تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب

انوارالعلوم (جلد 24), حصہ 2

انوار العلوم جلد 24
411
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
اس خط سے ظاہر ہے کہ عین ان فسادات کے ایام میں یہ امر ان آدمیوں
پر ظاہر ہوا کہ احمدی عقائد غلط ہیں اور جماعت اسلامی کے عقائد درست ہیں اور
جماعت اسلامی کے راولپنڈی کے سیکرٹری صاحب نے غیر معمولی طور پر یہ ضرورت بھی
محسوس کی کہ امام جماعت احمدیہ کو اطلاع دیں کہ بغیر جبر و اکراہ کے ایام میں اس قدر
آدمی جماعت احمدیہ سے بیزار ہو کر اسلامی جماعت کے سیکرٹری کے پاس توبہ کا اظہار
کرتے ہیں۔ اس خط سے خوب واضح ہے کہ جبر و اکراہ بالکل استعمال نہیں کیا گیا اور
جبر واکراہ کے ساتھ اسلامی جماعت کا کوئی بھی تعلق نہیں تھا۔ اتفاقی طور پر جبر واکراہ کے
دنوں میں بغیر جبر واکراہ کے بارہ آدمیوں پر راتوں رات احمدیت کی غلطی ثابت ہو گئی اور
بغیر اس کے کہ جماعت اسلامی کا کوئی بھی ان فسادات سے تعلق ہو وہ لوگ دوڑ کر
جماعت اسلامی کے سیکرٹری کے پاس پہنچے اور ان کو ایک تحریر دے دی۔
جماعت احمدیہ کے اوپر صرف یہ الزام ہے کہ بعض موقعوں پر اس نے حملوں
کا جواب کیوں دیا حالانکہ جواب دینا تو انسان کو اپنی جان بچانے کے لئے ضروری ہوتا ہے
اگر جواب نہ دیں تو لوگوں پر حقیقت روشن کس طرح ہو۔ مثلاً اسی کمیشن کے سامنے
مولانا مرتضی صاحب میکش نے امام جماعت احمد یہ سے سوال کیا کہ ہم تو آپ کو اس
لئے کافر کہتے ہیں کہ آپ کا فر ہیں آپ ہمیں کس لئے کافر کہتے ہیں؟ ان کی غرض یہ تھی
کہ احمدی چونکہ دوسروں کو کافر کہتے ہیں اس لئے لوگوں کے دلوں میں اشتعال آتا ہے
لیکن چونکہ ان کے ساتھ کفر کی ایک ایسی تشریح پیش کی گئی جس پر وہ اعتراض نہیں کر
سکتے تھے اس لئے ان کو اپنا سوال اس رنگ میں ڈھالنا پڑا کہ ہم تو آپ کو کافر سمجھ کر کافر
کہتے ہیں آپ ہمیں کافر کیوں کہتے ہیں ؟ گویا ان کے نزدیک علماء احرار و مجلس عمل
و جماعت اسلامی بیشک احمدیوں کو کافر سمجھیں اور کہیں اس سے فساد کا کوئی احتمال نہیں
لیکن اگر احمدی جماعت جوابی طور پر بھی انہیں کافر کہے تو اس سے فساد کا احتمال پیدا
ہو جاتا ہے۔
ان فسادات کے سیاسی ہونے کا ایک اہم ثبوت یہ بھی ہے کہ جماعت احمد یہ

انوار العلوم جلد 24
412
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
کے خلاف سراسر جھوٹ بولا جاتا تھا۔ اگر جماعت احمدیہ کے عقائد غلط تھے تو ان کو بیان
کرنا کافی تھا جھوٹ بنانے کی بنانے کی کیا ضرورت تھی۔ مثلاً متواتر یہ کہا جاتا تھا کہ احمدی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین نہیں مانتے حالانکہ یہ سراسر افتراء تھا۔ احمد ی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین مانتے تھے ، اور مانتے ہیں اور قیامت تک مانتے رہیں
گے۔ کیونکہ قرآن کریم میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم النبیین کہا گیا ہے اور
احمدی قرآن کریم کو مانتے تھے ، مانتے ہیں اور قیامت تک مانتے رہیں گے اور بیعت
میں بھی ختم نبوت کا اقرار لیا جاتا ہے۔ اس جھوٹ کے بنانے کی وجہ یہی تھی کہ علماء
جانتے تھے کہ اس کے بغیر لوگوں کو غصہ نہیں دلایا جا سکتا۔ اسی طرح لوگوں کے سامنے
یہ کہا جاتا تھا کہ احمدی غیر احمدی کو کافر کہتے ہیں اور یہ کبھی بھی نہیں کہا جاتا تھا کہ ہم نے
دس سال تک ان کو کافر کہا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ہمیں کافر کہنا شروع کیا ہے۔ اور
نہ کبھی یہ کہا جاتا تھا کہ کفر کے جو معنی ہم کرتے ہیں احمدی وہ معنے نہیں کرتے احمدی فلاں
معنے کرتے ہیں (جو حضرت امام جماعت احمدیہ کے خطبہ مطبوعہ الفضل 3 مئی 1935ء میں
بیان کیے گئے ہیں) جس کے صاف معنے یہ ہیں کہ مذہب کا دفاع مقصود نہیں تھا بلکہ سیاسی
طور پر ایک فتنہ پیدا کرنا مقصود تھا۔ ورنہ کیا خدا جھوٹ کا محتاج ہوتا ہے؟ کیا خدا
دھوکا بازی کا محتاج ہوتا ہے ؟ اسی طرح یہ کہا جاتا تھا کہ احمدی جماعت مسلمانوں کی سیاست
سے کٹ گئی ہے کیونکہ وہ ہمارے جنازے نہیں پڑھتی اور یہ کبھی بھی نہیں کہا گیا کہ ہم
نے احمدیوں کو سیاست سے کاٹ دیا ہے کیونکہ ہم نے ان کے جنازے پڑھنے سے لوگوں
کو روک دیا ہے۔ اگر وہ ان باتوں کو ظاہر کرتے تو لوگوں کو یہ معلوم ہو جاتا کہ علماء کا مقام
یہ ہے کہ کثیر التعداد جماعت جو ، جو چاہے کرے اسے جائز ہے اور قلیل التعداد جماعت کو
صحیح طور پر ا پر اپنے دفاع کرنے کی بھی اجازت نہیں اور عقل ۔ مند لوگ سمجھ جاتے کہ یہ
مذہبی جھگڑا نہیں سیاسی جھگڑا ہے۔ ہم کورٹ سے درخواست کرتے ہیں کہ اس فتنہ کو دور
کرنے کا ایک آسان ذریعہ یہ ہے کہ وہ علماء کو بھی مجبور کرے اور ہمیں بھی مجبور کرے
کہ جو فتاویٰ ان کے ہمارے بارے میں ہیں وہ بھی اکٹھے کر دیئے جائیں اور جو فتاویٰ

انوار العلوم جلد 24
413
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
ہمارے ان کے بارہ میں ہیں وہ بھی اکٹھے کر دیئے جائیں اور ان کی وہ شائع شدہ
تشریحات بھی شامل کی جائیں جو دونوں فریق آج سے پہلے کر چکے ہیں اور پھر ان فتووں
کو جماعت احرار، مجلس عمل ، جماعت اسلامی اور جماعت احمدیہ کے خرچ پر شائع کیا
جائے اور آئندہ یہ فیصلہ کر دیا جائے کہ سوائے اس مجموعی کتاب کے ان فتووں کے
مضمون کے متعلق اور کوئی بات کسی کو کہنے یا لکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ ہم خود اس پر
عمل کرنے کے لئے تیار ہیں ہم اس کتاب کا آدھا خرچ دینے کے لئے تیار ہیں مگر ہمیں
یقین ہے کہ یہ مولوی صاحبان جو جماعت احرار ، جماعت اسلامی اور جماعت عمل کے
نمائندے ہیں کبھی اس بات پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں گے۔
ول
غرض کلی طور پر ان فسادات کی ذمہ داری جماعت اسلامی، مجلس احرار اور
مجلس عمل پر ہے۔ جماعت احرار نے ابتداء کی، مجلس عمل نے اس کو عالمگیر بنانے کی
کوشش کی اور جماعت اسلامی ٹوٹ کی امید میں آگے آگے چلنے لگ گئی۔
حقیقت یہ ہے کہ ابتدائی ایام کی سستی اور غفلت نے حکومت کو ایک ایسے مقام
پر کھڑا کر دیا کہ اگر وہ چاہتی بھی تو ان فسادات سے بچ نہیں سکتی تھی پہلے انہوں نے
غفلت برتی پھر انہوں نے اس فساد کو ایک دوسرے کی طرف منتقل کرنے کی کوشش کی
اور آخر میں انہوں نے سمجھا کہ اگر علماء کو کچھ بھی کہا گیا تو عوامی لیگ وغیرہ مسلم لیگ کو
کچل دیں گی اور طاقت ور ہے اور طاقت ور ہو جائیں گی۔ یہ علماء قائد اعظم کے کے زمانہ میں بھی موجود تھے مگر
انہوں نے ان کو منہ نہیں لگایا۔ بار بار عطاء اللہ شاہ صاحب بخاری اپنی تقریروں میں بیان
کرتے رہے ہیں کہ میں نے اپنی داڑھی قائد اعظم کے بوٹ پر ملی مگر پھر بھی اس کا دل نہ
پسیجا۔ وہی عطاء اللہ شاہ بخاری اب بھی تھے اور وہی قائدا عظم والی حکومت اب بھی تھی۔
صرف قائدا اعظم فوت ہو گئے تھے اور ان کے نمائندے نمائندے کام کر رہے تھے۔ آخر کیا وجہ
ہے کہ وہ مردِ دلیر نہ ڈرا اور یہ علماء اس کے ڈر کے مارے اپنے گھروں میں چھپے بیٹھے رہے
لیکن اس کے اس دنیا سے رخصت ہوتے ہی یہ اسی شخص کے کام کو تباہ کرنے کے لئے
آگے نکل آئے جس کے بوٹ پر یہ داڑھیاں رگڑا کرتے تھے۔ در حقیقت یہ جو کچھ کیا گیا

انوار العلوم جلد 24
414
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
ہمارے نزدیک تو دانستہ تھا۔ لیکن اگر کوئی ہمارے ساتھ اتفاق نہ کرے تو اسے یہ ضرور
ماننا پڑے گا کہ نادانستہ طور پر ہندو کے ہاتھ کو مضبوط کرنے کے لئے کیا گیا۔ اس کا ثبوت
تیج کا حوالہ ہے۔ اس حوالہ سے ظاہر ہے کہ اُس وقت غیر احمدی بھی احمدیت کی تائید
کرنے لگے تھے اور اس کا علاج کرنے کے لئے ہندوؤں کو پکارا گیا تھا۔ اس کے معاً بعد
جماعت احرار پیدا ہوئی اور پھر چند سال میں جماعت اسلامی۔ تیج کے مضمون، اس کے
وقت اور ان دونوں جماعتوں کے ظہور کے وقت اور ان کے طریق عمل سے ظاہر ہے کہ
یہ ہندوؤں کا خود کاشتہ پودا ہے۔
نیز جس رنگ میں یہ کوشش پاکستان بننے کے بعد کی گئی اس سے بھی ظاہر ہے کہ
متعصب ہندوؤں کا ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے ایسا کیا گیا کیونکہ تمام فساد کی جڑ یہ اصل
ہے کہ ایک مینارٹی کو کیا حق ہے کہ وہ ایک میجارٹی کے مقابلہ میں اپنی رائے ظاہر کرے۔
( آفاق کی مثال (2) اور اسلام کو ایسی بھیانک صورت میں پیش کیا گیا کہ کوئی منصف مزاج
آدمی اس کی معقولیت کا قائل نہیں ہو سکتا۔ اور ہندوستان اور پاکستان میں ایک ایسا مواد
پیدا کر دیا گیا کہ اگر خدا نخواستہ پاکستان اور ہندوستان میں جنگ چھڑ جائے تو ہندوستان کا
مسلمان ہمارے خلاف ہو گا کیونکہ ہندو پر یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اسلامی عقیدہ کے مطابق وہ
اس کا وفادار نہیں ہو سکتا اور اسے اس الزام کو دور کرنے کے لئے ضرورت سے بھی زیادہ
وفاداری کا اظہار کرنا پڑے گا ورنہ وہ تباہ ہو جائے گا۔ ادھر پاکستان کا ہندو ان خیالات کے
سننے کے بعد جو ایک اسلامی حکومت کے متعلق ان علماء نے ظاہر کئے ہیں پاکستان کی
وفاداری کے جذبات اپنے اندر پیدا نہیں کر سکے گا۔ در حقیقت پاکستان کو مضبوط کرنے
والی اور پاکستان کے ہندو کو سچا پاکستانی بنانے والی اور ہندوستان کے مسلمان کو خونریزی
سے بچانے والی اور بزدل بنانے سے محفوظ رکھنے والی : والی پالیسی وہی ہے جو کہ اسلام کی اس
تشریح سے ثابت ہوتی ہے ہوتی ہے جو ہم بیان کرتے ہیں اور جس کو قائدا عظم بھی اپنی زندگی
میں بیان کرتے رہے اور وہ یہ ہے کہ اسلامی حکومت میں کسی اقلیت یا غیر اقلیت کو کوئی
خوف نہیں بلکہ تمام قوموں کے لئے یکساں آزادی اور یکساں کاروبار کے مواقع نصیب ہیں

انوار العلوم جلد 24
415
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
اور غیر اسلامی حکومت میں رہنے والے مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی حکومت سے
تعاون اور اس کی فرمانبرداری کریں۔
مودودی صاحب اپنے بیان میں یہ لکھتے ہیں کہ احمدیوں نے ملازمتوں پر قبضہ کر
لیا ہے حالانکہ انہوں نے اس کا کوئی ثبوت بہم نہیں پہنچایا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں کہ كَفَى بِالْمَرْءِ كَذِبًا أَنْ يُحَدِّثَ بِكُلِّ مَا سَمِعَ 3 جو شخص سُنی سنائی بات
کو پیش کر دیتا ہے اس کے جھوٹا ہونے کے لئے یہی ثبوت کافی ہے۔ یہ بات سراسر غلط ہے
سو فیصد غلط ہے لیکن اگر صحیح بھی ہو تو ملازمتیں بھی پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ سے ملتی
ہیں۔ اور پبلک سروس کمیشن میں آج تک ایک بھی احمدی ممبر نہیں ہوا۔ نہ صوبہ جاتی
پبلک سروس کمیشن میں اور نہ مرکزی پبلک سروس کمیشن میں۔ اگر اسلام ساری قوموں
کے حقوق کی حفاظت کا حکم دیتا ہے تو جبکہ پاکستانی حکومت امتحانوں اور انٹرویو کے ذریعہ
سے ملازم رکھتی ہے تو فرض کرو اگر کسی محکمہ میں احمدی اپنی تعداد سے دس یا پندرہ یا ہیں
فیصدی یا پچاس فیصدی زائد بھی ہو جاتے ہیں تو یہ اعتراض کی کونسی بات ہے۔ خود پاکستان
کی گورنمنٹ ایک قانون بناتی ہے اور اس قانون کے بنائے ہوئے رستہ سے اگر احمدی
طلبہ سینما اور تماشوں اور تاش اور شطرنج سے اجتناب کرتے ہوئے محنت اور کوشش سے
آگے نکل جاتے ہیں تو اس کو پولیٹیکل سٹنٹ بنانے اور شور مچانے کی کیا وجہ ہے؟ اور
جھوٹ بول کر ایک کو سو بتا دینا صاف بتاتا ہے کہ مذہب اس کا باعث نہیں سیاست اس
کا باعث ہے کیونکہ خدا کو جھوٹ کی ضرورت نہیں۔
پھر مولانا مودودی صاحب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تجارت پر احمدی قابض
ہو چکے ہیں، زراعت پر احمدی قابض ہو چکے ہیں ، صنعت و حرفت پر احمدی قابض ہو چکے
ہیں یہ بات بھی سراسر جھوٹ ہے۔ ایک مذہبی جماعت کا لیڈر ہوتے ہوئے، اس قدر
جھوٹ سے کام لینا ہماری عقل سے باہر ہے۔ لاہور ہمارے صوبہ کا مرکز ہے اگر پولیس کو
حکم دیا جائے کہ بازاروں میں سے دکانوں کی اعداد شماری کرے اور دیکھے کہ ان میں سے
احمدی کتنے ہیں تو کورٹ کو معلوم ہو جائے گا کہ اس جماعت اسلامی کے لیڈر نے

انوار العلوم جلد 24
شرمناک غیر اسلامی حرکت کی ہے۔“
416
تحقیقاتی کمیشن کے تین سوالوں کے جواب
(مندرجہ بالا قیمتی مضمون کی روشنی میں صدر انجمن احمد یہ ربوہ نے اپنا بیان
انگریزی میں ترجمہ کراکر تحقیقاتی عدالت میں داخل کرایا۔)
1 تھی 25 جولائی 1927ء
2 جماعت اسلامی اور احرار وغیرہ کا طرز عمل
3 صحيح مسلم مقدمة الكتاب باب النَّهْي عَنِ الحديث بِكُلِّ مَا سَمِعَ

انوار العلوم جلد 24
417
اپنے اندر یکجہتی پیدا کرو اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے ۔۔۔
اپنے اندر یک جہتی پیدا کرو اور پہلے
سے بھی زیادہ جوش سے ملک اور قوم
کی خدمت کرو
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد 24
418
اپنے اندر یکجہتی پیدا کر و اور پہلے سے بھی زیادہ جوش سے ۔۔۔

آج 10 میں سے 10 باقی