چودھری نذیر احمد صاحب ایڈووکیٹ جماعت اسلامی کی جرح کے جواب میں

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
366
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
مسلم حکومت حق پر ہے تب اس کا فرض ہے کہ وہ استعفیٰ دے دے یا جیسا کہ
بعض دوسرے ممالک میں دستور ہے یہ اعلان کر دے کہ ایسی جنگ میں
شمولیت میری ضمیر کے خلاف ہے۔
سوال: کیا آپ کا یہ ایمان ہے کہ مرزا غلام احمد صاحب بھی انہی معنوں میں شفیع ہوں
گے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو شفیع سمجھا جاتا ہے ؟
جواب: جی نہیں۔
چودھری نذیر احمد صاحب ایڈووکیٹ جماعت اسلامی
کی جرح کے جواب میں
سوال: آپ کی جماعت میں الفضل کو کیا حیثیت حاصل ہے؟ اور آپ کا اِس سے کیا
تعلق ہے ؟
جواب: یہ صحیح ہے کہ اس اخبار کو میں نے جاری کیا تھا لیکن میں نے دو تین سال بعد
اپنا تعلق اس سے منقطع کر لیا تھا۔ غالباً ایسا میں نے 1915 ء یا 1916ء میں کیا تھا۔
یہ اب صدرانجمن احمد یہ ربوہ کی ملکیت ہے۔
سوال: کیا 1915 1916ء کے بعد آپ کے اختیار میں یہ بات تھی کہ آپ اس کی
اشاعت کو روک دیں ؟
جواب: جی ہاں۔ اس اعتبار سے کہ جماعت میری وفادار ہے اور اگر میں انہیں کہوں کہ
وہ اس پر چہ کو نہ خریدیں تو اس کی اشاعت خود بخود بند ہو جائے گی۔
عدالت کا سوال: کیا آپ انجمن کو مشورہ دے سکتے ہیں کہ وہ اس کی اشاعت کو بند
کر دے؟
جواب: میں انجمن کو بھی مشورہ دے سکتا ہوں جو اس کی مالک ہے کہ وہ اس کی اشاعت
کو روک دے۔

انوار العلوم جلد 24
367
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
وکیل کے سوال: کیا آپ مؤمن اور مسلم کی اس تعریف سے اتفاق رکھتے ہیں جو
صدرانجمن احمد یہ ربوہ نے عدالت کے ایک سوال کے جواب میں دی تھی ؟
جواب: ہاں۔
سوال: کیا آپ اپریل 1911ء میں تشحیذ الاذہان کے ایڈیٹر تھے ؟
جواب: ہاں۔
سوال: کیا آپ نے جن خیالات کا آج یا کل اظہار کیا ہے ان خیالات سے کسی رنگ میں
مختلف ہیں جو آپ نے اپریل 1911ء میں تشحیذ الاذہان کے دیباچہ میں ظاہر
کئے تھے؟
جواب: نہیں۔
سوال: کیا آپ اب بھی یہ عقیدہ رکھتے ہیں جو آپ نے کتاب آئینہ صداقت کے پہلے
باب میں صفحہ 35 پر ظاہر کیا تھا یعنی یہ کہ تمام وہ مسلمان جنہوں نے مرزا غلام احمد
صاحب کی بیعت نہیں کی خواہ انہوں نے مرزا صاحب کا نام بھی نہ سنا ہو وہ کافر
ہیں اور دائرہ اسلام سے خارج؟
جواب: یہ بات خود اس بیان سے ظاہر ہے کہ میں ان لوگوں کو جو میرے ذہن میں ہیں
مسلمان سمجھتا ہوں۔ پس جب میں "کافر" کا لفظ استعمال کرتا ہوں تو میرے
ذہن میں دوسری قسم کے کافر ہوتے ہیں جن کی میں پہلے ہی وضاحت کر چکا
ہوں یعنی وہ جو ملت سے خارج نہیں۔ جب میں کہتا ہوں کہ وہ دائرہ اسلام
سے خارج ہیں تو میرے ذہن میں وہ نظریہ ہوتا ہے جس کا اظہار کتاب
مفردات راغب کے صفحہ 240 پر کیا گیا ہے۔ جہاں اسلام کی دو قسمیں بیان کی
گئی ہیں۔ ایک دُونَ الایمان اور دوسرے فَوقَ الایمان۔ دُون الایمان میں وہ
مسلمان شامل ہیں جن کے اسلام کا درجہ ایمان سے کم ہے۔ فوق الایمان میں
ایسے مسلمانوں کا ذکر ہے جو ایمان میں اس درجہ ممتاز ہو۔ ہوتے ہیں کہ وہ معمولی
ایمان سے بلند تر ہوتے ہیں۔ اس لئے جب میں نے یہ کہا تھا کہ بعض لوگ

انوار العلوم جلد 24
368
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
دائرہ اسلام سے خارج ہیں تو میرے ذہن میں وہ مسلمان تھے جو فوق الایمان کی
تعریف کے ماتحت آتے ہیں۔ مشکوۃ میں بھی ایک روایت ہے کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو شخص کسی ظالم کی مدد کرتا اور اُس کی
حمایت کرتا ہے وہ اسلام سے خارج ہے۔ 2
سوال: موجودہ ایجی ٹیشن کے شروع ہونے سے پہلے کیا آپ ان مسلمانوں کو جو
مرزاغلام احمد صاحب کو نہیں مانتے کافر اور دائرہ اسلام سے خارج نہیں کہتے
رہے ؟
جواب: ہاں میں یہ کہتا رہا ہوں اور ساتھ ہی میں "کافر" اور "خارج از دائرہ اسلام" کی
اصطلاحوں کے اس مفہوم کی بھی وضاحت کرتا رہا ہوں جس میں یہ اصطلاحیں
استعمال کی گئیں۔
سوال: کیا یہ صحیح نہیں کہ موجودہ ایجی ٹیشن شروع ہونے سے قبل آپ اپنی جماعت کو یہ
مشورہ دیتے رہے کہ وہ غیر احمدی امام کے پیچھے نماز نہ پڑھیں اور غیر احمدی کا
جنازہ نہ پڑھیں اور غیر احمدیوں سے اپنی لڑکیوں کی شادی نہ کریں؟
جواب: میں یہ سب کچھ غیر احمدی علماء کے اسی قسم کے فتوؤں کے جواب میں کہتا رہا
ہوں بلکہ میں نے اُن سے کم کہا ہے کیونکہ جزو ا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا - 3
سوال: آپ نے اب اپنی شہادت میں کہا ہے کہ جو شخص نیک نیتی کے ساتھ مرزا غلام احمد
صاحب کو نہیں مانتا وہ پھر بھی مسلمان رہتا ہے۔ کیا شروع سے آپ کا یہی نظریہ
رہا ہے ؟
جواب: ہاں۔
سوال: کیا احمدیوں اور غیر احمدیوں کے درمیان اختلافات بنیادی ہیں ؟
جواب: اگر لفظ بنیادی کا وہی مفہوم ہے جو ہمارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس
لفظ کا لیا ہے تب یہ اختلافات بنیادی نہیں ہیں۔
سوال: اگر لفظ "بنیادی " عام معنوں میں لیا جائے تو پھر ؟

انوار العلوم جلد 24
369
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
جواب: عام معنوں میں اس کا مطلب " اہم" ہے لیکن اس مفہوم کے لحاظ سے بھی
اختلافات بنیادی نہیں ہیں بلکہ فروعی ہیں۔
عدالت کا سوال: احمدیوں کی تعداد پاکستان میں کتنی ہے ؟
جواب: دو اور تین لاکھ کے درمیان۔
وکیل کے سوال: کیا کتاب تحفہ گولڑویہ جو ستمبر 1902ء میں شائع ہوئی تھی مرزا
غلام احمد صاحب کی تصنیف ہے؟
جواب: جی ہاں۔
سوال: کیا آپ کو یہ معلوم ہے یا نہیں کہ جس عقیدہ کا ذیل کے پیرا میں ذکر ہے وہ
عامۃ المسلمین کا عقیدہ ہے:
”جیسا کہ مؤمن کے لئے دوسرے احکام الہی پر ایمان لانا
فرض ہے ایسا ہی اس بات پر ایمان فرض ہے کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کے دو بعث ہیں۔ ایک بعث محمد ی جو جلالی رنگ میں ہے۔
دوسر ابعث احمدی جو کہ جمالی رنگ میں ہے۔“
جواب: عامۃ المسلمین کے نزدیک اس کا اطلاق صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر
ہوتا ہے لیکن ہمارے نزدیک اس کا اطلاق اصلی طور پر تو آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم پر ہوتا ہے لیکن ظلی طور پر مرزاغلام احمد صاحب پر بھی ہوتا ہے۔
سوال: از راہ کرم 21 راگست 1917ء کے الفضل کے صفحہ نمبرے کے کالم نمبر اکو
ملاحظہ فرمائیے جہاں آپ نے اپنی جماعت اور غیر احمدیوں میں فرق بیان کرتے
ہوئے کہا ہے کہ:
ور نہ حضرت مسیح موعود نے تو فرمایا ہے کہ ان کا اسلام اور
ہے اور ہمارا اور ، اُن کا خدا اور ہے اور ہمارا اور ، ہمارا حج اور ہے اور ان کا
حج اور اسی طرح اُن سے ہر بات میں اختلاف ہے۔“
کیا یہ صحیح ہے ؟

انوار العلوم جلد 24
370
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
جواب: اس وقت جب یہ عبارت شائع ہوئی تھی میرا کوئی ڈائری نویس نہیں تھا اس لئے
میں یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ میری بات کو صحیح طور پر رپورٹ کیا گیا ہے یا
نہیں۔ تاہم اس کا مجازی رنگ میں مطلب لینا چاہئے۔ میرے کہنے کا مطلب یہ
تھا کہ ہم زیادہ خلوص سے عمل کرتے ہیں۔
سوال: کیا آپ نے انوار خلافت کے صفحہ 93 پر کہا ہے کہ:
اب ایک اور سوال رہ جاتا ہے کہ غیر احمدی تو حضرت مسیح موعود
کے منکر ہوئے اِس لئے اُن کا جنازہ نہیں پڑھنا چاہئے لیکن اگر کسی
غیر احمدی کا چھوٹا بچہ مر جائے تو اُس کا جنازہ کیوں نہ پڑھا جائے وہ تو
احمدی کا بچہ مر جائے تو کا کیوں؟
کا بچہ مر تو نہ پڑھ
مسیح موعود کا مکفر نہیں۔ میں یہ سوال کرنے والے سے پوچھتا ہوں
کہ اگر یہ بات درست ہے تو پھر ہندوؤں اور عیسائیوں کے بچوں کا جنازہ
کیوں نہیں پڑھا جاتا؟“
جواب: ہاں۔ لیکن یہ بات میں نے اس لئے کہی تھی کہ غیر احمدی علماء نے یہ فتویٰ دیا تھا
کہ احمدیوں کے بچوں کو بھی مسلمانوں کے قبرستان میں دفن نہ ہونے دیا
جائے۔ واقعہ یہ ہے کہ احمدی عورتوں اور بچوں کی نعشیں قبروں سے اُکھاڑ کر
باہر پھینکی گئیں۔ چونکہ اُن کا فتویٰ اب تک قائم ہے اس لئے میر افتویٰ بھی قائم
ہے البتہ اب ہمیں بانی سلسلہ کا ایک فتوی ملا ہے جس کے مطابق ممکن ہے کہ
غور و خوض کے بعد پہلے فتویٰ میں ترمیم کر دی جائے۔
سوال: کیا یہ صحیح ہے کہ مرزا غلام احمد صاحب نے حقیقۃ الوحی کے صفحہ 163 پر لکھا ہے
که:
مانتا۔“
وو
علاوہ اس کے جو مجھے نہیں مانتا وہ خدا اور رسول کو بھی نہیں
جواب: ہاں۔ یہ الفاظ اپنے عام معنوں میں استعمال ہوئے ہیں۔
سوال: 1944ء میں قیام پاکستان کے متعلق آپ کا طرزِ عمل کیا تھا؟ کیا یہ صحیح ہے کہ

انوار العلوم جلد 24
371
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
11 جون 1944ء کو آپ نے ملفوظات میں کہا تھا کہ :
پاکستان اور آزاد حکومت کا مطالبہ ہندوستان کی غلامی کو
مضبوط کرنے والی زنجیریں ہیں۔“
جواب: ہاں۔ لیکن میں نے یہ اس لئے کہا تھا کہ میرے اور مولانا مودودی سمیت کئی
سر کردہ مسلمانوں کی یہ رائے تھی کہ قیام پاکستان کا مطالبہ ہندوستان کی آزادی
کو مشکل بنا دے گا۔ ان دنوں پاکستان کے قیام کو نا ممکن سمجھا جاتا تھا کیونکہ
انگریز ایسی مملکت کے قیام کے خلاف تھے۔
سوال: کیا جیسا کہ الفضل مورخہ 5۔ اپریل 1947ء میں شائع ہوا تھا آپ نے یہ کہا تھا کہ : تھا
(الف) اس لئے ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہندو مسلم سوال اُٹھ جائے اور ساری
قومیں شیر و شکر ہو کر رہیں ملک کے حصے بخرے نہ ہوں۔ بیشک یہ کام بہت
مشکل ہے مگر اس کے نتائج بھی بہت شاندار ہیں۔“
(ب) ممکن ہے عارضی طور پر افتراق ہو اور کچھ وقت کے لئے دونوں قو میں جدا جدا
رہیں مگر یہ حالت عارضی ہو گی اور ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ جلد دور ہو
جائے“
(ج) بہر حال ہم چاہتے ہیں کہ اکھنڈ ہندوستان بنے اور ساری قومیں باہم شیر و شکر ہو کر
رہیں۔“
جواب: الفضل مورخہ 5 اپریل 1947ء میں میری تقریر صحیح طور پر رپورٹ نہیں
ہوئی۔ صحیح رپورٹ 12 اپریل 1947ء میں شائع ہوئی ہے۔
سوال : کیا آپ کی جماعت میں کوئی ملا بھی ہے ؟
جواب: "ملا" کا لفظ "مولوی" کا مترادف ہے اور یہ لفظ تحقیر کے لئے استعمال نہیں
ہوتا۔ ملا علی قاری، ملا شور بازار اور ملا باقر جو تمام معروف شخصیتیں ہیں ملا
کہلاتے ہیں اور اس میں فخر محسوس کرتے ہیں یا کرتے رہے ہیں۔
سوال: کیا آپ نے سندھ سے واپسی پر کوئی پریس انٹرویو دیا تھا جو 12 اپریل 1947ء

انوار العلوم جلد 24
372
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
کے الفضل میں شائع ہوا اور جس میں آپ سے ایک اخباری نمائندہ نے ایک
سوال کیا اور آپ نے اُس کا جواب دیا ؟
سوال یہ تھا کہ کیا پاکستان عملاً ممکن ہے ؟
جس کا جواب یہ دیا گیا تھا کہ سیاسی اور اقتصادی لحاظ سے اس سوال کو دیکھا جائے
تو پاکستان ممکن ہے لیکن میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ ملک کے حصے بخرے کرنے کی ضرورت
نہیں۔
جواب: یہ صحیح ہے کہ ایک اخباری نمائندے نے مجھ سے ایک سوال کیا تھا مذکورہ بالا
الفاظ اس کا ایک اقتباس ہے جو کچھ اس میں کہا گیا وہ تقسیم کے سوال پر میری
ذاتی رائے تھی۔
سوال: کیا آپ نے 14 مئی 1947ء کو نماز مغرب کے بعد اپنی مجلس علم و عرفان میں
مندرجہ ذیل الفاظ کہے جو 16 مئی 1947ء کے الفضل میں شائع ہوئے۔
میں قبل ازیں بتا چکا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی مشیئت ہندوستان
کو اکٹھا رکھنا چاہتی ہے لیکن اگر قوموں کی غیر معمولی منافرت کی وجہ
سے عارضی طور پر الگ بھی ہونا پڑے تو یہ اور بات ہے۔ بسا اوقات
عضو ماؤف کو ڈاکٹر کاٹ دینے کا بھی مشورہ دیتے ہیں لیکن یہ خوشی سے
نہیں ہوتا بلکہ مجبوری اور معذوری کے عالم میں۔ اور صرف اُسی وقت
جب اُس کے بغیر چارہ نہ ہو۔ اور اگر پھر یہ معلوم ہو جائے کہ اس
ماؤف عضو کی جگہ نیا لگ سکتا ہے تو کونسا جاہل انسان اس کے لئے
کوشش نہیں کرے گا۔ اسی طرح ہندوستان کی تقسیم پر اگر ہم رضامند
ہوئے ہیں تو خوشی سے نہیں بلکہ مجبوری سے اور پھر یہ کوشش کریں
گے کہ یہ کسی نہ کسی طرح جلد تر متحد ہو جائے۔“
جواب: نہیں۔ میں نے بالکل انہی الفاظ میں اپنے خیالات کا اظہار نہیں کیا تھا۔ جو کچھ میں
نے کہا اُسے بہت حد تک غلط طور پر پیش کیا گیا ہے۔ جس شخص نے میری تقریر

انوار العلوم جلد 24
373
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
کی رپورٹ مرتب کی یعنی منیر احمد وہ کبھی میرا ڈائری نویس نہیں رہا۔ اس
بارے میں میرے صحیح خیالات الفضل مورخہ 21 مئی 1947ء میں شائع ہوئے
تھے جو مندرجہ ذیل ہیں:
" ان حالات کے پیش نظر ان (مسلمانوں) کا حق ہے کہ
مطالبہ کریں اور ہر دیانتدار کا فرض ہے کہ خواہ اِس میں اُس کا نقصان
ہو مسلمانوں کے اس مطالبہ کی تائید کرے
بے شک ہمیں
مسلمانوں کی طرف سے بھی بعض اوقات تکالیف پہنچ جاتی ہیں اور ہم
تسلیم کر لیتے ہیں کہ شاید وہ ہمیں پھانی پر چڑھا دیں گے لیکن میں وہ
ہندوؤں سے پوچھتا ہوں کہ تم لوگوں نے ہمیں کب سکھ دیا تھا؟ تم
لوگوں نے ہمیں کب آرام پہنچایا تھا اور تم لوگوں نے کب ہمارے
ساتھ ہمدردی کی تھی ؟“
سوال: کیا آپ نے جو کچھ 16 مئی 1947ء کے الفضل میں شائع ہوا اُس کی تردید کی ؟
جواب: جو کچھ اس میں بیان ہوا تھا 21 مئی 1947ء کے الفضل میں عملاً اُس کی تردید
کر دی گئی تھی۔
سوال: الفضل پر شائع شدہ الفاظ 14 ہجرت کا کیا مطلب ہے؟
جواب: اس سے 14 مئی مراد ہے۔
عدالت کا سوال: آپ اس مہینے کو ہجرت کیوں کہتے ہیں ؟
جواب: کیونکہ تاریخ بتلاتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت ماہ مئی میں
ہوئی تھی۔
وکیل کے سوال: کیا آپ سن ہجری استعمال کرتے ہیں یا کہ عیسوی کیلنڈر ؟
جواب: ہم نے صرف یہ کیا ہے کہ شمسی مہینوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
حیات طیبہ کے مختلف واقعات کے اعتبار سے مختلف نام دے دیئے ہیں۔
سوال: کیا آپ نے جیسا کہ 12 نومبر 1946ء کے الفضل میں درج ہے اپنے آپ کو

انوار العلوم جلد 24
374
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
اقلیت قرار دیا جانے کا مطالبہ کیا تھا ؟
جواب: نہیں ۔ اصل واقعات یہ ہیں کہ جب 1946ء میں ہندوؤں اور مسلمانوں میں
اختلافات پیدا ہوئے تو حکومت نے مختلف فرقہ وارانہ پارٹیوں سے استفسارات
کئے اور تمام مسلمانوں کو ایک جماعت قرار دیا۔ اس پر بعض مسلم لیگیوں کی
طرف سے ہمیں کہا گیا کہ یہ انگریز کی ایک چال ہے جس نے اس طرح
غیر مسلم جماعتوں کی تعداد بڑھادی ہے اور مسلمانوں کو صرف ایک پارٹی ہی
تصور کیا ہے۔ اس پر ہم نے گورنمنٹ سے احتجاج کیا کہ کیوں احمدیوں سے بھی
ایک پارٹی کی حیثیت میں استفسار نہیں کیا گیا؟ حکومت نے جواب دیا کہ ہم
ایک سیاسی پارٹی نہیں بلکہ ایک مذہبی جماعت ہیں۔
سوال: کیا مارچ 1919ء کے سالانہ جلسہ کے موقع پر ایک اجلاس میں آپ نے وہ بیان
66
دیا تھا جس کا ذکر رسالہ ”عرفان الہی “ کے صفحہ 93 پر ”انتقام لینے کا زمانہ “ کے
زیر عنوان کیا گیا ہے اور جس میں کہا گیا ہے کہ:
اب زمانہ بدل گیا ہے۔ دیکھو پہلے جو مسیح آیا تھا اسے
دشمنوں نے صلیب پر چڑھایا مگر اب مسیح اس لئے آیا تا اپنے مخالفین کو
موت کے گھاٹ اُتارے۔؟“
جواب: ہاں۔ مگر اقتباس والے اس فقرے کی تشریح کتاب کے صفحہ 101، 102 پر کی
گئی ہے۔ جہاں میں نے کہا ہے کہ:
لیکن کیا ہمیں اس کا کچھ جواب نہیں دینا چاہئے اور اس خون
کا بدلہ نہیں لینا چاہئیے ؟ لیکن اُسی طریق سے جو حضرت مسیح موعود نے
ہمیں بتا دیا ہے اور جو یہ ہے کہ کابل کی سر زمین سے اگر احمدیت کا ایک
پودا کاٹا گیا ہے تو اب خدا تعالیٰ اس کی بجائے ہزاروں پودے وہاں
۔
لگائے گا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سید عبد اللطیف صاحب شہید کے
قتل کا بدلہ یہ نہیں رکھا گیا کہ ہم ان کے قاتلوں کو قتل کریں اور

انوار العلوم جلد 24
375
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
ان کے خون بہائیں کیونکہ قتل کرنا ہمارا کام نہیں۔ ہمیں خدا نے
پرامن ذرائع سے کام کرنے کے لئے کھڑا کیا ہے نہ کہ اپنے
دشمنوں کو قتل کرنے کے لئے۔ پس ہمارا انتقام یہ ہے کہ ان کے اور
ان کی نسلوں کے دلوں میں احمدیت کا بیج بوئیں اور انہیں احمدی بنائیں
اور جس چیز کو وہ مٹانا چاہتے ہیں اس کو ہم قائم کر دیں ۔۔۔۔۔۔ مگر اب
ہمارا یہ کام ہے کہ ان کے خون کا بدلہ لیں اور ان کے قاتل جس چیز کو
مٹانا چاہتے ہیں اسے قائم کر دیں اور چونکہ خدا کی برگزیدہ جماعتوں میں
شامل ہونے والے اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں کہ اپنے دشمنوں پر
احسان کرتے ہیں اس لئے ہمارا بھی یہ کام نہیں ہے کہ سید عبد اللطیف
صاحب کے قتل کرنے والوں کو دنیا سے مٹادیں اور قتل کر دیں بلکہ یہ
ہے کہ انہیں ہمیشہ کے لئے قائم کر دیں اور ابدی زندگی کے مالک بنا
دیں اور اس کا طریق یہ ہے کہ انہیں احمدی بنائیں۔“
عدالت کا سوال: اس سیاق و سباق میں " احمدیت" سے کیا مراد ہے؟
جواب: احمدیت سے مراد اسلام کی وہ تشریح ہے جو احمد یہ جماعت کے بانی نے کی۔
وکیل کے سوال: کیا آپ نے الفضل کے 15 جولائی 1952ء کے شمارہ میں ایک مقالہ
افتتاحیہ جو خونی ملا کے آخری دن“ کے عنوان سے شائع ہوادیکھا ہے جس میں
مندرجہ ذیل الفاظ آتے ہیں:
ہاں آخری وقت آن پہنچا ہے ان تمام علماء حق کے خون کا
بدلہ لینے کا جن کو شروع سے یہ خونی ملا قتل کرواتے آئے ہیں۔ ان
سب کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔(1) عطاء اللہ شاہ بخاری سے
(2) ملابد ایونی سے (3) ملا احتشام الحق سے (4) ملا محمد شفیع سے
(5) ملا مودودی (پانچویں سوار ) سے۔“
جواب: ہاں ۔ اس تحریر کے متعلق منٹگمری کے ایک آدمی کی طرف سے ایک شکایت

انوار العلوم جلد 24
376
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
میرے پاس پہنچی تھی اور میں نے اس کے متعلق متعلقہ ناظر سے جواب طلبی کی تھی
اس نے مجھے بتلایا تھا کہ اس نے ایڈیٹر کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ اس کی تردید کرے۔
سوال: کیا وہ تردید آپ کے علم میں آئی؟
جواب: نہیں۔ لیکن ابھی ابھی مجھے 7 اگست 1952ء کے الفضل کا ایک آرٹیکل جس کا
عنوان "ایک غلطی کا ازالہ " ہے دکھایا گیا ہے جس میں مذکورہ بالا تحریر کی
تشریح کر دی گئی تھی۔
عدالت کا سوال: اس ادارتی مقالہ میں جن مولویوں کو ملا کہا گیا ہے کیا انہوں نے یہ
؟
رائے ظاہر کی تھی کہ احمدی مرتد اور واجب القتل ہیں ؟ ظاہر ہے
جواب: میں صرف یہ جانتا ہوں کہ مولانا ابوالاعلیٰ مودودی نے یہ رائے ظاہر کی تھی۔ یہ مولانا
وکیل کے سوال: کیا آپ نے جون 1919ء کے تشخیذ الاذہان کے صفحہ نمبر 38 پر
مندرجہ ذیل عبارت کہی تھی ؟
وو
خلیفہ ہو تو جو پہلا ہو اُس کی بیعت ہو۔ جو بعد میں دوسرا پہلے
کے مقابل پر کھڑا ہو جائے جیسے لاہور میں ہے تو اُسے قتل کر دو۔ مگر یہ
قتل کا حکم تب ہے کہ جب سلطنت اپنی ہو۔ اب اس حکومت میں ہم
ایسا نہیں کر سکتے۔“
جواب: جی نہیں۔ ڈائری نویس نو آموز تھا۔ میں نے جو کچھ کہا اُسے اُس نے غلط طور پر
پیش کیا۔ در حقیقت جو کچھ میں نے کہا تھا میں نے اُس کی توضیح اس وقت کر دی
تھی جب احمدیوں کی لاہوری پارٹی نے حکومت سے شکایت کی تھی اور حکومت
نے مجھ سے اس کی وضاحت چاہی تھی۔
سوال: کیا آپ کی جماعت خالص مذہبی جماعت ہے یا کہ سیاسی بھی ؟
جواب: اصل میں تو یہ مذہبی جماعت ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اسے ایسا دماغ عطا کیا ہے کہ
جب بھی کوئی سیاسی مسئلہ اس کے سامنے پیش ہوتا ہے تو وہ بیکار نہیں رہ سکتا۔
سوال: کیا آپ نے کو ئٹہ میں اپنے خطبہ جمعہ میں وہ تقریر (اگز بٹ ڈی۔ای۔324) کی تھی

انوار العلوم جلد 24
377
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
جو الفضل کے 13 اگست 1948ء کے پرچہ میں شائع ہوئی ہے ؟
جواب: جی ہاں۔
سوال: آپ نے جب اپنی تقریر میں ذیل کے الفاظ کہے تو اس سے آپ کی کیا مراد تھی؟
یاد رکھو تبلیغ اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک
ہماری base مضبوط نہ ہو۔ پہلےbase مضبوط ہو تو تبلیغ ہو سکتی ہے۔“
جواب: یہ الفاظ اپنی تشریح آپ کرتے ہیں۔
سوال: اور آپ نے جب یہ کہا تھا کہ بلوچستان کو احمدی بنایا جائے تا کہ ہم کم از کم ایک
صوبہ کو تو اپنا کہہ سکیں۔ تو اس سے آپ کا کیا مطلب تھا؟
جواب: میرے ایسا کہنے کے دو سبب تھے (1) موجودہ نواب قلات کے دادا احمدی تھے
اور (2) بلوچستان ایک چھوٹا سا صوبہ ہے۔
سوال: کیا آپ نے اپنے خطبہ جمعہ میں مندرجہ ذیل الفاظ کہے تھے جو الفضل 22۔ اکتوبر
1948ء(دستاویز ڈی۔ای 210) میں شائع ہوئے ہیں ؟
میں یہ جانتا ہوں کہ اب یہ صوبہ ہمارے ہاتھوں سے نکل
نہیں سکتا۔ یہ ہمارا ہی شکار ہو گا۔ دُنیا کی ساری قومیں مل کر بھی ہم سے
یہ علاقہ چھین نہیں سکتیں۔“
جواب: جی ہاں۔ لیکن اس عبارت کو اس کے لفظی معنوں میں نہیں لینا چاہئے۔ یہاں
مستقبل کا ذکر ہے۔ میں صرف یہ کہنا چاہتا تھا کہ چونکہ اس صوبہ میں ایک
احمدی فوجی افسر قتل ہوا ہے اس لئے یہ صوبہ لازما احمدی ہو کر رہے گا۔
سوال: کیار بوہ ایک خالص احمدی نو آبادی ہے ؟
جواب: یہ زمین صدر انجمن احمد یہ نے خریدی تھی اور اسی کی ملکیت ہے۔ انجمن کو یہ حق
حاصل ہے کہ اس کے متعلق جو چاہے انتظام کرے لیکن بعض غیر احمدیوں نے
بھی زمین خریدنے کے لئے درخواست دی تھی۔ اس پر انجمن نے کہا کہ اسے
اچھے ہمسائیوں کی موجودگی پر کوئی اعتراض نہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی