تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب

انوارالعلوم (جلد 24), حصہ 2

انوار العلوم جلد 24
475
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
یہ خیال کر لیا تھا کہ ان کا علوم کا پڑھنا جرم ہے چند دن ہوئے بنگال سے ایک وفد یہاں آیا
اس کے بعض ممبروں نے بتایا کہ ابتداء میں مولویوں نے ہی کہا تھا کہ انگریزی پڑھنا جرم
ہے۔ چنانچہ مسلمانوں نے اس زبان کا بائیکاٹ کر دیا اور ہندوؤں اور دوسری اقوام نے
اس زبان کو سیکھا اس طرح ہندو مسلمانوں سے آگے ہیں گویا اسلام کو جن مصائب کا
سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کا موجب ہمارے مولوی ہی ہیں اگر مولوی لوگ انگریزی زبان
کی تعلیم کے خلاف فتویٰ نہ دیتے تو مسلمان بھی ابتداء میں ہی اس کی طرف متوجہ ہو جاتے
اور وہ بہت زیادہ ترقی کر جاتے لیکن انہوں نے اس قدر سختی کی کہ کیمیا سیمیا۔ جغرافیہ اور
دوسرے تمام علوم انہوں نے ممنوع قرار دے دیئے۔
ہمارے ہاں ایک روایت ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام خدا تعالیٰ سے ملے اور
آپ نے سوال کیا کہ اے خدا اگر آپ دنیا میں ہوتے تو کیا کرتے اور کونسی چیز خوراک
کے طور پر استعمال کرتے۔ خدا تعالیٰ نے جواب دیا۔ میں خدا ہوں میں نے کیا کھانا تھا۔
مجھے خوراک کی احتیاج نہیں پھر مجھے انسان کی طرح دنیوی کام کر نیکی بھی ضرورت نہیں۔
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے دوبارہ سوال کیا کہ پھر بھی بتائیے کہ اگر آپ دنیا میں ہوتے
تو کیا کام کرتے اور کیا چیز بطور خوراک استعمال کرتے۔ اس پر خدا تعالیٰ نے کہا اگر میں دنیا
میں ہوتا تو دودھ چاول کھاتا اور ردی کاغذ چلتا۔ گویا ہمارے مولویوں کے نزدیک دنیوی
علوم کا سیکھنا تو جرم ہے۔ اور چوہڑوں کا کام کرنا یعنی زمین پر پڑے ہوئے ردی کاغذ چننا
ایسا کام ہے کہ اگر خدا تعالیٰ دنیا میں آتا تو نَعُوذُ بِاللہ وہ بھی یہی کام کرتا۔
یاد رکھو دنیوی علوم کا سیکھنا جرم نہیں بلکہ ان کا سیکھنا بہت ضروری ہے۔
قرآن کریم ان ان سب علوم کی تائید کرتا ہے۔ خدا تعالیٰ سِيرُوا فِي الْأَرْضِ 4 کہہ کر تاریخ
اور جغرافیہ کی طرف توجہ دلاتا ہے۔ اسی طرح کہتا ہے تم اسراف سے کام نہ لو بلکہ اقتصاد
کو ملحوظ رکھو۔ یہ کام بغیر حساب کے کس طرح ہو سکتا ہے پھر قرآن کریم کہتا ہے کہ تم
ستاروں سورج اور چاند کی گردش کی طرف دیکھو اور یہ کام علم ہیئت کے بغیر نہیں ہو سکتا۔
پھر قرآن کریم نے سائیکالوجی کو بار بار پیش کیا ہے کہتا ہے اَفَلَا تَعْقِلُونَ ۔ اسی طرح نطق

انوار العلوم جلد 24
476
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
کو بیان کرتا ہے مثلاً فرماتا ہے مشرکین کہتے ہیں کہ ہم وہی کریں گے جو ہمارے باپ دادا
کرتے آئے ہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے اگر تمہارے باپ دادا بیو قوف بھی ہوں تو کیا پھر
بھی تم وہی کچھ کرو گے جو وہ کرتے چلے آئے ہیں۔ اب دیکھو یہ نطق ہے اس میں بتایا
گیا ہے کہ تمہارے باپ دادا اپنی بیوقوفی کی وجہ سے تباہ ہوئے تھے کیا تم بھی ان کے
نقش قدم پر چل کر تباہ ہو گے ۔ غرض قرآن کریم ہر قسم کے علوم کو حاصل کرنے کی
تعلیم دیتا ہے۔
جب بائی سلسلہ عالیہ احمد یہ نے ہائی سکول کا قیام فرمایا تو اس کا نام تعلیم الاسلام
ہائی سکول رکھا آپ کی نقل میں ہم نے بھی اس کالج کا نام تعلیم الاسلام کا لج رکھا ہے۔
آپ نے جب سکول بنایا تو آپ کی غرض یہ تھی کہ اس میں صرف قرآن کریم اور حدیث
ہی نہیں بلکہ دوسرے دنیوی علوم بھی پڑھائے جائیں گے اور اس طرح آپ دنیا کو یہ بتانا
چاہتے تھے کہ دوسرے علماء نے جو بعض دنیوی علوم کو غیر اسلامی کہا ہے غلط ہے۔ سب
چیزیں خدا تعالیٰ نے بنائی ہیں اس لئے جو چیز بھی دنیا میں پائی جاتی ہے اس سے فائدہ اٹھانا
ضروری ہے۔ پھر اپنی ذات میں کوئی علم بُرا نہیں۔ ہر علم سے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں گو
سارے علوم میں دسترس رکھنے والے زیادہ نہیں ہوتے مثلاً مجھے ہی اللہ تعالیٰ نے بہت
سے علوم عطا فرمائے ہیں مگر پھر بھی میں حکیم نہیں کہلا سکتا کیونکہ حکیم اس کو کہا جاتا ہے
جو ہر فن اور ہر علم میں دسترس رکھتا ہو اور مجھے بعض علوم نہیں آتے مثلاً علم موسیقی بھی
ایک علم ہے مگر میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ ایکد فعہ ایک لطیفہ ہوا۔ کسی نے موسیقی
سیکھی تو میں نے کہا میں تو اتنا سمجھتا ہوں کہ جب کوئی شخص کسی خاص سر میں گاتا ہے اور
میں وہ کوئی مضمون بیان کرتا ہے تو یہی چیز موسیقی کہلاتی ہے اگر آواز اور لہجہ اچھا ہوا
تو وہ کانوں کو بھی اچھا لگتا ہے لیکن یہ جو تم صرف تاروں پر گاتے ہو اور اسے پکا راگ کہتے ہو
یہ کیا ہے ؟ ایک شخص کہتا ہے ”گاڈ سیودی کنگ (God save the king) خداتعالیٰ بادشاہ کو
سلامت رکھے۔ اب اگر تاروں پر اس فقرہ کو دہرایا جائے تو گاڑ سے کوئی دوسر الفظ بھی مراد
لیا جا سکتا ہے اب ہم اس آواز سے کوئی دوسر الفظ کیوں مراد نہ لیں۔ صرف یہ کیوں سمجھیں
اس میں و

انوار العلوم جلد 24
477
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
وو
کہ گانے والا گاڈ سیو دی کنگ“ کہہ رہا ہے میں تو اتنا سمجھتا ہوں کہ یہ ایک سر ہے۔ آگے
یہ سر جس لفظ سے بھی مل جائے مل جائے آپ نے چونکہ اس سر کو ”گاڈ سیو دی کنگ“ کے
لئے بنایا ہے۔ اسلئے آپ سمجھتے ہیں کہ گانے والا یہی گا رہا ہے۔ وہ کہنے لگے۔ آپ نہیں
سمجھتے میں آپ کو سمجھاتا ہوں چنانچہ انہوں نے علم موسیقی کے متعلق آدھ گھنٹہ یا پون گھنٹہ
گفتگو کی اور مجھے اس کے متعلق بعض باتیں سمجھانے کی کوشش کی اور پھر فخریہ طور پر کہا
اب تو آپ سمجھ گئے ہوں گے۔ میں نے کہا میں نے علم موسیقی کے متعلق پہلے جو کچھ
سمجھا تھا۔ اب معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی غلط ہے لیکن اب آپ نے جو کچھ بتایا ہے وہ بھی میں
نہیں سمجھا کچھ عرصہ کے بعد میں لاہور گیا وہاں ایک معزز غیر احمدی دوست مجھے ملنے
آئے مجلس میں موسیقی کا ذکر ہو رہا تھا۔ وہاں میں نے یہ لطیفہ سنایا۔ انہیں پینٹنگ
(PAINTING) کا شوق تھا میں نے کہا آپ بتائیں یہ یہ کیا علم ہے اگر ہم کوئی پہاڑی بنالیں یا
کوئی گدھایا گھوڑا بنا لیں تو یہ تصویر ہمیں اچھی لگے گی لیکن مجھے اس بات کی کبھی سمجھ نہیں
آئی کہ ایک غیر انسانی چیز ہے اور اس کے سامنے ہزاروں تاریں ہیں۔ گویا وہ اس کی ٹانگیں
ہیں۔ اب کیا دنیا میں کوئی اس قسم کی مخلوق ہے۔ جس کی ہزاروں ٹانگیں ہوں۔ انہوں نے
کہا آپ نے پینٹنگ کو نہیں سمجھا یہ بھی ایک علم ہے۔ میں آپ کو سمجھاتا ہوں۔ میں نے کہا
پہلے میری بات سن لیں اس کے بعد آپ جو چاہیں کہیں میں تو سمجھتا ہوں کہ جو جذبات
انسانی فوٹو میں نہیں لائے جاسکتے ایک پینٹر اپنی تصویر میں انہیں بآسانی لا سکتا ہے پینٹنگ کو
یہ فضیلت حاصل ہے کہ چاہے کوئی شخص ہنس رہا ہو وہ اسے تصویر میں روتا ہوا دکھا سکتا
ہے یا چاہے کوئی کتنا شریف ہو وہ اسے تصویر میں بد معاش اور غنڈا دکھا سکتا ہے اس لئے
اسلام نے ان تصویروں کی ممانعت کی ہے کیونکہ ان کے ذریعہ اچھے سے اچھے آدمی کو بُرا
دکھایا جاسکتا ہے فوٹو میں یہ بات نہیں اگر کوئی آدمی ہنس رہا ہو تو فوٹو اسے ہنستا ہوا ہی
دکھائے گا۔ اب یہ کہ اس میں کوئی فلسفہ ہوتا ہے یا بعض بار یک باتیں ہوتی ہیں جو ایک عام
آدمی نہیں سمجھ سکتا۔ یہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا بات آپ کی سمجھ میں نہیں آئی۔ میں
آپ کو سمجھاتا ہوں۔ چنانچہ وہ سمجھاتے رہے اور آخر میں میں نے انہیں وہی جواب دیا

انوار العلوم جلد 24
478
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
جو پہلے دوست کو موسیقی کے بارہ میں دیا تھا کہ نصف گھنٹہ یا پون گھنٹہ تک آپ سمجھاتے
رہے لیکن میں جو کچھ سمجھا ہوں وہ یہ ہے کہ اس علم کے متعلق جو کچھ میں اب تک سمجھتا
رہا ہوں وہ غلط ہے اور آپ نے جو کچھ سمجھانا چاہا ہے وہ میں نہیں سمجھا۔ اب دیکھو دو
علم گئے جو مجھے نہیں آتے۔ پھر میں کہاں حکیم کہلا سکتا ہوں۔ نہ میں علم موسیقی
دیکھنا،
جانتا ہوں اور نہ میں PAINTING جانتا ہوں۔ ورنہ مجھے ہر علم کا شوق۔ شوق ہے۔ ہاتھ
کمپیریٹوریلیجن(COMPARATIVE RELIGION)، طب، جغرافیہ، تاریخ
حساب اور باقی اکثر علوم کے متعلق میں نے کتابیں پڑھی ہیں اور میں ان کے متعلق خاصی
واقفیت رکھتا ہوں لیکن یہ علوم میں نے کالج میں نہیں پڑھے۔ پرائیویٹ طور پر ان کا
مطالعہ کیا ہے۔ ایک چھوٹا سا نکتہ تھا جس نے مجھے اس کا شوق دلایا۔ میں ایک دفعہ دہلی جا
رہا تھا۔ کہ سفر پر جانے سے پہلے حضرت خلیفہ اول نے مجھے کہا میاں تم نے کبھی کنچنی کا ناچ
بھی دیکھا ہے مجھے بہت شرم آئی کہ آپ نے یہ کیا سوال کیا ہے اور میں کوئی جواب نہ
دے سکا۔ آپ نے فرمایا میاں تم دین سیکھ رہے ہو اگر تمہیں کنچنی کے ناچ کا ہی علم نہیں تو
تم اس کے متعلق کیا رائے قائم کر سکتے ہو تم اسے فن کے طور پر دیکھو اس چیز نے مجھے
احساس دلایا کہ علم کے طور پر کوئی چیز بھی بری نہیں۔ ہاں اگر وہی چیز تعیش کے طور پر کی
جائے تو وہ علم نہیں بلکہ جہالت ہے مثلاً چوری بھی ایک علم ہے اگر یہ علم نہ سیکھا جائے تو
جاسوس کیسے بنیں اس کے متعلق بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں ان میں لکھا ہے کہ چور کی
ایک عادت ہوتی ہے اور وہ اسے بار بار دہراتا ہے مثلاً ایک چور کو کھڑ کی سے کودنے کی
عادت ہے۔ دوسرے کو سیندھ لگانے کی عادت ہے جاسوسوں نے ان پر نشان لگایا ہوا
ہوتا ہے جب بھی کوئی چوری ہوتی ہے۔ جاسوس اس نشان کا تبتع کرتے ہیں مثلاً کسی گھر
میں چوری ہوتی ہے اور چور کھڑکی سے کو دا ہے تو انہیں معلوم ہو گا کہ کتنے چور ایسے ہیں
جنہیں کھڑکی سے کودنے کی عادت ہے ان کے متعلق وہ یہ معلوم کریں گے کہ ان میں
سے کونسا شخص فلاں تاریخ کو گھر سے غیر حاضر تھا۔ جو شخص گھر سے غیر حاضر ہو گا۔ وہ
اسے پکڑ لیں گے غرض یہ بھی ایک علم ہے اور یہ اپنی ذات میں برا نہیں اس سے بہت

انوار العلوم جلد 24
479
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے پس جو علم قانون قدرت کے مطابق ہیں وہ دین کا ایک حصہ ہیں۔
ان کے ساتھ خود بھی فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔
تمہیں جو تعلیم الاسلام کالج میں داخل کیا گیا ہے تو اس مقصد کے ماتحت داخل
کیا گیا ہے کہ تم دین کے ساتھ ساتھ دنیوی علوم بھی سیکھو میں جانتا ہوں کہ تم میں سے
40،30 فیصدی غیر احمدی ہیں لیکن تم بھی اس نیت سے یہاں آئے ہو کہ دینی تعلیم
حاصل کرو۔ بے شک کچھ تم میں سے ایسے بھی ہوں گے جو دوسرے کالجوں کا خرچ
برداشت نہیں کر سکتے۔ اس کالج کا خرچ تھوڑا ہے اس لئے وہ یہاں آگئے یا ان کا گھر ربوہ
سے قریب ہے اس لئے وہ اس کالج میں داخل ہو گئے۔ یا ممکن ہے ان کے بعض رشتہ دار
احمدی ہوں اور وہ یہاں آباد ہوں اور انہیں ان کی وجہ سے یہاں بعض سہولتیں حاصل
ہوں۔ لیکن تم میں سے ایک تعداد ایسی بھی ہو گی جو یہ سمجھتی ہو گی کہ اس کالج میں داخل
ہو کر ہم اسلام سیکھ سکیں۔ تم میں سے جو طالب علم اس نیت سے یہاں نہیں آئے کہ وہ
اسلام کی تعلیم سیکھ لیں میں ان سے بھی کہتا ہوں کہ تم اب یہ نیت کر لو کہ تم نے اسلام کی
تعلیم سیکھنی ہے اور جب میں یہ کہتا ہوں کہ تم اسلام کی تعلیم سیکھو تو میرا یہ مطلب نہیں
ہوتا کہ تم احمدیت کی تعلیم سیکھو۔ ہمارے نزدیک تو اسلام اور احمدیت میں کوئی فرق
نہیں۔ احمدیت حقیقی اسلام کا نام ہے۔ لیکن اگر تمہیں ان دونوں میں کچھ فرق نظر آتا ہے
تو تم وہی سیکھو جسے تم اسلام سمجھتے ہو ۔ اگر انسان کر تا اور ہے اور کہتا اور ہے تو وہ غلطی کرتا
ہے۔ دیوبندی بریلویوں کے متعلق سمجھتے ہیں کہ ان کا اسلام اور ہے بریلوی دیو بندیوں
کے متعلق سمجھتے ہیں کہ ان کا اسلام اور ہے۔ اور سنی شیعوں کے متعلق سمجھتے ہیں کہ ان کا
اسلام اور ہے اور شیعہ سنیوں کے متعلق سمجھتے ہیں کہ ان کا اسلام اور ہے۔ اسی طرح
آغا خانیوں کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا اسلام اور ہے۔ جماعت اسلامی کے متعلق
خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا اسلام اور ہے۔ احمدیوں کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا
اسلام اور ہے لیکن جب یہ سب فرقے اپنے آپ کو اسلام کا پیرو کہتے ہیں تو وہ اسلام
کے متعلق کچھ نہ کچھ تو ایمان رکھتے ہوں گے۔ ورنہ وہ اپنے آپ کو مسلمان کیوں کہتے۔

انوار العلوم جلد 24
480
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
بریلوی بھی مسلمان ہیں، دیوبندی بھی مسلمان ہیں، سنی بھی مسلمان ہیں، شیعہ بھی
مسلمان ہیں، جماعت اسلامی والے بھی مسلمان ہیں، احمدی بھی مسلمان ہیں تم ان میں
سے کسی فرقے کے ساتھ تعلق رکھو ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن سوال یہ ہے کہ جو کچھ
تم مانتے ہو اس پر عمل کرو۔ قرآن کریم میں بار بار یہ کہا گیا ہے کہ اے عیسائیو! تم میں
اُس وقت تک کوئی خوبی نہیں جب تک تم عیسائیت پر عمل نہ کرو اور یہودیوں سے کہا گیا
ہے کہ اے یہودیو! تم میں اُس وقت تک کوئی خوبی نہیں جب تک تم یہودیت پر عمل نہ
کرو۔ اب دیکھ لو قرآن کریم ان سے یہ نہیں کہتا کہ تم اسلام پر عمل کرو بلکہ یہ کہتا ہے کہ
تم اپنے مذہب پر عمل کرو کیونکہ نیکی کا پہلا قدم یہی ہوتا ہے کہ انسان اپنے مذہب پر
عمل کرے۔
پھر دیکھو اسلام نے اہل کتاب کا ذبیحہ جائز رکھا ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ ہر
مذہب نے کچھ اصول مقرر کئے ہیں اور اس کے ماننے والے ان اصول کی پیروی کرتے ہیں
تم سمجھتے ہو کہ یہودی سور نہیں کھاتے اس لئے تم تسلی سے ان کا ذبیحہ کھالو گے۔ اسی طرح
عیسائیوں سے تم کوئی معاملہ کرتے ہوئے نہیں گھبراؤ گے کیونکہ ان کی مذہبی کتاب میں لکھا
ہے کہ تم جھوٹ نہ بولو اور کسی سے فریب نہ کرو۔ انفرادی طور پر اگر کوئی شخص تم سے فریب
کرے تو کرے لیکن اپنے مال کوڈ (MORAL CODE) کے ماتحت وہ تم سے فریب نہیں
کرے گا۔ اہل کتاب کی لڑکیوں سے جو شادی کی اجازت دی گئی ہے وہ بھی اسی حکمت کے
ماتحت ہے کہ وہ تمہاری زوجیت میں آجانے کے بعد اپنے مارل کوڈ کے ماتحت چلیں گی۔
مثلاً یہودیت اور عیسائیت کی تعلیم کے ماتحت کوئی عورت اپنے خاوند کو زہر نہیں دے گی۔
اس لئے تم اطمینان سے اپنی زندگی بسر کر سکو گے اور ایک دوسرے پر اعتماد کر سکو گے۔
گو یا شریعت نے مذہب کو بہت عظمت دی ہے اور بتایا ہے کہ اپنے مخصوص عقیدہ پر چلنے
میں بڑی سیفٹی ہے پس کم از کم اتنا تو کرو کہ اپنے عقائد کے مطابق عمل کرو۔ اگر کوئی
پروفیسر تمہیں کسی احمدی امام کے پیچھے نماز پڑھنے کے لئے مجبور کرتا ہے تو تم اس کا مقابلہ
کرو اور میرے پاس بھی شکایت کرو۔ میں اس کے خلاف ایکشن لوں گا۔ لیکن اگر وہ

انوار العلوم جلد 24
481
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
تمہیں کہتا ہے تم نماز پڑھو تو یہ تمہارے مارل کوڈ کے خلاف نہیں اور اس کا نماز پڑھنے کی
تلقین کرنا ریلیجس انٹرفیرنس (Religious interference) نہیں۔ تم نماز پڑھو
چاہے کسی طرح پڑھو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ تم اپنے میں سے کسی کو امام بنالو۔
کالج کے بعض پر وفیسر غیر احمدی ہیں تم ان میں سے کسی کو امام بنالو لیکن نماز ضرور پڑھو۔
شیعہ اور بوہرہ لوگ نماز پڑھتے ہوئے ہاتھ چھوڑتے ہیں باندھتے نہیں۔ ہم اہل حدیث کی
طرح سینہ پر ہاتھ باندھتے ہیں۔ حنفی لوگ ناف کے نیچے ہاتھ باندھتے ہیں اس کے خلاف
اگر کوئی پروفیسر تمہیں مجبور کرتا ہے تو تم اس کی بات ماننے سے انکار کر دو۔ اگر وہ کہتا ہے
کہ تم آمین بالجہر کہو تو یہ اہلحدیث کا مذہب ہے حنفیوں کا نہیں۔ اگر تم حنفی ہو تو تم اس کی
بات نہ مانو اور میرے پاس شکایت کرو میں اس کے خلاف ایکشن لوں گا۔ مذہب میں
دخل اندازی کا کسی کو حق نہیں۔ قرآن کریم کہتا ہے کہ مذہب میں مداخلت کرنا انسان کو
منافق بناتا ہے مسلمان نہیں بناتا۔ لیکن تم میں سے ہر ایک کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ
تعلیم الاسلام کالج کا طالب علم ہونے کی وجہ سے اسلام کی تعلیم پر چلے۔ اب اسلام کی تم
کوئی تعریف کرو اسلام کی جو تعریف ہمارے باپ دادوں نے کی ہے تم اُسی کو مانو لیکن اگر
تم اس تعلیم پر جسے تم خود درست سمجھتے ہو عمل نہیں کرتے تو یہ منافقت ہے۔ اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ اس کالج میں اگر کوئی ہندو بھی داخل ہونا چاہے تو ہمارے کالج کے
دروازے اس کے لئے کھلے ہیں لیکن وہ بھی اس بات کا پابند ہو گا کہ اپنے مذہب کے
مطابق زندگی بسر کرے کیونکہ اسلام یہ تعلیم دیتا ہے کہ ہر شخص اپنے اپنے مذہب کے
مطابق عمل کرے۔ مسلمان اپنے مذہب کے مطابق عمل کرے، ہندو اپنے مذہب پر
عمل کرے، عیسائی عیسائیت پر عمل کرے اور یہودی یہودیت پر عمل کرے۔ پس اس
اسلامی حکم کی وجہ سے ہم اسے مجبور کریں گے کہ وہ اپنے مذہب پر عمل کرے۔ لیکن یہ
کہ تم اس کالج میں تعلیم حاصل کرو لیکن کسی مارل کوڈ کے ماتحت نہ چلو تو یہ درست نہیں
ہو گا۔ تمہیں اس کالج میں داخل ہونے کے بعد اپنے آپ کو کسی نہ کسی مارل کوڈ کی طرف
منسوب کرنا ہو گا اور پھر تمہارا فرض ہو گا کہ تم اس کے ماتحت چلو۔

انوار العلوم جلد 24
482
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
پس اگر تم میں سے کوئی کہتا ہے کہ میں مسلمان نہیں۔ تب بھی ہم تمہیں
برداشت کر لیں گے لیکن اس شرط پر کہ تمہیں اس کالج میں داخل ہونے کے بعد اپنے
آپ کو کسی مارل کوڈ کی طرف منسوب کرنا ہو گا۔ چاہے تم اسے تجربہ کے طور پر تسلیم کرو
مثلاً تم تجربہ کے طور پر اپنے ماں باپ کے مذہب کو اختیار کر لو تب بھی ہم برداشت کر
لیں گے لیکن اگر تم کسی مارل کوڈ کے ماتحت مستقل طور پر نہیں چلتے اور نہ کسی مارل کوڈ کو
تجربہ کے طور پر اختیار کرتے ہو تو دیانتداری یہی ہے کہ تم اس کالج میں داخلہ نہ لو۔
اسلام کہتا ہے کہ تم جس مذہب کی تعلیم پر بھی عمل کرنا چاہو عمل کرو۔ ہمیں اس پر کوئی
اعتراض نہیں۔ اگر کوئی ہندو اپنی تعلیم پر عمل کرتا۔ تا ہے، عیسائی اپنی تعلیم پر عمل کرتا ہے،
یہودی اپنی تعلیم پر عمل کرتا ہے تو وہ اس کالج میں داخلہ لینے کا مستحق ہے۔ اگر کوئی
حنفی المذہب ہے اور وہ حنفی مذہب پر عمل کرتا ہے تو وہ اس کالج میں داخلہ لینے کا مستحق
ہے۔ اگر کوئی شیعہ ہے اور اپنے مذہب پر عمل کرتا ہے تو اس کالج میں داخلہ لینے کا مستحق
ہے۔ کیونکہ یہ کالج تعلیم الاحمدیہ کالج نہیں تعلیم الاسلام کالج ہے اور اسلام ایک وسیع لفظ
ہے کوئی کوڈ آف ماریٹی (CODE OF MORALITY) جس کو علمائے اسلام نے
کسی وقت تسلیم کیا ہو یا اب اسے تسلیم کر لیں وہ اسلام میں شامل ہے۔
پس میں طلباء کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ تم کالج کی روایات کو قائم رکھو۔ یہ
تعلیم الاسلام کالج ہے اور اس کے معنے یہ ہیں کہ کالج تمہیں عملی مسلمان بنا دے گا اور
یہی اس کالج کے قائم کرنے کی غرض ہے۔ پھر ہر کالج کی کچھ نہ کچھ روایات ہوتی ہیں۔
مثلاً آکسفورڈ یونیورسٹی ہے اس نے آکسفورڈ میں تعلیم پانے والے تمام طلباء کے لئے ایک
خاص قسم کا نشان مقرر کیا ہوا ہے۔ اب جو شخص اس نشان کو دیکھے گا وہ فوراً سمجھ جائے گا
کہ اس نے آکسفورڈ میں تعلیم پائی ہے۔ ہمارے ملک میں علیگڑھ کالج نے اس قسم کی
روایات قائم کی تھیں۔ وہاں سے فارغ ہو نیوالے طلباء اپنے نام کے آگے ” علیگ “ لکھ
لیتے تھے اور جو شخص یہ لفظ پڑھتا اگر وہ بھی علیگڑھ میں ہی پڑھا ہوا ہوتا تو اس سے :
تعلقات قائم کرنے کی کوشش کرتا۔ اس قسم کی روایات اس کالج کے ساتھ بھی وابستہ

انوار العلوم جلد 24
483
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
وو
ہونی چاہیں چونکہ اس کالج کا نام ” تعلیم الاسلام“ کالج ہے اور تم میں سے ہر ایک اس کی
اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے یہاں آیا ہے اسلئے تمہارا فرض ہے کہ تم یہاں رہ کر اسلام سیکھو
آگے میں نے بتایا ہے کہ یہاں فرقہ بندی کی کوئی بات نہیں تم کسی فرقہ کے مخصوص
عقائد پر عمل کرو اور دوسرے لوگوں کو بتاؤ کہ کالج والے ہمیں جرآت دلاتے ہیں کہ ہم
اپنے اپنے فرقہ کے عقائد پر عمل کریں۔ اگر ہم حنفیت پر عمل کرتے ہیں تو وہ اس سے
روکتے نہیں، اگر ہم شیعیت پر عمل کرتے ہیں تو وہ اس میں مخل نہیں ہوتے، اگر ہم
دیو بندی یا بریلوی ہیں تب بھی وہ ہمارے مذہبی عقائد میں دخل اندازی نہیں کرتے، اس
سے ملک کے لوگوں میں عمل کی سپرٹ پیدا ہو گی اور پاکستان سے سستی کی لعنت دور
ہوگی۔
شیخو پورہ میں ایک عیسائی پادری تھا وہ اپنی مدت ملازمت پوری کر کے واپس جارہا
تھا کہ ہمارے مبلغ اپنے سوشل تعلقات کی وجہ سے ان کے گھر گئے اس سے وہ بھی ممنون
ہو گیا اور جب ہمارے مبلغ واپس آنے لگے تو وہ بھی انہیں چھوڑنے آیا۔ ہمارے مبلغ نے
اُس سے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ کسی دن پاکستان کی عظمت اور اس کا رعب بھی
دنیا پر قائم ہو جائے گا؟ عیسائی پادری نے کہا جب تک اس ملک میں حقہ کا رواج ہے اور
جب تک اس ملک میں سستی اور کاہلی پائی جاتی ہے پاکستان رُعب اور عظمت حاصل نہیں
کر سکتا۔ اس کا مقصد یہ تھا کہ ویسٹ آف ٹائم اور ویسٹ آف انرجی دونوں انسان کو ترقی
کی طرف قدم بڑھانے نہیں دیتیں۔ دیکھ لو یور بین لوگوں میں بیداری پائی جاتی ہے لیکن
ان کے مقابلہ میں ہمارے ہاں ایک جمود پایا جاتا ہے گویا ہم افیونی ہیں۔ افیونی دو قسم کے
ہوتے ہیں ایک طبعی افیونی ہوتے ہیں۔ اور دوسرے نفسیاتی افیونی ہوتے ہیں ہم نفسیاتی
افیونی ہیں۔
میں جب انگلستان گیا میرے ساتھ سلسلہ کے ایک عالم بھی تھے ایک دن
انہوں نے مجھ سے کہا حضور ! کیا آپ نے یہاں کوئی آدمی چلتے بھی دیکھا ہے ؟ میں ان کا
مطلب سمجھ گیا میں نے کہا نہیں میں نے یہاں ہر شخص کو دوڑتے دیکھا ہے اور یوں معلوم

انوار العلوم جلد 24
484
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
ہوتا ہے کہ گویا کوئی آفت آرہی ہے۔ ہے۔ کئی لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے۔ ہیں کہ ہمارے ملک میں یورپ والی
مز دوری نہیں ملتی لیکن حقیقت یہ ہے کہ یورپ کا مز دور ہمارے مز دور سے پانچ گنا زیادہ
کام کرتا ہے۔ اگر ہمارے ملک میں ایک مزدور ڈیڑھ روپیہ روزانہ کماتا ہے تو ایک یورپین
مز دور دن میں ساڑھے سات روپیہ کا کام کر دیتا ہے۔ اب پاکستانی مزدور کے مقابلہ میں
پانچ گنا زیادہ کام کرنے پر اگر اسے پانچ روپیہ روزانہ مزدوری دی جائے تو کیا حرج ہے
وہاں ایک عمارت بن رہی تھی۔ ہمیں پہلی نظر میں یوں معلوم ہوا کہ گویا آگ لگی ہوئی
ہے اور لوگ اسے بجھانے کے لئے جارہے ہیں لیکن ہمارا مز دور اس طرح چلتا ہے کہ گویا
اسے دھکا دیکر موت کی طرف لے جایا جارہا ہے جب وہ ٹوکری اٹھاتا ہے تو آہ بھرتا ہے
پھر کمر پر ہاتھ رکھتا ہے پھر اینٹ پر پھونک مارنے لگتا ہے اس کے بعد وہ اسے اٹھا کر ٹوکری
میں رکھتا ہے اور یہی عمل وہ دوسری اینٹوں پر کرتا ہے۔ آٹھ دس منٹ کے بعد وہ ٹوکری
اٹھائے گا۔ پھر جب وہ ٹوکری اٹھاتا ہے تو اس کی عجیب حالت ہوتی ہے اس کے جسم میں
میں خم پڑیں گے پھر جب وہ ٹوکری اٹھا کر قدم اٹھاتا ہے تو اس کی حالت دیکھنے والی ہوتی
ہے اس طرح وہ ہیں پچیس منٹ میں معمار کے پاس پہنچتا ہے پھر معمار بھی اس قسم کی
حرکات کرتا ہے کہ گویا کسی مریض کا آپریشن ہونے لگا ہے۔
پس جب تک تم لوگ قربانی محنت اور دیانتداری کی عادت نہیں ڈالتے ہمارا ملک
ترقی نہیں کر سکتا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ پرانی عادات کا ترک کرنا بہت مشکل ہوتا ہے
لیکن کوئی نئی عادت پیدا نہ ہونے دینا آسان ہوتا ہے مثلاً بڑی عمر میں جا کر سگریٹ وغیرہ
کا استعمال ترک کرنا مشکل ہوتا ہے۔ لیکن اگر اس عمر میں ان باتوں کو چھوڑ دو تو زیادہ
مشکل نہیں اسی لئے لوگ کہتے ہیں کہ قوم کی عمارت کو بنانا نوجوانوں کا کام ہوتا ہے۔ تم
اس فقرہ کو روزانہ دہراتے ہو اور اپنی مجلسوں میں بیان کرتے ہو لیکن عملی طور پر اسے
اپنی روز مرہ کی زندگی میں مد نظر نہیں رکھتے مثلاً سکولوں اور کالجوں کے لڑکے سٹرائیک
کرتے ہیں اور اپنے جلسوں اور تقریروں میں یہ الفاظ دہراتے ہیں کہ ہم قوم کے معمار
ہیں۔ قومیں ہمیشہ نوجوانوں سے بنا کرتی ہیں اور اس میں شبہ ہی کیا ہے کہ لڑکے ہی قوم

انوار العلوم جلد 24
485
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
کے معمار ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ اگر تم اپنی بری عادات چھوڑ
دیتے ہو تو تم فی الواقع قوم کے معمار ہو لیکن اگر تم ایسی حرکات کرتے ہو جن سے قوم کو
نقصان پہنچتا ہے تو تم قوم کے معمار کہلانے کے مستحق نہیں تم اپنی قوم کی سٹڈی کرو اگر
تم دیکھتے ہو کہ ہمارے بڑوں میں سے بعض جھوٹ بولتے تھے تو تم جھوٹ نہ بولو اس
طرح تم اپنی قوم سے جھوٹ جیسی لعنت کو دور کر سکو گے۔ میری ایک رشتہ کی ہمشیرہ
احمدی نہیں ہیں۔ ویسے وہ احمدیت سے محبت کا اظہار کرتی ہیں۔ جب کبھی ان سے کہا جاتا
ہے کہ تم احمدیت قبول کیوں نہیں کرتیں تو وہ یہی کہا کرتی ہیں کہ ہم تو پہلے ہی احمدی ہیں ہی ی ہیں کہ ہم تو پہلے ہی احمدی ہے
کون کہتا ہے کہ ہم غیر احمدی ہیں۔ ایک دفعہ اس قسم کی باتیں ہو رہی تھیں تو انہوں نے رہی ۔
کہا فلاں مسجد میں ہم نے احمدیوں کے ساتھ نماز پڑھی تھی ان کا بچہ بھی پاس کھڑا تھا اس
نے کہا اماں جانے بھی دو۔ احمدی تو فلاں جگہ نماز پڑھتے ہیں۔ اب ہمیں یہ مذاق ہاتھ آگیا
ہے کہ جب کوئی ایسی بات ہو تو ہم اس لڑکے سے پوچھتے ہیں کہ کیا یہ بات درست ہے۔
اسی طرح مسلمانوں کے ایک بہت بڑے لیڈر تھے جنہیں سر کا خطاب بھی ملا
ہوا تھا۔ انہیں ایک کانفرنس میں شرکت کے لئے گورنمنٹ نے باہر بھیجوایا۔ ان کے
ایک کالج فیلو احمدی تھے۔ انہوں نے اس احمدی دوست سے کہا کہ میں فلاں کا نفرنس میں
شرکت کے لئے جا رہا ہوں۔ مجھے وائسرائے نے اختیار دیا ہے کہ میں جسے چاہوں اپنے
ساتھ بطور سیکرٹری لے جاؤں میرا خیال ہے کہ تم میرے ساتھ سفر میں سیکرٹری کے
طور پر رہو۔ چنانچہ انہوں نے اس احمدی دوست کو اپنا سیکر ٹری بنالیا۔ چونکہ وہ مسلمانوں
کے ایک بہت بڑے لیڈر تھے اس لئے لوگ ان کا لحاظ کرتے تھے اور وہ اس سے فائدہ
اٹھاتے تھے۔ ایک دفعہ ایک جگہ مختلف جگہوں کے انگریز بیٹھے اپنے تجربات سنارہے تھے
تو انہوں نے ان سے کہا آپ بھی اپنا کوئی تجربہ سنائیں۔ اس پر انہوں نے بھی اپنا ایک
تجربہ سنایا۔ ان کے سیکرٹری نے بتایا کہ بد قسمتی سے اس موقع پر میں بھی ساتھ تھا اور میں
جانتا تھا کہ واقعہ اس طرح نہیں جس طرح یہ اب بیان کر رہے ہیں۔ میں نے سمجھا کہ
انہیں غلطی لگی ہے اس ۔ ہے اس لئے جب وہ واقعہ بیان کر چکے تو میں ۔ تو میں نے کہا جناب ! یہ واقعہ اس

انوار العلوم جلد 24
486
تعلیم الاسلام کا لج ربوہ کے افتتاح کے موقع پر خطاب
طرح نہیں ہوا جس طرح آپ نے بیان کیا ہے بلکہ یہ واقعہ اس طرح ہوا ہے اس موقع پر
میں بھی آپ کے ساتھ تھا۔ اس پر وہ خاموش ہو گئے۔ اس کے بعد ایک دن دوبارہ انہوں
نے ایک مجلس میں ایک واقعہ سنایا اس موقع پر بھی میں نے کہا آپ کو اس واقعہ کے بیان
کرنے میں غلطی لگی ہے۔ میں بھی آپ کے ساتھ تھا واقعہ اس طرح نہیں ہے جس طرح
آپ نے بیان کیا ہے۔ انہوں نے کہا تمہاری بات ٹھیک ہے لیکن ایسا کہنے میں وہ کچھ انقباض
محسوس کر رہے تھے۔ کھانا کھانے کے بعد جب وہ کمرہ سے باہر نکلے تو انہوں نے میری گردن
پر ہاتھ مار کر کہا کہ کیا جھوٹ بولنا تیرا اور تیرے باپ کا ہی حق ہے میرا حق نہیں ؟ تو اب
دیکھو اگر چہ وہ ایک بڑے آدمی تھے لیکن انہیں جھوٹ بولنے کی عادت پڑی ہوئی تھی۔ دو
دفعہ انہیں ٹوکا گیا تو انہوں نے برداشت کر لیا لیکن بعد میں انہوں نے کہا کہ جب میں مجلس
کو گرمانے کے لئے مبالغہ آمیز بات کرتا ہوں تو تمہیں کیا حق ہے کہ مجھے ٹو کو۔ لیکن تم
اگر چاہو تو اس قسم کی عادتوں کو ترک کر سکتے ہو اور اس طرح ہماری قوم ترقی کر سکتی ہے۔
تم دیکھتے ہو کہ ہمارے ملک میں بے اطمینانی پائی جاتی ہے اور اس بے اطمینانی کی
یہی وجہ ہے کہ لوگوں کے قول اور فعل میں فرق ہے۔ مجھے یاد ہے جب میں یورپ گیا تو
رستہ میں کچھ روز ہم دمشق میں بھی ٹھہرے۔ ہمارے خلاف کسی نے ایک اشتہار شائع
کیا اس کے جواب میں ہم نے بھی ایک اشتہار شائع کیا۔ پولیس نے ہمیں اطلاع دی کہ
آپ کا وہ اشتہار ضبط کر لیا گیا ہے۔ اُن دنوں وہاں دو گور نر ہوا کرتے تھے۔ ایک فرانسیسی
اور دوسرے شامی۔ دوسرے دن میں فرانسیسی گورنر سے ملنے گیا تو میں نے ان سے
اشتہار کا ذکر کر دیا کہ وہ دوسرے لوگوں کے ایک اشتہار کے جواب میں تھا لیکن پولیس
نے چھاپہ اپہ مار مار کر اسے ضبط کر لیا ہے۔ اس پر وہ کہنے لگا یہ بُری بات ہے لیکن دراصل اس
بات کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں مجھے افسوس ہے کہ یہ حکم شامی گورنر کا ہے۔ آپ کل اپنے
کسی آدمی کو بھجوائیں تو میں ان سے کہوں گا کہ وہ اس بارہ میں مناسب غور کریں۔ چنانچہ
دوسرے دن میرا سیکرٹری وہاں چلا گیا تو شامی گورنر نے کہا یہ دراصل دوسرے گورنر کی
شرارت ہے میں اس کی تحقیقات کروں گا۔ جب میرے سیکرٹری باہر آئے تو گورنر کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی