متفرق امور
انوارالعلوم (جلد 25), حصہ 2
انوار العلوم جلد 25
209
متفرق امور
والے بھی ہوتے ہیں) تب بھی بیالیس لاکھ بنتا ہے۔ گویا بیالیس لاکھ روپیہ چندہ صرف
زمیندار دے سکتے ہیں۔
اسی طرح وہاں کا تاجر ہے بالکل معمولی حیثیت سے کام شروع کرتا ہے اور کہیں
کا کہیں پہنچ جاتا ہے۔ بعض لوگ تو معمولی حیثیت سے ترقی کر کے کروڑ پتی بن جاتے
ہیں۔ میں نے راک فیلر وغیرہ کی ہسٹریاں پڑھی ہیں۔ شروع میں ان کے بہت چھوٹے
چھوٹے کام تھے اور اب انہوں نے اربوں ارب روپیہ صدقات میں دیا ہوا ہے۔ پس
ایک تو زمیندار کو کام کرنے کی عادت ڈالنی چاہیے اور انہیں ہمیشہ اچھا بیچ تلاش کرنا
چاہئے۔ بیچ پر بڑی بنیاد ہوتی ہے۔ اسی طرح کھاد بڑی ضروری چیز ہے۔ ہمارے ہاں زمین
خراب ہو رہی ہے کیونکہ زمیندار کھاد نہیں دیتے ۔ میری سندھ میں کچھ زمینداری
ہے۔ وہاں یہی تماشا بنارہتا ہے۔ ہم انہیں زمین کا ایک حصہ ہمیشہ برسیم کے لئے دیتے ہیں
کیونکہ برسیم کے بعد کپاس کئی گنے زیادہ ہو جاتی ہے۔ اس طرح گندم وغیرہ بہت زیادہ
ہوتی ہے۔ مصر میں میں گیا تو وہاں میں نے دیکھا کہ برسیم کے کھیت اتنے اونچے تھے کہ
برسیم قد آدم تک نکلی ہوئی تھی۔ اور ریل کی کھڑکیوں میں سے برسیم کے پودے اندر آ
جاتے تھے۔ میں نے اُن سے پوچھا کہ یہ تم کب سے لگاتے ہو ؟ انہوں نے کہا سینکڑوں
سال سے۔ گویا سینکڑوں سال سے وہاں برسیم بوئی جارہی ہے اور سینکڑوں سال سے اُسی
میں کپاس ہوئی جا رہی ہے اور پھر وہاں سارے ملک کی اوسط پچھیں من ہے۔ جس کے
معنی یہ ہیں کہ وہاں چھوٹے چھوٹے زمیندار بھی چالیس چالیس پچاس پچاس من فی ایکڑ
پیدا کرتے ہیں اور اس کپاس کی قیمت ہمارے ملک سے: سے بہت زیادہ ہے۔ یہ سمجھ لو وہ قریباً
سولہ سو، اٹھارہ سو یا دو ہزار روپیہ صرف کپاس سے پیدا کر لیتے ہیں علاوہ دوسری فصلوں
کے اُس کو دیکھتے ہوئے ہم نے بھی برسیم لگوائی ہے۔ میں نے سمجھا کہ اس سے فصل کو
فائدہ پہنچے گا۔ مگر مینجر کہنے لگا ہم بہتیر اشور مچاتے رہتے ہیں مگر یہ لوگ زمین میں کھاد کے
طور پر اسے دفن ہی نہیں کرتے کاٹ کے جانوروں کو کھلا دیتے ہیں اور پھر فصل ویسی کی
ویسی رہ جاتی ہے۔ غرض برابر دس بارہ سال سے ہم وہاں زور لگا رہے ہیں مگر ابھی تک
انوار العلوم جلد 25
210
متفرق امور
1
ہمارے احمدی زمیندار اس طرف متوجہ نہیں ہوئے حالانکہ اس میں زمیندار کا اپنا فائدہ
ہے اگر اس جگہ پر پچیس من کپاس پیدا ہو گی تو ساڑھے بارہ من تو زمیندار کی ہو گی۔ گویا
قریباً چار سو روپیہ فی ایکڑ اس کو ملیں گے۔ لیکن ہوتا یہ ہے کہ وہ اپنی فصل کو ضائع کرتا
ہے اور اس میں گرین مینو رینگ (GREEN MANURING) نہیں کرتا جس کی
وجہ سے بجائے فائدہ کے اسے نقصان ہو جاتا ہے۔ بلکہ بعض دفعہ تو ہم نے دیکھا ہے کہ
ایک روپیہ فی ایکڑ بھی آمدن نہیں ہوتی حالانکہ یورپ کے لحاظ سے ڈیڑھ ہزار روپیہ
فی ایکٹر ہمیں ملنا چاہئے اور ڈیڑھ ہزار روپیہ فی ایکڑ اس کو ملنا چاہئے۔ اٹلی کا حساب بھی لگا لیا
جائے تو سات سو روپیہ فی ایکڑ مجھے ملنا چاہئے یا انجمن کو ملنا چاہئے جس کی زمین ہے اور
سات سو روپیہ فی ایکڑ ہر احمدی زمیندار کو ملنا چاہئے۔ اگر اس طرح آمد ہونے لگے تو
صرف سندھ کے جو احمدی مزارع ہیں اُن سے ہی دس لاکھ روپیہ سالانہ چندہ آسکتا ہے
بشر طیکہ وہ فصل یورپین طرز پر بوئیں۔ پس جماعت کے زمینداروں کو توجہ کرنی چاہئے۔
اس طرح ملازموں کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے فرائض کو ایسی تندہی سے ادا کریں کہ اُن کو
ترقی ملے۔ طالبعلموں کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ایسا اچھا پڑھیں کہ اچھے سے اچھے
عہدے ان کو ملیں۔ ایک دفعہ میں لاہور میں تھا کہ ایک مخالف اخبار کا ایڈیٹر آیا اور کہنے لگا
کہ احمدیوں کو نوکریاں مل جاتی ہیں کیونکہ احمدی افسران کو نوکریاں دلا دیتے ہیں۔ میں نے
کہا یہ غلط بات ہے کون سا احمدی اس عہدہ پر ہے جس میں نوکریاں ملتی ہیں ایک ظفر اللہ
خان ہی بڑے تھے۔ میں نے کہا کہ ان کے دفتر میں تو کوئی نوکری ہے ہی نہیں۔ وہ تو
گورنمنٹ نے ایک کمیٹی بنائی ہوئی ہے جو نوکریاں دیتی ہے۔ ظفر اللہ خان بیچارے کا تو
نام بد نام ہے۔ دراصل ان کو نوکری اس لئے ملتی ہے کہ میں نے ان کو سینما سے روکا ہوا
ہے، میں نے ان کو لغو باتوں سے روکا ہوا ہے۔ وہ پڑھتے ہیں اور تمہارے لڑکے سینما
دیکھتے ہیں۔ تمہارے لڑکوں کو سینما مل جاتا ہے اور ان کو نوکریاں مل جاتی ہیں۔ اس میں
اعتراض کی کون سی بات ہے۔ اگر ہمارے نوجوان تعلیم کی طرف توجہ کریں تو
آہستہ آہستہ اعلیٰ نوکریاں ان کو ملیں گی اور پھر وہ زیادہ چندے بھی دے سکیں گے۔ پس
انوار العلوم جلد 25
211
متفرق امور
ماں باپ کو چاہئے وہ اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ وہ اپنا وقت ضائع نہ کیا کریں۔ آخر ماں باپ
نے ان کو پالا ہے۔ وہ کہیں بیٹا! تمہارا فرض ہے کہ بڑھاپے میں ہماری خدمت کرو لیکن یہ
جو ہم تمہیں کہہ رہے ہیں یہ اپنے لئے نہیں کہہ رہے بلکہ خدا کے لئے بھی کہہ رہے ہیں۔
اگر تمہاری آمد زیادہ ہو گی تو ہم پر بھی خرچ کرو گے اور خدا کے دین پر بھی خرچ کرو گے۔
پس اپنے بچوں کے اندر زیادہ چندے دینے کی عادت پیدا کریں۔ محنت کرنے کی عادت
ڈالیں۔ خصوصاً ہر باپ اپنے بچہ کو تحریک جدید کے چندے کی عادت ڈالے۔ ہر
تحریک جدید کا چندہ دینے والا فیصلہ کرلے کہ میں اپنے دو تین اور احمدی بھائیوں کو یا اگر
مجھ سے غیر احمدی دلچسپی رکھتے ہیں تو اُن کو بھی تحریک کروں گا کہ اس ذریعہ سے خدا کا
نام بلند کیا جارہا ہے تم بھی چندے دو۔ اور لوگ دیتے ہیں۔ میں نے دیکھا ہے طبیعت پر ذرا
بھی اثر ہو تو لوگ دینے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ کراچی میں میرا ریسپشن
(RECEPTION) ہوا تو اس کے بعد ایک ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری نے اپنے
ایک احمدی کلرک کو بلایا اور اُس کو پچاس روپے دیئے کہ یہ اپنے حضرت صاحب کو بھجوا
دو کہ میری طرف سے کہیں دے دیں۔ میں نے کہا غیر احمدی کا چندہ ہے کہیں دینے کا کیا
مطلب ہے اشاعت اسلام میں ہی جانا چاہئے اور یہی اُس کا حق ہے چنانچہ میں نے وہ روپیہ
اشاعت اسلام کے لئے تحریک جدید میں بھجوا دیا۔ اُسے بھی اطلاع دی گئی۔ وہ بڑا خوش ہوا
اور کہنے لگا کہ بڑی اچھی جگہ چندہ بھجوایا ہے۔
اسی طرح میں نے سیکنڈے نیوین مشن کی تحریک کی اور اس کے بعد میں لاہور
گیا تو چو دھری اسد اللہ خان صاحب نے اڑھائی ہزار یا نا معلوم کتنی رقم میرے ہاتھ میں
دی اور کہنے لگے کہ اس میں سے ساڑھے پانچ سو روپیہ چندہ ایک غیر احمدی کا ہے۔ وہ کہنے
لگے کہ جب اُس کو پتہ لگا کہ یہ تحریک اشاعت اسلام کے لئے ہے تو اس نے خود آکر چندہ
دیا اور کہا کہ یہ میری طرف سے بھی دے دیں۔ تو اگر ان لوگوں کو تحریک کی جائے تو وہ
تو کروڑوں کروڑ ہیں۔ ان کروڑوں کروڑ میں سے اگر صرف ایک کروڑ سے تمہیں پچاس
پچاس بھی ملیں تو پچاس کروڑ تو تمہارا مانگا ہوا چندہ ہو سکتا ہے۔ خواجہ کمال الدین صاحب
انوار العلوم جلد 25
212
متفرق امور
پاکستان
کو میں نے دیکھا ہے وہ غیر احمدیوں سے چندہ لیتے تھے اور دو دولاکھ روپیہ سال کا چندہ ہو
جاتا تھا۔ اُن کے ساتھی تو بہت کم تھے ہمارے ساتھی تو خدا تعالیٰ کے فضل سے سارے
اور ہندوستان میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اگر ہر ہر احمدی یہ عادت ڈال لے کہ اپنے
دوست کو کہے کہ یہ اشاعت اسلام کا کام ہے اگر اسلام تمہارا بھی ہے اور تم کو اس سے
محبت ہے تو تمہیں کون روکتا ہے تم بھی یہ عزت حاصل کرو اور اس ثواب میں شامل ہو
جاؤ تو میں سمجھتا ہوں کہ تھوڑی سی تحریک سے بھی چندہ آسکتا ہے۔ اور پھر جو ایک دفعہ
دے گا اس کو چاٹ پڑ جائے گی اور پھر وہ ہر سال دے گا۔ پہلی دفعہ تو آپ کو پندرہ منٹ
اُس سے بحث کرنی پڑے گی کہ دیکھو ! یہ خدا اور رسول کا کام ہے، دین کی اشاعت کا کام
ہے اس میں حصہ لو۔ لیکن اگلے سال وہ خود تمہاری تلاش کرے گا اور تمہیں آکے
ڈھونڈے گا اور کہے گا کہ میرا چندہ لو۔ پس اگر احمدی اپنی ذمہ داری سمجھیں تو پچیں
پچیس لاکھ یعنی پچاس لاکھ روپیہ سالانہ صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کا چندہ جمع ہو
جانا خدا تعالیٰ کے فضل سے کوئی بعید بات نہیں۔ غرض زمیندار اپنا فرض سمجھیں اور
محنت کر کے کام کریں تو ان کی آمد نیں موجودہ آمد سے سو گنے زیادہ ہو سکتی ہیں اور ان کا
چندہ بھی سو گنے بڑھ سکتا ہے۔ لیکن اگر یہی ہونا ہے کہ میں نے بیماری میں بات کی اور
کوفت اٹھائی اور تم نے گھر میں جا کر آرام سے اپنا حقہ پکڑ لیا تو پھر یہ سب بیکار ہے۔
میں نے کئی دفعہ پہلے بھی سنایا ہے کہ ایک دفعہ قادیان میں میں سیر کرنے نکلا
تو مجھے ایک کھیت بڑا اچھا نظر آیا۔ اُس کی فصل بڑی عمدہ تھی۔ جو دوست میرے ساتھ
تھے اُن سے میں نے کہا کہ یہ کسی سکھ کا ہے۔ کہنے لگے آپ کو کس طرح پتہ ہے ؟ میں
نے کہا سکھ کا ہی ہے۔ بلاؤ کسی ایسے آدمی کو جو اس کا واقف ہو۔ انہوں نے بلایا۔ میں نے
پوچھا کس کی زمین ہے؟ وہ کہنے لگا فلاں سکھ کی ہے۔ وہ بہت حیران ہوئے کہ آپ کو
کس طرح پتہ لگا؟ میں نے کہا مجھے فصل نظر آرہی تھی کہ یہ کسی سکھ کی ہی ہو سکتی ہے۔
مسلمان تو تہجد کے وقت حقہ پکڑ کر آگ سلگانے بیٹھ جاتا ہے اس کی فصل کیا ہونی ہے
سکھ ہے جس نے حقہ چھوڑا ہوا۔ حقہ چھوڑا ہوا ہے۔ اس کی برکت خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ مل رہی
انوار العلوم جلد 25
213
متفرق امور
ہے کہ اس کی فصل اچھی ہوتی ہے۔ مسلمان حقہ کے لئے آگ جلا رہا ہوتا ہے اور یہ اُس
وقت ہل چلا رہا ہوتا ہے۔ حالانکہ جانتے ہو سکھ بیچارہ بڑا سیدھا سادہ ہوتا ہے۔
ایک دفعہ ریل میں ایک سکھ تحصیلدار میرے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہنے لگا آپ کا
عقیدہ ہے کہ اسلام عالمگیر مذہب ہے؟ میں نے کہا ہاں۔ کہنے لگا پھر ایک بات مجھے
سمجھائیں۔ میں نے کہا وہ کیا؟ کہنے لگا اسلام عالمگیر مذہب جو ہوا تو مرد عورت سب کے
لئے ہوا۔ میں نے کہا ہاں۔ کہنے لگا تو پھر مرد تو ختنہ کرتے ہیں عورت کیا کرے؟ میں نے
کہا سردار صاحب! آپ کا مذہب بھی عالمگیر ہے یا نہیں؟ ( وہ ہے تو نہیں مگر لوگ تو اپنے
مذہب کو عالمگیر کہنے سے نہیں رکھتے بلکہ وہ اس پر فخر کرتے ہیں) کہنے لگا۔ نہیں جی ہمارا
مذہب بھی عالمگیر ہے۔ میں نے کہا سردار صاحب! آپ کے ہاں داڑھی مونچھ رکھنے کا
حکم ہے تو مرد نے تو رکھ لی عورت کیا کرے؟ کہنے لگا "جی اوہدی ہوندی ہی نہیں" میں
نے کہا آپ اس سے ہی سمجھ جائیں۔ کہنے لگا اچھا "ہن سمجھ آئی"۔ میں نے کہا شکر ہے
جلدی سمجھ آگئی۔ مگر دیکھو باوجود اس کے وہ سادہ ہے اپنے کام میں بڑا ہو شیار ہے۔ وہ
زمینداری میں اور پیشہ میں آگے بڑھا ہوا ہے۔
چنانچہ سارے لوہار اور ترکھان سکھ ہیں اور ایسی تجارت کرتے ہیں کہ دور دور
تک ان کے بنے ہوئے مال جاتے ہیں اور پھر اب تو انہوں نے یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ
عقل بھی ان کی ایسی کمزور نہیں۔ مثلاً افریقہ سے ہمیں خط آ رہے ہیں کہ سب سے زیادہ
سکھ ہم سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم سے غلطی ہو گئی کہ ہم نے پارٹیشن کے
موقع پر آپ کی نصیحت نہیں مانی۔ ہم سے یہ بڑی بیوقوفی ہوئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ
بعض سکھ تو چندے بھی دیتے ہیں اور اپنی محبت اور اپنا تعلق بھی ظاہر کرتے ہیں۔ میں
نے کہا اس سے فائدہ اٹھاؤ۔ خدا تعالیٰ نے ایک موقع پیدا کیا ہے۔ بہر حال یہ کام یہاں کا
سکھ کر رہا ہے، اٹلی کا زمیندار کر رہا ہے ، جاپان کا زمیندار کر رہا ہے، امریکہ کا زمیندار کر
رہا ہے ، ہالینڈ کا زمیندار کر رہا ہے تم کیوں نہ کرو۔ وہ اپنے پیٹ کے لئے کرتے ہیں تم خدا
کے لئے کرو۔ اچھی محنت کر و وقت پر پانی دو۔
انوار العلوم جلد 25
214
متفرق امور
میں جب سندھ جاتا ہوں تو چونکہ مجھے گاؤٹ 2 GOUT) کا دورہ ہوتا رہتا
ہے۔ مجھے زمینوں میں پھرنے کے لئے موٹر میں جانا پڑتا ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ چلتے
چلتے موٹر کھڑا ہو جاتا ہے۔ پوچھتا ہوں کیوں کھڑے ہو گئے؟ کہتے ہیں آگے سڑک ٹوٹی
ہوئی ہے۔ میں پھر پوچھتا ہوں سڑک کیوں ٹوٹی ہوئی ہے؟ وہ کہتے ہیں پانی ٹوٹ گیا ہے۔
میں کہتا ہوں پانی کیوں ٹوٹ گیا ؟ وہ کہتے ہیں فلاں زمیندار کی رات کو باری تھی مگر وہ گھر
نہیں نکلا کہ "ہن رات نوں کون ٹھیچل کرے"۔ کون دیکھ بھال کرے۔ نتیجہ یہ ہوا
سے
کہ پانی ٹوٹ گیا اور ساری سڑکیں خراب ہو گئیں۔
غرض ہمار از میندار نہ رات کو پانی دینے کے لئے نکلتا ہے نہ وقت پر ہل چلانے
کے لئے نکلتا ہے نہ اچھے بیچ کی تلاش کرتا ہے۔ اگر گرین مینورینگ GREEN)
(MANURING کرتا ہے تو غلط طریق پر ۔ اوّل تو جانور کی مینو رینگ بڑی قیمتی چیز
ہوتی ہے مگر جانور کا جتنا گو بر نکلتا ہے یہ اُس کو پاتھ کر اُس کی آگ جلاتا ہے اور بڑا خوش
ہوتا ہے کہ با لن مل گیا۔ حالانکہ یہ نہیں سمجھتا کہ "بالن تے مل گیا پر سٹھ من غلہ برباد ہو
گیا"۔ غرض سب کام اندھا دھند کرتا ہے۔ تم کو خدا نے احمدی بنایا ہے ، دین کا وارث بنایا
ہے تم عقل کرو۔ خدا کے لئے کمائی کرو اور دین میں دو۔ اگر پچیس لاکھ تمہاری صدر
انجمن احمد یہ کا چندہ ہو تو ابھی دو تین کالج اور بن جائیں۔ پچیس لاکھ تحریک جدید کی آمد ہو
جائے تو ہم خدا کے فضل سے پچاس مشن اور کھول دیں گے اور اسلام جلدی جلدی ترقی
کرنے لگ جائے گا۔
پھر میں یہ بھی کہتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے ابھی کہا ہے درد صاحب بیچارے
فوت ہو گئے ، ملک صاحب بیمار ہیں، صوفی مطیع الرحمن صاحب فوت ہو گئے ، صحابہ "فوت
ہو رہے ہیں۔ پچھلے لوگوں کو دیکھو باوجود یہ کہ اُن لوگوں میں اتنا علم نہیں تھا اُنہوں نے
اس چیز کی بڑی قدر کی اور صحابہ رضی اللہ عنہم کے حالات پر بڑی بڑی ضخیم کتابیں دس
دس جلدوں میں لکھیں۔ ہمارے ہاں بھی صحابہ کے حالات محفوظ ہونے چاہئیں۔ ملک
صلاح الدین صاحب لکھ رہے ہیں لیکن وہ کہتے ہیں کہ میں سینکڑوں روپے کا مقروض ہو
انوار العلوم جلد 25
215
متفرق امور
گیا ہوں۔ وہ کتابیں کوئی نہیں خرید تا۔ اوّل تو میں سمجھتا ہوں ان کی غلطی ہے۔ اگر وہ لکھ
کے انجمن کو دے دیتے یہ لالچ نہ کرتے کہ شاید پانچ سو خرچ کیا تو آٹھ سو آ جائے گا تو
قرض نہ ہوتا مگر اب پانچ سو بھی نہ آیا اور وہ بھی ضائع چلا گیا۔ لیکن کم سے کم احمدیوں کو
چاہئے تھا کہ اپنے آباء کے نام یاد رکھتے۔ آپ لوگ تو قدر نہیں کرتے۔ جس وقت یورپ
اور امریکہ احمدی ہوا تو انہوں نے آپ کو بُرا بھلا کہنا ہے کہ حضرت صاحب کے صحابہ اور
ان کے ساتھ رہنے والوں کے حالات بھی ہمیں معلوم نہیں۔ وہ بڑی بڑی کتابیں لکھیں
گے جیسے یورپ میں بعض کتابوں کی ہیں میں چالیس چالیس پاؤنڈ قیمت ہوتی ہے اور بڑی
بڑی قیمتوں پر لوگ ان کو خریدیں گے۔ مگر ان کا مصالحہ ان کو نہیں ملے گا اور وہ غصہ میں
آکے تم کو بد دعائیں دیں گے کہ ایسے قریبی لوگوں نے کتنی قیمتی چیز ضائع کر دی۔ ہم نے
تو اب تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت بھی مکمل نہیں کی۔ بہر حال صحابہ کے
سوانح محفوظ رکھنے ضروری ہیں۔ جس جس کو کوئی روایت پتہ لگے اُس کو چاہئے کہ لکھ کر
اخباروں میں چھپوائے، کتابوں میں چھپوائے اور جن کو شوق ہے اُن کو دے تاکہ وہ جمع
کریں اور پھر وہ جو کتابیں چھاپیں۔ ان کو ضرور خریدیں اور اپنے بچوں کو پڑھائیں۔
صحابہ میں جو رنگ تھا اور اُن لوگوں میں جو قربانی تھی وہ ہمارے اندر نہیں ہے۔
مگر ہمارے اندر بھی وہ طبقہ جس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت پائی تھی بڑا
مخلص تھا اور ان میں بڑی قربانی تھی۔ اگر وہی اخلاص آجکل نوجوانوں میں پیدا ہو جائے تو
جماعت ایک سال میں کہیں سے کہیں نکل جائے۔ ایک درجن کے قریب تو وہ آدمی تھے
جو قادیان سے کوئی سو میل پر رہتے تھے، سڑک کوئی نہیں تھی، ریل کوئی نہیں تھی مگر وہ
ہر اتوار کو چھٹی پر قادیان آ پہنچتے تھے ۔ اب یہاں پاس گوجرانوالہ ہے، شیخو پورہ ہے اور
ربوہ عین سڑک پر ہے ڈیڑھ دو گھنٹے میں لوگ پہنچ سکتے ہیں لیکن نوجوانوں کو چھٹی ملتی ہے
تو جھٹ اپنے گھر گھس جاتے ہیں یہاں کوئی نہیں آتا، ہم سے آکر کوئی نہیں ملتا۔ میں
بیماری کی وجہ سے درس تو نہیں دے سکتا لیکن دین کی کوئی بات اگر مجھ سے پوچھنا چاہیں
تو پوچھ سکتے ہیں۔ مثلاً چودھری ظفر اللہ خان صاحب ہیں ان کو دین کی خدمت کا ایک
انوار العلوم جلد 25
216
متفرق امور
عشق ہے۔ یورپ کے سفر میں وہ میرے ساتھ تھے اور میر ادل بہلانے کے لئے اپنا کام
چھوڑ کر آگئے تھے۔ میں نے دیکھا موٹر میں کہیں جارہے ہوتے تو انہوں نے ذرا پیچھے منہ
موڑنا اور کہنا کہ فلاں مضمون کے متعلق کوئی آیت ہو یا کوئی نکتہ ہو تو مجھے بتایا جائے۔ میں
مضمون کی : دن کی تیاری کر رہا ہوں۔ اس طریق پر تم بھی اتنا علم حاصل کر سکتے ہو کہ ہمیں کتابوں
میں بھی تم کو نہیں مل سکتا۔ مثلاً میں نماز پڑھنے نکلا تو جب نماز کے بعد میں مسجد میں بیٹھ
جاؤں تم پیش کرو کہ یہ سوال ہے یہ حل نہیں ہوتا۔ اس طرح تم اپنا علم بڑھاتے چلے
جاؤ۔ میرا تو اس بیماری کی وجہ سے حافظہ بڑا خراب ہو گیا ہے لیکن پھر بھی اللہ تعالیٰ کا فضل
ہے ابھی بہت کچھ یاد ہے۔ تم آکر پوچھتے رہو اس سے علم تازہ ہو جاتا ہے۔ اور اگر کوئی بات
بھولی ہوئی ہو تو پاس علماء بیٹھے ہوتے ہیں اُن سے کہہ دیا کہ فلاں بات حدیث سے نکال دو۔
اس سے میرا بھی علم تازہ ہو جائے گا اور تمہارا بھی علم بڑھے گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ ربوہ سے
سو سو دو دو سو میل کے اندر جتنے لوگ ہیں ان کو تو یہ اقرار کرنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کی طرح ہم نے تین چار دفعہ مہینہ میں ضرور پہنچنا ہے۔ وہ
ہر اتوار کو آپہنچتے تھے۔ مفتی محمد صادق صاحب کو تو تم نے دیکھا ہے۔ ان کی صحت کتنی
کمزور ہے مگر وہ کمزور شخص ہر اتوار کو بٹالہ سے بارہ میل پیدل چل کر قادیان آ پہنچتا تھا۔
اسی طرح منشی اروڑے خاں صاحب مرحوم کپور تھلہ سے چلتے تھے اور قادیان آتے تھے۔
اُس وقت ان کی تنخواہ صرف پانچ چھ روپے ہوتی تھی۔ مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام فوت ہوئے تو وہ آئے اور آکر مجھے پیغام بھیجا کہ ملنا ہے۔ میں باہر آیا
تو انہوں نے مصافحہ کیا اور تین یا چار اشرفیاں میرے ہاتھ میں دے دیں اور پھر رونے
لگے۔ میں نے سمجھا کہ شاید حضرت صاحب کی وفات کی وجہ سے رو رہے ہیں مگر ان کی
چیخیں نکلتی چلی گئیں اور ہچکی بندھ گئی۔ میں نے سمجھا کہ اس کے علاوہ کچھ اور بات بھی ہے
اور انہیں کوئی اور واقعہ یاد آیا ہے۔ میں اُن کو تسلی دیتا چلا جاؤں کہ صبر کیجئے کہ اللہ تعالیٰ
کی یہی مشیت تھی۔ آخر بڑی مشکل سے چپ ہوئے۔ مگر چپ کر کے دوبارہ ہچکی لی اور
رونے لگ گئے۔ میری طبیعت بھی کچھ گھبر ائی مگر میں نے صبر کیا۔ آخر کہنے لگے میری
انوار العلوم جلد 25
217
متفرق امور
ہمیشہ خواہش ہوتی تھی کہ میں حضرت صاحب کو سونا نذرانہ کے طور پر پیش کروں۔ میں
سارا مہینہ پیسے جمع کرتا رہتا تھا اور کہتا تھا کہ میں نے قادیان بھی ضرور جانا ہے مگر پیدل
جاؤں گا تو پیسے جمع کروں گا اس لئے کہ حضرت صاحب خدا تعالیٰ کے بڑے مقرب اور
مسیح موعود نہیں اُن کو نذرانہ دینا ہے تو سونا دینا ہے مگر سونا کبھی نہیں ہوتا تھا۔ باوجو دیکہ
میں پیدل آتا تھا پھر بھی روپے بنتے تھے سونا نہیں بنتا تھا (اُس وقت وہ تحصیلدار ہو گئے
تھے مگر ریاستوں میں تحصیلداروں کی تنخواہ بھی کم ہوتی ہے۔ بہر حال اُن کی تنخواہ اُس
وقت اتنی تھی کہ وہ قربانی کر کے سونا بنا سکتے تھے ) انہوں نے یہ کہا اور پھر ہچکی لی اور پھر
چیخیں مار کر رونے لگ گئے۔ پھر کہنے لگے " ساری عمر جوڑ جوڑ کے اس انتظار وچ رہے کہ
حضرت صاحب نوں ملاں گے تو سونا نذرانہ دیاں گے۔ جب تک حضرت صاحب رہے
سونا نہیں لبھیا۔ جدوں سونا سونا لبھیاتے حضرت صاحب نہیں رہے " پھر مج رہے" پھر مجھے پتا لگا کہ اس
شخص کے دل میں کتنا اخلاص اور کتنی محبت تھی۔ تو چاہئے کہ تم بھی صحابہ والا رنگ اختیار
کرو، زیادہ سے زیادہ ربوہ آؤ اور زیادہ سے زیادہ مجھ سے مل کر اور دوسرے دوستوں سے
مل کر کوشش کرو کہ تمہارا علم بڑھے۔ اور پھر سلسلہ کی کتابیں خرید و اور ان کو پڑھو۔
ہمارے سلسلہ کی کتابوں میں علم کا بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے جو
شخص حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابیں اور سلسلہ کی دوسری کتابیں پڑھ
لے اس کے مقابلہ میں دنیا میں کوئی آدمی نہیں ٹھہر سکتا۔
آجکل بہائی لوگ بڑا جھوٹ بولتے ہیں۔ وہ جہاں دیکھتے ہیں کہ کسی کو کوئی چیز
پسند ہے وہیں کہہ دیتے ہیں کہ یہی ہمارا مذہب ہے۔ آجکل انڈو نیشیا پر انہوں نے زور دیا
ہوا ہے۔ وہاں ان کے کچھ پروفیسر چلے گئے ہیں۔ میر الڑ کا رفیع احمد بھی وہاں تبلیغ کے لئے
گیا ہوا ہے۔ اس نے مجھے لکھا کہ میں نے ان کو یوں جواب دیا تو انہوں نے کہا یہ جھوٹ
ہے ہماری کتاب میں یہ نہیں ہے۔ میں نے لکھا یہ جھوٹ بات ہے ان کی کتابوں میں یہ
بات موجود ہے۔ پھر میں نے مولوی ابوالعطاء صاحب کو وہ خط بھیج دیا کہ آپ حوالے
نکال دیں۔ میں نے تو لکھ دیا ہے کہ جھوٹ ہے لیکن آپ حوالے نکال کر بھجوا دیں۔
انوار العلوم جلد 25
218
متفرق امور
انہوں نے حوالے دیئے۔ جس پر اس نے ایک رسالہ لکھا اور اسے شائع کیا۔ مولوی
عبد الواحد صاحب انڈو نیشین مبلغ عربی پڑھنے کے لئے دمشق گئے تھے وہاں سے آتے
ہوئے وہ تہران میں ٹھہرے تو انہوں نے بتایا کہ میں تہران میں انڈو نیشین ایمبیسیڈر
سے ملنے گیا۔ وہ مرزا رفیع احمد کی بڑی تعریف کرتا تھا کہ میں نے بہائیوں کے متعلق ان کا
مضمون پڑھا ہے نہایت عمدہ رڈ کیا ہے۔ اور کہتا تھا کہ چونکہ میں یہاں ایسے علاقہ میں
ہوں جہاں بہائیوں کا زور ہے اس لئے اس مضمون کو پڑھ کر مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ بس
بہائیوں کا منہ بند ہو گیا۔ تو ہمارے بچے بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے سلسلہ کی کتابیں پڑھ
کے ایسا علم حاصل کر لیتے ہیں کہ ان کو بڑے سے بڑے دشمن کے مقابلہ کی توفیق مل جاتی
ہے۔
پس یہاں آنے کی عادت ڈالو۔ یہ باتیں چھوڑ دو کہ جلسہ پر آئے ایک دو دن
رہے اور چلے گئے۔ ج ۔ جو دور ہیں وہ تو مجبور ہیں۔ مثلاً ہندوستان سے ہندوستان سے آنے والے خواہش
رکھتے ہیں تو بعضوں کو پاسپورٹ ہی نہیں ملتا۔ یا بہت دور دور کے علاقہ کے لوگ ہیں۔ مثلاً
اب ماریشس سے بعض ایسے دوست آئے ہیں جو میری جوانی میں احمدی ہوئے تھے۔ بڑی
خواہش کے بعد اب ان کو یہاں آنے کی توفیق ملی ہے مگر پھر کچھ ایسے حادثات ہو گئے کہ
وہ جلدی واپس جا رہے ہیں۔ ان میں سے ایک نوجوان احمد ید اللہ ہیں۔ وہاں جماعت میں
کچھ فتنہ ہے۔ دوست ان کے لئے بھی دعا کریں۔ انہوں نے اپنی زمین میں سے کچھ زمین
شہر کے پاس مسجد کے لئے دے دی ہے جہاں اب مسجد بنائی جائے گی۔ دوست دعا کریں
کہ جس طرح انہوں نے خدا کا گھر بنانے کے لئے قربانی کی ہے اللہ تعالیٰ ان کا بھی گھر
بنائے۔ آمین
ایک طریق چندہ بڑھانے کا یہ بھی ہے کہ تحریک جدید کی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی
طرف سے کچھ چیزیں بنائی جاتی ہیں۔ ہمارے احمدی دوست ان کو خریدیں اور دوسرے د
دکانداروں کو تحریک کریں کہ وہ بھی خریدیں۔ اس طریق سے بھی بہت سا نفع آ جائے
گا۔ مثلاً تحریک نے ایک بوٹ پالش ایجاد کی ہے جس کا نام "شائینو بوٹ پالش" ہے۔ وہ
انوار العلوم جلد 25
219
متفرق امور
خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑی کامیاب ہے اور اس کی بہت تعریفیں آرہی ہیں۔ وہ فوج میں
بھی دی گئی تھی۔ فوج کی لیبارٹری نے اس کو ٹیسٹ کر کے کہا ہے کہ یہ سو فیصدی ٹھیک
ہے اور آرڈر دیئے ہیں۔ اس طرح بعض احمدیوں کو اللہ تعالٰی اخلاص دے دیتا ہے
حالانکہ میں کہہ تو سارے احمدیوں کو رہا ہوں لیکن ایک احمدی راولپنڈی میں دکاندار کے
پاس گیا اور اس نے ان کو تحریک کی اور پچاس گرس (GROSS) کا آرڈر لا کر دیا۔
اور اس نے کہا کہ اور بھی میں کوشش کروں گا انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو کافی آرڈر آجائیں
گے۔ اگر فوج نے آرڈر دینے شروع کر دیئے جیسے انہوں نے منظوری دے دی ہے تو
انشاء اللہ اور ترقی ہو جائے گی۔
اسی طرح انہوں نے ایک نائیٹ لیمپ ایجاد کیا ہے۔ یہ لیمپ قادیان میں
میاں محمد احمد نے بنایا تھا اور اس کا نام میک لائیٹ رکھا ہوا تھا۔ وہ ساری رات بھی جلتا رہے
تو مہینہ بھر میں کوئی آٹھ آنے کی بجلی جلتی تھی۔ یہ کتنے بڑے نفع کی چیز تھی۔ اس کا اتنا
اثر تھا کہ کراچی میں مجھے بعض مسلمان افسر ملے ، بعض ہندو بھی ملے جنہوں نے وہ
استعمال کیا ہوا تھا اور انہوں نے مجھے کہا کہ قادیان کی میک لائٹ بڑی عمدہ چیز ہوتی تھی وہ
اب نہیں ملتی حالانکہ ہم نے بڑی تلاش کی ہے۔ بمبئی میں ایک بڑا افسر رہا ہے وہ کہنے لگا کہ
مجھے میک لائٹ کی بڑی تلاش ہے۔ میں نے کہا ان بیچاروں کا تو کار خانہ ہی تباہ ہو گیا ہے۔
لیکن اب وہ لیمپ تحریک نے نکال لیا ہے اور اس کا نام انہوں نے نائیٹ لائٹ رکھا ہے۔
وہ چھوٹا سا بلب ہے اور وہ اتنی تھوڑی بجلی خرچ کرتا ہے کہ ساری رات جلاتے رہو تو پھر
بھی کوئی آٹھ آنے خرچ ہوتے ہیں۔ روشنی کی روشنی رہتی ہے اور رات کو اندھیرے کی
گھبراہٹ نہیں ہوتی۔ پس اگر تم تحریک کا مال خرید و یا اور مصنوعات جو ربوہ کی ہیں وہ
خرید و تو لازماً اس سے چندہ بڑھے گا۔ ربوہ کی انڈسٹری کو بھی چاہئے کہ وہ اپنے نفع میں
تحریک کا اور سلسلہ کا حصہ رکھے تاکہ میری تحریک دنیوی نہ بنے بلکہ دینی بنے۔ یہاں
خدا تعالیٰ کے فضل سے کئی چیزیں ایسی بننے لگ گئی ہیں جن میں سے بعض ہندوستان میں
بھی نہیں بنتیں۔
انوار العلوم جلد 25
220
متفرق امور
لاہور میں ہمارے ایک دوست ہیں انہوں نے سگریٹ دیا سلائی ایجاد کی ہے۔
یورپ میں اس کا بہت رواج ہے اور سگریٹ والے اسے عام طور پر استعمال کرتے ہیں
کیونکہ سگریٹ والوں میں اتنی سخاوت ہوتی ہے کہ کوئی دیا سلائی مانگے تو انکار نہیں
کرتے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ڈبیا پوری دینی پڑتی ہے اور یہ سستی چیز ہے۔ یہ دے دی تو کوئی
حرج نہیں۔ دوسرے جیب میں کھڑ کھڑاتی نہیں۔ غرض انہوں نے بہت محنت کر کے وہ
بنائی ہے۔ کہتے ہیں کہ بعض لوگوں نے مجھے بڑے بڑے آرڈر دیئے ہیں کہ ہم سے دس
دس ہزار میں بیس ہزار پیشکی لے لو اور ہمارے لئے ریزرو رکھو۔ تو دوست تو دوستوں کو چاہئے کہ
وہ یہاں کے مال خریدنے کی کوشش کریں۔ اور یہاں کے کارخانہ داروں کو چاہئے کہ وہ
علاوہ چندہ کے اپنے نفع میں بھی سلسلہ کا حصہ رکھیں تا کہ ہم بھی دوستوں کو کہتے ہوئے
شرمندگی محسوس نہ کریں۔ ہم کہیں کہ دیکھو! تم جو کچھ خریدو گے اُس کا نفع سلسلہ کو
جائے گا۔
غرض اگر اس طرح جماعت محنت کر کے کام کرے، طالبعلم اچھی طرح تعلیم
حاصل کریں تا کہ بڑے عہدوں پر پہنچیں۔ جو عہدوں پر ہیں وہ اچھی وفاداری کے ساتھ
گورنمنٹ کی خدمت کریں تاکہ اُن کو اور زیادہ ترقیاں ملیں، زمیندار محنت کر کے اچھی
زمینداری کریں، تاجر محنت کر کے دیانتداری سے اپنے آپ کو پاپولر
(PAPULAR) بنائیں تو پچیس تیس بلکہ چالیس پچاس لاکھ روپیہ سالانہ جمع ہونا
بھی کوئی بڑی بات نہیں۔ میں صدر انجمن احمد یہ اور تحریک کے کارکنوں کو توجہ دلاتا
ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔ ایسا نہ ہو کہ ان کی غفلت کی وجہ سے اسلام کو
نقصان پہنچے۔ وہ بے شک لوگوں میں تحریک کرتے رہیں اور انہیں یاد دلاتے رہیں مگر یہ
طریق مجھے پسند نہیں کہ تحریک والے لکھ دیتے ہیں کہ فلاں تاریخ کو خلیفۃ المسیح کے
سامنے لسٹ پیش کی جائے گی۔ مجھے یہ ناپسند لگتا ہے۔ جو خدا کے لئے دیتا ہے وہ خدا کے
لئے دے خلیفہ کب تک زندہ رہ سکتا ہے۔ اگر تم نے چندے خلیفہ کے نام سے لئے تو
ایک دن محروم ہو جاؤ گے۔ خدا کے نام پر لو جو ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ لوگوں میں یہ عادت