خدا تعالیٰ نے ہر میدان میں جماعت احمدیہ کو خلافت کی برکات سے نوازا ہے اختتامی خطاب
انوارالعلوم (جلد 25), حصہ 2
انوار العلوم جلد 25
412 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
پچھلے مہینہ میں ہی میں نے ایک رؤیا دیکھا تھا کہ کوئی غیر مرئی وجود مجھے کہتا ہے
کہ اللہ تعالیٰ جو وقفہ وقفہ کے بعد جماعت میں فتنہ پیدا ہونے دیتا ہے تو اس سے اس کی
غرض یہ ہے کہ وہ ظاہر کرے کہ جماعت کس طرح آپ کے پیچھے پیچھے چلتی ہے۔ یا جب
آپ کسی خاص طرف مڑیں تو کس شرعت کے ساتھ آپ کے ساتھ مڑتی ہے۔ یا جب
آپ اپنی منزل مقصود کی طرف جائیں تو وہ کس طرح اسی منزل مقصود کو اختیار کر لیتی
ہے۔"
اب دیکھو یہ فتنہ بھی جماعت کے لئے ایک آزمائش تھی لیکن بعض لوگ یہ دیکھ
کر ڈر گئے کہ اس میں حصہ لینے والے حضرت خلیفہ اول کے لڑکے ہیں۔ اُنہوں نے اس
بات پر غور نہ کیا کہ حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے نے بھی آپ کا ان کا انکار کیا تھا اور اس
کے
انکار کی وجہ سے وہ عذاب الہی سے بچ نہیں سکا۔ پھر حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی اولاد
اس فتنہ میں ملوث ہونے کی وجہ سے ہمیں کس بات کا خوف ہے۔ اگر وہ فتنہ میں ملوث
ہیں تو خدا تعالیٰ ان کی کوئی پروا نہیں کرے گا۔ شروع شروع میں جب فتنہ اٹھا تو چند دنوں
تک بعض دوستوں کے گھبراہٹ کے خطوط آئے اور انہوں نے لکھا کہ ایک چھوٹی سی
بات کو بڑا بنا دیا گیا ہے۔ اللہ رکھا کی بھلا حیثیت ہی کیا ہے۔ لیکن تھوڑے ہی دنوں کے
بعد ساری جماعت اپنے ایمان اور اخلاص کی وجہ سے ان لوگوں سے نفرت کرنے لگ گئی
اور مجھے خطوط آنے شروع ہوئے کہ آپ کے اور بھی بہت سے کارنامے ہیں مگر اس
بڑھاپے کی عمر میں اور ضعف کی حالت میں جو یہ کارنامہ آپ نے سر انجام دیا ہے یہ اپنی
شان میں دوسرے کارناموں سے بڑھ گیا ہے۔ آپ نے بڑی جرات اور ہمت کے ساتھ
ان لوگوں کو ننگا کر دیا ہے جو بڑے بڑے خاندانوں سے تعلق رکھتے تھے اور سلسلہ کو
نقصان پہنچانے کے درپے تھے۔ اس طرح آپ نے جماعت کو تباہی کے گڑھے میں
گرنے سے بچالیا ہے۔
مری میں مجھے ایک غیر احمدی کرنیل ملے انہوں نے کہا کہ جو واقعات 1953ء
میں احمدیوں پر گزرے تھے وہ اب پھر ان پر گزرنے والے ہیں۔ اس لئے آپ ابھی سے
انوار العلوم جلد 25
413 مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
تیاری کر لیں۔ اور میں آپ کو یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ 1953ء میں تو پولیس اور ملٹری
نے آپ کی حفاظت کی تھی لیکن اب وہ آپ کی حفاظت نہیں کرے گی کیونکہ اُس وقت
جو واقعات پیش آئے تھے ان کی وجہ سے وہ ڈر گئی ہے۔ جب وہ خاموش ہوئے تو میں نے
کہا۔ کرنل صاحب ! پچھلی دفعہ میں نے کون سا تیر مارا تھا جو اب ماروں گا۔ پچھلی دفعہ بھی
خدا تعالیٰ نے ہی جماعت کی حفاظت کے سامان کئے تھے اور اب بھی وہی اس کی حفاظت
کرے گا۔ جب میر اخدا زندہ ہے تو مجھے فکر کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ میری اس بات کا
کرنل صاحب پر گہرا اثر ہوا چنانچہ جب میں ان کے پاس سے اُٹھا اور دہلیز سے باہر نکلنے لگا
تو وہ کہنے لگے فیتھ از بلائنڈ (Faith is blind) یعنی یقین اور ایمان اندھا ہوتا ہے۔ وہ
خطرات کی پروا نہیں کرتا۔ جب کسی شخص میں ایمان پایا جاتا ہو تو اُسے آگے آنے والے
مصائب کا کوئی فکر نہیں ہوتا۔ جب منافقین کا فتنہ اٹھا تو انہی کرنل صاحب نے ایک
احمدی افسر کو جو اُن کے قریب ہی رہتے تھے بلایا اور کہا کہ میری طرف سے مرزا صاحب
کو کہہ دینا کہ آپ نے یہ کیا کیا ہے اللہ رکھا کی بھلا حیثیت ہی کیا تھی۔ اس مضمون سے
اُسے بلا ضرورت شہرت مل جائے گی۔ میں نے اس احمدی دوست کو خط لکھا کہ میری
طرف سے کرنل صاحب کو کہہ دینا کہ آپ نے خود ہی تو کہا تھا کہ جماعت پر 1953ء
والے واقعات دوبارہ آنے والے ہیں، آپ ابھی سے تیاری کر لیں۔ اب جبکہ میں نے اس
بارہ میں کارروائی کی ہے تو آپ نے یہ کہنا شروع کر دیا ہے کہ آپ خواہ مخواہ فتنہ کو ہوا
دے رہے ہیں۔ جب میں دوبارہ مری گیا تو میں نے اس احمدی دوست سے پوچھا کہ
کیا میر اخط آپ کو مل گیا تھا اور آپ نے کرنل صاحب کو میرا پیغام پہنچا دیا تھا؟ انہوں نے
کہا ہاں میں نے پیغام دے دیا تھا اور انہوں نے بتایا تھا کہ اب میری تسلی ہو گئی ہے۔
شروع میں میں یہی سمجھتا تھا کہ یہ معمولی بات ہے لیکن اب جبکہ پیغامی اور غیر احمدی
دونوں فتنہ پردازوں کے ساتھ مل گئے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ اس سے زیادہ عقلمندی
اور کوئی نہیں تھی کہ آپ نے وقت پر اس فتنہ کو بھانپ لیا اور شرارت کو بے نقاب کر دیا۔
غرض خدا تعالیٰ ہر فتنہ اور مصیبت کے وقت جماعت کی خود حفاظت فرماتا ہے
انوار العلوم جلد 25
414 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
چنانچہ فتنہ تو اب کھڑا کیا گیا ہے لیکن خدا تعالیٰ نے 1950ء میں ہی کوئٹہ کے مقام پر مجھے
بتا دیا تھا کہ بعض ایسے لوگوں کی طرف سے فتنہ اٹھایا جانے والا ہے جن کی رشتہ داری
میری بیویوں کی طرف سے ہے۔ چنانچہ دیکھ لو عبد الوہاب میری ایک بیوی کی طرف سے
رشتہ دار ہے۔ میری اس سے جڑی رشتہ داری نہیں۔
پھر میری ایک خواب جنوری 1935ء میں الفضل میں شائع ہو چکی ہے اس میں
بتایا گیا تھا کہ میں کسی پہاڑ پر ہوں کہ خلافت کے خلاف جماعت میں ایک فتنہ پیدا ہوا ہے
چنانچہ جب موجودہ فتنہ ظاہر ہوا اُس وقت میں مری میں ہی تھا۔
پھر اس خواب میں میں نے سیالکوٹ کے لوگوں کو دیکھا جو موقع کی نزاکت
سمجھ کر جمع ہو گئے تھے اور ان کے ساتھ کچھ اُن لوگوں کو بھی دیکھا جو باغی تھے۔ یہ خواب
بڑے شاندار طور پر پوری ہوئی۔ چنانچہ اللہ رکھا سیالکوٹ کا ہی رہنے والا ہے۔ جب میں
نے اس کے متعلق الفضل میں مضمون لکھا تو خود اس کے حقیقی بھائیوں نے مجھے لکھا کہ
پہلے تو ہمارا یہ خیال تھا کہ شاید اس پر ظلم ہو رہا ہے۔ لیکن اب ہمیں پتہ لگ گیا ہے کہ وہ
پیغامی ہے۔ اس نے ہمیں جو خطوط لکھے ہیں وہ پیغامیوں کے پتہ سے لکھے ہیں۔ پس ہمارا
اس سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم خلافت سے وفاداری کا عہد کرتے ہیں۔ اب دیکھ لو 1934ء
میں مجھے اس فتنہ کا خیال کیسے آسکتا تھا۔ پھر 1950ء والی خواب بھی مجھے یاد نہیں تھی۔
1950ء میں میں جب سندھ سے کوئٹہ گیا تو اپنی ایک لڑکی کو جو بیمار تھی ساتھ لے
گیا۔ اُس نے اب مجھے یاد کرایا کہ 1950ء میں آپ نے ایک خواب دیکھی تھی جس میں یہ
ذکر تھا کہ آپ کے رشتہ داروں میں سے کسی نے خلافت کے خلاف فتنہ اٹھایا ہے۔ میں
نے مولوی محمد یعقوب صاحب کو وہ خواب تلاش کرنے پر مقرر کیا۔ چنانچہ وہ الفضل سے
خواب تلاش کر کے لے آئے۔ اب دیکھو خدا تعالیٰ نے کتنی دیر پہلے مجھے اس فتنہ سے
آگاہ کر دیا تھا اور پھر کس طرح یہ خواب حیرت انگیز رنگ میں پورا ہوا۔
ہماری جماعت کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئیے کہ منافقت کی جڑ کو کاٹنا
نہایت ضروری ہوتا ہے۔ اگر اس کی جڑ کو نہ کاٹا جائے تو وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَ
انوار العلوم جلد 25
رض
415 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
عَمِلُوا الصَّلِحْتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ میں اللہ تعالیٰ
نے مومنوں کی جماعت سے جو وعدہ فرمایا ہے اس کے پورا ہونے میں شیطان کئی قسم
کی رکاوٹیں حائل کر سکتا ہے۔ دیکھو خدا تعالیٰ کا یہ کتنا شاندار وعدہ تھا جو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد پورا ہوا۔ حضرت ابو بکر کی خلافت صرف اڑھائی
سال کی تھی لیکن اس عرصہ میں خدا تعالیٰ نے جو تائید و نصرت کے نظارے دکھائے وہ
کتنے ایمان افزا تھے۔ حضرت ابو بکر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک ادنی غلام
تھے لیکن انہوں نے اپنے زمانہ خلافت میں رومی فوجوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹ کر رکھ
دیا۔ آخر اڑھائی سال کے عرصہ میں لاکھوں مسلمان تو نہیں ہو گئے تھے۔ اُس وقت قریباً
قریباً وہی مسلمان تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دشمنوں کا مقابلہ کرتے
رہے تھے۔ لیکن خلافت کی برکات کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں میں وہ شان اور
اُمنگ اور جرات پیدا کی کہ انہوں نے اپنے مقابل پر بعض اوقات دو دو ہزار گنا زیادہ
تعداد کے لشکر کو بری طرح شکست کھانے پر مجبور کر دیا۔ اس کے بعد حضرت عمرؓ کا زمانہ
آیا تو آپ نے ایک طرف رومی سلطنت کو شکست دی تو دوسری طرف ایمان کی طاقت کو
ہمیشہ کے لئے ختم کر کے رکھ دیا۔ پھر حضرت عثمان کی خلافت کا دور آیا۔ اس دور میں
اسلامی فوج نے آذربائیجان تک کا علاقہ فتح کر لیا اور پھر بعض مسلمان افغانستان اور
ہندوستان آئے اور بعض افریقہ چلے گئے اور ان ممالک میں انہوں نے اسلام کی اشاعت
کی۔ یہ سب خلافت کی ہی برکات تھیں۔ یہ برکات کیسے ختم ہوئیں؟ یہ اِسی لئے ختم
ہوئیں کہ حضرت عثمان کے آخری زمانہ خلافت میں مسلمانوں کا ایمان بالخلافت کمزور ہو
گیا اور انہوں نے خلافت کو قائم رکھنے کے لئے صحیح کوشش اور جدوجہد کو ترک کر دیا۔
اس پر اللہ تعالیٰ نے بھی وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ
فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ کا وعدہ واپس لے لیا۔ لیکن عیسائیوں میں دیکھ
لو 1900 سال سے برابر خلافت چلی آرہی ہے اور آئندہ بھی اس کے ختم ہونے کے کوئی
آثار نہیں پائے جاتے۔ آخر یہ تفاوت کیوں ہے؟ اور کیوں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
انوار العلوم جلد 25
416 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
کی خلافت 30 سال کے عرصہ میں ختم ہو گئی ؟ اس کی وجہ یہی تھی کہ مسلمانوں نے
خلافت کی قدر نہ کی اور اس کی خاطر قربانی کرنے سے انہوں نے دریغ کیا۔ جب باغیوں
نے حضرت عثمان پر حملہ کیا تو آپ نے انہیں مخاطب کر کے فرمایا کہ اے لوگو! میں وہی
کرتا ہوں جو مجھ سے پہلے حضرت ابو بکر اور حضرت عمر کیا کرتے تھے میں نے کوئی نئی
بات نہیں کی۔ لیکن تم فتنہ پرداز لوگوں کو اپنے گھروں میں آنے دیتے ہو اور ان سے
باتیں کرتے ہو۔ اس سے یہ لوگ دلیر ہو گئے ہیں۔ لیکن تمہاری اس غفلت کا نتیجہ یہ ہو گا
کہ خلافت کی برکات ختم ہو جائیں گی اور مسلمانوں کا شیرازہ بکھر کر رہ جائے گا۔ اب دیکھ
لو وہی ہوا جو حضرت عثمان نے فرمایا تھا۔ حضرت عثمان کا شہید ہونا تھا کہ مسلمان بکھر گئے
اور آج تک وہ جمع نہیں ہوئے۔
رض
ایک زمانہ وہ تھا کہ جب روم کے بادشاہ نے حضرت علیؓ اور حضرت معاویہؓ میں
اختلاف دیکھا تو اس نے چاہا کہ وہ مسلمانوں پر حملہ کرنے کے لئے ایک لشکر بھیجے۔ اُس
وقت رومی سلطنت کی ایسی ہی طاقت تھی جیسی اس وقت امریکہ کی ہے۔ اُس کی لشکر کشی
کا ارادہ دیکھ کر ایک پادری نے جو بڑا ہو شیار تھا کہا بادشاہ سلامت ! آپ میری بات سن
لیں اور لشکر کشی کرنے سے اجتناب کریں۔ یہ لوگ اگر چہ آپس میں اختلاف رکھتے ہیں
لیکن آپ کے مقابلہ میں متحد ہو جائیں گے اور باہمی اختلافات کو بھول جائیں گے۔ پھر
اس نے کہا آپ دو کتے منگوائیں اور انہیں ایک عرصہ تک بھوکا رکھیں پھر ان کے آگے
گوشت ڈال دیں۔ وہ آپس میں لڑنے لگ جائیں گے۔ اگر آپ انہی کتوں پر شیر چھوڑ دیں
تو وہ دونوں اپنے اختلافات کو بھول کر شیر پر جھپٹ پڑیں گے۔ اس مثال سے اس نے یہ
بتایا کہ تو چاہتا ہے کہ اس وقت حضرت علی اور معاویہؓ کے اختلاف سے فائدہ اٹھالے لیکن
میں یہ بتا دیتا ہوں کہ جب بھی کسی بیرونی دشمن سے لڑنے کا سوال پیدا ہو گا یہ دونوں
اپنے باہمی اختلافات کو بھول جائیں گے اور دشمن کے مقابلہ میں متحد ہو جائیں گے۔ اور
ہوا بھی یہی۔ جب حضرت معاویہ کو روم کے بادشاہ کے ارادہ کا علم ہوا تو آپ نے اسے
پیغام بھیجا کہ تو چاہتا ہے کہ ہمارے اختلاف سے فائدہ اٹھا کر مسلمانوں پر حملہ کرے۔
رض
رض
انوار العلوم جلد 25
417 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
لیکن میں تمہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ میری حضرت علیؓ کے ساتھ بے شک لڑائی ہے لیکن
اگر تمہارا لشکر حملہ آور ہوا تو حضرت علیؓ کی طرف سے اس لشکر کا مقابلہ کرنے کے لئے
رض
جو سب سے پہلا جرنیل نکلے گا وہ میں ہوں گا ۔۔ اب دیکھ لو حضرت معاویہ حضرت علیؓ
سے اختلاف رکھتے تھے لیکن اس اختلاف کے باوجود انہوں نے رومی بادشاہ کو ایسا جواب
دیا جو اس کی امیدوں پر پانی پھیرنے والا تھا۔
لیکن حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی اولاد کا یہ حال ہے کہ انہیں اتنی بھی توفیق نہ
ملی کہ پیغامیوں سے کہتے کہ تم تو ساری عمر ہمارے باپ کو گالیاں دیتے رہے ہو۔ پھر ہمارا ے باپ کو گالیاں دیتے رہے ہو ۔ پھر ہر
تم سے کیا تعلق ہے۔ انہیں وہ گالیاں بھول گئیں جو ان کے باپ کو دی گئی تھیں اور چپ
کر کے بیٹھے رہے۔ انہوں نے ان کی تردید نہ کی اور تردید بھی انہوں نے اسلئے نہ کی کہ اگر
ہم نے ایسا کیا تو شاید پیغامی ہماری تائید نہ کریں۔ حالانکہ اگر ان کے اندر ایمان ہوتا تو یہ
لوگ کہتے ہمارا لوگوں سے کیا تعلق ہے۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی وہ تقاریر موجود ہیں
جن میں آپ نے بیان فرمایا ہے کہ یہ لوگ مجھے خلافت سے دستبردار کرنا چاہتے ہیں،
لیکن یہ کون ہیں مجھے دستبردار کرنے والے ! مجھے خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا ہے اس لئے وہی
خلافت کی حفاظت کرے گا۔ اگر یہ لوگ میری بات نہیں سنتے تو اپنے باپ کی بات تو سن
لیتے۔ وہ کہتا ہے کہ مجھے خدا تعالیٰ نے خلیفہ بنایا ہے اب کسی شخص یا جماعت کی طاقت
نہیں کہ وہ مجھے معزول کر سکے۔ اسی طرح میں بھی کہتا ہوں کہ مجھے خدا تعالیٰ نے خلیفہ
بنایا ہے پھر یہ لوگ مجھے معزول کیسے کر سکتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے ایک
جماعت کو پکڑ کر میرے ہاتھ پر جمع کر دیا تھا اور اُس وقت جمع کر دیا تھا جب تمام بڑے
بڑے احمد ی میرے مخالف ہو گئے تھے اور کہتے تھے کہ اب خلافت ایک بچے کے ہاتھ
میں آگئی ہے۔ اس لئے جماعت آج نہیں تو کل تباہ ہو جائے گی۔ لیکن اُسی بچہ نے 42 سال
تک پیغامیوں کا مقابلہ کر کے جماعت کو جس مقام تک پہنچایا وہ تمہارے سامنے ہے۔
شروع میں ان لوگوں نے کہا تھا کہ 98 فیصدی احمدی ہمارے ساتھ ہیں۔ لیکن اب وہ
دکھائیں کہ جماعت کا 98 فیصدی جو اُن کے ساتھ تھا کہاں ہے؟ کیا وہ 98 فیصدی احمدی
انوار العلوم جلد 25
418 مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
ملتان میں ہیں ؟ لاہور میں ہیں ؟ پشاور میں ہیں؟ کراچی میں ہیں ؟ آخر وہ کہاں ہیں؟ کہیں
بھی دیکھ لیا جائے۔ ان کے ساتھ جماعت کے دو فیصدی بھی نہیں نکلیں گے۔
مولوی نور الحق صاحب انور مبلغ امریکہ کی الفضل میں چٹھی چھپی ہے کہ
عبد المنان نے ان سے ذکر کیا کہ پشاور سے بہت سے پیغامی انہیں ملنے کے لئے آئے ہیں
اور وہ ان کا بہت ادب اور احترام کرتے ہیں۔ لیکن کچھ دن ہوئے امیر جماعت احمد یہ
پشاور یہاں آئے۔ میں نے انہیں کہا کہ میاں محمد صاحب کی کھلی چٹھی کا جواب چھپا ہے
آپ وہ کیوں نہیں خریدتے؟ تو انہوں نے کہا پشاور میں دو سے زیادہ پیغامی نہیں ہیں۔
لیکن ان کے مقابل پر وہاں ہماری دو مساجد بن چکی ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے
جماعت وہاں کثرت سے پھیل رہی ہے۔ پیغامیوں کا وہاں یہ حال ہے کہ شروع شروع
میں وہاں احمدیت کے لیڈر پیغامی ہی تھے۔ لیکن اب بقول امیر صاحب جماعت احمد یہ
پشاور وہاں دو پیغامی ہیں۔
پس میری سمجھ میں نہیں آتا کہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی اولاد کسی لالچ میں آگئی
ہے۔ کیا صرف ایک مضمون کا پیغام صلح میں چھپ جانا ان کے لئے لالچ کا موجب ہو گیا؟
اگر یہی ہوا ہے تو یہ کتنی ذلیل بات ہے۔ اگر پاکستان کی حکومت یہ کہہ دیتی کہ ہم حضرت
خلیفہ اول کی اولاد کو مشرقی پاکستان کا صوبہ دے دیتے ہیں یا وہ کہتے کہ انہیں مغربی
پاکستان دے دیتے ہیں تب تو ہم سمجھ لیتے کہ انہوں نے اس لالچ کی وجہ سے جماعت
میں تفرقہ اور فساد پیدا کرنا منظور کر لیا ہے۔ لیکن یہاں تو یہ لالچ بھی نہیں۔ حضرت
خلیفہ اول ایک مولوی کا قصہ سنایا کرتے تھے کہ اس نے ایک شادی شدہ لڑکی کا نکاح کسی
دوسرے مرد سے پڑھ دیا۔ لوگ حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے پاس آئے اور کہنے لگے
فلاں مولوی جو آپ سے ملنے آیا کرتا ہے اس نے فلاں شادی شدہ لڑکی کا نکاح فلاں مرد
سے پڑھ دیا ہے۔ مجھے اس سے بڑی حیرت ہوئی اور میں نے کہا کہ اگر وہ مولوی صاحب
مجھے ملنے آئے تو میں ان سے ضرور دریافت کروں گا کہ کیا بات ہے۔ چنانچہ جب وہ
مولوی صاحب مجھے ملنے کے لئے آئے تو میں نے ان سے ذکر کیا کہ آپ کے متعلق میں
انوار العلوم جلد 25
419 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
نے فلاں بات سنی ہے۔ میر ادل تو نہیں مانتا لیکن چونکہ یہ بات ایک معتبر شخص نے بیان
کی ہے اس لئے میں اس کا ذکر آپ سے کر رہا ہوں۔ کیا یہ بات درست ہے کہ آپ نے
ایک شادی شدہ عورت کا ایک اور مرد سے نکاح کر دیا ہے ؟ وہ کہنے لگا مولوی صاحب !
تحقیقات سے پہلے بات کرنی درست نہیں ہوتی۔ آپ پہلے مجھ سے پوچھ تو لیں کہ کیا بات
ہوئی۔ میں نے کہا اسی لئے تو میں نے اس بات کا آپ سے ذکر کیا ہے۔ اس پر وہ کہنے لگا
بے شک یہ درست ہے کہ میں نے ایک شادی شدہ عورت کا دوسری جگہ نکاح پڑھ دیا
ہے لیکن مولوی صاحب ! جب انہوں نے میرے ہاتھ پر چڑیا جتنا روپیہ رکھ دیا تو پھر میں
کیا کرتا۔ پس اگر حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی اولاد کو حکومت پاکستان یہ لالچ دے دیتی
کہ مشرقی پاکستان یا مغربی پاکستان تمہیں دے دیا جائے گا تو ہم سمجھ لیتے کہ یہ مثال ان پر
صادق آجاتی ہے۔ جس طرح اس مولوی نے روپیہ دیکھ کر خلافِ شریعت نکاح پر
نکاح پڑھ دیا تھا انہوں نے بھی لالچ کی وجہ سے جماعت میں فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کی
ہے۔ مگر یہاں تو چڑیا چھوڑ انہیں کسی نے مردہ مچھر بھی نہیں دیا۔ حالانکہ یہ اولاد اس
عظیم الشان باپ کی ہے جو اس قدر حوصلہ کا مالک تھا کہ ایک دفعہ جب آپ قادیان
آئے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا مجھے آپ کے متعلق الہام ہوا ہے کہ اگر
آپ اپنے وطن گئے تو اپنی عزت کھو بیٹھیں گے۔ اس پر آپ نے وطن واپس جانے کا نام
تک نہ لیا۔ اُس وقت آپ اپنے وطن بھیرہ میں ایک شاندار مکان بنا رہے تھے۔ جب میں
بھیرہ گیا تو میں نے بھی یہ مکان دیکھا تھا۔ اس میں آپ ایک شاندار ہال بنوار ہے تھے تا کہ
اس میں بیٹھ کر درس دیں اور مطلب بھی کیا کریں۔ موجودہ زمانہ کے لحاظ سے تو وہ مکان زیادہ
حیثیت کا نہ تھا لیکن جس زمانہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے یہ قربانی کی تھی اُس وقت
جماعت کے پاس زیادہ مال نہیں تھا۔ اُس وقت اس جیسا مکان بنانا بھی ہر شخص کا کام نہیں
تھا۔ لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد کے بعد آپ نے واپس جا کر
اس مکان کو دیکھا تک نہیں۔ بعض دوستوں نے کہا بھی کہ آپ ایک دفعہ جاکر مکان تو
دیکھ آئیں لیکن آپ نے فرمایا کہ میں نے اسے خدا تعالیٰ کے لئے چھوڑ دیا ہے۔ اب اسے
انوار العلوم جلد 25
420 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
دیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ ایسے عظیم الشان باپ کی اولاد ایک مردہ مچھر سے بھی حقیر
چیز پر آگری۔
پھر دیکھو حضرت خلیفة المسیح الاول تو اس شان کے انسان تھے کہ وہ اپنا عظیم الشان
مکان چھوڑ کر قادیان آگئے لیکن آپ کے پوتے کہتے ہیں کہ قادیان میں ہمارے دادا کی
بڑی جائیداد تھی جو ساری کی ساری مرزا صاحب کی اولاد نے سنبھال لی ہے۔ حالانکہ
جماعت کے لاکھوں آدمی قادیان میں جاتے رہے ہیں اور ہزاروں وہاں رہے ہیں۔ آب
بھی کئی لوگ قادیان گئے ہیں انہیں پتہ ہے کہ وہاں حضرت خلیفۃ المسیح الاول کا صرف
ایک کچا مکان تھا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی بڑی جائیداد تھی
مگر وہ جائیداد مادی نہیں بلکہ روحانی تھی جو دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے اور ہر احمدی کے
دل میں آپ کا ادب واحترام پایا جاتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود اگر آپ کی اولاد خلافت
کے مقابلہ میں کھڑی ہو گی تو ہر مخلص احمدی انہیں نفرت سے پرے پھینک دے گا اور
ان کی ذرہ بھر بھی پروا نہیں کرے گا۔
آخر میں خدام کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ خلافت کی برکات کو یاد رکھیں۔
اور کسی چیز کو یاد رکھنے کے لئے پرانی قوموں کا یہ دستور ہے کہ وہ سال میں اس کے لئے
خاص طور پر ایک دن مناتی ہیں۔ مثلاً شیعوں کو دیکھ لو وہ سال میں ایک دفعہ تعزیہ نکالتے
ہیں تا قوم کو شہادتِ حسین کا واقعہ یادر ہے۔ اسی طرح میں بھی خدام کو نصیحت کرتا
ہوں کہ وہ سال میں ایک دن خلافت ڈے کے طور پر منایا کریں۔ اس میں وہ خلافت کے
قیام پر خدا تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا کریں اور اپنی پرانی تاریخ کو دہرایا کریں۔ پرانے
اخبارات کا ملنا تو مشکل ہے لیکن الفضل نے پچھلے دنوں ساری تاریخ کو از سر نو بیان کر دیا
ہے۔ اس میں وہ گالیاں بھی آگئی ہیں جو پیغامی لوگ حضرت خلیفۃ المسیح الاول کو دیا کرتے
تھے۔ اور خلافت کی تائید میں حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے جو دعوے کئے ہیں وہ بھی
نقل کر دیئے گئے ہیں۔ تم اس موقع پر اخبارات سے یہ حوالے پڑھ کر سناؤ۔ اگر سال میں
ایک دفعہ خلافت ڈے منا لیا جایا کرے تو ہر سال چھوٹی عمر کے بچوں کو پرانے واقعات یاد
انوار العلوم جلد 25
421 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
ہو جایا کریں گے۔ پھر تم یہ جلسے قیامت تک کرتے چلے جاؤ تا جماعت میں خلافت کا ادب
اور اس کی اہمیت قائم رہے۔
حضرت مسیح علیہ السلام کی خلافت 1900 سال سے برابر قائم ہے۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام جو درجہ میں ان سے بڑے ہیں خدا کرے ان کی خلافت
دس ہزار سال تک قائم رہے۔ مگر یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ تم سال میں ایک دن اس کی
غرض کے لئے خاص طور پر منانے کی کوشش کرو۔ میں مرکز کو بھی ہدایت کرتا ہوں کہ
وہ بھی ہر سال سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسوں کی طرح خلافت ڈے منایا
کرے اور ہر سال یہ بتایا کرے کہ جلسہ میں ان مضامین پر تقاریر کی جائیں۔ الفضل سے
مضامین پڑھ کر نوجوانوں کو بتا! نوجوانوں کو بتایا جائے کہ حضرت خلیفۃ المسیح الاول نے خلافت احمدیہ کی
تائید میں کیا کچھ فرمایا ہے اور پیغامیوں نے اس کے رد میں کیا کچھ لکھا ہے۔ اسی طرح وہ
رویا و کشوف بیان کئے جایا کریں جو وقت سے پہلے خدا تعالیٰ نے مجھے دکھائے اور جن کو پورا
کر کے خدا تعالیٰ نے ثابت کر دیا کہ اس کی برکات اب بھی خلافت سے وابستہ ہیں۔
پھر جیسا کہ میں نے مری میں ایک خطبہ جمعہ میں بیان کیا تھا تم درود کثرت سے
پڑھا کرو، تسبیح کثرت سے کیا کرو، دعائیں کثرت سے کیا کرو تا خدا تمہیں رویا اور کشوف
دکھائے۔ پرانے احمدی جنہیں رویا کشوف ہوتے تھے اب کم ہو رہے ہیں۔ میں نے دیکھا
تھا کہ خطبہ کے تھوڑے ہی دن بعد مجھے خطوط آنے شروع ہوئے کہ آپ کی ہدایت کے
مطابق ہم نے درود پڑھنا شروع کیا، تسبیح پڑھنی شروع کی اور دعاؤں پر زور دیا تو ہمیں
خدا تعالیٰ نے رؤیا و کشوف سے نوازا۔ اُن دنوں ڈاک میں اکثر چٹھیاں اس مضمون کی آیا
کرتی تھیں اور انہیں پڑھ کر لطف آیا کرتا تھا۔ اب ان چٹھیوں کا سلسلہ کم ہو گیا ہے۔
معلوم ہوتا ہے کہ درود پڑھنے، تسبیح کرنے اور دعائیں کرنے کی عادت پھر کم ہو گئی ہے۔
یاد رکھو کہ خدا تعالیٰ سے بات کرنا معمولی امر نہیں۔ خدا تعالیٰ سے بات کرنا
بڑے ایمان کی بات ہے اگر کہیں صدر پاکستان سکندر مرزا آجائیں اور تمہیں پتہ لگ
جائے کہ تم میں سے ہر ایک کو ان سے ملاقات کا موقع مل جائے گا تو تمہیں کتنی خوشی ہو
انوار العلوم جلد 25
422 مجلس خدام الاحمدیہ مرکز یہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
اور تم کتنے شوق سے ان کی ملاقات کے لئے جاؤ۔ پھر اللہ تعالیٰ جو کائنات عالم کا مالک
ہے۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھیجنے والا ہے۔ اس کے متعلق اگر تمہیں معلوم ہو
کہ وہ ہر ایک سے مل سکتا ہے تو کتنی بد قسمتی ہو گی کہ اس سے ملنے کی کوشش نہ کی جائے۔
پس تم خدا تعالیٰ سے عاجزانہ دعائیں کرو اور کہو اے خدا! ہم تیرے کمزور بندے ہیں تو
ہمیں طاقت دے، تو ہمیں سچ دکھا اور تو ہم سے کلام کرتا کہ ہمارے دلوں کو اطمینان
میسر ہو۔ پھر جب کہ میں نے بار ہا بتایا ہے میری بیماری دعاؤں سے تعلق رکھتی ہے۔ اس
لئے تم یہ بھی دعائیں کرتے رہو کہ اللہ تعالیٰ مجھے کام والی زندگی عطا فرمائے اور مجھے دنیا
میں اسلام اور احمدیت کی اشاعت کرنے کی توفیق دے۔ دیکھو میرا ہر کام تمہاری طرف
ہی منسوب ہوتا ہے۔ اگر دنیا میں اسلام کی اشاعت ہو تو تم ہی فخر کرو گے کہ ہم امریکہ
میں اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں، سوئٹزر لینڈ میں اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں، جرمنی
میں اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں ، انگلستان میں اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں، ہندوستان
میں اسلام کی اشاعت کر رہے ہیں گویا جو میرا کام ہو گا وہ تمہارا کام ہو گا۔ اور تم ہر مجلس
میں یہ کہہ سکو گے کہ ہم نے فلاں کام کیا ہے۔ پس تم دعائیں کرتے رہو کہ اللہ تعالیٰ مجھے
توفیق دے کہ میں کام کو اچھی طرح نبھا سکوں اور پھر وہ اس میں برکت دے اور اسلام
کے دشمنوں کے دلوں کو کھولے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم در حقیقت اس وقت
دنیا میں سب سے زیادہ مظلوم انسان ہیں۔ پس دعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ آپ کی شان کو بلند
کرے اور اندھوں کی آنکھیں کھولے تا کہ وہ آپ کی شان اور عظمت کو پہچانیں۔ اور جیسا
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا ہے۔ دنیا میں ایک ہی خدا اور ایک ہی
رسول رہ جائے اور وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہوں۔“
1 آل عمران: 119
56 :2 النور
3 سنن ابن ماجه ابواب النكاح باب ضرب النساء
الفضل یکم مئی 1957ء)
انوار العلوم جلد 25
56 :4 النور
423 مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے سالانہ اجتماع 1956ء میں خطابات
5 تذکرہ صفحہ 139- ایڈیشن چہارم
6 البداية والنهاية جلد 8 صفحه -126۔ مطبوعہ بیروت 2001ء