تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
سوالات:
399
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
تحریر کردہ 28 جنوری 1954ء)
أَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ ۔ هُوَ النَّاصِرُ
(1) وہ حالات جن کی وجہ سے مارشل لاء نافذ کرنا پڑا۔
(2) صوبہ جاتی گورنمنٹ نے جو ذرائع فسادات کے نہ ہونے دینے کے لئے اختیار کئے آیا
وہ کافی تھے یا نہیں ؟
(3) صوبہ جاتی حکومت نے (جب یہ فساد ظاہر ہو گئے تو ان کے دبانے کے لئے جو
تجاویز اختیار کیں آیا وہ کافی تھیں یا نہیں تھیں ؟
جوابات:
مارشل لاء کے جاری کرنے کی ضرورت جن امور کی وجہ سے پیش آئی وہ وہ
واقعات تھے جو فروری کے آخر ہفتہ اور مارچ کے ابتدائی ہفتہ میں لاہور میں ظاہر ہوئے
اور جنہیں صوبہ جاتی حکومت مؤثر طور پر دبانہ سکی۔ اگر یہ واقعات ظاہر نہ ہوتے یا اگر
صوبہ جاتی حکومت ان کو دبانے میں کامیاب ہو جاتی تو مارشل لاء کے جاری کرنے کی
کوئی وجہ نہیں تھی۔ اس سوال کا جواب دینے میں کچھ نہ کچھ ذکر حکومت کا بھی آجاتا ہے
انوار العلوم جلد 24
400
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
کیونکہ ایسے بڑے پیمانہ پر فسادات جن کو پولیس نہ دبا سکے اور انتظامی عملہ ناکام ہو جائے دو
ہی وجہ سے پیدا ہوا کرتے ہیں یا تو صیغہ خبر رسانی کی شدید غفلت اور نا قابلیت کیوجہ سے یا
عملہ انتظام کی عدم توجہ سے۔ کیونکہ ایسے موقع پر جب کہ سول اور پولیس ناکام ہو جائے
اور فوج کو دخل دینا پڑے یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ آبادی کی ایک کثیر تعداد اس میں
شامل تھی یا آبادی کی ایک معقول تعداد ایسی منظم صورت میں فساد پر آمادہ تھی کہ فساد
کی وسعت کی وجہ ۔ مت کی وجہ سے عام قانون کے ذریعہ سے اسے دبایا نہیں جا سکتا تھا اور یہ دونوں
حالتیں یکدم نہیں پیدا ہو سکتیں۔ ایک لمبے عرصہ کی تیاری کے بعد پیدا ہو سکتی ہیں اور
ایک لمبے عرصہ کی تنظیم کے بعد یا ایک لمبے عرصہ کے اشتعال کے بعد ہی رونما ہو سکتی
ہیں۔ دنیا کی تاریخ پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ کہیں بھی سول معاملات میں فوج
کو استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی جب تک کہ معاملہ ہاتھوں سے نہیں نکل جاتا
اور یہ ہمیشہ ہی عرصہ دراز تک نفرت کے جذبات کے سلگتے رہنے اور ایک عرصہ تک مخفی
تنظیم کے بعد ہی ہوتا ہے۔
تیسری صورت وہ ہوا کرتی ہے جبکہ کوئی ظالم شخص اپنے اشتعال سے مجبور ہو
کر بلا ضرورت فوج کو استعمال کرتا ہے تاریخ میں اس کی بھی مثالیں ملتی ہیں لیکن
موجودہ مارشل لاء اس تیسری قسم میں شامل نہیں اس لئے لاء اینڈ آرڈر کی ذمہ دار
پنجاب حکومت تھی اور پنجاب حکومت نے 5 اور 6 (مارچ ) کو یہ محسوس کر لیا تھا کہ
اب ہم امن کو اپنے ذرائع سے قائم نہیں رکھ سکتے اور مرکز کو دخل دینے کی ضرورت
ہے پس چونکہ اس فیصلہ کی بنیاد صوبائی حکومت کے ساتھ تعلق رکھتی تھی اس لئے
نہیں کہا جا سکتا کہ مرکزی یا فوجی افسروں نے فوری اشتعال کے ماتحت ایک کام کر لیا
حالانکہ اس کی ضرورت نہیں تھی۔ پس لازما یہی ماننا پڑے گا کہ وہ حالات جو فروری
کے آخر یا مارچ کے شروع میں ظاہر ہوئے ایک لمبی انگیخت کے نتیجہ میں تھے اور ایک
با ضابطہ تنظیم کے ماتحت تھے جس کی وجہ سے باوجود اس کے کہ ہزاروں کی تعداد میں
پولیس موجود تھی، سینکڑوں کی تعداد میں انتظامی افسر موجود تھے پھر بھی وہ لاہور کے
انوار العلوم جلد 24
401
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
فسادات کو روکنے کے قابل نہیں ہوئے۔
یہ بھی بات نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ جیسا کہ شہادتوں سے ثابت ہے لاہور
میں فسادات میں حصہ لینے والے صرف لاہور کے باشندے نہیں تھے بلکہ زیادہ تر حملے
کرنے والے لوگ وہ تھے جو کہ باہر سے منگوائے گئے تھے پس اس بات کو دیکھ کر لاہور
کے مارشل لاء کے جاری کرنے کے موجبات کو صرف لاہور تک محدود نہیں کیا جائے گا
بلکہ پنجاب کے دوسرے علاقوں پر بھی نظر ڈالنی پڑے گی۔ اگر بیر و نجات سے سینکڑوں
کی تعداد میں جتھے نہ آتے تو پولیس کے لئے انتظام مشکل نہ ہوتا۔ پولیس کا انتظام زیادہ تر
اس بات پر مبنی ہوتا ہے کہ وہ لو کل آدمیوں کی طبیعتوں اور اُن کے چال چلن کو جانتی ہے
اور وہ سمجھتی ہے کہ کسی محلہ میں کون کون سے لوگ اس قسم کی شرارت کر سکتے ہیں اور
پھیلا سکتے ہیں۔ نہیں وہ ان کو گرفتار کر لیتی ہے اور اس طرح شورش کی جڑ کو کچل دیتی ہے۔
لیکن گزشتہ فسادات میں پارٹیشن کے زمانہ کے فسادات سے سبق سیکھتے ہوئے ان
فسادات کے بانیوں نے جہاں جہاں بھی فساد ہوا وہاں باہر سے آدمی لا کر جمع کر دیئے تھے
تا کہ پولیس ان سے معاملہ کرتے وقت صحیح اندازہ نہ کر سکے اور مقامی شورش پسند لوگ
جن کو وہ جانتی ہے ان کی گرفتاری سے شورش کو دبانہ سکے۔ پنجاب کے دوسرے علاقوں
میں بھی جہاں جہاں شورش کی گئی اسی رنگ میں کام کیا گیا کہ جس گاؤں میں شورش
کرنی ہوتی تھی وہاں ارد گرد کے گاؤں سے آدمی لائے جاتے تھے اور مقامی گاؤں
والے بظاہر خاموش بیٹھے رہتے تھے پس جو کچھ لاہور میں ہوا وہ کبھی نہیں ہو سکتا تھا اگر
اضلاع میں اس کی بنیاد نہ رکھی جاتی اور اگر حکومت اس فتنہ کی اہمیت کو محسوس کرتے
ہوئے تمام اضلاع میں تعاون پیدا کر دیتی تو یہ فسادات یا تو رو نما نہ ہوتے یا ظاہر ہوتے
ہی دبا دیئے جاتے۔
ہم اس بات میں نہیں پڑنا چاہتے کہ زید یا بکر کس پر ان فسادات کی زیادہ
ذمہ داری ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ نہ اس طرح ہمارے مقتول واپس لائے جاسکتے ہیں،
نہ ہمارے جلائے ہوئے مکان بنائے جاسکتے ہیں، نہ ہمارے لوٹے ہوئے مال ہم کو واپس
انوار العلوم جلد 24
402
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
دیئے جاسکتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ فساد کرنے والے دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں ایک
وہ لوگ جن کا فساد میں فائدہ ہوتا ہے لیکن اگر یہ ظاہر ہو جائے کہ وہ فساد میں شامل ہیں تو
وہ اس فائدے سے محروم ہو جاتے ہیں۔ دوسرے وہ لوگ فساد کروانا چاہتے ہیں اور فساد
کروانے کی عزت خود حاصل کرنا چاہتے ہیں ان لوگوں کا فائدہ اسی میں ہوتا ہے کہ ان کا
نام آگے آئے اور لوگوں کو معلوم ہو کہ وہ اس کام میں حصہ لے رہے ہیں۔ اگر
گورنمنٹ کا کوئی براہ راست دخل ان فسادات میں تھا تو گورنمنٹ پہلے گروہ میں آجاتی
ہے۔ اگر کسی وقت بھی یہ ظاہر ہو جاتا کہ وہ ان فسادات کو انگیخت کر رہی ہے تو جس
غرض سے وہ ان فسادات میں حصہ لے سکتی تھی وہ اس غرض سے فائدہ اٹھانے سے
محروم ہو جاتی تھی۔ اس لئے لازماً اگر حکومت بحیثیت حکومت یا اسکے کچھ افسران
فسادات میں حصہ لینا چاہتے تھے تو وہ یقیناً اسے مخفی رکھتے تھے اور جو بات مخفی رکھی جاتی
ہے اس کا پتہ لگانا آسان نہیں ہوتا۔ فسادات کے دنوں میں ہماری جماعت کو مختلف قسم کی
رپورٹیں ملتی تھیں کبھی ایک افسر کے متعلق کبھی دوسرے افسر کے متعلق، کبھی صوبہ جاتی
حکومت کے متعلق کبھی مرکزی حکومت کے متعلق۔ کبھی ہمیں یہ خیال پیدا ہوتا تھا کہ
فلاں افسر یا صوبہ جاتی حکومت اس کی ذمہ دار ہے کبھی ایک دوسری رپورٹ کی بناء پر ہم
یہ سمجھتے تھے کہ کوئی دوسرا افسر اور مرکزی حکومت اس کی ذمہ دار ہے (چونکہ ہمارے
آدمی حکومت کے ذمہ دار عہدوں پر فائز نہیں تھے اس لئے ہمیں حقیقت حال کا صحیح
اندازہ نہیں ہو سکتا تھا۔ اس لئے ہماری جماعت کا طریقہ یہی تھا کہ ہر قسم کے افسروں سے
تعاون کرنا اور بعض دفعہ یہ خیال کرتے ہوئے بھی کہ وہ ان فسادات میں حصہ لیتے ہیں
ان کے پاس اپنی شکایت لے جانا اور اگر کسی کے منہ سے کوئی بات انصاف کی نکل جائے تو
اس کی تعریف کر دینا تا کہ شاید اسی تعریف کے ذریعہ سے آئندہ اس کے شر سے نجات
مل جائے۔ ہماری مثال تو اُس جانور کی سی تھی جس کے پیچھے چارں طرف سے شکاری کتے
لگ جاتے ہیں اور وہ مختلف طریقوں سے اپنی جان بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ پس ہم
معین صورت میں کسی شخص پر الزام نہیں لگا سکتے۔ مارشل لاء سے پہلے بھی ہم پر سختیاں
انوار العلوم جلد 24
403
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
کی گئیں اور ہمارے لئے یہ نتیجہ نکالنا بالکل ممکن تھا کہ اس کا اصل موجب کون شخص
تھا۔ ہاں ہم شہادتوں کو دیکھ کر یہ کہہ سکتے ہیں کہ صوبہ جاتی حکومت میں قطعی طور پر بے
عملی پائی جاتی تھی۔
ہمیں یہ سن کر نہایت ہی تعجب ہوا ہے کہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ کا صرف یہی
خیال تھا کہ :
(اول) ان کو اس امر کے متعلق وہی کارروائی کرنی چاہیئے جس کے متعلق ان کے ماتحت
رپورٹ کریں۔
(ب) جب کوئی معاملہ زیر بحث آئے تو ان کے لئے یہ کافی تھا کہ وہ اپنے افسروں کے
ساتھ تبادلہ خیال کے بعد درست یا غلط کوئی حکم دے دیں ان کے نزدیک اس بات کی
کوئی ضرورت نہیں تھی کہ وہ یہ بھی دیکھیں کہ وہ حکم نافذ بھی ہوا ہے یا نہیں۔
(ج) ان کے نزدیک انصاف کا تقاضا اس سے پورا ہو جاتا تھا کہ اگر ظالم اور مظلوم دونوں
کو ایک کشتی میں سوار کر دیا جائے اور اس طرح دنیا پر ظاہر کیا جائے کہ وہ سب قسم کے
لوگوں کو ایک آنکھ سے دیکھتے ہیں۔ اور یہی کیفیت ہم کو لاہور کے انتظامیہ حکام میں نظر
آتی ہے اور یہیں فساد سب سے زیادہ ہوا ہے۔ گواہیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اُس وقت
لاہور میں جو ذمہ دار افسر تھا اُس کے نزدیک بھی اوپر کے ہی اصول قابل عمل تھے اور
انہی پر وہ عمل کر تا رہا ہے۔ شاید جرمنی کے مشہور چانسلر پرنس بسمارک کا یہ قول ہے کہ
" افسر اس لئے مقرر کئے جاتے ہیں کہ وہ دیکھتے رہیں کہ اُن کا ماتحت عملہ قواعد اور احکام کی
پابندی کرتا ہے " مگر ان شہادتوں کے پڑھنے سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ افسر اس
لئے مقرر کئے جاتے ہیں کہ وہ ایک فیصلہ کریں اور پھر کبھی نہ دیکھیں کہ اس پر عمل ہوا
ہے یا اس لئے مقرر کئے جاتے ہیں کہ وہ اس انتظار میں رہیں کہ ان کے ماتحت افسر کوئی
کارروائی کرنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ اگر وہ کارروائی کرنا چاہیں تو پھر مناسب طور پر وہ اس
کارروائی کو بستہ میں لپیٹ دینے کی کوشش کریں اور اگر وہ کوئی کارروائی نہ کروانا چاہیں تو وہ
اس انتظار میں رہیں کہ کبھی وہ عمل کی طرف متوجہ ہوں گے یا نہیں۔ جہاں تک ہماری عقل
انوار العلوم جلد 24
404
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
کام دیتی ہے دنیا کی ادنیٰ سے ادنی حکومت بھی ان اصول کے ماتحت نہیں چل سکتی۔
پس ہمارے نزدیک حکومت کی بے حسی اور عدم توجہی اور عدم تنظیم ان
فسادات کی ذمہ دار ہے لیکن اصل ذمہ داری ان لوگوں پر آتی ہے جو کہ اپنے ارادوں کو
ظاہر کرتے تھے، لوگوں کو فساد کے لئے اکساتے تھے اور اس بارہ میں تنظیم کر رہے
تھے۔ یہ کہہ دینا کہ کوئی شخص ایسے الفاظ نہیں بولتا تھا جن سے وہ قانون کی زد میں آئے
درست نہیں کیونکہ اول تو اخباروں کے کٹنگز اور تقریروں کے بعض حوالہ جات سے
معلوم ہوتا ہے کہ ایسے الفاظ بولے جاتے تھے۔ دوسرے ایسے مواقع پر یہ نہیں دیکھا
جاتا کہ الفاظ کیا بولے جاتے تھے دیکھا یہ جاتا ہے کہ کس ماحول میں وہ بولے جاتے تھے
اور کیا ذہنیت وہ لوگوں کے دلوں میں پیدا کرتے تھے۔ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ ایک
خاص ذہنیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک خاص سکیم کے ماتحت جو فتنہ و فساد کو پیدا کرنے
میں محمد ہو سکتی ہے کچھ الفاظ بولے جاتے تھے جن میں رائج الوقت قانون سے بچنے کی بھی
کوشش کی ۔ کی جاتی تھی تو یقیناً الفاظ خواہ کچھ ہی ہوں اس بات کو ماننا پڑے گا کہ فساد کے لئے
لوگوں کو تیار کیا گیا اور متواتر تیار کیا گیا۔ اور پھر جب ہم دیکھتے ہیں کہ عین فساد کے دنوں
میں جلسوں کی حد سے نکل کر ایک مقررہ تنظیم کے ماتحت سارا فساد آگیا تو مننا پڑتا ہے کہ
جو لوگ جلسوں میں محتاط الفاظ استعمال کرتے بھی تھے اپنی خلوت میں دوسرے کام
کرتے تھے۔ اگر ایسا نہیں تھا تو اچانک شورش ایک انتظام کے ماتحت کس طرح آگئی اور
اس کو با قاعدہ لیڈر کہاں سے مل گئے ۔ آخر وہ کیا بات تھی کہ جلسوں میں تو محض لوگوں کو
ختم نبوت کی اہمیت بتائی جاتی تھی لیکن فسادات کے شروع ہوتے ہی جتھے لاہور کی طرف
بڑھنے شروع ہوئے۔ ایک شخص نے آکر مسجد وزیر خان میں راہنمائی اور راہبری سنبھال
لی اور لوگ اس کا حکم ماننے لگ گئے اور دوسروں نے دوسرے علاقوں میں باگ ڈور
سنبھال لی۔ جس دن شورش کرنی ہوتی تھی مختلف طرف سے جتھے نکلتے تھے لیکن شورش
ایک یا دو مقامات پر کی جاتی تھی۔ جب گرفتاریاں ہوتی تھیں تو شورش پسند لیڈ روہاں سے
بھاگتے تھے اور ان کو پناہ دینے کے لئے پہلے سے جگہیں موجود ہوتی تھیں۔ حکومت کو
انوار العلوم جلد 24
405
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
بیکار بنانے کے لئے ریلوں اور لاریوں پر خصوصیت کے ساتھ حملے کئے جاتے تھے۔ تمام
بڑے شہروں میں گاؤں کی طرف سے جتھے آتے تھے جیسے لائلپور میں گوجرہ اور سمندری
وغیرہ سے اور سرگودہا میں میانوالی اور سکیسر کے علاقوں سے اور لاہور میں
راولپنڈی، لائلپور اور دوسرے شہروں سے۔ گویا لاہور میں تو لائلپور، راولپنڈی، سرگودہا
اور ملتان کے شہروں کو استعمال کیا جا رہا تھا اور لائلپور ، سرگودہا، راولپنڈی، ملتان وغیرہ
میں ارد گرد کے دیہات کے لوگوں کو استعمال کیا جاتا تھا۔ کیا یہ بات بغیر کسی تنظیم کے ہو
سکتی تھی اور کیا یہ تنظیم بغیر کسی منظم کے ہو سکتی تھی ؟ پس یہ حالات صاف بتاتے ہیں کہ
تقریروں میں کچھ اور کہا جاتا تھا گو جوش کی حالت میں وہ بھی اصل حقیقت کی غمازی کر
جاتی تھیں لیکن پرائیویٹ طور پر اور رنگ میں تیاری کی جارہی تھی۔
پس فسادات کی اصل ذمہ دار جماعت اسلامی، جماعت احرار اور مجلس عمل تھی،
ان کے کارکنوں نے متواتر لوگوں میں جوش پیدا کیا کہ احمدی اسلام کو تباہ کر رہے ہیں،
پاکستان کے غدار ہیں، غیر حکومتوں کے ایجنٹ ہیں، گویا وہ دوہی چیزیں جو پاکستانی مسلمانوں کو
پیاری ہو سکتی ہیں یعنی اسلام اور پاکستان دونوں کی عزت اور دونوں کی ذات احمدیوں سے
خطرہ میں ہے۔ ظاہر ہے کہ ان تقریروں کے نتیجہ میں عوام الناس میں اتنا اشتعال پیدا
ہو جانا ضروری تھا کہ وہ اپنی دونوں پیاری چیزوں کے بچانے کے لئے اُس دشمن کو
مٹا دیتے جس کے ہاتھوں سے ان دونوں چیزوں کو خطرہ بتایا جاتا تھا۔ ضرورت صرف اس
بات کی تھی کہ انڈر گراؤنڈ طور پر کچھ ایسے لوگ بھی مقرر کئے جاتے جو اس طوفان کو
ایک خاص انتظام کے ماتحت اور ایک خاص لائن پر چلا دیتے۔ جب طبائع میں اشتعال پیدا
ہو جائے تو وہ لیڈر کی اطاعت کے لئے پوری طرح آمادہ ہو جاتے ہیں۔ اس طرح تنظیم
کے لئے رستہ کھول دیا گیا تھا۔ ان لوگوں کو یہ اتفاقی سہولت میسر آگئی کہ پنجاب کے صوبہ
کی حکومت دانستہ یا نادانستہ ایسے طریق عمل کو اختیار کرنے لگی جو دنیا کی کسی مہذب
حکومت میں بھی استعمال نہیں کیا جاتا اور جس کا ذکر ہم اوپر کر آئے ہیں۔ اس دوران میں
بد قسمتی سے پاکستان کی مرکزی حکومت میں ایک ایسا وزیر اعظم آگیا جو مذہبی جوش رکھتا
انوار العلوم جلد 24
406
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
تھا اور علماء کا حد سے زیادہ احترام اس کے دل میں تھا اور انتہاء درجہ کا سادہ اور طبیعت کا
شریف تھا۔ اتفاقی طور پر کچھ علماء اس کے پاس پہنچے اور اس کے ادب اور احترام کو دیکھ کر
انہوں نے محسوس کیا کہ کامیابی کا ایک اور راستہ بھی ان کے سامنے کھل سکتا ہے۔ ہمیں
ان فسادات کے دنوں میں جو کچھ معلومات حاصل ہوئیں یا ہو سکتی تھیں خواہ مخالفوں کے
کیمپ سے یا اپنے وفود سے جو کہ : سے جو کہ پاکستان کے وزیر اعظ کے وزیر عظم سے ملے یہی معلوم ہو سکا ہے کہ
پاکستان کے وزیر اعظم سادہ اور شریف آدمی تھے۔ ہمیں کبھی بھی ان کے متعلق یہ محسوس
نہیں ہوا کہ وہ شرارت یا فساد کے لئے کوئی کام کرتے تھے مگر علماء کا ادب اور احترام اور
ان کی سادگی اور دوسری طرف علماء کا فساد پر آمادہ ہو جانا ان کو دھکیل کر ایسے مقام پر
لے گیا جبکہ وہ نادانستہ طور پر اس فساد کو آگ دینے والے بن گئے۔ پاکستان میں اس
وزیر اعظم کے آنے سے پہلے علماء کے دل میں یہ طمع کبھی نہیں پیدا ہوا کہ آئندہ حکومت
ان سے ڈر کر ان کی پالیسیاں چلائے گی لیکن اس وزیر اعظم کے زمانہ میں یہ طمع علماء کے
دل میں پیدا ہو گیا۔ مولانا مودودی جو کہ پہلے کا نگر سی تھے پھر ہندو نواز تھے اور پاکستان
بننے کے وقت پاکستان کے مخالف تھے آخری دن تک ان کی پاکستان میں آنے کی تجویز
نہیں تھی۔ وہ پاکستان کو مسلمانوں کے مفاد کے خلاف سمجھتے تھے ان کی جماعت کی بنیاد
سرے سے ہی سیاسی ہے اور ان کا نظریہ یہی ہے کہ جس طرح ہو حکومت پر قبضہ کیا
جائے اور پھر ان کے سمجھے ہوئے اسلامی نظام کو چلایا جائے۔ ان کے اس نظریہ کی وجہ
سے دوسری پارٹیوں سے مایوس شدہ سیاسی آدمی ان کی طرف رجوع کرتے ہیں اور سمجھتے
ہیں کہ یہ پارٹی جو جلد سے جلد حکومت پر قبضہ کرنا چاہتی ہے اس کے ذریعہ سے ہم کو بھی
رسوخ حاصل ہو جائے گا اور چونکہ وہ یہ کہتے ہیں کہ بعد میں اسلامی نظام قائم کیا جائے گا
اس لئے مذہب کی طرف مائل ہونے والے لوگ بھی ان کی طرف رجوع کرتے
ہیں۔ ان کا انجمن اخوان المسلمین کے ساتھ تعلق بھی ظاہر کرتا ہے کہ در حقیقت ان کا
مطلوب بھی سیاست ہے ان کا طریق عمل بھی بالکل اسی رنگ کا ہے۔ مثلاً اسی کمیشن کے
سامنے مولانا مودودی صاحب تو یہ کہتے ہیں کہ فساد تو مذہبی تھا اور ان کی جماعت اسلامی یہ
انوار العلوم جلد 24
407
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
کہتی ہے کہ اس فساد کے موجبات سیاسی تھے۔ یہ اختلاف دیانتداری کے ساتھ نہیں
ہو سکتا۔ اگر تو جماعت اسلامی پہلے ہوتی اور مولانا مودودی بعد میں آکر اس کے
پریذیڈنٹ بن جاتے تب تو نفسیاتی طور پر اس اختلاف کو حل کیا جاسکتا تھا مگر حقیقت یہ
ہے کہ مولانا مودودی ہی نے جماعت اسلامی بنائی ہے اور اب بھی گو انہیں ایکس امیر
(Ex-AMEER) کہا جاتا ہے لیکن جیل خانہ میں بھی انہی سے مشورے کئے جاتے ہیں
کیونکہ ان کو " مزاج شناس رسول " کا درجہ دیا جاتا ہے ( بیان امین احسن اصلاحی ) اگر اتنا
اہم اختلاف پیدا ہو گیا تھا تو یہ تعاون باہمی کیسے جاری ہے۔ جماعت اخوان المسلمین نے
بھی مصر میں یہی طریقہ اختیار کیا ہوا ہے۔ جنرل نجیب کے بر سر اقتدار آنے پر انہوں نے
اعلان کر دیا کہ ان کی جماعت مذہبی جماعت ہے لیکن ایک حصہ اسے سیاسی قرار دیتا رہا
اور اب ساری جماعت ہی سیاسیات میں اُلجھ کر مصر کی قائم شدہ حکومت جس کے ذریعہ
سے اس کے لئے آزادی کا حصول ممکن ہو گیا ہے اس کے خلاف کھڑی ہو گئی اور
جماعت اسلامی کے صدر صاحب جنرل نجیب کو تار دیتے ہیں کہ جو الزام تم اخوان المسلمین
پر لگاتے ہو وہ غلط ہے۔ عجیب بات ہے کہ مصر کی حکومت مصر کے بعض لوگوں پر ایک
الزام لگاتی ہے اور واقعات کی بناء پر الزام لگاتی ہے لیکن پاکستان کی جماعت اسلامی بغیر
اس کے کہ ان لوگوں سے واقف ہو ، بغیر اس کے کہ کام سے واقف ہو ، صدرِ مصر کو تار
دیتی ہے کہ تمہاری غلطی ہے یہ لوگ ایسے نہیں ہیں۔ یہ صاف بتاتا ہے کہ دونوں
تحریکیں سیاسی ہیں اور دونوں ایک دوسرے کا بازو ہیں۔ مذہب کا صرف نام رکھا گیا ہے
اور اسی وجہ سے جب اس تحریک فسادات نے زور پکڑا اور جماعت اسلامی نے یہ محسوس
کیا کہ اس ذریعہ سے وہ حکومت کے کچھ لوگوں کی نظر میں بھی پسندیدہ ہو جائیں گے اور
عوام الناس میں بھی ان کو قبولیت حاصل کرنے کا موقع میسر آجائے گا تو وہ اس تحریک
میں شامل ہو گئے۔
ہمیں تعجب ہے کہ مسٹر انور علی صاحب آئی جی پولیس، مولوی عطاء اللہ شاہ
صاحب بخاری کے متعلق تو یہ کہتے ہیں کہ لائلپور کی تقریر میں ان کا یہ کہنا کہ اس اس رنگ میں
انوار العلوم جلد 24
408
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
فساد ظاہر ہوں گے یہ بتاتا ہے کہ وہ ان فسادات کی سکیم میں شامل تھے۔ لیکن مولانا مودودی
صاحب کی لاہور کی تقریر جس میں وہ یہ کہتے ہیں کہ اگر حکومت نے یہ باتیں نہ مانیں تو
جس رنگ میں پارٹیشن کے وقت فسادات ہوئے تھے اُسی رنگ میں فسادات ہوں گے
اس کے متعلق وہ یہ کہتے ہیں کہ ان کے متعلق مجھے یہ شبہ نہیں تھا کہ وہ کوئی سیاسی کام
گورنمنٹ کے خلاف کرتے ہیں۔ تعجب ہے ایک ہی قسم کی تقریریں دو شخص کرتے ہیں
اور ایک سے اور نتیجہ نکالا جاتا ہے اور دوسری سے اور ۔ حالانکہ مولانا مودودی نے جس
قسم کے فسادات کی طرف اشارہ کیا تھا فسادات تفصیلاً اُسی رنگ میں پیش آئے۔ یا تو وہ
الہام کے مدعی ہوتے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے ایسا بتایا ہے تب ہم اس امر کی تحقیقات کرتے
مگر وہ تو الہام کے منکر ہیں۔ آخر انہیں کیونکر پتہ لگا تھا کہ اُسی رنگ میں فسادات ہوں گے
جس رنگ میں پارٹیشن کے زمانہ میں فسادات ہوئے تھے۔ فسادات کے مختلف
پیٹرن(Pattern) ہوتے ہیں اور ہر وقت اور ہر ملک میں ایک قسم کے فسادات ظاہر
نہیں ہوتے۔ گزشتہ پارٹیشن کے زمانہ میں فساد کا ایک معین طریق تھا جو ہندوؤں اور
سکھوں نے مقرر کیا تھا۔ مغربی پنجاب میں بھی فسادات ہوئے مگر وہ اس رنگ میں نہیں
ہوئے ان کا رنگ بالکل اور تھا مگر جو فسادات پچھلے دنوں میں ہوئے ان کا پیٹرن وہی تھا جو
کہ مشرقی پنجاب میں استعمال کیا گیا تھا اور اس کی طرف مولانا مودودی صاحب نے اشارہ
کیا تھا۔
غرض یہ ایک حقیقت ہے کہ باوجود 1950ء ،1951ء اور 1952ء میں
جماعت احمدیہ کی طرف سے متواتر پروٹسٹ کرنے کے حکومت نے کوئی مؤثر قدم نہیں
اٹھایا۔ اس نے روم کے بادشاہ نیرو کے نقش قدم پر چلنا پسند کیا جس کے متعلق کہا جاتا
ہے کہ
Rome burns but Nero plays with his fiddle
آخر وجہ کیا ہے کہ جبکہ جماعت احمد یہ متواتر فسادات کے پیدا ہونے کے امکان
کی طرف حکومت کو توجہ دلاتی رہی۔ حکومت انہیں یہ طفل تسلیاں دیتی رہی کہ فسادات کا
انوار العلوم جلد 24
409
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ کہ جب کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا ہم اسے پکڑ لیں
گے۔ لیکن جب فساد کی صریح انگیخت بعض لوگ کرتے تھے تو کبھی لوکل افسروں کے
توجہ دلانے پر یہ کہہ دیا جاتا تھا کہ یہ آدمی اہم نہیں حالانکہ فسادات کے لئے ملکی اہمیت
نہیں دیکھی جاتی علاقائی اہمیت دیکھی جاتی ہے۔ اور کبھی یہ کہہ دیا جاتا کہ اگر اس وقت
کسی کو پکڑا گیا تو شورش بڑھ جائے گی حالانکہ شورش کے بڑھنے کا خطرہ تو زمانہ کی لمبائی کے
ساتھ لمبا ہوتا ہے۔ اس وقت خاموش رہنے کے یہ معنی تھے کہ شورش کے بڑھنے کو اور
موقع دیا جائے حالانکہ شہادتوں سے صاف ثابت ہے کہ مرکزی حکومت سے دو ٹوک
فیصلہ چاہنے کی کبھی بھی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔ اور کبھی یہ کہہ دیا جاتا کہ چونکہ
مرکزی حکومت نے ابھی تک اصل مسئلہ کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا اس لئے ہمارا
دخل دینا مناسب نہیں۔ کبھی انسپکٹر جنرل پولیس توجہ دلاتا تو خاموشی اختیار کی جاتی اور
سمجھ لیا جاتا کہ ہم ایک دفعہ فیصلہ کر چکے ہیں اب مزید اظہار رائے کی ضرورت نہیں۔
کبھی مقامی حکام یا پولیس اگر بعض لوگوں کو پکڑ لیتی تو ہماری حکومت ان کو اس لئے رہا
کرنے کا آرڈر دے دیتی کہ وہ لوگ اب پچھلے کام پر پشیمان ہیں۔ حالانکہ گزشتہ تاریخ
احرار کی اس کے خلاف تھی جیسا کہ شہادتوں سے ثابت ہے اور مستقبل نے بھی اس خیال
کو غلط ثابت کر دیا۔ یہ کہنا بھی درست نہیں کہ ان لوگوں نے اصلاح کی۔ شہادتیں اور لٹریچر
اس کے خلاف ہے۔ گویا ایک لاکھ یا دو لاکھ پاکستانیوں کی جان کی کوئی قیمت نہیں تھی،
اس کے لئے حکومت کو کسی قدم کے اٹھانے کی ضرورت نہیں تھی۔ آخر اگر کسی نے ملک
میں کوئی غیر آئینی تقریر نہیں کی تھی، اگر تمام لیڈر لوگوں کو امن سے رہنے اور احمدیوں
کی جان کی حفاظت کرنے کا وعدہ کر رہے تھے اور حکومت کو ان کے وعدوں پر اعتبار تھا تو
یہ کس طرح ہوا کہ احمدی قتل کئے گئے اور ان کی جائیدادیں تباہ کر دی گئیں، ان کے
گھروں کو آگ لگا دی گئی اور کئی جگہ پر انہیں مجبور کر کے ان سے احمدیت ترک کروائی
گئی۔ ہم نہیں کہہ سکتے کہ کوئی احمدی اپنے عقیدہ کو ترک نہیں کر سکتا۔ دنیا میں ہمیشہ سے
ہی لوگ اپنے عقائد چھوڑتے آئے ہیں اگر کوئی احمدی بھی اپنا عقیدہ چھوڑ دے تو یہ کوئی
انوار العلوم جلد 24
410
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
عجیب بات نہیں ہے لیکن وجہ کیا ہے کہ احمدیت کو ترک کرنے کا خیال ان دنوں میں پیدا
ہونا شروع ہوا اجن جن و دنوں میں چاروں طرف سے احمدیت کے خلاف قتل اور غارت کا بازار
گرم تھا۔ ہم مثال کے طور پر راولپنڈی، سیالکوٹ ، اوکاڑہ، ملتان، گوجرانوالہ، شاہدرہ، لاہور اور
لائلپور کے واقعات کو پیش کرتے ہیں یہ عجیب بات ہے کہ انہی فسادات کے ایام میں
جماعت اسلامی جو امن وامان کے قیام کی واحد ٹھیکیدار اپنے آپ کو ظاہر کرتی ہے اس کے
سیکرٹری نے مندرجہ ذیل خط امام جماعت احمد یہ کو لکھا۔
امیر جماعت اسلامی تاریخ 9 مارچ 1953ء شمارہ نمبر 1039
مکرمی السَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ عَلَى الْهُدَى
مندرجہ ذیل حضرات نے قادیانیت سے تائب ہو کر اسلام قبول کیا ہے انہوں
نے تحریری طور پر دفتر ہذا کو اطلاع دی ہے کہ ان پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا گیا اور نہ ہی کسی ڈر
اور خوف سے انہوں نے توبہ کی ہے بلکہ برضاور غبت اور پوری طرح سمجھ کر اسلام قبول
کیا ہے۔
1 فضل الرحمن صاحب سپر وائزر
2 چودھری احمد علی خان
3 حفظ الرحمن صاحب
4 عطاء الرحمن صاحب
5 سمیع الرحمن صاحب
6 مطیع الرحمن صاحب
7 ساجده خانم بنت فضل الرحمن صاحب
8 ممتاز بیگم زوجہ فضل الرحمن صاحب
و سردار بیگم زوجہ احمد علی خانصاحب
10 غیاث بیگم بنت احمد علی خانصاحب
مکان نمبر 6/543 کالج روڈ راولپنڈی
G۔H۔O
//
//
//
//
//
//
//
//
//
//
//
//
//
//
//
//
//
//
//
//
//
//
//
//
//
//
//
( دستخط) صدیق الحسن گیلانی قیم حلقہ راولپنڈی