مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے متصف ہونا ضروری ہے

انوارالعلوم (جلد 24), حصہ 2

انوار العلوم جلد 24
445
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے ۔
لڑکا یا کرتے ہیں تا ثبوت ضائع ہو جائیں اور مجرم دو سال کی تنخواہ اور لے لے۔ غرض
ریڈ ٹیپ ازم کی اتنی مصیبت ہے کہ باوجود کوشش کے احمدیوں سے بھی نہیں جاتی۔
خدام میں بھی اس قسم کی غفلت اور سستی پائی جاتی ہے۔ میرا ذاتی تجربہ ہے۔ میں نے
منور احمد کو دیکھا ہے اسے کوئی کام بتاؤ چاہے وہ چند منٹ کا ہو وہ اسے دو تین ماہ تک لٹکائے
جاتا ہے بہر حال چونکہ آپ لوگوں نے اس کے حق میں رائے دی ہے اس لئے میں اسے
ایک چانس اور دیتا ہوں اسے اپنی عادت کی اصلاح کرنی چاہئے۔ چاہے رات کو بیٹھ کر کام
کرنا پڑے۔ کسی چیز کو زیادہ دیر تک لٹکانا نہیں چاہئے۔
میری کئی راتیں ایسی گزری ہیں کہ میں نے رات کو عشاء کے بعد کام شروع کیا
اور صبح کی اذان ہو گئی تم یہ کیوں نہیں کر سکتے۔ اب بھی میرا یہ حال ہے کہ میری اس قدر
عمر ہو گئی ہے چلنے پھرنے سے میں محروم ہوں، نماز کے لئے مسجد میں بھی نہیں جاسکتا
لیکن چار پائی پر لیٹ کر بھی میں گھنٹوں کام کرتا ہوں پچھلے دنوں جب فسادات ہوئے
میں ان دنوں کمزور بھی تھا اور بیمار بھی لیکن پھر بھی رات کے دو دو تین تین بجے تک
روزانہ کام کرتا تھا۔ 6 ماہ کے قریب یہ کام رہا جو لوگ ان دنوں کام کر رہے تھے وہ جانتے
ہیں کہ کوئی رات ہی ایسی آتی تھی جب میں چند گھنٹے سوتا تھا اکثر رات جاگتے جاگتے کٹ
جاتی تھی۔ نوجوانوں کے اندر تو کام کرنے کی اُمنگ ہونی چاہئے میاں قدرت اللہ صاحب
والا غور انہیں چھوڑ دینا چاہئے۔
پس میں آپ سب کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ اپنے کاموں میں چستی پیدا کرو۔
تیسرے نمبر پر میر داؤد احمد صاحب کے ووٹ زیادہ ہیں۔ ان کی عمر طاہر احمد
سے زیادہ ہے اور تجربہ بھی اس سے زیادہ ہے اس لئے دوسرے نمبر پر نائب صدر میں
انہیں بناتا ہوں لیکن چونکہ میر داؤد احمد صاحب تبلیغ کے سلسلہ میں بیرون پاکستان جا
رہے ہیں اس لئے ان کے چلے جانے کے بعد باقی عرصہ کے لئے مولوی غلام باری
صاحب سیف نائب صدر نمبر 3 ہوں گے۔
میں نے بتایا ہے کہ ناصر احمد اب انصار اللہ میں چلے گئے ہیں۔ ان کے متعلق میں

انوار العلوم جلد 24
446
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے ۔
66
نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ انصار اللہ کے صدر ہوں گے اگرچہ میرا یہ حکم ڈکٹیٹر شپ"
کی طرز کا ہے لیکن اس ڈکٹیٹر شپ“ کی وجہ سے " وجہ سے ہی تمہارا کام اس حد تک پہنچا ہے ورنہ
تمہارا حال بھی صدر انجمن احمدیہ کی طرح ہی ہوتا۔ ایک دفعہ ایک جماعت کی طرف سے
ایک چٹھی آئی جو سیکرٹری مال کی طرف سے تھی انہوں نے تحریر کیا کہ ہمارے بزرگ
ایسے نیک اور دین کے خدمت گزار تھے کہ انہوں نے دین کی خاطر ہر ممکن قربانی کی لیکن
اب ہم جو اُن کی اولاد ہیں ایسے نالائق نکلے ہیں کہ جماعت پر مالی بوجھ روز بروز زیادہ ہو رہا
ہے لیکن ہم نے اپنا چندہ اتنے سالوں سے ادا نہیں کیا۔ آپ مہربانی کر کے اپنا آدمی یہاں
بھجوائیں دوستوں کو ندامت محسوس ہو رہی ہے چنانچہ یہاں سے نما ئندہ بھیجا گیا اور چند دن
کے بعد اس کی طرف سے ایک چٹھی آئی کہ ساری جماعت یہاں جمع ہوئی اور سب افراد
اپنی سستی اور غفلت پر روئے اور انہوں نے درخواست کی کہ پچھلا چندہ ہمیں معاف کر دیا
جائے آئندہ ہم با قاعدہ چندہ ادا کریں گے اور اس کام میں غفلت نہیں کریں گے۔ کچھ
عرصہ کے بعد پھر بقایا ہو گیا تو ایک اور چٹھی آگئی کہ مرکز کی طرف سے کوئی آدمی بھیجا
جائے احباب میں ندامت پیدا ہوئی ہے چنانچہ ایک آدمی گیا تمام لوگ اکٹھے ہوئے اور
انہوں نے گریہ وزاری کی اور یہ درخواست کی کہ پہلا چندہ معاف کیا جائے آئندہ ہم
با قاعدہ چندہ ادا کریں گے غرض ہر تیسرے سال یہ چکر چلتا دو تین آدمی ایسے تھے جو
با قاعدہ طور پر چندہ ادا کرتے تھے باقی کا یہی حال تھا۔ اگر میں مجلس خدام الاحمدیہ کے بارہ
میں ڈکٹیٹر شپ“ استعمال نہ کرتا تو تمہارا بھی یہی حال ہوتا۔ نوجوانوں کو میں نے پکڑ لیا اور
انصار اللہ کو یہ سمجھ کر کہ وہ بزرگ ہیں ان میں سے بعض میرے اساتذہ بھی ہیں چھوڑ دیا
لیکن اب تم دیکھتے ہو کہ خوردبین سے بھی کوئی انصار اللہ کا ممبر نظر نہیں آتا۔ پس
ناصر احمد کو میں انصار اللہ کا صدر مقرر کرتا ہوں۔ وہ فوراً انصار اللہ کا اجلاس طلب کریں
اور عہدہ داروں کا انتخاب کر کے میرے سامنے پیش کریں اور پھر میرا مشورہ لے کر انہیں
از سر نو منظم کریں۔ پھر خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع کی طرح انصار اللہ کا بھی سالانہ جلسہ
کیا کریں لیکن ان کا انتظام اور قسم کا ہو گا۔ اس اجتماع میں کھیلوں پر زیادہ زور دیا جاتا ہے

انوار العلوم جلد 24
447
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے ۔
کبڑی اور دوسری کھیلیں ہوتی ہیں۔ انصار اللہ کے اجتماع میں درس القرآن کی طرف زیادہ
توجہ دی جائے اور زیادہ وقت تعلیم و تدریس پر صرف کیا جائے۔
خدام الاحمدیہ کی تنظیم اب روز بروز بڑھ رہی ہے اس لئے ان کے کاموں میں
پہلے سے زیادہ چستی پیدا ہونی چاہئے۔ پچھلے دنوں لاہور والوں نے جو کام کیا ہے وہ نہایت
قیمتی تھا لیکن اگر لاہور کی مجلس زیادہ منظم ہوتی تو یقیناً ان کا کام زیادہ مفید ہو سکتا تھا اور اگر
لاہور والوں کو منظم ہونے کا احساس ہوتا تو اس کا قاعدہ یہ تھا کہ لاہور والے مرکز کو لکھتے
کہ وہ اپنا ایک نمائندہ یہاں بھیج دیں پھر وہ نمائندہ دوسری مجالس کو تاریں دیتا کہ تم لوگ
یہاں آکر کام کرو اس طرح لاہور میں خدمت خلق کا کام وسیع ہو سکتا تھا۔ جب میں نے
ربوہ سے معمار بھجوائے تو لاہور میں اتنا کام نہیں ہو سکا جس کی ہمیں امید تھی اور اس کی
زیادہ وجہ یہی تھی کہ سامان بہت کم تھا۔ معماروں کو وقت پر سامان میسر نہیں آیا اگر
لاہور والے اس کے متعلق پہلے غور کر لیتے اور ہمیں سامان کا اندازہ لگا کر بھیج دیتے تو
یہاں سے معمار کام کا اندازہ کر کے بھیجے جاتے۔ اب انہوں نے خدمت بھی کی لیکن کام
زیادہ نہیں ہوا اگر سامان کم تھا تو ہم کچھ معمار اس وقت بھیج دیتے اور باقی معماروں سے
کسی اور موقع پر کام لے لیتے انسان آنریری خدمت ہر وقت نہیں کر سکتا آخر اس نے اپنا
اور بیوی بچوں کا پیٹ بھی پالنا ہوتا ہے۔ بہر حال اس قسم کے تمام کام اُسی وقت عمدگی سے
سر انجام دیئے جاسکتے ہیں جب مجالس ایک دوسری سے تعاون کریں۔ سیلاب کے دنوں
میں باقی جماعتوں نے بھی کام کیا ہے لیکن لاہور کی جماعت نے جس قسم کا کام کیا ہے اس
سے انہیں ایک خاص معیار حاصل ہو گیا ہے۔ موجودہ قائد خدام الاحمدیہ کے اندر وقت
کا احساس ہے۔ میں جب لاہور گیا اور میں نے ربوہ کے معماروں کے بنائے ہوئے مکانوں
کو خود دیکھا تو ایک جگہ پر ایک کمرہ تعمیر کرنے کے لئے میں نے انہیں اندازہ بھجوانے کی
ہدایت کی۔ غور کرنے والے تو شاید اس پر کئی دن لگا دیتے لیکن انہوں نے اندازہ گھنٹوں
میں پہنچا دیا اور پھر اس کی تفصیل بھی ساتھ تھی۔
پس تم خدمت خلق کے کام کو نمایاں کرو اور اپنے بجٹ کو ایسے طور پر بناؤ کہ

انوار العلوم جلد 24
448
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے ۔
وقت آنے پر کچھ حصہ اس کا خدمت خلق کے کاموں میں صرف کیا جاسکے۔ قادیان میں
یہ ہوتا تھا کہ زیادہ زور عمارتوں پر رہتا تھا۔ حالانکہ اگر کوئی عمارت بنانی ہی ہے تو پہلے اس کا
ایک حصہ بنا لیا جائے کچھ کچے کمرے بنا لئے جائیں۔ جماعت بڑھتی جائے گی تو چندہ بھی
زیادہ آئے گا اور اس سے عمارت آہستہ آہستہ مکمل کی جا سکے گی پس اپنے بجٹ کا ایک
حصہ خدمت خلق کے لئے وقف رکھو۔ جیسے ہلال احمر اور ریڈ کر اس کی سوسائٹیاں کام کر
رہی ہیں اگر تم آہستہ آہستہ ایسے فنڈز جمع کرتے رہو تو ہنگامی طور پر یہ رقوم کام آجائیں گی
مثلاً بنگال میں سیلاب آیا تو جماعت کی طرف سے نہایت اچھا کام کیا گیا لیکن چونکہ چندہ دیر
سے جمع ہوا اس لئے کام ابھی تک جاری ہے۔ چندہ جب مانگا گیا تھا تو صرف مشرقی پاکستان
کا نام لیا گیا تھا پنجاب کا نام نہیں لیا گیا تا کہ مزید چندہ مانگنے پر جماعت پر مالی بوجھ نہ پڑے۔
اگر اس قسم کی رقوم پہلے سے جمع ہو تیں تو جمع شدہ چندہ ہم مشرقی پاکستان پر خرچ کر دیتے
اور ان رقوم میں سے ایک حصہ پنجاب میں خرچ کر دیا جاتا۔
پس ہر سال بجٹ میں اس کے لئے بھی کچھ مارجن رکھ لیا جائے اور تھوڑی بہت
رقم ضرور الگ رکھی جائے وہ رقم ریز رو ہو گی جو قحط اور سیلاب وغیرہ مواقع پر صرف کی
جائے گی تم اس کا کوئی نام رکھ لو ہماری غرض صرف یہ ہے کہ اس طرح ہر سال کچھ رقم
جمع ہوتی رہے جو کسی حادثہ کے پیش آنے یا کسی بڑی آفت کے وقت خدمت خلق کے
کاموں پر خرچ کی جاسکے۔ جاپان میں زلزلے کثرت سے آتے ہیں۔ فرض کرو وہاں کوئی
ایسازلزلہ آجائے جس قسم کا زلزلہ پچھلے دنوں آیا تھا اور اس کے نتیجہ میں دو تین ہزار آدمی
مر گئے تھے تو ایسے مواقع پر اگر خدام الاحمدیہ کی طرف سے گورنمنٹ کے واسطہ سے
کچھ رقم وہاں بھیج دی جائے تو خود بخود خدام الاحمدیہ کا نام لوگوں کے سامنے آجائے گا۔
اس قسم کی مدد سے بین الاقوامی شہرت حاصل ہو جاتی ہے اور طبائع کے اندر شکریہ کا جذبہ
پیدا کر دیتی ہے اگر اس قسم کے مصائب کے وقت کچھ رقم تار کے ذریعہ بطور مدد بھیج دی
جائے تو دوسرے دن ملک کی سب اخبارات میں مجلس کا نام چھپ جائے گا۔ پچھلے طوفان
میں ہی اگر خدام کے مختلف وفود بنا لئے جاتے اور تنظیم کے ذریعہ سے باہر کی مجالس سے

انوار العلوم جلد 24
449
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے ۔
آدمی منگوا لئے جاتے تو زیادہ سے زیادہ آدمی سیلاب زدہ لوگوں کی امداد کے لئے بھیجے
جاسکتے تھے۔ مثلاً سیلاب کا زیادہ زور ملتان، سیالکوٹ اور لاہور کے اضلاع میں تھا اگر ان
ضلعوں کی مجالس کو منظم کیا جاتا اور باقی مجالس سے مدد کے لئے مزید آدمی آجاتے اور
انہیں بھی امدادی کاموں کے لئے مختلف جگہوں پر بھیجا جاتا تو پھر ان کا کام زیادہ نمایاں ہو
جاتا پھر یہ بھی چاہئے کہ حالات کو دیکھ کر غور کیا جائے کہ کس رنگ میں کام کرنے کی
ضرورت ہے۔ لاہور میں میں نے دیکھا ہے کہ بعض جگہ چھپر ڈال کر لوگوں کو پناہ دی
جاسکتی تھی اگر شہر کے ارد گرد تالابوں سے تنکے اور گھاس کاٹ کر لایا جاتا تو اس سے بڑی
آسانی سے چھپر بنا کر چھت کا کام لیا جا سکتا تھا اس طرح لکڑی کے مہیا کرنے کی ضرورت
نہیں تھی۔ اسی طرح اس قسم کے مواقع پر پکے مکانات کی ضرورت نہیں ہوتی پھیکے کی
عمارت کی ضرورت ہوتی ہے اور لکڑی کی بجائے بانس اور تنکوں کا چھت بنا دیا جاتا ہے۔
لاہور میں کئی ایسی جگہیں تھیں جہاں سردی سے بچاؤ کے لئے چھت کی ضرورت تھی یہ
سب کام آرگنائزیشن سے ہو سکتے تھے۔ ہمارے محکمہ خدمت خلق کا یہ کام ہے کہ نہ صرف
وہ مجالس کو آرگنائز کرے بلکہ اس قسم کا انتظام کرے کہ اگر کسی جگہ کوئی خرابی پیدا ہو
جائے تو کس طرح ساری جماعت کا زور اس طرف ڈالا جاسکے۔ آئندہ میرے پاس
رپورٹیں آتی رہنی چاہئیں کہ کس طرح خدمت خلق کے کام کو آر گنائز کیا گیا ہے۔ یہ
بھی ہو سکتا ہے کہ بعض حلقے بنا دیئے جائیں اور ان کی آپس میں آرگنائزیشن کر دی
جائے۔ جیسے زونل سسٹم ہوتا ہے اس طرح صوبہ کے مختلف زون مقرر کر دیئے جائیں
مثلاً یہ کہا جا سکتا ہے کہ ملتان کے ارد گرد سوسو میل کا ایک زون بنا دیا جائے۔ اس علاقہ
میں آبادی کم ہے اس لئے اس سے بڑا زون بھی بنایا جا سکتا ہے پھر ہر زون میں خدمت خلق
کا ایک افسر مقرر کیا جائے جو مصیبت آنے پر دوسری مجالس کو تار دے دے کہ فلاں جگہ
پر مصیبت آئی ہے۔ امدادی کاموں کے لئے خدام بھیج دیئے جائیں۔
اسی طرح یاد رکھو کہ ہمارا ملک ایسے حالات سے گزر رہا ہے کہ اس میں نہ صرف
بڑے بڑے طوفان آسکتے ہیں بلکہ طوفان لائے بھی جاسکتے ہیں۔ ہم نچلے علاقہ میں ہیں اور

انوار العلوم جلد 24
450
مجلس خدام الاحمدیہ کے عہدیداران کا کن صفات سے ۔
ہندوستان کی حکومت اوپر کے علاقوں پر قابض ۔ ہے اور وہ پانی چھوڑ کر طوفان لا سکتی ہے۔
پھر لاہور میں امدادی کاموں کے سلسلہ میں جو دقت پیش آئی تھی اس کے متعلق دریافت
کرنے پر مجھے بتایا گیا کہ اس موقع پر بھٹہ والوں نے بد دیانتی کی ان لوگوں نے اس موقع
پر اینٹ کو مہنگا کر دیا اگر اس قسم کی تحریک کی جاتی کہ جماعتیں مل کر ان کو توجہ دلائیں کہ
ایسے مواقع پر آپ لوگوں کا بھی فرض ہے کہ مصیبت زدگان کی امداد کریں تو یقیناً وہ کم
قیمت پر اینٹ سپلائی کرتے۔ میرے نزدیک آئندہ کے لئے ابھی سے لاہور کے بھٹہ
والوں سے مل کر انہیں اس بات پر تیار کیا جائے کہ اگر ملک کو آئندہ ایسا حادثہ پیش آیا تو
وہ اینٹ کم قیمت پر دیں گے اور دوسرے گاہکوں پر امدادی کاموں کو ترجیح دیں گے۔ بے شک
میں دقت پیش آئے گی اور پہلے ایک آدمی بھی مشکل سے مانے گا۔ سے مانے گا۔ لیکن آہستہ آہستہ
کئی لوگ مان لیں گے اور پھر جو لوگ آپ کی بات مان لیں ان کے نام محفوظ رکھ لئے
جائیں اس طرح اس کام کو منظم کیا جائے۔
اس
میں نے اس دفعہ اک شعبہ کو منسوخ کر دیا ہے اور وہ ایثار و استقلال کا شعبہ ہے
کیونکہ میری سمجھ میں نہیں آیا کہ تربیت و اصلاح کے علاوہ ایثار و استقلال کا الگ شعبہ
کس غرض کے لئے ہے۔ جب تک اس کے متعلق کوئی نئی سکیم پیش نہ کی جائے میں اسے
بحال نہیں کر سکتا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس عہدہ کو میں نے ہی قائم کیا تھا لیکن اب
مجھے یاد نہیں رہا کہ اسے کس غرض سے قائم کیا گیا تھا پس جب تک مجھے یہ نہ بتایا جائے کہ
تربیت و اصلاح کے علاوہ ایثار و استقلال نے کیا کام کرنا ہے یہ شعبہ تربیت و اصلاح میں
مدعم رہے گا۔ ہاں اگر مجھے بتا دیا جائے کہ اس عہدہ نے پہلے کیا کام کیا ہے اور اب اسے
کس طرح زندہ رکھا جا سکتا ہے تو میں اس کی دوبارہ منظوری دے دوں گا۔“
(روزنامه الفضل ربوہ 9 فروری 1955ء)
الفتح
1 صحیح بخاری کتاب المغازی باب مقام النبى بمكة زمن ۔۔۔ ۱۰۰۰ باب 54
2 بخاری کتاب النکاح باب الأكفاء في الدين

انوار العلوم جلد 24
451
خدام الاحمدیہ کے قیام کا مقصد۔
خدام الاحمدیہ کے قیام کا مقصد
نوجوانوں میں اسلام کی روح کو زندہ
رکھنا ہے
)2) دسمبر 1954ء(
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني

انوار العلوم جلد 24
452
خدام الاحمدیہ کے قیام کا مقصد۔

آج 10 میں سے 10 باقی