مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے متصف ہونا ضروری ہے
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
433
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے ۔
نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا
کن صفات سے متصف ہونا ضروری ہے
بجٹ کا ایک حصہ ہمیشہ خدمت خلق کے لئے ریزرو رکھو
(فرموده 7 نومبر 1954ء بمقام ربوہ)
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
”سب سے پہلے تو میں خدام الاحمدیہ کے عہدیداروں سے ہی پوچھتا ہوں کہ وہ
بتائیں کہ انہوں نے خدام کے کھڑے ہونے کی کونسی پوزیشن مقرر کی ہے کیونکہ میں
نے پرسوں انہیں ہدایت کی تھی کہ یک جہتی پیدا کرنے کے لئے خدام کے کھڑا ہونے کی
پوزیشن مقرر کریں اور فیصلہ کریں کہ آئندہ خدام جب بھی کسی موقع پر کھڑے ہوں تو
ان کی پوزیشن ایک ہی ہو“۔
اس پر صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب نے بتایا کہ شوریٰ نے اس بارہ میں کیا
تجویز کی ہے۔ چنانچہ حضور نے فرمایا:-
وو
مجھے بتایا گیا ہے کہ عہد دُہراتے وقت خدام المنشن (ATTENTION) کی پوزیشن
میں کھڑے ہوں گے اور اس کے بعد ان کی پوزیشن سٹینڈ ایٹ ایز (STAND AT EASE) کی
ہو گی لیکن ہاتھ بجائے پیچھے باندھنے کے سامنے اور ناف کے نیچے اس طرح باندھنے ہوں
گے کہ دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کے اوپر ہو اور ساتھ ہی یہ تجویز پاس کی گئی ہے کہ خدام
ننگے سر نہ ہوں۔ ننگے سر کھڑا ہونا اسلامی طریق نہیں ۔ یورپ میں احترام کے طور پر
انوار العلوم جلد 24
434
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے ۔
ٹوپی اتارنے کا رواج ہے وہی رواج ان کی نقل میں مسلمانوں میں آگیا ہے حالانکہ اسلام
میں بجائے ٹوپی اتارنے کے ٹوپی سر پر رکھنے کا رواج ہے۔ اسلام نے یہ پسند کیا ہے کہ نماز
وغیرہ کے مواقع پر سر پر ٹوپی یا پگڑی رکھی جائے سر ننگا نہ ہو۔ عورتوں کے متعلق علماء
میں یہ اختلاف پایا جاتا ہے کہ اگر ان کے سر کے اگلے بال ننگے ہوں تو آیا ان کی نماز ہو
جاتی ہے یا نہیں اکثر کا یہی خیال ہے کہ اگر اگلے بال ننگے ہوں تو نماز نہیں ہوتی لیکن اس
کے بر خلاف یورپ میں سر ننگار رکھنے کا رواج ہے۔
ہمارے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اس قسم کے مواقع پر ننگے سر کھڑے نہ ہوں اگر
ان کے پاس ٹوپی یا پگڑی نہ ہو تو وہ اپنے سر پر رومال یا کوئی کپڑا رکھ لیں۔ پرانے فقہاء کا
خیال ہے کہ ننگے سر نماز نہیں ہوتی لیکن ہمارے ہاں مسائل کی بنیاد چونکہ احادیث پر ہے
اور احادیث میں ایسی مثالیں ملتی ہیں کہ بعض صحابہؓ نے ننگے سر نماز پڑھی اس لئے ہم اس
تشدد کے قائل نہیں کہ ننگے سر نماز ہوتی ہی نہیں۔ ہمارے نزدیک اگر کسی کے پاس ٹوپی یا
پگڑی نہ ہو ، اسی طرح سر ڈھانکنے کے لئے کوئی رومال وغیرہ بھی اس کے پاس نہ ہو تو ننگے
سر نماز پڑھی جاسکتی ہے لیکن ہر عالم چاہے وہ کتنا بڑا ہو بعض دفعہ مسائل میں دھوکا کھا جاتا
ہے ، بعض دفعہ ایجاد بندہ کہہ کر غلو تک بھی چلا جاتا ہے۔ حافظ روشن علی صاحب نے جب
حدیث میں یہ پڑھا کہ بعض مواقع پر بعض صحابہؓ نے ننگے سر نماز پڑھی تو انہوں نے یہ
پر چار کرنا شروع کر دیا کہ ننگے سر نماز پڑھنا نہ صرف جائز ہی نہیں بلکہ مستحسن امر ہے۔
میں نے ان سے اس کے متعلق کئی دفعہ بحث کی۔ میں نے انہیں بتایا کہ جس زمانہ میں صحابہ
رض
ننگے سر نماز پڑھتے تھے اُس زمانہ میں کپڑے نہیں ملتے تھے۔ چنانچہ احادیث میں آتا ہے
کہ ایک جگہ کے مسلمانوں کو امام میسر نہ آیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک
لڑکے کو جو 8، 9 سال کا تھا اور اسے بعض سورتیں یاد تھیں ان کا امام مقرر کر دیا وہ لڑکا
غریب تھا اس کے پاس گرتا تھا پاجامہ نہیں تھا گرتا بھی کچھ اونچا تھا اس لئے جب وہ سجدہ
میں جاتا تھا گر تا اونچا ہو جاتا تھا اور وہ ننگا ہو جاتا تھا۔ عورتوں نے شور مچا دیا اور کہا ارے
مسلمانو ! تم چندہ کر کے اپنے امام کا ننگ تو ڈھانکو۔ اب اگر اس حدیث کو پڑھ کر کوئی شخص
انوار العلوم جلد 24
435
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے ۔
یہ کہنا شروع کر دے کہ امام کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ پاجامہ نہ پہنے صرف گرتا پہنے اور
گرتا بھی اتنا چھوٹا ہو کہ وہ سجدہ میں جائے تو ننگا ہو جائے تو یہ درست نہیں ہو گا۔ بہر حال
یور بین اثر کے نتیجہ میں احتراماً سر ننگا رکھنے کی بدعت پیدا ہوئی اور انگریزی حکومت کے
دوران میں یہ مرض بڑھتی چلی گئی حالانکہ اسلامی لحاظ سے یہ غلط طریق ہے۔ یہ بات
درست ہے کہ اسلام ایسی کوئی پابندی نہیں لگا تا جو انسانی طاقت سے بڑھ کر ہو لیکن جو بات
انسانی طاقت میں ہو اُسے حقیقی عذر کے بغیر نظر انداز کرنا بھی درست نہیں ہو سکتا۔
اسلامی طریق کار یہ ہے کہ ادب کے طور پر انسان اپنا سر ڈھانکے۔ حضرت
خلیفة المسیح الاول درس و تدریس کے دوران میں بعض اوقات سر سے پگڑی اتار دیتے تھے
لیکن اگر اس دوران میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف لے آتے تو آپ
فوراً پگڑی اٹھا کر سر پر رکھ لیتے۔ پس ایسے کاموں کے موقع پر اگر کسی کے پاس ٹوپی یا پگڑی
نہ ہو تو وہ سر پر رومال ہی باندھ لے اور جس کے پاس کچھ بھی نہ ہو اس کے لئے کوئی پابندی
نہیں۔ اگر اس لڑکے کی طرح کسی کے پاس صرف گرتا ہی ہو پاجامہ نہ ہو تو اسے بغیر پاجامہ
کے نماز پڑھنا جائز ہے۔ اسی طرح اگر کسی کے پاس ٹوپی یا پگڑی یا رومال نہ ہو تو وہ ننگے سر
کھڑ ا ہو سکتا ہے ساتھ والے یا تو اسے معذور سمجھیں گے اور یا چندہ کر کے ٹوپی یا پگڑی و غیرہ
خرید دیں گے۔ جو کام انسانی طاقت سے بالا ہو اسلام اس کا حکم نہیں دیتا۔ لیکن جس کام کی
انسان میں طاقت ہو یا جس کا ازالہ آسانی سے کیا جا سکتا ہو اُس کا بعض دفعہ حکم دے دیتا ہے
اور بعض دفعہ کہہ دیتا ہے کہ اس پر عمل کرنا عمل نہ کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔ اگر تم اس
کے خلاف کرو گے تو تمہارا فعل آداب کے خلاف ہو گا۔
باقی رہا ہا تھ باندھ کر کھڑا ہونا میرے نزدیک ہاتھ چھوڑ کر کھڑا ہونا اس سے زیادہ
آسان ہے۔ میں اس پر بعد میں بھی غور کروں گا۔ اس لئے ابھی میں اس حصہ کو لازمی
قرار نہیں دیتا گو جب تک مجوزہ طریق کو تبدیل نہ کیا جائے اس پر عمل کیا جائے گا۔ میں
بعض فوجیوں سے بھی مشورہ کروں گا کہ سہولت کس صورت میں ہے ہاتھ چھوڑ کر کھڑا
ہونے میں یا ہاتھ باندھ کر کھڑا ہونے میں ؟ اگر ہاتھ چھوڑ کر کھڑا ہونے میں سہولت ہوئی تو
انوار العلوم جلد 24
436
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے ۔
میں ہاتھ چھوڑ کر کھڑا ہونے کا فیصلہ کر دوں گا ورنہ مجوزہ طریق کو جاری رکھنے کا فیصلہ کر
دونگا۔ " ٹنشن " کی پوزیشن دو تین منٹ تک تو برقرار رکھی جاسکتی ہے اس سے زیادہ نہیں
کیونکہ اس پوزیشن میں جسم کو زیادہ سخت رکھنا پڑتا ہے لیکن ”سٹینڈ ایٹ ایز“ کی پوزیشن
میں یہ مد نظر رکھا جاتا ہے کہ انسان سیدھا کھڑا ہو اور اعصاب پر اس کا کوئی اثر نہ ہو۔
بہر حال میں اس کا فیصلہ بعد میں کروں گا۔ فوجی احباب اس بارہ میں مشورہ دیں۔ فوجی
احباب سے مراد وہ احباب ہیں جو لڑنے والے فوجی ہیں ڈاکٹر وغیرہ نہیں۔
ایک بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ نائب صدر کے انتخاب کے سلسلہ میں جو
لسٹ ووٹنگ کی مجھے پہنچی ہے اس سے پتہ لگتا ہے کہ گل 450 کے قریب ووٹ گزرے
ہیں حالانکہ 184 نمائندے یہاں موجود تھے اور ان میں سے ہر ایک کو چھ چھ ووٹ
دینے کا اختیار تھا۔ گویا 1104 ووٹ تھے لیکن گزرے صرف 450 ہیں یا یوں کہو کہ
1104 افراد میں سے صرف 450 افراد نے ووٹ دیئے ہیں دوسرے لفظوں میں اس
کے یہ معنے ہیں کہ صرف چالیس فی صدی ووٹ گزرا ہے اور یہ نہایت غفلت اور سستی
کی علامت ہے۔ صدر کا انتخاب ایسی چیز نہیں کہ یہ کہا جائے میں نے کوئی رائے قائم نہیں
کی۔ کسی نہ کسی رائے پر پہنچنا ضروری امر ہے اس کے بغیر کام نہیں چل سکتا۔ رائے نہ
دینے کے یہ معنے ہیں کہ وہ شخص یا تو سوتا رہا ہے اور اس طرح اس نے اپنے فرض کو ادا
نہیں کیا اور یا پھر اس نے اپنے درجہ اور رتبہ کو اتنا بلند سمجھا ہے کہ اس نے خیال کیا کہ وہ
اتنے حقیر کام میں حصہ نہیں لے سکتا اور یہ دونوں باتیں افسوس ناک ہیں اور خدام کی
مردنی پر دلالت کرتی ہیں اس لئے آئندہ کے لئے میں یہ قانون بناتا ہوں کہ نائب صدر
کی ووٹنگ کے وقت ہر شخص کو ووٹ دینا ہو گا۔ کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ ابھی تک
کوئی رائے قائم نہیں کی۔ وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ جب نام پیش ہوئے تو میں اس بات کو سمجھ
نہیں سکا کہ ان میں سے کون زیادہ اہل ہے لیکن اسے یہ فیصلہ ضرور کرنا پڑے گا کہ ان
میں سے کون شخص اس کی سمجھ کے زیادہ قریب ہے اس کی مثال تم یوں سمجھ لو کہ اگر کسی
شخص کا کوئی رشتہ دار مر گیا ہو اور اس کے دفن کرنے کے لئے تین چار جگہیں بتائی گئی ہوں
انوار العلوم جلد 24
437
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے ۔
لیکن وہ ساری جگہیں اسے ناپسند ہوں تو تم ہی بتاؤ کہ کیا وہ یہ فیصلہ کرے گا کہ لاش ان
چاروں جگہوں میں سے کسی جگہ بھی دفن نہ کی جائے بلکہ اسے کتوں کے آگے پھینک دیا
جائے یا وہ یہ فیصلہ کرے گا کہ لاش کو دفن کر دو چاہے کسی جگہ کر دو۔ پس اگر نائب صدر
کے انتخاب کے وقت کسی فرد کو کسی پر سو فیصدی تسلی نہ ہو تب بھی اسے کچھ نہ کچھ فیصلہ
ضرور کرنا پڑے گا مثلاً وہ کہہ سکتا ہے کہ ان امیدواروں پر مجھے سو فیصدی تسلی نہیں۔
ہاں فلاں شخص پر مجھے سب سے زیادہ تسلی ہے یا وہ کہہ سکتا ہے کہ ان میں سے فلاں پر
مجھے 60 فیصدی تسلی ہے باقی پر 60 فیصدی تسلی بھی نہیں اور اگر اس کی سمجھ میں کچھ
بھی نہیں آتا تو وہ کوئی اور نام پیش کر دے اور کہے مجھے اس پر تسلی ہے چاہے اسے ایک
ہی ووٹ ملے۔ آگے مرکزی دفتر کا یہ فرض ہے کہ وہ خدام کو یہ امر ذہن نشین کراتا
رہے کہ انہیں کسی قسم کے شخص پر تسلی ہونی چاہئے۔
مثلاً لوگ شادیاں کرتے ہیں تو کوئی یہ دیکھ کر شادی کرتا ہے کہ لڑکی خوش شکل
ہے، کوئی کہتا ہے اس عورت کا خاندان زیادہ معزز ہے، کوئی کہتا ہے سُبْحَانَ الله
فلاں عورت بہت پڑھی ہوئی ہے وہ پی۔ ایچ۔ ڈی ہے اور آجکل لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ
فلاں عورت اپوا کی عہدیدار ہے یا لیگ میں کسی اچھے عہدہ پر ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ اگر
کوئی عورت لیگ میں کام کرتی ہے تو اسے ہم نے کیا کرنا ہے۔ اس کے پاس روپیہ پیسہ تو
ہے ہی نہیں۔ کوئی کہتا ہے اس کے پاس روپیہ پیسہ نہیں تو کوئی حرج نہیں ہمیں تو عزت کی
ضرورت ہے۔ کوئی کہتا ہے۔ اس کے پاس اتنی بڑی ڈگری ہے اس سے بہتر اور کون ہو
سکتی ہے۔ کوئی کہتا ہے چھوڑو ان سب باتوں کو عورت نے ہر وقت نظر کے سامنے رہنا
ہوتا ہے اگر اس کی شکل ہی پسند نہ آئی تو اسے کیا کرنا ہے۔ غرض مختلف وجوہ کو پیش نظر
رکھ کر لوگ شادیاں کرتے ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ان تمام وجوہ کی
طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ کوئی نسب کی وجہ سے شادی کرتا ہے یعنی وہ
سمجھتا ہے کہ اس عورت کا خاندان بہت معزز ہے اس لئے میں اس سے شادی کروں گا۔
کوئی مال کی وجہ سے شادی کرتا ہے اور کوئی جمال کی وجہ سے شادی کرتا ہے پھر آپ
انوار العلوم جلد 24
438
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے ۔
اپنا مشورہ دیتے ہیں عَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّيْنِ تَرِبَتْ يَدَاكَ تیرے ہاتھوں کو مٹی لگے تو
جب شادی کا فیصلہ کرے تو دیندار عورت تلاش کر اگر تمہارے پیش نظر ایک سے زیادہ
عور تیں ہوں اور ان میں سے ایک نیک ہو ، دیندار ہو اس کا ماحول ٹھیک ہو تو اسے
دوسری سب عورتوں پر ترجیح دو۔ 2
اسی طرح مرکز کو بھی چاہئے کہ وہ اپنا مشورہ دے دے کہ نائب صدر کے لئے
کو نسی صفات کا حامل ہونا ضروری ہے مثلاً میرے نزدیک ضروری ہے کہ وہ صاحب تجربہ
ہو ، صائب الرائے ، اور صاحب الدین ہو۔ صائب الرائے کے معنے یہ ہیں کہ وہ خود یہ
طاقت رکھتا ہو کہ کسی بات کا صحیح اندازہ لگا سکے ۔ وہ کسی دوسرے شخص کی بات سے متاثر نہ
ہو یا کسی کی غلطی سے متاثر نہ ہو۔ وہ فیصلہ کرتے ہوئے یہ سمجھ لے کہ اس کا کسی سے بھی
کوئی تعلق نہیں۔ مثلاً ایک شخص اس کا بہنوئی ہے، وہ نمازی ہے، سلسلہ کے کاموں میں
حصہ لیتا ہے اور ہر کام میں سمجھ سے کام لیتا ہے۔ اب اگر یہ اس کے خلاف صرف اس وجہ
سے ووٹ دے کہ اس کی اپنی بیوی سے جو اس کی بہن ہے لڑائی ہے تو ہم کہیں گے کہ وہ
صائب الرائے نہیں۔ اس نے فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ذاتی تعلقات کو مد نظر رکھا ہے یا
اس کی کسی سے دوستی تھی مگر وہ دیندار نہیں تھا، سمجھدار نہیں تھا، سلسلہ کے کاموں سے
اس کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ اب اگر یہ اسے محض دوستی کی وجہ سے ووٹ دے دیتا ہے تو
ہم کہیں گے یہ صائب الرائے نہیں۔ صائب الرائے کے یہ معنی ہیں کہ وہ اپنے اندر
قابلیت رکھتا ہو کہ غیر متعلق باتوں کو اپنے فیصلوں پر اثر انداز نہ ہونے دے مثلاً امامت کا
سوال ہو تو یہ نہ دیکھے کہ کوئی اس کا بھائی ہے باپ ہے یا کوئی اور قریبی رشتہ دار ہے بلکہ
فیصلہ کرتے ہوئے وہ صرف یہ دیکھے کہ وہ نمازی ہے، دیندار ہے ، اسے قرآن کریم کا علم
دوسروں سے زیادہ ہے۔ دیندار ہونا، نما نمازی ہونا اور قرآن کریم کا علم رکھنا، رکھنا یہ سب باتیں
امامت سے تعلق رکھتی ہیں۔ عہدیداری یا رشتہ داری کا امامت سے کوئی تعلق نہیں
بیرونی جماعتوں میں بھی ایسی غلطیاں ہوتی ہیں ہمارا کام ہے کہ ہم ان کی تربیت کریں۔
ایک جگہ سے مجھے لکھا گیا کہ فلاں شخص ہماری جماعت میں صاحب رسوخ ہے اس کے بغیر
انوار العلوم جلد 24
439
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے ۔
اے اندر
ہمارا گزارہ نہیں ہو سکتا لیکن وقت یہ ہے کہ وہ ایک دفعہ جماعت سے خارج ہو چکا ہے اور
اس کی دینی حالت بھی ٹھیک نہیں۔ اب کوئی بھلا مانس ان سے یہ پوچھے کہ کیا وہ روزویلٹ،
ٹرومین، آئزن ہاور یا چیانگ کائی شیک سے بھی بڑا ہے اگر تم ان کے بغیر گزارہ کر رہے ہو
تو اس کے بغیر کیوں نہیں کر سکتے۔ لیکن جماعتیں ہمیں چٹھیاں لکھتی رہتی ہیں اور بعض
اوقات ہم بھی مجبور ہو جاتے ہیں کہ ان کی منظوری دے دیں۔ ہم یہ کہہ دیتے ہیں کہ
اچھا تم جھک مارنا چاہتے ہو تو مارو تم اپنے لئے موت قبول کرتے ہو تو ہم کیا کریں۔ پس
عہدیدار کے لئے یہ ضروری ہے کہ اس کے اندر پابندی کرانے کا مادہ ہو ، وہ ڈرپوک نہ ہو۔
ایک دفعہ میں راولپنڈی گیا 1933ء کی بات ہے اس سال میری بیوی سارہ بیگم
فوت ہوئی تھیں راولپنڈی میں میرے سالے ڈاکٹر تقی الدین احمد صاحب بھی تھے جو اس
وقت فوج میں غالباً میجر تھے اور راجہ علی محمد صاحب بھی تھے جو اس وقت افسر مال تھے
اور جماعت کا امیر ایک کلرک تھا۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اس امیر نے ایسا انتظام
رکھا تھا کہ اگر وہ کہتا کھڑے ہو جاؤ تو یہ لوگ کھڑے ہو جاتے اگر کہتا کہ بیٹھ جاؤ تو بیٹھ جاتے
گو اس کا انتخاب بطور امیر اتفاقا ہو گیا تھا۔ وہ پہلے امیر منتخب ہو چکا تھا اور راجہ علی محمد صاحب
اور ڈاکٹر تقی الدین احمد صاحب بعد میں راولپنڈی گئے بہر حال اس نے اپنے انتخاب
کی عزت کو قائم رکھا اور اپنے سے بڑے درجہ کے لوگوں کو بھی پابند نظام بنا لیا۔
عموماً دیکھا گیا ہے کہ ہماری جماعت میں احمدیت صرف کر نیلی تک جاتی ہے۔ جب کوئی
احمدی کرنیل ہو جاتا ہے تو اس کے خاندان کی عورتیں پر دہ چھوڑ دیتی ہیں اور مردوں
سے میل جول شروع کر دیتی ہیں۔ بعض احمدی کر نیلی کا عہدہ حاصل کرنے کے بعد
شراب بھی پی لیتے ہیں۔ میں نے دیکھا ہے کہ کرنیلوں میں سے بہت کم تعداد ایسی ہے
جن کے متعلق ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ احمدیت پر قائم ہے۔ اب اگر صرف یہ دیکھ کر کہ
کوئی شخص فوج میں کر نیل ہے اسے امیر بنا دیا جائے تو درست امر نہیں۔ اگر ایک چپڑاسی
اس سے زیادہ دیندار ہو تو جماعت کی خوبی ہو گی کہ وہ کر نیل کی بجائے اس چپڑاسی کو اپنا
امیر بنائے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ نظم کی طاقت اپنے اندر رکھتا ہو اگر وہ چپڑاسی ایسا ہو کہ
انوار العلوم جلد 24
440
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے ۔
جب کوئی کر نیل آئے تو اسے سلیوٹ کرنے لگ جائے تو پھر وہ بھی اس عہدہ کے مناسب
نہیں ہو گا کیونکہ خدام کے دفتر یا جلسہ میں کرنیل کو سلام کرنے کا سرکاری حکم نہیں
ہے۔ ہونا یہ چاہئے کہ فوج اور چھاؤنی میں وہ سپاہی یا چپڑاسی سلیوٹ کرے اور خدام کے
دفتر میں کر نیل آئے تو چپڑاسی کو سلام کرے جو دیندار چپڑاسی اپنے عہدہ کا وقار قائم رکھ
سکے وہ کر نیل کی نسبت امیر بننے کا زیادہ مستحق ہے۔ یہ رنگ نظم کا تمہارے اندر آنا
چاہئے۔ اپنا ووٹ ضائع نہیں کرنا چاہئے اور صحیح طور پر دینا چاہئے۔
جو انتخاب تم نے کیا ہے وہ میری سمجھ میں نہیں آیا اس لئے میں یہی کہہ سکتا ہوں
کہ تم نے بغیر سوچے سمجھے اپنا ووٹ دے دیا ہے۔ سب سے پہلے تو میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ
31 راکتوبر کے بعد جو سال شروع ہوتا ہے اس میں مرزا ناصر احمد مجلس خدام الاحمدیہ
کے نائب صدر نہیں رہیں گے کیونکہ ان کی عمر زیادہ ہو چکی ہے اور وہ مجلس خدام الاحمدیہ
کے ممبر نہیں رہے میں نے انہیں دو سال کے لئے نائب صدر مقرر کیا تھا تا کہ ان کے
تجربہ سے فائدہ اٹھایا جائے۔ باقی جو انتخاب کیا گیا ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے:
(1) مرزا منور احمد صاحب
(2) مرزا طاہر احمد صاحب
(3) مولوی غلام باری صاحب سیف
(4) میر داؤد احمد صاحب
(5) چودھری شبیر احمد صاحب
(6) قریشی عبدالرشید صاحب
112
109
70
80
63
49
میری سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ ووٹنگ عقل اور سمجھ پر کس طرح مبنی ہے۔ اس
میں یا تو جنبہ داری سے کام لیا گیا ہے اور یا بھیڑ چال اختیار کی گئی ہے۔ ہو سکتا ہے کہ
تمہارے پاس اس کی کوئی دلیل ہو لیکن میرے پاس اس کی کوئی دلیل نہیں۔ طاہر احمد
شاگر د ہے اور مولوی غلام باری صاحب سیف استاد ہیں۔ استاد کو بہت کم ووٹ ملے
ہیں اور شاگرد کو زیادہ۔ اور یہ استاد کی کنڈ منیشن (CONDEMNATION) ہے۔
انوار العلوم جلد 24
441
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے ۔
بھی
۔
اس کے یہ معنے ہیں کہ استاد نالائق ہے اور شاگرداچھا ہے۔ ممکن ہے میرے ذہن میں
ان کے خلاف بعض باتیں ہوں لیکن تمہارے نقطہ نگاہ سے یہ بات میری سمجھ میں نہیں آئی
کہ استاد کے مقابلہ میں شاگرد کو زیادہ ووٹ تم نے کس طرح دے دیئے۔ جب طاہر احمد کے
مقابلہ میں اُس کا استاد موجود تھا تو اس کو کم ووٹ کیوں دیئے۔ پھر قریشی عبدالرشید صاحب
ہیں۔ قریشی صاحب خدام الاحمدیہ کے پرانے ورکر ہیں ان کو بھی انتخاب میں دوسروں
سے نیچے گرا دیا گیا ہے۔ میں گراتا تو اس کی کوئی وجہ ہوتی۔ جو وجوہات میرے پاس
ہیں وہ تمہارے پاس نہیں۔ یہ لوگ میرے ساتھ کام کرتے ہیں اس لئے مجھے ان کے
نقائص اور خوبیوں کا علم ہے لیکن تمہارے گرانے کی وجہ معلوم نہیں ہوتی۔ اس سے
بھی ظاہر ہوتا ہے کہ تم نے طاہر احمد کو محض صاحبزادہ سمجھ کر ووٹ دے دیئے ہیں اور
اگر ایسے اہم معاملات میں محض صاحبزادگی کی بناء پر کسی کو ترجیح دے دی جائے تو قوم تو
ختم ہو گئی۔ انتخاب کے لئے کام اور قابلیت دیکھی جاتی ہے صاحبزادگی نہیں دیکھی جاتی۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ صحیح طور پر وہی لوگ کام کر سکتے ہیں جو میرے قریب ہوں اور
اگر تم نے یہ دیکھا ہے کہ کسی کو مجھ سے ملنے کا موقع زیادہ مل سکتا ہے تو یہ بات اچھی ہے
لیکن اس بات کو نظر انداز کر دیا جائے تو ہر ایک کا حق ہے کہ وہ اس عہدہ پر کام کرے۔
اگر ایک شخص کو مجھ سے ملاقات کا موقع زیادہ ملتا ہے ادہ ملتا ہے اور دوسرا اس سے زیادہ قابل ہو تو
ترجیح اس شخص کو دی جائے گی جو قابل ہو گا۔ پس یہ انتخاب یا تو جنبہ داری کی وجہ سے ہوا
ہے اور یا اس میں بھیڑ چال سے کام لیا گیا ہے۔ اگر تمہیں کسی سے محبت ہے تو اس سے
محبت کرنے کے اور ذرائع استعمال کرو۔ اسے تحفے دو، اس سے باتیں کرو، اس سے تعلقات
بڑھاؤ لیکن اسلام تمہیں یہ اجازت نہیں دیتا کہ تم محض محبت اور پیار کی وجہ سے کسی کا
حق دوسرے کو دے دو۔ جو مال سلسلہ کا ہے وہ چاہے کوئی رشتہ دار ہو یا دوست تم محض
دوستی یا رشتہ داری کی وجہ سے کسی کو نہیں دے سکتے۔ پچھلی دفعہ بھی تم نے ایسا ہی کیا۔
تم نے مرزا خلیل احمد کو منتخب کر لیا اور وہ آج تک امتحان میں فیل ہو رہا ہے۔ کلاس سے نہیں
نکلا۔ اور تم نے اسے آج سے چار سال قبل اپنا صدر منتخب کر لیا تھا اور میں نے وہ انتخاب
انوار العلوم جلد 24
442
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے ۔
رڈ کر دیا تھا۔ اس لئے کہ انتخاب میں جنبہ داری اور پارٹی بازی سے کام لیا گیا تھا اور اعلان
کیا تھا کہ آج سے مجلس خدام الاحمدیہ کا صدر میں خود ہوں گا۔ تا تمہیں اس بات کی
تحریک ہو کہ تم صحیح اسلامی روح اپنے اندر پیدا کرو۔ اگر صحیح اسلامی روح کسی کے انتخاب
کے خلاف جاتی ہے تو تم اُس کے خلاف جاؤ۔ میں مناسب نہیں سمجھتا کہ تم میں سے ہر
ایک کو کھڑا کر کے دریافت کروں کہ اسے کسی اور نے کسی شخص کو ووٹ دینے کے لئے کہا
تھا یا نہیں لیکن یہ ضرور کہوں گا کہ اس قسم کے انتخابات عقل کے خلاف ہوتے ہیں۔
انتخاب کے وقت ہمیشہ قابلیت دیکھنی چاہئے۔ میں جانتا ہوں کہ مرزا ناصر احمد میں پہلے کئی
نقائص تھے جو بعد میں دور ہو گئے لیکن منور احمد میں وہ قابلیت نہیں جو ناصر احمد میں تھی
لیکن بہر حال چونکہ اس کو اس کام میں ایک حد تک تجربہ ہے اگر وہ اپنی اصلاح کرلے گا تو
اس کام کو کر لے گا۔ اس لئے میں اس کا نام نائب صدر کے لئے منظور کرتا ہوں مگر یاد
رہے کہ کام کو لٹکایا نہ جائے۔ کام کو لٹکانا قوم کو ذلت کی طرف لے جاتا ہے۔
انگریزوں میں ایک اصطلاح مشہور ہے اور وہ ہے ریڈ ٹیپ ازم۔ جب کسی سوال
کا جواب فوری طور پر نہ دینا ہو یا ایک چیز پہلے ایک شخص کے پاس جائے پھر دوسرے کے
پاس جائے پھر تیسرے کے پاس جائے اور اس طرح اس کا جو اب آنے میں پانچ چھ ماہ کا
عرصہ لگ جائے تو اس کا نام انہوں نے ریڈ ٹیپ ازم رکھا ہے لیکن اس لعنت سے بھی بڑی
لعنت ہمارے حصہ میں آئی ہے۔ ہمارے مقابلہ میں انگریز کی نسبت جوں کے مقابلہ میں
گاڑی کی ہے۔ جو رفتار ایک جوں کی گاڑی کے مقابلہ میں ہوتی ہے وہی انگریز کے مقابلہ میں
ہماری رفتار ہے۔ جس تیزی اور تندہی سے انگریز کام کرتے ہیں ہم نہیں کرتے اگر
انگریزوں کا ریڈ ٹیپ ازم ہم میں آجائے تو پتہ نہیں ہم میں کس قدر تیزی آجائے ایک واقعہ
مشہور ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ ہم اپنے کاموں میں جس قدر سستی اور غفلت سے کام
لیتے ہیں۔ راجپوتانہ کا ایک واقعہ بیان کیا جاتا ہے کہ وہاں کسی گھر میں آگ لگ گئی۔ پانچ
سات میل پر کوئی قصبہ تھا جہاں فائر بریگیڈ تھا۔ اس نے وہاں فون کیا کہ میرے گھر کو آگ
لگ گئی ہے فائر بریگیڈ بھجواؤ تا آگ بجھائی جاسکے۔ اسے جواب ملا کہ فائر بریگیڈ کو روانگی کا حکم
انوار العلوم جلد 24
443
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے ۔
مل چکا ہے اور وہ تمہارے پاس بہت جلد پہنچ جائے گا لیکن یہ جواب تب دیا گیا تھا جب اس کا
مکان جل کر دوبارہ بھی تعمیر ہو چکا تھا۔ اس نے اس جواب کے جواب میں لکھا کہ آپ کا
شکریہ یہ مگر اب تو مکان جل کر دوبارہ بھی تعمیر ہو چکا ہے اب فائر بریگیڈ کی ضرورت نہیں۔
میں نے کئی دفعہ سنایا ہے کہ میں ایک دفعہ قادیان کے قریب ایک گاؤں
پھیر و چیچی گیا۔ وہاں میں اکثر دفعہ جایا کرتا تھا وہاں میری کچھ زمین بھی تھی شروع میں
ہم وہاں خیمے لگا کر رہتے تھے ایک دفعہ باورچی نے مجھے اطلاع دی کہ آٹا ختم ہو گیا ہے اس
لئے مزید آٹا پسوانے کا انتظام کر دیا جائے صرف ایک وقت کا آٹا باقی ہے۔ مہمان کثرت
سے آتے جاتے ہیں اس لئے اس کا انتظام جلد کر دیا جائے میں نے ایک دوست کو بلایا ان
کا نام قدرت اللہ تھا اور وہ میری زمینوں پر ملازم رہ چکے تھے۔ میں نے انہیں کہا کہ آٹا ختم
ہو چکا ہے صرف ایک وقت کا آٹا باقی ہے مہمان کثرت سے آتے ہیں اس لئے دو بوریاں
آٹا پسوالاؤ۔ وہاں قریب ہی تیس کے قریب پن چکیاں تھیں اس لئے آٹا پسوانے میں
کوئی دقت نہیں تھی۔ میں نے انہیں یہ ہدایت کی کہ اس بارہ میں سستی نہ کرنا۔ یہ نہ ہو کہ
مہمانوں کو آٹانہ ہونے کی وجہ سے کوئی تکلیف ہو۔ گاؤں سے اتنا آٹا نہیں مل سکتا چنانچہ وہ
اسی وقت چلے گئے تا آٹا پسوانے کا انتظام کریں۔ میں نے انہیں چلتے چلتے بھی تاکید کی کہ
آٹا جلد پسوا کر لانا اس میں سستی نہ کرنا۔ دوسرے دن صبح کا وقت آیا۔ کھانا تیار ہو کر آگیا
اور ہم نے کھالیا۔ شام ہوئی تو کھانا آگیا میں نے خیال کیا کہ آٹا آگیا ہو گا لیکن بعد میں
باورچی نے بتایا کہ اس وقت تو ہم نے گاؤں کے دوستوں سے تھوڑا تھوڑا آٹا مانگ کر
گزارہ کر لیا ہے کل کے لئے آٹے کا انتظام کرنا مشکل ہے آپ آٹا پسوانے کا جلد انتظام
کر دیں۔ اتنے چھوٹے سے گاؤں میں اس قدر آٹے کا انتظام نہیں ہو سکتا میں نے سمجھا چلو
اس وقت آٹا نہیں آیا تو صبح آجائے گا لیکن صبح کے وقت بھی آٹا نہ آیا۔ میں نے کہا چلو
اس وقت گاؤں سے تھوڑا تھوڑا آٹ مانگ کر گزارہ کر لو امید ہے شام تک آٹا آجائے گا۔
ویسے تو گاؤں میں چار پانچ سواحمدی تھے لیکن کسی ایک گھر سے اس قدر آئے کا انتظام مشکل
تھا چٹکی چٹکی آٹا مانگنا پڑتا تھا۔ اب 48 گھنٹے گزر چکے تھے لیکن میاں قدرت اللہ صاحب
انوار العلوم جلد 24
444
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے ۔
واپس نہ آئے پھر اگلی شام بھی آگئی لیکن میاں قدرت اللہ صاحب واپس نہ آئے چنانچہ
پھر گاؤں کے احمدیوں سے آٹا مانگ کر گزارہ کیا گیا۔ اس پر میں نے ایک آدمی کو میاں
قدرت اللہ صاحب کے پاس بھیجا اور اسے ہدایت کی کہ وہ یہ معلوم کرے کہ آٹا پسوانے
میں اتنی دیر کیوں ہو گئی ہے۔ وہاں یہ لطیفہ ہوا کہ اس دوست نے میاں قدرت اللہ صاحب
کے دروازہ پر دستک دی لیکن اندر سے کوئی جواب نہ آیا آخر اس نے بلند آواز سے
کہا۔ حضور خفا ہو رہے ہیں، آٹا نہ ہونے کی وجہ سے سخت تکلیف ہو رہی ہے آخر تم بتاؤ تو
سہی کہ آٹا پسوانے میں کیوں دیر واقع ہوئی ہے آخر میاں قدرت اللہ صاحب باہر نکلے
اور کہا " اسی غور پٹے کرنے آں کہ آٹا کیڑی چکی توں پسوائے " یعنی میں تین دن سے یہ
غور کر رہا ہوں کہ آٹا کس چکی پر سے پیسوایا جائے گویا آٹا پسوانے کا سوال ہی نہ تھا۔ ابھی تو
یہ غور ہو رہا تھا کہ آٹا کہاں سے پیسوایا جائے تو یہ ہمارے ملک کی ریڈ ٹیپ ازم ہے۔ ہم ہر
معاملہ کو اتنا لٹکاتے ہیں کہ دو منٹ کا کام ہو تو اس پر مہینوں لگ جاتے ہیں۔ میر اناظروں
سے روزانہ یہی جھگڑا ہوتا ہے اور انہیں میں میاں قدرت اللہ صاحب کی ہی مثال دیتا
ہوں مثلاً ناظر صاحب بیت المال نے شکایت کی کہ فلاں شخص کے ذمہ 16 ہزار روپیہ کا
غبن نکلا ہے اور دو ہزار روپیہ کا جھگڑا اور ہے صدر انجمن احمد یہ کہتی ہے کہ جب تم پوری
تحقیقات کر لوگے تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ میں نہیں سمجھتا کہ اس میں کونسی
مصلحت ہے اس معاملہ میں اتنی دیر ہو گئی ہے کہ صدر انجمن احمد یہ کے لئے بعد میں
مشکلات کا سامنا ہو گا یا تو ثبوت ضائع ہو جائیں گے یا فریق ثانی کو اس بات کا شکوہ ہو گا کہ وہ
کوئی فیصلے نہیں کر رہے۔ معاملہ کو یو نہی لڑکا یا جا رہا ہے (مشکلات کا سامنا ہو گیا کیونکہ جس
شخص نے روپیہ کی ضمانت دی تھی وہ فوت ہو گیا ہے ) اس ۔ سے پہلے بھی دو تین کیس
ہو
چکے ہیں اور اب ان کی طرف سے درخواست آئی ہے کہ ہمیں تنخواہیں دی جائیں۔ گویا
ایک طرف تو جماعت کا نقصان ہوا اور دوسری طرف یہ جرمانہ ہوا کہ جرم کرنے والوں
کو تنخواہیں دی جائیں۔ میں نے ناظر صاحب اعلیٰ کو یہی لکھا ہے کہ تم ناظر صاحب بیت المال
کو یہ جواب کیوں نہیں دیتے کہ کیا آپ کو ہمارا دستور معلوم نہیں کہ ہم ہر معاملہ کو ہمیشہ