مردوں کی ذمہ داریاں

انوارالعلوم (جلد 24), حصہ 5

انوار العلوم جلد 24
576
سال 1954ء کے اہم واقعات
سو گولہ و بارود اُن کے ترقی کر جانے کے بہت بعد نکلا ہے۔ انہوں نے تو ترقی آج سے
سات سو سال پہلے کی ہوئی تھی۔ اُس وقت گولہ و بارود تھا ہی نہیں۔ گولہ و بارود
پہلے مسلمانوں نے نکالا پھر اُدھر منتقل ہو کر گیا ہے لیکن سمجھا یہی جاتا ہے کہ یورپ نے
اپنی فوجوں اور گولہ و بارود کے ذریعہ سے ترقی کر لی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مسلمانوں سے
جب یورپ نے شکست کھائی تو انہوں نے غور کیا کہ مسلمان کیوں جیتا ہے۔ مسلمان
کے پاس گھوڑا ہے ہمارے پاس بھی گھوڑا ہے، اس کے پاس تلوار ہے ہمارے پاس بھی
تلوار ہے ، مسلمان کے پاس فوج ہے ہمارے پاس بھی فوج ہے۔ پھر جیتا کیوں ہے؟
تو انہوں نے دیکھ لیا کہ مسلمان کے اخلاق اعلیٰ ہیں انہوں نے کہا چلو ہم بھی وہی اخلاق
اختیار کریں پھر جیتیں گے۔ ادھر مسلمان مجوں جوں بڑھتے گئے انہوں نے سمجھا ہماری
فوج دس ہزار ہے اُن کی فوج ایک ہزار ہے ہم اعلیٰ ہیں۔ فوج کی وجہ سے انہوں نے
اخلاق کو نظر انداز کرنا شروع کر دیا اور اُنہوں نے اخلاق کو پکڑنا شروع کر دیا۔ چنانچہ
تاریخ میں آتا ہے کہ ایک دفعہ جب اسلامی لشکر نے حملہ کیا تو بادشاہ نے ایک آدمی بھیجا
کہ ذرا ان کے لشکر کا حال دیکھو اور جاکے اندازہ لگاؤ کہ ان کی کتنی طاقت ہے۔ اس نے
واپس آکر کہا کہ تم نہیں جیت سکتے کیونکہ یہ لوگ دن کو لڑتے ہیں اور رات کو کھڑے ہو
کر اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں۔ یہ جو ان کا کیریکٹر ہے کہ اپنے آپ کو انہوں نے
اسلام میں محو کر دیا ہے اور نماز اور روزے اور حج اور زکوۃ یہ سارے کے سارے کام
لڑائیوں میں بھی جاری ہیں یہ بتا رہے ہیں کہ ان کا کیریکٹر اعلیٰ ہے تم ان کا مقابلہ نہیں کر
سکتے۔ چنانچہ یہی ہوا۔ تو یورپ کے لوگوں نے یہ سمجھ لیا کہ ان کے اخلاق بالا ہیں۔ انہوں
نے اخلاق میں نقل کرنی شروع کر دی۔ ہمارے آدمیوں نے آہستہ آہستہ یہ سمجھ لیا کہ
اپنی تعداد کی وجہ سے اور اپنے روپیہ کی وجہ سے اور اپنی فوجوں کی وجہ سے ہم جیتے ہیں۔ تو
جب فوج کے پیچھے اخلاق نہ رہے تو اس نے لڑنا کیا تھا اور جب تجارت کے پیچھے اخلاق نہ
رہے تو اس نے جیتنا کیا تھا۔ تجارتوں میں کھوٹ شروع ہوئے۔ جب کھوٹ شروع ہوئے
تو غیر ملکوں سے جو روپیہ آتا تھا وہ وہاں سے آنارُک گیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ تجارت بند ہونی

انوار العلوم جلد 24
577
سال 1954ء کے اہم واقعات
شروع ہو گئی اور آہستہ آہستہ ان کے سامان بکنے لگ گئے اور ہمارے سامان بند ہونے
شروع ہو گئے۔
ایک زمانہ وہ تھا اور وہ بھی کوئی بہت دور کا زمانہ نہیں الزبتھ کا زمانہ ہے۔ (جو
1558ء سے 1603ء تک تھا) میں سمجھتا ہوں شاید چار سو سال اس کو ہوئے ہیں میں
جب انگلستان میں گیا تو میں نے خود برائٹن میں ایک عمارت بنی ہوئی دیکھی تھی۔ وہاں کی
میونسپل کمیٹی نے ہمارے اعزاز میں ایک جلسہ کیا تھا اور چونکہ وہ عمارت میونسپل کمیٹی کے
چارج میں ہے اس لئے انہوں نے وہ عمارت بھی ہمیں دکھائی۔ جب الزبتھ پر حملہ ہوا ہے تو
اس نے ترکوں کے بادشاہ کو لکھا کہ میں ایک غریب عورت ہوں اور کمزور ہوں مجھ پر
سپین والوں نے حملہ کیا ہے۔ مسلمان بڑے بہادر ہوتے ہیں اور عورتوں کی حفاظت
کرتے ہیں۔ میں آپ سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ اپنی فوج بھیجیں اور میری مدد
کریں چنانچہ ترک بادشاہ نے ایک جرنیل اور اس کے ساتھ کچھ اور بڑے افسر بھیجے کہ جا
کر جائزہ لو کہ ہم اس کی کیا مدد کر سکتے ہیں۔ جب وہ وہاں پہنچے تو چونکہ وہ اس کے بلاوے
پر آئے تھے اس نے ان کے لئے وہیں سے انجینئر بلوا کے مسجد تعمیر کروادی۔ مسجد کا
خاص گنبد و غیرہ نہیں تھا کمرہ بنا ہوا تھا۔ جب انہوں نے یہ عمارت ہمیں دکھائی تو ہم نے
فوراً پہچان لیا اس میں لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ لکھا تھا۔ وہ سمجھتے تھے کہ یہ پھول بنے
ہوئے ہیں۔ چنانچہ وہ کہنے لگے دیکھئے کیسے اچھے پھول بنے ہیں۔ ہم نے کہا یہ پھول نہیں یہ
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ لکھا ہوا ہے۔ غرض اس پر لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ
لکھا ہوا تھا گویا اس وقت یہ حالت تھی کہ اسلامی شوکت اور اس کی طاقت کے مقابلہ میں
یورپ کے لوگ بالکل زیر ہوتے تھے اور الزبتھ جو اتنی مشہور ہے اس نے ترکوں سے
امداد کی درخواست کی تھی لیکن بعد میں وہ زمانہ آیا کہ کچھ بھی نہ رہا۔ انگریزوں نے اور
امریکیوں نے اور دوسری قوموں نے ہر جگہ پر اس طرح مسلمانوں کے ملکوں پر قبضہ کیا
کہ کسی جگہ بھی ان کی کوئی عزت اور رتبہ باقی نہ رہا۔ ساری وجہ اس کی یہی تھی کہ اخلاق
نہ رہے۔

انوار العلوم جلد 24
578
سال 1954ء کے اہم واقعات
اصل بات یہ ہے کہ دولت کی فراوانی ہمیشہ باہر سے آتی ہے یہ جو لوگ خیال کر
لیتے ہیں کہ دولت اندر سے پیدا ہوتی ہے وہ غلطی کرتے ہیں۔ ایک حد تک قومی معیار
دولت کا اندر سے پیدا ہوتا ہے لیکن اس کے بعد جو دولت کی فراوانی ہوتی ہے ہمیشہ باہر
سے آتی ہے۔ دولت کے متعلق یہ نظر یہ بالکل غلط ہے جو آجکل کے کالجوں کے پڑھے
ہوئے عام طور پر پیش کرتے ہیں۔ دولت کے متعلق کوشش کی جا رہی ہے جیسا کہ
یورپ والے اور اقتصادیات کے ماہر کر رہے ہیں کہ ساری دنیا ایک سٹینڈرڈ پر ہو جائے
اور وہی ایک ہائر سٹینڈرڈ سب کو مل جائے۔ روس بھی یہی لوگوں کو دھوکا دے رہا ہے،
امریکہ والے بھی یہی دھوکا دے ر۔ رہے ہیں، انگریز بھی یہ دھوکا دے رہے ہیں۔ وہ کہتے
ہیں ہم اپنی ڈیما کریسی سے ساری دنیا کو اونچا کر دیں گے اور ایک معیار پر لے آئیں گے۔
روس والا کہتا ہے ہم اپنے کمیونزم کے ساتھ سب کو اونچا کر دیں گے حالانکہ یہ بات بالکل
غلط ہے۔ یہ نا ممکن بات ہے کہ ساری دنیا کا وہ معیار ہو سکے جو امریکہ کا ہے۔ ساری دنیا کا
اگر ایک معیار کرنا ہو گا تو امریکہ کو دس ڈگری نیچے گرانا ہو گا پھر جاکے دنیا کا معیار ایک ہو
سکتا ہے کیونکہ ترقہ 2 کی جو ترقی ہے اس کی اقتصادی لحاظ سے ایک حد ہوتی ہے۔
ایک دفعہ یہاں عالمگیر بنگ جو یو این او (U۔N۔O) نے بنایا ہے۔ ان کا ایک
بنکوں کا وفد پاکستان اور ہندوؤں کا معائنہ کرنے کے لئے آیا۔ ان میں سے ایک بڑا افسر
مجھے بھی ملنے کے لئے آیا اور مجھ سے اس کی باتیں ہوئیں اب غالباً وہ اور بھی بڑے عہدہ پر
ہو گیا ہے۔ اخباروں میں بعض دفعہ اس کا نام چھپا کرتا ہے بہر حال جب اس کی باتیں
ہوئیں تو میں نے اس سے کہا کہ آپ دورہ کیوں کر رہے ہیں ؟ اس نے کہا کہ ہم اس لئے
دورہ کر رہے ہیں کہ لوگوں کو یہ بتائیں کہ امریکہ کا اور یونائیٹڈ نیشنز کا یہ فیصلہ ہے کہ
سارے غریب ملکوں کو اونچا کیا جائے اور ان کی مالی مدد کی جائے۔ میں نے کہا میں نے
کتابوں میں پڑھا ہے کہ آپ لوگ یہ کرنا چاہتے ہیں کہ سارے ملکوں کا ایک معیار کر کے
ہر ایک کی دولت کا معیار امریکہ اور انگلینڈ والا کر دیں لیکن مجھے تو یہ بات بالکل جھوٹی نظر
آتی ہے۔ جہاں تک میں نے اقتصادیات کا مطالعہ کیا ہے یہ نا ممکن ہے۔ بڑی بات تو یہی

انوار العلوم جلد 24
579
سال 1954ء کے اہم واقعات
ہے کہ خود یورپ کے جو مختلف ملک ہیں ان کا ایک سٹینڈرڈ نہیں اگر یہ سارے ایک
سٹینڈرڈ پر آسکتے تو یورپ کے سارے کے سارے ملک انگلینڈ کے سٹینڈرڈ پر کیوں
نہیں آئے۔ سپین کا وہ سٹینڈرڈ نہیں ہے جو انگلستان کا ہے۔ اٹلی کا وہ سٹینڈرڈ نہیں ہے
جو انگلستان کا ہے۔ پولینڈ کا وہ سٹینڈرڈ نہیں ہے جو انگلستان کا ہے۔ اور رومانیہ اور بلغاریہ
اور یونان کا وہ سٹینڈرڈ نہیں جو انگلستان کا ہے تو اگر یہ ممکن ہوتا تو تمہارے گھر میں
کیوں نہ ہوتا۔ پھر اگر ساری قومیں ایک سٹینڈرڈ پر آسکتی ہیں تو افراد بھی آسکتے ہیں۔
کیا امریکہ کے سارے آدمی ایک سٹینڈرڈ پر آئے ہوئے ہیں؟ اگر امریکہ کے سارے
آدمی اعلیٰ سٹینڈرڈ پر آجائیں تو پھر ہم مان سکتے ہیں کہ اوروں کو بھی تم اعلیٰ سٹینڈرڈ پر
لے جاؤ گے ۔ تم یہ تو کر سکتے ہو کہ امریکہ کو گرا کے کچھ نیچے لے آؤ۔ فرض کرو وہ
معیار معیشت کے لحاظ سے سو نمبر پر بیٹھے ہوئے ہیں اور ہم دو نمبر پر ہیں اور تم یہ کرو کہ
امریکہ کو گرا کر چالیس پر لے آؤ اور ہم کو اٹھا کر چالیس پر لے جاؤ تو یہ تو ممکن ہے لیکن یہ
کہ امریکہ سو پر قائم رہے اور تم ہم کو دو سے سو پر پہنچا دو یہ نا ممکن ہے۔ تم مجھے بتاؤ تو سہی
تم یہ کس طرح کر سکتے ہو ؟ وہ کہنے لگا میرا اپنا بھی خیال یہی ہے۔ یہ اقتصادیات والے جو
بات کرتے ہیں غلط ہے۔ میں نے کہا تو پھر تم کیا کوششیں کرتے پھرتے ہو تمہاری اس
کوشش کے صرف یہ معنے ہیں کہ تم ہمارے ملک میں آکر ہمیں خوش کرو اور کہو کہ ہم
تمہیں اونچا کرنا چاہتے ہیں اور اصل میں تم بھی جانتے ہو کہ تم اونچا نہیں کر سکتے۔ تم
صرف اتنی مدد یہاں کر سکتے ہو کہ ہمارے کئی سامان ایسے ہیں جو ہمارے کام آسکتے تھے
لیکن ہم نے وہ استعمال نہیں کئے۔ مثلاً ہماری زراعت زیادہ کپاس پیدا کر سکتی ہے، ہماری
فصلیں زیادہ گندم پیدا کر سکتی ہیں۔ اسی طرح ہماری اور کئی چیزیں ہیں جو ہم کوشش
کر کے زیادہ اچھی کر سکتے ہیں یا بعض چیزیں جو ہم باہر سے منگواتے ہیں ان کے منگوانے کی
ضرورت نہیں ہم بغیر کسی زیادہ کوشش کے وہ یہیں پیدا کر سکتے ہیں۔ پس تم ان میں ہم کو
اونچا کر دو اور ہمارا معیار دو کی بجائے دس یا آٹھ کر دو لیکن تم وہاں تو نہیں لے جاسکتے جہاں
امریکہ کے لوگ کھڑے ہیں۔ اس نے کہا یہ ٹھیک ہے اور اُس کو بھی میرا نظریہ تسلیم

انوار العلوم جلد 24
580
سال 1954ء کے اہم واقعات
کرنا پڑا۔ میں نے اسے کہا تم امریکہ والے جو بڑھے ہو تو ہمارے طفیل بڑھے ہو۔ اگر ہم
اونچے ہو گئے تو امریکہ کو نیچا ہونا پڑے گا۔ اگر چین اونچا ہو گیا تو امریکہ کو نیچا ہونا پڑے
گا۔ اگر انڈونیشیا اونچا ہو گیا تو امریکہ کو نیچا ہونا پڑے گا۔ جب تک امریکہ اپنے مقام پر
کھڑا رہتا ہے ہم کبھی اس تک نہیں جاسکتے بہر حال نیچے ہی رہیں گے۔
اب یہ جو دولت باہر سے آتی ہے یہ کیوں آتی ہے ؟ یہ محض اخلاق کی وجہ سے
آتی ہے۔ قومی تعصب لوگوں میں ہوتے ہیں لیکن وہ ایک حد تک چلتے ہیں آگے پھر
رک جاتے ہیں۔ جب قو میں یہ دیکھ لیتی ہیں کہ ہمارے آدمیوں کے اخلاق گرے ہوئے
ہیں اور وہ چیزوں میں کھوٹ ملاتے ہیں لیکن جو باہر کے لوگ ہیں وہ بہت اچھی چیزیں
بناتے ہیں تو ہمیشہ لوگ اُس سے خرید نے لگ جاتے ہیں۔ اب مجھے عام شکایت یہ معلوم
ہوئی ہے کہ پاکستان میں لوگوں کی یہ حالت ہے کہ اگر انہیں پتہ لگ جائے کہ یہ چیز
پاکستان کی بنی ہوئی ہے تو کہتے ہیں بس ہم نہیں لیتے انگلستان کی بنی ہوئی چیز کے فوراً خریدار
مل جاتے ہیں۔ گویا وہ اثر اب تک دلوں پر چلا جاتا ہے کہ انگلستان اور امریکہ کی چیز اچھی
ہوتی ہے اور ان میں دیانتداری ہوتی ہے۔ اگر وہی دیانتداری تم کرنے لگ جاؤ اور وہ
دیانتداری تم منوالو کچھ دیر اس میں بے شک لگے گی لیکن اگر تم لوگوں سے اپنی
دیانتداری منوالو تو تمہاری وہی چیز پکنے لگ جائیگی۔ مثلاً ہندوستان ہے اس نے یہ بات
منوالی ہے چنانچہ اب ہندوستان میں سے جو آدمی آتے ہیں ان سے میں نے پوچھا ہے وہ
کہتے ہیں یہ نام لے دو کہ امریکہ کی ہے تو وہ فوراً چھوڑ دیتے ہیں۔ کہیں گے نہیں ہندوستانی
لاؤ۔ کیونکہ اچھی سے اچھی چیزیں وہاں بننے لگ گئی ہیں اور ان کے معیار اعلیٰ ہو گئے ہیں
اور وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے اندر کھوٹ نہیں ہے، فریب نہیں ہے اس وجہ سے ان کا کام
خوب چل رہا ہے۔ تو اگر تم دنیا میں عزت حاصل کرنا چاہتے ہو تو اپنے اخلاقی معیار بلند
کرو۔ اگر اخلاقی معیار تم بلند نہیں کروگے تو دنیا میں تمہیں کوئی عزت نہیں ملے گی۔
ہمارے ہاں اکثر لوگ کہتے ہیں کہ ہم غریب ہیں۔ میرے پاس عام طور پر لوگ
آتے ہیں، بیٹھتے ہیں اور کہتے ہیں بڑی مصیبت ہے دعا کریں حالانکہ اصل سوال تو یہ ہے

انوار العلوم جلد 24
581
سال 1954ء کے اہم واقعات
کہ وہ اپنا معیار اخلاق کیوں نہیں بلند کرتے۔ یہی زمین ہے جس کے متعلق جاپان میں
گورنمنٹ پاکستان کے آدمی گئے تھے تو انہوں نے آکے رپورٹ کی کہ وہاں فی ایکڑ دو
ہزار روپیہ اوسط آمدن ہے۔ ہمارے ہاں فی ایکڑ دس پندرہ بیس پچاس حد سے حد آمد
ہے۔ مربع والی زمینوں میں سو دو سو ہے اس سے زیادہ نہیں اور وہ سو دو سو انتہائی اعلیٰ
درجہ کی زمینوں کا ہے لیکن وہاں انہوں نے بتایا کہ عام سٹینڈرڈ دو ہزار کا ہے اور تین ایکڑ
فی خاندان ملا ہوا ہے چھ ہزار روپیہ کماتے ہیں جو پانچ سو روپیہ مہینہ بنتا ہے۔
اسی طرح اٹلی کے ہمارے ایک مبلغ تھے وہ آئے ہم نے مجبوری کی وجہ سے
ان کو الگ کر دیا تھا کیونکہ ہمارے پاس خرچ نہیں تھا۔ ہم نے کہا تم نے دو سال کس طرح
گزارے؟ انہوں نے کہا میر اخسر میری مدد کیا کرتا تھا۔ انہوں نے ایک انگریز لڑکی سے
شادی کی ہوئی ہے۔ میں نے کہا تمہارے خسر کی کیا آمد ہے؟ کہنے لگے اب تو کوئی آمدن
ان کی نہیں ہے مگر ان کا جو باپ تھا وہ وہاں انگریزوں کا قنصل تھا اور پھر وہ وہیں رہ گیا تھا۔
اس نے وہاں چودہ ایکڑ زمین خرید لی تھی۔ بیٹے پر اس کو کچھ اعتبار نہیں تھا اُس نے وہ
ساری زمین بیٹی کے نام کر دی۔ آگے بیٹی کے حالات کچھ ایسے اچھے ہو گئے کہ اس کو اس
زمین کی آمدن کی چنداں ضرورت نہ رہی۔ اس نے اپنے بھائی کے ساتھ احسان کیا اور وہ
چودہ ایکڑ زمین اس کو دے دی اور اب وہ اس کے ذریعہ آپ بھی کھاتا ہے اور مجھے بھی
دیتا ہے۔ میں نے کہا وہ خود کاشت کرتا ہے ؟ کہنے لگا نہیں وہ زمین اس نے آگے تین
مزارعوں کو دی ہوئی ہے۔ اب گو اٹلی کا معیار انگلینڈ سے کم ہے لیکن ہم سے تو پھر بھی
تین چار گنے زیادہ ہی ہے۔ میں نے کہا تو اس معیار پر وہ تین مزارع کماتے ہیں پھر وہ اس
کو دیتے ہیں، وہ آگے تم کو دیتا ہے ؟ کہنے لگا نہیں جی وہ اپنی بہن کو بھی بھیجتا ہے۔ میں نے
کہا پھر تو بات اور زیادہ مشکل ہو گئی تمہاری آمدن کہاں سے ہوتی ہے؟ اس پر پھر میں نے
لمبی جرح کی اور اس نے بتایا کہ اس اس طرح وہ محنت کرتے ہیں، پولٹری فارم بھی انہوں
نے بنایا ہوا ہے، ڈیری فارم بھی انہوں نے بنایا ہوا ہے اور شہد کی مکھیاں بھی رکھی ہوئی
ہیں اور پھولوں کے پودے بھی رکھے ہوئے ہیں جن سے وہ پھول اُگاتے ہیں اور پھل بھی

انوار العلوم جلد 24
582
سال 1954ء کے اہم واقعات
رکھے ہوئے ہیں۔ غرض عجیب نقشہ اُس نے بتایا کہ رات دن وہ لگے رہتے ہیں اور اس
طرح ان کی آمدن ہوتی ہے۔ اس کے نتیجہ میں وہ اٹیلین معیار پر جو انگریزوں سے کم
ہے لیکن ہم سے بہت زیادہ ہے آپ بھی گزارہ کرتا تھا، اس داماد کو بھی دیتا تھا، اپنی بہن کو
بھی بھیجتا تھا اور تین مزارع بھی اس میں سے گزارہ کرتے تھے۔ کوئی وجہ نہیں ہے کہ
اگر ہمارے ملک کے لوگ محنت کریں تو ان کو دولت نہ ملے لیکن یہاں تو یہ ہوتا ہے کہ
سندھ میں ہماری کچھ زمینیں ہیں۔ پنجاب کی حالت تو پھر بھی اچھی ہے لیکن وہاں یہ حالت ہے
کہ صبح کے وقت مالک کے نوکر زمینداروں کو کھینچ کھینچ کر اور ترلے کر کر کے اور منتیں
کر کر کے اور بعض دفعہ دھمکیاں دے کر لاتے ہیں کہ چل کر ہل چلاؤ یا پانی دو۔ اور اگر
کسی فصل سے گزر گئے ہیں اور پانی نظر آتا ہے اور ان سے پوچھا جاتا ہے کہ یہ پانی کس
طرح آگیا ہے ؟ تو زمیندار کہتا ہے کسی نوکر سے کر والیا کر دیا مجھ سے پیسے لے لیا کرو۔۔۔۔
مجھ سے رات کو نہیں جاگا جاتا۔ اب بتاؤ جنہوں نے اس قسم کی محنت کرنی ہے انہوں نے
کمانا کیا ہے اور انہوں نے کھانا کیا اور انہوں نے کھلانا کیا ہے۔ اگر تم واقع میں صحیح محنت کرو
تو دنیا میں ایک ایکڑ پر لوگ ہزار دو ہزار روپیہ کماتے ہیں اور تم بھی کما سکتے ہو۔ تم اگر ہزار
میں سے دو سو بھی کمانے لگ جاؤ تو تمہاری حالت بدل جائے۔ یہاں ہماری ہولڈنگ چھ
سات ایکڑ کی ہے مگر ان ملکوں میں دو تین ایکڑ کی ہے۔ اگر فرض کرو ہزار روپیہ نہیں
دو سو روپیہ بھی فی ایکڑ آجائے تو بارہ سو ہو گیا۔ اس کے معنے یہ ہیں کہ سو روپیہ مہینہ
زمیندار کی آمدن ہو گئی اور سو روپیہ مہینہ انٹرنس والے کو دس پندرہ سال کے بعد جا کر
ملتا ہے۔ غرض تمہارے چندے بھی اس پر منحصر ہیں اور تمہاری اپنی حالت بھی اس پر
منحصر ہے اور تمہاری اپنی خدمات بھی اور تمہاری قومی ترقی بھی اس پر منحصر ہے۔ اگر تم
ان کاموں کو کرنے لگ جاؤ اور اپنی اخلاقی حالت درست کرو تو تم یقیناً دوسروں سے بڑھ
جاتے ہو۔
اسی طرح پیشہ ور ہیں اگر پیشہ ور محنت کے ساتھ کام کریں تو میں سمجھتا ہوں کوئی
وجہ نہیں کہ دوسرے سب ڈاکٹروں کو چھوڑ کر لوگ احمدی ڈاکٹر کے پاس نہ آئیں۔ اگر

انوار العلوم جلد 24
583
سال 1954ء کے اہم واقعات
b
اس کے اخلاق اچھے ہوں، اس کی قربانی زیادہ ہو، اس کی محنت زیادہ ہو تو لازمی طور پر
لوگ دس رستے چھوڑ کر اس کے پاس پہنچیں گے۔ اسی طرح اگر ہمارا بیرسٹر اور ہمارا
وکیل اچھا ہو گا تو لوگ لازمی طور پر اس کے پاس جائیں گے۔ مصیبت کے وقت لوگ
ساری دشمنیاں بھول جاتے ہیں۔ ہمارے ایک وکیل دوست یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ایک
مقدمہ میں ہمارا ایک چوٹی کا مخالف ان کے پاس مشورہ کرنے کے لئے آتا تھا اور وہ سمجھتا
تھا کہ یہی اچھے وکیل ہیں۔ پہلے اس نے اپنے دوستوں کو کہا بھی کہ ان کے پاس
کیوں جاتے ہو مجھے شرمندہ کرو گے لیکن انہوں نے کہا نہیں یہی وکیل اچھے ہیں
چنانچہ وہ آپ بھی ان کے پاس آتا رہا اور مشورہ کرتا رہا۔ تو اگر تم اپنے اخلاق کی درستی
کے لئے خاص طور پر توجہ کرو گے تو یقیناً تمہاری دینی اور دنیوی حالت اچھی ہو جائے گی۔
لیکن اگر یہ نہیں کرو گے تو تم دنیا کے مقابلہ میں جیت نہیں سکتے۔ تم ایک نے چار چار ہزار
کا مقابلہ کرنا ہے اور پھر مقابلہ بھی زبان سے کرنا ہے، دلیل سے کرنا ہے۔ اور زبان اور
دلیل کا مقابلہ اور بھی زیادہ مشکل ہوتا ہے۔ لٹھ کا تو پھر بھی مقابلہ ہو جاتا ہے کیونکہ لٹھ والا
کبھی بھاگ کے بھی جان بچالے گا لیکن دلیل والا تو بھاگ سکتا ہی نہیں۔ اس کو تو بہر حال
ٹھہر نا ہی پڑے گا۔
اب دنیا کی آبادی دو ارب سے زیادہ ہے اور دو ارب آبادی میں اگر تم دولاکھ ہو
تو اس کے معنے یہ ہوئے کہ دنیا کے قریباً بارہ ہزار آدمی کے مقابلہ میں تمہارا ایک آدمی
ہے اور بارہ ہزار کے مقابلہ میں تم ایک نے کس طرح کام کرنا ہے اگر تم قربانی نہیں
کرتے ، اگر تم جان نہیں مارتے۔ لیکن اگر تم جان مار کے کام کرنا شروع کر دو تو یقیناً سمجھو
کہ خدا تعالیٰ کے سامان جو اس نے دنیا میں پیدا کئے ہیں ان سے کام لے کر زیادہ سے زیادہ
پیداوار ہو سکتی ہے۔ مثلاً قرآن شریف سے پتہ لگتا ہے کہ چار سو من گندم تک ایک ایکڑ
میں پیدا ہو سکتی ہے۔ اگر فرض کرو تم قرآن کی اس تعلیم کو پورا کر لو اور چار سو من
تمہاری گندم ہو جائے تو سارے ملک کے زمینداروں سے تم بڑے ہو جاتے ہو یا نہیں ہو
جاتے؟ اُن کی اوسط ہے دس من۔ کسی کی تھوڑی ہے اور کسی کی بہت۔ لیکن تمہاری اوسط

انوار العلوم جلد 24
584
سال 1954ء کے اہم واقعات
اگر چار سو من نکل آئے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ چالیس گئے تمہاری آمدن بڑھ جاتی
ہے۔ اور چالیس گنے کے معنے یہ ہوئے کہ اگر تم دو لاکھ آدمی ہو تو اسی لاکھ ہو گئے۔ اسی
لاکھ سے تمہاری پوزیشن کتنی بڑھ جاتی ہے۔ پھر اگر تمہارا ایک ایک آدمی بڑھے تو فوراً
چالیس گنے بڑھ جاتا ہے اور سال میں اگر دو ہزار احمدی ہوتا ہے تو اس کے معنے یہ ہیں کہ
اسی ہزار آدمی بڑھ گیا۔
غرض اپنی محنت اور اپنی کوشش اور اپنی عقلمندی سے اور اپنی دیانت داری سے
(کیونکہ دیانتداری کے اندر یہ ساری چیزیں شامل ہیں) تم کہیں سے کہیں پہنچ سکتے ہو۔
لیکن اگر تم دیانتداری نہ کرو تو پھر وہ مقابلہ جو تمہارے سامنے ہے وہ لمبا وقت لے گا۔
نے نہ دیکھا اور تمہاری اولاد نے نہ دیکھا تو فائدہ کیا ہے۔
۔
ام
آخر تمہارا غلبہ ہو گا تو سہی لیکن تم نے
وہ ہے تو لطیفہ ہی کئی دفعہ میں بیان کر چکا ہوں لیکن حقیقت یہی ہے کہ چاہے
کسی کی اولاد بھی ہو اگر اس نے وہ چیز دیکھ لی اور ہم نے نہیں دیکھی تو کیا فائدہ۔ اگر موسیٰ
کے باپ کے سامنے یہ رکھا جاتا کہ تمہارا بیٹا خدا کو دیکھے گا تو چاہے بیٹے کا خدا کو دیکھنا بڑی
بھاری قیمتی چیز ہے مگر یہ تو اس کے دل کو ضرور ٹھیں لگتی کہ میں نے نہیں دیکھا بیٹے نے
دیکھ لیا مجھے بھی دیکھنا چاہئے تھا۔
کہتے ہیں کوئی با مذاق عالم تھا۔ اُس کو کسی نے تحفہ بھیجا۔ روزوں کے دن تھے اُس
نے شربت اور مٹھائیاں اور حلوے وغیرہ بنا کے دو طشت نوکروں کے سروں پر رکھے اور
افطاری کے لئے بھیج دیئے۔ کوئی ہمسایہ آیا اور کہنے لگا شیخ صاحب! شیخ صاحب! آپ کو
خوشخبری سناؤں؟ دو آدمی میں نے رستہ میں دیکھے ہیں ان کے سر پر بڑے بڑے طباق
رکھے ہوئے ہیں اور ان میں قسم قسم کے شربت اور حلوے اور مٹھائیاں اور کباب وغیرہ
ہیں۔ وہ کہنے لگا مجھے کیا ؟ اُس نے کہا آپ کو کیا ہے ، وہ آپ ہی کے گھر کی طرف آرہے
تھے۔ وہ کہنے لگا تمہیں کیا ؟ تو حقیقت یہ ہے کہ کامیابی تو تمہیں ضرور ملنی ہے یہ خدا نے کہا
ہے لیکن پھر وہی بات ہو جائے گی کہ تم کہو گے مجھے کیا۔ تمہارے بیٹوں کو بھی اگر ملا تو تم
کو تو نہیں ملا، اگر تمہارے پوتوں کو ملا تو تمہارے بیٹوں کو اور تم کو تو نہیں ملا، اگر تمہارے

انوار العلوم جلد 24
585
سال 1954ء کے اہم واقعات
پڑپوتوں کو ملا تو تم کو اور تمہارے بیٹوں کو اور تمہارے پوتوں کو تو نہیں ملا۔ تو چاہے تم کو
ملے گا اور ضرور ملے گا لیکن اگر وہ اگلی نسلوں پر چلا جائے تو یقینا اس کامیابی کا اگلی نسلوں پر
چلا جانا تمہارے لئے افسردگی کا ہی موجب ہو سکتا ہے تمہاری خوشی اتنی نہیں ہو سکتی جتنی
کہ تمہارے ہاتھ سے ہوتی۔
موسی کو بھی کنعان مل گیا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی مکہ مل گیا مگر
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں موسیٰ کی حیثیت کیا ہے۔ کنعان موسی کی
اولادوں کو جاکے ملا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ مکہ میں داخل ہوئے۔
دونوں کی خوشی کبھی ایک جیسی ہو سکتی ہے ؟ اسی طرح تمہاری مثال ہو گی۔ اگر تم پوری
طرح قربانیاں نہیں کرو گے تو تمہاری اولادوں کو تو یہ چیز مل جائے گی لیکن یہ تمہیں نہیں
ملے گی تم اپنی موت کے وقت یہ خواہش کرو گے کہ کاش ہم بھی وہ دن دیکھ لیتے جب
اسلام دنیا پر غالب ہوتا۔ اور چاہے اگلے جہان میں تم کو خدا یہ دکھا ہی دے۔ موت کا جو
افسوس ہے وہ بھی کوئی کم تکلیف دہ نہیں ہوتا وہ بھی ایک قسم کا ذبح ہونا ہی ہوتا ہے۔
جب انسان مرتے وقت یہ خیال کرے کہ میں نے اپنے زمانہ میں یہ چیز نہیں دیکھی۔
بے شک کامل مومن کو اللہ تعالیٰ غیبی نظارے دکھا دیتا ہے لیکن کامل مومن سارے تو
نہیں ہوتے اسی لئے مومن بعض دفعہ مرتے وقت مسکراتے یا ہنستے ہیں اس کی وجہ یہی
ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ ان کو کامیابیوں کے نظارے دکھا دیتا ہے اور مرنے سے پہلے ان کو
خوش کر دیتا ہے لیکن وہ تو کسی کسی کو نصیب ہوتی ہے۔ اگر ظاہر میں وہ چیز آئے گی تو تم
میں سے کمزور کو بھی نظر آجائے گی، طاقتور کو بھی نظر آجائے گی، چھوٹے کو بھی نظر
آجائے گی، بڑے کو بھی نظر آجائے گی، بوڑھے کو بھی نظر آجائے گی، جو ان کو بھی نظر
آجائے گی، عورت کو بھی نظر آجائے گی، بچے کو بھی نظر آجائے گی۔ غرض تم اپنے
اخلاق کی درستی اس طرح پر کرو اور اپنے آپ کو ایسا محنت کا عادی بناؤ کہ تمہاری قربانیاں
بڑھ جائیں اور تمہاری ان چیزوں کو دیکھنے کے بعد آپ ہی آپ لوگ تمہاری طرف کھنچے چلے
آئیں۔ اگر اس طرح اخلاق سے کچھ تو باہر سے کھنچے چلے آئیں گے اور کچھ تمہاری طاقت

انوار العلوم جلد 24
586
سال 1954ء کے اہم واقعات
قربانی بڑھتی چلی جائے تو تمہارے کاموں میں اتنی سرعت پیدا ہو جائے گی کہ تھوڑے
دنوں میں ہی وہ چیز جو اب تمہیں نا ممکن نظر آتی ہے وہ ممکن نظر آنے لگ جائے گی۔“
)الفضل 11 تا 13، 15، 25 فروری + 25، 27، 28۔ اکتوبر + یکم تا 3 نومبر 1955ء(
1 ترمذی کتاب المناقب باب فضل ازواج النبي صلى الله عليه وسلم
2 تذکرہ صفحہ 396 ایڈیشن چہارم
3 صحیح بخاری کتاب الطلاق باب مَنْ طَلَّقَ وَ هَلْ يُوَاجِهُ الرَّجُلُ امْرَأَ لَهُ بِالطَّلاقِ
4 مسلم کتاب الایمان باب جَوَازُ الْإِسْتِسْرَارِ بِالْإِيْمَانِ لِلْخَائِفِ
5 بخاری کتاب الصوم باب الْتِمَاسِ لَيْلَةِ الْقَدْرِ (الخ)
6 تذکرہ صفحہ 53 ایڈیشن چہارم
7 ترفہ : خوشحالی۔ آسودگی

آج 10 میں سے 10 باقی