چودھری نذیر احمد صاحب ایڈووکیٹ جماعت اسلامی کی جرح کے جواب میں

انوارالعلوم (جلد 24), حصہ 2

انوار العلوم جلد 24
378
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
سوال: کیا کسی غیر احمدی نے زمین خریدی؟
جواب: مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک غیر احمدی نے زمین خریدی ہے لیکن مجھے اس کا کوئی
ذاتی علم نہیں۔
سوال: فسادات کے دوران میں آپ کہاں تھے؟
جواب: ربوہ میں۔
سوال: کیا جو واقعات لاہور میں پیش آئے ایسے کوئی واقعات ربوہ میں بھی ہوئے؟
جواب: نہیں۔
سوال: کیا آپ اپنی جماعت کے لوگوں سے یہ بات متواتر کہتے رہے ہیں کہ ان کا اصل
وطن قادیان ہے ؟ اور بالآخر انہوں نے وہاں ہی جانا ہے ؟
جواب: ہر مسلمان کی یہ خواہش ہونی چاہئے کہ وہ اپنے وطن کو واپس حاصل کرے۔
سوال: کیا ہندوستان میں بھی احمد یہ جماعت ہے؟
جواب: ہاں۔
سوال: برطانوی حکومت کے متعلق احمد یہ جماعت کے بانی کا کیا رویہ تھا؟
جواب: میں پہلے ہی کہہ چکاہوں کہ اسلام کی تعلیم کے مطابق انسان جس ملک میں رہے اُن
شرائط کے ماتحت جن کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں اس کی حکومت کا وفادار رہنا چاہئے۔
سوال: کیا یہ امر واقع ہے کہ بغداد پر انگریزوں کے قبضہ ہونے پر قادیان میں خوشیاں
منائی گئیں ؟
جواب: یہ قطعاً غلط ہے۔
سوال: کیا آپ کے نظریہ کے مطابق قائم شدہ اسلامی سلطنت میں کوئی غیر احمدی اس
مملکت کار ئیس ہو سکتا ہے ؟
جواب: جی ہاں۔ پاکستان، مصر وغیرہ جیسی حکومت میں ہو سکتا ہے۔
سوال: فرض کیجئے کہ پاکستان ایک مذہبی مملکت نہیں تو کیا آپ کے نزدیک ایک غیر مسلم
یہاں رئیس مملکت ہو سکتا ہے ؟

انوار العلوم جلد 24
379
تحقیقاتی عدالت میں حضرت امام جماعت احمد یہ کا بیان
جواب: یہ تو قانون ساز اسمبلی کی اکثریت ہی فیصلہ کر سکتی ہے کہ رئیس مملکت
مسلمان ہو یا غیر مسلم۔
سوال: کیا آپ اپنی جماعت کے لوگوں سے یہ کہتے رہے ہیں کہ ان کا معاشرہ دوسرے
مسلمانوں سے مختلف ہونا چاہیئے ؟
جواب: جی نہیں۔
سوال: کیا آپ نے اپنی جماعت کے لوگوں کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ پاکستان میں سرکاری
عہدوں پر قبضہ کر لیں؟
جواب: جی نہیں۔
سوال: کیا جنگی لحاظ سے ربوہ کے جائے وقوع کو کوئی خاص اہمیت حاصل ہے ؟
جواب: جی ہاں۔ حکومت پاکستان کے ہاتھوں میں یہ ایک جنگی اہمیت والا مقام ہو گا۔
سوال: کیا آپ نے جیسا کہ الفضل مورخہ 9 نومبر 1948ء صفحہ نمبر 2 پر چھپا ہے ربوہ
میں ایک پر یس کا نفرنس میں یہ بیان دیا تھا کہ:
گو یہ زمین موجودہ حالت میں واقعی مہنگی ہے اور اس میں
کوئی جاذبیت نہیں ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم اسے ایک
نہایت شاندار شہر کی صورت میں تبدیل کرنے کا تہیہ کر چکے ہیں جو
دفاعی لحاظ سے بھی پاکستان میں محفوظ ترین مقام ہو گا۔“
جواب: میں پانچ سال کے عرصہ کے بعد اس وقت بتا نہیں سکتا کہ کانفرنس میں میرے
اصل الفاظ کیا تھے۔
عدالت کا سوال: کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ربوہ کو جنگی لحاظ سے کوئی اہمیت حاصل ہے ؟
جواب: ربوہ کے درمیان سے موٹر سڑک اور ریل دونوں گزرتی ہیں اس لئے اسے
حکومت پاکستان کے خلاف جنگی اہمیت رکھنے والا مقام خیال نہیں کیا جا سکتا لیکن
دوسرے لوگوں کے لحاظ سے اسے ہمارے لئے خاص اہمیت ضرور حاصل ہے کیونکہ
چنیوٹ کی طرف سے جو دریا کے دوسری جانب واقع ہے اس پر حملہ نہیں ہو سکتا۔

آج 10 میں سے 10 باقی