بھی ضروری ہے کہ دراصل غیر احمدیوں سے ممانعت
نکاح کی بناء احمدیت ۔ ، بغض اور عداوت رکھنے والوں اور عداوت رکھنے والوں کے اثر سے لڑکیوں کو بچانا تھا سے
کیونکہ تجربے نے یہ بتایا ہے کہ وہ احمدی لڑکیاں جو غیر احمدیوں میں بیاہی جاتی ہیں ان کو
احمدیوں سے ملنے نہیں دیا جاتا، احمد ی تحریکوں میں چندے دینے سے روکا جاتا ہے اور
بعض گھرانے تو اتنے جاہل ہوتے ہیں کہ لڑکی پر اس وجہ سے سختی کرتے ہیں کہ وہ نماز
کیوں پڑھتی ہے ؟ وہ کہتے ہیں کہ وہ اس طرح ہم پر جادو کرتی ہے۔ حقیقتا نکاح کا مسئلہ ایک
سوشل قسم کا مسئلہ ہے ایسے مسائل میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ لڑکی کو کہاں آرام رہے گا اور
کہاں اسے مذہبی امور میں ضمیر کی آزادی ہو گی اور اس پر ناجائز دباؤ تو نہیں ڈالا جائے گا
جس سے اس کے عقائد دینیہ خطرے میں پڑ جائیں لیکن باوجود مخالفت کے اگر کوئی احمدی
اپنی لڑکی کا نکاح غیر احمدی مرد سے کر دے تو اس کے نکاح کو کالعدم قرار نہیں دیا جاتا۔
انوار العلوم جلد 23
519
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
پھر یہ عرض کر دینا بھی ضروری ہے کہ رشتہ ناطہ کے مسئلہ میں بھی ہماری
جماعت اپنے طرزِ عمل میں منفرد نہیں بلکہ مسلمانوں کے دوسرے فرقے اور
جماعتیں بھی اس طرزِ عمل کو اختیار کئے ہوئے ہیں بلکہ بعض تو آپس میں ایسی شدت
اختیار کر چکے ہیں ہیں وہ دوسرے کے آدمی سے از ازدواجی تعلق کو ”حرام“ اور اولاد کو
ناجائز قرار دیتے ہیں۔ چنانچہ اہلسنت و الجماعت نے شیعہ اثنا عشریہ سے مناکحت کو
حرام قرار دیا ہے۔
(الف) علماء دیوبند اور علماء اہلحدیث کا فتوی ملاحظہ ہو:
وو
دستی لڑکی شیعہ کے گھر پہنچتے ہی طرح طرح کے ظلم و ستم کا
نشانہ بن کر مجبور ہو جاتی ہے کہ شیعہ ہو جائے۔ یہ خرابی علاوہ اس
ارتکاب حرام کے ہے جو نا جائز نکاح کے سبب ہوتا ہے ۔۔۔۔۔ لہذا
شیعوں کے ساتھ مناکحت قطعاً نا جائز ، ان کا ذبیحہ حرام ، ان کا چندہ مسجد
میں لینا ناروا ہے، ان کا جنازہ پڑھنا یا ان کو جنازہ میں شریک کرنا جائز
نہیں “۔ 43
(ب) نیز بریلوی فرقہ جس کے ساتھ مولانا ابو الحسنات صاحب صدر مجلس عمل کا تعلق
ہے کے نزدیک بھی شیعہ سے مناکحت ”زنا“ سے مترادف ہے۔ چنانچہ ردّ الرفضہ میں
لکھا ہے:
بالجملہ ان رافضیوں تبرائیوں کے باب میں محکم یقینی قطعی
اجماعی یہ ہے کہ وہ علی العموم کفار مرتدین ہیں ان کے ہاتھ ذبیحہ مردار
ہے ان کے ساتھ مناکحت نہ صرف حرام بلکہ خالص زنا ہے ۔۔۔۔۔ اگر زنا ہے۔۔۔۔۔
مر دستی اور عورت ان خبیثوں کی ہو جب بھی ہر گز نکاح نہ ہو گا۔ محض
زنا“ ہو گا اولاد ” ولد الزنا“ ہو گی“۔ 44
ہم نہایت ادب سے عرض کرتے ہیں کہ اس فتویٰ میں جو کہ حضرت مولانا احمد رضا
خان صاحب بانی فرقہ بریلویہ کا ہے، شیعہ حضرات کو نہ صرف کافر قرار دیا گیا ہے بلکہ دیا
انوار العلوم جلد 23
520
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
یہودیوں اور عیسائیوں سے بھی بدتر قرار دیا گیا ہے کیونکہ قرآن مجید کی رو سے کتابیہ
عورت کے ساتھ مسلم مرد کا نکاح جائز ہے لیکن حضرت مولانا احمد رضا خان صاحب کے
نزدیک شیعہ عورت کے ساتھ سنی مرد کا نکاح قطعاً حرام اور نا جائز ہے۔
(ج) اسی طرح اہل شیعہ کے نزدیک اہلسنت و الجماعت سے مناکحت ناجائز ہے۔ چنانچہ
حضرات شیعہ کی حدیث کی نہایت مستند کتاب الفروع الکافی میں لکھا ہے:
عَنِ الْفَضْلِ بْنِ يَسَارِ قَالَ قُلْتُ لَا بِي عَبْدِاللَّهِ عَلَيْهِ
السَّلَامُ إِنَّ لِامْرَأَتِي أُخْتَا عَارِفَةً عَلَى رَأْيِنَا وَ لَيْسَ عَلَى رَأْيِنَا
بِالْبَصْرَةِ إِلَّا قَلِيْلٌ فَازَ وَجُهَا مِمَّنْ لَا يَرَى رَأَيْنَا قَالَ لَا “ _ 45
یعنی فضل بن یسار سے روایت ہے کہ میں نے حضرت امام ابو عبداللہ سے
عرض کیا کہ میری اہلیہ کی ایک بہن ہے جو ہماری ہم خیال ہے لیکن بصرہ میں جہاں ہم
رہتے ہیں شیعہ لوگ بہت تھوڑے ہیں۔ کیا میں اس کا کسی غیر شیعہ سے بیاہ کر دوں؟
حضرت امام نے فرمایا: نہیں۔
(د) اسی طرح ”امیر جماعت اسلامی“ کے نزدیک ایسے لوگوں کے لئے ان کی جماعت
میں کوئی جگہ نہیں جو اپنی لڑکی یا لڑکے کی شادی کرتے وقت دین کا خیال نہ رکھیں۔ 46
سوال نمبر 7: احمد یہ فرقہ کے نزدیک امیر المومنین کی SIGNIFICANCE کیا ہے؟
جواب: ہمارے امام کے عہدے کا اصل نام امام جماعت احمد یہ “ اور ” خلیفۃ المسیح ہے
لیکن بعض لوگ انہیں ”امیر المومنین“ بھی لکھتے ہیں اور ایسا ہی ہے جیسا کہ مولانا
ابوالاعلیٰ صاحب مودودی ”امیر جماعت اسلامی “ کہلاتے ہیں یا سید عطاء اللہ شاہ بخاری
”امیر شریعت “ کہلاتے ہیں۔ غالباً مودودی صاحب اور ان کی جماعت نے یہ مراد نہیں لی
ہو گی کہ باقی لوگ اسلامی جماعت سے باہر ہیں یا کافر ہیں۔ نہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے
ماننے والوں نے یہ مراد لی ہو گی کہ سید عطاء اللہ شاہ بخاری شریعت پر حاکم ہیں اور وہ
جو کچھ کہتے ہیں وہی شریعت ہوتی ہے۔
جب کوئی احمدی حضرت امام جماعت احمدیہ کے لئے ”امیر المومنین“ کا لفظ
انوار العلوم جلد 23
521
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
66
استعمال کرتا ہے تو اس کی مراد یہی ہوتی ہے کہ آپ ان لوگوں کے جو بانی سلسلہ احمد یہ کو
مانتے ہیں ” امیر “ ہیں۔ لوگ اپنی عقیدت میں اپنے لیڈروں کے کئی نام رکھ لیتے ہیں۔
بعض تو کلی طور پر غلط ہوتے ہیں، بعض جزوی طور پر صحیح ہوتے ہیں بعض کلی طور پر صحیح
ہوتے ہیں اور کوئی معقول آدمی ان باتوں کے پیچھے نہیں پڑتا جب تک کہ ایسی بات کو
ایمان کا جزو قرار دے کر اس کے لئے دلائل اور براہین نہ پیش کئے جائیں۔ سابق
مسلمانوں نے بھی بعض آئمہ کو ”امیر المومنین“ کے الفاظ سے یاد کیا ہے چنانچہ مولانا
محمد زکریا شیخ الحدیث مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور اپنی کتاب (موسومه مقد مہ اوجز المسالک
شرح موطا امام مالک) کے صفحہ 14 مطبوعہ یحیویہ سہارنپور 1348ھ میں امام قطان اور
یحییٰ بن معین سے نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
مَالِک أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ فِي الْحَدِيثِ“
یعنی امام مالک فن حدیث میں امیر المومنین ہیں۔
اسی طرح حضرت سفیان ثوری کے متعلق حضرت حافظ ابن حجر عسقلانی، امام
شعبہ اور امام ابن علقمہ اور امام ابن معین اور بہت سے علماء کی سند پر اپنی کتاب
تہذیب التہذیب میں لکھتے ہیں:
سُفْيَانِ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ فِي الْحَدِيْثِ“
یعنی حضرت سفیان ثوری فن حدیث میں امیر المومنین ہیں۔ 47
احمد یہ انجمن اشاعت اسلام لاہور کے سابق امیر مولانا محمد علی صاحب مرحوم کو
بھی ان کے بعض اتباع ”امیر المومنین “ لکھتے ہیں۔ پروفیسر الیاس برنی صاحب نے اپنی
کتاب ”قادیانی مذہب مطبوعہ اشرف پرنٹنگ پریس لاہور بار ششم صفحہ 3 تمہید اول
میں موجودہ نظام صاحب دکن کو ” امیر المومنین “ لکھا ہے۔
دو
مزید برآں بعض لوگ اس قسم کے نام رکھ لیتے ہیں جیسے ”ابو الاعلیٰ “ حالانکہ
الا علیٰ اللہ تعالیٰ کا نام ہے۔“
79 : 1 الحج
انوار العلوم جلد 23
522
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابار
2 بخارى كتاب الصلوة باب فَضْلِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ
3: تذکرہ صفحہ 601۔ ایڈیشن چہارم
4: تذکرہ صفحہ 47۔ ایڈیشن چہارم
5: پیغام صلح، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 439 مطبوعہ 2008
6 الفضل 19 مئی 1947ء۔ الفضل 18 ستمبر 1947ء
7: مشكوة كتاب العلم الفصل الثالث جلد 73 مطبوعہ لاہور 1993ء
8: روداد جماعت اسلامی حصہ سوم صفحه 78 تا 80 ۔ مطبوعہ لاہور 1948ء
9: مسلمان اور موجودہ سیاسی کشمکش حصہ سوم صفحہ 107۔ ایڈیشن سوم
10: اقتراب الساعة صفحہ 12 مطبوعہ 1301ھ
11: بانگ درا صفحه 226۔ مطبوعہ لاہور 1968ء
12: مسدس حالی صفحہ 26 مطبوعہ تاج کمپنی
13: تقریر سید عطاء اللہ شاہ بخاری۔ آزاد 9 دسمبر 1949ء
14: الصافي شرح الاصول الكافي باب فرض الطاعة الائمة
15: حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 185
16: ترمذی ابواب الایمان باب مَا جَاء فِي مَنْ رَمَى أَخَاهُ بِكُفْرِ
17: مسلم کتاب الایمان باب بيان حال ايمان (الخ)
:18: صحیح ابن حبان كتاب الايمان باب ماجاء في صفات المومنين
19: حقیقة الوحی ، روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 124،123 مطبوعہ 2008ء
20: فتوى عبد الحق غزنوی اشاعۃ السنة ۔ ١- اشاعۃ السنة جلد 13 نمبر 7 صفحہ 204 مطبوعہ 1890ء
فتاوی عالمگیر یہ جلد 2 صفحہ 283 مطبع مجید کا نیپور
21
22 خطبات مودودی صفحہ 21 مطبوعہ لاہور 1965ء
23: فتوای شائع کردہ مولوی عبد الشکور صاحب مدير النجم لکھنو
:24: مکتوبات امام ربانی جلد 1 صفحه 71 مکتوب پنجاه و چهارم
انوار العلوم جلد 23
523
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
25: غنیۃ الطالبين مع زبدة السالكين صفحه 157 و تحفه دستگیر یہ اُردو ترجمہ غنیة الطالبين
مطبوعہ لاہور صفحہ 120، 141
26: حسام الحرمين على منحر الكُفْر وَالمين مع سلیس ترجمہ اُردو مسمی بنام تاریخ
بین احکام و تصدیقات اعلام 1325 ھ مطبع اہل سنت و الجماعة بریلی 1326ھ بار
اول صفحہ 24 مصنفہ مولوی احمد رضا خان بریلوی
27 : تین سو علمائے اہل سنت و الجماعت کا متفقہ فتوای مطبوعه حسن برقی پریس اشتیاق
منزل نمبر 63 ہیو روڈ لکھنو
28: فتوی علماء کرام مشتهره در اشتہار شیخ مهر محمد قادری باغ مولوی انوار لکھنو۔ 3 شوال
1354
29: وَأَوْحَيْنَا إِلَى أُمِّ مُوسَى (القصص :8)
30: وَ إِذْ قَالَتِ الْمَلَئِكَةُ يَمَرْيَمُ إِنَّ اللهَ اصْطَفَاكِ وَ طَهَّرَكِ وَ اصْطَفَاكِ عَلَى نِسَاءِ
الْعَلَمِينَ ۔ (آل عمران : 43)
31 دیوان حضرت خواجہ معین الدین اجمیری
32: مفردات امام راغب صفحہ 205 مطبوعہ کراچی 1961ء
52 :33 الشورى
34: الْهُدَى وَالتَبْصِرَةُ لِمَنْ يَرى - روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 275، 276۔ مطبوعہ
2008ء
لا حاصل : INFRUCTUOUS :35
36: اشاعة السنة نمبر 6 جلد 13 صفحه 183
37: اظہار مخادعه مسیلمہ قادیانی بجواب اشتہار مصالحت پولوس ثانی صفحه 2 مولفه
مولوی عبدالاحد خانپوری مطبوعه مطبع چو دھویں صدی راولپنڈی 1901ء
38: رسالہ موسومہ بہ علمائے کرام کا فتوی در باب ارتداد شیعہ اثنا عشریہ صفحہ 4
39: فتوی علمائے کرام صفحہ 4
انوار العلوم جلد 23
524
تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات
40 فروع الكافي كتاب الجنائز جلد 1 صفحہ 100 باب الصلوة على الناصب
مصنفہ حضرت محمد یعقوب کلینی مطبوعہ نولکشور 1302ھ
41: اشاعة السنة جلد 13 نمبر 12 صفحہ 381
42: مهر صداقت المعروف با حکام شریعت صفحہ 10 مطبوعہ 1335ھ
43: علمائے کرام کا فتوای در باب ارتداد شیعہ اثنا عشریہ شائع کردہ مولانا محمد عبد الشکور
مدیر النجم صفحہ 3،1
44: رد الرفضة مصنفہ احمد رضا خان بریلوی صفحہ 30، 31 مطبوعہ 1320ھ
45: الفروع الكافى من جامع الكافي جلد 2 كتاب النکاح صفحه 142 مطبوعہ نولکشور
1886ء
46: روداد جماعت اسلامی حصہ سوم صفحہ 103 مطبوعہ لاہور 1948ء
47: تہذیب التہذیب جلد 4 صفحہ 100۔ مطبوعہ لاہور 1403ھ