تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 24), حصہ 2
انوار العلوم جلد 24
xiii
تعارف کتب
بات ہوئی کہ ٹوں ٹوں ٹوں ٹیں ٹیں ٹیں مگر افسوس کہ اس نوبت خانہ کو آخر
مسلمانوں نے خاموش کر دیا، یہ نوبت خانہ حکومت کی آواز کی جگہ چند مرثیہ
خوانوں کی آواز بن کر رہ گیا اور اس نوبت کے بجنے پر جو سپاہی جمع ہوا کرتے
تھے وہ کروڑوں سے دسیوں پر آگئے اور ان میں سے بھی ننانوے فیصدی
صرف رسماً اُٹھک بیٹھک کر کے چلے جاتے ہیں۔ تب اس نوبت خانہ کی آواز کا
رُعب جاتا رہا، اسلام کا سایہ کھنچنے لگ گیا، خدا کی حکومت پھر آسمان پر چلی گئی اور
دنیا پھر شیطان کے قبضہ میں آگئی۔
اب خدا کی نوبت جوش میں آئی ہے اور تم کو ! ہاں تم کو ! ہاں تم کو ! خدا تعالیٰ
نے پھر اس نوبت خانہ کی ضرب سپرد کی ہے۔ اے آسمانی بادشاہت کے
موسیقارو! اے آسمانی بادشاہت کے موسیقارو! اے آسمانی بادشاہت کے
موسیقارو ! ایک دفعہ پھر اس نوبت کو اس زور سے بجاؤ کہ دنیا کے کان پھٹ
جائیں۔ ایک دفعہ پھر اپنے دل کے خون اس قرنا میں بھر دو، ایک دفعہ پھر اپنے
دل کے خون اس قرنا میں بھر دو کہ عرش کے پائے بھی لرز جائیں اور فرشتے
بھی کانپ اٹھیں تاکہ تمہاری درد ناک آوازیں اور تمہارے نعرہ ہائے تکبیر اور
نعرہ ہائے شہادت توحید کی وجہ سے خدا تعالیٰ زمین پر آجائے اور پھر خدا تعالیٰ کی
بادشاہت اس زمین پر قائم ہو جائے۔ اسی غرض کے لئے میں نے تحریک جدید
کو جاری کیا ہے اور اسی غرض کے لئے میں تمہیں وقف کی تعلیم دیتا ہوں۔
سیدھے آؤ اور خدا کے سپاہیوں میں داخل ہو جاؤ ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کا تخت آج مسیح نے چھینا ہوا ہے تم نے مسیح سے چھین کر پھر وہ تخت محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دینا ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
وہ تخت خدا کے آگے پیش کرنا ہے اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت دنیا میں قائم ہونی
ہے ۔ پس میری سنو اور میری بات کے پیچھے چلو کہ میں جو کچھ کہہ رہا ہوں وہ
انوار لعلوم جلد 24
xiv
تعارف کتب
خدا کہہ رہا ہے۔ میری آواز نہیں ہے میں خدا کی آواز تم کو پہنچا رہا ہوں، تم
میری مانو ! خدا تمہارے ساتھ ہو ، خدا تمہارے ساتھ ہو، خدا تمہارے ساتھ
ہو۔ اور تم دنیا میں بھی عزت پاؤ اور آخرت میں بھی عزت پاؤ۔“
(انوار العلوم جلد 24 صفحہ 338 ، 339)
یہ پر معارف تقریر قریباً 5 گھنٹے تک جاری رہی جسے ٹیپ ریکارڈر پر ریکارڈ کرنے کا
شرف حضرت ڈاکٹر بدرالدین احمد صاحب آف بورنیو کو حاصل ہوا۔ اس کی اثر انگیزی اور
انقلاب آفرینی کا یہ عالم ہے کہ بار بار سننے کے باوجود اس کی روحانی تاثیرات و برکات میں کوئی
فرق نہیں آیا بلکہ اب بھی حضرت مصلح موعود کی پر شوکت آواز کانوں میں پڑتے ہی ایک
خاص و جدانی کیفیت قلوب و اذہان پر طاری ہو جاتی ہے۔
(5) مولانا شوکت علی کی یاد میں
مولانا شوکت علی مرحوم اور آپ کے دو بھائیوں نے اسلام اور مسلمانوں کی
سیاسی، دینی اور اخلاقی خدمات میں بہت نام پیدا کیا ہے۔ سب سے بڑے بھائی حضرت مولانا
ذوالفقار علی خان صاحب گوہر کو اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ میں شمولیت کی توفیق بخشی ۔
چھوٹے بھائی مولانا محمد علی صاحب جو ہر تھے اور مولانا شوکت علی صاحب منجھلے تھے۔
ان کی ملکی اور اسلامی خدمات کو سراہنے کے لئے حضرت مصلح موعود نے جنوری
1954ء میں ایک مضمون بعنوان " مولانا شوکت علی کی یاد میں " ماہنامہ ریاض کراچی کے لئے
تحریر فرمایا جس کے مدیر سید رئیس احمد جعفری تھے ۔ یہ مضمون شوکت علی نمبر شمارہ جنوری
1954ء میں صفحہ 23 تا 25 میں پہلی بار منظر عام پر آیا۔ حضور نے ان کی خدمات کا ذکر کرنے
کے بعد اس مضمون کی تحریر کا مقصد مسلمانوں کو اس طرف توجہ دلانا قرار دیا کہ وہ ان کے
طریق عمل سے سبق حاصل کریں اور وہ سچی اور بے لوث خدمت ۔ وث خدمت پاکستان ، عالم عالم اسلام اور
مسلمانوں کی کر سکیں۔
انوار العلوم جلد 24
XV
تعارف کتب
(6) تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
جماعت احمدیہ کے خلاف 1953ء کے فسادات کی چھان بین کے لئے حکومت پاکستان
نے ایک تحقیقاتی عدالت قائم کی جو چیف جسٹس ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد منیر اور مسٹر جسٹس کیانی
پر مشتمل تھی۔ اس عدالت نے حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب امام جماعت احمد یہ کو
بھی بطور گواہ بلایا اور 13 14 15 جنوری 1954 ء کو لاہور ہائی کورٹ میں آپ کی شہادت
قلمبند کی۔ یہ پُر معارف تاریخی بیان جو تین دن جاری رہاعدالت عالیہ نے انگریزی زبان میں
املاء کرایا۔ جس کا اردو ترجمہ اولاً سندھ ساگر اکادمی کراچی نمبر 3 نے سعید آرٹ پر یس حیدر آباد
(سندھ) سے چھپوا کر شائع کیا اور پھر اس بیان کا اردو ترجمہ صیغہ نشر و اشاعت ربوہ نے انہی دنوں
ٹریکٹ کی شکل میں شائع کر دیا تا جماعت احمدیہ کے متعلق مسلمان بھائیوں کے دلوں سے غلط فہمی
دور ہو ، ملکی فضا میں بہتری کی صورت پیدا ہو اور پاکستان کے سب شہری امن و عافیت اور
صلح و آشتی کے ساتھ زندگی بسر کر کے ملک کی ترقی میں حصہ لے سکیں۔
اس بیان کے دوران پہلے ہر دو فاضل جوں نے حضرت مصلح موعود سے مختلف سوال
پوچھے ازاں بعد چودھری نذیر احمد ایڈووکیٹ نمائندہ جماعت اسلامی اور نمائندہ مجلس عمل
مولوی مرتضی احمد خاں نے آپ پر جرح کی۔ حضور کا یہ معرکۃ الآراء بيان مع سوال و جواب
انوار العلوم جلد 24 کا حصہ ہے۔
دوسرے روز حضور کی طرف سے دو ضروری تحریری وضاحتیں بھی داخل عدالت کی
گئیں۔ عدالت اور فریق مخالف کے ہر دو وکیلوں نے بڑے مشکل سوالات بھی کئے مگر حضرت
مصلح موعود نے بغیر کسی پریشانی کے اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھتے ہوئے ایسے برجستہ جواب دیئے
کہ اپنے تو اپنے غیر بھی حیران رہ گئے اور داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ حضور کے اس بصیرت افروز
بیان کا پبلک میں جب چرچہ ہوا تو بہت سے غیر از جماعت معززین نے بھی اس پر شاندار الفاظ
میں خراج تحسین پیش کیا۔
انوار لعلوم جلد 24
xvi
تعارف کتب
میر قیوم نے کہا" مرزا صاحب کا عدالت میں آنا پاکستان کے تمام علماء کو کھلا چیلنج تھا کہ
آؤ مجھ پر جس طرح چاہو سوال کر لو۔ ان مولویوں کی زبر دست شکست ہے کہ کچھ بھی اپنے
مطلب کی بات پوچھ نہ سکے "
ایک نے کہا یہ تو ثابت ہو گیا ہے کہ مرزا صاحب پاکستان میں واحد عالم ہیں۔ بیان
میں تناقض قطعاً نہیں "
کسی نے کہا یہ بیان تو مذ ہبی Terminology کی ڈکشنری ہے۔
) تاریخ احمدیت جلد 16 صفحہ (409)
(7) تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کا جواب
یہ مختصر سا بیان حضرت مصلح موعود نے مورخہ 28 جنوری 1954 ء کو مولانا
محمد یعقوب صاحب طاہر انچارج شعبہ زود نویسی کو املاء کر وایا تھا جس پر حضرت مصلح موعود نے اپنے
قلم مبارک سے اصلاح فرمائی اور یہ کمیشن کے درج ذیل تین سوالوں کے جواب پر مشتمل ہے۔
i۔ وہ حالات جن کی وجہ سے مارشل لاء نافذ کرنا پڑا ۔
ii۔ صوبہ جاتی گورنمنٹ نے جو ذرائع فسادات کے نہ ہونے دینے کے لئے اختیار کئے، آیا وہ کافی
تھے یا نہیں ؟
iii۔ صوبہ جاتی حکومت نے ( جب یہ فسادات ظاہر ہو گئے ) اُن کے دبانے کے لئے جو تجاویز
اختیار کیں، آیادہ کافی تھیں یا نہیں ؟
حضرت مصلح موعود نے ان تینوں سوالوں کے کافی و شافی جواب دیئے جس میں
حکومتِ پنجاب کے اقدام کو فسادات روکنے کے لئے ناکافی قرار دیا۔ جب حکومت ان
فسادات کو دبانے میں ناکام ہوئی تو مارشل لاء لگانا پڑا۔ حضور نے ان فسادات کے اصل ذمہ دار
جماعت اسلامی، جماعت احرار اور مجلس عمل کو قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ان کے کارکنوں نے
متواتر لوگوں میں یہ جوش پیدا کیا کہ احمدی اسلام کو تباہ کر رہے ہیں، پاکستان کے غدار
ہیں، غیر حکومتوں کے ایجنٹ ہیں۔ مندرجہ بالا قیمتی مضمون کی روشنی میں صدرانجمن احمد یہ ربوہ
نے اپنا بیان انگریزی میں ترجمہ کرا کر تحقیقاتی عدالت میں داخل کرایا۔
انوار لعلوم جلد 24
xvii
تعارف کتب
(8) اپنے اندر یک جہتی پیدا کرو اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے ملک اور
قوم کی خدمت کرو
وو
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے چودھویں سالانہ اجتماع
منعقدہ 17،6،5 نومبر 1954ء بمقام ربوہ کے افتتاح کے موقع پر یہ ایمان پرور خطاب فرمایا۔
یہ اجتماع چونکہ ایسے ماحول میں انعقاد پذیر ہوا جبکہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان اپنے ملک میں
ایک منفرد خادم خلق تحریک کی حیثیت سے اُبھر رہی تھی اور اس نے ملک کے صحافتی ، سماجی اور
سرکاری حلقوں میں اپنی خادمانہ سرگرمیوں کے باعث ایک ممتاز مقام حاصل کر لیا تھا۔ اس لئے
حضرت مصلح موعود نے بھی اپنی تقاریر میں مجلس خدام الاحمدیہ کے کاموں کو سراہا اور سب سے
زیادہ زور خدمت خلق ہی کی اہمیت و ضرورت پر دیا جو اس بین الا قوامی تنظیم کے قیام کی بنیادی
غرض و غایت ہے۔ چنانچہ حضور نے 5 نومبر 1954ء کو اپنے افتتاحی خطاب میں فرمایا:۔
” اس دفعہ خدام نے طوفان وغیرہ کے موقع پر نہایت اعلیٰ درجہ کا کام
کیا ہے۔ اب انہیں اپنے اجلاس میں اس امر پر غور کرنا چاہیے کہ اس جذبہ کو جو
نہایت مبارک جذبہ ہے اور زیادہ کس طرح اُبھارا جائے؟ کوئی ایسی خدمت جو
صرف رسمی طور پر کی جائے حقیقی خدمت نہیں کہلا سکتی۔ مثلاً بعض لوگ اپنی
رپورٹوں میں لکھ دیتے ہیں کہ ہم نے کسی کا بوجھ اٹھایا۔ اب اگر تو کسی مجلس کے
تمام نوجوان یا بارہ پندرہ خدام سارا دن لوگوں کے بوجھ اٹھاتے پھرتے ہوں یا
کسی ایک وقت مثلاً عصر کے بعد روزانہ ایسا کرتے ہوں یا گھنٹہ دو گھنٹہ ہر روز اس
کام پر خرچ کرتے ہوں تب تو یہ خدمت کہلا سکتی ہے لیکن اس قسم کی رپورٹ
کو میں کبھی نہیں سمجھا کہ اس مہینہ میں ہمارے نوجوانوں نے کسی کا بوجھ
اٹھایا۔ یہ وہ خدمت نہیں جس کا خدام الاحمدیہ کے نظام کے ماتحت تم سے تقاضا
کیا جاتا ہے، بلکہ یہ وہ خدمت ہے جس کا بجالانا ہر انسان کے لئے اس کی انسانیت
کے لحاظ سے ضروری ہے۔
انوار لعلوم جلد 24
xviii
تعارف کتب
در حقیقت مختلف خدمات مختلف حیثیتوں کے لحاظ سے ہوتی ہیں۔
مثلاً جو شخص پاکستان میں رہتا ہے اُس پر کچھ فرائض پاکستانی ہونے کے لحاظ سے
عائد ہوتے ہیں کچھ فرائض ایک انسان ہونے کے لحاظ سے عائد ہوتے ہیں۔ اسی
طرح اگر کوئی سرکاری ملازم ہے تو کچھ فرائض اُس پر سرکاری ملازم ہونے کے
لحاظ سے عائد ہوتے ہیں۔ اگر کوئی ڈاکٹر ہے تو کچھ فرائض اُس پر ڈاکٹر ہونے کی
حیثیت سے عائد ہوتے ہیں۔ اگر کوئی پولیس مین ہے تو کچھ فرائض اُس پر
پولیس مین ہونے کی حیثیت سے عائد ہوتے ہیں۔ ایک حیثیت کے کام کو اپنی
دوسری حیثیت کے ثبوت میں پیش کرنا محض تمسنحر ہوتا ہے۔ مثلاً ایک ڈاکٹر کا
یہ لکھنا کہ میں نے ہیں مریضوں کا علاج کیا تمسخر ہے۔ کیونکہ اُس نے جو کام کیا
ہے اپنے ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے کیا ہے۔ خدام الاحمدیہ کا ممبر ہونے کی
حیثیت سے نہیں کیا
پس اپنے پروگراموں پر ایسے رنگ میں عمل کرو جیسے اس دفعہ لاہور
کے خدام نے خصوصیت سے نہایت اعلیٰ کام کیا ہے۔ اسی طرح ربوہ کے خدام
نے بھی اچھا کام کیا ہے۔ سیالکوٹ کے خدام نے بھی اچھا کام کیا ہے۔ ملتان کے
خدام نے بھی اچھا کام کیا ہے اور کراچی کے خدام نے بھی بعض اچھے کام کئے
ہیں گو وہ نمایاں نظر آنے والے نہیں۔ پس متواتر اپنے جلسوں اور مجلسوں میں
اس امر کو لاؤ کہ تم نے زیادہ سے زیادہ خدمت خلق کرنی ہے اور ایک پروگرام
کے ماتحت کرنی ہے تا کہ ہر شخص کو تمہاری خدمت محسوس ہو۔
(انوار العلوم جلد 24 صفحہ 425،424)
حضور نے اپنے اس بصیرت افروز خطاب کے آخر میں خدام کو مخاطب ہو کر فرمایا۔
ہمیشہ ہی ہم مسلمانوں کی خدمت کرتے رہے ہیں مگر ہمیشہ ہم ان خدمات کو
چھپاتے رہے ہیں۔ اور کہتے رہے ہیں کہ ان خدمات کے اظہار کا کیا فائدہ؟ ہم
انوار لعلوم جلد 24
xix
تعارف کتب
نے جو کچھ کیا ہے خدا کے لئے کیا ہے ، انسانوں کے لئے نہیں کیا۔ مگر آج کہا
جارہا ہے کہ احمدی مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ یہ مسلمانوں کی کبھی خدمت نہیں
کرتے۔ غرض اتنے بڑے جھوٹ اور افتراء سے کام لیا جاتا ہے کہ اب ہم اس
بات پر مجبور ہو گئے ہیں کہ جماعت کے دوستوں سے کہیں کہ اچھا تم بھی اپنی
خدمات کو ظاہر کرو۔۔۔۔۔۔ اور دنیا کو بتا دو کہ ہم ملک اور قوم کی خدمت کرنا اپنا
فرض سمجھتے ہیں مگر چونکہ ہمیں مجبور کیا جاتا ہے کہ ہم اپنی خدمات کو ظاہر کریں
اس لئے ہم ان کو ظاہر کرتے ہیں۔ ورنہ ہمارے دل اس اظہار پر شرماتے
ہیں۔ پس اپنے پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ ایسے امور پر غور کرو اور ایسی
تجاویز سوچو جن کے نتیجہ میں تم ملک اور قوم کی زیادہ سے زیادہ خدمت
بجالاؤ۔“
66
(انوار العلوم جلد 24 صفحہ 428 تا430)
(9) مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے متصف ہونا
ضروری ہے
مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1954ء کے آخری روز مورخہ
17 نومبر 1954ء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے اختتامی خطاب فرمایا جو 9 فروری 1955ء
کے روزنامہ الفضل میں پہلی بار شائع ہوا۔ حضور نے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے اپنے 5 رنومبر
1954ء کے خطاب میں دی گئی ہدایت کہ " یک جہتی پیدا کرنے کے لئے خدام کے کھڑے
ہونے کی پوزیشن مقرر کریں اور فیصلہ کریں کہ آئندہ خدام جب بھی کسی موقع پر کھڑے ہوں یا
تو ان کی پوزیشن ایک ہی ہو " کا حوالہ دے کر عہدیداروں سے پوچھا کہ وہ بتائیں کہ انہوں نے
خدام کے کھڑے ہونے کی کون سی پوزیشن مقرر کی ہے۔
اس پر حضور نے نہایت لطیف انداز میں عہد کے دوران کھڑے ہونے کے طریق کو
بیان فرمایا اور ٹوپی پہننے کی نصیحت فرمائی۔ اس کے بعد حضور نے بعض انتظامی امور کی طرف
توجہ دلائی اور محترم صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب اور مکرم سید داؤد احمد صاحب کو
انوار العلوم جلد 24
XX
تعارف کتب
بالترتیب نائب صدر نمبر 1 اور نائب صدر نمبر 2 مقرر فرمایا اور نائب صدر کی صفات کا ذکر
کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ صاحب تجربہ ، صائب الرائے اور صاحب الدین ہو۔
حضور نے اس خطاب میں بھی خدام کو پہلے سے منظم رنگ میں خدمت خلق کے وسیع
انتظامات کرنے کی ضرورت پر توجہ دلائی۔ اور اپنے بجٹ کا ایک حصہ اس کام کے لئے
مقرر کرتے ہوئے فرمایا:۔
تم خدمت خلق کے کام کو نمایاں کرو اور اپنے بجٹ کو ایسے طور پر بناؤ کہ وقت
آنے پر کچھ حصہ اس کا خدمت خلق کے کاموں میں صرف کیا جا سکے" ۔
(انوار العلوم جلد 24 صفحہ 448،447)
(10) خدام الاحمدیہ کے قیام کا مقصد نوجوانوں میں اسلام کی روح کو زندہ
رکھنا ہے
17 نومبر 1954 ء کو مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے اجتماع کے آخری روز حضرت
مصلح موعود نے اعلان فرمایا تھا کہ محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب چونکہ انصار اللہ کی عمر کو
پہنچ چکے ہیں اس لئے نائب صدر مجلس خدام الاحمدیہ سے فارغ کر کے اُنہیں میں مجلس
انصار اللہ مرکز یہ کا صدر مقرر کرتا ہوں۔ اِس پر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ نے محترم
صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کی خدمات کے اعتراف کے طور پر مورخہ 2 رد سمبر 1954ء
کو ایک دعوت عصرانہ کی شکل میں اپنے جذبات امتنان کا اظہار کرنے کا پروگرام بنایا۔ جس
میں از راہ شفقت حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے بھی شرکت فرمائی۔ تلاوت کے بعد معتمد مجلس
مکرم مولوی محمد صدیق صاحب نے اپنے ایڈریس میں محترم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کی
15 سالہ خدمات پر نظر ڈال کر انہیں سراہا اور ان کی آئندہ کامیابیوں کے لئے دعا کی ۔
محترم صاحبزادہ صاحب کے جواب کے بعد حضور نے خدام کو ان کے فرائض کے بارہ میں
نہایت لطیف پیرایہ میں توجہ دلائی۔ اور انہیں باغ کا مالی قرار دے کر جماعت احمدیہ کے پھلوں
کی حفاظت و نگہداشت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:
انوار لعلوم جلد 24
وو
xxi
تعارف کتب
پھل تو سب باغوں میں آتے ہیں۔ باغبان کی خوبی یہ ہوتی ہے کہ وہ ان کی
حفاظت کرے۔ خدام الاحمدیہ کا قیام بھی اسی لئے کیا گیا ہے کہ بچپن اور
نوجوانی میں بعض لوگ بیرونی اثرات کے ماتحت کمزور ہو جاتے ہیں اور ان میں
کئی قسم کی خرابیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ بعض لوگ دوسری سوسائٹیوں سے بُرا اثر
قبول کر لیتے ہیں اور بعض تربیت کے نقائص کی وجہ سے آوارگی میں مبتلا ہو
جاتے ہیں۔ خدام الاحمدیہ کے قیام کی غرض یہ ہے کہ اس بیرونی تغیر کو جماعت
احمد یہ میں داخل نہ ہونے دیں ۔ اور اس مقصد کو ہمیشہ نوجوانوں کے سامنے
رکھیں جس کے پورا کرنے کے لئے جماعت احمد یہ قائم کی گئی ہے۔ اگر
نوجوانوں میں یہ روح پیدا کر دی جائے تو پھر بے شک شرارت کرنے والے
شرارت کرتے رہیں۔ خواہ اپنے ہوں یا غیر سب کے سب ناکام رہیں گے۔“
(انوار العلوم جلد 24 صفحہ 456)
(11) تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے 16 دسمبر 1954ء کو ربوہ میں تعلیم الاسلام کالج کا افتتاح
فرمایا۔ کالج کے پرنسپل مکرم صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ایم اے آکسن نے حضور کی
خدمت میں ایڈریس پیش کیا جس میں اُن تمام مراحل کی تفصیل تھی جن سے گزر کر ایک
عظیم الشان عمارت پایہ تکمیل کو پہنچی۔ اس کے بعد حضور نے ایک پر معارف خطاب فرمایا جس
میں حضور نے اساتذہ ، طلبہ اور اس تقریب میں شامل ہونے والے مہمانوں کو بہت ہی قیمتی
نصائح سے نوازا۔ اپنے خطاب کے آغاز پر حضور نے اس کالج کے نام کے حوالہ سے فرمایا کہ :۔
”جیسا کہ اس کالج کے نام سے ظاہر ہے اس کے بنانے والوں کی غرض یہ تھی
کہ اس کالج میں طلباء اسلام کی تعلیم سیکھیں۔ یعنی وہ یہاں آکر جہاں دنیوی علوم
حاصل کریں وہاں وہ قرآن کریم کے پیش کردہ علوم کو بھی حاصل کریں"۔
( انوار العلوم جلد 24 صفحہ 463)
انوار العلوم جلد 24
پھر آگے چل کر فرمایا:
xxii
تعارف کتب
” جب بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے ہائی اسکول کا قیام فرمایا تو اس کا نام
تعلیم الاسلام ہائی اسکول رکھا۔ آپ کی نقل میں ہم نے بھی اس کالج کا نام
تعلیم الاسلام کا لج رکھا ہے۔ آپؐ نے جب اسکول بنایا تو آپ کی غرض یہ تھی
کہ اس میں صرف قرآن کریم اور حدیث ہی نہیں بلکہ دوسرے دنیوی علوم
بھی پڑھائے جائیں"۔
انوار العلوم جلد 24 صفحہ 476)
پھر حضور نے غیر احمدی طلباء کو دینی علوم کے حصول کی طرف زیادہ توجہ دینے کی
نصیحت کی کہ دنیوی علوم تو اس کالج سے باہر بھی مل سکتے ہیں اور تمام اساتذہ اور طلبہ کو یہ نصیحت
فرمائی کہ اپنے کریکٹر وہ بناؤ جو اسلامی ہوں۔
ایک اہم امر یا غرض اس کالج کے بنانے کی یہ بیان فرمائی کہ اسلام اور اس کی تعلیم
کے خلاف جو اعتراضات ہیں۔ مختلف اہم شخصیات پر جو الزام تراشیاں کی جاتی ہیں، تہمتیں لگائی
جاتی ہیں، اسلامی تعلیم کو بدنام کرنے کے لئے اس کے سیاق و سباق کو چھوڑ کر کچھ اور ہی پیش
کر دیا جاتا ہے۔ اس کے لئے بھی کالج کے طلبہ کو کام کرنا چاہیے اور یورپین مصنفین کی کتابیں
بھی اسلام کے خلاف پڑھنی چاہئیں۔ اس غرض کے لئے دنیا کے علوم سیکھیں اور اپنے کردار کو
اسلامی تعلیم کے مطابق کریں۔
(12) افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1954ء
1954ء کا جلسہ سالانہ 27،26، 28 دسمبر کو ربوہ میں منعقد ہوا۔ جس میں علماء احمدیت
کی ٹھوس تقاریر کے علاوہ امام جماعت احمد یہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفة المسیح الثانی
نے تینوں دن خطاب فرمائے۔ افتتاحی خطاب مورخہ 26 دسمبر کو تھا جس میں حضور نے
نہایت دلنشیں اور اثر انگیز پیرایہ میں احباب جماعت کو اُن کی اہم اور عظیم ذمہ داریوں کی طرف
توجہ دلائی اور جلسہ کے بابرکت ایام کو خشوع و خضوع اور ذکر الہی کے ساتھ گزارنے اور اپنے
لئے اور اسلامی ممالک کے لئے خصوصی دعا کی تحریک کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:۔
انوار لعلوم جلد 24
وو
xxiii
تعارف کتب
یہ وقت اسلام کے لئے نہایت نازک ہے اور مختلف اسلامی ممالک اس وقت
خطرہ میں ہیں۔ انڈو نیشیا ہے، خود پاکستان بھی ہے، شام ہے، مصر ہے، ایران
ہے۔ یہ ممالک اس وقت ایک خطرہ کے دور میں سے گزر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ
ہی ہے جو ان کی حفاظت کرے۔ چار پانچ سو سال کی غلامی کے بعد اللہ تعالیٰ نے
مسلمانوں کو آزادی کا سانس لینے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔ خدا کرے کہ یہ
آزادی ان کے لئے اور دین اسلام کے لئے مبارک ہو اور ان کی مشکلات دور
ہوں اور وہ پھر دنیا میں اُس عزت کے مقام کو حاصل کریں جس عزت کے مقام
کو کسی زمانہ میں انہوں نے حاصل کیا تھا بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔
پس اپنے لئے اور سارے مسلمانوں کے لئے اور ساری جماعت کے لئے
اور سلسلہ کے لئے اور اس کے مرکز کے لئے اور سلسلہ کے کاموں کے لئے اور
دین اسلام کے لئے اور اس کی اشاعت کے لئے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کے لئے اور ان کے مقام کی بلندی کے لئے اور آپ کی شان کے ظہور کے
لئے۔ ان سارے امور کے لئے دعا کرو۔“
(13) سال 1954ء کے اہم واقعات
(انوار العلوم جلد 24 صفحہ 504،503)
1954ء کے جلسہ سالانہ کے دوسرے روز 27 دسمبر کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی
نے اپنی ایمان افروز تقریر میں حسب دستور سال کے اہم واقعات پر جامع تبصرہ فرمایا۔ امسال
ہونے والی ترقیات و فتوحات کا ذکر فرما کر بعض اہم مالی، اخلاقی اور علمی تحریکات بھی فرمائیں۔ یہ
معركة الآراء تقرير بعض انتظامی امور کی اصلاح اور تربیتی نقائص کو دور کرنے کی نصیحت کے
ساتھ ساتھ کئی بلند پایہ علمی مضامین پر بھی مشتمل ہے۔ اس اہم تقریر میں حضور نے خواتین کو
مخاطب ہو کر مسجد ہالینڈ کے : چندہ اور اسلامی پردہ کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔
عورتوں کو چاہیے کہ اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے اس رقم (80 ہزار کے
قریب) کو جلد پورا کریں۔“
انوار لعلوم جلد 24
یہ ہیں :۔
xxiv
تعارف کتب
اس کے علاوہ حضور نے جن امور کی طرف مرد حضرات کو توجہ دلائی ان میں چند ایک
i۔ عورتوں سے ملاطفت اور نرمی سے پیش آئیں۔ ان کے حقوق کی ادائیگی میں بہتر نمونہ
دکھلائیں۔
ii۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی قربانیوں سے یہ ثابت کر دیں کہ آج کی نسل پہلی نسل سے
پیچھے نہیں بلکہ آگے ہے۔
iii۔ کوئی شہر، قصبہ اور گاؤں ایسا نہ ہو جس میں ہماری مسجد نہ ہو۔
iv۔ 27 مقامات پر لائبریریاں قائم کی جائیں۔
۷۔ ناخواندگی کو دور کرنے اور علمی معیار کو بلند کرنے کی ضرورت ہے۔
vi۔ ہر تعلیم یافتہ کم از کم اس سال ایک ناخواندہ احمدی کو پڑھائے۔
vii۔ اشاعت لٹریچر اور چندہ مساجد کی تحریک۔
viii۔ جماعت احمدیہ کو مؤثر رنگ میں تلقین کی کہ وہ اپنے علمی اور اخلاقی معیار کو بلند سے بلند تر
کرے اور محنت ، قربانی اور دیانت کو اپنا شعار بنائے نیز تمام قومی اخلاق کو درست کئے بغیر
دنیا میں کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔
حضور نے اپنے پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کی تفصیلات اور پھر معجزانہ شفاء کا ذکر
کرتے ہوئے فرمایا کہ کل کا بچہ آج بوڑھا ہو رہا ہے مگر احمدیت اپنی جوانی کی طرف بڑھ رہی ہے
یہ زمین و آسمان کے خدا کا لگایا ہوا پودا ہے جو بڑھے گا اور ترقی کرتا ہوا آسمان تک پہنچے
گا۔
وو
اس ضمن میں حضور نے تحریک جدید کے ذریعہ فتوحات کا بھی ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ :۔
" تم تھوڑے سے تھے جب تم دنیا میں نکلے اور تم نے نکل کر دنیا سے یہ منوالیا
کہ اگر اسلام کی عزت رکھنے والی کوئی قوم ہے تو صرف احمدی ہیں۔ تم نے دنیا
سے منوالیا کہ اگر عیسائیت کا جھنڈا زیر کرنے والی کوئی چیز ہے تو وہی دلیلیں
ہیں جو مرزا صاحب نے پیش کی ہیں۔ جب عیسائیت کا نپنے لگی ، جب وہ