متفرق امور
انوارالعلوم (جلد 25), حصہ 3
انوار العلوم جلد 25
221
متفرق امور
ڈالو کہ وہ خدا کے لئے دیں۔ پس چندے بڑھاؤ اور کوشش کرو کہ کم سے کم پچیس تیس
لاکھ روپیہ سالانہ دونوں صیغوں کا ہو جائے بلکہ اس سے بھی بڑھے۔ کیونکہ ہم نے ساری
دنیا میں تبلیغ کرنی ہے۔
خدا تعالیٰ اپنے فضل سے جماعت کے لئے بھی رستہ کھول رہا ہے۔ مثلاً مجھے بڑی
خواہش تھی کہ امریکہ میں گورے بھی اسلام قبول کریں۔ خدا کے بندے تو سارے ہیں
کالے بھی اور گورے بھی مگر میری خواہش ہوتی تھی کہ امریکہ میں گورے بھی اسلام
قبول کرنا شروع کر دیں۔ اب کے خلیل ناصر صاحب آئے تو میں نے اُن کو تحریک کی۔
اس کے معاً بعد وہاں سے گوروں کی بیعتوں کے خط آنے شروع ہو گئے۔ ایک گورے
کے خط کا تو اقتباس بھی چھپا ہے جو بڑے جوش سے بھرا ہوا ہے۔ قرآن شریف سے پہلے
جو میرا " دیباچہ " لکھا ہوا ہے وہ اس نے پڑھا اور اس کے پڑھنے کے بعد اُس نے لکھا کہ
"After reading most of the book I felt that I would be not
only a fool but an idiot if I do not accept completely the
teachings of Islam, as revealed by the Holly Prophet۔"
یعنی اس کتاب کو پڑھنے کے بعد میں محسوس کرتا ہوں کہ اگر میں اسلام کی
صداقت پر ایمان نہ لایا تو یہ میری بیوقوفی اور حماقت ہو گی۔ اسی طرح سینٹ لوئی میں
دو بیعتیں پہلے ہو چکی تھیں آج تیسری بیعت کی اطلاع آئی ہے۔ واشنگٹن میں اس ایک
ہفتہ کے اندر تین نئے آدمیوں نے بیعت کی ہے جن کی آمدن اڑھائی ہزار روپیہ
ماہوار ہے اسی طرح انہوں نے لکھا ہے کہ اور لوگ بھی توجہ کر رہے ہیں اور ان کی
طرف سے اطلاعیں آ رہی ہیں۔ بڑی مدت سے لبنان میں کوئی تعلیم یافتہ آدمی احمدی
نہیں ہوا تھا وہاں ہمارا جو مبلغ ہے آج ہی اُس کا خط آیا ہے جس میں اُس نے ایک بیرسٹر کی
بیعت کی اطلاع بھجوائی ہے۔ وہ ہے بھی ذرا بڑی حیثیت کا آدمی۔ ڈرتا ہے کہ لوگوں میں
میری بدنامی نہ ہو اس لئے اُس نے کہا ہے کہ میرا نام ظاہر نہ کیا جائے۔ لیکن بہر حال اس
نے بیعت کی ہے اور سلسلہ کا لٹریچر اس نے پڑھا ہے۔
انوار العلوم جلد 25
222
متفرق امور
جرمنی میں میں نے بتایا تھا کہ جب میں بیماری کی حالت میں پہنچا تو ایک شخص تین
سو میل سے میری خبر سن کے وہاں پہنچا اور آکے کہنے لگا کہ میں نے الگ بات کرنی ہے۔
میں نے کہا بہت اچھا۔ میں کمرہ میں لے گیا۔ کہنے لگا باقی سب کو یہاں سے نکال دیں۔ میں
نے سب دوستوں سے کہہ دیا کہ چلے جائیں۔ وہ چلے گئے۔ اس نے کچھ باتیں پوچھیں اور اس
کے بعد کہنے لگا میں نے بیعت بھی کرنی ہے مگر ابھی مخفی رکھی جائے۔ میں نے کہا کوئی حرج
نہیں مخفی رکھیں گے۔ وہ انٹر نیشنل فیم 4 (INTERNATIONAL FAME) کا
آدمی ہے اور مشہور اور کنٹیلسٹ ہے ؟ اس کے مضامین جرمنی میں کثرت سے شائع ہوتے
ہیں اور امریکہ میں بھی نقل کئے جاتے ہیں اور یورنیورسٹی نے اس کو اسلام پر کتاب لکھنے
کے لئے مقرر کیا ہوا ہے۔ غرض اس نے بیعت کر لی۔ پھر نماز کے وقت مقام نماز میں
نماز کے لئے آیا۔ جب نماز سے میں نے سلام پھیرا تو دیکھا کہ وہ جماعت میں بیٹھا ہوا تھا۔
میں نے اپنے مبلغ سے کہا کہ اس سے جرمنی میں پوچھو کہ تو تو کہتا تھا کہ بیعت مخفی رکھو اور
یہاں تو نماز پڑھ رہا ہے ؟ بیعت مخفی کس طرح رہے گی؟ انہوں نے کہا میں نے پہلے بھی
اس سے پوچھا تھا اور کہا تھا کہ تم نماز پڑھنے آ گئے ہو یہ ٹھیک نہیں۔ اس طرح تمہاری
بیعت کا سب لوگوں کو پتہ لگ جائے گا۔ تو کہنے لگا ان خلیفۃ المسیح نے کب بار بار جرمنی
میں آنا ہے اس لئے یہ موقع جو ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا مجھے ملا ہے میں ضائع نہیں کرنا
چاہتا۔ اب اس نے جرمنی میں مضمون لکھ کے ہمارے سوئس (SUIS) رسالہ میں بھی
بھیجا اور اطلاع آئی ہے کہ چھپ رہا ہے۔
اسی طرح لگانو سے ایک شخص آیا جو کہ یو۔ این۔ او کی طرف سے کوریا میں
ہائی کمشنر تھا وہاں جماعت نے ایک ریسپشن (RECEPTION) دیا تھا جس میں وہ میرے
بائیں طرف بیٹھا ہوا تھا۔ پاس ہی خلیل ناصر صاحب تھے۔ بعد میں میرا ایک رسالہ اس
نے اپنی جیب سے نکالا جس کا نام "Why I Believe in Islam" ہے اور کہنے
لگا یہ آپ کا رسالہ ہے جو مجھے بڑا پیارا ہے۔ اس کو پڑھ کر اسلام کے متعلق میری بڑی
غلط فہمیاں دور ہوئی ہیں اور میں نے سینکڑوں لوگوں میں یہ تقسیم کیا ہے۔ میں کوریا میں
انوار العلوم جلد 25
223
متفرق امور
یو۔این۔ او کی طرف سے مقرر تھا۔ وہاں بھی میں نے جاپانیوں میں بڑا تقسیم کیا ہے۔ اس
رسالہ کا جر من ترجمہ کرنے کی مجھے اجازت دی جائے۔ میں نے کہا کر لو۔ یہ ہے ہی اِسی
لئے۔ کہنے لگا میں کر تو لوں مگر میں ابھی مسلمان نہیں، بدھ ہوں۔ ایسا نہ ہو کہ میں غلطی
کر جاؤں اور پوری طرح اسلام کو سمجھوں نہیں۔ میں نے کہا ہمارا یہاں مبلغ بیٹھا ہے اِس
سے مشورہ کر لینا (بعد میں پتہ لگا کہ اس کا جر من ترجمہ ہو چکا تھا) پھر وہ واپس گیا اور
دوسرے دن ہی اُس کا خط آیا۔ حالانکہ میرے خیال میں وہ مکان زیورک سے کوئی دو سو
میل دور ہو گا۔ ایک خط خلیل ناصر صاحب کو آیا اور ایک شیخ ناصر صاحب مبلغ کو آیا۔ شیخ
ناصر صاحب کے خط میں اُس نے لکھا کہ میں اب تک مسلمان نہیں لیکن میری فطرت یہ
ہے کہ جب میں یہ دیکھوں کہ کسی پر ظلم ہو رہا ہے تو میں اُس کی تائید میں اپنی جان لڑا دیتا
ہوں۔ اس رسالہ کو پڑھ کر مجھے پتہ لگ گیا ہے کہ اسلام پر بڑا ظلم ہو رہا ہے اس لئے میں
نے اسلام کے دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ آپ یہاں آئیں اور تقریر کریں۔ میں کوشش
کروں گا اور ہزاروں آدمی آپ کی تقریر کے سننے کے لئے جلسہ میں آئیں گے۔ اب خط
آیا ہے کہ اُس نے جلسہ کا انتظام کر لیا ہے اور ہمارے مبلغ کو بلایا ہے کہ آکر تقریر کرو۔
اسی طرح اور ممالک میں بھی اللہ تعالیٰ خود بخود سامان کر رہا ہے مثلاً ابھی انڈو نیشیا سے
ایک احمدی کا خط آیا کہ میں بازار میں جا رہا تھا کہ جمعیۃ العلماء کا ایک چوٹی کا لیڈر مجھے ملا۔
(جس طرح یہاں علماء کی ایک انجمن ہے اسی طرح وہاں بھی جمعیۃ العلماء ہے) میں پہلے
اسے سلام کیا کرتا تھا تو وہ منہ پھیر لیتا تھا مگر اُس روز اُس نے رستہ چھوڑ کر مجھ سے آکر
مصافحہ کیا اور بڑی محبت سے ملا۔ اُس نے دیکھا میرا رنگ متغیر ہو گیا ہے۔ کہنے لگا کیوں
بات کیا ہے؟ میں نے کہا میں تو سلام کیا کرتا تھا اور آپ منہ پھیر لیا کرتے تھے۔ اب آپ
نے خود مصافحہ کیا اور بڑے شوق سے ملے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ کہنے لگا بھائی! وہ پرانی
باتیں بھول جاؤ۔ اب اسلام ایسے نازک دور میں ہے کہ اگر ہم نے صلح نہ کی تو اسلام تباہ ہو
جائے گا۔ اس لئے اب آئندہ وہ باتیں نہیں ہوں گی۔ اب ہم تم سے محبت کرتے ہیں۔
حالانکہ وہ شدید دشمن تھا اور جمعیۃ العلماء کا ممبر تھا۔
انوار العلوم جلد 25
224
متفرق امور
اسی طرح میں نے ایک مبلغ کو بور نیو بھیجا ( بور نیو کو انڈو نیشین زبان میں
کالی منتن KALIMANTAN کہتے ہیں) وہ مبلغ لکھتا ہے کہ جب میں یہاں پہنچا تو
ایک دوست کا انٹروڈکشن کا خط ایک گورنر کے سیکرٹری کے نام لے گیا۔ اُس کو ملا تو وہ
کہنے لگا کہ کل آنا میں تمہیں گورنر سے ملا دوں گا۔ دوسرے دن گیا تو اتفاقاً وہ گورنر اُس
روز دورہ پر تھا اُس سے تو ملاقات نہ ہو سکی لیکن اس سیکرٹری سے بڑی لمبی ملاقات ہوئی۔
وہ سیکرٹری کہنے لگا میں آپ کو گورنر سے ملوانا چاہتا ہوں اور خود بھی میں نے آپ سے
باتیں کی ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ میرا سارا خاندان احمد ی ہے لیکن میں ہی بد قسمت
ہوں جو احمدی نہیں۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ میں اپنی بد عملی کی وجہ سے ابھی تک احمدی
نہیں ہوا اور نہ میرا سارا خاندان احمدی ہے اور میرا باپ اور بھائی وغیرہ سب آپ کی
جماعت میں شامل ہیں۔ پھر انہوں نے لکھا کہ دوسرے دن ہی وہاں کی ایک بہت بڑی
مجلس اسلامی جو کبھی احمدیوں کو قریب نہیں آنے دیتی تھی اُس نے ایک جلسہ کیا جس
میں ہزاروں آدمی آئے تھے اور انہوں نے مجھے کہا کہ آپ تقریر کریں۔
جو انگریزوں کے ماتحت ہے وہاں سے
چٹھی آئی ہے کہ
اسی طرح نارتھ بورنیو جوان
وہاں کا ایک رئیس احمدی ہو گیا ہے اور وہ اپنی زمین میں مسجد بنوا رہا ہے۔ مگر وہ کہتے ہیں کہ
انگریز اپنی عادت کے خلاف ( جو دوسری جگہ پر ہے) سختی سے مخالفت کر رہے ہیں۔
چنانچہ انہوں نے بڑے بڑے لیڈروں کی ایک میٹنگ بلوائی اور اُن سے ایسے قوانین پاس
کروانے چاہے کہ جن کی وجہ سے احمدیت کی تبلیغ رک جائے۔ لیکن وہ شخص ابھی تک
خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدیت پر قائم ہے اور تبلیغ ہو رہی ہے بلکہ آخری اطلاع یہ تھی
کہ وہاں اور بھی احمدی ہوئے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ اگر گورنمنٹ دخل نہ دے تو شاید
سارے کا سارا علاقہ اور قبیلہ احمدی ہو جائے گا۔ احباب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ وہاں کے
انگریز حکام کو عقل دے اور وہ خواہ مخواہ دین کے راستہ میں روکیں نہ ڈالیں۔ اور
اللہ تعالیٰ ہمارے نو مسلموں کے دلوں کو مضبوط کرے اور وہ عیسائیوں اور حکومت کے
دباؤ سے مرعوب نہ ہوں۔
انوار العلوم جلد 25
225
متفرق امور
ویسٹ افریقہ میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت مضبوط ہو رہی ہے۔
عجیب بات یہ ہے کہ وہاں بھی انگریز مخالفت کر رہا ہے۔ گیمبیا کے علاقہ میں ہمارے مبلغ
نے جانا تھا وہاں ایک بڑا معزز خاندان ہے۔ اس خاندان کا ایک آدمی جو احمدی نہیں ہے
گورنمنٹ کا سیکرٹری ہے۔ انہوں نے ہم سے مبلغ مانگا ہے۔ جب مبلغ نے درخواست دی
تو وہاں کے گورنر نے ایک میٹنگ بلائی جس میں تمام علماء بلوائے اور ان سے کہا کہ کیا
احمدیت کی تبلیغ کی اجازت ہے ؟ تو انہوں نے کہا نہیں۔ پھر کہہ دیا کہ چونکہ علماء کہتے ہیں
کہ اجازت نہیں اس لئے میں اجازت نہیں دیتا۔ ویسٹ افریقہ میں خدا تعالیٰ کے فضل
سے اس وقت تک چار پانچ احمدی اسمبلی کے ممبر ہو چکے ہیں اور ایک صوبہ کا وزیر تعلیم
احمدی ہے۔ اب ہم نے وہاں اور قابل اور عربی دان مبلغ بھجوانے ہیں کیونکہ گورنمنٹ
نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر ہم وہاں عربی کالج قائم کریں تو وہ آرڈر دے دیں گے کہ کسی
سکول میں اس کالج کے پڑھے ہوئے طلباء کے علاوہ کوئی اُستاد نہ لیا جائے۔
جماعت کو میں نصیحت کرتا ہوں ( چودھری ظفر اللہ خان صاحب بھی یہاں بیٹھے
ہیں ان کو بھی توجہ دلاتا ہوں) کہ ہمارے نظام میں ابھی کچھ کمزوریاں ہیں۔ یورپین نظام
ایسا ہے کہ خرابی ہوتی ہے تو پبلک دباؤ کے ساتھ حکومت ٹھیک ہو جاتی ہے۔ ہمارے ہاں
اب تک پبلک دباؤ کی کوئی صورت نہیں نکالی گئی۔ پس ایسی کوئی تجویز سوچیں کہ آئندہ
جماعت کے اندر بیداری پیدا ہو اور وہ زور ڈال کے صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید
کو ٹھیک کیا کرے ، فتنہ و فساد بھی نہ ہو ، خلافت کا مقام بھی قائم رہے اور جماعت کو
ایسا موقع بھی ملے کہ وہ اپنی رائے کے ساتھ صدر انجمن احمد یہ اور تحریک کو مجبور کر
سکیں کہ صحیح کام کرو اور وقت پر کام کیا کرو۔ اس طرح دوستوں کو وقف کی طرف توجہ
کرنی چاہئے۔ اب کام اتنا بڑھ چکا ہے کہ بغیر اس کے سر انجام نہیں دیا جا سکتا۔ میری
بیماری میں بڑا خطرہ تھا مگر اللہ تعالیٰ نے فضل کیا۔ اُس نے ناصر احمد میرے لڑکے کو
توفیق دے دی اور اختر صاحب کو وقف کی توفیق دی کہ وہ نوکری سے فارغ ہو کر آگئے
اور ان لوگوں نے میرے پیچھے کام سنبھال لیا۔ اب خدا کے فضل سے انجمن کا کام بڑی
انوار العلوم جلد 25
226
متفرق امور
خوش اسلوبی سے چل رہا ہے۔ دوسرے نوجوانوں کو بھی اس طرف توجہ کرنی چاہئے۔
میں نوجوان کہہ رہا ہوں۔ پینشن والے تو نوجوان نہیں رہتے مگر بہر حال روح
نوجوانوں کی ہی ہوتی ہے جو کام آتی ہے۔ پس ان کو بھی چاہئے کہ اپنی زندگیاں دین کی
خدمت کے لئے وقف کریں۔ کم سے کم پینشن کے قریب PREPARATORY
RETIREMENTرخصت لے کر ہی آجائیں۔ ایک راما صاحب آئے ہیں جنہوں
نے بیت المال کا کام سنبھالا ہے۔ اور ایک چودھری احمد جان صاحب آئے ہیں۔ وہ بھی
ملٹری میں اچھے عہدہ پر تھے۔ اور لوگ بھی آئیں، اور نوجوان بھی وقف کریں۔ کیونکہ
اب وقت ایسا آگیا ہے کہ اعلیٰ قابلیتوں کے لوگ کثرت کے ساتھ ہمارے عہدوں پر
قائم ہونے چاہییں تاکہ زیادہ سے زیادہ جماعت منظم ہو۔
میرے نزدیک اب یہ بھی وقت آگیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے "الوصیت" میں جو رستہ کھولا تھا اُس کو بھی جاری کر کے دیکھا جائے۔ یعنی چالیس
مومن جس کے ہاتھ پر اکٹھے ہو جائیں اس کو بیعت کی اجازت دی جائے۔ خلافت کا
نظام قائم رکھنے کے لئے یہ رکھا جائے کہ خلیفہ کی منظوری سے ایسا ہو۔ اِس طرح
خلافت کا نظام بھی پکا رہے گا اور لوگوں میں بھی ایک نیا جوش پیدا ہو جائے گا۔ میں
سمجھتا ہوں اگر امریکہ اور افریقہ میں اس قسم کے آدمی مقرر کر دیئے جائیں جن کو
بیعت کا اختیار مقامی لوگوں کے انتخاب کے ساتھ دیا جائے تو ان میں اخلاص اور زیادہ
ترقی کر جائے گا۔ گویا خلافت ایک رنگ میں وہاں بھی پیدا ہو جائے گی۔ آخر جماعتوں
میں امیر اور نائب امیر ہوتے ہیں۔ اس طرح اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ خلیفہ
دور ہے اگر ایسے لوگ بیعت لینے پر مقرر کر دیئے جائیں تو جماعتی لحاظ سے بہت مفید ہو
سکتا ہے۔ لوگوں کو بڑا شوق ہوتا ہے کہ ہم نے ہاتھ پر بیعت کرنی ہے۔ اگر یہ اجازتیں
دی جائیں تو میں سمجھتا ہوں کہ اس کا بڑا فائدہ ہوگا۔ میں نے خلیل احمد صاحب ناصر سے
مشورہ کیا تھا۔ کہنے لگے کہ امریکہ میں تو یقیناً اثر ہو گا کیونکہ نیگروزی میں اس کا بڑا احساس
ہوتا ہے۔ اگر ان کو پتہ لگے کہ یہیں ایک آدمی ہمارے انتخاب کے بعد سلسلہ کی طرف
انوار العلوم جلد 25
227
متفرق امور
سے مقرر کیا گیا ہے تاکہ وہ بیعت لے تو ان میں جوش بہت بڑھ جائے گا۔
اس طرح میرا خیال ہے کہ اب وقت آگیا ہے۔ کہ "الوصیت" کا وہ حکم بھی
پورا کیا جائے کہ بیرونی ملکوں میں لوگ وصیتیں کریں تو اس مقبرہ بہشتی کے
قائمقام وہاں بھی مقبرے بنائے جائیں۔ اگر ایسا ہو جائے تو امریکہ میں لوگ اس کے
خواہش مند ہیں بلکہ مجھے وہاں سے اس کے متعلق درخواست بھی آچکی ہے۔ افریقہ کے
لوگ بھی اس معاملہ میں بڑے جو شیلے ہوتے ہیں۔ میرے نزدیک وہاں لوگ بڑی بڑی
جائدادیں وقف کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے اور اس طرح سلسلہ کے فنڈز بہت
مضبوط ہو جائیں گے۔ پس مختلف ملکوں میں جہاں جماعتوں کی تعداد کافی ہو جائے
مقبرہ بہشتی کی نیابت میں اور اس کے قائم مقام مقبرہ بہشتی قائم کرنے چاہئیں اور وہاں
کے لوگوں کی وصیت میں یہ رکھا جائے کہ وہ اس جگہ دفن کئے جایا کریں۔ اور یہ بھی
رکھا جائے کہ جو اس جگہ وصیت کرے گا اُس کا حق ہو گا کہ جب بھی اس کے ورثاء
مالدار ہوں۔ (ابھی تو ہمارے آدمی غریب ہیں لیکن کروڑ پتیوں کا زمانہ بھی تو آنے والا
ہے) تو وہاں سے اُس کی لاش لا کر ہمارے یہاں مقبرہ میں دفن کی جائے۔ اِس طرح
ان میں اور بھی جوش پیدا ہو جائے گا۔ اس طرح وہ قادیان میں بھی دفن ہو سکیں گے۔
اس طرح ممکن ہے امریکہ سے لوگ اپنی لاشوں کو لے کر قادیان میں کثرت سے
جانے لگ جائیں اور اس طرح قادیان والوں کی مضبوطی کا بھی سامان ہو جائے اور ربوہ
کی مضبوطی کا بھی سامان ہو جائے۔
ایک بات میں جماعت کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے مسجد فنڈ کی تحریک کی تھی
ابھی ۔۔۔۔ کہ مسجدوں کی بہت ضرورت ہے مگر جماعت کی طرف سے مسجد فنڈ
میں بڑی سستی ہوئی ہے۔ پس میں جماعت کو پھر کہتا ہوں کہ اس طرف توجہ کریں۔ بہت
تھوڑی تھوڑی رقم ان کے ذمہ ڈالی گئی تھی جس کے ساتھ لاکھ ڈیڑھ لاکھ روپیہ سالانہ
آسکتا تھا اور مسجدیں بن سکتی تھیں مگر جماعت نے اس طرف توجہ نہیں کی۔ میں دوستوں کو
مسودہ میں اس جگہ چند الفاظ واضح نہ ہیں۔
انوار العلوم جلد 25
228
متفرق امور
پھر اس تحریک میں حصہ لینے کی نصیحت کرتا ہوں تا کہ جلد سے جلد بیرونی ممالک میں
مساجد قائم کی جاسکیں۔
پھر میں نصیحت کرتا ہوں کہ ربوہ میں انڈسٹریاں قائم کی جائیں۔ اب تک سارا
ربوہ انجمن کی آمد پر آباد ہے اور یہ بڑی خطرناک چیز ہے۔ شہر اچھی طرح تبھی بنتے ہیں
جب اُن کے اندر انڈسڑی ہو۔ پس یہاں انڈسٹریاں قائم کرنی چاہیں اور جن کو کوئی فن
آتا ہو وہ یہاں آکر کام کریں۔
ایک اہم کام یہ ہے کہ روسی ترجمہ قرآن جلد شائع کیا جائے۔ روس میں آٹھ
یہ ہے روسی قرآن آ
کروڑ مسلمان ہیں مگر وہ لوگ اسلام سے دور جا چکے ہیں۔ ہمارے ایک دوست تھے جو
امریکہ کی طرف سے کسی عہدہ پر مقرر تھے انہیں ایک روسی کر نیل ملا۔ انہوں نے اس
سے پوچھا کہ تمہارے نام سے تو پتہ لگتا ہے کہ تم مسلمان ہو۔ کیا تم قرآن پڑھا کرتے ہو ؟
کہنے لگا میری دادی تو پڑھا کرتی تھی لیکن مجھے کچھ نہیں پتہ کیونکہ ہمیں اب یہ زبان نہیں
آتی۔ اس لئے ہم اب قرآن نہیں پڑھتے ۔ ابھی کچھ لوگ امریکہ اور مصر سے وہاں گئے
تھے انہوں نے بھی بتایا کہ وہاں نوجوانوں کو قرآن کا بالکل پتہ ہی نہیں۔ صرف بڑھے
پڑھتے ہیں اور مسجدوں میں نمازوں کے لئے آتے ہیں۔ اب وہاں عربی کا رواج نہیں رہا۔
اب اگر قرآن کا روسی ترجمہ وہاں چلا جائے تو یہ آٹھ کروڑ مسلمان بچ سکتا ہے۔ پس آٹھ
کروڑ مسلمانوں کے بچانے کے لئے روسی ترجمہ قرآن بڑی جلدی شائع ہونا چاہئے۔ میں
نے اس کے لئے ہدایتیں دے دی ہیں اور چودھری صاحب کو بھی کہا ہے۔ وہ امریکہ
جاتے رہتے ہیں۔ وہ کوشش کریں کہ کوئی اچھا لائق آدمی روسی زبان کا ماہر مل
جائے۔ مبلغوں کو بھی میں نے لکھوایا ہے۔ یہ خرچ بہت بڑا ہے۔ میرا خیال ہے کہ شاید
آٹھ دس لاکھ روپیہ میں یہ ترجمہ چھپے گا مگر بہر حال اپنی اپنی جگہ پر اس کے متعلق
تحریک کرو۔ اگر ترجمہ قرآن کرنے والے احتیاط سے ترجمہ کریں اور خواہ مخواہ
رستہ چھوڑ کر روسی نظام پر حملہ نہ کریں صرف اس اخلاقی اور روحانی تعلیم پر زور دیں جو
قرآن کریم میں ہے تو اس اخلاقی اور روحانی تعلیم میں وہ لوگ خود بخود سموئے جائیں گے
انوار العلوم جلد 25
229
متفرق امور
اور دنیا کو فائدہ پہنچ جائے گا۔ خواہ مخواہ اٹیک (ATTACK) سے ایک قسم کا بغض پیدا
ہو جاتا ہے۔ اگر اس طرح کام کیا جائے تو میرے نزدیک بہت مفید ہو سکتا ہے اور
بلا واسطہ اس سے یورپین لوگ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ اُن کو دشمنی روسیوں سے کم
ہو جائے گی۔ اور روس بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے کیونکہ اس سے دوسرے ملکوں میں محبت پیدا
ہو جائے گی۔ پس روسی ترجمہ قرآن کی طرف بہت جلد توجہ چاہئے۔ مولوی عبد المنان
صاحب اور نینٹل ریلیجس کمپنی کے چیئر مین ہیں۔ اُن کو خاص طور پر اس طرف توجہ
کرنی چاہئے اور مجھے بار بار رپورٹیں بھیجتے رہنا چاہئے۔
ایک بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ربوہ کی تعمیر میں بڑی دیر ہو رہی ہے۔ میں
نے چودھری صاحب کو تحریک کی تو انہوں نے کہا کہ میں تو پہلے ہی فکر میں تھا۔ اب
انہوں نے ارادہ کیا ہے کہ اگلے سال کے شروع میں ان کا مکان بننا شروع ہو جائے۔ باقی
دوستوں کو بھی جلد جلد مکان بنانے چاہییں۔ زمینیں بھی اب محکمہ والوں نے سستی کر دی
ہیں۔ جن لوگوں کے پاس زمینیں نہیں ہیں اُن کو زمینیں لینی چاہیں تاکہ جلد سے جلد
ربوہ کی تعمیر ہو جائے۔ مرکز اگر مضبوط ہو جائے تو اس کے کئی فوائد ہوتے ہیں۔ چندے
کی نگرانی بھی اچھی طرح ہو سکتی ہے اور کالج اور سکولوں کی آبادی بھی ہو جاتی ہیں۔ پس
دوستوں کو ربوہ میں جلد سے جلد زمینیں خریدنی چاہئیں۔ اب زمینیں سستی ہو گئی ہیں اور
قسطیں بھی مقرر ہو گئی ہیں۔ اسی طرح جنہوں نے زمینیں خریدی ہوئی ہیں وہ تعمیر کا انتظام
کریں۔ اور جن کو کوئی انڈسٹری آتی ہے وہ یہاں انڈسٹریاں کھولیں۔ اور جو پہلے سے ربوہ
میں انڈسٹریاں جاری ہیں خصوصاً تحریک کی اُن کا مال خریدنے اور دوسروں کو خریدنے کی
تحریک کرنے کو بھی ایک دینی خدمت سمجھیں تا کہ ان کے ذریعہ سے جماعت کے
اموال بڑھیں اور اسلام کی تبلیغ ترقی کرے۔
اب میں سمجھتا ہوں کہ میں نے ڈاکٹری مشورہ سے بہت زیادہ تقریر کر لی۔ پس
میں اسی پر آج کی تقریر کو ختم کرتا ہوں۔ دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ مجھے کل بھی کچھ
بولنے کی توفیق دے دے اور جلسہ خیر وعافیت سے ختم ہو جائے۔ اب آخر میں آکر میر اسر
انوار العلوم جلد 25
230
متفرق امور
کچھ چکرانے لگا ہے ورنہ شروع میں تو میں اچھی طرح برداشت کرتا تا رہا ہوں۔ آئندہ بھی
اگر اللہ تعالیٰ توفیق دے تو اس سے کچھ بعید نہیں۔"
الفضل 14 تا 22 فروری 1956ء)
1 گرین مینورینگ: (GREEN MANURING) سبز کھاد۔ سبز پودوں کے
کھیت میں ہل چلا کر انہیں کھاد کے طور پر زمین میں دبا دیا جاتا ہے تا کہ زرخیزی میں
اضافہ ہو۔
گاؤٹ: (GOUT) گھٹیا۔ جوڑوں کی بیماری جس میں وافر یورک ایسڈ خون میں
شامل ہو جاتا ہے اور جوڑ متورم ہو جاتے ہیں۔ نقرس۔ وجع المفاصل
گرس: (GROSS) 12 در جن، 144 عدد (فیروز اللغات )
4 انٹر نیشنل نیم: (INTERNATIONAL FAME) بین الاقوامی شہرت /
مقبولیت
5 لگانو: (LUGANO) سوئٹزر لینڈ کا ایک شہر
نیگروز: (NEGRO) سیاہ فارم ۔ حبشی نژاد
انوار العلوم جلد 25
231
سیر روحانی (9)
)28) دسمبر 1955ء(
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
سیر روحانی نمبر (9)