متفرق امور
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
197
متفرق امور
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
متفرق امور
(فرمودہ 27 دسمبر 1955ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ )
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
آج صبح تو میری طبیعت بہت زیادہ خراب ہو گئی تھی اور مجھے یہ وہم پیدا ہونے
لگا تھا کہ آیا میں دوستوں کے سامنے چند منٹ بھی بول سکوں گا یا نہیں لیکن خدا تعالیٰ کے
فضل سے بعد میں افاقہ ہونا شروع ہوا۔ گو اب بھی ڈاکٹروں کا اور جو دوست مرض میں
میرے ساتھ رہے ہیں اُن کا زور اس بات پر ہے کہ میں چند منٹ سے زیادہ تقریر نہ
کروں۔ گو ڈاکٹروں کی رائے کا یہ اختلاف میری سمجھ میں نہیں آتا۔ لندن میں ڈاکٹر نے
مجھے یہ پیغام بھیجا تھا کہ جتنی چاہو لمبی تقریر کرو کچھ پروا نہیں۔ صرف اپنی تھکان کو دیکھا
کرو۔ اگر تھکان محسوس ہو تو چھوڑ دوور نہ ڈاکٹری لحاظ سے کوئی روک نہیں ہے۔ کراچی
میں بھی میں نے ایک گھنٹہ سے زیادہ کی تقریر کی اور ایک دفعہ زیورک میں بھی ایک گھنٹہ
سے زیادہ کی تقریر کی اور اس کی ایک خصوصیت بھی تھی۔ اُس وقت طبیعت پر ایک بوجھ
بھی تھا کیونکہ ان لوگوں نے اصرار کیا کہ آپ انگریزی میں تقریر کریں اور انگریزی میں
تقریر کرنے کا میں عادی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ترجمان مقرر کئے ہوئے ہیں جو
فوراً مختلف زبانوں میں اس کا ترجمہ کر کے اس کو ساری بلڈنگ میں پھیلا دیں گے اور
ہر زبان والا آدمی ہیڈ فون لگا کے وہ تقریر سن لے گا۔ اور ایک ایسی زبان میں تقریر کرنا
جس کی عادت نہ ہو اور بھی بوجھ ہوتا ہے مگر پھر بھی کوئی ایک گھنٹہ سولہ منٹ تک وہ
تقریر اور سوال و جواب جاری رہا۔ لیکن یہاں آکر میں سمجھتا ہوں کہ میری طبیعت پر وہی
انوار العلوم جلد 25
198
متفرق امور
اثر ہے جس کے متعلق ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ آپ کی بیماری زیادہ تر اعصابی رہ گئی ہے۔
چنانچہ یہی مجلس ہوا کرتی تھی اور اس جگہ پر بڑے بڑے مجمع کے سامنے بغیر تھکان کے
میں چھ چھ سات سات گھنٹے تقریر کر جاتا تھا۔ اب وہ بات یاد آتی ہے تو طبیعت پر اثر ہوتا
ہے کہ اب مجھے کہا جاتا ہے کہ چند منٹ سے زیادہ تقریر نہ کرنا۔ اس وجہ سے طبیعت میں
قدر تا گھبراہٹ پیدا ہوتی ہے ورنہ پرسوں شام کو اور کل صبح ایسے وقت بھی آئے جب
طبیعت میں بالکل ایسا اطمینان پیدا تھا کہ جیسے مجھے کوئی بیماری ہے ہی نہیں۔ مگر بعد میں
تھکان کی وجہ سے یا پھر اس مجمع میں آنے کی گھبراہٹ کی وجہ سے طبیعت شام سے خراب
ہو گئی۔ صبح پھر کچھ دیر خراب رہنے کے بعد اچھی ہونی شروع ہوئی۔ بہر حال میں کوشش
کروں گا کہ دوستوں تک اپنے خیالات کو پہنچا سکوں۔
کل بھی میں نے کہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں لمبی
تقریریں نہیں ہوا کرتی تھیں۔ لوگ عمل زیادہ کرتے تھے اور باتیں سننے کے کم عادی
تھے۔ حضرت خلیفہ اول کی تقریر عام طور پر پندرہ بیس منٹ ہوتی تھی اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کی آخری تقریر جو 1907ء میں ہوئی وہ 45 یا 50 منٹ کے قریب
ہوئی تھی اور بڑا شور پڑ گیا تھا کہ آج تو بڑی لمبی تقریر تھی۔ آجکل زبان کا چسکا پڑ گیا ہے
اب آپ لوگ زبان کے چسکا کو چھوڑ دیں اور عمل کی طرف توجہ کریں تا کہ اللہ تعالیٰ
کی برکت سے آپ جلدی جلدی اس کام کو طے کر لیں جو کہ آپ کے ذمہ لگایا گیا ہے۔
بڑی مشکل یہ ہے کہ سب سے زیادہ اثر اس بیماری کا میری آنکھوں پر پڑا ہے۔ شروع میں
تو اس کا پتہ بھی نہیں لگا لیکن آہستہ آہستہ پتہ لگا اب میں پڑھ نہیں سکتا۔ یہ مطلب نہیں
کہ حرف نظر نہیں آتے۔ حرف تو نظر آتے ہیں بلکہ اب بھی اگر پڑھنے والی عینک لگالوں
تو مجھے تکلیف ہوتی ہے۔ بغیر عینک کے مجھے زیادہ آرام رہتا ہے لیکن طبیعت میں پریشانی
شروع ہو جاتی ہے۔ لائل پور میں ایک بڑے لائق ڈاکٹر ہیں۔ میں نے اُن کو یہاں بلوایا
اور میں نے کہا کہ دیکھئے میں نے قرآن شریف کا ایک سیپارہ ہی پڑھا تھا کہ میری طبیعت
گھبراگئی۔ اُس بیچارے کو تو قرآن شریف پڑھنے کی عادت نہیں تھی۔ کہنے لگا ایک سیپارہ پڑھنے
انوار العلوم جلد 25
199
متفرق امور
بھی تو بڑی چیز ہے۔ میں نے کہا آپ میرا حال تو نہیں جانتے۔ میں نے تو تندرستی میں
بعض دفعہ رمضان شریف میں پندرہ پندرہ سولہ سولہ سیپارے ایک سانس پڑھے ہیں۔
پس میری تو ایک سیپارہ پر گھبراہٹ سے جان نکلتی ہے کہ مجھے ہو کیا گیا ہے کہ یا تو پندرہ
سولہ سیپارے پڑھنے رے پڑھنے اور ساتھ ہی زبان سے بھی پڑھتے جانا اور آنکھوں سے بھی دیکھتے
جانا اور کجا یہ کہ ایک سیپارے کے ساتھ ہی گھبراہٹ شروع ہو جاتی ہے۔ وہ بیچارہ اس پر
کہنے لگا کہ یہ تو بہت بڑا کام ہے۔ غرض لکھے ہوئے نوٹ پڑھنے مجھے مشکل نظر آتے ہیں
یوں تو میں انشاء اللہ تعالیٰ پڑھ لوں گا لیکن یہ ڈر آتا ہے کہ نظر پر بوجھ پڑنے کی وجہ سے
گھبراہٹ نہ شروع ہو جائے۔
پہلا مضمون تو میں جماعت کے سامنے یہ لیتا ہوں کہ خدمت خلق مومن کا ایک
خاصہ ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام فرمایا کرتے تھے کہ اسلام کا خلاصہ
ہے تعلق باللہ اور شفقت علی خلق الله ۔ یعنی انسان خدا سے محبت کرے اور اس کے
بندوں کے ساتھ مہربانی کا سلوک کرے۔ پچھلے سیلابوں کے وقت میں پاکستان کے
خدام نے نہایت اعلیٰ درجہ کا نمونہ دکھایا ہے۔ اسی طرح قادیان کے خدام نے بھی اچھا
نمونہ دکھایا ہے اور اس کا لوگوں کی طبیعتوں پر بڑا اثر ہوا ہے۔
یاد رکھو کہ اس وقت تک یورپ کے لوگ مسلمانوں کو یہی طعنہ دیتے چلے آئے
ہیں کہ یہ منہ سے تو بڑی اچھی تعلیمیں بیان کرتے ہیں لیکن عملاً ان لوگوں کا یہ حال ہے
کہ یہ کبھی بھی بنی نوع انسان کے لئے کوئی قربانی نہیں کرتے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے
کہ ان کی تعلیم محض زبانی ہے عملی نہیں۔ وہ تو حکومت کے متعلق کہتے ہیں کہ کہنے کو تو
حکومت کے متعلق بہت اچھے قانون ہیں مگر کون سی اسلامی حکومت ہے جس نے اسلام پر
عمل کیا ہے۔ مگر وہ تو ہمارے بس کی بات نہیں نہ ہمارے پاس حکومت ہے اور نہ ہم وہ
نمونہ دکھا سکتے ہیں۔ اگر کسی ملک میں اللہ تعالیٰ نے حکومت دی اور وہاں کے احمدیوں
کے اندر اخلاص قائم رہا اور انہوں نے نمونہ دکھایا تو پھر ان کا منہ بند ہو گا۔ مگر کم سے کم
جو ہمارے اندر خدمت خلق کی طاقت ہے اُس کا تو ہم نمونہ دکھائیں۔
انوار العلوم جلد 25
200
متفرق امور
پس ہمیں ہر موقع پر خدمتِ خلق کو پیش کرنا چاہئے۔ مگر یہ بھی یاد رکھنا
چاہئے کہ یہ انتظار کرنا کہ کوئی طوفان آئیں تو پھر خدمتِ خلق کریں یہ بُری بات ہے۔
یہ دعا
دعا کرنی چاہئے کہ خدا طوفان نہ لا۔ لائے۔ خدمت کے ہر وقت مواد مواقع ہوتے ہیں۔
مثلاً بیوائیں دنیا میں ہوتی رہتی ہیں ، یتامی ہوتے ہی رہتے ہیں۔ ان کے لئے بیماریوں میں
نسخے لا دینا، دوائیاں لا دینی، گھر کا سامان خرید کے لا دینا یہ چیز ہر وقت ہو سکتی ہے۔ پس
خدام الاحمدیہ کو طوفانوں کا انتظار نہیں کرنا چاہئے بلکہ دوسرے دنوں کے لئے بھی کام
نکالنے چاہئیں جن میں خدمت خلق ہو سکے اور لوگوں کی تکلیف کو وہ دور کر سکیں۔ پس
اس کو ہمیشہ یاد رکھو جیسا کہ میں نے بتایا ہے آج تک یورپ اور امریکہ اِس خدمتِ خلق
کی روح کو اسلام کے خلاف اپنی عظمت میں پیش کرتے ہیں۔ کہتے ہیں عیسائی بڑی
خدمت کرتے ہیں مسلمان نہیں کرتے۔ اور شرم کی بات ہے کہ ہم ان کا جواب نہیں
دے سکتے۔ اگر ہماری جماعت کے خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ خدمت خلق کا اعلیٰ درجہ
کا نمونہ پیش کریں تو ہم یورپ اور امریکہ کے منہ بند کر سکتے ہیں اور کہہ سکتے ہیں کہ جو تم
خدمت کرتے ہو اُس سے بڑھ کر خدمت کرنے والے ہم ہیں۔
یہ مت خیال کرو کہ لوگ قدر نہیں کرتے۔ قدر کرنے والے لوگ بھی موجود
ہوتے ہیں۔ مثلاً ڈاکٹر خان صاحب جو ہمارے وزیر اعلیٰ ہیں۔ وہ سیالکوٹ گئے تو خدام نے
ان کی طرف ایک رقعہ لکھا کہ ہم اس طرح کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے جیسا کہ
افسروں کا قاعدہ ہوتا ہے وہ رقعہ ڈپٹی کمشنر کو دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاہاں واقع میں یہ
بہت خدمت کر رہے ہیں۔ اِس پر ڈاکٹر خان صاحب نے کہا کہ افسوس ہے کہ یہ لوگ
خدمت خلق کرتے ہیں لیکن لوگ ان کو آگے نہیں آنے دیتے۔ تو دیکھو وزیر اعلیٰ کو
تسلیم کرنا پڑا کہ تم خدمتِ خلق کر رہے ہو۔ ہمارے پاکستان میں تو مولویوں کے ڈر سے
افسر بڑے ڈرتے ہیں اور وہ ہماری تعریف نہیں کر سکتے۔ ڈرتے ہیں کہ مولوی پیچھے
پڑ جائیں گے۔ لیکن ہندوستان میں یہ بات نہیں وہاں ہندو سمجھتا ہے کہ میری حکومت
ہے مجھے مولویوں کا کیا ڈر ہے۔ یہاں ہم نے سیلاب کے موقع پر پچاس ساٹھ ہزار سے
انوار العلوم جلد 25
201
متفرق امور
زیادہ روپیہ خرچ کیا اور سینکڑوں آدمی دو مہینے کام پر لگے رہے مگر صرف ڈاکٹر خان
صاحب کو توفیق ملی کہ انہوں نے پبلک میں ( پبلک سے مراد تقریر نہیں بلکہ یہ کہ وہاں
لوگ موجود تھے) یہ کہا کہ یہ جماعت خدمت خلق کرنا چاہتی ہے پر معلوم نہیں لوگوں
کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ ان کو آگے نہیں آنے دیتے۔ لیکن وہاں قادیان میں ہمارے گل
تین سو آدمی ہیں۔ یہاں ایک ضلع میں ہمارا آٹھ آٹھ سو آدمی گیا ہے مگر وہاں ہے ہی
ساری آبادی تین سو تین سو میں سے پچاس ساٹھ آدمی طوفان کے موقع پر باہر گئے
تھے لیکن دو وزراء نے تحریر اشکریہ کے خطوط بھجوائے کہ آپ لوگوں نے بڑی خدمت
کی ہے۔ اسی طرح انسپکٹر جنرل پولیس نے شکریہ ادا کیا اور بعض اخبارات نے اس پر
نوٹ لکھے۔ اخبارات نے تو یہاں بھی شرافت سے کام لیا اور وہ جماعت کی خدمت کو
پیش کرتے رہے گوڈرتے بھی رہے۔ وہ ساتھ ساتھ دوسری جماعتوں کا نام بھی لکھ دیتے
تھے جن کے بعض دفعہ کچھ بھی آدمی نہیں ہوتے تھے۔ پس خدمت کی اس روح کو
قیامت تک جاری رکھو۔ یاد رکھو کہ زندگی کا مقصد بھی یہی ہے کہ اللہ سے محبت کی جائے
اور بنی نوع انسان کے ساتھ نیک سلوک کیا جائے۔ اگر اس روح کو قائم رکھو گے تو
تمہاری کامیابی اور تمہاری ترقی میں کوئی شبہ نہیں۔
لوگ تو عمل کو دیکھتے ہیں۔ بے شک نماز بھی بڑی قیمتی چیز ہے، روزہ بھی بڑی
قیمتی چیز ہے لیکن تمہاری نماز تمہارے گھر میں دیکھنے کے لئے کون آتا ہے۔ مسجد میں
بھی نماز پڑھو گے تو تمہارے ساتھی اور ہمسائے ہی دیکھیں گے دوسری قوموں کے
لوگ تو تمہیں دیکھنے کے لئے مسجد میں نہیں آنے کے۔ ان کو تبھی پتہ لگے گا جب تم
بیواؤں اور مسکینوں کی خدمت کروگے ، بیماروں کی تیمارداری کروگے اور طوفانوں اور
مصیبتوں کے وقت میں باہر نکل کر کام کرو گے پھر ان کو پتہ لگے گا کہ یہ لوگ کام
کر رہے ہیں۔
جیسا کہ میں نے بتایا ہے نماز اور دعائیں بھی بڑی اہم چیز ہیں اور مومن کی تو
جان ہیں ان پر بھی زور دیتے رہو اور کبھی ان سے غفلت نہ کرو۔ یاد رکھو کہ علاوہ اس
انوار العلوم جلد 25
202
متفرق امور
کے کہ نماز اور دعا سے خدا سے تعلق بڑھتا ہے یہ مومن کی حفاظت کا بھی موجب ہوتا
ہے۔ جب کبھی کوئی نئی جماعت شروع ہوتی ہے تو لوگ اُس کی مخالفت کرتے ہیں۔ اُس
وقت اس بات کی بڑی ضرورت ہوتی ہے کہ خدا ہر وقت اُس کے ساتھ رہے اور ہر
وقت اُس کی مدد کرے۔
اس کے بعد میں جماعت کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ایک بڑی بھاری ذمہ داری
ہماری جماعت پر ہے جس سے ہم بڑی غفلت کر رہے ہیں۔ اور وہ ذمہ داری حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے ہم پر یہ لگائی تھی کہ ریویو آف ریلیجینز کی دس ہزار اشاعت کی
جائے لیکن اب تک وہ ایک ہزار چھپتا ہے۔ اور ایک ہزار پرچہ کی بھی آدھی قیمت
تحریک دیتی ہے اور آدھی صدرا ر انجمن احمد یہ دیتی ہے۔ یہ بڑے اف افسوس کی بات ہے
اب ہماری لاکھوں کی جماعت ہے اور لاکھوں کی جماعت میں دس ہزار ریویو آف ریجز
چھپنا کون سی بڑی بات ہے۔ دس روپیہ اِس کی قیمت ہے۔ اگر آہستہ آہستہ با قاعدہ
کوشش رہے تو خریداری بڑھ سکتی ہے۔ مگر ہوتا یہ ہے کہ ایک دفعہ میں نے تحریک کی
اور پھر خاموشی ہو گئی۔ اگر یہ تحریک جاری رہے تو ایک دو سال میں دس ہزار خریدار
ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں۔ بہر حال میں پھر اپنی ذمہ داری کو ادا کرتا ہوں اور یہ اعلان
کرتا ہوں کہ انشاء اللہ پچاس سے سو پرچہ تک مفت جاری کرنے کے لئے میں بھی
رقم دینے کی کوشش کروں گا۔ یورپ اور امریکہ میں تبلیغ کا ذریعہ اب ہمارے پاس
صرف انگریزی لٹریچر ہی ہے۔ باہر سے جو خبریں آرہی ہیں باوجود اس کے کہ ابھی تک
ہم اُس کو پورا منظم نہیں کر سکے وہ بڑی خوش کن ہیں۔ یورپ میں تو ایک ایک ماہوار
علمی رسالہ پر چھ چھ سات سات ایڈیٹر ہوتے ہیں۔ ہم صرف ایک ایڈیٹر مقرر کرتے ہیں
اور اُسی کو کہتے ہیں کہ پروف بھی تُو ہی پڑھ اور مضمون بھی مہیا کر اور لکھ بھی۔ غرض
سارا کام تو کر۔ پھر وہ بیچارہ جو کچھ لکھے گا وہ آخر اس کی حیثیت کے مطابق ہو گا۔ پرانے
زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام ریویو میں مضمون دیتے ہیں اور ان مضامین کے
ترجمے ہو جاتے تھے۔ اب وہ بات تو نہیں ہے مگر باہر سے جو رپورٹیں آئیں ہیں اُن سے
انوار العلوم جلد 25
203
متفرق امور
معلوم ہوتا ہے کہ اس حالت میں بھی یہ بڑا اچھا کام کر رہا ہے۔ مثلاً انڈو نیشیا کے ایک
مبلغ نے لکھا ہے کہ وہ وہاں کی مذہبی اور پولیٹیکل پارٹیوں کے ایک بہت بڑے لیڈر سے
ملنے کے لئے گیا ( میں اُس کا نام نہیں لیتا کہ اس طرح شور پڑ جائے گا اور شاید بعض
غیر احمدی اس کو تاریں دینے لگ جائیں کہ تم یہ کیا غضب کرتے ہو کہ ریویو پڑھتے ہو )
تو اس کے سیکرٹری نے بتایا کہ وہ با قاعدہ ریویو کی جلد میں بندھوا کے اپنی لائبریری میں
رکھتا ہے لیکن انہوں نے کہا کہ جولائی سے اس کو پرچہ نہیں ملا اس کا اس کو بڑا افسوس
ہے۔ وہ تو میں نے ہدایت دے دی ہے کہ پرچے با قاعدہ جایا کریں لیکن تم اتنا تو کرو کہ
ایک ہزار پر چہ انجمن اور تحریک چھپواتی ہے اور ایک ہزار پر دس ہزار روپیہ خرچ
آتا ہے تم دو ہزار سے ہی ابتدا کر دو اور پھر اگلے سال اس کو چار پانچ ہزار بنانے کی
کوشش کرو۔ اس طرح سارا سال لگے رہو تو انشاء اللہ آہستہ آہستہ دس ہزار تک پہنچ
جائے گا۔ اسی طرح ایک اور پاکستانی علاقہ سے اطلاع آئی ہے کہ یہاں کے جو بڑے
بڑے علماء اور امراء ہیں ان کی لائبریریوں میں ہم گئے تو انہوں نے ریویو رکھے ہوئے
تھے اور انہوں نے کہا کہ ہم اسے با قاعدہ پڑھتے ہیں۔ لیکن افسوس کہ انہوں نے بھی یہ
شکایت کی ہمیں کچھ مہینے سے یہ رسالہ نہیں مل رہا۔ اب میں نے پھر تاکید کر دی ہے کہ
کسی معقول طریق پر کام کرو۔ یہ نہیں کہ ایک غیر احمدی کو رسالہ بھیجتے رہے اور ایک
دن آکر اس کو کہہ دیا کہ قیمت بھیج ، نہ بھیجے تو بند کر دیا۔ بلکہ اپنے دوستوں میں اس کی
خریداری بڑھانے کی کوشش کرو۔ کوئی نہ کوئی خدا کا بندہ ایسا نکل آئے گا جو قیمت دے
دے گا۔ یورپ میں بھی کئی لوگوں نے مجھے بتایا کہ ہم با قاعدہ ریویو کو پڑھنے والے ہیں۔
ایک اور بات کی طرف بھی میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں۔ اور وہ یہ ہے کہ
قرآن شریف کے انگریزی ترجمہ اور تفسیر کی بڑی جلد ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم پر
رحم کرے۔ انگریزی کی مثل ہے کہ مصیبت اکیلی نہیں آتی۔ گو ہمارے ہاں بڑی اچھی
مثل بھی ہے۔ ہمارے ہاں یہ مثل ہے کہ "جب خدا دیتا ہے تو چھپر پھاڑ کے دیتا ہے"
خدا کرے ہماری مثل ہی ہم پر صادق آئے۔ وہ انگریزی مثل ہم پر صادق نہ آئے۔ اُدھر
انوار العلوم جلد 25
204
متفرق امور
درد صاحب فوت ہوئے، صوفی مطیع الرحمن صاحب فوت ہوئے جو ریویو کے ایڈیٹر تھے
اور ادھر اطلاع ملی ہے کہ ملک غلام فرید صاحب جو قرآن شریف کے نوٹوں کا ترجمہ
کر رہے ہیں اُن کی صحت سخت خراب ہے اور ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ آپ کے دل پر
بڑا سخت حملہ ہوا ہے۔ غرض قرآن شریف کی انگریزی تفسیر کی بڑی ضرورت ہے۔
یورپ میں میں جہاں بھی گیا سب جگہ پر لوگوں نے اس کے متعلق سوال کیا اور کہا کہ
جلدی بھیجو۔ غیر ملکوں سے بھی مطالبہ آیا ہے کہ اس کو مکمل کرو۔ اِس نام کے لینے میں
کوئی حرج نہیں کیونکہ جس شخص کا میں نام لوں گا وہ مولویوں سے ڈرنے والا نہیں وہ
نیشنلسٹ ہے۔ میری مراد پریزیڈنٹ سکارنو (SUKARNO) سے ہے جو انڈونیشیا
کے پریذیڈنٹ ہیں۔ ہماری جماعت کے مبلغ کو انہوں نے بلا کر کہا کہ اپنے امام کو لکھو کہ
انگریزی ترجمہ قرآن کے ساتھ انڈیکس ہونا ضروری ہے ورنہ اس میں سے مضمون
نکالنے کی کون محنت کرتا ہے۔ پہلے انڈیکس ہوتا تھا مگر اب نہیں۔ مجھے پہلے تو یہ پڑھ کر
بڑی گھبراہٹ ہوئی کہ کہاں انڈیکس تھا۔ مگر پھر پتہ لگا کہ وہ انڈیکس مولوی محمد علی
صاحب کی طرف سے تھا۔ وہ کہیں انہوں نے دیکھا تھا۔ انہوں نے سمجھا کہ شاید
ہمارے ہی قرآن شریف میں پہلے انڈیکس ہوتا تھا اس لئے انہوں نے کہا کہ اب بھی
انڈیکس لگوائیں۔ انڈیکس کی کوشش تو ہم کر رہے ہیں مگر بہر حال قرآن شریف کی اب
تیسری جلد کی بڑی ضرورت ہے۔ چوتھی جلد سے یہ انشاء اللہ مکمل ہو جائے گا۔ اس
بیماری کے باوجود میرے دل میں اس کے متعلق گھبراہٹ ہوتی ہے اور میں تو سمجھتا ہوں
کہ یہ اسی گھبراہٹ کا نتیجہ ہے کہ دسمبر میں اِدھر جلسہ قریب آرہا تھا اور اُدھر میں نے
تفسیر لکھوانی شروع کر دی۔ اور بعض دفعہ گھنٹہ گھنٹہ دو دو گھنٹے تفسیر لکھاتا چلا گیا۔ ممکن
ہے اس کا بھی میرے دماغ پر اثر پڑا ہو۔ بس اسی گھبراہٹ میں کہ خبر نہیں زندگی کتنی
ہے کسی طرح تفسیر مکمل ہو جائے میں نے کام شروع کر دیا۔ پس ملک صاحب کے لئے
بھی دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کو شفادے۔ میرے لئے بھی دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ مجھے نوٹ
مکمل کرنے کی توفیق دے اور ان کو اس کا ترجمہ مکمل کرنے کی توفیق دے تا کہ یہ بڑی
انوار العلوم جلد 25
205
متفرق امور
بھاری ذمہ داری ہم سے ادا ہو جائے۔
پھر میں جماعت کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ بہت بڑے کام ہمارے ذمہ
ہیں۔ اس وقت یورپ میں ہماری طرف سے پانچ مشن ہیں، انگلینڈ میں مشن ہے ، سپین
میں مشن ہے جس کو ہم کوئی خرچ نہیں دیتے۔ جرمنی میں مشن ہے، سوئٹزر لینڈ میں مشن
ہے ، ہالینڈ میں مشن ہے۔ اب ہم سکنڈے نیویا میں مشن کھول رہے ہیں جس کے لئے
مختلف جماعتوں سے چندے مانگے گئے ہیں۔ دوستوں کی طرف سے وعدے تو آگئے ہیں
لیکن نقدر قم بہت کم وصول ہوئی ہے حالانکہ میں نے کہا تھا کہ وہ وعدہ نہ کرو جو فوراً پورا
نہ کر سکو۔ چنانچہ وعدے تو چھبیس ستائیس ہزار کے ہیں لیکن نقد رقم اس وقت تک
صرف سات ہزار وصول ہوئی ہے اور یہ بڑے افسوس کی بات ہے۔ میں نے کہا تھا کہ جو
وعدہ کرے وہ اُتنا ہی کرے جو فوراً دے سکے۔ اور ابھی تو اور بہت سے ملک ہیں جن میں
ہم نے اپنے مشن قائم کرنے ہیں۔ مثلاً بیلجیئم ہے، فن لینڈ ہے، سویڈن ہے اس میں ہم
ایک مشن تو سکنڈے نیویا کے نام سے قائم کر رہے ہیں مگر بہر حال یہ اتنا بڑا ملک ہے کہ
اس میں تین مشن ہونے چاہئیں۔ اسی طرح ڈنمارک ہے ، پھر اٹلی ہے جو بڑا اہم ملک
ہے کیونکہ عیسائیت نے وہیں ترقی کی ہے اور وہ عیسائیت کا گہوارہ ہے۔ غرض یہ ممالک
ابھی پڑے ہوئے ہیں جن میں ہم نے مشن کھولنے ہیں۔ اور ایک ایک مشن کم سے کم
دو چار ہزار روپیہ ماہوار کا خرچ چاہتا ہے۔
پھر مساجد ہیں۔ ہالینڈ کی مسجد تو عورتوں کی ہمت سے بن گئی مگر ابھی ان کی کی
ہمت نا مکمل ہے کیونکہ ابھی بہت سی رقم اس کی دینی ہے۔ اس لئے میں عورتوں کو توجہ
دلاتا ہوں کہ وہ اپنا باقی چندہ دیں۔ کوئی تیس چونیتیس ہزار روپیہ وہ اور دے دیں تو
انشاء اللہ ہالینڈ کی مسجد مکمل ہو جائے گی۔ مگر ابھی تو اور بھی کئی مسجدیں بنی ہیں۔ مثلاً ہیمبرگ
میں گورنمنٹ نے مسجد کے لئے ہمارے پاس زمین بیچی ہے۔ وہاں بھی انشاء اللہ جلد
مسجد بنانے کا ارادہ ہے۔ جس پر ستر ہزار روپیہ کے خرچ کا اندازہ ہے۔ زیورک میں بھی
میں آتی دفعہ کہہ آیا تھا کہ وہاں زمین خرید لو وہاں بھی مسجد بنائیں گے۔ پھر فرانس بھی
انوار العلوم جلد 25
206
متفرق امور
ہے۔ اسی طرح واشنگٹن میں دیر سے زمین خریدی ہوئی ہے وہاں بھی مسجد بنانی ہے۔
وہاں تو کوئی دو لاکھ کے قریب رقم لگے گی۔ بہر حال یہ اتنا بڑا کام ہے کہ اس کے لئے
جماعت کو اپنی آمد میں بڑھانے کی بھی کوشش کرنی چاہئے۔ اور اپنے چندے بڑھانے
کی بھی کوشش کرنی چاہیے۔ میرا اندازہ یہ ہے کہ اب ہماری صدر ان در انجمن احمدیہ کا چندہ
اور تحریک جدید کا چندہ پچیس پچیس لاکھ تک پہنچ جانا چاہئے۔ اگر پچیس پچیس لاکھ تک
یہ چندے پہنچ جائیں تو امید ہے کہ اِدھر ہم مرکزی اداروں کو مضبوط کر سکیں گے اور
ریویو کی اشاعت بھی بڑھا سکیں گے اور دوسرے یورپین ممالک میں جہاں جہاں
ضرورت ہے وہاں تحریک جدید نئے مشن بھی قائم کر سکے گی۔
میرے نزدیک سب سے بڑی ذمہ داری زمینداروں پر عائد ہوتی ہے کیونکہ
زمیندار ہی ہماری جماعت میں سب سے زیادہ ہیں۔ اسی فیصدی بلکہ اس سے بھی زیادہ
ہماری جماعت میں زمیندار ہے لیکن اللہ تعالیٰ ہمارے ملک پر رحم کرے اور ہماری
جماعت پر رحم کرے کہ نہایت نکما اور سست ہے۔ میں چونکہ خود بھی زمیندار ہوں میں
یورپ میں ہر جگہ پوچھتا پھرتا تھا کہ یہاں زمیندار کی کیا آمد ہے؟ مجھے معلوم ہوا کہ اٹلی
میں فی ایکڑ چودہ سو روپیہ پیدا کیا جاتا ہے اور ہالینڈ والوں نے بتایا کہ ہمارے ہاں تو
تین ہزار گلڈرز یعنے تین ہزار روپیہ فی ایکڑ پیدا کیا جاتا ہے۔ ہمارے بعض وزراء جاپان
گئے تھے تو انہوں نے آکر بیان کیا کہ وہاں چھ ہزار روپیہ فی ایکڑ پیدا کیا جاتا ہے اور
ہمارے ملک میں چھ یا سات سو روپے فی ایکڑ پیدا کیا جاتا ہے۔ گویا جاپان سے ہزارواں
حصہ کم ، اٹلی سے دو سواں حصہ کم اور ہالینڈ سے پانچ سواں حصہ کم آمد پیدا کی جاتی ہے۔
ہمارے زمیندار نہ تو وقت پر ہل چلاتے ہیں ، نہ اچھا بیچ لیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں "چلو بی ہی سٹنا چلوبی
ہے کتھوں لبھ پیا سہی"۔
میں نے ایک دفعہ ایک رسالہ میں پڑھا کہ مکئی کی فصل امریکہ میں بڑی کامیاب
ہوئی ہے اور ایک پیج انہوں نے ایسا نکالا ہے جس کی پیداوار اچھی زمین میں قریباً 175 من
فی ایکڑ ہوتی ہے۔ اب دیکھ لو 175 من مکئی اگر چھ روپیہ فی من بھی بکے۔ اوّل تو اس سے
انوار العلوم جلد 25
207
متفرق امور
زیادہ ہی بکتی ہے لیکن اگر چھ روپیہ پر بھی بکے تو گویا گیارہ سو روپیہ فی ایکڑ آمد ہو جاتی
ہے۔ پھر اور فصلیں بھی ہوتی ہیں۔ میں نے بھی وہ بیچ منگوایا مجھے تو یقین نہیں آتا تھا مگر
میں نے اپنے مبلغ کو لکھا انہوں نے لکھا۔ وہ بیچ دینے کو تو تیار ہیں مگر اس بیچ میں نقص یہ
ہے کہ پہلے زمین کا کیمیاوی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ کیمیاوی ٹیسٹ کے بعد جب وہ بویا جاتا ہے
تو پھر اس سے اتنی پیداوار ہوتی ہے۔ آپ اپنی زمین کی مٹی بھجوا دیں تو وہ ٹیسٹ کر دیں
گے۔ میں نے کہا اتنا بکھیڑا کون کرے تم بھیج دو ہم تجربہ کر لیں گے ۔ انہوں نے چند
پاؤنڈ بیج بھیجوا دیا جو اُن لوگوں نے مفت دیا۔ وہ اس وقت پاکستان کی بہت مدد کر رہے
ہیں۔ میں نے وہ بیچ سندھ میں اپنی زمینوں میں بونے کے لئے بھیج دیا۔ اِس پر مجھے جو
رپورٹ آئی وہ یہ تھی کہ یا تو ہمارے ہاں بارہ تیرہ من مکئی ہوتی تھی یا چوالیس من فی ایکڑ
ہوئی ہے۔ گویا اس کی پیداوار اُتنی تو نہ ہوئی جتنی اُن کی ہوتی ہے مگر بہر حال پہلے سے
قریباً چار گنا ہوئی۔ مگر اس بیچ میں نقص یہ ہے کہ ہر دفعہ نیا منگوانا پڑتا ہے۔ دوبارہ اس
میں سے صرف بھوسہ ہی نکلتا ہے۔ چنانچہ دوسری دفعہ ہم نے یہاں ربوہ کے پاس وہ بیج بو
دیا تو جو مکئی نکلی یوں معلوم ہوتا تھا کہ اس کے اندر کوئی پھیکا سا چونا پڑا ہوا ہے اور پھر اتنی
پیداوار بھی نہ ہوئی لیکن پہلی دفعہ اس سے چوالیس من مکئی پیدا ہو گئی۔ پس اگر ہمارے
ملک میں بھی کوشش کی جائے تو آمد نیں زیادہ ہو سکتی ہیں۔ باہر تو لوگ بڑی بڑی پیداوار
کرتے ہیں۔
ہمارے ایک دوست اٹلی میں مبلغ تھے ، ان کی شادی بھی وہیں ہوئی ہے ان کا
خسر زمیندار تھا۔ میں نے ان سے پوچھا کہ گزارہ کس طرح ہوتا ہے ؟ دراصل ہم نے ان
کو فارغ کر دیا تھا۔ وہ کہنے لگے میر اخسر میری امداد کرتا ہے۔ میں نے سمجھا ان کا خسر بڑا
مالدار ہو گا۔ مگر وہ کہنے لگے کہ میرے خسر کا باپ قنصل تھا۔ اس نے کچھ زمین خریدی
تھی جو وہ اپنی بیٹی کو دے گیا اور بیٹے کو محروم کر گیا کیونکہ وہ اپنے بیٹے پر خوش نہیں تھا۔
بیٹی نے آگے وہ زمین اپنے بھائی کے سپرد کر دی کیونکہ وہ مالدار ہے اور ' وہ مالدار ہے اور اُسے کہا کہ تو اس
سے گزارہ چلا۔ میں نے کہا کتنی زمین ہے ؟ کہنے لگے چودہ ایکٹر۔ میں نے کہا جس رنگ میں
انوار العلوم جلد 25
208
متفرق امور
وہاں گزارے ہوتے ہیں اُس کے لحاظ سے تو ہمارے ہاں چودہ ایکڑ سے اُن کے نوکر کی
تنخواہ بھی نہیں نکلتی۔ وہ کہنے لگے چودہ ایکڑ زمین سے میرا اور میرے بیوی بچوں کا گزارہ
بھی ہوتا ہے۔ وہ اپنا بھی گزارہ کرتا ہے اور گو بہن نے اُس کو زمین دے دی ہے مگر وہ
اس کو بھی کچھ روپیہ بھیجتا ہے۔ اور پھر اس چودہ ایکٹر پر چھ یا سات مزارعے ہیں۔ ان کا
بھی یورپین سٹینڈرڈ کے مطابق گزارہ ہوتا ہے۔ میں نے کہا اتنی آمد کس طرح ہوتی ہے؟
وہ کہنے لگے وہاں ہر زمیندار ایک فارم بنا لیتا ہے اور اس کے ارد گرد پھل دار درختوں کی
باڑ بناتا ہے جس سے ایک باغ بن جاتا ہے اور وہ اس کے پھل بیچتا ہے۔ پھر ہمارے ہاں تو
بھیڑیں پالتے ہیں اُن کے ہاں سور پالتے ہیں۔ وہ بھی سور پالتا ہے اور سال میں سوروں کی
ایک خاصی تعداد ہو جاتی ہے جس سے اس کو ہزار بارہ سو یا پندرہ سو روپیہ مل جاتا ہے۔ پھر
وہ شہد کی مکھیاں پالتا ہے اور ان کا شہد بیچتا ہے۔ پھر پھول لگاتا ہے اور ان پھولوں کو بیچتا
ہے۔ اسی طرح اُس نے گائیں رکھی ہوئی ہوتی ہیں جن کا دودھ اور گھی بیچتا ہے۔ اس طرح
اس کی آمد زیادہ ہوتی ہے ؟ میں نے کہا فی ایکڑ کیا آمد ہوتی ہے۔ وہ کہنے لگے چودہ سو
روپیہ ۔ گویا اچھی زمین کی وہاں عام اوسط آمدن چودہ سو روپیہ فی ایکڑ سمجھی جاتی ہے۔ اس
لحاظ سے اُنیس ہزار روپیہ اُس کی آمد ہو گی۔ اس میں سے تین چار ہزار روپیہ اُس نے اپنے
داماد کو دے دیا، چار پانچ ہزار روپیہ آپ خرچ کیا، چار پانچ ہزار اپنی بہن کو دے دیا۔ تو
چودہ ایکڑ میں سب کا گزارہ ہو گیا۔
ہمارے ملک میں چودہ ایکٹر والے زمیندار سے پوچھو تو کہے گا:
بس بھلے ہی مر دے ہاں۔ ساگ مکئی دی روٹی تے پاکے کھالیندے ہاں۔ بس
لون سلونا ہی ملدا ہے کوئی ہو رتے کھان نو چیز نہیں ملدی“۔
ہمارے کہتے ہیں کہ اوسط چھ ایکڑ ہے۔ اِس کے معنی یہ ہیں کہ اٹلی کے حساب
سے 8400 روپیہ سالانہ کی آمد ہونی چاہئے۔ گویا 700 روپیہ مہینہ ۔ ہمارا ز میندار خدا
تعالیٰ کے فضل سے ایک لاکھ سے زیادہ ہے سات سو روپیہ مہینہ کے حساب سے سات
کروڑ روپیہ آمد بنتی ہے۔ سات کروڑ کا اگر عام چندہ ہی رکھو (گو بیچ میں وصیت کرنے