سال 1954ء کے اہم واقعات
انوارالعلوم (جلد 24), حصہ 2
انوار العلوم جلد 24
519
سال 1954ء کے اہم واقعات
بجائے فائدہ کے نقصان کا موجب ہو جاتا ہے۔
اسی طرح کئی انتظام اس قسم کے ہیں جن کے متعلق میں دیکھتا ہوں کہ ہر سال
نئے سرے سے سوچے جاتے ہیں۔ چنانچہ وہ ہر سال ہی بدلتے ہیں۔ مثلاً پولیس آتی ہے
گورنمنٹ نے ان کا فرض مقرر کیا ہوا ہے کہ جو کچھ یہ کہتے ہیں وہ لکھ کے لاؤ۔ اب تمہیں
تو اس پر خوش ہونا چاہیئے بے شک جو شخص سیڈیشن (SEDITION) کی باتیں کرتا
ہے، فساد کی باتیں کرتا ہے وہ تو ڈرے گا کہ یہ میری رپورٹ لکھیں گے اور اوپر پہنچے گی تو
خبر نہیں کیا ہو گا۔ ان کو کسی طرح دق کر کے نکالو مگر تمہاری تو یہ کیفیت ہے کہ "بلی کے
بھاگوں چھینکا ٹوٹا " تمہیں کہتے ہیں تبلیغ نہ کرو اور آپ ہماری تبلیغ لے کر دوسروں تک
پہنچاتے ہیں۔ رپورٹ پہلے سپر نٹنڈنٹ پولیس پڑھتا ہے پھر ڈپٹی کمشنر پڑھتا ہے پھر کمشنر
پڑھتا ہے پھر چیف سیکرٹری پڑھتا ہے پھر گورنر صاحب پڑھتے ہیں وزیر پڑھتے ہیں۔
غرض اِدھر کہتے ہیں تبلیغ نہ کرو اور اُدھر خود سامان کرتے ہیں کہ ہمیں تبلیغ کرو۔ اس
سے زیادہ تمہارے لئے اور کونسا اچھا موقع ہو سکتا ہے۔ پس ہمیشہ ان کے لئے اچھی جگہ
بنانی چاہئے اور انہیں ایسا موقع دینا چاہئے کہ وہ تمہارا ایک ایک لفظ لکھیں تا کہ اوپر کے
سارے افسر وہ ایک ایک لفظ پڑھیں جو تم نے تبلیغ کے سلسلہ میں کہے ہیں۔ بہر حال اگر
تور پورٹر جھوٹ بولنے والا ہے تو لکھنے سے جھوٹ کم ہو جاتا ہے کیونکہ اگر تم اس کو اچھی
طرح لکھنے کا موقع نہیں دو گے تو وہ جا کے ساری تقریر اپنے پاس سے بنائے گا اور اس میں
بہت زیادہ اس کے لئے جھوٹ کا موقع ہو گا۔ اور اگر وہ لکھے گا تو لکھنے کی وجہ سے اس کا
جھوٹ کم ہو جائے گا اور اگر وہ شریف آدمی ہے تو پھر جو کچھ وہ لکھے گا وہ تمہاری اعلیٰ درجہ
کی تبلیغ ہو گی۔ گویا لوگ تو تمہیں تبلیغ سے روکتے ہیں اور خدا تمہارے لئے دروازہ کھولتا
ہے۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس ذریعہ سے تمہاری تبلیغ کا ایک راستہ کھول دیا ہے۔ وہ آپ
آتے ہیں اور لکھتے ہیں اور اوپر کے افسران تقریروں کو پڑھتے ہیں۔ اگر تم مثلاً یہاں کے
جلسہ کی تقریروں کا ایک رسالہ لکھو اور ڈپٹی کمشنر کو جاکے کہو کہ پڑھ۔ تو شرم سے وہ لے
تو لے گا۔ کہے گا شکریہ ، بہت اچھا۔ لیکن گھر میں جا کر پھینک دے گا اور کہے گا مجھے کہاں
انوار العلوم جلد 24
520
سال 1954ء کے اہم واقعات
فرصت ان باتوں کی۔ سپر نٹنڈنٹ پولیس کو تم وہی رسالہ جا کے دے دو تو وہ منہ سے تو
کہہ دے گا کہ بہت اچھا، شکریہ ، بڑی مہربانی کہ آپ یہ رسالہ لائے ہیں اور جاکے گھر میں
پھینک دے گا بلکہ شاید اس کے گھر کی باور چن یا باورچی اس سے چولہا ہی جلائے۔ اسی
طرح اوپر کمشنر کے پاس لے جاؤ تو وہ کبھی نہیں پڑھے گا۔ چیف سیکرٹری کے پاس لے
جاؤ تو وہ کبھی نہیں پڑھے گا لیکن یہ پولیس والے جو کچھ تمہاری تبلیغ کی باتیں لکھیں گے
انہیں یہ سارے پڑھیں گے۔ وہ ایک ایک لفظ پڑھتے جاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ شاید
آگے وہ لفظ آئے گا جو ہمارے کام کا ہے۔ پھر اور آگے پڑھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ آگے
آئے گا اتنے میں تمہاری ساری بات سنی جاتی ہے۔ تو یہ تو ایک اعلیٰ درجہ کا موقع خدا
تمہارے لئے نکالتا ہے۔ تمہیں تو اگر ڈرانا جائز ہو تا تو تم کو چاہئے تھا کہ انہیں جائے ڈراتے
کہ اب کے خبر نہیں کیا کیا خطر ناک تقریر ہو رہی ہے۔ بہت سا عملہ بھیجا جائے جو ایک
ایک لفظ نوٹ کرے کیونکہ بڑی بھاری باتیں ہونیوالی ہیں۔ بہر حال جتنا تمہارا ریکارڈ اوپر
بھیجیں گے اتنا ہی تمہارے لئے مفید ہو گا اور اُتنی ہی تمہاری تبلیغ ہے ۔ کیونکہ ایک ایک
جگہ پر ہیں ہیں، پچاس پچاس افسر اس کو پڑھ لیتا ہے اور تمہاری تبلیغ ہو جاتی ہے۔ یہ
چیزیں ہمیشہ ہوتی ہیں لیکن ہر دفعہ ہی میرے پاس شکایت آجاتی ہے کہ کرسیوں کا انتظام
نہیں تھا یا میزوں کا انتظام نہیں تھا یا بعض اور اس قسم کی تکلیفیں تھیں جن سے ان کے کام
میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ بعض دفعہ وہ ہمارا فرض نہیں بھی ہو تا لیکن میں تو یہ بتاتا ہوں
کہ فرض کا سوال نہیں تم کو تو خوشی ہونی چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے تمہارے لئے تبلیغ کا ایک
رستہ کھولا ہے۔ پھر بہر حال جو لوگ آتے ہیں وہ تو سنتے ہی ہیں۔ مثلاً مجھے اطلاع دی گئی
تھی کہ اس دفعہ پولیس کی قریباً چالیس پچاس کی نفری آئی ہے اب یہ کتنی اچھی بات ہے
کہ تمہارے لئے چالیس پچاس آدمی آگیا جو سننے پر مجبور ہے کیونکہ اس کی ڈیوٹی اسے
مجبور کرتی ہے کہ وہ سنے۔ اگر تمہاری باتیں سچی اور اچھی ہیں تو ان میں سے ہی ایسے لوگ
پیدا ہو جائیں گے جن کے دلوں پر وہ باتیں اثر کریں گی اور وہ صداقت کو قبول کر لیں گے۔
اس کے بعد اور کسی دوسرے مضمون کے شروع کرنے سے پہلے میں
انوار العلوم جلد 24
521
سال 1954ء کے اہم واقعات
عورتوں سے خطاب کرتا ہوں۔ کیونکہ اس دفعہ پھر عورتوں کے لئے تقریر کا الگ
انتظام نہیں ہو سکا۔
عورتوں کے لئے جو ان کا خصوصی فرض مقرر کیا گیا ہے میں اس کی طرف
انہیں توجہ دلاتا ہوں اور وہ مسجد ہالینڈ ہے۔ ہالینڈ کی مسجد کا بنانا عورتوں کے ذمہ لگایا
گیا ہے۔ مگر مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس فرض کو عورتوں نے اُس تن دہی
سے ادا نہیں کیا جس طرح کہ وہ پہلے ادا کیا کرتی تھیں۔ مسجد ہالینڈ کا سارا چندہ اِس
وقت تک غالباً ساٹھ پینسٹھ ہزار کے قریب ہوا ہے۔ لیکن اس کے اوپر جو خرچ کا
اندازہ ہے وہ جیسا کہ میں نے پچھلے سال بیان کیا تھا قریباً ایک لاکھ دس ہزار روپے کا مانے
ہے۔ بلکہ اب تو کچھ اور دقتیں پیدا ہو گئی ہیں۔ یعنی جو آرکیٹیکٹ (Architect)
تھا اس نے اپنا نقشہ دیتے ہوئے لکھ لکھ دیا کہ ساٹھ ہزار میں مسجد بنے گی۔ جب دوسرے ہے
ماہرین سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ نوے ہزار لگے گا۔ اب اگر ان کا اندازہ صحیح
ہو تو نوے ہزار یہ اور تیس ہزار کی زمین ہے ایک لاکھ میں ہزار ہوا۔ پھر جو نگرانی
وغیرہ پر خرچ ہو گا پانچ چھ ہزار اس کا بھی اندازہ لگا لو ، پانچ چھ ہزار فرنیچر کا لگا لو تو
ایک لاکھ تیس ہزار بن گیا۔ اس لحاظ سے بھی قریباً ستر ہزار کی رقم کی ضرورت ہے۔
مجھے ابھی چلتے وقت دفتر نے رپورٹ بھجوائی ہے کہ سارے سال میں عورتوں سے
اکیس ہزار روپیہ مانگا گیا تھا اور انہوں نے نو ہزار جمع کر کے دیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں
کہ تحریک کے منتظمین میں بھی کسی قدر سستی پائی جاتی ہے۔ یا یہ کہو کہ ان کو کام
کرنے کا طریقہ نہیں آتا۔ جو ان سے پہلے لوگ گزرے ہیں وہ کام کروا لیتے تھے
لیکن موجودہ عہدہ دار جو پچھلے سال سے بدلے ہیں کام کروا نہیں سکتے۔ لیکن ہانپتے
ضرور ہیں کہ ہم نے اتنا کام کیا اور یوں لوگوں میں شور مچایا۔ لیکن بہر حال شور مچانا
وہی کارآمد ہو سکتا ہے جس کا نتیجہ نکلے۔ اگر نتیجہ نہیں نکلتا تو ہم یہ سمجھیں گے کہ کام
کرنے والے کے طریق کار میں کوئی نقص ہے۔ مثلاً لجنہ ہے لجنہ نے اپنا ہال وغیرہ بنا
لیا ہے اور اس پر انہوں نے پچاس ہزار کے قریب روپیہ لگایا ہے۔ وہ آخر جمع ہو گیا
انوار العلوم جلد 24
522
سال 1954ء کے اہم واقعات
کہ نہیں۔ اور وہ روپیہ انہوں نے اس صورت میں اکٹھا کیا ہے جبکہ ابھی مسجد ہالینڈ کا
چندہ عورتیں دے رہی تھیں۔ جب وہ ان سے ایک مقامی ہال کے لئے ایک دو سال
میں اتنی رقم جمع کر سکتی تھیں تو وہ مسجد جو کہ نسلوں تک عورتوں کا نام بلند کرنے اور
ان کے ثواب کو زیادہ کرنے کا موجب ہو ہو سکتی تھی اس کے چندہ کے جمع کرنے میں وہ
کیوں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ یقینا کام کرنے میں کو تاہی ہوئی ہے۔ اور کم از کم مجھ پر
یہی اثر ہے۔ بڑا ذریعہ ہمارے ہاں اشتہارات کا اور لوگوں کو توجہ دلانے کا اخبار
الفضل“ ہوتا مگر میں نے تو ” الفضل“ میں کبھی ایسی شکل میں اس کے متعلق کوئی
اعلان نہیں پڑھا کہ جس سے مجھ پر یہ اثر ہوا ہو کہ صحیح کوشش کی جارہی ہے۔ پس
میں عورتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ ابھی ان کے ذمہ اسی ہزار روپیہ پورا کرنا ہے۔ اور
اب تو مسجد کے نقشے وغیرہ بن گئے ہیں اور کچھ مقدمہ بازی بھی شروع ہو گئی ہے
کیونکہ آرکیٹیکٹ (Architect) نے کہا ہے کہ تم نے کئی نقشے بنوائے تھے سب کی
قیمت دو اور ہمارے آدمی کہہ رہے ہیں کہ جو نقشے کام نہیں آئے ان کی قیمت کیوں
دیں۔ اب اس نے نالش کر دی ہے اور اس نے وہاں کی عدالت کے سمن ربوہ میں
بھجوائے ہیں حالانکہ اس سے معاہدہ تو مقامی امیر یا امام نے کیا تھا۔ اس کی غرض یہ
معلوم ہوتی ہے کہ نہ تحریک وہاں پہنچے گی اور نہ عدالت میں اپنا جواب دے گی اور
یکطرفہ ڈگری ہو جائے گی۔ اگر وہ مسجد جلدی سے بننی شروع ہو جائے تو پھر سوال
حل ہو جاتا ہے۔ دراصل وہاں قاعدہ یہ ہے کہ آرکیٹیکٹ کا نقشہ اگر رد کر دیا جائے تو
اُس کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ اُس زمین کو جس پر مکان بنوایا جاتا ہے نیلام کروا کے اپنی
قیمت وصول کرلے اور یہی اس کی غرض ہے۔ اگر اس پر مسجد کی بنیاد رکھی جاتی تو پھر
کسی کو جرات نہیں ہو سکتی تھی کہ اس کے نیلام کا سوال اٹھائے کیونکہ وہ تو خدا کا گھر
ہو گیا۔ اور وہ بھی جانتے ہیں کہ اگر ہم نے ایسا کیا تو ساری دنیائے اسلام میں شور مچ
جائے گا۔ پس اس جگہ پر مسجد کی تعمیر کا جلد ہونا نہایت ضروری ہے تا کہ وہ جگہ محفوظ
ہو جائے اور آئندہ کسی کو شرارت کرنے کا موقع نہ ملے ۔
انوار العلوم جلد 24
523
سال 1954ء کے اہم واقعات
دوسری چیز جس کی طرف میں خواتین کو توجہ دلاتا ہوں وہ پردہ ہے۔ پرانے
زمانہ میں پردہ کو اتنی بھیانک صورت دے دی گئی تھی کہ وہ ایک اچھا خاصا قید خانہ تھا پر دہ
نہیں تھا حالانکہ اسلامی تاریخ میں اس قسم کے پردے کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔ نہ تو اسلامی
تاریخ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ عورتیں گھروں میں بیٹھی رہتی تھیں، نہ اسلامی تاریخ سے
یہ ثبوت ملتا ہے کہ وہ کسی مرد سے کسی صورت بھی کلام نہیں کرتی تھیں، نہ اسلامی تاریخ
سے یہ ثبوت ملتا ہے کہ وہ اپنے منہ کو اس طرح بند کرتی تھیں کہ ان کے لئے سانس لینا
مشکل ہو جاتا تھا لیکن پردہ پھر بھی تھا مگر آجکل اس کا رد عمل ایسا ہوا ہے اور پر دہ کی شکل
کو ایسا بدل دیا گیا ہے کہ پتا ہی نہیں لگتا کہ ہم پر وہ کس چیز کا نام رکھیں۔ مسلمان عور تیں
پارٹیوں میں بھی شامل ہوتی ہیں، گانے بھی گاتی ہیں، مردوں کے ساتھ مصافحے بھی
کرتی ہیں، ان کے ساتھ خوب باتیں بھی کرتی ہیں، ان کے سٹیجوں پر جا کر تقریریں بھی
کرتی ہیں، ان کے ساتھ مل کر کام کرتی ہیں اور پھر کہا یہ جاتا ہے کہ یہ اسلامی پر دہ ہے۔ یہ
اسلامی پر دہ ہے تو غیر اسلامی پر وہ کون سا ہوتا ہے ؟ آیا غیر مسلم عورتیں ننگی پھرا کرتی
ہیں ؟ جس حد تک آجکل ہماری وہ عورتیں جو باہر جاتی ہیں لباس پہنتی ہیں، وہی یورپین
عورتیں بھی پہنتی ہیں۔ جس حد تک یہ سوسائٹی میں شامل ہوتی ہیں اسی حد تک عیسائی
عور تیں بھی شامل ہوتی ہیں پھر پردہ کون سا ہوا۔ آخر ایک لفظ کا تو قرآن سے پتا لگتا ہے
اور اس کے کوئی معنی ہوں گے وہ کیا معنے ہیں ؟ جو بھی اس کے وہ معنے کرتے ہیں آیا اس
پر وہ عمل کرتی ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ اگر اور نہیں تو چلو اتنا ہی عمل کرنا شروع کر دو پھر
آگے چل پڑیں گے مثلاً یورپ میں جو عورتیں ہمارے ذریعہ سے مسلمان ہوتی ہیں یا
امریکہ میں ہوتی ہیں یا انڈو نیشیا میں ہوتی ہیں ( انڈو نیشیا والے گو مسلمان ہیں لیکن ان کے
ہاں پر وہ ایسا ہی ہے جیسا یورپ اور امریکہ میں ) تو ان سے ہم یہ نہیں کہتے کہ تم فوراً پر دہ
شروع کر دو۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کو نسلاً بعد نسل بے پردگی کی عادت پڑی ہوئی ہے۔ ان
کے مکان ایسے بنے ہوئے ہیں کہ اگر وہ ان میں پردہ کریں تو بیمار پڑ جائیں اور پھر ان کی
سوسائٹی کی حالت اس قسم کی ہے کہ اگر وہ اس قسم کا پردہ کریں تو انہیں فاقے آنے
انوار العلوم جلد 24
524
سال 1954ء کے اہم واقعات
شروع ہو جائیں۔ جیسے ہمارا ز میندار ہوتا ہے اس کی بیوی جب تک کھیت میں جا کر کام
نہیں کرتی اس کی زمینداری چلتی نہیں ہم اس کو کبھی نہیں کہتے کہ تو شہری عورتوں والا
پردہ کر یا دوسری پڑھی لکھی عورتوں یا گھر کی کھاتی پیتی عورتوں والا پردہ کر۔ اسی طرح اگر
وہ بھی اپنی ضرورتوں کے مطابق کرتی ہیں تو کر لیں لیکن ہم ان کو یہ سمجھاتے بھی رہتے
ہیں کہ دیکھو اس اس حد تک تم پردہ کرنا شروع کرو لیکن یہ بھی یاد رکھو کہ پردہ اس سے
زیادہ ہے مثلاً یورپ اور امریکہ میں ہم یہ کہتے ہیں کہ مسلمان عورت اپنا گلا ڈھانک لیا
کرے اس طرح اپنا سر ڈھانک لیا کرے لیکن ساتھ ہی ہم انہیں یہ بھی کہہ دیتے ہیں کہ
پر وہ اس سے زیادہ ہے لیکن تمہارے حالات میں سر دست اس سے زیادہ ہم نہیں چاہتے
کہ جب آہستہ آہستہ تمہاری تعداد میں زیادتی ہوتی جائے گی اور عمرانی دباؤ تمہارے حق
میں پیدا ہونا شروع ہو جائے گا تو اس وقت ہم تم سے یہ خواہش کریں گے کہ اپنے پر دے
کو بڑھاؤ اور آہستہ آہستہ اس پر دے تک پہنچ جاؤ جس کا اسلام تم سے تقاضا کرتا ہے۔ اس
پر دے میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بد انتظامی ہو تو اور بات ہے۔ ہم نے عورتوں کو اعلیٰ
سے اعلیٰ تعلیمیں قادیان میں بھی دلوادی تھیں اور یہاں بھی دلوادی ہیں خود میری ایک
بیوی ایم ۔ اے ہے ، دوسری بی۔ اے کی تیاری کر رہی ہے ایک میری لڑکی سیکنڈ ایئر میں
پڑھ رہی ہے عورتیں سکول اور کالج میں پڑھاتی ہیں اور اگر مرد پڑھانے کے لئے آتے
ہیں تو پس پر دہ بیٹھ کر پڑھا دیتے ہیں۔ مجھ سے کئی لوگوں نے جب بات کی اور ان کو بتایا گیا
کہ ہمارے ہاں اس حد تک کی تعلیم ہے تو وہ حیران ہو جاتے ہیں۔ زیادہ تر اعتراض ان
کا یہی ہوتا ہے کہ پردہ کرنے سے عورتوں کی صحتیں خراب ہو جاتی ہیں اور ان کی تعلیم
اچھی نہیں ہوتی۔ جب ہم بتاتے ہیں کہ ہمارے ہاں عورتوں کی تعلیم بھی ہو رہی ہے اور
صحتیں بھی ان کی خراب نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھی ہیں تو ان کے لئے یہ بات
بڑی حیرت کا موجب ہوتی ہے بہر حال پر وہ ایک اسلامی حکم ہے اور اس کو تم نے پورا کرنا
ہے۔ یہ تو ہو نہیں سکتا کہ امریکہ اور انگلستان اور جرمنی اور فرانس والے لوگ خدا اور محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکموں کو پورا کریں گے ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
انوار العلوم جلد 24
525
سال 1954ء کے اہم واقعات
کی اطاعت عیسائیت نے نہیں کرنی، پوپ نے نہیں کرنی، آرچ بشپ آف کنٹر بری
نے نہیں کرنی، مسلمان نے کرنی ہے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ تم ایک دن میں اس میں تغیر
پیدا کر لو لیکن ہم یہ ضرور چاہتے ہیں کہ تم نئی رسمیں نہ جاری کرو۔ جو پہلے بھی پردہ نہیں
کرتی تھیں۔ ان کو ہم آہستہ آہستہ ادھر لائیں گے مگر جو پردہ کرتی تھیں وجہ کیا ہے کہ وہ
ایک دن میں پردہ سے باہر نکل آتی ہیں۔ ابھی دو مہینے کی بات ہوتی ہے کہ وہ عورت بڑا
پر وہ کرتی ہے اس کی صحت بھی ٹھیک ہوتی ہے، اس کا سانس بھی کبھی نہیں رکا، دم بھی
نہیں گھٹا وہ دمہ کا دورہ بھی نہیں ہوا مگر دو مہینے کے بعد وہ وہی باتیں طوطے کی طرح
دوہرانا شروع کر دیتی ہے کہ اس سے صحت خراب ہوتی ہے اس میں یہ ہوتا ہے اس میں
وہ ہوتا ہے۔ تیری ماں کی صحت خراب نہیں ہوئی، تیری بہن کی نہیں ہوئی تیری خالہ کی
نہیں ہوئی، تیری پھوپھی کی نہیں ہوئی اب تک تیری نہیں ہوئی تھی آج یکدم کیوں
خراب ہونے لگی ہے صرف اس لئے کہ اب تجھے ایسا آزاد خاوند مل گیا ہے جو چاہتا ہے کہ
تو بھی آزاد پھرے۔ پس جو پہلے سے بے پردہ پھرتی ہیں ان کو تو بے شک روکنے میں وقت
چاہیئے اور حکمت اور سہولت اور نرمی کے ساتھ ہر ایک کام ہونا چاہئے ہئے مگر جو اسلام
اور قرآن کو مانتے ہوئے پر دہ چھوڑتی ہیں ان سے ہم پہلا مطالبہ یہ کرتے ہیں کہ
قرآن شریف کی عزت رکھنا تمہارے اختیار میں ہے تمہیں پردہ میں جو دقتیں اور مشکلات
نظر آتی ہیں یا اسلامی اصول کے خلاف باتیں دکھائی دیتی ہیں ان کے متعلق گفتگو کرو بخشیں
کرو اور ایک نتیجہ پر پہنچ کر جو شد تیں لوگوں نے پیدا کر لی ہیں ان کو دور کرو یہ بے شک
تمہارا حق ہے اور تمہیں ان سے کوئی روک نہیں سکتا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
ایک دفعہ امرتسر یا لاہور کے اسٹیشن پر پھر رہے تھے اور حضرت اماں جان کو ساتھ لیا
ہوا تھا۔ مولوی عبد الکریم صاحب احمدیت سے پہلے وہابی تھے پھر نیچری خیال کے ہوئے
سرسید کے بہت معتقد ہو گئے تھے اور پھر احمدی تو ہوئے مگر ان کی طبیعت پر پرانے
خیالات کا اثر زیادہ تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہا الصلوۃ السلام کو وہاں ٹہلتے ہوئے دیکھ کر
انہیں خیال آیا کہ اب خبر نہیں کیا ہو جائے گا لوگ اعتراض کریں گے۔ اس زمانہ میں تو
انوار العلوم جلد 24
526
سال 1954ء کے اہم واقعات
عورت کا باہر برقعہ میں نکلنا بھی عیب سمجھا جاتا تھا کجا یہ کہ اتا تھا کجا یہ کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ ٹہل
رہی ہو چنانچہ وہ گھبرائے ہوئے حضرت خلیفہ اول کے پاس گئے مجھے حضرت خلیفہ اول
نے یہ واقعہ خود سنایا تھا کہنے لگے مولوی عبد الکریم صاحب میرے پاس آئے اور آکے کہا
کہ کتنا ظلم ہو گیا ہے اب کل دیکھئے سارے اخباروں میں شور پڑا ہوا ہو گا۔ میں نے کہا
کیا ظلم ہو گیا ہے۔ کہنے لگے دیکھئے مرزا صاحب کو تو پتہ ہی نہیں وہ تو اپنے خیال میں محو
رہتے ہیں کوئی مسئلہ ہی سوچ رہے ہوں گے یا کسی اور طرف متوجہ ہوں گے اور دیکھئے
ساتھ ساتھ بیوی صاحبہ کو لے کر ٹہل رہے ہیں اب کیا ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پھر
آپ مجھ سے کیا چاہتے ہیں۔ کہنے لگے آپ جائیے اور جا کر ان کو سمجھائیے کہ حضور کیا
کر رہے ہیں کل کو تمام دنیا میں شور پڑ جائے گا۔ کہنے لگے میں نے کہا مولوی صاحب میں تو
کہتا نہیں اور نہ مجھ میں جرآت ہے اور اگر کہہ لیں گے تو آگے کون سی لوگوں نے ہماری
عزت باقی رکھی ہوئی ہے اور پھر اس میں حرج کیا ہے۔ اس پر وہ بڑے جوش میں آگئے اور
کہنے لگے آپ کو یہ خیال ہی نہیں ہے کہ کس طرح جماعت کی بدنامی ہو گی اور پھر آپ غصہ
سے گئے اور جا کر حضرت صاحب سے کچھ کہا۔ آپ فرماتے تھے جب مولوی صاحب
لوٹے تو میں نے شکل دیکھ کر سمجھا کہ کوئی اچھی بڑی جھاڑ پڑی ہے۔ سر جھکایا ہوا تھا اور
خاموش چلے آرہے تھے۔ میں نے آگے بڑھ کر کہا کہ مولوی صاحب کہہ آئے کہنے لگے
"ہاں کہہ آئے" میں نے کہا کہ پھر مرزا صاحب نے کیا جواب دیا ( آپ فرماتے تھے میں
دیکھ رہا تھا کہ جب انہوں نے بات کی تو حضرت صاحب کھڑے ہو گئے حضرت صاحب
کی عادت تھی کہ جس وقت کوئی بات قابلِ اعترض یا قابل تشریح ہوتی تھی تو کھڑے
کھڑے زمین پر اپنی سوٹی رکھ کر رگڑتے تھے۔ میں نے آپ کو سوئی رگڑتے ہوئے دیکھا
تھا جس سے میں سمجھ گیا کہ حضرت صاحب نے جوش میں کوئی بات کی ہے۔ بہر حال
جب میں نے پوچھا کہ کیا ہوا) کہنے لگے جب میں نے کہا تو مرزا صاحب نے میری طرف
مڑ کے دیکھا اور کہا مولوی صاحب مخالف کیا لکھیں گے کیا یہ کہ مرزا صاحب اپنی بیوی کو
جب کہ وہ برقعہ میں تھی لے کر ٹہل رہے تھے۔ بس یہ کہہ کر آگے چل دیئے۔ آپ نے
انوار العلوم جلد 24
527
سال 1954ء کے اہم واقعات
کہا یہی میں آپ کو کہہ رہا تھا کہ آخر ہوا کیا۔ خاوند اپنی بیوی کو جو پردہ میں ہے لے کر ٹہل
رہا ہے اس میں قابلِ اعتراض بات کون سی ہے۔ تو کئی چیزیں ایسی تھیں جن کو لوگوں نے
تمسخر بنایا ہوا تھا۔ میں نے خود اپنی آنکھوں سے دلی میں دیکھا ہے کہ ارد گرد پردہ کر کے
ڈولی آئی پھر ڈولی کے گرد پردہ کیا اور پھر عورت کو اندر بٹھایا۔ یہ ساری باتیں لغو ہیں لیکن
اس کا ردِ عمل یہ تو نہیں ہونا چاہیے کہ تم اپنے باپ دادا کی سزا خدا کو دینا شروع کر دو۔
تمہارے باپ دادوں نے تم پر ظلم کئے، تمہارے باپ دادوں نے تم کو قید کیا، تمہارے
باپ دادوں نے تمہیں ایسی حالت میں رکھا جو جانوروں سے بھی بدتر تھی۔ تمہیں چڑیا
خانوں میں رکھا لیکن کیا اس کا یہ نتیجہ نکلے گا کہ تم خدا کے حکم کو رد کر دو گی۔ یہ تو بالکل
وہی بات ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی نمبر دار کسی جلا ہے کا بر تن مانگ کر لے گیا اور پھر اس
نے وقت پر اس کو واپس نہ کیا کچھ مدت انتظار کرنے کے بعد جلا ہا نمبر دار کے گھر گیا تا کہ
اپنا بر تن واپس لے۔ وہ گیا تو اتفاقاً اسی کے برتن میں (وہ کٹورا تھا جسے پنجابی میں چھنا کہتے
ہیں) وہ سالن ڈال کر کھا رہا تھا یہ دیکھ کر اس کو اور آگ لگ گئی۔ پہلے تو اسے یہی غصہ تھا
کہ اتنی دیر ہو گئی اس نے بر تن واپس نہیں کیا اب اس برتن میں اسے سالن کھاتے دیکھ
کر اسے اور غصہ چڑھا اور کہنے لگا " اچھا نمبر دار یہی سہی تو مجھ سے کٹورا مانگ کر لایا تھا اور
واپس نہ کیا بلکہ اس میں سالن ڈال کر کھا رہا ہے اب میرا بھی نام بدل دینا اگر میں تم سے
بر تن مانگ کر نہ لے جاؤں اور اس میں غلاظت ڈال کر نہ کھاؤں" اپنی طرف سے اس
نے سمجھا کہ میں نے اس کو سزا دی ہے مگر اصل سزا خود اپنے نفس کو دی تھی اسی طرح
اگر تم بھی کرتے ہو تو یہ حماقت کی بات ہے۔ تم نے اپنے باپ دادوں کو جو سزا دینی ہے
دے لو۔ خدا تعالیٰ کو کیوں سزا دینا چاہتے ہو۔ اللہ تعالیٰ نے تمہیں جو حکم بھی دیا ہے خیر
والا دیا ہے، بہتری والا دیا ہے اور اس کے نتائج یقینا بڑے بابرکت ہیں لیکن جو تمہیں
تمہارے باپ دادا نے دکھ دیا تھا اس کی جگہ پر تم یہ کر رہی ہو کہ تم نے خدا تعالیٰ کے
احکام کو توڑنا شروع کر دیا ہے۔