مردوں کی ذمہ داریاں
انوارالعلوم (جلد 24), حصہ 4
انوار العلوم جلد 24
564
سال 1954ء کے اہم واقعات
میں رہتے ہیں کہ ان کو سرکٹ ہاؤس میں جگہ ملے۔ بھلا " کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ "
تمہاری ابھی حیثیت ہی کیا ہے۔ نہ تمہارے پاس اتنا روپیہ ہے، نہ اتنی طاقت ہے، نہ
شوکت ہے اور پھر بعض جگہیں ایسی ہیں جہاں ایک اور سوال پیدا ہو جاتا ہے۔ جیسے
ملتان والے ہیں وہ تو کہتے ہیں اب بھی امید ہے لیکن آٹھ دس سال سے یہی ہوتا چلا آیا
ہے۔ وہ کہتے ہیں گورنمنٹ کی طرف سے زمین انعام مل جائے۔ راولپنڈی والے بھی اس کی
بڑی خواہش رکھتے تھے۔ میں نے انہیں کہا تمہیں دیتا کون ہے۔ آخر تم اپنی حیثیت تو سمجھو۔
کہنے لگے بس اب مل رہی ہے اب وہ راضی ہو گئے ہیں مگر پھر تھوڑے دنوں کے بعد کہا
لوگوں نے شور مچایا ہوا ہے۔ میں نے کہا لوگوں نے ہمیشہ شور مچانا ہے تمہیں اس طرح
زمین مل ہی نہیں سکتی تم کیوں خواہ مخواہ اپنے آپ کو خراب کر رہے ہو۔ تم زمین خرید و،
کہیں خرید و، باہر خرید و خدا تمہاری خاطر وہیں شہر لے جائے گا۔ غرض بہت سی جماعتیں
ایسی ہیں جن میں یہی دقت پیدا ہوتی رہی ہے۔ لاہور والوں کو بھی بڑی مصیبت سے پیچھے
پڑپڑ کے میں نے زمین خریدنے پر مجبور کیا۔ اس وقت میاں سراج الدین صاحب میرے
سامنے ہی بیٹھے ہیں۔ میں نے ان کو کہا کہ میاں ! تم خرید و ہم زبرد ا زبر دستی تمہارے پیچھے یہ کام
لگا دیتے ہیں چنانچہ انہوں نے خرید لی اب والله اعلم وہ کب تک محفوظ ہوتی ہے کیونکہ
اس کے متعلق کچھ قانونی جھگڑے ہیں۔
بہر حال یہ خیال بالکل جانے دو کہ مسجد مرکز میں ہو۔ تم اپنے خدا پر اتنے
بدظن کیوں ہو۔ تم یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ جہاں تمہاری مسجد ہو گی خدا اُسی جگہ شہر لے
جائے گا۔ کیا تم نے دلی کو نہیں دیکھا ہوا کہتے ہیں ہر سو سال کے بعد وہ بگڑتی ہے اور
دوسری جگہ بستی ہے۔ تو شہر اُجڑا کرتے ہیں اور دوسری جگہ بسا کرتے ہیں۔ سیالکوٹ
والوں کو بھی اسی طرح مجبور کر کے میں نے زمین دلوائی تھی۔ اُس وقت کہتے تھے کہ
یہاں تو کوئی بھی نہیں جانے کا۔ مگر اب وہ کہتے ہیں کہ ارد گرد سب آبادی ہو گئی ہے اور
بڑھتی چلی جاتی ہے کیونکہ اب لوگوں کا اِدھر رُخ ہو گیا ہے۔ تو تم خدا پر حسن ظنی کرتے
ہوئے جہاں بھی جگہ ملے لے لو اور پھر جیسی بھی کھڑی ہو سکتی ہو مسجد کھڑی کر لو۔ لیکن
انوار العلوم جلد 24
565
سال 1954ء کے اہم واقعات
جہاں میونسپل کمیٹیاں ہیں وہاں یہ امر یاد رکھو کہ تمہاری مسجد کی درخواست کبھی نہیں
منظور ہونے کی۔ "کبھی" کبھی نہیں " سے مرا سے مراد یہ ہے کہ 100 میں سے 98 دفعہ تمہاری درخواست
رڈ ہو جائے گی۔ تم ایک وسیع کمرہ بنایا کرو اور اس کا نام لائبریری رکھو، سکول رکھو،
مہمانخانہ رکھو جو مرضی ہے رکھو ہر جگہ خدا کی مسجد بن سکتی ہے اور پھر تم وہاں نماز پڑھنا
شروع کر دو آہستہ آہستہ لوگ اسے خود ہی مسجد کہنا شروع کر دیں گے۔ لوگوں کو عادت
ہوتی ہے کہ احمدی اگر مہمانخانہ بھی بناتے ہیں تو وہ کہتے ہیں " ایہہ احمد یاں دی مسجد ہے "۔
غرض آہستہ آہستہ وہ آپ ہی مسجد بن جاتی ہے پھر کوئی سوال ہی نہیں رہتا۔
پس ہر جگہ پر مسجدیں بنانے کی کوشش کرو۔ کوئی شہر ، کوئی قصبہ اور کوئی گاؤں
ایسا نہ رہے جس میں تمہاری اپنی مسجد نہ ہو۔ گاؤں والوں میں تو یہ بات ہے، شہر والوں
میں عام طور پر یہ بات نہیں لیکن اگر تم مسجدیں بنانے لگو گے تو یاد رکھو میرا تجربہ یہ ہے
کہ جہاں جہاں مسجد بنتی ہے وہاں فوراً احمدی بڑھنے شروع ہو جاتے ہیں۔ مثلاً جس وقت
کراچی والا ہال بنا لوگ کہتے تھے یہ ہال تو بن گیا ہے اس میں نمازیں پڑھنے والے کہاں
سے آئیں گے ؟ میں نے کہا تم بناؤ پھر دیکھو لوگ کس طرح آتے ہیں۔ چنانچہ ابھی وہ پورا
تیار بھی نہیں ہوا تھا کہ پارٹیشن ہو گئی اور دلی کی ساری جماعت وہاں آپڑی۔ اب اس ہال
میں وہاں کے سارے احمدی سماہی نہیں سکتے۔ چنانچہ اب وہ اور جگہ پر انتظام کر رہے ہیں
اور چاہتے ہیں کہ اس سے زیادہ کھلی جگہ ملے تا کہ ہم سب سما سکیں۔ اور اگر وہ جگہ بھی
خدا نے چاہا انہوں نے بنالی تو پھر دیکھیں گے کہ پھر خدا جماعت کے بڑھنے کا کوئی ذریعہ
بنادے گا اور پھر وہ تنگ ہو جائے گی۔ ہمارے متعلق تو خدائی قانون ہے کہ وسع
مكانك اپنے مکانوں کو بڑھاتے جاؤ بڑھاتے جاؤ۔ دیکھو اللہ تعالیٰ نے ہم پر کتنی حسن ظنی
کی ہے فرماتا ہے وسع مكانك ۔ اب تم سمجھ سکتے ہو کہ خدا کو میرے اور تمہارے مکان
سے کیا واسطہ ہے۔ دنیا میں سارے مکان بنتے ہیں، پاخانے ہوتے ہیں، غسلخانے ہوتے
ہیں، باورچی خانے ہوتے ہیں اور ہمیشہ بنتے ہیں۔ اس کو میرے اور تمہارے مکان سے کیا
دلچسپی ہے۔ در حقیقت اس الہام میں اُس نے تم پر حسن ظنی کی ہے اور وسیع مکان کے
انوار العلوم جلد 24
566
سال 1954ء کے اہم واقعات
معنے یہ ہیں کہ اے احمدی، اے بانی سلسلہ اور اس کے اتباع ! تم جب مکان بناؤ گے تو
میرے لئے بناؤ گے اس لئے میں تم پر اعتبار کرتے ہوئے کہتا ہوں اپنا مکان بڑھاؤ۔
مطلب یہ ہے کہ میرا بڑھاؤ ۔ تو وسع مکان میں در حقیقت خدا تعالیٰ نے حسن ظنی
سے کام لیا ہے اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ تمہارے مکانوں کے ساتھ خدا کا مکان بھی بڑھے۔
پس خدا کا مکان بڑھاتے چلے جاؤ تمہیں خدا آپ بڑھاتا چلا جائے گا۔
میں نے پچھلے سال کہا تھا کہ ہر تعلیم یافتہ آدمی کسی ایک کو اور پڑھا دے۔
اس کے متعلق بعض لوگوں کے خطوط آئے تو بڑی خوشی ہوئی۔ بعض نے بتایا کہ
ہم پڑھا رہے ہیں، بعض عورتوں نے خصوصاً یہ بتایا کہ آٹھ آٹھ ، دس دس طالب علموں کو
ہم نے پڑھانا شروع کیا ہے لیکن افسوس ہے کہ یہ تحریک ایک عرصہ تک گئی پھر جس
طرح آگ بجھ جاتی ہے اسی طرح بجھ گئی حالانکہ تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کر ہی نہیں
سکتی۔ اس لئے میں پھر آپ لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ تعلیم کی طرف توجہ کریں اور
تعلیم کی طرف توجہ کر کے اپنی جماعت کے مردوں اور عورتوں کا معیار بڑھائیں۔ جن
لوگوں کو یہ خیال ہوتا ہے کہ بڑے بڑے ۔ بڑے بڑے مدرسے ہوں یا جو لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے ہاں
کوئی مدرسہ کھل جائے انہوں نے کبھی بھی غیر قوموں کے تعلیمی معیار نہیں دیکھے۔ دنیا
میں جتنی قوموں نے ترقی کی ہے انہوں نے پکے مکانوں میں کبھی نہیں کی یورپ میں
انگلستان تعلیم میں سب سے بڑھ کر ہے اگر تم میں سے کسی نے بھی ان کی تعلیمی ترقی کی
رپورٹ پڑھی ہو تو تم کو پتہ لگ جائے گا کہ کوئی بڑی کوٹھیاں نہیں تھیں، کوئی بڑے مدر سے
نہیں تھے بہت معمولی معمولی جگہوں پر ان کے مدرسے تھے اور انہی میں انہوں نے ترقی
کر کے یونیورسٹیاں بنالیں۔ نہ شروع میں ان کو یہ احساس تھا کہ کوئی بہت بڑے بڑے
علوم انہوں نے سیکھنے ہیں۔ وہ ان کو اپنی زبان سکھاتے تھے اور اس کے بعد ساری چیزیں
اس کے لئے آسان ہو جاتی تھیں۔ دیکھو اگر سارے کے سارے لوگ مثلاً انگریزی
پڑھیں تو آٹھ کروڑ کو انگریزی پڑھانا کتنا مشکل کام ہے۔ لیکن اگر میں آدمی انگریزی
پڑھے ہوئے مقرر کر دیئے جائیں کہ وہ ان علوم پر جن میں اردو میں لٹریچر نہیں ہے خود
انوار العلوم جلد 24
567
سال 1954ء کے اہم واقعات
لکھیں یا دوسری کتابوں کا ترجمہ کریں۔ تو میں آدمیوں کے ذریعہ سے آٹھ کروڑ کی
پڑھائی کا انتظام ہو جاتا ہے لیکن یوں اگر آٹھ کروڑ کو پڑھانے لگیں اور سوسو پر بھی ایک
ٹیچر ہو تو آٹھ لاکھ ٹیچر چاہئے۔ آٹھ لاکھ ٹیچر تمہارے پاس کہاں سے آئے گا؟ لیکن اگر
اپنی زبان میں تراجم کرائے جائیں، اگر اپنی زبان میں کتابیں لکھ دی جائیں تو آپ ہی آپ
سارے پڑھتے ہیں۔
جتنے بڑے بڑے سائنٹسٹ ہیں یا بڑے بڑے فلاسفر ہیں ان کی زندگیوں کے حالات
پڑھ لو تو ان میں سے بیشتر حصہ ایسے لوگوں کا نکلے گا جنہوں نے ابتدائی تعلیم بہت
معمولی حاصل کی ہو گی۔ انگلستان کا سب سے بڑا ادیب ڈاکٹر جانسن ہے۔ اس کی زندگی کے
حالات پڑھ کر ہنسی آتی ہے کہ وہ شاید مڈل تک پڑھا ہوا تھا اور اسی میں اس نے سلف سٹڈی
(SELF STUDY) کے ساتھ اور مطالعہ کے ساتھ ترقی کی۔ یہاں تک کہ اب لغت انگریزی
کا سب سے بڑا مدون وہی ہے ، سارے کے سارے اس کی خوبی کو مانتے ہیں۔ اسی طرح
شیکسپیئر ہے اول تو اس کے حالات ہی بہت مہم ہیں لیکن بہر حال جتنے ظاہر ہیں ان سے پتہ
لگ جاتا ہے کہ بہت چھوٹی سی پڑھائی اس کی تھی مگر اس کے ساتھ اس نے ترقی کر کے بہت
بڑا درجہ حاصل کر لیا۔ تو جب انسان اپنے ملک کی زبان میں لٹریچر پڑھے اور سیدھے
سادے طور پر مطالعہ کرے (صرف مطالعہ کی عادت ہونی چاہئے) تو پھر وہ آگے نکل
جاتا ہے۔ پس تعلیم میں یہ کوشش کرو کہ ہر احمدی اردو لکھ پڑھ سکتا ہو اور لکھنا بھی
بے شک ایسا ہی ہو کہ مشکل سے پڑھا جائے۔ تم دیکھ لو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے ۔ زمانہ کے جو کاتب تھے وہ کیسا لکھا کرتے۔ تے تھے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم علیہ وسلم کا ایک
خط مقوقس کے نام کا آج تک محفوظ ہے۔ میں اس جگہ ایک غلطی کا بھی ازالہ کر دیتا
ہوں۔ میری کسی کتاب میں یہ لکھا گیا ہے کہ قیصر کے نام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے جو خط لکھا تھا وہ محفوظ ہے حالانکہ وہ قیصر کے نام کا خط نہیں مقوقس کے نام کا خط ہے۔
بہر حال میاں بشیر احمد صاحب نے اس خط کی نقل منگوائی۔ جس سے منگوائی تھی وہ
ایمبیسیڈر تھا اس نے یہ خیال کر کے کہ شاید ان پر بھی احسان ہو جائے اور یہ بھی کہیں کہ
انوار العلوم جلد 24
568
سال 1954ء کے اہم واقعات
اس نے میر اخیال کیا ہے ؟ اہے وہ خط میری معرفت بھیج دیا۔ انہوں نے ایک دفعہ نقل مانگی تو
مجھے پہلے تو اس کا پتہ بھی نہیں تھا مگر پھر جو دیکھا تو وہ انہی کے نام کی تھی بہر حال ہم نے
اس کو پڑھ کے دیکھا ہے۔ وہ تحریر پڑھی ہی نہیں جاتی۔ عربی کا ایک چھوٹا سا خط ہے مگر
اُس زمانہ میں ہمارے لکھنے والے ایسے ہی ہوتے تھے۔ کچھ فرق بھی تھا یعنی اُس زمانہ میں
زیر زبر نہیں ہوتی تھی ، نقطہ نہیں ہوتا تھا لیکن یہ بھی ہے کہ وہ ایسی طرز پر لکھتے تھے جیسے
ہمارے آجکل کے زمانہ میں زمیندار جو بہت تھوڑا سا پڑھا ہوا ہوتا ہے لکھتا ہے۔ مثلاً
کسی جگہ اس نے سوئی کا لفظ لکھنا ہو تو "س" الگ لکھ دیا۔ "واو" الگ لکھ دی۔ "ٹ"
الگ لکھ دی اور "ی " الگ لکھ دی۔ گویا یہ اپنی طرف سے سوئی ہو گئی۔ اس کو پتہ ہوتا ہے
کہ میں نے سوئی لکھا ہے اور وہ پڑھتا ہے تو سوئی پڑھتا ہے لیکن دوسرا پڑھتا ہے تو وہ کہتا
ہے س وٹ ی۔ اسی طرز پر اس خط کی تحریر ہے کہ بیچ میں وقفے ہیں اور حروف کے
در میان ان کے جوڑ بالکل نہیں ہیں یہی اُس زمانہ کی تحریر ہوتی تھی اور اس کو بھی بہت
تھوڑے لوگ جانتے تھے۔ اور پھر نہ زبر ہوتی تھی، نہ زیر ہوتی تھی، نہ نقطہ ہوتا تھا۔ تو اگر
اتنا بھی کوئی شخص لکھ دیتا ہے تب بھی کم سے کم وہ اپنے خیالات کو دُہرا تو سکتا ہے۔ مثلاً
میں یہاں تقریر کر رہا ہوں اگر کسی کو اتنا ہی لکھنا آتا ہو اور وہ اس قسم کے حروف لکھ کر
لے جائے تو بے شک تم پڑھو گے تو اس پر ہنسو گے۔ لیکن تم ہنسو گے اور وہ اپنے گھر میں
جاکر سارے رشتہ داروں کو تقریر سنا دے گا کہ یہ دیکھو میں نے لکھی ہے کیونکہ اپنا لکھا
ہوا پڑھنا اس کو آتا ہے دوسرے لوگ اس کا لکھا ہوا نہیں پڑھ سکتے۔
مشہور ہے کہتے ہیں کسی شخص کو کسی نے کہا تھا کہ خط لکھ دے تو اس نے کہا میری
لات میں درد ہے میں نہیں لکھ سکتا۔ اس نے کہا تم نے خط تو ہاتھ سے لکھنا ہے لات کے
درد کا اس کے ساتھ کیا تعلق ہے۔ وہ کہنے لگالات کے درد کا سوال یہ ہے کہ جہاں خط
جائے گا پڑھ تو کسی نے سکنا نہیں اس نے پڑھنے کے لئے مجھے ہی بلانا ہے۔ اب لات ٹھیک
ہو تو میں جاؤں۔ تو بے شک ایسا ہی خط ہو ، حرج کیا ہے۔ بہر حال وہ تو اپنا خط جاکے پڑھے
گا مگر ہمارے ہاں تو اس سے بھی بڑھ کر ہے۔ میرے ایک دو بچے ایسے ہیں دو لڑکیاں ہیں
انوار العلوم جلد 24
569
سال 1954ء کے اہم واقعات
اور ایک لڑکا وہ آپ بھی پھر بعد میں نہیں پڑھ سکتے۔ میر اوہ لڑکا ایک کالج میں پڑھتا تھا۔
یونیورسٹی کی کانووکیشن کا جلسہ تھا میں بھی اس میں شریک تھا۔ مجھ سے کسی نے اس کالج
کے پرنسپل کو ملوایا۔ میں نے کہا میں انہیں جانتا ہوں یہ ناصر احمد صاحب کے دوست ہیں۔
وہ کہنے لگے ناصر احمد کی دوستی کا کیا تعلق ہے اپنے فلاں بچے کا نام کیوں نہیں لیتے وہ میرا
شاگر د ہے۔ میں نے کہا میں نے تو جان کر نام نہیں لیا کہ آپ کو شرم نہ آجائے کہ ایسا
شاگر د ہے آپ کا۔ کہنے لگا نہیں بات اصل میں یہ ہے کہ وہ جانتا خوب ہے لیکن اس کا لکھا ہوا
کوئی بھی نہیں پڑھ سکتا۔ اس لئے لازما وہ فیل ہوتا ہے کہنے لگے ہم بعض دفعہ اس کو بلا
کر کہتے ہیں کہ یہاں پرچہ پڑھ دو تو وہ کہتا ہے اب مجھ سے نہیں پڑھا جاتا۔ وہ کس طرح
پاس ہو سکے۔ باقی پریکٹیکل خوب جانتا ہے ہم نے اس پر سوالات کر کے دیکھا ہے وہ خوب
سمجھتا ہے۔
غرض اردو اگر تم سکھا دو تو لازماً تمہار اسٹینڈرڈ اور معیار تعلیم بہت اونچا ہو جائے
گا۔ یہ مت پروا کرو کہ تمہارا کوئی باقاعدہ مدرسہ ہو چاہے درخت کے نیچے رکھو بہر حال
پڑھانا شروع کرو۔ ٹیگور نے اس نکتہ کو سمجھا تھا اور اس نے ایک درخت کے نیچے اپنا
سکول کھول دیا تھا اور دنیا جہان سے اس کے پاس شاگرد آتے تھے تو سادگی کے ساتھ
تعلیم وسیع ہو سکتی ہے۔ لیکن اگر تم وہ انتظام کرو جو حکومتیں کرتی ہیں تو تم یہ دیکھ لو کہ
ایک اچھے سکول کے جو معیار گورنمنٹ نے رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے لحاظ سے ایک
کلاس میں حد سے حد پچاس طالب علم ہوتے ہیں اگر ہمارے ملک کے دس فیصدی طالبعلم
پڑھنے والے ہوں تو چونکہ آٹھ کروڑ ہماری آبادی ہے وہ اسی لاکھ ہو گئے۔ پچاس لڑکے
اگر ایک کلاس میں ہوں تو اسی لاکھ کے معنی یہ ہوئے کہ سوالا کھ مدرس چاہئے۔ گویا
سوالاکھ مدرس کے ساتھ اتنے لڑکے پڑھ سکتے ہیں اور سوالا کھ مدرس ملنا بڑا مشکل ہوتا
ہے۔ پھر سوالا کھ مدرس کا ہی سوال نہیں سوال یہ ہے کہ ایک کلاس میں اگر پچاس لڑکے
ہوں تو مڈل تک کی تعلیم سمجھ لو تو چار سو لڑکا ہو گیا۔ اور چونکہ اسی لاکھ طالبعلم ہوں گے
اس لئے ہیں ہزار سکول ہوں تو ان کی تعلیم کا انتظام ہو سکتا ہے اور آجکل کی عمارتوں کا جو
انوار العلوم جلد 24
570
سال 1954ء کے اہم واقعات
حساب گورنمنٹ نے بنایا ہوا ہے وہ اگر لگایا جائے تو مڈل سکول پر کم سے کم ہیں پچھیں
ہزار روپیہ لگے گا۔ پورے سکول یا کالج پر تو ڈیڑھ دو لاکھ لگتا ہے۔ اب میں ہزار کو
پچیس ہزار کے ساتھ ضرب دو تو پچاس کروڑ بن گیا گویا پچاس کروڑ کے ابتدائی خرچ کے
ساتھ صرف مدر سے بنتے ہیں۔ پھر سکول کے سامان اور فرنیچر وغیرہ کے اخراجات ملائے
جائیں تو یہ کوئی ارب ڈیڑھ ارب روپیہ بن جاتا ہے۔ اور پھر مرمت کے سامان الگ ہیں
اتنا خرچ ایک غریب قوم کر ہی کہاں سکتی ہے۔ پس سیدھی سادی تعلیم تمہارا اصل مقصود
ہونی چاہئے۔ عمارتیں اور پکی عمارتیں اور چونا مقصود نہیں ہونا چاہئے۔ پس تعلیم دو اور
اپنی اپنی جگہوں پر راتوں کو مسجدوں میں بیٹھ کر دو۔ ہمارے ہاں کتنا سستا سامان تھا کہ
ہمارے مدر سے ہماری مسجدیں ہوتے تھے۔ وہیں لوگ آجاتے تھے ، نماز پڑھتے تھے اور
نماز کے بعد بیٹھ کر لوگوں کو پڑھانا شروع کر دیتے تھے۔ پس اگر تم سارے کے سارے
یہ عہد کر لو کہ تمہارا امام یا تم میں سے کوئی بڑا شخص ہر نماز کے بعد پندرہ بیس منٹ یا آدھ
گھنٹہ سب کو سبق دے دیا کرے گا اور جتنے مرد اور عورتیں ہیں ہر ایک کے ذمہ یہ لازمی
طور پر لگا دو کہ تم نے اپنی زبان میں پڑھنا ہے تو تمہارے اندر اتنا تغیر ہو جائے گا کہ
تھوڑے عرصہ میں ہی تمہیں یہ نظر آئے گا کہ دنیا میں تمہارے برابر کوئی علمی قوم ہی
کوئی نہیں۔
ایک بات جس کو اب میں ختم تو نہیں کر سکتا لیکن اس کی ابتدائی چند باتیں بتا دیتا
ہوں یہ یہ ہے ہے کہ جیسا کہ میں نے شروع میں کہا تھا تھا میں میں ہر ہر دفعہ دا جلسہ کے موقع پر کچھ نہ کچھ
بیان کر دیتا ہوں لیکن وہ سارے کا سارا کہا ہوا بے کار چلا جاتا ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک گر بتایا تھا کہ جب رمضان آئے تو انسان یہ عہد کر لے کہ
ایک بدی میں چھوڑ دوں گا اور ایک نیکی میں اختیار کرلوں گا۔ باقیوں کو جانے دے اگر وہ
ایسا کرلے تو آپ فرماتے ہیں کہ تھوڑے دنوں میں ہی ایک بڑی طاقت اس کے اندر پیدا
ہو جائے گی۔ دس بیس سال میں دس بیس اہم بدیاں ایسی ہو جائیں گی جن کو وہ چھوڑنے
والا ہو گا اور دس میں اخلاق ایسے پیدا ہو جائیں گے جن کو وہ کرنے والا ہو گا۔
انوار العلوم جلد 24
571
سال 1954ء کے اہم واقعات
میری خلافت پر ہی چالیس سال گزر چکے ہیں اگر چالیس سال میں ہی ہر سال تم
ایک خلق اختیار کر لیتے تو چالیس اخلاق تمہارے اندر پیدا ہو جاتے اور تم سمجھتے ہو کہ
چالیس اخلاق کی کتنی بڑی طاقت ہوتی ہے در حقیقت اتنی بڑی طاقت کا مقابلہ کر نادنیا کے لئے
بڑانا ممکن ہوتا ہے۔ لیکن افسوس تو یہ ہے کہ لوگ آئے اور لوگوں نے سنا اور چلے گئے
اور کسی نے عمل نہیں کیا، کسی نے پرواہ نہیں کی۔ کہہ دیا کہ بڑی اچھی تقریر ہو گئی ہے یا یہ
کہہ دیا کہ آج تو بڑی لمبی تقریر ہو گئی مثانہ پھٹنے لگا تھا، کسی نے کہہ دیا کہ میری تو طبیعت
خراب تھی میں تو اٹھ کر چلا گیا تھا۔ اس سے آگے بات ختم ہو جاتی ہے پھر فائدہ کیا ہوا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ترقی کی اصل وجہ یہی تھی کہ لوگ جو بات
سنتے تھے اُس کو پکڑ لیتے تھے اور پھر اس کو اتنی انتہا تک پہنچاتے تھے کہ ہر دیکھنے والا شخص
سمجھتا تھا کہ یہ بات اس کے اندر راسخ ہو گئی ہے۔
بہر حال یہ یادرکھو کہ سب سے مقدم چیز انسانی اعمال میں اخلاق قومی ہوتے
ہیں۔ جب تک قوم میں اخلاق پیدا نہ ہو جائیں اُس وقت تک نہ دین درست ہوتا ہے نہ
دنیا درست ہوتی ہے۔ میں کہتا ہوں جیسے ابھی میں نے ایک اور مسئلہ پر بھی کہا تھا کہ تم یہ
تو سوچو کہ قرآن کریم نے اخلاق فاضلہ کے سیکھنے کی نصیحت کی ہے۔ تم یہ جانے دو کہ میں
تمہیں اخلاق فاضلہ کی جو تعبیر بتاتا ہوں تم کہو وہ غلط ہے۔ تم یہ جانے دو کہ وہ اخلاق فاضلہ
جن کو میں اخلاق فاضلہ قرار دیتا ہوں ان کے متعلق تم کہہ دو کہ یہ غلط ہیں یہ نہیں ہیں
اخلاق فاضلہ ۔ پر آخر یہ تو قرآن کریم سے پتہ لگتا ہے کہ تقویٰ ایک چیز کا نام رکھا گیا ہے اور
بعض کاموں کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ اچھے ہیں۔ مثلاً بتایا گیا ہے کہ مومن سچ بولتے ہیں،
بتایا گیا ہے کہ مومن متکبر نہیں ہوتے، بتایا گیا ہے کہ مومن مُسرف نہیں ہوتے، یہ بتایا
گیا ہے کہ متقی انصاف کرنے والے ہوتے ہیں، یہ بتایا گیا ہے کہ وہ سچی شہادت دینے
والے ہوتے ہیں، یہ بتایا گیا ہے کہ چوری نہیں کرتے ، ڈاکہ نہیں مارتے، زنا نہیں کرتے۔
اسی طرح اور کئی باتیں نہیں کرتے اب تم مجھ سے کتنا بھی اختلاف کر لو، ساری دنیا سے
اختلاف کر لو۔ کہو سچ کے معنے جو تم کرتے ہو غلط ہیں یہ نہیں سچ کے معنے۔ تم یہ کہہ سکتے
انوار العلوم جلد 24
572
سال 1954ء کے اہم واقعات
ہو کہ اخلاق فاضلہ کا کوئی لفظ ہی قرآن کریم میں نہیں ہے تم نے اپنے پاس سے بنایا ہے۔
پر کچھ نہ کچھ تو قرآن نے کہا ہے یا نہیں کہا۔ یہ تو تم مانو گے۔ صدق کے معنے یا سداد کے
معنے جو میں کرتا ہوں یا کوئی اور کرتا ہے تم کہہ دو یہ غلط ہیں ہم تو اس کو نہیں مانتے پر آخر
صدق کا لفظ قرآن کریم میں آیا ہے اور کوئی معنے اس کے کرنے پڑیں گے۔ یہ تو نہیں کہنا
پڑے گا کہ یونہی بے معنے لفظ بول دیا گیا ہے سداد کا لفظ قرآن کریم میں آیا ہے کوئی تو
اس کے معنے کرنے پڑیں گے۔ تو میں کہتا ہوں جو بھی معنے تم کرتے ہو تم یہ بتا دو کہ
تم نے جو معنے کیے ہیں اس پر عمل شروع کر دیا ہے تو بس میری تسلی ہو جائے گی۔
میں یہ نہیں کہتا کہ تم وہ معنی کرو جو میں کہتا ہوں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ تم وہ معنے کر و جو
غزالی کرتا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ تم وہ معنے کرو جو شاہ ولی اللہ کرتے ہیں۔ میں یہ نہیں
کہتا کہ تم وہ معنے کرو جو محمد مکی کرتے ہیں۔ ان سب کو چھوڑ دو تم وہ معنے کرو جو تم کرتے ہو
اور پھر تم بتا دو کہ اس میں سے اتنی پرسنٹیج
اخلاق پر ہم قائم ہو
گئے ہیں۔ جب تم یہ بتا دو گے تو میرے لئے اتنا ہی جو اب کافی ہو گا میں پھر مزید بحث نہیں
کرونگا۔ لیکن اگر تم نہ میرے معنے سنو، نہ اپنے معنے سنو، نہ غزالی کے معنے سنو، نہ شاہ ولی اللہ
کے سنو، نہ محمد مکی کے سنو، ان میں سے کسی کے بھی نہ سنو اور اس کے بعد یہ بھی کہو کہ
ہم قرآن پر عمل کرنا چاہتے ہیں یا کرتے ہیں یا کوشش کرتے ہیں تو یہ فضول اور بے معنے
بات ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اخلاق فاضلہ کے بغیر نہ دین درست ہو سکتا ہے اور نہ دنیا
درست ہو سکتی ہے۔ یورپ اور امریکہ کی ترقی نہ تو سائنس کی وجہ سے ہوئی ہے، نہ گولہ
بارود کی وجہ سے ہوئی بلکہ اس کی ترقی محض اخلاق کی وجہ سے ہوئی ہے۔
/ (PERCENTAGE)
میں نے ابھی ایک واقعہ سنایا تھا کہ ایک نوجوان ڈاکٹر یورپ سے آیا اور اس نے
آکے بڑے ڈرتے ڈرتے اور شرماتے شرماتے مجھ سے پوچھا کہ ایک بات میں نے وہاں
عجیب دیکھی ہے۔ میں نے پوچھا کیا دیکھی ہے؟ اس نے کہا یہ دیکھی ہے کہ ان کے
اخلاق ہم سے اچھے ہیں۔ اُس کا مطلب یہ تھا کہ ہمیں اسلام سکھایا جاتا ہے، مسلمان کہا
جاتا ہے لیکن اخلاق تو اُن کے اچھے ہیں اور یہ واقع ہے۔ انگریزی عدالتوں میں چلے جاؤ
انوار العلوم جلد 24
573
سال 1954ء کے اہم واقعات
اور وہاں ان کے واقعات دیکھو حج پوچھتا ہے تم نے یہ مجرم کیا ہے ؟ وہ کہتا ہے ہاں کیا ہے۔
پھر پوچھتا ہے تم فلاں جگہ پر تھے ؟ وہ کہتا ہے جی تھا۔ ہماری عدالت میں چلے جاؤ۔ چور کو
پولیس والے عین سیندھ کے اوپر سے پکڑ کے لاتے ہیں اور حج پوچھتا ہے تم وہاں تھے ؟ وہ
کہتا ہے جی میں تو اس محلہ میں تھا ہی نہیں۔ وہ پوچھتا ہے تم کہاں تھے؟ وہ کہتا ہے میں
تو فلاں شہر میں تھا۔ پھر وہ پوچھتا ہے ارے پورے پولیس نے تم کو وہاں سے نہیں پکڑا؟ وہ کہتا ہے
جھوٹ ہے ان کو مجھ سے فلاں پرانی عداوت تھی اس کی وجہ سے یہ مجھے پکڑ کر لے آئے ہیں۔
غرض شروع سے لے کر آخر تک تمام جھوٹ ہی جھوٹ چلتا چلا جاتا ہے۔ اور وہاں گو
مجرم اپنے بچاؤ کی بھی کوشش کرتا ہے ٹرک بھی کرتا ہے لیکن غیر ضروری ٹرک نہیں
کرتا۔ اور یہاں غیر ضروری جھوٹ بولا جاتا ہے مثلاً چوری کے ساتھ اس کا کوئی تعلق
نہیں کہ اُس نے اُس وقت کالا کوٹ پہنا ہوا تھا یا لال لیکن وہ اگر کہیں گے کہ کالا کوٹ پہنا
ہوا تھا تو یہ کہے گا نہیں میں نے تو لال پہنا ہوا تھا یا مثلاً وہ کہہ دیں گے تمہارے ہاتھ میں
چھڑی تھی۔ اب اس کا چوری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں بھلا چوری کا چھڑی سے کیا تعلق
ہے لیکن یہ کہے گا نہیں میرے ہاتھ میں چھڑی نہیں تھی میرے ہاتھ میں قرآن شریف
تھا۔ غرض وہ غیر ضروری جھوٹ جس کا مقدمہ کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہیں ہوتا وہ بھی
یہ بولتا ہے اور ہر بات میں ان کی تردید کرتا جائے گا اور کہے گا یہ نہیں تھا لیکن یورپ میں
چلے جاؤ وہ سو میں سے ننانوے باتیں مان لے گا کوئی ایک اپنی جان بچانے کے لئے بیچ میں
ٹرک بھی کر جائے گا۔ باقی سب باتوں کے متعلق کہے گا کہ ٹھیک ہیں۔
اسی طرح سودوں کو دیکھ لو وہ اپنے کئے ہوئے سودوں کے متعلق جو بھی وعدہ
کریں گے اسے پورا کریں گے لیکن ہمارے ملک میں سودے کر کے دیکھ لو سب باتوں میں
جھوٹ شروع ہو جائے گا۔
مجھے یاد ہے ایک دفعہ میں کشمیر گیا۔ وہاں ایک قسم کی قالین بنتی ہے جو اونی
ٹکڑے کاٹ کاٹ کے اور پھر اُن کو سی کر بناتے ہیں اور اس کو گا بھا کہتے ہیں۔ اس میں وہ
مختلف رنگ کے دُھنے رنگتے ہیں کوئی سبز رنگ لیا، کوئی زرد رنگ لیا، کوئی سرخ رنگ لیا،
انوار العلوم جلد 24
574
سال 1954ء کے اہم واقعات
بتاؤں گا یعنی لمبائی )MEASURE(,
کوئی نیلا رنگ لیا، کوئی سفید لے لیا اور پھر اس کے ٹکڑے کاٹ کے اور خوبصورت ڈیزائن
بنا کے وہ قالین بنا دیتے ہیں جن کو گا بھا کہتے ہیں ہمیں یہ دیکھ کر پسند آیا۔ چنانچہ میں نے
بھی چاہا کہ یہاں سے دو چار خرید کر لے جائیں اپنے گھروں میں تحفہ دیں گے۔ ایک شخص
اسلام آباد میں اس کام کے لئے اچھا مشہور تھا۔ میں نے اس کو ۔ اس کو جاکے کہا کہ میں یہ قالین
پنجاب میں تحفہ لے جانا چاہتا ہوں تم مجھے اچھے سے بنا دو۔ اس نے کہا اچھا کچھ پیشگی دے
دیں چنانچہ ہم نے کچھ رقم اس کو پیشگی دے دی اور ہم آگے پہاڑ پر سیر کے لئے چلے گئے۔
میں نے اسے یہ بھی کہا کہ دیکھنا میں جو اس کا میئر (MEASURE):
چوڑائی بتاؤں گا وہ ٹھیک ہو کیونکہ میں کمروں کے لحاظ سے لے رہا ہوں۔ اس نے کہا بالکل
ٹھیک ہو گا۔ جب وہ آئے تو مجھے دیکھتے ہی پتہ لگ گیا کہ وہ ٹھیک نہیں ہیں اور پھر جو ماپ
کر دیکھا تو ایک بالشت چوڑائی میں کمی تھی اور ایک بالشت لمبائی میں کمی تھی۔ اب بظاہر تو
ایک بالشت معلوم ہوتی ہے لیکن ضرب دو تو بہت بڑا فرق پڑ جاتا ہے۔ میں نے اس کو کہا
یہ تو تم نے بڑی دھوکا بازی کی ہے کہ " اس کو چھوٹا بنا دیا ہے۔ اس پر اس نے شور مچانا
شروع کر دیا کہ "میں مسلمان ہوں ، میں مسلمان ہوں"۔ میں نے کہا مسلمان تو تم ہوئے
لیکن سوال یہ ہے کہ تمہاری عملی چیز موجود ہے ہمارے ساتھ تمہارا وعدہ تھا یا نہیں کہ
اتنے لمبے چوڑے قالین بناؤں گا ؟ اور پھر دو چار آدمیوں کے سامنے یہ بات ہوئی تھی میں
نے ان آدمیوں سے کہا کہ بتاؤ تمہارے سامنے اس نے یہ وعدہ کیا تھا یا نہیں ؟ انہوں نے
کہا ہمارے سامنے وعدہ کیا تھا۔ اس پر میں نے اسے کہا کہ دیکھو تم نے وعدہ کیا تھا وہ اپنے
کشمیری لہجہ میں کہنے لگا " میں مسلمان ہوندی " کشمیری مرد کو مؤنث بولا کرتے ہیں۔ چنانچہ
وہ کہنے لگا ۔ " جی میں مسلمان ہوندی۔ میں مسلمان ہوندی"۔ میری عمر اس وقت کوئی
انیس بیس سال کی تھی مجھے اس پر غصہ چڑھے کہ یہ اپنا فعل اسلام کی طرف کیوں
منسوب کرتا ہے۔ یہ کہے میں نے ٹھگی کی ہے۔ کی ہے جانے دو یہ کیوں کہتا ہے کہ میرے مسلمان
ہونے کے لحاظ سے میرا یہ حق تھا کہ میں یہ ٹھگی کرتا۔ غرض میں اصرار کروں کہ اسے
پورا کر اؤ اور وہ یہی کہتا جائے کہ میں مسلمان ہوں میں مسلمان ہوں۔ گویا اسلام اتنا گر گیا
انوار العلوم جلد 24
575
سال 1954ء کے اہم واقعات
ہے کہ اب یہ سمجھا جاتا ہے کہ مسلمان اگر ٹھگی کرے تو وہ بھی گویا اس کا ایک قسم کا جائز
حق ہے۔
پھر ایسے ایسے گند میں مبتلا ہوتے ہیں کہ حیرت آتی ہے۔ ایک دفعہ ہم پالم پور
گئے وہاں کچھ وقت ہو گئی لیکن میری وہاں ٹھہرنے کی صلاح تھی میں نے کہا کہ
کچھ چار پائیاں یہاں سے سستی سستی بنو الاؤ۔ پہاڑوں پر بہت سستی چار پائیاں تین تین
چار چار روپیہ میں مل جاتی ہیں۔ میں نے کہا چند بنوالو لوگ نیچے سوتے ہیں۔ انہوں نے
ایک دکاندار کو بنانے کے لئے کہہ دیا۔ اُس نے کچھ تو نہ دیں اور کچھ بالکل ہی اوٹ پٹانگ
بنادیں جو سونے کے قابل ہی نہیں تھیں۔ ایک دفعہ ہم موٹر میں جارہے تھے کہ کسی نے
کہا یہ دکاندار ہے یہ باقی چار پائیاں دیتا بھی نہیں اور جو اس نے بنائی ہیں وہ بھی خراب ہیں۔
میں نے اُس کو بلایا اور کہا دیکھو تم مسلمان ہو تمہیں دیانت سے کام لینا چاہئے۔ مگر اُس پر
اس قدر جہالت غالب تھی کہ وہ کہنے لگا تم تو ہمارے خدا ہو ، خدا نے ہم کو نہیں پالنا تو کس
نے پالنا ہے۔ میں نے کہا بے وقوف چار پائی کا سوال تھا اب تو نے مجھے خدا بھی بنا دیا یہ کیا
نالائقی ہے؟ کیا تو مسلمان ہے؟ کہنے لگا جی ہاں میں مسلمان ہوں۔ مگر جتنا میں اس کو
سمجھاؤں وہ کہے لو آپ کیسی باتیں کرتے ہیں۔ اس نے چونکہ ہندوؤں سے سنا ہوا تھا کہ
بت ہوتے ہیں اس نے یہی سمجھنا شروع کر دیا کہ مذہبی پیشوا اور لیڈر خدا ہی ہوتا ہے اور
مذہبی لیڈر ہونے کے لحاظ سے گویا یہ اس کا کام ہے کہ وہ ان کی شرارت اور دھو کے بازی
کو انکرج (ENCOURAGE) کرے بجائے اس کے کہ ان کو نصیحت کرے۔ اس کا
نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمان کی تجارت وغیرہ بالکل تباہ ہو گئی اور یورپ کی تجار تیں بڑھ گئیں۔
اب کہا یہ جاتا ہے کہ یورپ والوں نے سائنس کے ذریعہ سے ترقی کی ہے۔ حالانکہ
سائنس تو آج نکلی ہے اور ہماری تجارتیں سائنس کے نکلنے سے بھی سالہا سال پہلے خراب
ہو چکی تھیں۔ پہلے ہاتھوں سے ہی کپڑے بناتے تھے جیسے ہمارے ہاں کھڑیاں ہوتی ہیں۔
ان کے بھی کھڑیاں ہوتی تھیں لیکن ان کا کپڑا یہاں آکے بکتا تھا ہمارا نہیں بکتا تھا۔ اس کی
وجہ یہی تھی کہ وہ دیانت کے ساتھ کام کرتے تھے ہم نہیں کرتے تھے۔ باقی رہا گولہ و بارود۔