خدا تعالیٰ نے ہر میدان میں جماعت احمدیہ کو خلافت کی برکات سے نوازا ہے اختتامی خطاب

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
400 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
خدا تعالیٰ نے ہر میدان میں جماعت احمد یہ کو
خلافت کی برکات سے نوازا ہے
اختتامی خطاب
(فرموده 21 / اکتوبر 1956 ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ مقام ربوہ )
تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
اس دفعہ مختلف وجوہات کی بناء پر جماعت احمدیہ کی مختلف مرکزی انجمنوں نے
قریب قریب عرصہ میں اپنے سالانہ اجتماع منعقد کئے ہیں جس کی وجہ سے مجھ پر زیادہ
بوجھ پڑ گیا ہے۔ میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی وفات سے تین چار سال پہلے جلسہ سالانہ پر میں آپ کی تقاریر سنتا رہا ہوں آپ کی وفات
کے وقت میری عمر 19 سال کی تھی اور اس سے چار پانچ سال قبل میری عمر قریباً 14 سال
کی تھی اس لئے میں آپ کی مجالس میں جاتا اور تقاریر سنتا تھا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی تقریر عام طور پر پچاس منٹ یا ایک گھنٹہ کی ہوتی تھی اور وفات سے پانچ سال پہلے
آپ کی عمر قریباً اتنی ہی تھی جتنی اس وقت میری ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی کسی مشیت کے
ماتحت مجھ پر ایک خطرناک بیماری کا حملہ ہوا جس کی وجہ سے میں اب لمبی تقاریر نہیں
کر سکتا۔ پہلے میں جلسہ سالانہ کے موقع پر پانچ پانچ چھ چھ گھنٹہ کی تقاریر کر لیتا تھا مگر اس
بیماری کے اثر کی وجہ سے مجھے جلدی ضعف محسوس ہونے لگتا ہے۔ آج لجنہ اماء اللہ کا
اجتماع بھی تھا وہاں بھی میں نے تقریر کی۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ کئی سال سے آپ کی
عورتوں میں کوئی تقریر نہیں ہوئی اس لئے آپ اس موقع پر عورتوں میں بھی تقریر
کریں۔ چنانچہ میں نے تقریر کرنی منظور کر لی اور صبح وہاں میری تقریر تھی۔ اس وقت
تمہاری باری آگئی ہے۔ چار پانچ دن کے بعد انصار اللہ کی باری آجائے گی پھر جلسہ سالانہ

انوار العلوم جلد 25
401 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
آجائے گا۔ اس موقع پر بھی مجھے تقاریر کرنی ہوں گی۔ پھر ان کاموں کے علاوہ تفسیر کا اہم
کام بھی ہے جو میں کر رہا ہوں۔ اس کی وجہ سے نہ صرف مجھے کوفت محسوس ہو رہی ہے
بلکہ طبیعت پر بڑا بوجھ محسوس ہو رہا ہے۔ اس لئے اگرچہ میری خواہش تھی کہ اس موقع
پر میں لمبی تقریر کروں مگر میں زیادہ لمبی تقریر نہیں کر سکتا۔ اب پیشتر اس کے کہ میں
اپنی تقریر شروع کروں آپ سب کھڑے ہو جائیں تاکہ عہد دہرایا جائے۔“
حضور کے اس ارشاد پر تمام خدام کھڑے ہو گئے اور حضور نے عہد دہرایا۔ عہد
وو
دہرانے کے بعد حضور نے فرمایا:
" آج میں قرآن کریم کی ایک آیت کے متعلق کچھ زیادہ تفصیل سے بیان کرنا
چاہتا تھا مگر اس وقت میں محسوس کرتا ہو کہ میں اس تفصیل کے ساتھ بیان نہیں کر سکتا
کیونکہ کل میں نے خطبہ جمعہ بھی پڑھا اور پھر آپ کے اجتماع میں بھی تقریر کی۔ اسی طرح
آج صبح لجنہ اماء اللہ کے اجتماع میں بھی مجھے تقریر کرنی پڑی جس کی وجہ سے مجھے اس وقت
کوفت محسوس ہو رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا
مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِنَنَّ
لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمَنَّا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ
بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَسِقُونَ 4 یعنی ہم تم میں سے مومن اور ایمان
بالخلافت رکھنے والوں اور اس کے مطابق عمل کرنے والوں سے وعدہ کرتے ہیں کہ ان کو
ہم ضرور اسی طرح خلیفہ بنائیں گے جس طرح کہ پہلی قوموں یعنی یہود و نصاریٰ میں سے
بنائے ہیں۔ اس آیت سے پتہ لگتا ہے کہ خلافت ایک عہد ہے پیشگوئی نہیں، اور عہد
مشروط ہوتا ہے لیکن پیشگوئی کے لئے ضروری نہیں کہ وہ مشروط ہو۔ پیشگوئی مشروط ہو تو
وہ مشروط رہتی ہے اور اگر مشروط نہ ہو لیکن اس میں کسی انعام کا وعدہ ہو تو وہ ضرور پوری
ہو جاتی ہے۔ یہاں وعدہ کا لفظ بھی موجود ہے اور اس کے ساتھ شرط بھی مذکور ہے جس
کے معنے یہ ہیں کہ قرآن کریم نے خود اس وعدہ کی تشریح کر دی ہے کہ ہمارا یہ وعدہ کہ
ہم تم میں سے مومنوں اور اعمالِ صالحہ بجالانے والوں کو اسی طرح خلیفہ بنائیں گے جیسے

انوار العلوم جلد 25
402 مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
ہم نے ان سے پہلے یہود و نصاریٰ میں خلیفہ بنائے ضروری نہیں کہ پورا ہو ۔ ہاں اگر تم
بعض باتوں پر عمل کرو گے تو ہمارا یہ وعدہ ضرور پورا ہو گا۔ پہلی شرط اس کی یہ بیان فرماتا
ہے کہ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ تمہیں خلافت پر ایمان رکھنا ہو گا۔ چونکہ آگے خلافت
کا ذکر آتا ہے اس لئے یہاں ایمان کا تعلق اس سے سمجھا جائے گا۔ وَ عَمِلُوا الصلحتِ پھر
تمہیں نیک اعمال بجالانے ہوں گے۔ اب کسی چیز پر ایمان لانے کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ
اسے پورا کرنے کی کوشش کی جائے۔ مثلاً کسی شخص کو اس بات پر ایمان ہو کہ میں بادشاہ بننے
والا ہوں یا اسے ایمان ہو کہ میں کسی بڑے عہدہ پر پہنچنے والا ہوں تو وہ اس کے لئے
مناسب کوشش بھی کرتا ہے۔ اگر ایک طالب علم یہ سمجھے کہ وہ ایم۔ اے کا امتحان پاس
کرے تو اس کے لئے موقع ہے کہ وہ سی۔ پی۔ ایس پاس کرے یا پراونشل سروس میں
ای اے۔ سی بن جائے یا اسسٹنٹ کمشنر بن جائے تو پھر وہ اسکے مطابق محنت بھی کرتا
ہے۔ لیکن اگر اسے یہ یقین ہوتا ہے کہ وہ ان عہدوں کے حاصل کرنے میں کامیاب
نہیں ہو سکتا تو وہ ان کے لئے کوشش اور محنت بھی نہیں کرتا۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ وہ لوگ جن کو اس بات پر یقین ہو کہ وہ خلافت کے ذریعہ ہی ترقی کر سکتے ہیں اور
پھر وہ اس کی شان کے مطابق کام بھی کریں تو ہمارا وعدہ ہے کہ ہم انہیں خلیفہ بنائیں گے۔
لیکن اگر انہیں یقین نہ ہو کہ ان کی ترقی خلافت کے ساتھ وابستہ ہے اور وہ اس کے مطابق
عمل بھی نہ کرتے ہوں تو ہمارا ان سے کوئی وعدہ نہیں۔ چنانچہ دیکھ لو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلافت ہوئی اور پھر کیسی شاندار ہوئی۔ آپ کی وفات کے بعد
حضرت ابو بکر خلیفہ ہوئے۔ اُس وقت انصار نے چاہا کہ ایک خلیفہ ہم میں سے ہو اور ایک
خلیفہ مہاجرین میں سے ہو۔ یہ سنتے ہی حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور بعض اور صحابہ فوراً
اُس جگہ تشریف لے گئے جہاں انصار جمع تھے اور آپ نے انہیں بتایا کہ دیکھو ! دو خلیفوں
والی بات غلط ہے، تفرقہ سے اسلام ترقی نہیں کرے گا۔ خلیفہ بہر حال ایک ہی ہو گا۔ اگر
تم تفرقہ کرو گے تو تمہارا شیرازہ بکھر جائے گا، تمہاری عزتیں ختم ہو جائیں گی اور عرب
تمہیں تکا بوٹی کر ڈالیں گے تم یہ بات نہ کرو۔ بعض انصار نے آپ کے مقابل پر دلائل

انوار العلوم جلد 25
403 مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
رم
پیش کرنے شروع کئے۔ حضرت عمرؓ فرماتے ہیں میں نے خیال کیا کہ حضرت ابو بکر
کو تو بولنا نہیں آتا میں انصار کے سامنے تقریر کرو گا۔ لیکن جب حضرت ابو بکر نے
تقریر کی تو آپ نے وہ سارے دلائل بیان کر دیئے جو میرے ذہن میں تھے اور پھر
اس سے بھی زیادہ دلائل بیان کئے۔ میں نے یہ دیکھ کر اپنے دل میں کہا کہ آج یہ بڑھا مجھ
سے بڑھ گیا ہے آخر اللہ تعالیٰ کا ایسا فضل ہوا کہ خود انصار میں سے بعض لوگ کھڑے
ہو گئے اور انہوں نے کہا حضرت ابو بکر جو کچھ فرمارہے ہیں وہ ٹھیک ہے مکہ والوں کے سوا
عرب کسی اور کی اطاعت نہیں کریں گے ۔ پھر ایک انصاری نے جذباتی طور پر کہا
اے میری قوم! اللہ تعالیٰ نے اس ملک میں اپنا ایک رسول مبعوث فرمایا، اس کے اپنے
رشتہ داروں نے اسے شہر سے نکال دیا تو ہم نے اُسے اپنے گھروں میں جگہ دی اور
خدا تعالیٰ نے اس کے طفیل ہمیں عزت دی۔ ہم مدینہ والے گمنام تھے ، ذلیل تھے مگر اس
رسول کی وجہ سے ہم معزز اور مشہور ہو گئے۔ اب تم اس چیز کو جس نے ہمیں معزز بنایا
کافی سمجھو اور زیادہ لالچ نہ کرو ایسا نہ ہو کہ ہمیں اس کی وجہ سے کوئی نقصان پہنچے۔ اُس
وقت حضرت ابو بکرؓ نے فرمایا کہ دیکھو ! خلافت کو قائم کرنا ضروری ہے باقی تم جس کو
چاہو خلیفہ بنالو مجھے خلیفہ بننے کی کوئی خواہش نہیں۔ آپ نے فرمایا یہ ابو عبیدہ نہیں ان کو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے امین الامت کا خطاب عطا فرمایا ہے تم ان کی بیعت
کر لو۔ پھر عمر نہیں یہ اسلام کے لئے ایک ننگی تلوار ہیں تم ان کی بیعت کر لو۔ حضرت عمرؓ
نے فرمایا ابو بکر ! اب باتیں ختم کیجئے ہاتھ بڑھائیے اور ہماری بیت لیجئے۔ حضرت ابو بکر کے
دل میں بھی اللہ تعالیٰ نے جرات پیدا کر دی اور آپ نے بیعت لے لی۔
بعینہ یہی واقعہ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کی وفات کے بعد میں میرے ساتھ پیش
آیا۔ جب میں نے کہا میں اس قابل نہیں کہ خلیفہ بنوں نہ میری تعلیم ایسی ہے اور نہ تجربہ
تو اس وقت بارہ چودہ سو احمدی جو جمع تھے انہوں نے شور مچا دیا کہ ہم آپ کے سوا اور کسی
کی بیعت کرنا نہیں چاہتے۔ مجھے اُس وقت بیعت کے الفاظ بھی یاد نہیں تھے۔ میں نے کہا
مجھے تو بیعت کے الفاظ بھی یاد نہیں میں بیعت کیسے لوں۔ اس پر ایک دوست کھڑے

انوار العلوم جلد 25
404 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
ہو گئے اور انہوں نے کہا کہ مجھے بیعت کے الفاظ یاد ہیں میں بیعت کے الفاظ بولتا جاتا ہوں
اور آپ دہراتے جائیں۔ چنانچہ وہ دوست بیعت کے الفاظ بولتے گئے اور میں انہیں
دُہراتا گیا اور اس طرح میں نے بیعت لی گویا پہلے دن کی بیعت دراصل کسی اور کی تھی میں
تو صرف بیعت کے الفاظ دہراتا جاتا تھا بعد میں میں نے بیعت کے الفاظ یاد کئے۔ غرض
اس وقت وہی حال ہوا جو اُس وقت ہوا تھا جب حضرت ابو بکر خلیفہ منتخب ہوئے
تھے۔ میں نے دیکھا کہ لوگ بیعت کرنے کے لئے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے
کی کوشش کرتے تھے۔ مولوی محمد علی صاحب ایک طرف بیٹھے ہوئے تھے انہوں نے کہا
دوستو ! غور کر لو اور میری ایک بات سن لو۔ مجھے معلوم نہ ہوا کہ لوگوں نے انہیں کیا
جواب دیا ہے کیونکہ اُس وقت بہت شور تھا بعد میں پتہ لگا کہ لوگوں نے انہیں کہا۔ ہم
آپ کی بات نہیں سنتے۔ چنانچہ وہ مجلس سے اٹھ کر باہر چلے گئے۔ اس کے بعد لوگ ہجوم
کر کے بیعت کے لئے بڑھے اور ایک گھنٹہ کے اندر اندر جماعت کا شیرازہ قائم ہو گیا۔
اُس وقت جس طرح میرے ذہن میں خلافت کا کوئی خیال نہیں تھا۔ اسی طرح یہ بھی
خیال نہیں تھا کہ خلافت کے ساتھ ساتھ کونسی مشکلات مجھ پر ٹوٹ پڑیں گی۔ بعد میں پتہ
لگا کہ پانچ چھ سو روپے ماہوار تو سکول کے اساتذہ کی تنخواہ ہے اور پھر کئی سو کا قرضہ ہے
لیکن خزانہ میں صرف 17 روپے ہیں۔ گویا اُس مجلس سے نکلنے کے بعد محسوس ہوا کہ ایک
بڑی مشکل ہمارے سامنے ہے۔ جماعت کے سارے سارے مالدار مالدار تو تو دوسری ری پارٹی پار ٹی کے کے ساتھ چلے
گئے ہیں اور جماعت کی کوئی آمدنی نہیں پھر یہ کام کیسے چلیں گے۔ لیکن بعد میں خدا تعالیٰ
کے فضلوں کی جو بارش ہوئی تو بگڑی سنور گئی۔ 1914ء میں تو میرا یہ خیال تھا کہ خزانہ میں
صرف 17 روپے ہیں اور اساتذہ کی تنخواہوں کے علاوہ کئی سو روپیہ کا قرضہ ہے جو دینا
ہے۔ لیکن 1920ء میں جماعت کی یہ حالت تھی کہ جب میں نے اعلان کیا کہ ہم برلن
میں مسجد بنائیں گے اس کیلئے ایک لاکھ روپیہ کی ضرورت ہے تو جماعتوں کی عورتوں نے
ایک ماہ کے اندر اندر یہ روپیہ اکٹھا کر دیا۔ انہوں نے اپنے زیور اتار اتار کر دے دیئے کہ
انہیں بیچ کر روپیہ اکٹھا کر لیا جائے۔ آج میں نے عورتوں کے اجتماع میں اس واقعہ کا ذکر

انوار العلوم جلد 25
405 مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
کیا تو میری بیوی نے بتایا کہ مجھے تو اُسوقت پورا ہوش نہیں تھا میں ابھی بچی تھی اور مجھے
سلسلہ کی ضرورتوں کا احساس نہیں تھا لیکن میری اماں کہا کرتی ہیں کہ جب حضور نے چندہ
کی تحریک کی تو میری ساس نے (جو سید ولی اللہ شاہ صاحب کی والدہ تھیں اور میری بھی
ساس تھیں) اپنی تمام بیٹیوں اور بہوؤں کو اکٹھا کیا اور کہا تم سب اپنے زیور اس جگہ رکھ
دو۔ پھر انہوں نے ان زیورات کو بیچ کر مسجد برلن کے لئے چندہ دے دیا۔ اس قسم کا
جماعت میں ایک ہی واقعہ نہیں بلکہ سینکڑوں گھروں میں ایسا ہوا کہ عورتوں نے اپنی
بیٹیوں اور بہوؤں کے زیورات اتروالئے اور انہیں فروخت کر کے مسجد برلن کے لئے
دے دیا۔ غرض ایک ماہ کے اندر اندر ایک لاکھ روپیہ جمع ہو گیا۔ اب دو سال ہوئے میں
نے ہالینڈ میں مسجد بنانے کی تحریک کی لیکن اب تک اس فنڈ میں صرف اسی ہزار روپے
جمع ہوئے ہیں حالانکہ اس وقت جماعت کی عورتوں کی تعداد اُس وقت کی عورتوں سے
بیسیوں گنا زیادہ ہے۔ اُس وقت عورتوں میں اتنا جوش تھا کہ انہوں نے ایک ماہ کے اندر
اندر ایک لاکھ روپیہ جمع کر دیا۔ تو در حقیقت یہ جماعت کا ایمان ہی تھا جس کا اللہ تعالیٰ نے
نمونہ دکھایا اور اُس نے بتایا کہ میں سلسلہ کو مدد دینے والا ہوں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے ایک دفعہ الہاما فرمایا تھا کہ
اگر ساری دنیا بھی تجھ سے منہ موڑے تو میں آسمان سے اُتار ہو سکتا ہوں اور زمین سے
نکال سکتا ہوں۔ تو حقیقت یہ ہے کہ ہم نے خلافت حقہ کی برکات اپنی آنکھوں سے
مشاہدہ کی ہیں۔ ہم ایک پیسہ کے بھی مالک نہیں تھے پھر اللہ تعالیٰ نے جماعت دی، جس
نے چندے ے و دئے اور سلسلہ کے کام اب اب تک چلتے گئے اور چل رہے ہیں اور اب تو جماعت
خدا تعالیٰ کے فضل سے پہلے سے کئی گناہ زیادہ ہے۔ مجھے یاد ہے ایک دفعہ میں نے دینی
ضرورتوں کے لئے خدا تعالیٰ سے کہا کہ اے اللہ ! تو مجھے ایک لاکھ روپیہ دے دے تو
سلسلے کے کاموں کو چلاؤں۔ لیکن اب کل ہی میں حساب کر رہا تھا کہ میں نے خود چھ لاکھ
ستر ہزار روپیہ سلسلہ کو بطور چندہ دیا ہے۔ میں خیال کرتا ہوں کہ میں کتنا بیوقوف تھا کہ
خدا تعالیٰ سے سلسلہ کی ضرورتوں کے لئے صرف ایک لاکھ روپیہ مانگا۔ مجھے تو اُس سے

انوار العلوم جلد 25
406 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
ایک ارب روپیہ مانگنا چاہئے تھا۔ مانگنے والا خدا تعالیٰ کا خلیفہ ہو اور جس سے مانگا جائے وہ
خود خدا کی ذات ہو تو پھر ایک لاکھ روپیہ مانگنے کے کیا معنے ہیں۔ مجھے تو یہ دعا کرنی چاہئے
تھی کہ اے خدا ! تو مجھے ایک ارب روپیہ دے، ایک کھرب روپیہ دے دے یا ایک پدم روپیہ
دے۔ میں نے : نے بتایا ہے ؟ کہ اگرچہ میں نے خدا تعالیٰ سے صرف ایک لاکھ روپیہ مانگا تھا
لیکن خدا تعالیٰ نے اتنا فضل کیا کہ صرف میں نے پچھلے سالوں میں چھ لاکھ ستر ہزار روپیہ
سلسلہ کو چندہ کے طور پر دیا ہے۔ بے شک وہ روپیہ سارا نقدی کی صورت میں نہ تھا کچھ
زمین تھی جو میں نے سلسلہ کو دی مگر وہ زمین بھی خدا تعالیٰ نے ہی دی تھی۔ میرے پاس
تو زمین نہیں تھی ہم تو اپنی ساری زمین قادیان چھوڑ آئے تھے۔ اپنے باغات اور مکانات
بھی قادیان چھوڑ آئے تھے۔ قادیان میں میری جائیداد کافی تھی مگر اس کے باوجود میں
نے سلسلہ کو اتنار و پیہ نہیں دیا تھا جتنا قادیان سے نکلنے کے بعد دیا۔
1947ء میں ہم قادیان سے آئے ہیں اور تحریک جدید 1934ء میں شروع ہوئی
تھی۔ گویا اُس وقت تحریک جدید کو جاری ہوئے بارہ سال کا عرصہ گزر چکا تھا اور اس
بارہ سال کے عرصہ میں میرا تحریک جدید کا چندہ قریباً چھ ہزار روپیہ تھا لیکن بعد کے دس
سال ملا کر چندہ تحریک جدید دولاکھ بیس ہزار روپیہ بن جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ڈیڑھ لاکھ
روپیہ کی زمین میں نے تحریک جدید کو دی ہے۔ یہ زمین مجھے چودھری ظفر اللہ خان صاحب
نے بطور نذرانہ دی تھی۔ میں نے خیال کیا کہ اتنا بڑا نذرانہ اپنے پاس رکھنا درست نہیں
چنانچہ میں نے وہ ساری زمین سلسلہ کو دے دی۔ اس طرح تین لاکھ ستر ہزار روپیہ میں
نے صرف تحریک جدید کو ادا کیا۔ اسی طرح خلافت جوبلی کے موقع پر چودھری ظفر اللہ
خاں صاحب کی تحریک پر جب جماعت نے مجھے روپیہ پیش کیا تو میر محمد اسحاق صاحب
کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام نے اپنی اولاد کے
متعلق جو دعائیں کی ہیں ان میں یہ دعا بھی ہے کہ :
دے اس کو عمر و دولت کر دُور ہر اندھیرا
پس اس روپیہ کے ذریعہ آپ کی یہ دعا پوری ہو گی۔ اس طرح یہ پیشگوئی بھی

انوار العلوم جلد 25
پوری ہو گی کہ :
407 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
" وہ صاحب شکوہ اور عظمت اور دولت ہو گا " 5
اس پر میں نے کہا کہ میں یہ روپیہ تو لے لیتا ہوں لیکن اس شرط پر کہ میں یہ
روپیہ سلسلہ کے کاموں پر ہی صرف کروں گا۔ چنانچہ میں نے و نے وہ روپیہ تو لے لیا لیکن میں
نے اسے اپنی ذات پر نہیں بلکہ سلسلہ کے کاموں پر خرچ کیا اور صدرانجمن احمد یہ کو دے
دیا۔ اب میں نے ہیمبرگ کی مسجد کے لئے تحریک کی ہے کہ جماعت کے دوست اس کے
لئے ڈیڑھ ڈیڑھ سو روپیہ دیں لیکن اگر اللہ تعالیٰ اہمیں مال دے تو ہمارے سلسلہ میں تو یہ ہونا
چاہیے کہ ہمارا ایک ایک آدمی ایک ایک مسجد بنادے۔ خود مجھے خیال آتا ہے کہ اگر
خدا تعالیٰ مجھے کشائش عطا فرمائے تو میں بھی اپنی طرف سے ایک مسجد بنادوں اور کوئی
تعجب نہیں کہ خدا تعالیٰ مجھے اپنی زندگی میں ہی اس بات کی توفیق دے دے اور میں کسی
نہ کسی یورپین ملک میں اپنی طرف سے ایک مسجد بنادوں۔ یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے دینے
پر منحصر ہے۔ انسان کی اپنی کوشش سے کچھ نہیں ہو سکتا۔ ہم لوگ زمیندار ہیں اور
ہمارے ملک میں زمیندارہ کی بہت ناقدری ہے یعنی یہاں لائلپور اور سر گودھا کے اضلاع
کی زمینوں میں بڑی سے بڑی آمدن ایک سو روپیہ فی ایکڑ ہے حالانکہ یورپین ممالک میں
فی ایکٹر آمد اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔ میں جب یورپ گیا تو میں وہاں زمینوں کی آمد نیں
پوچھنی شروع کیں مجھے معلوم ہوا کہ اٹلی میں فی ایکٹر آمد چار سو روپیہ ہے اور ہالینڈ میں
فی ایکڑ آمد تین ہزار روپیہ ہے۔ پھر میں نے میاں محمد ممتاز صاحب دولتانہ کا بیان
پڑھا۔ وہ جاپان گئے تھے اور وہاں انہوں نے زمین کی آمدنوں کا جائزہ لیا تھا۔ انہوں نے
بیان کیا تھا کہ جاپان میں فی ایکڑ آمد چھ ہزار روپے ہے۔ اس کے یہ معنے ہوئے کہ اگر
میری ایک سو ایکڑ زمین بھی ہو۔ حالانکہ وہ اس سے بہت زیادہ ہے اور اس سے ہالینڈ والی
آمد ہو تو تین لاکھ روپیہ سالانہ کی آمد ہو جاتی ہے اور اگر جاپان والی آمد ہو تو بڑی آسانی
کے ساتھ ایک نہیں کئی مساجد میں اکیلا تعمیر کر اسکتا ہوں۔
میرا یہ طریق ہے کہ میں اپنی ذات پر زیادہ روپیہ خرچ نہیں کرتا اور نہ اپنے

انوار العلوم جلد 25
408 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
خاندان پر خرچ کرتا ہوں بلکہ جو کچھ میرے پاس آتا ہے اس میں سے کچھ رقم اپنے
معمولی اخراجات کے لئے رکھنے کے بعد سلسلہ کے لئے دے دیتا ہوں۔ خرچ کرنے کو تو
لوگ دس دس کروڑ روپیہ بھی کر لیتے ہیں لیکن مجھے جب بھی خدا تعالیٰ نے دیا ہے میں نے
وہ خدا تعالیٰ کے رستے میں ہی دیدیا ہے۔ بیشک میرے بیوی بچے مانگتے رہیں میں انہیں
نہیں دیتا۔ میں انہیں کہتا ہوں کہ تمہیں وہی گزارے دوں گا جن سے تمہارے معمولی
اخراجات چل سکیں۔ زمانہ کے حالات کے مطابق میں بعض اوقات انہیں زیادہ بھی
دے دیتا ہوں مثلاً اگر وہ ثابت کر دیں کہ اس وقت گھی مہنگا ہو گیا ہے، ایندھن کی قیمت
چڑھ گئی ہے یا دھوبی وغیرہ کا خرچ بڑھ گیا ہے تو میں اس کے لحاظ سے زیادہ بھی دے
دیتا ہوں لیکن اس طرح نہیں کہ ساری کی ساری آمدن ان کے حوالہ کر دوں کہ جہاں
جی چاہیں خرچ کر لیں۔ غرض میں گھر کے معمولی گزارہ کے لئے اخراجات رکھنے کے بعد
جو کچھ بچتا ہے وہ سلسلہ کو دے دیتا ہوں۔ اگر اللہ تعالیٰ فضل کرے اور کسی وقت وہ
ہمارے ملک والوں کو عقل اور سمجھ دے دے اور ہماری آمد میں بڑھ جائیں تو سال میں
ایک مسجد چھوڑ دو دو مساجد بھی ہم بنوا سکتے ہیں اور یہ سب خلافت ہی کی برکت ہے۔
میں جب نیا نیا خلیفہ ہوا تو مجھے الہام ہوا کہ "مبارک ہو قادیان کی غریب جماعت
تم پر خلافت کی رحمتیں یا برکتیں نازل ہوتی ہیں ۔ " اس دفعہ میں نے یہ الہام لکھ کر قادیان
والوں کو بھجوایا اور ان کو توجہ دلائی کہ تم اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرو اور دعائیں کرو کہ
خدا تعالیٰ وہ برکتیں تم پر ہمیشہ نازل کر تا رہے۔ اب خلافت کی برکات سے اس علاقہ والوں
کو بھی حصہ ملنا شروع ہو گیا ہے چنانچہ اس علاقہ میں کسی زمانہ میں صرف چند احمدی تھے
مگر اب ان کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی ہے۔ اور ہمیں امید ہے کہ اگر خدا تعالیٰ چاہے تو
وہ ایک دو سال میں پندرہ بیس ہزار ہو جائیں گے۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے ایک دفعہ میں
نے خدا تعالیٰ سے ایک لاکھ روپیہ مانگا تھا لیکن اب میں خدا تعالیٰ سے اربوں مانگا کرتا
ہوں۔ میں سمجھتا ہوں کہ میں نے اُس وقت ایک لاکھ روپیہ مانگ کر غلطی کی۔ اس وقت
اگر یور بین اور دوسرے اہم ۔ ممالک کا شمار کیا جائے اور ان مقامات کا جائزہ لیا جائے جہاں

انوار العلوم جلد 25
409 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
مسجدوں کی ضرورت ہے تو ان کی تعداد ڈیڑھ سو کے قریب بن جاتی ہے۔ اور اگر ان
ڈیڑھ سو مقامات پر ایک ایک مسجد بھی بنائی جائے اور ہر ایک مسجد پر ایک ایک لاکھ روپیہ
خرچ کیا جائے تو ان پر ڈیڑھ کروڑ روپیہ خرچ ہو جائے گا اور پھر بھی صرف مشہور ممالک
میں ایک ایک مسجد بنے گی۔ پھر ایک ایک لاکھ روپیہ سے ہمارا کیا بنتا ہے۔ ہمارا صرف
مبلغوں کا سالانہ خرچ سوالاکھ روپیہ کے قریب بنتا ہے۔ اور اگر اس خرچ کو بھی شامل کیا
جائے جو بیرونی جماعتیں کرتی ہیں تو یہ خرچ ڈیڑھ دو لاکھ روپیہ سالانہ بن جاتا ہے۔ غرض
میں نے اُس سے صرف ایک لاکھ روپیہ مانگا تھا مگر اُس نے مجھے اس سے بہت زیادہ دیا۔
اب ہماری صدرانجمن احمدیہ کا سالانہ بجٹ تیرہ لاکھ روپیہ کا ہے اور اگر تحریک جدید کے -
تیرہ
سالانہ بجٹ کو بھی ملا لیا جائے تو ہمارا سالانہ بجٹ بائیس تیئیس لاکھ روپیہ سالانہ بن جاتا
لاکھ
ہے۔ پس اگر خدا تعالیٰ میری اس بیوقوفی کی دعا کو قبول کر لیتا تو ہمارا سارا کام ختم ہو جاتا مگر
اللہ تعالیٰ نے کہا ہم تیری اس دعا کو قبول نہیں کرتے جس میں تو نے ایک لاکھ روپیہ ،
ہے۔ ہم تجھے اس سے بہت زیادہ دیں گے تاکہ سلسلہ کے کام چل سکیں۔ اب اللہ تعالیٰ
کے اس انعام کو دیکھ کر کہ میں نے ایک لاکھ مانگا تھا مگر اس نے بائیس لاکھ سالانہ دیا۔ میں
سمجھتا ہوں کہ اگر میں ایک کروڑ مانگتا تو بائیس کروڑ سالانہ ملتا۔ ایک ارب مانگتا تو بائیں
ارب سالانہ ملتا۔ ایک کھرب مانگتا تو بائیس کھرب سالانہ ملتا اور اگر ایک پدرم مانگتا تو بائیں
پرم سالانہ ملتا۔ اور اس طرح ہماری جماعت کی آمد امریکہ اور انگلینڈ دونوں کی مجموعی
آمد سے بھی بڑھ جاتی۔ پس خلافت کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے بہت سی برکات وابستہ کی ہوئی
ہیں۔ تم ابھی بچے ہو تم اپنے باپ دادوں سے پوچھو کہ قادیان کی حیثیت جو شروع زمانہ
خلافت میں تھی وہ کیا تھی اور پھر قادیان کو اللہ تعالیٰ نے کس قدر ترقی بخشی تھی۔
جب میں خلیفہ ہوا تو پیغامیوں نے اس خیال سے کہ جماعت کے لوگ خلافت کو
کسی طرح چھوڑ نہیں سکتے یہ تجویز کی کہ کوئی اور خلیفہ بنالیا جائے۔ اُن دنوں ضلع سیالکوٹ
کے ایک دوست میر عابد علی صاحب تھے۔ وہ صوفی منش آدمی تھے لیکن بعد میں پاگل
ہو گئے تھے۔ ایک دفعہ اُنہیں خیال آیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے جو

انوار العلوم جلد 25
410 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
خدا تعالیٰ نے وعدے کئے تھے وہ میرے ساتھ بھی ہیں اور چونکہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ نے فرمایا تھا کہ قادیان میں طاعون نہیں آئے گی۔ اس لئے میں جب حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے برابر ہوں تو خدا تعالیٰ کا یہی وعدہ میرے ساتھ بھی
ہے۔ میرے گاؤں میں بھی طاعون نہیں آئے گی۔ چنانچہ جب طاعون کی وبا پھوٹی تو
انہوں نے اپنے اس خیال کے مطابق اپنے مریدوں سے جو تعداد میں پانچ سات سے زیادہ
نہیں تھے کہا کہ وہ اپنے گھر چھوڑ کر اُن کے پاس آجائیں۔ چنانچہ وہ اُن کے پاس آگئے۔
لیکن بعد میں اُنہیں خود طاعون ہو گئی۔ اُن کے مریدوں نے کہا کہ چلو اب جنگل میں
چلیں۔ لیکن اُنہوں نے کہا جنگل میں جانے کی ضرورت نہیں طاعون مجھ پر اثر نہیں
کریگی۔ آخر جب مریدوں نے دیکھا کہ وہ پاگل ہو گئے ہیں تو وہ انہیں ہسپتال میں لے
گئے اور وہ اسی جگہ طاعون سے فوت ہو گئے۔ بہر حال جب بیعت خلافت ہوئی تو پیغامیوں
نے سمجھا میر عابد علی صاحب چونکہ صوفی منش آدمی ہیں اور عبادت گزار ہیں اس لئے
الوصیت کے مطابق چالیس آدمیوں کا ان کی بیعت میں آجانا کوئی مشکل امر نہیں۔ چنانچہ
مولوی صدر دین صاحب اور بعض دوسرے لوگ رات کو ان کے پاس گئے اور کہا آپ
اس بات کے لئے تیار ہو جائیں چنانچہ وہ اس بات پر آمادہ ہو گئے۔ اُس وقت مولوی محمد علی
صاحب نے دیانتداری سے کام لیا۔ وہ جب اس مجلس سے واپس آگئے جس میں جماعت
نے مجھے خلیفہ منتخب کیا تھا تو ان لوگوں نے ان سے کہا کہ آپ نے بڑی بیوقوفی کی۔ آپ
اگر مجلس میں اعلان کر دیتے کہ میری بیعت کر لو تو چونکہ مرزا محمود احمد صاحب یہ کہہ
چکے تھے کہ میں خلیفہ بننا نہیں چاہتا لوگوں نے آپ کی بیعت کر لینی تھی اور ان کی وجہ
سے دوسرے لوگ بھی آپ کی بیعت کر لیتے۔ انہوں نے کہا میں یہ کام کیسے کر سکتا تھا۔
میں تو پہلے ہی کہہ چکا تھا کہ خلافت کی کوئی ضرورت نہیں۔ بہر حال جب ان لوگوں نے
دیکھا کہ مولوی محمد علی صاحب خلیفہ بننے کے لئے تیار نہیں تو انہوں نے جیسا کہ میں نے
بتایا ہے میر عابد علی صاحب کو بیعت لینے کے لئے آمادہ کیا اور اس کے بعد وہ ہری کین
لے کر ساری رات قادیان میں دو ہزار احمدیوں کے ڈیروں پر پھرتے رہے۔ لیکن انہیں

انوار العلوم جلد 25
411 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
چالیس آدمی بھی سید عابد علی شاہ صاحب کی بیعت کرنے والے نہ ملے۔ اُس وقت کے
احمدیوں کا ایمان اس قدر پختہ تھا کہ غریب سے غریب احمدی بھی کروڑوں روپیہ پر
تھوکنے کے لئے تیار نہیں تھا۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ جماعت میں فتنہ اور تفرقہ پھیلے۔ جب
انہیں میر عابد علی صاحب کی بیعت کے لئے چالیس آدمی بھی نہ ملے تو وہ مایوس ہو کر
واپس چلے گئے۔ غرض اللہ تعالیٰ نے ہمیں خلافت حقہ کی وجہ سے کئی معجزات دکھائے
ہیں۔
تم دیکھ لو 1934ء میں مجلس احرار نے جماعت پر کس طرح حملہ کیا تھا لیکن وہ
اس حملہ میں کس طرح ناکام ہوئے۔ انہوں نے منہ کی کھائی۔ پھر 1947ء میں قادیان
میں کیسا خطرناک وقت آیا لیکن ہم نہ صرف احمدیوں کو بحفاظت نکال لائے بلکہ انہیں
لاریوں میں سوار کر کے پاکستان لے آئے۔ دوسرے لوگ جو پیدل آئے تھے اُن میں
سے اکثر مارے گئے لیکن قادیان کے رہنے والوں کا بال تک بیکا نہیں ہوا۔ اب بھی کچھ
دن ہوئے مجھے ایک آدمی ملا۔ اُس نے مجھے بتایا کہ آپ نے ہمیں حکم دیا تھا کہ میری
اجازت کے بغیر کوئی شخص قادیان سے نہ نکلے۔ چنانچہ ہم نے تو آپ کے حکم کی تعمیل کی
اور وہاں ٹھہرے رہے لیکن میرے ایک رشتہ دار گھبرا کر ایک قافلہ کے ساتھ پیدل
آگئے اور راستہ میں ہی مارے گئے۔ ہم جو وہاں بیٹھے رہے لاریوں میں سوار ہو کر حفاظت
سے پاکستان آگئے۔ اُس وقت اکثر ایسا ہوا کہ پیدل قافلے پاکستان کی طرف آئے اور
جب وہ بارڈر کر اس کرنے لگے تو سکھوں نے اُنہیں آلیا اور وہ مارے گئے۔ بعض دفعہ ایسا
بھی ہوا کہ پیدل قافلہ قادیان سے نکلتے ہی سکھوں کے ہاتھوں مارا گیا اور اگر وہاں سے
محفوظ نکل آیا تو بٹالہ آکر یا فتح گڑھ چوڑیاں کے پاس مارا گیا۔ لیکن وہ میری ہدایت کے
مطابق قادیان میں بیٹھے رہے اور میری اجازت کا انتظار کرتے رہے۔ وہ سلامتی کے ساتھ
لاریوں میں سوار ہو کر لاہور آئے۔ غرض ہر میدان میں خدا تعالیٰ نے جماعت کو خلافت
کی برکات سے نوازا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جماعت انہیں یاد رکھے۔ مگر بڑی
مصیبت یہ ہے کہ لوگ انہیں یاد نہیں رکھتے۔

آج 10 میں سے 10 باقی