مردوں کی ذمہ داریاں

انوارالعلوم (جلد 24), حصہ 2

انوار العلوم جلد 24
540
سال 1954ء کے اہم واقعات
اگر ان میں سے آدھوں کی ترقی بھی فرض کر لی جائے کیونکہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں
جیسے فوجی ملازم ہیں کہ ان کی سالانہ ترقی نہیں ہوتی کچھ وقفے کے بعد ہوتی ہے بہر حال
اگر ہزار آدمی بھی سمجھ لیا جائے تو بارہ چودہ پندرہ یا بیس روپیہ ان کی ترقی کی اوسط نکل
آئے گی۔ اگر پندرہ روپیہ بھی ترقی کی اوسط رکھی جائے تو پندرہ ہزار تو یہ آجاتا ہے۔
پچیس ہزار ہو گئے۔ پھر میں نے یہ کہا تھا کہ ڈاکٹر اور وکیل (بلکہ خود ڈاکٹروں اور وکیلوں
کے مشورہ سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔ اپنی سابق آمد کا تعین کر کے ہر سال اس میں جو
زیادتی ہو اس زیادتی کا دسواں حصہ مسجد فنڈ میں دیا کریں۔ اسی طرح بجٹ کے سال کے
پہلے مہینہ یعنی ماہ مئی کی آمد کا پانچ فیصدی ہر سال ادا کیا کریں یہ بھی کوئی ایسا بوجھ نہیں جو
لوگوں کے لئے مشکل ہو۔ میرے نزدیک کئی ہزار کی رقم اس طرح نکل سکتی ہے۔ اسی
طرح ایک یہ تجویز تھی کہ جو چھوٹے تاجر ہیں وہ ہر ہفتہ کے پہلے دن کے پہلے سودے کا
منافع مسجد فنڈ میں دے دیا کریں اور جو بڑے تاجر ہیں وہ ہر مہینہ کی پہلی تاریخ کے پہلے
سودے کا منافع دے دیا کریں۔
پھر زمینداروں کے متعلق یہ تھا کہ جو دس ایکڑ سے کم زمین کے مالک ہیں وہ
ایک آنہ فی ایکڑ کے حساب سے اور جو دس ایکڑ سے زیادہ زمین کے مالک ہیں۔ خواہ بارانی
ہو یا نہری۔ وہ دو آنے فی ایکڑ کے حساب سے دے دیا کریں۔ یہ بھی کوئی ایسا چندہ نہیں
ہے جو کسی زمیندار پر دو بھر ہو مثلاً اگر دو آنے مقرر ہیں اور 25 ایکڑ یعنی ایک مربع اسکے
پاس ہے تو مربع والے کے لئے تین روپے مسجد کے لئے چندہ دینا کوئی بڑی بات نہیں۔
پھر پیشہ وروں کے لئے یہ قاعدہ تھا کہ وہ ہر مہینہ کی پہلی تاریخ کو یا مہینہ کا کوئی
اور دن مقرر کر کے اس دن جو انہیں مزدوری مل جائے اس کا دسواں حصہ مسجد فنڈ میں
دے دیا کریں۔
بہر حال یہ سارے کے سارے ذرائع آمدن ایسے تھے جو کسی پر بوجھ نہیں بنتے
تھے اور آمدن اسی ہزار یا لاکھ کے قریب بنتی ہے لیکن ہوتی چودہ ہزار ہے اور اس
چودہ ہزار میں سے دو تین ہزار ایسے بھی نکلیں گے جنہوں نے اپنے اخلاص میں

انوار العلوم جلد 24
541
سال 1954ء کے اہم واقعات
اپنی طاقت سے بہت زیادہ دے دیا ہے اصل چندہ جو قاعدہ کے مطابق دیکھا جائے گا وہ
دس گیارہ ہزار نکلے گا یعنی متوقع آمد کا دسواں حصہ ۔ گویا یہ چندہ ایسا ہے جو جماعت میں
سے 1/10 حصہ نے ادا کیا ہے 10 / 9 نے ادا نہیں کیا۔ نتیجہ یہ ہوا ہے کہ ابھی ہمیں امریکہ
سے مشن ہاؤس والوں نے لکھا کہ ہمارے مشن ہاؤس کے ساتھ ایک زمین ہے جس میں
اچھے پیمانہ پر مسجد بنائی جاسکتی ہے یہ زمین اگر اس وقت لے لی جائے تو سات ہزار ڈالر میں
حاصل ہو سکتی ہے۔ کیونکہ مالک کو ضرورت ہے اور وہ سستا د۔ استا دینے کو تیار ہے لیکن ہم نے
مجبوراً اُن کو یہی لکھا کہ ہمارے پاس تو روپیہ ہی نہیں ہم کہاں سے دیں۔ اب اس کے نتیجہ
میں یا تو سابق جگہ میں بہت چھوٹا سا کمرہ مسجد کا بنے گا یا پھر ہمیں کوئی نئی زمین مسجد کے
لئے خریدنی پڑے گی اور نئی جگہ پر انتظام کرنا پڑے گا۔
اب میں اس سال کا وہ واقعہ بیان کرتا ہوں جس کی وجہ سے میری صحت پر بھی
اثر پڑا ہے اور جس کی وجہ سے جماعت کے اندر بھی ایک گھبراہٹ اور تشویش پیدا ہوئی
اور انہوں نے کہا کہ حفاظت کے انتظام کے لئے خاص چندہ مقرر کیا جائے تاکہ ساری
جماعتیں اس میں شریک ہو سکیں۔ یہ چندہ بھی جیسا کہ عام چندے کی رقم یا وصیت کی رقوم
آتی ہیں اور جیسا کہ سمجھا گیا تھا کہ آمدن ہو گی اس طرح اس کی وصولی نہیں ہو رہی بلکہ
ہمارا جو اندازہ تھا اُس کا قریباً تیسر آیا چوتھا حصہ وصول ہو رہا ہے۔ یوں تو جماعت میں سے
بعض کہنے والے ایسے موقعوں پر کہہ دیتے ہیں کہ ان کو ملامت ہے ان کو ملامت ہے
لیکن سوال یہ ہے کہ جب تک سارے لوگ اپنے فرض کو ادانہ کریں محض دوسروں کو
ملامت کرنے سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔ ربوہ والوں کو تو رات دن کچھ نہ کچھ کام ایسے
موقعوں پر کرنا ہی پڑتا ہے وہ پہرے بھی دیتے ہیں اور پھر وہ دوسرے بھی کئی کام کرتے
ہیں۔ باہر کی جماعتوں نے تو اس کو صرف اپنے چندہ سے ہی پورا کرنا ہوتا ہے۔ اور پھر ربوہ
والے بھی اسی طرح چندہ دیتے ہیں۔ لیکن اگر جماعت کے اندر یہ ہو کہ ریزولیوشن تو یہ
ہوں کہ مر جائیں گے اور یوں کر دیں گے لیکن عملاً آکر کمزوری دکھائیں تو یہ دشمن کے لئے
ہنسی کا موجب بن جاتا ہے۔ یہ واقعہ جس طرح ہوا میں اسے آج دوستوں کے سامنے

انوار العلوم جلد 24
542
سال 1954ء کے اہم واقعات
بیان کرتا ہوں کیونکہ اس حملہ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آپ لوگ میرے سامنے آئے ہیں۔
دشمن نے تو اپنی طرف سے ختم کر دیا تھا لیکن کہتے ہیں "جس کو خدار کھے اس کو کون چکھے "۔
مارچ 1954ء کی دس تاریخ کا واقعہ ہے کہ میں عصر کی نماز پڑھنے کے لئے گیا
نماز پڑھ کے جس وقت میں باہر نکلنے لگا اور دروازہ کے پاس پہنچا یہ میں نہیں کہہ سکتا کہ
میرا ایک پیر باہر آگیا تھا یا نہیں آیا تھا مگر بہر حال میں دروازہ کی دہلیز کے پاس کھڑا تھا کہ
پیچھے سے کسی شخص نے مجھ پر مجھ پر حملہ کیا۔ وہ حملہ اس شدت سے تھا اور ایسا اچانک تھا اور پھر
چونکہ وہ حملہ سر کے پاس کیا گیا تھا یکدم میرے حواس پر اس کا اثر پڑا اور مجھے یہ نہیں
محسوس ہوا کہ کیا ہوا ہے۔ مجھے یہ معلوم ہوا کہ جیسے کوئی بڑا پتھر یا دیوار آگری ہے اور اس
پتھر یا دیوار کی وجہ سے میرے حواس مختل سے ہو گئے ہیں۔ اُس وقت میں اپنے ذہن میں
یہ نہیں سمجھتا تھا کہ زلزلہ آگیا ہے یا کیا ہوا ہے بس مجھے یہ سمجھ آتی تھی کہ کوئی بڑی سل
میری گردن پر آکے پڑی ہے لیکن ایک جس شعوری ہوتی ہے اور ایک غیر شعوری ہوتی
ہے۔ غیر شعوری جس کے ماتحت میں نے اُس جگہ پر اپنا ہاتھ رکھ دیا جس جگہ پر چوٹ تھی
پھر مجھے اتنا یاد ہے کہ مجھے یہ دھند لکا سا معلوم ہوا کہ میں گر رہا ہوں اور مجھے کوئی شخص
سہارا دے رہا ہے۔ چنانچہ جو پہرہ دار تھا اس نے مجھے گرتے ہوئے دیکھ کر یہ میں نہیں کہہ
سکتا کہ اُس کو پتہ لگ گیا تھا کہ کسی نے حملہ کیا ہے یا اُس کو بھی نہیں پتہ تھا۔ بہر حال اُس
نے یہ دیکھ کر کہ یہ گر رہے ہیں وہ میرے سامنے آکر کھڑا ہو گیا اور اس نے اپنا سینہ لگا
کے ہاتھ سے مجھے سنبھال لیا۔ اُس وقت مجھے یہ یاد ہے کہ مجھے یوں معلوم ہوا جیسے اُس کے
کان پر کوئی زخم ہے اور میں یہ سمجھنے لگا کہ شاید وہی پتھر یا سل جو گری ہے وہ اس کو بھی
لگی ہے اور اس کی وجہ سے اسے یہاں زخم آیا ہے۔ اس اثر کے بعد اس نے مجھے سہارا
دے کر باہر کھینچایا میں دھکے میں باہر آگیا بہر حال مجھے یہ معلوم ہوتا تھا کہ جو پتھر گرا ہے
اُس کے دھکے کی رو میں میں نکل کے باہر آگیا ہوں۔ مسجد کے آگے جو دو تین سیڑھیاں
بنی ہوئی ہیں اُن کے اوپر دھکے کے زور میں یا اس کے کھینچنے سے (شاید اس نے مجھے بچانا
چاہا میرا ایک پیر دیوار کے پرے چلا گیا اور ایک ادھر رہ گیا۔ وہ حالت ایسی تھی کہ

انوار العلوم جلد 24
543
سال 1954ء کے اہم واقعات
اگر اُس وقت وہ شخص دوبارہ حملہ کرتا تو میں وہاں سے ہل بھی نہیں سکتا تھا کیونکہ اس
دھتے میں ایک دیوار میری لاتوں کے درمیان تھی اور ایک ٹانگ نیچے اتری ہوئی تھی اور
ایک ٹانگ سیڑھیوں کے اوپر تھی۔ خیر اتنے میں کچھ لوگ اندر سے باہر نکل آئے اور
انہوں نے کھینچ کر مجھے باہر کیا مگر میں ابھی تک اس احساس کے نیچے تھا کہ شاید کوئی پتھر
گرا ہے یا دیوار گری ہے یا خبر نہیں کیا ہوا ہے مگر یہ مجھے محسوس ہوتا تھا کہ ہاتھ میں نے
چوٹ کی جگہ پر رکھا ہوا ہے یہ مجھے نہیں پتہ لگتا تھا کہ میں نے ہاتھ کیوں رکھا ہوا ہے۔
اتنے میں اندر سے دوسرے دروازے میں سے کچھ نمازی نکل کے باہر آگئے اور وہ
میرے سامنے کھڑے ہو گئے۔ ابھی تک کوئی چیز مجھے پوری نظر نہیں آتی تھی ان کے
چہرے بھی دھند لکے سے نظر آرہے تھے بہر حال مولوی ابوالعطاء صاحب مجھے نظر آئے
تو میں نے کہا مولوی صاحب ہوا کیا ؟ یعنی میں ابھی یہ سمجھ ہی نہیں رہا تھا کہ مجھ پر حملہ ہوا ہے
بلکہ میں یہ سمجھتا تھا کہ کوئی پتھر گرا ہے یا زلزلہ آگیا ہے یا معلوم نہیں کیا بات ہوئی ہے
اور میں یہ پوچھ رہا ہوں کہ کیا ہوا ہے یہ دیوار اتفاقا گر گئی ہے یا زلزلہ آیا ہے یا کیا ہوا ہے۔
اس پر انہوں نے اور بعض دوسرے ساتھیوں نے کہا کہ آپ پر کسی شخص نے حملہ کیا
ہے۔ میں نے کہا اچھا مجھ پر حملہ کیا گیا ہے ؟ اُس وقت مجھے یہ احساس ہوا کہ شاید میں نے
اپنا ہاتھ زخم پر رکھا ہوا ہے چنانچہ میں نے جب ہاتھ دیکھا تو سارا ہاتھ خون سے بھرا ہوا
تھا۔ میں نے کہا اوہو! اس میں سے تو خون نکل رہا ہے۔ انہوں نے کہا اپنے کپڑوں کو
دیکھئے میں نے کپڑے دیکھے تو کوٹ اور صدری اور نیچے گرتا اور پاجامہ یہ سارے کے
سارے خون سے بھرے ہوئے تھے اور زمین پر بھی اچھا خاصا تالاب بنا ہوا تھا جیسے خون
بہا ہوتا ہے ۔ جب مجھ پہ حقیقت کھلی تو میں نے کہا مجھے سہارا دے کر گھر پہنچاؤ چنانچہ وہ
سہارا دے کر مجھے گھر لے آئے۔ میں نے کہا ڈاکٹر کی طرف آدمی بھیجو تا کہ وہ آئیں اور
ٹانکہ وغیرہ لگائیں خون بہتا چلا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کی طرف آدمی دوڑ گیا ہے
بہر حال میں وہاں آکے بیٹھا رہا تھوڑی دیر میں ڈاکٹر پہنچ گئے۔ جن میں منور احمد میر الڑکا
بھی تھا۔ قدرتی طور پر اپنی مذہبی محبت بھی ہوتی ہے اور پھر وہ میرا بیٹا بھی تھا بہر حال

انوار العلوم جلد 24
544
سال 1954ء کے اہم واقعات
وہ گھبرائے ہوئے مگر انہوں نے اتنی احتیاط کی کہ اوزاروں کو اچھی طرح سٹر لائز کر کے
یعنی جراثیم کو پوری طرح مار کر کام شروع کیا لیکن میرے احساس کی خاطر اندر سے
زخم کی صفائی نہیں کی اور باہر سے ٹانکے لگا دیئے اتفاقاً کسی کو گھر میں خیال آیا اور اس نے
لاہور میں میرے لڑکے مرزا ناصر احمد کو فون کر دیا کہ اس طرح حملہ ہوا ہے۔ مرزا ناصر
احمد نے مرزا مظفر احمد کو بتایا جو میر ا داماد بھی ہے اور بھتیجا بھی ہے۔ انہوں نے اپنے
طور پر (ہم نے تو نہیں کہا تھا اور نہ ہمیں خیال تھا۔) ایک ڈاکٹر کو کہا کہ تم وہاں چلو اور
چل کر دیکھو۔ ڈاکٹر امیر الدین صاحب جو لاہور کے سر جن ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیکل
کالج کے یونیورسٹی کے امتحانات ہو رہے ہیں اور کل میں نے لڑکوں کا امتحان لینا ہے اس
لئے میں نہیں جا سکتا۔ پھر انہوں نے ڈاکٹر ریاض قدیر صاحب سے کہا اور وہ ان کو لے کر
آگئے۔ ان کے ساتھ بعض دوسرے ڈاکٹر بھی آگئے مثلاً ڈاکٹر مسعود صاحب پہنچ
گئے ، ڈاکٹر محمود اختر صاحب جو قاضی فیملی میں سے ہیں (مسعود احمد صاحب بھی قاضی
فیملی میں سے ہی ہیں) وہ بھی پہنچ گئے۔ یہ میو ہسپتال میں کلوروفارم دینے پر افسر مقرر ہیں۔
ڈاکٹر یعقوب صاحب غالباً ان سے پہلے آچکے تھے اور وہ گر بھی گئے تھے شیخ بشیر احمد صاحب
ڈاکٹر صاحب اور چودھری اسد اللہ خاں صاحب لاہور سے آرہے تھے۔ گھبراہٹ میں
انہوں نے شاید موٹر تیز چلوا دیا تو موٹر گر گیا جس کی وجہ سے یہ سارے زخمی ہوئے اور
قریباً ہر ایک کی ہڈیوں کو ضرب پہنچی۔ کسی کی کہنی کی ہڈی ٹوٹی اور کسی کی سینے کی ہڈی
ٹوٹ گئی۔ بہر حال ڈاکٹروں نے زخم کو دیکھا اور انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک تو اس کا
پھر آپریشن کرنا پڑے گا۔ میں نے کہا مجھے اتنی کوفت ہو چکی ہے اور اب رات کے ایک
بجے کا وقت قریب آگیا ہے اگر آپ صبح تک انتظار کر سکیں تو کیا حرج ہے۔ وہ گئے کہ اپنا
مشورہ کر کے بتاتے ہیں۔ تھوڑی دیر کے بعد ڈاکٹر مسعود صاحب میرے پاس آئے اور
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ریاض قدیر صاحب کہتے ہیں کہ گردن پر ورم ہے جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ اندر خون جاری ہے اور کوئی رگ پھٹی ہوئی ہے اسلئے صبح تک انتظار کرنا
خطر ناک ہے اگر اور انتظار کیا گیا تو خون میں زہر پیدا ہو جائے گا۔ اور انہیں اصرار ہے کہ

انوار العلوم جلد 24
545
سال 1954ء کے اہم واقعات
آپریشن ابھی ہونا چاہئے۔ چاہے رات کے وقت تکلیف بھی ہو گی لیکن آپریشن ضرور
کرنا پڑے گا چنانچہ میں اس پر راضی ہو گیا۔ کہنے لگے بے ہوش کیا جائے؟ میں نے کہا
مجھے بے ہوش نہ کریں یونہی آپریشن کرو خدا تعالیٰ توفیق دے دے گا اور میں اس کو
برداشت کروں گا۔ چنانچہ ڈاکٹر ریاض قدیر صاحب آئے اور خواب آور ٹیکا لگوا دیا۔ پھر
ایک گھنٹہ بارہ منٹ تک انہوں نے آپریشن کیا ، صفائی کی اور خون کے لوتھڑے نکالے
انہوں نے بعد میں بتایا کہ حملہ سے ایک بڑا عصبہ کٹ گیا ہے۔ دو درمیانی سائز کی خون کی
رگیں کٹ گئی ہیں اور سوا دو انچ گہرا اور سوا دو انچ لمبا حصہ عضلات کا کٹ گیا ہے بہر حال
کوئی ایک گھنٹہ بارہ منٹ کام کرنے کے بعد وہ فارغ ہوئے اور صبح چلے گئے۔ دوسرے دن
گردن و غیرہ کی درد کی تکلیف رہی۔ اور چونکہ میں گردن کو ہلا نہیں سکتا تھا اس لئے ایک
تکیہ ایسا بنا دیا گیا جس کے بیچ میں شگاف کر دیا گیا تا کہ زخم کی جگہ تکیہ پر نہ لگے بہر حال
آجکل حفظان صحت کے جو قوانین مقرر ہیں ان کے لحاظ سے ایک عرصہ مقررہ کے اندر
اللہ تعالی نے آرام دے دیا۔ پورا آرام تو کوئی بائیس تیس دن میں آیا لیکن زخم کے ٹانکے
شاید آٹھویں یا دسویں دن کھول دیئے گئے۔
خون کے متعلق بھی دوستوں نے بتایا کہ جہاں تک آپ آئے ہیں وہاں تمام جگہ
پر جیسے خون کے چھپڑ بنے ہوئے ہوتے ہیں اسی طرح اچھے خاصے چھپڑ بنے ہوئے تھے۔
وہ لباس جس پر خون لگا ہوا ہے ہم نے اب تک رکھا ہوا ہے۔ وہ بھی خدا تعالیٰ
کے نشانوں کی صداقت کا ایک ثبوت ہے۔ حکومت کی طرف سے ان دنوں بڑی ہمد ردی
کا اظہار ہوا۔ خود گورنر صاحب کی طرف سے بھی ہمدردی کی گئی، وزیر اعظم صاحب کی
طرف سے ایک دفعہ دوسرے نے اور پھر انہوں نے خود بھی فون کر کے بات کی۔ اسی
طرح کمشنر صاحب بھی آئے ، ڈی آئی جی بھی آئے، ڈپٹی کمشنر بھی آئے، سپر نٹنڈنٹ
پولیس بھی آئے لیکن حکومت ضلع کی مصلحت یہی معلوم ہوتی تھی کہ اس معاملہ کو رفع دفع
کر دیا جائے چنانچہ ایک موقع پر ایک بالا افسر نے اس خیال کا اظہار بھی کیا۔ ایسے
مقدمات میں پولیس کی طرف سے عموماً عدالت میں کپڑے بھی پیش کئے جاتے ہیں وہ بھی

انوار العلوم جلد 24
546
سال 1954ء کے اہم واقعات
ایک شہادت ہوتے ہیں کہ دیکھو یہ خون سے لتھڑے ہوئے ہیں اور ان سے پتہ لگ جاتا ہے کہ
زخم کس حد تک تھا مگر ہم سے پولیس نے پہلے خود کپڑے مانگے لیکن جب پیشی کا وقت آیا
تو باوجود ان کو کہلا کے بھیجنے کے کہ کپڑے منگوالیں اُنہوں نے نہیں منگوائے (گو انہوں
نے اب یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ کپڑے اُس وقت پیش ہوتے ہیں جب ان کے اندر سے
زخم لگے۔ میں تو قانون دان نہیں مگر سوال یہ ہے کہ اگر یہ ہے تو پہلے ان کا آدمی کپڑے
مانگنے کیوں آیا تھا) اس طرح وہ چادر جس میں کہا جاتا ہے کہ ملزم چاقو چھپا کر بیٹھا تھا وہ
بھی پولیس نے پیش نہیں کی۔ یہ قانون ہے ( شاید بعض لوگ نہیں جانتے ہوں گے) کہ
ایسے فوجداری مقدمات میں گورنمنٹ مدعی ہوتی ہے خود مضروب کا کوئی حق نہیں
ہوا کرتا کہ وہ بیچ میں بولے یا بلوا سکے۔ بہر حال وہ چادر بھی نہیں پیش کی گئی جس کی وجہ
سے مجسٹریٹ نے احمدی گواہوں پر شبہ کا اظہار کیا اور لکھا کہ اگر کوئی چادر تھی تو وہ پیش
کیوں نہیں کی گئی حالانکہ چادر پیش کرنانہ کرنا پولیس کا کام تھا ہمارے اختیار میں یہ بات نہ
تھی۔
اس دوران میں ڈاکٹر کئی دفعہ آتے رہے۔ انہی دنوں اس حملہ کے اثر سے یہ بھی
ہوا کہ مجھے عارضی طور پر ذیا بیطیس کی شکایت ہو گئی۔ ڈاکٹر پیشاب ٹیسٹ کرتے رہتے
تھے تاکہ کوئی خرابی ہو تو پتہ لگ جائے ایک دن جو پیشاب ٹیسٹ کرایا تو معلوم ہوا کہ اس
کے اندر شکر آتی ہے۔ مگر ڈاکٹروں نے کہا ابھی آٹھ دس دن تک آپ نہ گھبر ائیں۔ اگر تو
یہ تکلیف زخم کی وجہ سے ہوئی ہے اور ایسا ہو جاتا ہے تو آٹھ دس دن کے بعد ہٹ جائے گی
اور اگر زخم کی وجہ سے نہ ہوئی تو ہم علاج کا فکر کریں گے اتنی دیر تک علاج کے فکر کی
ضرورت نہیں۔ چنانچہ اس بارہ دن کے بعد یہ تکلیف خدا تعالیٰ کے فضل سے ہٹ گئی اور
پتہ لگ گیا کہ یہ صرف زخم کی شدت کی وجہ سے تھی خود اصل بیماری نہیں تھی۔ اس کے
بعد انہوں نے مجھے کہا کہ یہ زخم کی تکلیف آپ کو چھ مہینے تک چلے گی پہلے تین مہینوں
میں تو آپ کو زخم کا آرام معلوم ہونا شروع ہو گا لیکن تین مہینے کے بعد یہ تکلیف بڑھنی
شروع ہو جائے گی اور وہ نرو(NERVE) جو کٹ گیا ہے وہ اور کسی جگہ پر اپنی جگہ بنائے گا

انوار العلوم جلد 24
547
سال 1954ء کے اہم واقعات
اور کسی دوسرے نرو سے جڑنے کی کوشش کرے گا۔ جب وہ اس طرف کو چلے گا تو اس
سے آپ کو گھبراہٹ ہو گی وہ یوں معلوم ہو گا کہ اندر کوئی چیز حرکت کرتی ہے۔ غرض
مجھے انہوں نے پہلے سے کہہ دیا تھا مگر اتفاق کی بات ہے بعض دفعہ تشویش مقدر ہوتی ہے
قریباً چھ مہینے تک جو انہوں نے وقفہ بتایا تھا اس میں مجھے کوئی خاص تکلیف نہیں ہوئی
صرف چھوٹی چھوٹی حرکت ہوتی تھی لیکن چھٹے ماہ کے آخر میں اس قدر شدید تکلیف
شروع ہوئی کہ بعض دفعہ یہ معلوم ہوتا تھا کہ کوئی مینڈک اندر کود رہا ہے اور چھلانگیں
مارتا ہوا آگے جا رہا ہے۔ اور باوجود جاننے کے گھبراہٹ پیدا ہو جاتی۔ ڈاکٹروں سے پوچھا
گیا کہ یہ کیا بات ہے تو کراچی کے سرجن نے کہا کہ یہ تکلیف اس سے پہلے ہونی چاہئے تھی
اور اب تک آرام آجانا چاہئے تھا مگر ممکن ہے بڑی عمر کی وجہ سے اندمال کا وقت پیچھے
ہو گیا ہو اس لئے ایک ماہ تک انتظار کریں۔ اگر طبعی عارضہ ہوا تو یہ تکلیف ہٹ جائے گی
ور نہ پھر غور کیا جائے گا کہ اس نئی تکلیف کا نیا سبب کیا ہے۔ پھر لاہور آکر سر جن کو دکھایا گیا
اور وہاں کے ڈاکٹروں نے بھی پہلی سی رائے ظاہر کی۔ بہر حال دو مہینے یہ تکلیف جاری رہی
اس کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل سے دب گئی۔ اب مجھے سر کے اس حصہ میں نسبتاً حس بھی
محسوس ہوتی ہے اور گردن کو ٹیڑھا کرنے سے جو پہلے یکدم جھٹکا سا محسوس ہوتا تھا اور ایسا
معلوم ہوتا تھا جیسے کسی نے سر میں ہتھوڑا مارا ہے وہ حالت بھی جاتی رہی ہے اور وہ جو اندر
کوئی چیز زور سے حرکت کرتی معلوم ہوتی تھی جیسے کوئی جانور کود رہا ہے یا ناچ رہا ہے وہ
بھی جاتی رہی ہے۔ بہر حال اب ایسی حالت ہے کہ اکثر اوقات میں سمجھتا ہوں کہ مجھے
کوئی بیماری نہیں ہے۔ گو کوئی کوئی وقت ایسا بھی آجاتا ہے جب مجھے احساس ہوتا ہے کہ
شاید کوئی بیماری ہو۔
بہر حال یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ ایک بلا آئی، بڑی شکل میں آئی، بہت بری شکل
میں آئی اور پھر چلی گئی۔ اصل میں تمام امور انجام کے لحاظ سے دیکھے جاتے ہیں اللہ تعالیٰ
نے انجام اچھا کر دیا۔ مجھے کئی دفعہ خیال آیا ہے کہ یوں تو ہم فصدیں کرواتے نہیں ممکن
ہے خدا تعالیٰ کے نزدیک خون نکالنا اچھا ہو اُس نے یہ ذریعہ پیدا کر دیا چلو انہوں نے

انوار العلوم جلد 24
548
سال 1954ء کے اہم واقعات
فصدیں نہیں نکلوانی ہم اس طرح ہی فاصد خون نکال دیتے ہیں۔
مگر میں یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ جو بھی واقعہ ہوا حملہ کرنے والے کی نیت
بہر حال مجھے مارنے کی تھی۔ خود عدالت میں اس نے اقرار کیا ہے کہ میں اسی نیت سے
آیا تھا کہ ان کو ماروں۔ مگر یہ سیدھی بات ہے کہ جس نے بھی مجھے مارنا چاہا تھا اس نے مجھے
نہیں مارنا چاہا تھا بلکہ اپنے خیال میں احمدیت کو مارنا چاہا تھا اور یہ چیز ایسی ہے جس کے متعلق
میرا مذہبی فرض ہے کہ میں دنیا کو بتادوں کہ احمدیت کا میری زندگی سے کوئی تعلق نہیں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فوت ہوئے تو دنیا نے یہ سمجھا تھا کہ احمدیت ختم ہو گئی مگر
پھر احمدیت اس سے بھی آگے نکل گئی۔ حضرت خلیفہ اول فوت ہوئے تو انہوں نے سمجھا
بس یہ بڑھا ان میں ایک عقلمند تھا اب یہ ختم ہیں۔ پھر جب میں خلیفہ ہوا تو لوگوں نے کہا
ایک بچے کے ہاتھ میں خلافت آگئی ہے۔ مگر وہ بچہ آج بوڑھا ہے اور احمدیت آج جوانی کی
طرف جارہی ہے۔ نہ اس کے بچپن نے احمدیت کو نقصان پہنچایا اور نہ اس کا بڑھاپا
احمدیت کو کوئی نقصان پہنچائے گا۔ دنیا کتنی بھی کوشش کر لے احمدیت کا پودا بڑھے گا،
بڑھتا جائے گا ، ترقی کرتا جائے گا۔ آسمان تک جا پہنچے گا یہاں تک کہ زمین اور آسمان کو
پھر اسی طرح ملادے گا جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ہوا تھا۔
دیکھو ہمارے ہاں فارسی کی ایک ضرب المثل مشہور ہے کہ
خدا شری بر انگیزد که خیر مادر آن باشد
یعنی خدا تعالی بعض دفعہ کوئی شر پیدا کرتا ہے لیکن اس میں ہمارے لئے خیر
مقصود ہوتی ہے۔ اب دیکھو یہ واقعہ گذرا تو ظاہر میں اُس وقت ہم گھبرائے۔ بیمار تو تکلیف
پاتا ہی ہے اُس کو آخر دکھ پہنچتا ہے باقی جماعت کو بھی ایک صدمہ پہنچا۔ لیکن یہ کتنا بڑا
نشان ہے کہ جس وقت میں خلیفہ ہوا اور لوگوں نے حضرت صاحب کے الہام ٹٹولے تو
ان میں سے ایک الہام " فضل عمر بھی انہوں نے پیش کرنا شروع کیا کہ دیکھو ! یہ
66
وو
66
دوسرے خلیفہ ہوئے ہیں اور ان کے لئے الہام ہے ” فضل عمر “ ۔ پیغامیوں نے اس پر
خوب ہنسی اڑائی کہ لوجی یہ " فضل عمر “ بن گئے ہیں۔ اب یہ جو تمہارا خلیفہ بننے کا سوال
66

انوار العلوم جلد 24
549
سال 1954ء کے اہم واقعات
تھا یہ تو تمہارے ہاتھ کا ایک فعل تھا۔ بے شک قرآن کریم یہی کہتا ہے کہ میں خلیفہ بناتا
ہوں مگر بنواتا تو آدمیوں کے ہاتھ سے ہے۔ اور جو چیز آدمیوں کے ہاتھ سے بنوائی جاتی
ہے وہ کوئی دلیل لوگوں کے سامنے نہیں ہوتی ۔ تم یہ کہتے کہ دیکھو ! حضرت صاحب نے
کہا تھا ” فضل عمر “ اور یہ دوسرے خلیفہ بن گئے۔ تو بڑی کھینچ تان کے بعد دلیلیں نکالنی
پڑتیں کہ اب تک زندہ رہنے کی کونسی صورت تھی اور کون اس پر یقین رکھ سکتا تھا۔ یہ
ذرا پیچیدہ باتیں ہیں۔ دشمن کا سیدھا جواب یہ تھا کہ تم نے ان کو دوسرا خلیفہ بنادیا اب لگے
ہو الہام چسپاں کرنے۔ تم نے آپ خلیفہ بنایا ہے۔ لیکن یہ چیز خدا تعالیٰ نے ایسی پیدا کی جو
تمہارے ہاتھوں سے نہیں ہوئی تمہارے مخالف کے ہاتھوں سے ہوئی۔ (1) جس دن
مجھ پر حملہ کیا گیا اسی دن حضرت عمرؓ پر حملہ کیا گیا تھا یعنی بدھ کے دن (2) جس طرح
ایک غیر عقیدہ شخص نے حضرت عمر پر حملہ کیا تھا اسی طرح ایک غیر عقیدہ شخص نے مجھ
رض
پر حملہ کیا۔ (3) جس طرح مسجد میں حضرت عمر پر حملہ کیا گیا تھا اسی طرح مسجد میں مجھ پر
حملہ کیا گیا۔ (4) جس طرح نماز کے وقت حضرت عمرؓ پر حملہ کیا گیا تھا اسی طرح نماز کے
وقت مجھ پر حملہ کیا گیا۔ (5) جس طرح پیچھے سے آکر دشمن نے حضرت عمر پر حملہ کیا تھا
اسی طرح پیچھے سے آکر مجھ پر حملہ کیا گیا۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اُن پر صبح کے وقت حملہ
ہوا اور مجھ پر عصر کے وقت حملہ ہوا۔ لیکن جو قرآن شریف کی تفسیریں پڑھنے والا ہے وہ
جانتا ہے کہ قرآن شریف میں جو صَلوةُ الوُسطیٰ کا لفظ آتا ہے اس کے متعلق مفسرین
نے یہی لکھا ہے کہ اس سے یا عصر کی نماز مراد ہے یا صبح کی۔ گویا صبح اور عصر کو وہ ایک نام
میں شریک قرار دیتے ہیں ۔ پس وہ ساری مشابہتیں جو حضرت عمرؓ کے حملہ کے ساتھ
تھیں وہ ساری کی ساری اللہ تعالیٰ نے اس جگہ ملا دیں۔ اور پھر ”فضل عمر “ کہہ کر یہ بھی
بتا دیا کہ ہم اس کے ساتھ حضرت عمرؓ سے بڑھ کر معاملہ کریں گے۔ یعنی حضرت عمرؓ اس
حملہ کے نتیجہ میں شہید ہو گئے تھے لیکن یہ پیدا ہونے والا لڑکا اس حملہ کے باوجود بیچ
جائے گا اور زندہ رہے گا۔
اب دیکھو یہ تو ہمارے اور تمہارے اختیار کی بات نہیں تھی۔ تم یہ نہیں کر سکتے

انوار العلوم جلد 24
550
سال 1954ء کے اہم واقعات
تھے کہ کسی شخص کو کہو کہ تو جا کر حملہ کر تا کہ عمرؓ کے ساتھ مشابہت پوری ہو جائے۔ یہ
کام صرف دشمن کے ہاتھ سے ہو سکتا تھا۔ چنانچہ جو واقعات ہوئے اُن کو دیکھ کر سمجھ ہی
نہیں آتا کہ ہمارے آدمیوں کو اُس وقت ہو کیا گیا تھا۔ مثلاً وہ آتا ہے تو ہمارے آدمی اُس
کو پناہ بھی دیتے ہیں۔ اُس کو بٹھاتے بھی ہیں۔ اُس کی خاطریں بھی کرتے ہیں اور کسی کو یہ
خیال نہیں آتا کہ ہم تحقیق تو کریں یہ ہے کون۔ قادیان میں یہ قاعدہ تھا کہ اجنبی آدمی کو
نماز کے وقت پہلی دو صفوں میں نہیں بیٹھنے دیتے تھے اور جماعت کے مختلف محلوں کے
دوست ہر روز آکے پہرہ دیتے تھے۔ یہاں آکر ان کو بڑا اطمینان ہو گیا کہ اب کسی قسم کا
کوئی خطرہ نہیں۔ اور پھر وہ شخص اپنے اقرار کے مطابق آکے پہلی صف میں بیٹھا اور کسی
نے نہیں پوچھا کہ میاں تم اجنبی آدمی ہو تم پہلی سطر میں کیوں بیٹھے ہو۔ بلکہ عجیب بات تو
یہ ہے کہ مجھ سے عدالت نے پوچھا کہ کیا آپ نے اس لڑکے کو دیکھا تھا؟ میں نے کہا میں
نے تو نہیں دیکھا تھا۔ بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا منشاء تھا کہ وہ نظروں پر پردہ ڈال دے
ور نہ عموما انسان کی نظر اٹھ جاتی ہے اور وہ دیکھ لیتا ہے۔ مگر میں نے یہی کہا کہ میں نے تو
دیکھا نہیں۔ یہ مانتا ہے اور دوسرے لوگ کہتے ہیں ورنہ میں نے اس کو نہیں دیکھا۔ تو یہ
ساری چیزیں ایسی تھیں جو ہمارے اختیار کی نہیں تھیں۔ یہ کسی غیر کی تدبیر کے ساتھ
تعلق رکھتی تھیں۔ اور یا پھر خدائی تدبیر تھی۔ بہر حال ان ساری تدبیروں کے نتیجہ میں
اللہ تعالیٰ نے حضرت عمرؓ سے میری مشابہت اس وقت ثابت کر دی۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک پیشگوئی بھی پوری ہو گئی۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میرے متعلق فرمایا تھا کہ میں نے دیکھا محمود
آیا ہے اور اس کے تمام کپڑوں پر ، گرتے پر اور صدری وغیرہ پر اور پاجامے پر خون پڑا
ہوا ہے۔ یہ خواب کتنے عرصہ کی ہے۔ میں چھوٹا تھا اور میری گیارہ بارہ سال کی عمر تھی
جب انہوں نے یہ خواب دیکھی۔ اور میری پینسٹھ سال کی عمر میں آئے یہ خواب پوری
ہوئی۔ یہ کتنا بڑا بھاری نشان ہے۔
پھر انہی دنوں میں ، میں نے رویا میں دیکھا کہ میں انکوائری کمیشن کی جگہ پر ہوں۔

انوار العلوم جلد 24
551
سال 1954ء کے اہم واقعات
وہ جگہ اس لئے دکھائی گئی تھی کہ اس کے نتیجہ میں لوگوں کے جوش کی وجہ سے بعض
باتیں پیدا ہوئیں بہر حال میں نے دیکھا کہ میں انکوائری کمیشن ہال میں ہوں اور میرے
پیچھے سے کسی شخص نے آکر مجھ پر حملہ کیا ہے اور میں گر گیا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ
اس کے ساتھ کوئی اور آدمی بھی ہے۔ کہتے ہیں واللهُ أَعْلَمُ کہاں تک ٹھیک ہے کہ کوئی
شخص اس وقت مسجد سے بھاگا تھا۔ جس کے معنے یہ ہیں کہ کوئی اور شخص بھی اس امید
سے بیٹھا ہوا تھا۔ بہر حال وہ رویا میں نے دوستوں کو سنادی تھی اور پھر اسی طرح ہوا کہ
پیچھے سے ایک شخص نے حملہ کیا لیکن اللہ تعالیٰ نے حفاظت فرمائی۔
اس کے بعد میں تحریک جدید کی طرف جماعت کو توجہ دلاتا ہوں۔ بات یہ ہے کہ
جوں جوں کام بڑھتا چلا جاتا ہے اس کے مطابق تدبیر بھی بڑھتی چلی جانی چاہئے
تمہارے ذمہ جو کام ہیں وہ اتنے عظیم الشان ہیں کہ دنیا کے پر دہ پر اس زمانہ میں کسی کے
رض
رض
ذمہ وہ کام نہیں ۔ ایک زمانہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تھا۔ بڑا بوجھ تھا صحابہ
پر ۔ چند صحابہ تھے جن پر دنیا کی اصلاح فرض تھی پر اب تو وہ صحابہ زندہ نہیں۔ اگر آج وہ
صحابہ زندہ ہوتے تو میں تمہیں کہتا کہ دیکھو یہ تم سے زیادہ بوجھ اٹھا رہے ہیں مگر وہ تو فوت
ہو چکے۔ اب تمہارازمانہ ہے تم یہ بتاؤ کیا اس وقت بھی دنیا میں کوئی جماعت ہے جس پر اتنا
بوجھ ہو جتنا تم پر ہے ؟ آج تمہیں دنیا کے پر دہ پر کوئی جماعت ایسی نظر نہیں آئے گی جس
پر اتنا بوجھ ہو جتنا تم پر ہے اور تمہارا کام ایسا ہے جو روز بروز بڑھتا چلا جاتا ہے۔ جتنا تم چندہ
دیتے ہو اتنا ہی تم اگلے چندہ کے لئے اپنے آپ کو مجبور کرتے ہو کیونکہ جب تم چندہ دیتے ہو
ہم کہتے ہیں بھئی یہ روپیہ ضائع نہ ہو ایک مشن اور کھول دو۔ جب ہم وہ مشن کھولتے ہیں
تو اب کسی اور مشن کو چلانے کے لئے پھر روپیہ کی ضرورت ہوتی ہے پھر تمہیں کہتے ہیں
اور دو۔ ہم دو یا چار یا پانچ مشن کھول کر بند کر دیتے تو خرچ نہ بڑھتا مگر جوں جوں تم چندہ
دیتے چلے جاتے ہو ہم کام بڑھاتے چلے جاتے ہیں اور جوں جوں کام بڑھتا چلا جاتا ہے پھر
ہم کو اور روپیہ مانگنا پڑتا ہے۔ گویا ہماری مثال بالکل اسی قسم کی ہو گئی ہے جیسے کہتے ہیں
کسی چیتے نے کوئی سل پڑی ہوئی دیکھی تو وہ سل کو چاٹنے لگا۔ سل چونکہ گھر دری ہوتی
رض

·

آج 10 میں سے 10 باقی