تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
تعارف کتب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تعارف کتب
انوار العلوم جلد 24 سید نا حضرت مصلح موعود کی 13 کتب و تحریرات پر مشتمل ہے
جو نومبر 1953ء تا 27 دسمبر 1954ء کے دور پر پر مشتمل ہے۔ ان کتب و تحریرات کا مختصر
تعارف ذیل میں دیا جا رہا ہے۔
(1) مولانا مودودی کے رسالہ " قادیانی مسئلہ " کا جواب
وو
66
قادیانی مسئلہ “ مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کا ایک مضمون ہے جو انہوں نے عین
فسادات پنجاب کے دوران مارچ 1953ء کو ایک رسالہ کی شکل میں لاکھوں کی تعداد میں شائع
کر کے تقسیم کیا۔ اس رسالہ میں مولانا نے احمدیوں کو اقلیت قرار دینے کے علاوہ 15 کے قریب
ناجائز مطالبات کئے۔ تحقیقاتی عدالت میں یہ رسالہ بھی زیر بحث آیا اور مودودی صاحب اور ان
کے ساتھیوں نے اس کی بنیاد پر تحریری و تقریری بیانات عدالت میں داخل کروائے۔ یہ
کتابچہ احمدیت کے خلاف نفرت و حقارت میں اضافہ کا موجب ہوا تو سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی
نے نومبر 1953ء میں اس کا جواب دینے کے لئے قلم اٹھایا اور بڑے ہی جلالی مگر عارفانہ انداز
میں مودودی صاحب کے بیان کردہ 15 اعتراضات کا ایک ایک کر کے مُسکت و مدلل جواب
دیا۔ جن میں مسئلہ ختم نبوت، مسئلہ کفر و اسلام، مسئله جنازه، مسئلہ جہاد کے علاوہ اور کئی اہم مذہبی
اور سیاسی مسائل پر جامع و سیر حاصل بحث فرمائی اور بڑے دوٹوک الفاظ میں مودودی صاحب، ان
کی جماعت اور دیگر علماء کو سمجھایا کہ کسی مسلمان فرقہ کو غیر مسلم یا اقلیت قرار دینے کا دروازہ
نہ کھولیں۔ یہ آپریشن احمدیت پر ہی ختم نہیں ہو گا بلکہ احمدیت پر تجربہ کر لینے والا ڈاکٹر بعد میں
دوسرے فرقوں پر اس نسخہ کو آزمائے گا۔
اگر حضرت مصلح موعود کی اس اہم تجویز پر عمل ہو گیا ہوتا تو آج پاکستان جن
گوناگوں مشکلات کا شکار ہے اور فرقوں کو کافر قرار دینے کی فیکٹریاں لگ گئی ہیں ایسا ہر گز
انوار العلوم جلد 24
ii
تعارف کتب
نہ ہوتا اور ہم اسلام کی پر امن تعلیم کے مطابق پر امن ماحول میں زندگی بسر کر رہے ہوتے۔
حضور نے مودودی صاحب کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے آخر میں نہایت درد میں
ڈوبے ہوئے الفاظ میں مسلمانوں کو توجہ دلاتے ہوئے اس مسئلہ کا درج ذیل علاج بیان فرمایا۔
مولانا مودودی صاحب نے قادیانی مسئلہ لکھ کر ملک میں خطرناک تفرقہ اور
انتشار پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ جہاں تک مولانا مودودی صاحب کے اپنے
مفاد کا سوال ہے اس کے مطابق تو یہ کوشش بالکل جائز اور درست ہے کیونکہ
وہ اپنی کتابوں میں صاف لکھ چکے ہیں کہ صالح جماعت کا یہ فرض ہے کہ ہر
ذریعہ سے حکومت پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے کیونکہ حکومت پر قبضہ کیے
بغیر کوئی پروگرام ملک میں جاری نہیں ہو سکتا۔ لیکن جہاں تک مسلمانوں کے
مفاد اور امتِ مسلمہ کے مفاد کا سوال ہے یقینا یہ کوشش نہایت نا پسندیدہ اور
خلاف عقل ہے ۔ مسلمان جن خطرناک حالات میں سے اس وقت گزر رہے
ہیں ان کو دیکھتے ہوئے اس وقت ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ مسلمانوں کو زیادہ
سے زیادہ متحد کرنے اور مسلمانوں کی سیاسی ضرورتوں کے متعلق زیادہ سے
زیادہ ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کرے۔ بغیر اتحاد کے اِس وقت مسلمان
سیاسی دنیا میں سر نہیں اٹھا سکتا۔ اس وقت بیسیوں ایسے علاقے موجود ہیں جن کی
آبادی مسلمان ہے۔ جو سیاسی طور پر آزاد ہونے کی اہلیت رکھتے ہیں لیکن باوجود
اس کے وہ آزاد نہیں ۔ وہ غیر مسلموں کے قبضہ میں ہیں ۔ اور بیسیوں ایسے
ممالک اور علاقے موجود ہیں جہاں کے مسلمان موجودہ حالات میں علیحدہ سیاسی
وجود بننے کے قابل نہیں ہیں۔ لیکن انہیں ایسی آزادی بھی حاصل نہیں جو کسی
ملک کے اچھے شہری کو حاصل ہو سکتی ہے اور ہونی چاہیے بلکہ ان کے ساتھ
غلاموں کا سا سلوک کیا جاتا ہے اور انہیں معزز شہریوں کی حیثیت حاصل نہیں
ہے ۔ اور جو علاقے مسلمانوں کے آزاد ہیں انہوں نے بھی ابھی پوری طاقت
انوار لعلوم جلد 24
iii
تعارف کتب
حاصل نہیں کی بلکہ وہ تیسرے درجے کی طاقتیں کہلا سکتے ہیں۔ دنیا کی زبر دست
طاقتوں کے مقابلہ میں ان کو کوئی حیثیت حاصل نہیں۔ حالانکہ ایک زمانہ وہ
تھا جب مسلمان ساری دنیا پر حاکم تھا، جب مسلمان پر ظلم کرنا کوئی آسان کام
نہیں تھا۔ مسلمان پر ظلم کرنے کے نتیجہ میں ساری دنیا میں شور پڑ جاتا تھا۔ لیکن
آج عیسائی پر ظلم کرنے سے تو ساری دنیا میں شور پڑ سکتا ہے مسلمان پر ظلم
کرنے سے ساری دنیا میں شور نہیں پڑ سکتا۔ عیسائی کسی ملک میں بھی رہتا ہو اگر
اُس پر ظلم کیا جائے تو عیسائی حکومتیں اس میں دخل دینا اپنا سیاسی حق قرار دیتی
ہیں۔ لیکن اگر کسی مسلمان پر غیر مسلم حکومت ظلم کرتی ہے اور مسلمان احتجاج
کرتے ہیں تو انہیں یہ جواب دیا جاتا ہے کہ غیر ملکوں کے اندرونی معاملات میں
دخل نہیں دیا جا سکتا۔ گویا عیسائیت کی طاقت کی وجہ سے عیسائیوں کے لئے اور
سیاسی اصول کار فرما ہیں لیکن مسلمانوں کی کمزوری کی وجہ سے سیاسی دنیا ان کے
لئے اور اصول تجویز کرتی ہے۔ ایسے زمانہ میں مسلمانوں کا متفق اور متحد ہونا
نہایت ضروری ہے اور چھوٹی اور بڑی جماعت کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہونا
چاہیے۔ الیکشن میں ممبر کو اپنے جیتنے کی سچی خواہش ہوتی ہے اور وہ ادنی سے
ادنی انسان کے پاس بھی جاتا ہے اور اُس کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کرتا
ہے۔ مسلمان حکومتوں کا معاملہ الیکشن جیتنے کی خواہش سے کم نہیں۔ جو شخص یہ
کہتا ہے کہ ہم کو اس معاملہ میں چھوٹی جماعتوں کی ضرورت نہیں وہ صرف یہ
ثابت کرتا ہے کہ اس کو اسلامی حکومتوں کے طاقتور بنانے کی اتنی بھی خواہش
نہیں جتنی ایک الیکشن لڑنے والے کو اپنے جیتنے کی خواہش ہوتی ہے۔ پس وہ سچی
خیر خواہی کا نہ مفہوم سمجھتا ہے اور نہ اس کو مسلمانوں سے سچی خیر خواہی ہے۔ پس
مودودی صاحب نے " قادیانی مسئلہ " لکھ کر قادیانی جماعت کا بھانڈا نہیں پھوڑا
اپنی اسلامی محبت کا بھانڈا پھوڑا ہے اور اپنی سیاسی سوجھ بوجھ کا پردہ فاش کیا ہے ۔
انوار لعلوم جلد 24
iv
تعارف کتب
کاش ! وہ اسلام کی گزشتہ ہزار سال کی تاریخ دیکھتے اور انہیں یہ معلوم ہوتا کہ
کس طرح مسلمانوں کو پھاڑ پھاڑ کر اسلام کو تباہ کیا گیا۔ اور پھاڑنے کے یہ معنی
نہیں تھے کہ ان میں اختلاف عقیدہ پیدا کیا گیا تھا۔ کیونکہ اختلاف عقیدہ
کبھی بھی فتنہ پردازوں نے پیدا نہیں کیا بلکہ اختلاف عقیدہ علماء وفقہاء کی
دیدہ ریزیوں کا نتیجہ تھا۔ پھاڑنے کے معنے یہ تھے کہ اختلاف عقیدہ کی بناء پر بعض
جماعتوں کو الگ کر کے اسلام کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔ تاریخ موجود ہے ہر آدمی
اس کی ورق گردانی کر کے اس نتیجہ کی صحت کو سمجھ سکتا ہے۔ پس حقیقت یہ ہے
که قادیانی مسئلہ کا حل اس طرح نہیں کیا جا سکتا جو مولانا مودودی صاحب نے
تجویز کیا ہے۔ یعنی پہلے تو احمدیوں کو اسلام سے خارج کر کے ایک علیحدہ اقلیت
قرار دے دیا جائے اور پھر وہ سلسلہ شروع ہو جائے جو ایک ہزار سال سے
اسلام میں چلا آیا ہے یعنی پھر آغا خانیوں کو اسلام سے خارج کیا جائے۔ پھر
بوہروں کو اسلام سے خارج کیا جائے۔ پھر شیعوں کو اسلام سے خارج کیا
جائے۔ پھر اہلحدیث کو اسلام سے خارج کیا جائے ۔ پھر بریلویوں کو اسلام سے
خارج کیا جائے۔ پھر دیوبندیوں کو اسلام سے خارج کیا جائے اور پھر مولانا
مودودی کے اتباع کی حکومت قائم کی جائے۔ مولانا مودودی کے اتباع کی
حکومت تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے یقینا نہیں بنے گی ۔ لیکن پھر ایک دفعہ دنیا
میں وہی تباہی کا دور شروع ہو جائے گا جو گزشتہ ایک ہزار سال تک مسلمانوں
میں جاری رہا اور وہ طاقت جو پچھلے پچیس سال میں مسلمانوں نے حاصل کی ہے
بالکل جاتی رہے گی اور مسلمان پھر ایک دوسرے کا گلا کاٹنے لگ جائیں گے۔
اور جماعت اسلامی کے پیرو اپنے دل میں خوش ہوں گے کہ ہماری حکومت قائم
ہو رہی ہے۔ لیکن ایسا تو نہ ہو گا، ہاں اسلامی حکومتیں کمزور ہو کر پھر ایک تر لقمہ
کی صورت میں یا تو روس کے حلق میں جا پڑیں گی یا مغربی حکومتوں کے گلے میں
انوار لعلوم جلد 24
V
تعارف کتب
جا پڑیں گی۔ خدا اسلام کے بد خواہوں کا منہ کالا کرے اور اسلام کو اس روز بد
کے دیکھنے سے محفوظ رکھے۔
مولانا مودودی صاحب نے جو کچھ لکھا ہے اس کے بجائے صحیح طریقہ
ملک میں امن قائم کرنے کا یہ ہے کہ :۔
(1) اسلام کی طرف منسوب ہونے والے مختلف فرقے خواہ اپنے اپنے
مخصوص نظریات کے ماتحت دوسرے فرقوں کے متعلق مذہبی لحاظ سے کچھ ہی
خیال رکھتے ہوں یعنی خواہ انہیں سچا مسلمان سمجھتے ہوں یا نہ سمجھتے ہوں مسلمانوں
کے ملی اتحاد کی خاطر اور اسلام کو فرقہ وارانہ انتشار سے بچانے کی غرض سے ان
سب کو کلمہ طیبہ کی ظاہری حد بندی کے ماتحت بلا استثناء مسلمان تسلیم کیا جائے
اور اس میں شیعہ ، سنی، اہلحدیث، اہل قرآن ، اہل ظاہر ، اہل باطن، حنفی، مالکی،
حنبلی، شافعی ، احمدی اور غیر احمدی میں کوئی فرق نہ کیا جائے۔
(2) اگر اس ایک ہی صحیح طریق کو استعمال نہیں کرنا جس کے بغیر مسلمانوں کو
ترقی حاصل نہیں ہو سکتی تو پھر احمدیوں کو اقلیت قرار دینے سے کچھ نہیں
بنتا۔ کیونکہ جیسا کہ ہم اوپر ثابت کر آئے ہیں ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا
دشمن ہو رہا ہے اور اسلام کی خیر خواہی دلوں میں نہیں ہے ۔ صرف اپنے
فرقوں کی خیر خواہی دلوں میں ہے۔ اس لئے یہ آپریشن صرف احمدیت پر ختم
نہیں ہو جائے گا۔ احمدیت پر تجربہ کرلینے کر لینے والا ڈاکٹر بعد میں دوسرے فرقوں پر
اس نسخہ کو آزمائے گا۔ پس ایک ہی دفعہ یہ فیصلہ کر دینا چاہیے کہ اس اسلامی
حکومت میں فلاں فرقہ کے لوگ رہ سکتے ہیں دوسروں کے لئے گنجائش نہیں
تا کہ باقی سب فرقے ابھی سے اپنے مستقبل کے متعلق غور کر لیں اور دنیا کو
بھی معلوم ہو جائے کہ علماء پاکستان کسی قسم کی حکومت یہاں قائم کرنا چاہتے ہیں۔
انوار العلوم جلد 24
vi
تعارف کتب
( 3 ) اور اگر یہ نہیں کرنا اور واقع میں یہ ایک خطر ناک بات ہے تو پھر ہم تمام
مسلمانوں سے یہ اپیل کریں گے کہ وہ احمدیوں کو اقلیت قرار دینے کی بجائے
مولوی صاحبان کے دل میں تقویٰ اور خشیت اللہ کی روح پیدا کرنے کی کوشش
کریں ۔ اور ان کو یہ سبق سکھائیں کہ عدل اور انصاف اور رواداری کا طریق
66
سب سے بہتر طریق ہے اور اسلام کی خدمت کرنے کا یہی ایک ذریعہ ہے “
(انوار العلوم جلد 24 صفحہ 100 تا104)
(2) افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1953ء
1953ء کا جلسہ سالانہ ایک پُر آشوب دور کے بعد منعقد ہو رہا تھا جس میں 1953ء
کی شدید مخالفت کا جماعت احمد یہ اور احباب جماعت کو سامنا کرنا پڑا۔ اس مخالفت کی وجہ سے
احمدیوں کے دل پہلے سے زیادہ جوان تھے۔ اسلام اور احمدیت کو غالب کرنے کا ایک نیا
ولولہ اور نیا جوش احباب جماعت میں پیدا ہو چکا تھا اور شمع احمدیت کے پروانے پہلے سے
زیادہ جوش و خروش اور ذوق وولولہ کے ساتھ اس جلسہ میں شامل ہونے کے لئے جمع تھے ۔ اُدھر
جماعت احمدیہ کے خلیفہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کے اپنے مریدوں اور
پیاروں کے دلوں میں پہلے سے بڑھ کر خدمت دین کا جذبہ پیدا کرنے کے لئے خون کو گرما دینے
والے خطابات تھے۔ ان میں سے ایک معرکۃ الآراء خطاب جلسہ سالانہ کے پہلے روز 26 دسمبر
جو اس
1953ء کا خطاب تھا۔ حضور نے اپنے افتتاحی خطاب میں فرمایا کہ یہ عظیم الشان موقع جو
وقت ہمیں حاصل ہے اجتماعی رنگ میں دنیا میں کسی اور کو میسر نہیں۔ انفرادی طور پر اللہ تعالیٰ
سے محبت کرنے اور اس کے ذکر کو بلند کرنے کی مثالیں تو ہر جگہ مل جاتی ہیں مگر اتنی کثرت کے
ساتھ جماعتی رنگ میں محض اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر اور اسلام کے نام کو بلند کرنے کے لئے جمع
ہونے کی مثال اور کہیں نہیں مل سکتی پس اس خصوصیت کو قائم رکھو اور اپنے وجودوں کو دنیا
سے قطع تعلق کر کے اتنا ہلکا بنالو کہ اللہ تعالیٰ کے فرشتے تمہیں آسانی کے ساتھ بلند سے بلند تر
مقام تک لے جاسکیں اس موقع سے فائدہ اُٹھاؤ۔ اپنے آپ کو زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی طرف
انوار لعلوم جلد 24
vii
تعارف کتب
راغب کرنے اور اپنے قلوب کو اس کے ذکر کی طرف مائل کرنے کی کوشش کرو تا اس کا قرب
اور اس کی رضا حاصل ہو۔ نیز فرمایا کہ اسلام کے لئے یہ ایک نازک موقع ہے۔ چاروں طرف
سے اسلام پر یورش ہو رہی ہے اور اسلام کے مورچے پر سوائے چند احمدی مبلغین کے اور کوئی
بھی نہیں ہے۔ آپ لوگ جو یہاں جمع ہیں آپ کی حیثیت ایسی ہی ہے جیسے فوج کے لئے اسلحہ
کے کارخانے کی ہوتی ہے۔ جس طرح اگر فوج کے لئے اسلحہ مہیانہ کیا جائے تو وہ بے کار ہو کر رہ
جاتی ہے اسی طرح اگر آپ اپنے مبلغین کی مدد نہ کریں گے تو ان کی زندگیاں بے کار ہو جائیں
گی۔ ان میں سے ایک ایک لاکھوں آدمیوں کا کام کر رہا ہے۔ سامان جو ہم نے ان کے لئے باہم
پہنچایا ہے وہ پہلے ہی نہایت قلیل ہے۔
(3) متفرق امور
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کا یہ بصیرت افروز خطاب جلسہ سالانہ 1953ء کے
دوسرے روز مورخہ 27 دسمبر کا ہے جس کے آغاز پر حضور نے فرمایا کہ " آج متفرق امور کے
متعلق ہی بعض باتیں کہوں گا۔ " حضور نے اس خطاب میں احمدی مردوں اور عورتوں دونوں کو
مخاطب فرمایا۔ آغاز میں عورتوں سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ تین سال سے عورتوں میں میری
تقریر نہیں ہو رہی۔ اس دفعہ میں عورتوں میں تقریر کرنا چاہتا تھا مگر لجنہ نے کہلا بھیجا ہے کہ
ابھی ایسے خطرات کے دنوں میں ہم اس ذمہ داری کو نہیں اٹھا سکتیں کہ حفاظت کا سامان کر
سکیں ۔ اس لئے میں اس تقریر کا ایک حصہ عورتوں کے لئے وقف کر کے انہیں بعض نصائح
کروں گا۔
دو
حضور نے مردوں سے مخاطب ہو کر فرمایا
ہر شخص اپنے کاروبار ملازمت اور روز گار کے کام کے علاوہ اپنے ہاتھ سے کام
کر کے کچھ زائد آمد پیدا کرنے کی کوشش کرے اور یہ زائد آمدنی اگر غریب ہو
تو اس کا ایک حصہ اور امیر ہونے کی صورت میں ساری کی ساری سلسلہ کو بطور
چندہ پیش کر دے۔“
انوار العلوم جلد 24
viii
تعارف کتب
ازاں بعد حضور نے بعض ہدایات دینے کے بعد عالم اسلام کی درد ناک صورت حال
کا نقشہ کھینچتے ہوئے فرمایا:۔
” اس وقت عالم اسلام نہایت نازک دور سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ تین سو سالوں
میں مسلمان بڑی تیزی کے ساتھ نیچے گر رہے تھے لیکن انہیں اپنے اس تنزل کا
احساس زیادہ نہیں تھا بلکہ وہ ایک دوسرے کو گرانے میں بھی لذت محسوس
کرتے تھے ۔ اس کے بعد یہ دور آیا کہ مسلمانوں کو اپنے تنزل اور خستہ حالی کا
احساس ہوا اور ترقی کرنے کا جذبہ پیدا ہوا اس جذبے کے تحت انہوں نے
جدوجہد شروع بھی کی کچھ دشمن طاقتوں کے اختلاف اور کچھ اپنے اس جذبہ کی
وجہ سے مختلف ممالک میں وہ آزاد تو ہو گئے لیکن آزاد ہو جانے کے باوجو د اب
تک ان کے باہمی اختلافات دور نہیں ہوئے اور یہ نہایت خطرناک امر ہے۔
اس لحاظ سے یہ دور پہلے دور سے بھی زیادہ خطر ناک ہے کیونکہ پہلے تو انہیں اپنی
حالت کا علم نہ تھا اس لئے وہ اصلاح سے غافل تھے لیکن اب اپنی حالت کو
محسوس کرنے کے باوجود وہ اپنی اصلاح پر قادر نہیں ہو رہے ۔ پھر ان کی
مشکلات کچھ اس نوعیت کی ہیں کہ ان کو حل کرنے کی جو راہ بھی تجویز کی جائے
وہ خطرات سے خالی نہیں۔ "
حضور نے ان ممالک کے نام گنوائے جن میں مسلمانوں میں اختلافات پنپ رہے ہیں۔
جیسے مصر میں نہر سویز کا جھگڑا ہے ۔ ارض مقدس میں فلسطین کا جھگڑا ہے جس کی بدبخت
حکومت کسی وقت بھی اپنی بد نیتی سے اس ارض پاک کے لئے خطرہ پیدا کر سکتی ہے کیونکہ یہود
مسلمانوں کا بہت بڑا خطرہ ہے۔ اسلامی ممالک میں ان کے مقابلہ کے لئے کوئی یک جہتی موجود
نہیں۔
حضور نے لیبیا، عراق اور انڈونیشیا جیسی طاقتور اسلامی مملکتوں کی مثال دیگر پاکستان
کے اقتصادی مسئلہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ جب تک ہم ملکی مصنوعات کو یا نیم ملکی مصنوعات
انوار العلوم جلد 24
ix
تعارف کتب
کو تکلیف اٹھا کر رائج نہ کریں گے اُس وقت تک ہماری اقتصادی حالت سدھر نہیں سکتی ۔
حضور نے آج سے 60 سال قبل قوم کی نبض پر ہاتھ رکھ کر علاج تشخیص کر دیا تھا مگر ہماری قوم کا
غیر قوموں کی مصنوعات پر انحصار بڑھتا چلا گیا اور ہم اپنی ملکی مصنوعات کو کمتر سمجھنے لگے اور آج
ہماری اقتصادی حالت بد حالی کا شکار ہے۔
کمزوری کا ایک اور سبب بیان کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔
”سب سے بڑا سبب کمزوری کا وسیع پیمانے پر بری باتوں کی اشاعت اور ہر نقص
اور کمزوری کا الزام حکومت کو دینے کی عادت ہے۔ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ اگر
زید چوری کرے تو کہو کہ زید نے چوری کی بلکہ سرعام ایسا کہنے پر بھی اسلام
پابندیاں لگاتا ہے ۔ مگر ہماری یہ حالت ہے کہ اگر ایک شخص رشوت لیتا ہے تو
بد نام پورے ملک کو کیا جاتا ہے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جب نوجوانوں کے کانوں
میں بار بار یہ پڑتا ہے کہ فلاں وزیر بھی بے ایمان ہے، فلاں افسر بھی بے ا بے ایمان
ہے تو وہ کہتا ہے کہ اگر باقی سب ایسا کرتے ہیں تو میں کیوں نہ ایسا کروں چنانچہ وہ
بھی انہی عیوب میں مبتلا ہو جاتا ہے اور اس طرح قومی اخلاق تباہ ہو رہے ہیں۔"
حضور نے یہ تلخ حقائق بیان کرنے کے بعد جماعت احمد یہ کو اس کے فرائض کی طرف
توجہ دلائی۔ چنانچہ فرمایا:۔
وو
یہ تمام امور بتاتے ہیں کہ مسلمان اس وقت ایک نہایت خطرناک دور میں سے
گزر رہے ہیں ایسا خطر ناک کہ اس کا احساس کر کے ہی رونگٹے کھڑے ہو جاتے
ہیں لیکن ان امور کو حل کرنا بظاہر ہمارے اختیار میں نہیں جن امور کو ہم حل
نہیں کر سکتے ان کے لئے دعا کا خانہ موجود ہے۔ اس لئے ہر احمدی سے میں یہ
امید کرتا ہوں کہ وہ اسلامی ممالک کے ان پیچیدہ مسائل کے لئے بالعموم اور
پاکستان کی مشکلات کے لئے بالخصوص دعائیں کرے تا اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے
ان مشکلات کو دور فرمادے۔“
انوار لعلوم جلد 24
X
تعارف کتب
دعا کے علاوہ ان امور کے متعلق ایک اور چیز بھی ہمارے اختیار میں ہے اور وہ
ہے لوگوں کو صحیح مشورہ دینا تا قوم میں ان مسائل کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے
کی صحیح سپرٹ پیدا ہو۔ تم جہاں کہیں بھی جاؤ اپنے حلقہ اثر میں لوگوں کو صحیح
مشورہ دیا کرو اور انہیں بتایا کرو کہ یہ دن آپس میں لڑنے کے نہیں ہیں بلکہ
باہمی اختلافات کو فراموش کر کے متحد ہونے اور ملک کے مفاد کے لئے قربانی
کرنے کے ہیں۔ یاد رکھو اللہ تعالیٰ نے تمہیں اسلام کی حفاظت اور خدمت کے
لئے مامور کیا ہے اس لئے تمہارے قلوب اسلام کی محبت اور درد سے معمور
ہونے چاہییں خواہ تم کن حالات میں سے گزرو۔ اس محبت کا ہمیشہ لحاظ رکھا کرو
اور مسلمان کی ہمدردی تمہارا طرہ امتیاز ہونا چاہئے ۔ اس ہمدردی کا عملی ثبوت تم
اس طرح دے سکتے ہو کہ ایک طرف تو تم دعاؤں سے کام لو اور دوسری طرف
لوگوں کو صحیح مشورہ دیا کرو ۔۔۔۔۔۔۔ دوسر اذریعہ جو تم ان مشکلات کے ازالہ کے
لئے اختیار کر سکتے ہو۔ یہ ہے کہ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے تم کو
تیار رہنا چاہئے ۔ ہر احمدی کا یہ عزم ہونا چاہئے کہ اگر خدانخواستہ ہمارے ملک پر
کوئی مصیبت آئی تو اس کا مقابلہ کرنے کے لئے وہ اپنے مال ، اپنی جائیداد ، اپنی
زمین غرض اپنی کسی چیز کی پرواہ نہ کرے گا۔ اور ملک کی حفاظت و بقا کو مقدم
رکھے گا۔ یاد رکھو ارادہ اور عزم کو معمولی چیز نہ سمجھو یہ بہت بڑی چیز ہے یہی وہ
چیز ہے جو وقت آنے پر تمہیں عمل کے لئے تیار کرے گی۔“
حضرت مصلح موعود نے اس بصیرت افروز لیکچر میں جو پانچویں نمبر پر نصیحت فرمائی
وہ جماعت کے اخبار و رسائل کی اشاعت بڑھانے کے متعلق ہے جن میں حضور نے الفضل،
ریویو آف ریلیجنز ، فرقان ، مصباح اور خالد وغیرہ کے نام لئے۔ اس ضمن میں حضور نے
احباب جماعت کو ان اخبارات و رسائل کو زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کی نصیحت فرمائی۔ بڑے
اچھوتے رنگ میں مضامین لکھنے کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
انوار العلوم جلد 24
xi
تعارف کتب
نے اسلوب تحریر کو ایک نیا رنگ دیا ہے اس لئے مضامین میں جدت آنی چاہیے ۔ مضامین علمی
اور تحقیقی ہوں۔
مجھے افسوس ہے کہ خالص جماعتی مسائل کے علاوہ دیگر اسلامی علوم کی تحقیق و تدوین
کے سلسلہ میں ہماری جماعت ابھی بہت پیچھے ہے۔ اس طرف توجہ کرنے کی خاص ضرورت ہے۔
اس اہم ہدایت کے بعد حضور نے چودہ زبانوں میں تراجم قرآن کی سکیم کا ذکر کر کے مخلصین
جماعت کو تحریک جدید کی طرف متوجہ کرتے ہوئے فرمایا:۔
دنیا کے پاس جو کچھ ہے بے شک وہ بعض جگہ پر امن بھی ہے لیکن اس امن
کے ہوتے ہوئے بھی وہ دنیا اندھیرے میں ہے۔ جب تک اسلام کا نور ان
لوگوں تک نہیں پہنچے گا اُس وقت تک دنیا کا اندھیرا دور نہیں ہو سکتا۔ سورج
صرف اسلام ہے جو شخص اس سورج کو چڑھانے میں مدد نہیں کرتا وہ دنیا کو
ہمیشہ کے لئے تاریکی میں رکھنے کی کوشش کرتا ہے اور ایسا انسان کبھی دنیا کا
خیر خواہ یا اپنی نسل کا خیر خواہ نہیں کہلا سکتا۔ اِس وقت تک تحریک جدید کے
ذریعہ سے جو تبلیغ ہوئی ہے اس کے نتیجہ میں تیس چالیس ہزار آدمی عیسائیوں
سے مسلمان ہو چکا ہے ۔ یہ طاقت روز بڑھ رہی ہے اور اسے مضبوط کرنا ہر
احمدی کا فرض ہے بلکہ ہر مسلمان خواہ وہ احمدی نہ ہو اُس کا بھی فرض ہے کہ اس
کام میں مدد دے۔ “
مضمون کے آخر پر حضور نے زندگیاں وقف کرنے والوں کی عظمت و اہمیت بیان
کرتے ہوئے نوجوانوں کو زندگیاں وقف کرنے کی تحریک فرمائی اور جماعت کو واقفین کو خاص
عظمت دینے کی نصیحت فرمائی۔
(4) سیر روحانی نمبر 7
28 دسمبر 1953ء کی یہ پُر شوکت اور پر جلال تقریر ” ”سیر سیر روحانی“ کے اس اُس علمی
سلسلہ کا تسلسل ہے جس کا آغاز حضرت مصلح موعود نے 1938ء کے جلسہ سالانہ پر کیا تھا اور
انوار العلوم جلد 24
xii
تعارف کتب
1958ء میں پایہ تکمیل کو پہنچا تھا جس میں حضور نے عالم روحانی کے نوبت خانہ کا نقشہ کھینچا تھا۔
حضور نے 1938ء میں ایک رؤیا کی بنیاد پر قادیان سے حیدر آباد دکن کا سفر اختیار فرمایا۔ جس
کی غرض سلطنت مغلیہ کے زوال کے بعد مسلمانوں کے تہذیب و تمدن اور علم و فن کے سب
سے بڑے مرکز ریاست حیدر آباد کے حالات و واقعات کا جائزہ لینا تھا۔ اس سفر میں حضور نے
مختلف تاریخی مقامات اور نظارے مشاہدہ فرمائے جن کی تعداد 16 تھی۔ حضور نے ان 16 مادی
اشیاء کے مقابل عالم روحانی میں ان کے مشابہ اور مماثل امور کو نہایت وجد آفرین و اثر انگیز
پیرائے میں بیان فرمایا۔ 1938ء ، 1940ء، 1941ء،1948ء،1950ء ،اور 1951ء کے
بعد یہ اس سلسلہ کی ساتویں تقریر ہے۔ یہ سلسلہ تقاریر پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ " وہ
علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا " کی عظیم الشان صداقت کا بین ثبوت ہے۔ ان پر کیف
تقاریر کو پڑھ کر روح وجد میں آجاتی ہے۔
اس تقریر میں حضور نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک وجود سے قائم
ہونے والی آسمانی بادشاہت پر سیر حاصل روشنی ڈالی اور قرآنی علوم کے گویا دریا بہا دیئے اور
سیرت نبوی ، تاریخ سلف ، آئمہ سلف اور حضرت مسیح موعود کے ایمان افروز واقعات بیان
فرمائے۔ اگرچہ پوری تقریر مسحور کن تھی مگر اس کے آخری مبارک کلمات تو صُورِ اسرافیل کا
سارنگ رکھتے تھے جنہوں نے پژمردہ روحوں کو حیات نو نو بخشی ثی اور جماعت کے ہر طبقہ کو علم و عرفان کا
تازہ ولولہ عطا کیا اور ان کے جوش عمل میں بے پناہ اضافہ کر دیا۔ حضور نے فرمایا :
” اس نوبت خانہ سے جو یہ نوبت بجی یہ کیا شاندار نوبت ہے پھر کیسی معقول
نوبت ہے وہاں ایک طرف بینڈ بج رہے ہیں ٹوں ٹوں ٹوں ٹیں ٹیں ٹیں اور یہ
کہتا ہے اللهُ اَكْبَرُ اللهُ اَكْبَرُ - أَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ - أَشْهَدُ أَنَّ
مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللَّهِ - حَيَّ عَلَى الصَّلُوةِ - حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ کیا معقول
باتیں ہیں، کیسی سمجھدار آدمیوں کی باتیں ہیں ، بچہ بھی سنے تو وجد کرنے لگ
جائے اور ان کے متعلق کوئی بڑا آدمی سوچے تو شرمانے لگ جائے ، بھلا یہ کیا
وو