تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
انوارالعلوم (جلد 24)
انوار العلوم جلد 24
463
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
(فرمودہ 6 دسمبر 1954 ء بر موقع افتتاح تعلیم الاسلام کا لج ربوہ )
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
آج تعلیم الاسلام کالج کے افتتاح کی تقریب کے سلسلہ میں مجھے یہاں بلایا گیا کے سلسلہ میں مجھے یہاں بلایا
ہے جیسا کہ اس کالج کے نام سے ظاہر ہے۔ اس کے بنانے والوں کی غرض یہ تھی کہ اس
کالج میں طلباء اسلام کی تعلیم سیکھیں یعنی وہ یہاں آکر جہاں دنیوی علوم حاصل کریں۔
وہاں وہ قرآن کریم کے پیشکر دہ علوم کو بھی حاصل کریں۔ بعض لوگ نادانی اور جہالت کی
وجہ سے یہ خیال کرتے ہیں کہ شاید قرآن کریم دوسرے علوم کے سیکھنے سے روکتا ہے
حالانکہ قرآن کریم اس تعلیم سے بھرا پڑا ہے کہ انسان کو خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے
قوانین قدرت کا زیادہ سے زیادہ علم اور تجربہ حاصل کرنا چاہئے اور علم نام ہی اس چیز کا
ہے جس کو حقیقت اور شواہد سے ثابت کیا جاسکے جس چیز کو قوانین قدرت کی مدد سے
ثابت نہ کیا جا سکے وہ جہالت قیاسات اور وہم ہوتا ہے۔ اس کا نام علم نہیں رکھا جا سکتا۔ علم
کے معنے ہوتے ہیں جانا اور دوسری چیز کے لئے دلیل ہونا حضرت مسیح علیہ الاسلام کے
متعلق قرآن کریم میں آتا ہے إِنَّهُ لَعِلْمُ لِلسَّاعَةِ 1 کہ وہ قیامت کے لئے ایک علامت
اور دلیل ہیں۔ پس علم کے معنے ہیں وہ چیز جس کے ذریعہ سے دوسری باتیں ثابت کی جا
سکیں اور ثابت وہی چیز کی جاسکتی ہے۔ جس کے لئے ظاہری شواہد موجود ہوں پس جو چیز
قانون قدرت کی تائید رکھتی ہے۔ وہ علم ہے اور جو چیز قانون قدرت کی تائید نہیں رکھتی
وہ علم نہیں۔
انوار العلوم جلد 24
464
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
بعض لوگوں کے نزدیک شاید یہ تعریف بعض علوم پر چسپاں نہ ہو سکے مثلاً
تاریخ ہے تاریخ کا علم بھی علم کہلاتا ہے لیکن بظاہر قانونِ قدرت اس کی تائید نہیں کرتا۔
علم جغرافیہ کے ساتھ قانونِ قدرت کی دلیل موجود ہے۔ حساب کے ساتھ قانونِ قدرت
کی دلیل موجود ہے۔ علم النفس کے ساتھ قانونِ قدرت کی دلیل موجود ہے۔ ڈاکٹری
کے ساتھ قانون قدرت کی دلیل موجود ہے۔ لاء (LAW) کے ساتھ قانونِ قدرت کی دلیل
موجود ہے اس کے شواہد اس زمانہ میں موجود ہیں۔ وہ حکومت موجود ہے جس نے قانون مقرر
کیا ہے پھر عوام موجود ہیں جو اس کے نگران ہیں پھر حج موجود ہیں جن کا کام ملک میں
قانون کو رائج کرنا ہے لیکن تاریخ اس بات کا نام ہے کہ فلاں وقت فلاں جگہ پر فلاں واقعہ
ہوا۔ اب بظاہر یہ کہا جاسکتا ہے کہ تاریخ شواہد قدرت کی محتاج نہیں لیکن اگر ہم غور
کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ علم تاریخ بھی شواہد قدرت کا ویسے ہی محتاج ہے جیسے دوسرے
علوم اسکے محتاج ہیں اگر ہم شواہد قدرت کو نکال دیں تو علم تاریخ محض جہالت اور قصوں کا
مجموعہ رہ جاتا ہے مثلاً الف لیلیٰ ہے اس میں بعض واقعات واقعات موجود ہیں۔ ہیں۔ کلیلہ و دمنہ
اس میں بھی بعض قصے موجود ہیں لیکن ہم انہیں تاریخ نہیں کہتے ہاں ایڈورڈ گبن کی
کتاب
و دمنہ ہے۔
THE DECLINE AND FALL OF ROMAN EMPIRE
کو تاریخ کہتے ہیں۔ ابن خلدون کی لکھی ہوئی کتاب کو تاریخ کہتے ہیں۔ ابن اثیر کی لکھی
ہوئی کتاب کو تاریخ کہتے ہیں۔
اس کی وجہ یہی ہے کہ کلیلہ دمنہ اور الف لیلیٰ کی باتوں کے پیچھے حقیقت اور
ظاہری شواہد موجود نہیں لیکن ان کتابوں میں جن واقعات کا ذکر کیا گیا ہے۔ ان کے پیچھے
حقیقت اور ظاہری شواہد موجود ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تاریخ دان بھی بسا اوقات
غلطی کر جاتے ہیں لیکن تاریخ دانوں کے غلطی کر جانے کی وجہ سے خود علم پر کوئی حرف
نہیں آتا۔ حساب دان بھی بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے۔ انجینئر بھی روزانہ غلطیاں
کرتے ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ تاریخ دانوں کی غلطیوں کی وجہ سے علم تاریخ کو علم نہ کہا جائے
انوار العلوم جلد 24
465
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
ہندوستان کا ایک مشہور واقعہ ہے گورنمنٹ نے بمبئی کی پورٹ کو گہرا کرنے کا منصوبہ
تیار کیا اور اس کے لئے ایک نقشہ بنایا گیا اور کروڑوں کی مشینری اس غرض کے لئے درآمد
کی گئی۔ لیکن کلکولیشنز (CALCULATIONS) میں غلطی ہو گئی۔ جس کی وجہ سے یہ
کروڑوں کی مشینری بیکار ہو گئی اور اس سے کوئی فائدہ نہ اٹھایا جا سکا۔ پس اندازہ غلط
ہو جانے یا ماہرین سے غلطی ہو جانیکی وجہ سے یہ کہنا کہ وہ علم نہیں غلط ہے مثلاً حساب کو
اس لئے علم نہیں کہتے کہ اس میں کوئی غلطی نہیں کر سکتا بلکہ اسے اس لئے علم کہا جاتا ہے
کہ قواعد کے مطابق اگر عمل کیا جائے تو اس میں امکان صحت موجود ہے اور جس علم میں
امکان صحت موجود ہے۔ اسے ہم علم کہہ دیتے ہیں اور جس میں امکانِ صحت موجود نہ
ہو۔ اسے ہم علم نہیں کہتے۔ تاریخ کو بھی ہم اس لئے علم کہتے ہیں کہ اس میں امکانِ صحت
موجود ہے۔
تاریخ کے علم کو صحیح طور پر استعمال نہ کرنے کی وجہ سے مسلمانوں نے بہت
نقصان اٹھایا ہے ایک وقت آیا جب مسلمانوں نے اپنے آبا و اجداد کی باتوں کو بھلا دیا اور
ان کی تاریخ یورپین مصنفین نے لکھی چونکہ ان کے سامنے یورپ کا بڑھتا ہوا اقتدار اور
قومی ترقی تھی۔ اس لئے انہوں نے سمجھا کہ علم تاریخ کو بھی چاہئے کہ وہ ان کے اقتدار
میں مدد کرے اور وہ مدد اسی طرح کر سکتا ہے کہ دشمن کا منہ اتنا زیادہ سیاہ کر کے دکھایا
جائے کہ قوم اس کی طرف رغبت نہ کرے اور اپنی قوم کے کردار کو شاندار کر کے دکھایا
جائے تا نو جوانوں کی ہمت بڑھے۔ پس ان کے لئے یہ علم ، علم تھا۔ ان کی ترقی جھوٹ کے
ذریعہ ہی ہو سکتی تھی اس لئے انہوں نے واقعات کو غلط طور پر پیش کیا اگر وہ جھوٹ نہ
بولتے اور واقعات کو غلط طور پر پیش نہ کرتے تو وہ ترقی نہیں کر سکتے تھے پس یہ تاریخ ان
کے لحاظ سے علم تھا کیونکہ ان کے مد نظر یہ تھا کہ اس کے پڑھنے سے مسلمانوں کی
بد اخلاقی جہالت اور ذلت نظر آئے اور یورپ کی ترقی دوسری اقوام کو مسحور کر دے لیکن
ہمارے نزدیک یہ جہالت تھی کیونکہ یہ محض جھوٹ تھا۔ اس کا اصل واقعات سے قریب کا
تعلق بھی نہیں تھا اور باتیں تو جانے دو تم سب مسلمان ہو مسلمان ہونے کی وجہ سے تم نے
انوار العلوم جلد 24
466
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
بعض باتیں سنی تو ہوں گی۔ جن لوگوں نے یورپین مصنفین کی کتابیں نہیں پڑھیں۔ ان
کے لئے شاید یہ نئی بات ہو لیکن جو لوگ اور ینٹلسٹوں(ORIENTALIST) کی کتابیں
پڑھنے کے عادی ہیں۔ انہوں نے یہ بات پہلے ہی پڑھی ہو گی۔ بہر حال جن لوگوں کو اس کا علم
نہیں ان کے لئے یہ بات بالکل اچنبھا ہے کہ یورپین مصنفین اسلام کے متعلق اس قدر جھوٹ
بولتے ہیں کہ وہ اپنی کتابوں میں لکھتے ہیں کہ مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ محمد (رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم ) کی نعش نعوذ باللہ زمین اور آسمان کے درمیان لٹکی ہوئی ہے۔ اب کیا کی
تم نے یہ بات کسی جاہل سے جاہل مسلمان سے بھی سنی ہے تم نے یہ تو سنا ہو گا کہ فلاں
بزرگ نے مردہ پر پانی پھینکا اور وہ زندہ ہو گیا تم نے یہ بھی سنا ہو گا کہ فلاں بزرگ نے
پھونک ماری تو مکان سونے کا بن گیا اگر تم میں سے کسی نے امام شعرانی کی کتاب پڑھی
ہو گی تو اس نے اس قسم کے کئی واقعات اس میں پڑھے ہوں گے لیکن ان سب افتراؤں
کے اندر تم نے یہ افتراء نہ پڑھا ہو گا نہ سنا ہو گا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی
نعش نَعُوذُ بِاللہ زمین اور آسمان کے درمیان لٹکی ہوئی ہے لیکن یورپین مصنفین یہ لکھتے
ہیں کہ مسلمانوں کا یہی عقیدہ ہے پھر تم میں سے بعض نے شاید قرآن کریم با ترجمہ نہ پڑھا
ہو گا لیکن مسلمان ہونے کی وجہ سے تم سب نے بعض باتیں سنی ہوں گی تم نے سنا یا پڑھا
ہو گا کہ قرآن کریم میں عورتوں اور مردوں دونوں کا ذکر ہے دونوں کی نمازوں اور
استغفار کا ذکر ہے دونوں کے اچھے کاموں کی تعریف کی گئی ہے لیکن یورپین مصنفین اپنی
کتابوں میں بلا استثناء لکھتے ہیں کہ قرآن کریم کی رو سے عورت میں روح نہیں پائی جاتی۔
مرنے کے بعد جس طرح کتابلی اور دوسرے جانوروں کی روحیں ضائع کر دی جائیں گی
اسی طرح عورتوں کی روحیں بھی ضائع کر دی جائیں گی اور وہ جنت میں نہیں جائیں گی۔
اب آپ لوگوں کے نزدیک یہ بات الف لیلیٰ کے واقعات سے بھی زیادہ جھوٹی ہے کیونکہ
الف لیلی نے پڑھنے والوں کے لئے دلچسپی کے سامان تو مہیا کئے ہیں لیکن اس بات نے
تمہارے دلوں کو مجروح کیا ہے اور دکھ دیا ہے۔ پس یہ تاریخ یور بین اقوام کے لئے تو علم
ہے کیونکہ ان کو عورتوں میں کافی نفوذ حاصل ہے اگر ان کے اندر یہ : اندر یہ چیز پیدا کر دی جائے
انوار العلوم جلد 24
467
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
کہ اسلام ایک گندہ اور غیر معقول مذہب ہے۔ اس کے نزدیک عورتوں کے اندر روح
نہیں پائی جاتی اور وہ موت کے بعد کتوں اور بلیوں کی طرح ضائع کر دی جائیں گی تو تم
جانتے ہو سب عورتیں اپنے بچوں کو یہی تعلیم دیں گی کہ اس غیر معقول اور گندے
مذہب کو مٹانا ضروری ہے پس ان کے لحاظ سے یہ تاریخ علم ہے لیکن ہمارے لحاظ سے وہ
جہالت اور قیاسات کا مجموعہ ہے گویا ایک جہت سے مستشرقین کی یہ تاریخ علم ۔
ایک جہت سے جہالت ہے۔
م ہے اور
بہر حال تاریخ بھی دنیوی علوم میں سے ایک اہم علم ہے کیونکہ آج یہاں بیٹھے
ہوئے ہم ہزاروں سال پہلے کے واقعات اور حالات کا اندازہ نہیں لگا سکتے لیکن تاریخ کے
مطالعہ سے ہم ان سے واقفیت حاصل کر لیتے ہیں۔ ایک آدمی کسی سے کچھ واقعات سنتا
ہے وہ انہیں دوسرے کے آگے بیان کرتا ہے اور اس طرح وہ واقعات ہم تک پہنچ جاتے
ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ سننے والے آگے بیسیوں غلطیاں کر جاتے ہیں۔ ایک واقعہ
آتا ہے کہ شہزادہ ویلز یورپ کی پہلی جنگ میں ایک جگہ فوج کا معائنہ کرنے گئے۔ وہیں
فوجیوں نے ایک قسم کا مظاہرہ کیا۔ وہاں یہ تجربہ کیا گیا کہ ایک سپاہی دوسرے سے ایک
فقرہ کہے اور وہ اس سے اگلے سپاہی سے وہ فقرہ کہے اور وہ اگلے سپاہی سے کہے
پھر دیکھا جائے کہ آخر پر جاکر وہ کیا بن جاتا ہے جو فقرہ پہلے سپاہی نے دوسرے سے کہا۔
)PRINCE OF WALES HAS COME(" وہ یہ تھا کہ ”پرنس آف ویلز ہیز کم
66
لیکن کئی میل تک کھڑی ہوئی فوج کے آخر تک جو پیغام پہنچاوہ یہ تھا۔ کہ ”گو می ٹو پنسز “
(GIVE ME TWO PENCES) اب دیکھ لو کہ سنتے سنتے فقرہ کیا سے کیا ہو گیا۔
کسی کی ٹون لہجہ یا ایکسنٹ (Accent) میں فرق پڑا تو اس نے کچھ اور سن لیا۔ اسی طرح
آہستہ آہستہ اس میں فرق پڑتا گیا اور آخر میں اس کا مفہوم بالکل ہی بدل گیا۔ یہی حال
تاریخ میں بھی ہو سکتا ہے۔ وہاں ایک سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے تک ایک
واقعہ پہنچتا ہے اور لہجہ اور ٹون میں فرق پڑنے سے ان میں فرق پڑنا لازمی ہوتا ہے۔
پس اس میں شبہ نہیں کہ غلطی کا امکان اس میں بھی موجود ہے لیکن یورپ
انوار العلوم جلد 24
468
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
والوں نے ہم پر سخت ظلم کیا ہے اگر واقعات ان سے تعلق رکھتے ہوں تو وہ انہیں صحیح اور
درست سمجھتے ہیں لیکن اگر وہی بات مسلمانوں کے متعلق ہو تو کہتے ہیں یہ چیز سماعی ہے
اس لئے اسے درست تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔
مسلمانوں کا علم حدیث جس کو علم کی حد کے اندر رکھنے کے لئے بہت بڑی محنت
اور کوشش کی گئی ہے۔ اس کے متعلق بہت سے قوانین مرتب کئے گئے ہیں۔ جن کے
ذریعہ احادیث کو پر کھا جاتا ہے۔ اس کے متعلق یورپین مصنفین کہتے ہیں کہ یہ کوئی علم
نہیں اس کی بنیاد سماع پر ہے اور جو چیز سماعی ہو وہ قابلِ اعتبار نہیں ہوتی لیکن انجیل جس
کے راوی خود کہتے ہیں کہ یہ مسیح سے سینکڑوں سال بعد مرتب کی گئی ہے۔ اس کے متعلق
کہتے ہیں کہ یہ مسیح کا قول ہے اب دیکھ لو جس کے متعلق کوئی احتیاط نہیں کی گئی۔ وہ تو ان
کے نزدیک یقینی اور قطعی ہے اور جس چیز کے متعلق ہر طرح احتیاط برتی گئی وہ محض
سماعی باتیں ہیں اسے علم نہیں کہا جا سکتا۔ لیکن ان کے اس تعصب کو نظر انداز کرتے
ہوئے ہمیں یہ ماننے سے انکار نہیں کہ سماعی باتوں میں غلطی ہو سکتی ہے کہنے والے کا کوئی
مطلب ہوتا ہے اور سننے والا کچھ سمجھ لیتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں
ایک جنگ میں کچھ آدمی مارے گئے۔ ان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچیرے
بھائی یعنی حضرت علی کے بڑے بھائی بھی شامل تھے مدینہ میں یہ رواج تھا کہ مرنے والوں
کا ماتم کیا جاتا تھا اور اس کے متعلق ان کا یہ خیال تھا کہ ماتم کرنے سے مرنے والے کی روح
خوش ہوتی ہے۔ مسلمان ابھی حدیث العہد تھے اور ان سے یہ احساس پورے طور پر مٹا
نہیں تھا۔ جب عورتوں نے ان لوگوں کی موت کی خبر سنی تو انہوں نے سمجھا ہمیں ماتم کرنا
چاہئے تا کہ دوسرے لوگ یہ سمجھیں کہ یہ لوگ اپنے مردوں کی قدر کرتے ہیں چنانچہ
بین شروع ہوا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شور سنا تو دریافت فرمایا یہ کیا ہے صحابہ
نے بتایا کہ عورتیں جنگ میں مرنے والوں پر رو رہی ہیں۔ آپ نے فرمایا یہ بہت بری
بات ہے اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا ویسے بھی مردوں پر رونا درست نہیں اس سے
قوم میں سے بہادری اور جرآت کا احساس جاتا رہتا ہے اور اس کی ہمت گرتی ہے۔ جاؤ
رض
انوار العلوم جلد 24
469
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
انہیں منع کرو۔ چنانچہ حضرت ابوہریرہ ان لوگوں کے پاس گئے اور کہا رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم فرماتے ہیں بین ختم کرو اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا۔ عورتوں کے اندر
جوش پایا جاتا تھا وہ اپنے مردوں کو یاد کر رہی تھیں اور رو رہی تھیں۔ بین میں ایک
دوسرے کو دیکھ کر بھی لوگ رونے لگ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ جاؤ مرے ہمارے
رشتہ دار ہیں۔ ہمارے دل دکھے ہوئے ہیں اور ہم رو رہی ہیں تم منع کرنے والے کون
ہوتے ہو حضرت ابوہریرہ واپس آگئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! میں نے ان عورتوں سے
کہا تھا کہ وہ ماتم کر نا ختم کر دیں مگر وہ رکھتیں نہیں۔ آپ نے فرمایا اُحْتُ التَّرَابَ عَلَى
وُجُو هِين 2 اُس فقرہ کا لفظی ترجمہ یہ ہے کہ تو ان کے منہ پر مٹی ڈال لیکن محاورہ میں
اس کے یہ معنے ہیں کہ تو انہیں ان کی حالت پر چھوڑ دے۔ ہمارے ہاں بھی اس موقع پر
کہتے ہیں رکھ پا“ اب اس کا یہ مطلب نہیں کہ عملی طور پر مٹی مونہوں پر ڈالی جائے بلکہ
اس کا صرف یہ مطلب ہوتا ہے کہ اسے اپنی حالت پر چھوڑ دو یہی محاورہ عربی زبان میں بھی
پایا جاتا ہے۔ کہ ان کے مونہوں پر مٹی ڈالو یعنی انہیں ان کی حالت پر چھوڑ دے۔ حضرت
ابوہریرہ نے اس کا مفہوم نہ سمجھا اور لفظی ترجمہ کی بناء پر اپنی جھولی میں مٹی بھرنی شروع کی
حضرت عائشہ نے انہیں جھولی میں مٹی بھرتے دیکھ لیا اور فرمایا تم یہ کیا حماقت کر رہے ہو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مطلب یہ تو نہیں تھا کہ واقع میں عورتوں کے مونہوں پر
مٹی ڈالی جائے مان لیا کہ وہ غلطی کا ارتکاب کر رہی ہیں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا
مطلب یہ نہیں تھا کہ ان کے مونہوں پر مٹی ڈالی جائے بلکہ آپ کا مطلب صرف یہ
تھا کہ تو انہیں ان کی حالت پر چھوڑ دے۔ اگر حضرت عائشہ حضرت ابوہریرہ کو جھولی
میں مٹی ڈالتے ہوئے نہ دیکھتیں تو یہ روایت آگے چلی جاتی۔ پھر اگر حضرت ابوہریرہ
لفظی روایت کر دیتے تو بعض لوگ اس کے معنی سمجھ لیتے اور بعض نہ سمجھتے لیکن اگر آپ
معنوی روایت کر دیتے تو اس کا مفہوم سمجھنے میں کوئی اختلاف انہ نہ : ہوتا۔ بلکہ سے
سب مسلمان
یہی کہتے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جب عور تیں بین کریں تو ان
کے مونہوں پر خوب مٹی ڈالو اور حضرت ابو ہریرہ روایت کرتے کہ میں نے آپ کے
انوار العلوم جلد 24
470
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
ارشاد پر خود مٹی ڈالی ہے اور اس طرح مسلمانوں میں ایک ناپسندیدہ رواج پڑ جاتا اور
دوسرے مذاہب کے لوگ ہنستے اور مذاق اڑاتے کہ یہ کیا اسلام ہے جس میں عورتوں کے
مونہوں پر مٹی ڈالی جاتی ہے۔ پس تاریخ کے متعلق یہ مانی ہوئی بات ہے کہ اس میں اس
قسم کی غلطی کا پایا جانا ممکن ہے لیکن ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ یورپین مصنفین اپنے
متعلق اور قوانین وضع کرتے اور ہمارے متعلق اور قوانین بتاتے ہیں۔ یہ طریق غلط ہے
لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ سماعی باتوں میں فرق ضرور ہوتا ہے اور سننے والے کچھ
کا کچھ سمجھ لیتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی ایک طریق ایسا بھی ہے کہ جس کے ذریعہ غلطی
سے بچا بچا۔
ہیں
ا جاتا ہے اور وہ طریق یہ ہے کہ روایت میں غلطی راوی کی وجہ سے پڑتی ہے لیکن
ایک شخص کے متعلق جب ہم کئی واقعات سنتے ہیں تو اس کے متعلق ہم معلوم کر لیتے ؟
کہ اس کا کیریکٹر یہ ہے اور جب کسی کے کیریکٹر کا علم ہو جائے تو علم النفس کے ذریعہ ہم
معلوم کر سکتے ہیں کہ کونسا واقعہ سچا ہے اور کونسا غلط اگر کوئی واقعہ اس کے کیریکٹر کے
مطابق ہے تو ہم کہیں گے یہ واقعہ سچا ہے اور اگر کوئی واقعہ اس کے کیریکٹر کے خلاف ہے
تو ہم کہیں گے یہ یہ واقعہ غلط ہے مثلاً اگر ہمیں معلوم ہو جائے کہ فلاں شخص دیانت دار ہے
تو اب اگر کوئی شخص یہ کہے کہ وہ کسی کا روپیہ لے کر بھاگ گیا ہے تو ہم کہیں گے یہ بات
غلط ہے یہ محض دشمنی کی وجہ سے کہا گیا ہے ورنہ یہ بات اس کے کیریکٹر کے خلاف ہے
گویا جب ہم سائیکالوجی کے نیچے اسے لائیں گے تو یہ ایک علم بن جائے گا چنانچہ اسلامی
تاریخ پر میرا ایک لیکچر چھپا ہوا موجود ہے۔ جس کا نام ”اسلام میں اختلافات کا آغاز “
ہے۔ میں نے اس لیکچر میں اس بات پر بحث کی ہے کہ اسلام میں اختلافات کا آغاز کس
طرح ہوا۔ اس لیکچر کے صدر پروفیسر سید عبد القادر صاحب تھے۔ میں نے ان کی
، میں مارٹن ہسٹاریکل سوسائٹی اسلامیہ کالج لاہور میں تقریر کی اور اپنے نقطہ نگاہ
سے اسلامی تاریخ کے اس حصہ کو اس طرح بیان کیا کہ جس طرح مکھن سے بال نکال لیا
جاتا ہے۔ اسی طرح صحابہ کو میں نے ان تمام الزامات سے بری ثابت کیا جو ان پر لگائے
جاتے تھے۔ میرا وہ لیکچر اب بھی پروفیسروں کے زیر نظر رہتا ہے اور بعض کالجوں میں تو
صدارت
انوار العلوم جلد 24
471
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
یہ سفارش کی جاتی ہے کہ طلباء میرے اس لیکچر کا ضرور مطالعہ کریں۔ میں نے اس لیکچر
میں یہ ثابت کیا ہے کہ یہ بات کہ اسلام میں فتنوں کا موجب حضرت عثمان اور بڑے
بڑے صحابہ تھے بالکل جھوٹ ہے اس لیکچر کے سلسلہ میں میں نے زیادہ طبری کو مد نظر
رکھا ہے۔
طبری نے یہ اصول رکھا ہے کہ وہ ایک ایک واقعہ کی پانچ پانچ سات سات
روایات دے دیتا ہے۔ میں نے دیکھا کہ ان میں سے وہ کون سے واقعات ہیں جن کی ایک
زنجیر بن سکتی ہے۔ ان واقعات کو میں نے لے لیا اور باقی کو چھوڑ دیا کیونکہ ایک طرح کی
زندگی میں اختلاف نہیں ہو سکتا اگر ایک سال ایک کام معاویہ کر رہے ہوں۔ اگلے سال
رض
رض
وہ کام عمر و بن عاص کر رہے ہوں اور اگلے سالوں میں وہی کام پھر معاویہ سے منسوب ہو
تو درست بات یہی ہو گی کہ وہ کام دوسرے سال بھی معاویہ ہی کر رہے تھے۔ حضرت
عمر و بن عاص کا نام غلطی سے آگیا ہے۔ اس اصول سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ جو کہا جاتا ہے
کہ صحابہ سے بعض غلطیاں ہوئیں یا حضرت علی کے متعلق بعض واقعات بیان کئے جاتے
ہیں۔ وہ سب غلط ہیں گویا یہاں علم النفس میرے کام آیا یا اگر ایک شخص کے متعلق ایک
سال بعض واقعات بیان کئے جاتے ہیں۔ دوسرے سال بھی بعض واقعات بیان کئے
جاتے ہیں تیسرے سال بھی بعض واقعات بیان کئے جاتے ہیں تو ہمیں وہی واقعات
درست ماننے پڑیں گے جو ایک کڑی اور زنجیر بنا دیں۔ رحم دل اور سنگدل یا پارسا یا عیاش
آدمی جمع نہیں ہو سکتے۔ مثلاً ایک آدمی کے متعلق بیان کیا جاتا ہے کہ وہ رحمدل ہے اور
اکثر واقعات اس کی رحمدلی پر دلالت کرتے ہیں۔ اگر اس کے متعلق بعض ایسی روایات
آجائیں کہ وہ ظالم تھا تو ہمیں ماننا پڑیگا کہ اسے ظالم بتانے والی روایات غلط ہیں کیونکہ رحم دلی
ر ظلم جمع نہیں ہو سکتے۔
اور
پس سائیکالوجی سے شواہد کو چیک کر لیا جائے تو تاریخ بھی علم بن جاتا ہے۔
سائیکالوجی کی مدد سے ہم دو سال بعد بھی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کونسا واقعہ درست ہے اور
کونسا غلط میں اس کی مثال دیتا ہوں اور یہ مثال الْفَضْلُ مَا شَهِدَتْ بِهِ الْأَعْدَاءُ کی
انوار العلوم جلد 24
472
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
مصداق ہے۔ بائیبل میں لکھا ہے کہ موسیٰ علیہ السلام خدا تعالیٰ کی تجلی دیکھنے طور پر گئے
تو ان کے پیچھے ہارون علیہ السلام مشرکوں سے مل گئے اور بچھڑے کی پوجا شروع کر دی
لیکن قرآن کریم کہتا ہے کہ ہارون علیہ السلام نے ایسا نہیں کیا بلکہ جب بنی اسرائیل نے
بچھڑے کی پوجا شروع کر دی تو آپ نے انہیں روکا اب دیکھو قرآن کریم 1900 سال
آیا ہے اور بائیبل خود اس کے ماننے والوں کے نزدیک حضرت موسیٰ علیہ السلام کے
وقت میں لکھی گئی تھی۔ اب ایک روایت با کیبل میں موجود ہے اور ایک روایت قرآن کریم
بعد
نے بیان کی ہے جو 1900 سال بعد میں آیا ہاں اس کا یہ دعویٰ تھا کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف
سے نازل ہوا ہے۔ اب اگر دیکھا جائے کہ ان روایات میں سے کونسی روایت درست ہے
تو صاف معلوم ہوتا ہے کہ ایک صاحب الہام کو یہ شبہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ
ہے بھی یا نہیں۔ مثلاً میں ایک شخص کے متعلق یہ جانتا ہوں کہ وہ یہاں بیٹھا ہے اب
اسکے متعلق میں یہ بھلا کیوں کہوں گا کہ وہ چنیوٹ میں ہے۔ حضرت ہارون علیہ السلام
مین اللہ تھے اگر ان کے متعلق ہمارا یہ دعویٰ درست ہے تو آپ بچھڑے کی پوجا کس
طرح کر سکتے تھے۔ پس علم النفس ہمیں بتاتا ہے کہ ان پر بچھڑے کی پوجا کا الزام لگانا
درست نہیں پھر مذہبی کتابوں اور تاریخ سے آپ کی جس قسم کی ذہانت کا پتہ لگتا ہے اس
ذہانت والا شخص بھی یہ غلطی نہیں کر سکتا کہ وہ خدا تعالیٰ کو چھوڑ کر بچھڑے کی پوجا شروع
کر دے۔ اس لئے عقلاً بھی قرآن کریم کی روایت ٹھیک ہے اور بائیبل کی روایت غلط ہے ر
یہ چیز ایسی ہے کہ اسے جس سمجھدار انسان کے سامنے بھی ہم پیش کریں اسے قرآن
کریم کی فضیلت ماننی پڑتی ہے۔ یہ تو ہمارا بیان ہے لیکن انسائیکلو پیڈیا میں بھی لکھا ہے کہ
قرآن کریم کہتا ہے ہارون علیہ السلام نے شرک نہیں کیا بلکہ آپ نے بنی اسرائیل کو
بچھڑے کی پوجا سے روکا اور اس روایت کو عقل سلیم بھی تسلیم کرتی ہے اسکے مقابلہ میں
بائیبل کی روایت غلط ہے۔ غرض خود یورپین محققین نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ
بائیبل کے مقابلہ میں قرآن کریم کی روایت زیادہ درست ہے پس جب تاریخ کے
ساتھ علم النفس مل جاتا ہے تو وہ اسے قطعی اور یقینی بنا دیتا ہے۔ غلطیاں ہر علم والے سے
انوار العلوم جلد 24
473
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
ہوتی ہیں حساب میں بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔ ڈاکٹری میں بھی غلطیاں ہوتی ہیں انجینئرنگ
میں بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔ اسی طرح دوسرے علوم میں بھی غلطیوں کا امکان ہوتا ہے
لیکن علم انہیں اس لئے کہا جاتا ہے کہ ان میں امکان صحت موجود ہوتا ہے تاریخ میں بھی
امکان صحت موجود ہے اسلئے وہ علم ہے غرض اگر سائیکالوجی کے ذریعہ واقعات کو جانچا
جائے تو تاریخ چاہے کتنی پرانی ہو ہم اسے پر کھ لیں گے۔ یہ کالج جن علوم کے لئے بنایا گیا
ہے۔ ان کا سیکھنا تعلیم الاسلام میں شامل ہے تعلیم الاسلام کے متعلق غلط طور پر کہا جاتا
ہے کہ اس کے معنے صرف نماز روزہ کے ہیں۔ قرآن کریم سب علوم سے بھرا پڑا
ہے۔ خدا تعالیٰ نے شریعت اور قانون قدرت دونوں کو بنایا ہے۔ پھر یہ عجیب بات ہے کہ
ہم ان میں سے ایک کو مانتے ہیں اور ایک کو نہیں مانتے قانون قدرت بھی مذہب ہے اور
خدا تعالیٰ کا بنایا ہوا ہے اور اسکے نتائج بھی یقینی ہیں قانون قدرت خدا تعالیٰ کا فعل ہے اور
شریعت اس کا قول ہے اگر ہم خدا تعالیٰ کے قول سے استدلال کرتے ہیں تو اس کے فعل
سے کیوں استدلال نہ کریں۔ خدا تعالیٰ کے قول کو لے لینا اور اس کے فعل کو ترک کر دینا
ایک بے ڈھنگے اور بے اصولے آدمی کا کام ہے خدا تعالیٰ مومنوں کو نصیحت کرتا ہے کہ
لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ 3 تم وہ کچھ کیوں کہتے ہو جو تم کرتے نہیں۔ گویا اس نے ہمیں
ہدایت کی ہے کہ ہم جو کہتے ہیں وہ کریں بھی پھر خدا تعالیٰ یہ کس طرح کر سکتا ہے کہ وہ
کہے کچھ اور کرے کچھ ۔ ہمارا خدا تعالیٰ کے متعلق اس قسم کا اعتقاد رکھنا درست نہیں ہو
سکتا۔ اس نے دین کو بھی بنایا ہے اور زمین و آسمان کو بھی پیدا کیا ہے فرق صرف یہ ہے کہ
ایک اس کا قول ہے اور دوسرا اس کا فعل اور یہ دونوں چیزیں ایک دوسرے کی مؤید ہیں
اور جب خدا تعالیٰ کا قول اور فعل ایک دوسرے کے مؤید ہیں تو دنیا میں جتنے مضامین
پائے جاتے ہیں وہ قرآن کریم کے شاہد ہیں۔ جس طرح ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ
نماز روزہ کے احکام پر عمل کریں۔ اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ حسب استطاعت
دنیوی علوم بھی سیکھیں۔ آگے جس طرح کوئی زیادہ عبادت کرتا ہے اور کوئی کم عبادت
کرتا ہے۔ اسی طرح کوئی زیادہ علوم سیکھ سکتا ہے اور کوئی کم علوم سیکھ سکتا ہے۔
انوار العلوم جلد 24
474
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
ہمارے ہاں کوئی علاج معالجہ کا کام کرے تو اسے حکیم کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ
اس نے بعض نسخے معلوم کر لئے ہیں اور چونکہ اس کے گزارہ کی کوئی صورت نہیں ہوتی۔
اس لئے وہ ان نسخوں کے ذریعہ روزی کما لیتا ہے حالانکہ حکیم کا لفظ یونانیوں نے ایجاد کیا تھا
اور وہ اس شخص کے متعلق حکیم کا لفظ استعمال کرتے تھے۔ جو سارے علوم جانتا ہو اسے
علم ہیئت بھی آتا ہو حساب بھی آتا ہو۔ علم کیمیا بھی آتا ہو علم سیمیا بھی آتا ہو جغرافیہ میں
بھی اسے دسترس حاصل ہو۔ اسی طرح وہ فلسفہ منطق اور علم علاج میں بھی واقفیت رکھتا
ہو۔ اسے موسیقی بھی آتی ہو کیونکہ موسیقی بھی ایک قسم کا علم ہے۔ ان سب علوم کے
جاننے کے بعد کوئی شخص حکیم کہلاتا تھا۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاول ایک ماہر طبیب تھے
اور طبابت کے علاوہ آپ کو کئی اور علوم میں بھی دسترس حاصل تھی۔ جب لوگ آپکو
حکیم کہتے تھے تو آپ فرماتے تھے۔ میں تو طبیب ہوں حکیم نہیں ہوں۔ اس میں کوئی شبہ
نہیں کہ مجھے بعض اور علوم بھی آتے ہیں لیکن میں نے علم موسیقی نہیں سیکھا اس لئے
میں بھی حکیم نہیں کہلا سکتا کیونکہ حکیم اس شخص کو کہتے ہیں جو سب علوم جانتا ہو۔ اب
بھی ایسے لوگ پائے جاتے ہیں۔ جن کی طائرانہ نظر ہر علم پر پڑ جاتی ہے۔ مثلاً برنارڈ
علم میں تھوڑی بہت دسر دسترس حاصل تھی اور وہ ہر علم کو استعمال کرنا جانتا تھا۔ پس علوم
کا سیکھنا اسلام کا ہی ایک حصہ ہے۔ آگے تم زیادہ علوم سیکھ لو یا کم ۔ یہ تمہارا کام ہے پس
تعلیم الاسلام کالج کے یہ معنے نہیں کہ : کہ یہاں صرف قرآن کریم اور حدیث کی تعلیم دی
جاتی ہے یہ واقعات کے خلاف ہے یہاں دنیوی علوم بھی سکھائے جاتے ہیں۔ جب تم یہ
سمجھ کر حساب سیکھتے ہو کہ قرآن کریم نے کہا ہے۔ حساب سیکھو تو یہ اسلام کا ہی ایک حصہ
بن جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ خود فرماتا ہے کہ میں قیامت کے روز ہر ایک سے حساب لوں گا
اگر وہ حساب دان ہے تو ہم حساب کیوں نہ سیکھیں اگر جغرافیہ کا جاننا خدا تعالیٰ کے لئے
کوئی عیب نہیں۔ تو یہ ہمارے لئے بھی عیب نہیں۔ اگر جغرافیہ اور حساب جاننے کے
با وجود خدا تعالیٰ کی ذات پر کسی قسم کا اعتراض نہیں ہو سکتا تو ہمارا حساب اور جغرافیہ سیکھنا
بھی ہمیں دین کے دائرہ سے خارج نہیں کرتا۔ بد قسمتی سے مسلمانوں نے گزشتہ زمانہ میں
ہر
شا کو