مردوں کی ذمہ داریاں

انوارالعلوم (جلد 24)

انوار العلوم جلد 24
528
سال 1954ء کے اہم واقعات
مردوں کی ذمہ داریاں تبھی میں اس موقع پر خصوصیت کے ساتھ ان مردوں کے کو
بھی توجہ دلاتا ہوں جو فوجی ہیں۔ فوجیوں میں سے
پچاس فیصدی افسر ایسے ہیں جن کی بیویوں نے پردہ چھوڑ رکھا ہے اور جب ان کی بیویوں کو
سمجھایا جائے تو کہتی ہیں کیا کریں ہمارے خاوند کہتے ہیں کہ اس کے بغیر ترقی نہیں ہوتی۔
جب تک تم مجلسوں میں نہیں آؤ گی دعوتوں میں نہیں آؤ گی ہمارے افسر ہمارے متعلق
سمجھیں گے کہ یہ کوئی اچھا مہذب افسر نہیں ہے اور اس کی وجہ سے وہ ہم کو اعلیٰ ترقی
نہیں دیں گے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایک حد تک ایسا ہوتا بھی ہے گو یہ بہت زیادہ
مبالغہ ہے میرے ایک عزیز جو فوت ہو گئے ہیں ریلوے کی تعلیم پا کر انگلینڈ سے آئے تو
میں نے ان کے لئے کوشش کی کہ وہ کہیں ملازم ہو جائیں۔ اتفاق ایسا ہوا کہ ان کی نظر
میں کچھ نقص نکلا جس کی وجہ سے گورنمنٹ ریلوے میں وہ نہیں آسکے۔ پھر ایک انگریز
افسر جو بڑے عہدہ پر تھا اس نے یہ دیکھ کر کہ یہ ولایت سے پڑھ کر آیا ہے اس کو نقصان
پہنچا ہے وعدہ کیا کہ میں بنگال ریلوے میں جو اُس جو اُس وقت تک گورنمنٹ نے ابھی خریدی
نہیں تھی اسے ملازم کروادوں گا چنانچہ انہوں نے سفارش لکھ کر بھیجی کہ اس کو وہاں نو کر
رکھ لیا جائے۔ یہ وہاں گئے اور پھر واپس آگئے میں نے پوچھا کیا ملازم ہو گئے؟ تو وہ کہنے لگے
نہیں۔ میں نے وجہ پوچھی تو کہنے لگے وہاں جو دو افسر انٹرویو کے لئے بیٹھے تھے انہوں نے
جاتے ہی مجھ سے یہ سوال کیا کہ تمہاری بیوی پردہ کرتی ہے میں نے کہا کہ میری تو شادی
ہی نہیں ہوئی اور اگر ہوتی بھی تو میں اس سے پردہ کراتا۔ میں نے کہا کہ تمہیں یہ کہنے کی
کیا ضرورت تھی۔ اتنا کہہ دیتے کہ میری شادی نہیں ہوئی کہنے لگے اس کے بعد امر تسر کا
ایک اور شخص پیش ہوا وہ ایک بڑا افسر ہو کے غالباً ابھی ریٹائر ہوا ہے ) اور ہنستا ہو اواپس
آیا۔ کہنے لگا دیکھو تم نے یہ بیوقوفی کی تھی۔ میری بھی ابھی شادی نہیں ہوئی لیکن جب
انہوں نے مجھ سے یہ سوال کیا تو میں نے کہا ہاں صاحب میری بیوی ہے اور وہ ٹینس کلب
میں جاکر کھیلتی ہے اور ناچتی ہے چنانچہ انہوں نے اُس کو فورار رکھ لیا اور ان کو رڈ کر دیا۔
میں نے کہا تمہاری تو بیوی ہی کوئی نہیں تم نے یہ کیا کیا ؟ وہ کہنے لگا نہیں ہے تو کیا ہوا مجھے یہ

انوار العلوم جلد 24
529
سال 1954ء کے اہم واقعات
تو حکم نہیں دے سکتے کہ نوکری کے بعد اپنی بیوی کو ضرور بلاؤ اور جب میری شادی ہو
جائے گی تو میں نے اس سے پردہ کروانا ہی نہیں۔ یہ شکایات زیادہ تر فوجی افسروں کے
متعلق ہیں۔ ایک دن ایک عورت آتی ہے یا اس کے رشتہ دار آتے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ
وہ خوب پردہ کرتی ہے اور پھر دو مہینے کے بعد وہی بے پر دہو جاتی ہے اور بعض دفعہ تو ہم
نے ایسا دیکھا ہے کہ شادی کے بعد دس دس پندرہ پندرہ سال فوج میں گزارے ہیں اور
پر دہ ہوا ہے لیکن جب ترقی کا سوال آیا کہ شاید اب کر نیلی کے اوپر بریگیڈیئر ہو جائیں تو
پر دہ چھوڑ دیا۔ گویا وہ بیوی کی بھیک سے بریگیڈیئر بننا چاہتے ہیں۔ اسی طرح اور کئی چیزیں
ہیں میں مثال نہیں دیتا ور نہ ان لوگوں کے نام ظاہر ہو جاتے ہیں اور وہ پکڑے جاتے ہیں۔
بہر حال ایسی ایسی باتیں دیکھی گئی ہیں جو حیرت انگیز ہیں اگر تو کوئی شخص یہی کہتا کہ چلو
میں ان باتوں کو نہیں مانتا تو اس میں بھی کم سے کم کچھ وقار تو ہوتا ہے مگر بیوی کو ان کی
جھولی میں ڈال کر یا اپنی بھیک کے ٹھیکرے میں بیوی ڈال کر اپنی ترقی لینی یا اپنی عزت
لینی بہت ہی چھچھوری اور ذلیل بات ہے۔ یہ چیز ہے جس کی طرف میں خصوصیت کے
ساتھ عورتوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں اور ساتھ ہی مردوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں تو وہ ذرا
ہمت کریں۔ جن کو ترقیاں نہیں ملتیں ان کو پھر بھی نہیں ملتیں۔ آخر کیا سارے کرنیل
جرنیل ہو گئے ہیں، کیا سارے میجر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ہو گئے ہیں، کیا سارے لیفٹیننٹ
جنرل فل جنرل ہو گئے ہیں۔ تم یہ کیوں خیال کرتے ہو کہ تمہاری بیوی کے پردے کی وجہ سے
تم فل جرنیل نہیں ہوئے۔ تم یہ کیوں خیال کرتے ہو کہ تمہاری بیوی کے پردے کی
وجہ سے تم لیفٹیننٹ جنرل نہیں ہوئے۔ تم یہ کیوں خیال کرتے ہو کہ تم بریگیڈیئر سے
میجر جنرل صرف پردہ کی وجہ سے نہیں ہوئے۔ کہنے والے تمہیں دھوکا دینے کے لئے
بیسیوں باتیں کہہ دیتے ہیں۔ اسی طرح کوئی یہ بھی کہہ دیتا ہو گا کہ جناب آپ کی بیوی
چونکہ پردہ کرتی ہے اس لئے آپ کی طرف افسروں کی توجہ نہیں لیکن یہ یاد رکھو کہ ایسے
معاملات کے ساتھ کچھ وقار کی جس بھی وابستہ ہوتی ہے اگر تم کسی کے اندر یہ عیب دیکھو
تو اس کو بڑی محبت اور ہوشیاری کے ساتھ سمجھاؤ بیوقوفی سے نہ سمجھاؤ کیونکہ یہ نقص تبھی

انوار العلوم جلد 24
530
سال 1954ء کے اہم واقعات
ہو،
پیدا ہو تا ہے جب وہ چاہتے ہیں کہ ہمیں کوئی بڑا عہدہ ملے اور اس وجہ سے انہوں نے پہلے
سے ہی اپنا ایک بڑا مقام قائم کیا ہوا ہوتا ہے اور جس نے پہلے سے اپنا بڑا مقام کیا ہوا ہو
اگر اس کو ذراسی ٹھیس لگے تو وہ یقینا گر جائے گا۔ حضرت خلیفہ اول اپنے ایک داماد کا جو
اہل حدیث تھے۔ ایک واقعہ سنایا کرتے تھے کہنے لگے انہیں اس بات کا بڑا جوش رہتا تھا
کہ ذرا کسی کی غلطی دیکھی تو کھڑے ہو گئے اور اسے کہنا شروع کر دیا کہ تم جہنمی ہو، تم کافر
تم مرتد ہو۔ وہ ایک دفعہ مجلس میں آئے ہوئے تھے کہ ایک زمیندار رئیس جو ہمارا
دوست تھا اور غیر احمدی تھا ہم سے ملنے کے لئے آگیا۔ حضرت خلیفہ اول سرگودھا کی
طرف کے تھے اور یہاں جتنے بڑے زمیندار ہوتے ہیں وہ لمبی لمبی تہبندیں باندھتے ہیں جو
زمین کے ساتھ لٹکتی چلی جاتی ہیں اور وہ اسے ایک فخر کی چیز سمجھتے ہیں جیسے انگریزوں میں
یہ دیکھا جاتا ہے کہ فلاں کی کریز بڑی صاف ہے ان کے ہاں یہ ہوتا ہے کہ تہبند زمین پر
لٹکے اور وہ جھاڑو دیتا چلا جائے جیسے ملکہ الزبتھ اول کی گاؤن ہوا کرتی تھی۔ اگر ایسا ہو تو
اس کو وہ بڑی عزت کی چیز سمجھتے ہیں۔ اسی طرح وہ اپنار عب جمانے کے لئے مجلس میں
آرہا تھا اور اس کی تہبند زمین پر لٹکی ہوئی تھی۔ ادھر یہ وہابی صاحب بیٹھے ہوئے تھے اور
مسواک انہوں نے ہاتھ میں پکڑی ہوئی تھی انہوں نے مسواک لی اور اس کے پیر پر مار
کر کہنے لگے " یہ جہنم میں جائے گا" کہنے لگے وہ اچھا بھلا مسلمان تھا لیکن چونکہ اور لوگ
بھی بیٹھے ہوئے تھے اور وہ اپنے آپ کو علاقہ کار کیس سمجھتا تھا۔ جب اس نے کہا " جہنم میں
جائے گا تو بڑی گندی گالی دے کر کہنے لگا " تجھے کس نے بتایا ہے کہ میں مسلمان ہوں۔
میں کوئی مسلمان نہیں " گویا جھٹ اس نے چھلانگ مار کر اسلام سے ہی انکار کر دیا۔ تو پیار
اور محبت کے ساتھ ان باتوں کا ازالہ کرو سختی کے ساتھ نہ کرو کیونکہ اگر تم سختی کرو گے
تو پھر اسلام کے ساتھ جو کچھ بھی ان کی وابستگی اس وقت باقی ہے وہ بھی جاتی رہے گی۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ چیزیں اصل نہیں ہیں جڑ تو ہے محبت الہی، جڑ تو ہے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی محبت۔ جب یہ چیزیں قائم ہو جائیں گی تو باقی چیزیں آہستہ آہستہ آپ ہی
آجائیں گی مگر یہ ضرور ہے کہ کم سے کم نیکی ان کی یہ ہے کہ وہ کہیں کہ ہم پر دہ تو نہیں

انوار العلوم جلد 24
531
سال 1954ء کے اہم واقعات
کرتے لیکن اسلام کا حکم یہی ہے کہ پر وہ کیا جائے مثلاً ہم نے یورپ اور امریکہ کی نو مسلم
عورتوں کو یہی تعلیم دینی شروع کی ہے کہ تم اتنا گلا ڈھانک لیا کرو، سر ڈھانک لیا کرو اور
ایک تم ہ تم ہم سے وعدہ کر لو کہ جب کہیں پر دے کا ذکر ہونا دے کا ذکر ہو تو تم یہ کہو کہ حکم تو وہی ہے پر میں
کر نہیں سکتی۔ اس سے کم سے کم تمہاری اولاد میں احساس پیدا ہو گا کہ ہم اور زیادہ
کر لیں۔ یہاں ہمارے انڈو نیشیا کے دوست بیٹھے ہیں یہ وہاں کے وائس پریذیڈنٹ ہیں۔
ان میں پردہ بالکل نہیں اور یہ بات ہمارے لئے بعض دفعہ بڑی عجیب ہو جاتی ہے۔ ہم
سمجھتے ہیں کہ انہوں نے شاید یہ نئی چیز ایجاد کی ہے حالانکہ ان میں نسلاً بعد نسل کبھی پردہ
تھا ہی نہیں۔ کوئی شخص ہمارے مبلغ کا مخالف تھا اس نے کیا کیا ایک تصویر مجھے بھجوادی کہ
آپ کے مبلغ یہ کام کرتے ہیں۔ اس میں ہمارے مبلغ صاحب بیٹھے ہوئے بالکل یوں
معلوم ہوتے تھے جیسے کرشن جی بیٹھے ہیں ارد گرد ساری عورتیں بے پر د پھر رہی تھیں
کوئی ادھر کوئی درخت پر چڑھی ہوئی تھی ، کوئی دریا میں کو دی ہوئی ہے۔ میں اس بات کو
جانتا تھا کہ وہاں تو پردہ ہی نہیں چنانچہ میں نے اس کو لکھا کہ اس کا کیا قصور ہے۔ جب یہ
مبلغ پیدا بھی نہیں ہوا تھا تب سے وہاں کی عورتیں یہ کام کر رہی ہیں اس میں اس مبلغ کا کیا
قصور ہے۔
واقعہ یہ ہے کہ ان میں بالکل یورپ کی طرح رواج ہے اور خواہ ہمارا مبلغ ہو یا کوئی
ہو وہ ہر ایک کے سامنے اسی طرح کرتی ہیں۔ اب بعض عورتیں وہاں ایسی گئی ہیں جو پر دہ
کرتی ہیں مثلاً میری بہو گئی ہے ، حافظ قدرت اللہ کی بیوی گئی ہے یہ دونوں پر دہ کرتی ہیں۔
پیچھے ان کے رئیس المبلغین یہاں آئے تھے اور ان کی بیوی بے پرد تھی۔ انہوں نے
کہا وہاں کوئی پردہ کرتا ہی نہیں لیکن یہاں کی عورتوں کو دیکھ کر اب وہاں برقع شروع ہو
گیا ہے اور چند عورتوں نے پہنا ہے لیکن یہ ان کی مرضی پر ہے ہم ان پر سختی نہیں
کرتے۔ یہاں شاہ صاحب کی بیوی نے برقع بنوا لیا تو کہنے لگی کہ میں برقع پہن کر جاؤں گی
تو سہی پر وہاں مجھے بڑی شرم محسوس ہو گی یعنی جس طرح یہاں کی عورتوں کو بُرقع
اتارنے میں شرم محسوس ہوتی ہے وہاں کی عورتوں کو پہننے میں محسوس ہوتی ہے۔ اس سے

انوار العلوم جلد 24
532
سال 1954ء کے اہم واقعات
بھی تم سمجھ لو کہ تمہارا ان کو سمجھانا کتنا مشکل کام ہے۔
جہاں عورتوں کو میں نے ان کے فرائض کی طرف توجہ دلائی ہے۔ وہاں یہ بھی
ضروری ہے کہ مردوں کو بھی عورتوں کے حقوق کی طرف توجہ دلائی جائے۔ مجھے افسوس
ہے کہ ابھی تک ہماری جماعت عورتوں کے حقوق کے متعلق پوری طرح اسلامی ہدایات
پر کار بند نہیں ہوئی۔ کثرت کے ساتھ یہ شکایتیں پیدا ہوتی ہیں کہ مرد جب دوسری
شادی کر لیتے ہیں تو ان کی پہلی بیوی کے بچے آوارہ پھرتے ہیں وہ ان کی خبر گیری نہیں
کرتے۔ ان کی معیشت کے سامان مہیا نہیں کرتے اور ان عورتوں کے ساتھ بھی کوئی
تعلق نہیں رکھتے۔ آج بھی جو عورتیں ملنے آئیں ان میں ایک لڑکی بھی تھی وہ برقع میں
لپٹی ہوئی آئی اور اس نے بغیر کچھ کہے سسکیاں لے کر رونا شروع کر دیا آخر ملاقات
کرانے والی عورتوں نے یہ دیکھ کر کہ وقت ہو گیا ہے اسے اٹھا لیا مگر پھر اس کی سسکیاں
دیکھ کر کسی کو رحم آیا اور اس نے پھر اسے میرے پاس لا بٹھایا۔ میں نے کہا بیٹا بتاؤ تو سہی
تمہیں کیا تکلیف ہے ؟ اس نے یہی تکلیف بتلائی کہ میرے خاوند نے مجھ سے بچے لے لئے
ہیں وہ ان کے ساتھ بھی کوئی اچھا سلوک نہیں کرتا اور مجھ سے بھی بچے اس نے جدا کر
لئے ہیں اور اب وہ میرے اخراجات وغیرہ کی بالکل پر واہ نہیں کرتا۔ میں نے دیکھا ہے یہ
مرض اچھے اچھے مخلصوں میں بھی پایا جاتا ہے۔ کچھ عرصہ تک بڑا عمدہ سلوک ہوتا ہے
اور اس کے بعد یکدم کسی دن رو آئی تو حالت بدل جاتی ہے بعض دفعہ ایسا قلب ماہیت
دیکھا ہے کہ رات کو اچھے بھلے تعلقات تھے اور دوسرے دن سنا کہ آپس میں لڑائیاں ہو
گئی ہیں۔ پس مردوں پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہے۔ عورتوں کو اس وقت تک ان کے
حقوق سے کچھ ہم نے محروم کر رکھا ہے اور کچھ شریعت نے ان کو بعض باتوں میں مجبور کیا
ہوا ہے اور بہت سی باتیں ایسی ہیں جن میں رسم و رواج نے ان کو مجبور کیا ہوا ہے،
شریعت نے ان کو آزادی دی ہے، حقوق دیئے ہیں رسم و رواج نہیں دیئے غرض وہ
اس قسم کی مظلوم ہستی ہے بلکہ اس مظلوم ہستی کے ساتھ تو رحم کا معاملہ ہونا چاہیے اور
سوائے اس کے کہ ہم اس کے حقوق ادا نہ کریں۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم اسے اپنے پاس

انوار العلوم جلد 24
533
سال 1954ء کے اہم واقعات
سے زائد حقوق دیں مگر ہمارے ہاں یہ طریق ہے جو ابھی تک بعض احمد یوں میں بھی جاری
ہے کہ وہ اس کے حقوق کو تلف کر دیتے ہیں۔ آئندہ کے لئے یہ امر یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ کی
رضا اور خدا تعالیٰ کی محبت وابستہ ہے عورت سے حسن سلوک کے ساتھ اور حسن معیشت
کے ساتھ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ خَيْرُ كُمْ خَيْرُ كُمْ لِأَهْلِهِ ا تم میں
سے خدا کے نزدیک بہتر وہی ہے جس کا اپنی بیوی بچوں سے معاملہ بہتر ہے۔ اسی طرح
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں مولوی عبد الکریم صاحب نے ایک
دفعہ اپنی بیوی سے کوئی سختی کی تو آپ کو الہام ہوا کہ " یہ طریق اچھا نہیں اس سے روک
دیا جائے مسلمانوں کے لیڈر عبد الکریم کو " 2
2۔"
ان کو لیڈر کہہ کر ان کا دل بھی خوش کر دیا اور ان کو عزت کا مقام بھی دے دیا
اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا کہ تمہارا یہ فعل ہمیں پسند نہیں۔
پس یہ چیز ایسی ہے جس کی طرف ہماری جماعت کو خصوصیت کے ساتھ توجہ
کرنی چاہیے۔ خصوصاً یہ جو مسئلہ ہے کہ اگر کبھی اختلاف ہو جائے تو طلاق بھی دینی پڑتی
ہے اور خلع بھی کرانا پڑتا ہے اس کے متعلق تو میں نے دیکھا ہے بعض احمدی ایسے گندے
اخلاق دکھاتے ہیں کہ شرم آ جاتی ہے حالانکہ انہیں شریعت نے خلع کا حق دیا ہے اگر تم
اپنا حق استعمال کرتے ہو اور تمہارے پاس کوئی آتا ہے تو کہتے ہو کیوں مجھے نہیں حق طلاق
کا ؟ تو جب تم اپنا حق طلاق استعمال کرتے ہو تو عورت اگر خلع کا حق استعمال کرتی ہے تو
تمہیں کیا اعتراض ہے۔ میری تو سمجھ میں یہ بات آج تک کبھی آئی نہیں کہ جو عورت اس
طرح راضی نہیں اس کو گھر میں رکھنا تو سانپ پالنے والی بات ہے۔ میں تو کبھی سمجھ نہیں
سکا کہ ایک عورت اگر خلع چاہتی ہے تو مرد کو اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ وہ تو اگر ایک
دفعہ مانگتی ہے تو یہ دو دفعہ دیوے اس کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے پھر جب وہ بے چاری
خلع مانگتی ہے تو وہ اپنا حق آپ چھوڑ دیتی ہے۔ مہر چھوڑ دیتی ہے اور کئی قسم کے حقوق جو
شریعت نے اس کے لئے مقرر کئے ہیں سارے ترک کر دیتی ہے پھر کیا وجہ ہے کہ اس
کے راستہ میں روک پیدا کی جائے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لو ایک عورت

انوار العلوم جلد 24
534
سال 1954ء کے اہم واقعات
نے ایک دفعہ ایسی ہی بات کہہ دی۔ پیچھے اس نے بتایا کہ مجھے سکھایا گیا تھا کہ ایسا کہنا اچھا
ہوتا ہے لیکن بہر حال وہ دھوکا میں آگئی اور اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا
کہ میں آپ کے پاس آنا پسند نہیں کرتی۔ اسی وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم واپس
چلے گئے اور آپ نے فرمایا اس کو مہر وغیرہ اخراجات دے دو اور اس کو رخصت کر دو۔ 3
دیکھو یہ چیز ہے جو اسلام سکھاتا ہے کہ اس کی درخواست کو اور اس کے اس فقرہ کو ہی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خلع سمجھا اور اسے خلع قرار دے دیا۔ پس اگر ایک
عورت خلع مانگتی ہے تو جس طرح تم کو طلاق دینے کا حق ہے عورت کے لئے شریعت نے
خلع رکھا ہے تم کیوں خواہ مخواہ اس پر لڑا کرتے ہو۔ پھر طلاق دیتے ہیں تو مہر کے لئے
ہزاروں بہانے بناتے ہیں کہ میں نے مہر نہیں دینا اگر مہر دینے کی طاقت نہیں تو اس کو
طلاق ہی کیوں دیتے ہو۔ پس مردوں کو عورتوں کے متعلق اپنے رویہ میں اصلاح کرنی
چاہئیے۔ ورنہ یہ دونوں گروہ اسلام کے لئے بشاشت محسوس نہیں کریں گے جو انہیں
محسوس کرنی چاہیے۔
اب میں جماعت کو اشاعت لٹریچر کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔ اس سال کچھ
نئی کتابیں اور لٹریچر شائع ہوا ہے جن میں سے ایک کتاب مسئلہ ختم نبوت پر قاضی محمد نذیر
صاحب پر نسپل جامعہ احمدیہ نے لکھی ہے۔ میں نے اب تو یہ کتاب نہیں دیکھی لیکن جب
انہوں نے یہ مضمون لکھنے کا ارادہ کیا تھا تو وہ اس کے ہیڈنگ بنا کر میرے پاس لائے تھے
اور مجھ سے انہوں نے مشورہ کیا تھا۔ میرا اثر یہی ہے کہ یہ کتاب اچھی اور اس زمانہ کے
لحاظ سے مفید ہو سکتی ہے۔ میں نے ان کو سمجھایا تھا کہ ہمارے ہاں پہلے جو طریق رہا ہے کہ
بعض بے احتیاطیوں کی وجہ سے لوگوں کو خواہ مخواہ ٹھو کر لگی اُس سے آپ کو بچنا چاہئے۔
جب صداقت پہلے بھی آپ لوگ پیش کرتے تھے اور اب بھی پیش کرتے ہیں تو کیوں نہ
ایسے الفاظ میں اس کو پیش کیا جائے جو دوسروں کے لئے تکلیف دہ نہ ہوں یا کم از کم ان کو
پیچھے پھر انے والے نہ ہوں۔
دوسری کتاب حیات بقا پوری ہے اس میں انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے

انوار العلوم جلد 24
535
سال 1954ء کے اہم واقعات
بعض فتاویٰ بھی جمع کئے ہیں۔ نہ معلوم وہ ہیں جن میں وہ بھی اُس وقت بیٹھے ہوئے تھے یا ان
کو پسند تھے کہ انہوں نے لکھ لئے لیکن اس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
بعض خیالات اور آپ کے افکار بعض مسائل کے متعلق نہایت اعلیٰ درجہ کے لکھے گئے
ہیں بلکہ ایک حوالہ تو ایسا ہے جس کی ہم کو تلاش رہی اور پہلے ہم کو نہیں ملا اس میں ہمیں
مل گیا یہ بھی اچھی دلچسپ کتاب ہے۔
اسی طرح مرکز میں کتب کی اشاعت کے لئے دو کمپنیاں بنائی گئی ہیں۔ ایک
غیر اردو کتب کی اشاعت کے لئے اور ایک اردو کتب کی اشاعت کے لئے۔ یا یہ کہہ لو کہ
ایک پاکستانی اور ہندوستانی علاقوں کے لٹریچر کی اشاعت کے لئے اور ایک غیر پاکستانی اور
غیر ہندوستانی لٹریچر کی اشاعت کے لئے۔ جو کمپنی انگریزی اور دوسری غیر زبانوں کا
لٹریچر تیار کرنے کے لئے قائم کی گئی ہے اس کی طرف سے مجھ سے خواہش کی گئی ہے کہ
میں دوستوں کو توجہ دلاؤں کہ اس کے دولاکھ روپے کے حصے ابھی قابلِ فروخت ہیں۔
ہیں بیس روپیہ کا حصہ ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ دس ہزار حصہ ابھی قابلِ فروخت ہے لیکن
ایک وقت میں صرف پانچ روپے دینے پڑتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ دوستوں کو تحریک کی
جائے کہ جن کو توفیق ہو وہ اس میں حصہ لیں تاکہ لٹریچر کی اشاعت زیادہ سے زیادہ کی
جاسکے۔ اس وقت تک ان کی طرف سے ڈچ ترجمہ قرآن اور جرمن ترجمۃ القرآن شائع
ہو چکا ہے اور انگریزی ترجمۃ القرآن کل مجھے ملا ہے۔ یہ ابھی مکمل نہیں ہے۔ انہوں نے
اس کی جلد بندی صرف جلسہ کے لوگوں کو دکھانے کے لئے کر دی ہے ورنہ اس میں ابھی
دیباچہ شامل ہونا ہے۔ پر لیس والوں نے کہا ہے کہ ان دنوں ہمیں کرسمس کا کام ہے ہم
اس وقت نہیں چھاپ سکتے دو تین مہینہ کے بعد چھاپیں گے اس لئے انہوں نے یہ شکل
آپ لوگوں کو دکھانے کے لئے بھیج دی ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ چونکہ کئی لوگ ساری جلدوں میں قرآن شریف نہیں خرید سکتے
اور پڑھ بھی نہیں سکتے اس لئے یہ ترجمہ انشاء اللہ مفید ثابت ہو گا اور انگریزی جاننے والے
ملکوں میں مثلاً انگلینڈ اور امریکہ اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ وغیرہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے

انوار العلوم جلد 24
اس سے اعلیٰ درجہ کی تبلیغ ہو سکے گی۔
536
سال 1954ء کے اہم واقعات
اس کے علاوہ وہ اور بھی لٹریچر شائع کرنا چاہتے ہیں مگر میں نے ان کو روکا ہوا ہے کہ
جب تک سارے حصے فروخت نہیں ہو جاتے میں اس کی اجازت نہیں دے سکتا اگر حصے
بک جائیں تو وہ یہاں پر لیس جاری کر سکتے ہیں۔ پریس انہوں نے خریدا ہوا ہے لیکن اس
کے لگانے کے لئے بھی دس بارہ ہزار روپیہ کا سامان چاہئے اور پندرہ سولہ ہزار روپیہ مکان
نے بھی لینا ہے۔ میں نے انہیں کہا ہے کہ میں قرض نہیں لینے دوں گا۔ حصے بیچو اور روپیہ
لگاؤ۔ اس لئے انہوں نے مجھ سے ہی خواہش کی ہے کہ "جو بولے وہی کنڈا کھولے" آپ
نے کہا ہے قرض نہیں لینا حصے بیچ کر رقم پوری کر لو تو اب حصے بکوائے بہر حال انہوں نے
مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں اس کی تحریک کروں۔
اسی طرح دوسری کمپنی جو اردو لٹریچر کے لئے قائم ہوئی ہے انہوں نے بھی اس
سال بہت سی کتابیں شائع کی ہیں۔ ایک تو "نبیوں کا سردار " رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی زندگی کے حالات ہیں دراصل میری کتاب " دیباچہ تفسیر القرآن انگریزی "میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جو لائف تھی اُس کا یہ اردو ترجمہ ہے اور اس کا نام انہوں
نے نبیوں کا سردار “ رکھا ہے یہ 320 صفحہ کی کتاب ہے۔
" الشركة الاسلامیہ " والے کہتے ہیں کہ لگے ہاتھوں ہمارا بھی ذکر کر دیا جائے۔
80 ہزار کے حصے ہمارے بھی قابلِ فروخت ہیں جو دوست لے سکیں انہیں لینے کی
کوشش کرنی چاہئے۔ یہ ثواب کا ثواب ہے اور خدا تعالیٰ چاہے اور نفع آجائے تو اس طرح
بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔
اسی طرح "الشركة الاسلامیہ" نے اس سال "اسلامی اصول کی فلاسفی"،
"سیر روحانی" "مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ" "رسالہ حج" اور "رسالہ
معیار شناخت انبیاء" یہ چھ کتابیں شائع کی ہیں۔ " اسلامی اصول کی فلاسفی" مدت سے
نہیں مل رہی تھی یہ خوشی کی بات ہے کہ یہ کتاب بڑی مبارک ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل
سے اس کالوگوں کے دلوں پر بڑا اچھا اثر ہوتا ہے۔

انوار العلوم جلد 24
"
537
سال 1954ء کے اہم واقعات
سیر روحانی" میری تقریروں کا مجموعہ ہے۔ ایک حصہ اس کا پہلے شائع ہوا تھا
جس میں میری پہلی تقریر تھی۔ اب تک گیارہ عنوانات پر تقریریں ہو چکی ہیں بہر حال
جو پہلی تقریر تھی وہ تو شائع ہو گئی تھی لیکن اب میں نے فیصلہ کیا کہ الگ الگ تقریریں
شائع کرنا ٹھیک نہیں۔ تین جلدوں میں سب مضمون شائع کر دیا جائے سو اس جلد میں
میری پہلی تقریر کو شامل کر کے جو الگ شائع ہو چکی تھی دو سال کی تقریریں مزید برآں
شامل کر دی گئی ہیں اور اب یہ جلد 327 صفحہ کی ہو گئی ہے۔ اگلے سال انشاء اللہ اس کی
دوسری جلد شائع کر دی جائے گی۔ مصالحہ سب موجود ہے پھر جب یہ تقریریں ختم ہو
جائیں گی تو تیسری جلد شائع ہو جائے گی۔
"مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ " وہ بیان ہے جو انکوائری کمیشن
کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور ان کے کہنے پر سوالات کا جواب لکھا گیا تھا مگر عجیب بات ہے
غلط فہمیاں ہوتی ہیں تو اس طرح ہوتی ہیں ہائیکورٹ نے جن سوالوں کا جواب مانگا تھا جب
وہ ریویو میں چھپا تو گورنمنٹ کی طرف سے ان کو نوٹس آیا کہ تم نے ایسا مضمون چھاپ دیا
ہے جس سے بڑے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں آئندہ اس سے احتیاط کرو۔ حالانکہ یہ نوٹس
ہائیکورٹ کو جانا چاہئے تھا یا پھر فیڈرل کورٹ کو یہ نوٹس جانا چاہئے تھا جس میں آجکل وہ حج
صاحب چیف حج ہیں جو انکوائری کمیشن کے بھی صدر تھے۔ یہ کس طرح ہو سکتا تھا کہ
عدالت سوال کرتی اور ہماری جماعت جواب نہ دیتی۔
پس یہ کتابیں ہیں جن کی طرف میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں۔ ان کے علاوہ
کچھ کتابیں سید محمد سعید صاحب سلیم نے شائع کی ہیں۔ ان میں سے بھی بعض ایسی ہیں جو
اصل میں سلسلہ کی طرف سے لکھوائی گئی ہیں۔ بہر حال وہ کتابیں یہ ہیں۔
66
قادیانی مسئلہ کا جواب مودودی صاحب کے بیان پر صدر انجمن احمدیہ کا تبصرہ
یہ بھی ہائیکورٹ کے کہنے پر لکھا گیا) "محاسن کلام محمود " اور "مسلمان عورت کی بلند شان "۔
وہ کہتے ہیں کہ ان کے متعلق بھی دوستوں کو تحریک کی جائے۔ یہ جو "محاسن کلام محمود "
کتاب ہے اس پر مجھے اس لئے خوشی ہے کہ ہماری جماعت کے ایک نوجوان ادیب نے

انوار العلوم جلد 24
538
سال 1954ء کے اہم واقعات
اسے لکھا ہے لوگوں میں عادت ہوتی ہے کہ جب وہ ذرا آگے بڑھنا شروع کرتے ہیں تو
ان کو خیال ہوتا ہے کہ کوئی ایسی بات نہ کہیں جس سے اس حلقہ میں ہماری بدنامی ہو جائے
مگر اس نوجوان کی ہمت ہے کہ اس نے شاعری کا شوق رکھتے ہوئے یہ کتاب لکھ دی اور وہ
نہیں ڈرا کہ دوسرے شاعر جن کی مجلسوں میں میں جاتا ہوں وہ مجھے کیا کہیں گے۔ یوں
میرے دل میں خود خیال آیا کرتا تھا کہ میرے اکثر شعر در حقیقت کسی آیت کا ترجمہ
ہوتے ہیں یا کسی حدیث کا ترجمہ ہوتے ہیں یا کسی فلسفیانہ اعتراض کا جواب ہوتے ہیں لیکن
لوگ عام طور پر اگر صرف وزن میں ترنم پایا جاتا ہے اور موسیقی پائی جاتی ہے تو سن کر
ہاہا کر لیتے ہیں۔ مجھے کئی دفعہ خیال آتا تھا کہ لوگ سمجھنے کی طرف کم توجہ کرتے ہیں۔ اگر کوئی
شخص اس طرف توجہ کرے تو شاید یہ زیادہ مفید ہو سکے۔ چنانچہ اس نوجوان نے یہ پہلی
کوشش کی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ آئندہ اور کوشش کرنے والے کوشش کریں گے یا
انہی کو توفیق مل جائے گی اور یا پھر اور لوگ پیدا ہو جائیں گے۔
در حقیقت اگر دیکھا جائے تو میرے اشعار میں سے ایک کافی حصہ بلکہ میں سمجھتا
ہوں ایک چوتھائی یا ایک ثلث حصہ ایسا نکلے گا جو در حقیقت قرآن شریف کی آیتوں کی تفسیر
ہے یا حدیثوں کی تفسیر ہے لیکن ان میں بھی لفظ پھر مختصر ہی استعمال ہوئے ہیں ورنہ شعر
نہیں بنتا۔ شعر کے چند لفظوں میں ایک بڑے مضمون کو بیان کرنا آسان نہیں ہوتا۔ یا
اسی طرح کئی تصوف کی باتیں ہیں جن کو ایک چھوٹے سے نکتہ میں حل کیا گیا ہے مثلاً اس
نوجوان نے بھی ایک شعر اس میں درج کیا ہے اور اس کو اس شکل میں پیش کیا ہے کہ
دیکھو یہ بڑا ادبی ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ تصوف کا یہ ایک پر انا سوال ہے کہ خلق عالم
کس طرح ہوا۔ اس سوال کا جواب اس شعر میں دیا گیا ہے جو در حقیقت ایک فلسفیانہ
بات کا جواب ہے کہ اصل میں ہمارے نزدیک خلق عالم کا ذریعہ یہ ہے اگر اس کو کوئی
زیادہ غور کے ساتھ دیکھے تو اسے پتہ لگ سکتا ہے بے شک انسان جب محبت کی دھن میں
ہوتا ہے تو اس میں کئی خیالات عام جذباتی بھی آجاتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی خیالات
ہوتے ہیں جن میں فلسفہ یا حکمت بیان کرنے کی کوشش ہوتی ہے۔

انوار العلوم جلد 24
539
سال 1954ء کے اہم واقعات
میں نے عورتوں کے حصہ کی مسجد کے متعلق ابھی توجہ دلائی تھی کہ اس مسجد کے
لئے اب تک رقم جمع نہیں ہوئی لیکن مردوں کے ذمہ جو مسجد لگائی گئی ہے یا بہت سی مساجد
لگائی گئی ہیں ان کی حالت اس سے بھی بدتر ہے۔ عورتوں کی مسجد کے لئے زمین خریدی جا
چکی ہے اور اس پر جو مسجد بنی ہے اس کی بھی قریباً ایک تہائی رقم جمع ہے لیکن مرد
بیچارے ایسے کم ہمت ثابت ہوئے ہیں کہ ان کی طرف سے ابھی زمین کی قیمت بھی ادا
نہیں ہوئی حالانکہ میں نے اس کے لئے نہایت آسان راہیں بتائی تھیں لیکن تعجب ہے کہ
ان پر عمل نہیں ہوا۔ ان آسان راہوں کے متعلق ہمارا یہ اندازہ تھا کہ اسی ہزار سے ایک
لاکھ روپیہ تک سالانہ جمع ہو سکتا ہے لیکن مجھے رپورٹ یہ کی گئی ہے کہ گل چودہ ہزار روپیہ
سال میں چندہ آیا ہے۔
میں نے بتایا تھا کہ جس کی مثلاً شادی ہو وہ اس خوشی میں کچھ نہ کچھ رقم مسجد فنڈ
میں بھی دے دیا کرے۔ ہماری جماعت دو تین لاکھ کی ہے اور ہزار دو ہزار کی شادی ہوتی
رہتی ہے پس وہ جو سو ، دوسو، پانچ سو ، ہزار ، دو ہزار ، پانچ ہزار روپیہ شادی پر خرچ کرتا ہے
اگر پانچ دس میں پچاس روپیہ تک مساجد کے لئے بھی اُس وقت دے دے تو کونسی بات
ہے۔ فرض کرو اگر ہزار شادی ہو اور پانچ روپیہ اوسط لگالو کسی نے ایک روپیہ دیا کسی نے
دو دیئے کسی نے ہیں یا پچاس بھی دیئے لیکن اوسط پانچ روپے رکھو تو پانچ ہزار تو شادیوں کا
آجاتا ہے۔ اسی طرح میں نے کہا تھا کہ جب بچے پیدا ہوتے ہیں تو تم تھوڑا بہت تو خرچ
کرتے ہو۔ اگر مسجد کے لئے کچھ دے دیا کرو تو یہ بھی خدا تعالیٰ کے حضور تمہاری اولاد
کے لئے برکت کا موجب ہو جائے گا۔ فرض کرو اگر ہمارے ہاں سال میں دو ہزار یا تین
ہزار بچہ پیدا ہوتا ہے اور دو روپے اوسط آتی ہے تو پانچ ہزار یہ بھی ہو جاتا ہے گویا دس
ہزار تو صرف شادیوں اور بچوں سے ہو جاتا ہے۔ پھر میں نے یہ کہا تھا کہ جس کسی شخص کی ترقی ہو وہ پہلے مہینہ کی ترقی دے
دیا کرے۔ ہماری جماعت میں خدا تعالیٰ کے فضل سے دو تین ہزار ملازم ہیں اور ان کی
اوسط تنخواہ میرے نزدیک تین چار سو روپیہ ہوتی ہے اور ہر سال انہیں ترقی ملتی ہے

آج 10 میں سے 10 باقی