سال 1954ء کے اہم واقعات

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
507
سال 1954ء کے اہم واقعات
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
سال 1954ء کے اہم واقعات
(فرمودہ 27 دسمبر 1954ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:
آج میں پہلے دن کی تقریر جو عام طور پر تربیتی اور اصلاحی تقریر ہوا کرتی ہے
اس کے سلسلہ میں کچھ بیان کروں گا لیکن یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ کچھ میری کمزوری کی وجہ
سے، کچھ اس دفعہ کی شدید سردی کی وجہ سے (یا پھر مجھے معلوم ہوتی ہے ممکن ہے باقی
لوگوں کو معلوم نہ ہوتی ہو) اور کچھ اس بیماری کی وجہ سے جو کمر درد کی صورت میں ظاہر
ہوئی تھی میری حالت جسمانی اس وقت ایسی ہے کہ میں زیادہ دیر تک اور لمبا بول نہیں
سکتا ملاقاتوں کی وجہ سے اور سردی میں بیٹھنے کی وجہ سے کمر کی درد بہت زیادہ تیز ہو گئی
ہے۔ ذراسی بھی حرکت ہو جائے تو تکلیف زیادہ ہونے لگ جاتی ہے۔ اسی طرح آج آپ
ہی آپ شاید گردو غبار کی وجہ سے میرا گلا بیٹھنا شروع ہو گیا ہے اور نزلہ اور سر درد بھی ہو
گیا ہے اور بخار بھی محسوس ہو رہا ہے۔ میں اپنی طرف سے تو یہ علاج کر کے آیا ہوں کہ
سر درد کے لئے دوا کھائی ہے، نزلہ کے لئے اے پی سی کی پڑیا کھائی ہے۔ اس طرح اپنی
طرف سے کوشش کی ہے کہ میں ایک حد تک اپنے فرض کو ادا کر سکوں مگر پھر بھی میں
معذرت کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر میں اپنے فرض کو پوری طرح ادا نہ کر سکوں تو دوست
اس بات کو یاد رکھیں کہ میری صحت ان دنوں میں ایسی نہیں ہے کہ میں زیادہ بوجھ
برداشت کر سکوں۔
جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ تقریر زیادہ تر تربیتی ہوتی ہے لیکن کبھی کبھی اس میں

انوار العلوم جلد 24
508
سال 1954ء کے اہم واقعات
تربیتی مضمون کم ہو جاتے ہیں اور بعض علمی مضامین بھی میں ضمنی طور پر لے آتا ہوں اور
بعض سالوں میں تو وہ اتنے اہم تھے کہ اگر ان کو محفوظ رکھا جاتا تو وہ بہت کچھ کارآمد ہو
سکتے تھے مگر بوجہ اس کے کہ یہ تربیتی تقریر کہلاتی ہے اس کے لکھنے اور سنبھالنے کی پوری
احتیاط نہیں کی جاتی۔ کئی تقریریں تو پڑی ہوئی ہیں میرے پاس ہی وہ لکھ کر بھجوا دیتے
ہیں۔ اگر ہمارے زود نویسی کے محکمہ والے ذرا بھی توجہ کریں تو ان کو اخبار میں شائع کرایا
جا سکتا ہے۔ بہر حال آج میں متفرق امور کے متعلق کچھ کہوں گا اور سب سے پہلے
میں اس سلسلہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آج اور کل کے تجربہ سے یہ معلوم ہوا ہے کہ
تربیتی تقریریں محض لذتِ گوش کے لئے سنی جاتی ہیں۔ ان کو مد نظر نہیں رکھا جاتا اور
ان ہدایات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کی جاتی۔
سب سے پہلے میں ملاقاتوں کو لیتا ہوں۔ ملاقاتوں کی کئی غرضیں ہوتی ہیں۔ بعض
غرضیں تو بغیر اس کے کہ کارکن کوئی خدمت کریں یا نہ کریں پوری ہو جاتی ہیں اور بعض
غرضیں ایسی ہوتی ہیں کہ جب تک کارکن اپنا فرض صحیح طور پر ادا نہ کریں پوری نہیں
ہوتیں۔ اور بعض غرضیں ایسی ہوتی ہیں کہ جب تک پریذیڈنٹ اور سیکرٹری اپنے فرض کو
پوری طرح ادا نہ کریں وہ پوری نہیں ہو سکتیں۔ مثلاً جہاں تک رشتہ محبت کا تعلق ہے جو
احباب آتے ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ہم مصافحہ بھی کر لیں اور شکل بھی دیکھ لیں۔ کئی تو یہ کہہ
کر رو پڑتے ہیں کہ خبر نہیں اگلے سال تک ہم زندہ بھی رہیں گے کہ نہیں رہیں گے۔ یہ
ان کا ادب بھی ہوتا ہے، کچھ حجاب بھی ہوتا ہے ورنہ بسا اوقات ان کا مطلب یہ بھی ہوتا
ہے کہ پتہ نہیں آپ اگلے سال تک زندہ بھی رہیں گے یا نہیں اور یہ ایک سچی بات ہے۔
کوئی انسان اس دنیا میں ہمیشہ تک زندہ رہا ہی نہیں آخر ہر شخص نے کسی نہ کسی وقت اس
دنیا سے جانا ہے۔ اپنی مثال کو میں دیکھتا ہوں تو وہ ایک معجزانہ نظر آتی ہے کیونکہ مجھے
بچپن میں ہی کئی قسم کی بیماریاں لگی ہوئی تھیں۔ میں چھوٹا ہی تھا جبکہ مجھے خسرہ نکلا پھر اس
کے بعد کالی کھانسی ہو گئی اور یہ بیماری اتنی شدید ہوئی کہ اس سے خنازیر پیدا ہو گئیں۔ وہ
خود اپنی ذات میں ایک مہلک مرض ہے۔ اس کے بعد جب قریب بہ بلوغت پہنچا تو

انوار العلوم جلد 24
509
سال 1954ء کے اہم واقعات
چھ مہینے سال تک متواتر بخار رہا اور اس کے ایک دو حملے ہوئے۔ حضرت خلیفہ اول کو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بے انتہا محبت تھی اس لئے وہ اس بات کو اور نگاہ سے
دیکھتے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام مجھے اپنا بیٹا سمجھتے ہوئے اور نگاہ سے دیکھتے
تھے۔ ایک ہی واقعہ کو دونوں نے مختلف شکلوں سے دیکھا۔ مجھے تو یاد نہیں کہ اُن دنوں
میں میں خاص طور پر بیمار تھا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی وفات سے دس
پندرہ دن پہلے بغیر میرے کہنے کے یا بغیر میرے کسی قسم کی بیماری کی شکایت کرنے کے
لاہور میں ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب کو بلایا اور کہا محمود کی صحت بہت خراب رہتی ہے
مجھے اس کی بڑی فکر ہے آپ اس کو اچھی طرح دیکھیں اور اس کے لئے کوئی علاج تجویز
کریں۔ یہ بھی کہا کہ میری بھی صحت اچھی نہیں پر اس کی زیادہ خراب ہے اور اس کی مجھے
بہت فکر ہے۔ مجھے نہیں یاد کہ اُن دنوں میں مجھے خاص طور پر کوئی بیماری تھی صرف چھ
مہینے پہلے بخار رہا تھا لیکن اس حالت کو حضرت خلیفہ اول نے اور طرح بیان فرمایا۔ میں
ایک دفعہ ان کے پاس گیا تو کہنے لگے میاں! تم بیمار ہو تمہاری صحت بڑی خراب ہے۔ پر
مجھے مرزا صاحب کی فکر ہے۔ ان کی صحت تم سے بھی زیادہ خراب ہے۔ تو انہوں نے اپنی
محبت میں بیماریوں کا توازن یہ کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیماری کو بڑھایا اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی محبت پدری کی وجہ سے میری بیماری کو بڑھایا۔
بہر حال وہ حالت اس قسم کی تھی کہ میں بھی اور جو واقف لوگ تھے وہ بھی سمجھتے تھے کہ
میں کسی لمبی عمر کو نہیں پہنچ سکتا اور کوئی لمبا بوجھ اٹھانے والا کام نہیں کر سکتا۔
مجھے یاد ہے کہ شروع ایام خلافت میں جب مجھ پر جماعت نے اتفاق کیا تو میرے
دل میں یہ خیال آتا تھا کہ میں یہ بوجھ کہاں اٹھا سکتا ہوں اور بعض دفعہ اس سے بڑی
گھبراہٹ ہوتی تھی۔ مجھے یاد ہے کہ اُس وقت میں اپنے دل کو اس رنگ میں تسلی دیا کرتا
تھا کہ میری صحت تو ایسی ہے ہی نہیں کہ میں زیادہ دیر تک زندہ رہوں اس لئے یہ بوجھ
تھوڑے دنوں کا ہی ہے کوئی زیادہ فکر کی بات نہیں۔ لیکن ان حالات کے ہوتے ہوئے
باوجود بیماریوں کے اور باوجود اس حملہ کے جو پچھلے سال مجھ پر ہوا اب میں اس عمر کو

انوار العلوم جلد 24
510
سال 1954ء کے اہم واقعات
پہنچ گیا ہوں کہ اس سال کے ختم ہونے پر جنوری میں میں چھیاسٹھ سال کا ہو جاؤں گا۔
گویا گورنمنٹ جس عمر میں جاکر پنشن دیتی ہے اس سے گیارہ سال بڑی عمر ہو جائے گی
اور اب جو مالی تنگی کی وجہ سے گورنمنٹ نے پنشن کی عمریں بڑھادی ہیں اس کے لحاظ سے
بھی چھ سال زیادہ ہو جائے گی۔ اور وہ جو تکلیفیں آتی ہیں اگر ان کو نظر انداز کر دیا جائے
اور درمیانی طور پر جو جھٹکے لگتے ہیں ان کو بھلا دیا جائے تو ا ائے تو ابھی تک خدا تعالیٰ کے فضل سے
کام کے لحاظ سے میرے اندر طاقت ہوتی ہے۔ بوجھ پڑتے ہیں تو میں ان کو اٹھا لیتا ہوں
۔ اگر محنت کرنی پڑتی ہے تو کسی نہ کسی رنگ میں ، کسی نہ کسی وقت میں اس کی کوئی نہ کوئی
صورت پیدا کر لیتا ہوں۔
کا
بہر حال اس سال کی بیماری کی وجہ سے اور اس سال کے حملہ کی وجہ سے اس قسم
با ضعف مجھے اس سال پیدا ہوا کہ میں سمجھتا ہوں وہی وجہ ہے کہ میں آج اپنے آپ کو
بیمار محسوس کرتا ہوں۔ سینہ میں درد ہو رہی ہے، گلا بیٹھا ہوا ہے، نزلہ کی حالت ہے ، کمر
میں درد ہے، جسم میں درد ہے ، بخار ہے واللهُ اَعْلَمُ کیا سبب ہے اور اس بیماری کے ساتھ
اس کا کیا جوڑ ہے۔ لیکن میں عام طور پر رات کو کام کرنے کا عادی تھا۔ دن کو تو یہ ہوتا ہے
کہ ایک شخص آ گیا اس نے کہا ملنا ہے۔ دوسرا آ گیا وہ بھی کہتا ہے ملنا ہے۔ تیسرا آگیا وہ
بھی کہتا ہے ملنا ہے۔ پھر کا غذات آگئے ان کے دیکھنے بھالنے میں جو اصل کام مطالعہ کا اور
فکر کا اور غور کا اور مسائل نکالنے کا اور لکھنے کا ہوتا تھا اس کے لئے دن کو فرصت نہیں ملتی
تھی۔ چنانچہ جو پہلی ایک ہزار صفحہ کی تفسیر چھپی ہوئی ہے وہ ساری کی ساری میں نے رات
کو لکھی ہے۔ یہ سمجھ لو کہ وہ ہزار صفحہ کی کتاب ہے اور اس کے ایک صفحہ میں کم سے کم پانچ
کالم آتے ہیں گویا کالموں کے لحاظ سے اس تفسیر کا پانچ ہزار کالم بنتا ہے۔ اور ایک آدمی
اگر تیزی سے لکھے، حوالے دیکھنے کی ضرورت نہ ہو ، سو۔ سوچنے کی ضرورت نہ ہے ورت نہ ہو تو میں نے
دیکھا ہے ما ہے گھنٹہ بھر میں سات ساڑھے سات سات کالم فُل سکیپ سکیپ سائز کے لکھتا ہے۔ اور اگر
اس کو حوالے دیکھنے ہوں، آیتوں کا مقابلہ کرنا ہو ، لغت دیکھنی ہو ، بعض مشکل مضمونوں
کو سوچنا ہو جیسا کہ قرآن شریف کی تفسیر ہوتی ہے تو شاید بعض لوگ دو تین کالم ہی لکھ سکیں

انوار العلوم جلد 24
511
سال 1954ء کے اہم واقعات
لیکن سردیوں کے موسم میں یہ قریباً ساری کی ساری تفسیر لکھی گئی۔ ساری تو نہیں یہ
سمجھو کہ آدھی کیونکہ آدھی میرے درس قرآن کی وجہ سے پہلے لکھی ہوئی تھی صرف
اس کی درستی کا کام تھا۔ بہر حال کم سے کم پانچ سو صفحہ ایسا تھا یا دوسرے لفظوں میں یہ کہ
پچیس سو کالم ایسا تھا جو تین مہینے میں رات کو بیٹھ کر میں نے لکھا۔ کئی دفعہ ایسا ہو جاتا تھا
کہ میں صرف کمر سیدھی کرنے کے لئے تھوڑی دیر کے لئے لیٹ جاتا تھا ور نہ گھڑی بتاتی
تھی کہ اب صبح کی اذان ہونے والی ہے۔ ایک بجے دو بجے تک بیٹھنا تو قریباً قاعدہ ہی بنا ہوا
تھا اور پھر اس جوش میں یہ بھی احساس نہیں ہوتا تھا کہ کپڑے اوپر ہیں یا نہیں۔ ایک
گرتے میں دالان میں جاکے بیٹھ رہنا اور لکھتے رہنا، بیوی نے دوسرے کمرے میں سوئے
رہنا ایک معمول سا ہو گیا تھا۔ تو رات کو کام کرنے کا میں پر انا عادی ہوں۔ لیکن اس دفعہ
میں نے دیکھا کہ بعض دفعہ تو آٹھ نو بجے ہی مجھے یوں معلوم ہوتا تھا کہ اب میں بالکل
ایک منٹ بھی نہیں جاگ سکتا اور مجبوراً سونا پڑتا تھا۔ تو ان سردیوں میں میں رات کو
بالکل کام نہیں کر سکا سوائے اس کے کہ عشاء تک کوئی کام کر لوں تو کر لوں۔ بلکہ گھر سے
مجھ پر اعتراض ہونے شروع ہو گئے تھے کہ آپ تو اتنی جلدی کھانا کھانے لگ گئے ہیں کہ
ارد گرد والے لوگ ہنستے ہیں کہ ہم تو نہیں کھاتے اور آپ شام کے وقت ہی کہتے ہیں کہ
کھانا لاؤ۔ میں نے کہا میں اس لئے کہتا ہوں کہ آٹھ نو سے زیادہ میں جاگ ہی نہیں سکتا
اور کھانے اور سونے میں کچھ فاصلہ ہونا چاہئے اس لئے میں پہلے کھا لیتا ہوں۔ تو یہ سال
اس لحاظ سے میرے لئے نہایت ہی تکلیف دہ گزرا اور شاید یہی موجب میری بیماری کا ہوا
ہو اور اس وجہ سے لازماً میرے لئے ضروری تھا کہ مجھے زیادہ تر آرام دیا جائے۔ مثلاً
گرد نہ اُڑے، غبار نہ ہو کیونکہ یہ چیزیں گلے میں جاکر سوزش پیدا کرتی ہیں اور تکلیف ہو جاتی
ہے لیکن یہ چیز میسر نہیں آسکی اور ملاقاتوں کے وقت میں گردو غبار بھی اُڑتا رہا۔ گو مرد
اب پہلے سے بہت زیادہ احتیاط کرتے ہیں۔ پہلے تو بڑی گر د ہوا کرتی تھی لیکن اب میں نے
دیکھا ہے کہ چند سالوں سے نصیحت کی وجہ سے بہت احتیاط ہوتی ہے لیکن پھر بھی غفلت
ہو جاتی ہے۔ مستورات کی ملاقات میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ ان کی تعلیم چونکہ کم ہوتی ہے

انوار العلوم جلد 24
512
سال 1954ء کے اہم واقعات
اور ان کی تربیت بھی کم کی گئی ہے ان کی مجالس میں گردو غبار زیادہ ہوتا ہے۔ خصوصاً
گاؤں والی عورتیں اور پھر خصوصاً ایسی عورتیں جنہوں نے ہمیں گودیوں میں پالا ہوا ہے
اور ایسی عورتیں ابھی زندہ ہیں) ان میں سے کوئی عورت آجائے تو وہ تو ایک بچہ سمجھ کر
مجھ پر آکر جھپٹتی ہے کیونکہ اس نے گودیوں میں کھلایا ہوا ہوتا ہے اور اس کے ساتھ تو پھر
وہ گرد اڑتی ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ آندھی ہی آرہی ہے۔ اِس وجہ سے مجھے زیادہ کوفت
ہوئی۔ لیکن زیادہ زیادہ تر تر مجھے اس وجہ سے خیالی کوفت ہوئی کہ ہماری جماعت اتنی دیر سے قائم قائ
ہے اور ابھی تک مردوں اور عورتوں کی تربیت پوری طرح سے نہیں ہو سکی۔
یورپ میں میں نے دیکھا ہے ان کے ہاں ایسی تربیت ہے کہ خطر ناک سے
خطر ناک وقت میں بھی وہ اپنے نظام کو نہیں بگڑنے دیتے۔ میں نے اخبار میں ایک دفعہ
ایک واقعہ پڑھا اللهُ اَعْلَمُ واقعہ تھا یالطیفہ مگر اس نے واقعہ کے طور پر لکھا تھا کہ کسی سینما
میں لوگ تماشہ دیکھ رہے تھے کہ آگ لگ گئی آگ کو دیکھ کر لوگ باہر کی طرف
بھاگے۔ اب ڈر یہ پیدا ہوا کہ دروازہ رُک جائے گا لوگ اس میں پھنس جائیں گے اور جتنی
دیر میں دس نکل سکتے ہیں اُتنی دیر میں شاید دو ہی نکلیں۔ ایک ہوشیار آدمی وہاں کھڑا ہوا
تھا اس نے جب ان کی یہ حالت دیکھی تو اس نے سمجھا کہ ان کو فوراً نظم میں لانا چاہئے ورنہ
پھر ان کا بچنا مشکل ہو جائے گا۔ ان کے ہاں ایک قاعدہ ہوتا ہے جسے کیو(QUEUE)
کہتے ہیں۔ ہمارے ہاں تو یہ ہے کہ ایک دوسرے کو دھکا دیتے ہوئے آگے بڑھتے جائیں
گے۔ ان کے ہاں قاعدہ یہ ہے کہ ایک دوسرے کے پیچھے کھڑے ہوتے جاتے ہیں اور پھر
اسی ترتیب سے جاتے ہیں جس ترتیب سے کہ وہ کھڑے ہوئے تھے اور یہ عادت ان میں
اس قدر راسخ ہو گئی ہے کہ حیرت آتی ہے۔
۔
میں نے ایک دفعہ لندن میں دیکھا۔ میں جا رہا تھا چو دھری صاحب اور دوسرے
دوست ساتھ تھے ایک گلی میں کوئی سو گز کی ایک لمبی قطار تھی اور اس کے پہلو میں اسی
طرح کی ایک دوسری قطار تھی اور اسی طرح ایک تیسری قطار تھی۔ سب لوگوں نے ہاتھ
میں چھوٹے چھوٹے جگ پکڑے ہوئے تھے۔ تینوں کے اگلے سرے کھڑکی کے پاس تھے

انوار العلوم جلد 24
513
سال 1954ء کے اہم واقعات
اور پچھلا سرا ایک کا بہت دور تھا اور دوسرے کا اس سے کم تیسری کا نصف میں ختم ہو جاتا
تھا۔ میں نے چودھری صاحب سے کہا یہ کیا بات ہے؟ انہوں نے کہا یہ شراب خانہ ہے
اور یہ شراب خریدنے کے لئے آئے ہوئے ہیں اور یہ جو پہلی قطار ہے اس سے شراب
تقسیم ہونی شروع ہو گی یہاں تک کہ آخری آدمی شراب خریدے گا اس کے بعد دوسری
قطار کا اگلا آدمی آگے آئے گا اور پھر تیسری کا۔ اب شراب جیسی چیز جو نشہ میں انسان کی
عقل مار دیتی ہے اس کے وہ خریدار تھے اور شاید کہیں نہ کہیں سے پی کر ہی آئے ہوں
گے لیکن اب وہ اپنے گھروں کو شراب لے جارہے تھے۔ اُس دن ہفتہ کی شام تھی اور
چونکہ ہفتہ کے دن اُن کو تنخواہیں ملتی ہیں ، اُس دن بہت زیادہ ہجوم ہوتا ہے تو انہوں نے
کہا یہ محض اس وجہ سے آرام سے کھڑے ہیں کہ تا ان کا مقررہ قومی نظام نہ ٹوٹے۔ خیر
واقعہ میں یہ سنا رہا تھا کہ جب آگ لگی اور لوگ نکلنے لگے تو ان میں سے ایک نے دیکھا کہ
اس طرح خطرہ بڑھ گیا ہے تب اُس نے وہی کیو (QUEUE) کی آواز دی۔ یہ لفظ اس نے
زور سے بولا تو یکدم سارے ہٹ کے ایک دوسرے کے پیچھے کھڑے ہونے شروع ہو گئے۔
گویا ایسی عادت پڑی ہوئی تھی کہ وہ بھول ہی گئے کہ آگ لگی ہوئی ہے اور اس کا نتیجہ یہ ہوا
کہ وہ سارے کے سارے آرام سے باہر نکل گئے لیکن ہمارے ہاں یہ تنظیم اتنی کیوں نہیں۔
ابھی مجھ سے ایک عزیز نے سوال کیا اور کہا کہ میں ولایت سے آیا ہوں۔ میں
ایک بات دریافت کرنا چاہتا ہوں۔ اس کا رنگ کچھ متغیر سا ہوا ہوا تھا شاید اس خیال سے
کہ کہیں مجھ سے خفا نہ ہو جائیں۔ خیر وہ مجھ سے کہنے لگا خبر نہیں کیا بات ہے کہ ان لوگوں
کے اخلاق ہم سے اچھے ہیں۔ میں ہنس پڑا اور میں نے کہا میرا اپنا خیال یہی ہے کہ ان کے
اخلاق اچھے ہیں۔ وہ یہ سمجھتا تھا کہ شاید مولویوں کی طرح یہ بھی خفا ہو جائیں گے کہ تم
نے اپنی قوم کے اخلاق کو بُرا کہا ہے حالانکہ جب سچی بات یہی ہے کہ ان کے اخلاق اچھے
ہیں تو ہم اس کے سوا کہہ کیا سکتے ہیں۔ پس میں نے کہاہاں ٹھیک ہے میرا اپنا بھی یہی خیال
ہے۔ پھر اس نے جھجکتے ہوئے مجھ سے پوچھا ایسا کیوں ہے؟ پھر میں نے اس کو سچاسچا
جواب دیا کہ یہ شراب کی وجہ سے ہے۔ اس نے حیرت سے کہا کیا شراب کی وجہ سے ان کے

انوار العلوم جلد 24
514
سال 1954ء کے اہم واقعات
اخلاق اچھے ہیں؟ میں نے کہا ہاں۔ اب میں نے سمجھا کہ اب یہ دوسرا وسوسہ اس کے دل
میں پیدا ہو گا کہ پھر شراب شروع کرنی چاہئے تا کہ ہمارے اخلاق بھی اچھے ہو جائیں۔ تو
میں نے اُس کو بتایا کہ اصل بات یہ ہے کہ شراب میں ہزاروں خرابیاں بھی ہیں لیکن
شراب میں ایک خوبی ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ اجتماع فکر کر دیتی ہے ۔ جس چیز کو سنیں یا
کہیں اُسی کو دہراتے چلے جائیں گے اور کسی دوسری چیز کا ان میں احساس ہی نہیں ہو گا۔
میں نے کئی دفعہ سنایا ہے ایک دفعہ میں گھر میں ٹہل رہا تھا اور ٹہلتے ٹہلتے کوئی
کتاب یا کوئی مضمون لکھ رہا تھا۔ نیچے سے مجھے کسی شخص کی آواز آئی جو دوسرے کو پنجابی
میں کہہ رہا تھا کہ "بھائی سورن سنگھ ! کیا پکوڑے کھانے ہیں ؟" مجھے یہ فقرہ کچھ عجیب سا
معلوم ہوا۔ چھوٹی سی دیوار تھی پاس ایک سٹول پڑا ہوا تھا میں نے سٹول پر کھڑے ہو کر
نیچے جھانکا کہ کیا بات ہے تو میں نے دیکھا کہ ایک شخص گھوڑے پر سوار جا رہا تھا اور دوسرا
آدمی جو پیدل تھا وہ اس جگہ موڑ پر جہاں صدر انجمن احمد یہ کا دفتر ہوا کرتا تھا اور اس کے
او پر مکان کے دوسری طرف میر ا دفتر تھا گلی کے نیچے نکڑ میں بیٹھا ہوا تھا۔ ایسا معلوم ہوتا
تھا کہ اکٹھے آئے ہیں مگر وہاں آئے وہ تھک کے بیٹھ گیا ہے اور گھوڑے والا جا رہا ہے اور
وہ عجیب لچکدار طرز پر جیسے کوئی ناز کرتا ہے کہہ رہا تھا" سورن سنگھ ! پکوڑے کھانے
ہیں؟"۔ اس آواز کو سنکر مجھے تعجب ہوا مگر پھر میرا تعجب اور بڑھا کہ سورن سنگھ صاحب
گھوڑے پر چڑھے ہوئے کوئی پندرہ گز چلے گئے اور وہ وہیں بیٹھے ہوئے کہتا جاتا
ہے۔ "سورن سنگھا ! پکوڑے کھانے ہیں " پھر میں نے دیکھا کہ سورن سنگھ صاحب تو گلی
کی دوسری نکڑ پر پہنچے ہوئے ہیں اور یہ ابھی پکوڑوں کی دعوت دے رہا ہے۔ اس کے بعد
وہ اور آگے نکل گیا اور غالباً پھر وہ بہشتی مقبرہ تک بھی جا پہنچا اور وہ شخص بیٹھے ہوئے یہی
کہہ رہا تھا۔ " بھائی سورن سنگھ ! کیا پکوڑے کھانے ہیں ؟" اب سورن سنگھ صاحب شاید گھر
بھی جا پہنچے تھے اور یہ بیٹھا میرے گھر کے نیچے " پکوڑے کھانے ہیں" کا راگ الاپ رہا
تھا۔ یہ چیز صرف شراب کی وجہ سے تھی۔ میں سمجھ گیا کہ اس نے شراب پی ہوئی ہے۔ تو
شراب اجتماع فکر کرتی ہے اور اس کا لازمی نتیجہ علم النفس کے ذریعہ سے یہ معلوم ہوتا ہے

انوار العلوم جلد 24
515
سال 1954ء کے اہم واقعات
کہ جس چیز پر متواتر انسانی ذہن لگ جائے وہ دل میں شیخ کی طرح گڑ جاتی ہے۔ تو دوسری
خوش قسمتی ان کو یہ نصیب ہوئی (اصل میں تو بد قسمتی تھی مگر خوش قسمتی یہ نصیب ہوئی)
کہ کسی نہ کسی وجہ سے مسیحی قوم میں اخلاق اور رحم اور عفو پر خاص زور دیا گیا۔ جب وہ
شرابیں پی کے اور سج سجا کے اتوار کی چھٹی میں گرجے میں جاتے ہیں (کام ان کو بڑا کرنا
پڑتا ہے) تو وہاں جاتے ہی پادری ان کو کہتا ہے کہ تم میں رحم ہونا چاہئے ، تم میں شفقت
ہونی چاہئے ، تم میں صفائی ہونی چاہئے ، تم میں نظم ہونا چاہئے، تم میں غریبوں کی ہمد ردی
ہونی چاہئے۔ یہ وہ سنتے ہیں اور پھر یہی خیال ان کے دماغ میں گھومتے چلے جاتے ہیں۔
لیکن ہمارے ملک میں یہ کیفیت ہے کہ ہم ہر چیز کے متعلق اس طرح کودتے ہیں جس
طرح بندر درخت پر کودتا ہے۔ ابھی ایک خیال ہوتا ہے پھر دوسرا خیال ہوتا ہے
پھر تیسرا خیال ہوتا ہے پھر چوتھا خیال ہوتا ہے ایک جگہ پر ہم ٹکتے ہی نہیں جس کی وجہ
سے اعلیٰ سے اعلیٰ قرآنی تعلیم اور حدیثی تعلیم ہمارے اندر جذب نہیں ہوتی کیونکہ ہم
جھٹ اس سے کود کر آگے چلے جاتے ہیں۔ (رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے اس
کا علاج مراقبہ بتایا ہے اور مختلف شکلوں میں صوفیائے کرام نے اس پر عمل کی تدابیر نکالی
ہیں مگر اس مادی دور میں اس کو پوچھتا کون ہے ) تو میں نے کہا ایسا شراب کی وجہ سے ہے۔
اور میں نے اُن کو بتایا کہ ہمارے ہاں بھی خدا تعالیٰ نے اس کا علاج رکھا ہے مگر ہمارے
علماء نے وہ علاج اختیار نہیں کیا۔ اور وہ یہ تھا کہ قرآن کی تعلیم اور حدیث کی تعلیم جو ان
امور کے متعلق ہے اُس کو بار بار ذہن میں لایا جائے جسے مراقبہ کہتے ہیں۔ اور پھر بار بار
لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے۔ مگر ہمارے ہاں تو بجائے یہ کہنے کے کہ اخلاق کی درستی
ہونی چاہئے بس یہی ہوتا ہے کہ نماز پڑھو ، روزہ رکھو، یوں سجدہ کرو، یوں ڈھیلا استعمال
کرو۔ کم سے کم سات دفعہ جب تک پتھر سے خاص خاص حرکات نہ کرو تمہار ا ڈھیلے کا فعل
درست ہی نہیں ہو سکتا۔ غرض یا قشر پر زور دیا جاتا ہے یا رسم پر زور دیا جاتا ہے اور جو
اصل سبق ان احکام کے پیچھے ہے اسے بالکل نظر انداز کیا جاتا ہے۔ غرض اُدھر دماغوں کو
اپنی طرف متوجہ رکھنے والا جو ایک جسمانی سامان اُن کو میسر ہے وہ ہمیں نہیں۔ ہمارے پاس

انوار العلوم جلد 24
516
سال 1954ء کے اہم واقعات
روحانی سامان تھے ، اخلاقی سامان تھے لیکن ان کو ہم استعمال نہیں کرتے۔ اس کا نتیجہ یہ
ہوتا ہے کہ اُن کے ہاں یہ اخلاق پیدا ہو جاتے ہیں اور ہمارے ہاں نہیں ہوتے۔
تو بہر حال تربیت کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کرتی اور ہمارے لئے ضروری
ہے کہ ہم تربیت کریں لیکن بار بار جلسہ پر بھی میں نے کہا ہے، خطبے بھی کہے ہیں، زبانی
بھی ہدایتیں دی ہیں لیکن " وہی ڈھاک کے تین پات " وہ بات اپنی جگہ سے ہلتی نہیں۔
مثلاً ملاقات ہوتی ہے اس ملاقات کے لئے میں نے متواتر عیدوں پر ہدایتیں دی ہیں، جلسے
پر ہدایتیں دی ہیں کہ جو لوگ آتے ہیں وہ اپنی محبت کے جذبہ میں آتے ہیں تمہاری طرح
ڈیوٹی پر نہیں کھڑے ہوئے۔ اُن کا دل یہ چاہتا ہے کہ جہاں سے ہم داخل ہوں خلیفہ کے
منہ پر ہماری نظر پڑنی شروع ہو جائے مگر بار بار سمجھانے کے باوجود پہریدار ہمیشہ میرے
منہ کے آگے کھڑا ہوتا ہے اور ملاقاتی کو لا کر اور پھر اپنی پیٹھ کے پیچھے سے گزار کر سامنے
کرتے ہیں تاکہ اُسے کچھ نظر نہ آئے۔ اور جس وقت وہ میرے پاس آتا ہے اُس وقت
ایک دوسرے ملاقات کروانے والے صاحب اُس کا ہاتھ پکڑ کر جھٹکا دیتے ہیں اور اسے
کہتے ہیں "چلو پیچھے کو " وہ نظارہ بالکل ایسا ہوتا ہے جیسے تین آنہ والی یا چھ آنہ والی مشین
ہوتی ہے جس کے اندر کوئی تین آنے یا چھ آنے ڈالے تو اندر سے ایک پیکٹ نکل آتا
ہے۔ اس غریب ملاقاتی کی ملاقات بھی اسی پیکٹ کے نکلنے کی طرح ہوتی ہے اور کچھ نتیجہ
نہیں نکلتا۔ بار بار میں نے سمجھایا ہے کہ ایسانہ کیا کرو۔ بعض کار کن ایسے ہیں کہ ان کے
متعلق میں نے یہاں تک ہدایت دی کہ آئندہ ان کو کام پر نہ مقرر کیا کرو کیونکہ یہ ہمیشہ
دخل دیتے ہیں لیکن باوجود اس کے وہی مقرر ہوتے ہیں اور اُن کا کام یہ ہوتا ہے کہ ہاتھ
پکڑا اور نکالا۔ ہاتھ پکڑا اور نکالا۔ حالانکہ میں نے منع کیا ہوا ہے کہ اگر میں سمجھوں گا کہ
اب روکنے کا وقت آیا ہے تو میں آپ کہہ دوں گا کہ ان کو رخصت کر دو۔ جب تک میں
نہیں کہتا تمہارا کام نہیں کہ ان کو گھسیٹو۔ یا اگر خطرے والی بات ہو تو بے شک اُس وقت ہر
انسان اپنی عقل کو استعمال کرتا ہے۔ اگر تم سمجھتے ہو کہ کوئی دشمن آ گیا ہے اور وہ کوئی حملہ
کرنا چاہتا ہے تو پھر تمہیں میر احکم لینے کی ضرورت نہیں۔ آپ ہی اپنی طرف سے انتظام

انوار العلوم جلد 24
517
سال 1954ء کے اہم واقعات
کر سکتے ہو مگر وہ تو لاکھوں میں سے کوئی شخص ہو گا۔ اگر فرض کرو مجھے نو ہزار آدمی ملتا ہے
تو اس میں سے آٹھ ہزار نو سو ننانوے تو نیک اور مخلص اور محبت کرنے والا ضرور ہوتا ہے
اس کے لئے اس قسم کی حرکتیں کرنے کی ضرورت کیا ہوئی۔ لیکن کبھی باز نہیں آتے۔
پھر مردوں نے تو کچھ نہ کچھ تنظیمیں کر لی ہیں مگر عورتوں میں بھی یہی ہوتا ہے۔ مثلاً آج
ہی میں نے یہاں آنا تھا تو میں نے ان سے کہا کہ مجھے کچھ تھوڑا سا وقت دے دینا تا کہ میں
اس میں اپنے نوٹوں پر نظر ڈال لوں اور وہ پھر دماغ میں تازہ ہو جائیں تو مجھے کہا گیا کہ اچھا
ایک گھنٹہ ملاقات ہو گی لیکن یہ نہیں سوچا کہ ایک گھنٹہ میں کتنی ملاقاتیں ہو سکتی ہیں۔
مردوں میں اتنا ہے کہ انہوں نے اندازے کر لئے ہیں کہ ایک گھنٹہ میں اتنے آدمیوں
کی ملاقات ہوتی ہے۔ اگر وہ گھنٹہ کہیں گے تو ساتھ آدمی بھی بتادیں گے کہ اتنا آدمی آئے
گا مگر انہوں نے گھنٹہ کی ملاقات رکھ دی اور چھ گھنٹہ کی عور تیں جمع کر لیں۔ پھر عورتوں
بیچاریوں کے لئے اور بھی مشکل ہوتی ہے۔ یعنی کچھ تو ایسی ہوتی ہیں کہ پردہ میں لپٹی لپٹائی
آئیں اور یہ کہہ کے چلی گئیں کہ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ ، دعا کے لئے آئی ہیں۔ اور کچھ جیسے میں
نے کہا ہے ہمارے گھروں میں پرانی آنے والی ہوتی ہیں جن کی گودیوں میں ہم پلے تھے یا
جنہوں نے ہم کو کھلایا ہوا تھا۔ وہ تو کہتی ہیں کہ یہ ہماری جائیداد ہے ہم چھوڑیں گی نہیں۔
تم اُن کو پکڑ پکڑ کے گھسیٹو بھی، کچھ بھی کر ووہ یہی کہتی چلی جائیں گی کہ "ذرا ٹھہر جاؤ اک
گل کرنی ہے۔ " غرض وہ اپنی ہی کہی جاتی ہیں تو ان کو بھی چاہئے کہ ان ساری باتوں کو
سوچ کر آدمیوں کی بھی تقسیم کر لیں اور وقت بھی مقرر کر لیا کریں کہ اتنا وقت ہے اور
اس میں اتنے آدمی مل سکتے ہیں۔ پھر اتنے آدمیوں کو آنے دیں اور اس کے بعد والوں
کے لئے دوسرا وقت مقرر کر دیں۔ مگر باوجود سمجھانے کے ان میں ابھی یہ بات پیدا
نہیں ہوئی۔ پس میں پھر دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اگر تم نے تربیت نہیں حاصل کرنی
تو پھر اس لیکچر کی غرض ہی بیکار ہے۔ اس میں تو یہی بتایا جائے گا اور بتایا جاتا ہے اور بڑی
بات اور اہم بات اس میں یہی ہوتی ہے کہ ہماری جماعت کو اپنے اخلاق کس طرح زیادہ سے
زیادہ ٹھیک کرنے چاہئیں اور کس طرح اپنی تنظیم کو زیادہ سے زیادہ درست کرنا چاہئے۔

انوار العلوم جلد 24
518
سال 1954ء کے اہم واقعات
جلسہ کے انتظام کے متعلق بھی میں دوستوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس دفعہ
جلسہ کا انتظام بدلا گیا اور پھر مجھے کارکنوں نے بتایا کہ کسیر کم ہو گئی ہے۔ میرے نزدیک
کھانے سے بھی زیادہ مکان اور کسیر کی اہمیت ہوتی ہے۔ لوگ گھر سے آئے تو چار پائیاں
چھوڑ کر آئے۔ تو کم سے کم ان کے لئے زمین پر تو ایسی جگہ ہونی چاہئے کہ ان کی صحت
ٹھیک رہ سکے اور لیٹ کے انہیں نیند آجائے۔ قیدیوں کے متعلق جو کتابیں میں نے پڑھی
ہیں اُن سے پتہ لگتا ہے کہ ہمارے ملک میں قیدی کو کوئی خاص چٹائی وغیرہ ایسی نہیں ملتی
جس پر وہ آرام کر سکے۔ بس دو کمبل دے دیتے ہیں کہ ایک کو نیچے بچھا لو اور ایک کو اوپر
اوڑھ لو۔ اس سے زیادہ اس کے آرام کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ مگر ہم تو اسکے بھی خلاف ہیں
اور حکومت سے یہی چاہتے ہیں کہ قیدیوں کو بھی اس سے اچھی جگہ دو کیونکہ بہر حال وہ
انسان ہیں، انہوں نے زندگی بسر کرنی ہے، انہیں تم نے اپنے سارے رشتہ داروں سے
محروم کر دیا۔ اس سے زیادہ اور کیا سزا ہو گی۔ تو کسیر کا وقت پر مہیا کرنا اور اتنی کثرت سے
مہیا کرنا کہ لوگ اس سے آرام حاصل کر سکیں اور زمین کی سختی اور ٹھنڈک ان کو نقصان
نہ پہنچائے یہ نہایت ضروری اور لازمی امر ہے۔ اسی طرح مکانوں کے متعلق بھی اس
دفعہ بہت شکایت ہوئی کہ مکانوں میں دقت ہے۔ خصوصاً عورتوں میں تو بہت ہی دقت
ہوئی۔ ان کے لئے کچھ خیمے لگائے گئے ہیں لیکن وہ خیمے بھی ان کی تعداد سے جو بڑھ گئی
ہے کم ہیں۔ پس آئندہ ان امور کا وقت پر انتظام کیا جایا کرے اور اس کے متعلق اصولی
طور پر تصفیہ کر کے انجمن کے پاس رپورٹ کی جائے۔ مجھ سے بھی مشورہ لے لیا جایا
کرے تاکہ آئندہ اس قسم کی دقتیں پیش نہ آئیں۔
اسی طرح لاؤڈ سپیکر کے متعلق شکایت ہوئی ہے۔ کل عورتوں نے کہا کہ سارا
دن ہمیں تقریریں ہی نہیں ملیں۔ انہوں نے کہا ہے بولنے والا بولتا تھا لیکن ہمارے پاس
تو اس کی آواز اس طرح آتی تھی کہ ہم سمجھتے تھے آدمی نہیں جانور بول رہا ہے۔ حالانکہ
لاؤڈ سپیکر کی غرض یہ ہے کہ بغیر اس کے کہ بولنے والے کے گلے پر بوجھ پڑے
تمام حاضرین تک آواز پہنچ جائے۔ اگر یہ غرض پوری نہ ہو تو پھر لاؤڈ سپیکر اکثر اوقات

آج 10 میں سے 10 باقی