مسلمان عورتوں کی قُربانیاں

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
432
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
کس لئے چھوڑ چلے ہو جہاں نہ کھانے کو کچھ ملتا ہے اور نہ پینے کے لئے پانی ہے۔ تم ایک
مشکیزہ پانی اور ایک تھیلی کھجوریں ہمیں دے چلے ہو یہ بھلا کتنے دن جائیں گی اس کے بعد
ہم کیا کرینگے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اس نظارہ کی وجہ سے کہ آپ اپنا بڑا اور
اکلوتا بیٹا جو بڑھاپے میں پیدا ہوا تھا جبکہ آپ کی عمر سو سال کی تھی بیابان میں چھوڑ کر
جارہے ہیں، رفت آگئی۔ آپ نے سمجھا کہ اگر میں نے ہاجرہ کو زبان سے جواب دیا تو
میری آواز بھرا جائے گی اور میری آنکھوں سے آنسو جاری ہو جائیں گے اس لئے آپ
نے آسمان کی طرف ہاتھ اُٹھا دیا جس کا مطلب یہ تھا کہ ہاجرہ ! میں تجھے اور تیرے بیٹے کو
کسی سگندلی کی وجہ سے یہاں نہیں چھوڑ رہا بلکہ مجھے ایسا کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے حکم
دیا ہے۔ حضرت ہاجرہ نے آپ کی بات کو سمجھ لیا اور کہا إِذًا لَّا يُضَيِّعُنَا۔ اگر آپ ہمیں
خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت یہاں چھوڑ چلے ہیں تو ہمیں کوئی فکر نہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں
کبھی ضائع نہیں کرے گا۔ یہ کہہ کر حضرت ہاجرہ اس جگہ واپس آگئیں جہاں حضرت
اسمعیل علیہ السلام کو لٹایا ہوا تھا اور ایک دفعہ بھی پیچھے مڑ کر اپنے خاوند کا منہ نہیں دیکھا۔
لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام درد اور غم کی وجہ سے بار بار مڑ مڑ کر دیکھتے جاتے
تھے۔ گویا حضرت ہاجرہ نے جو صبر کا نمونہ دکھا یا وہ حضرت ابراہیم کے نمونہ سے بڑھ کر
تھا۔ آپ تو بار بار مڑ مڑ کر دیکھتے تھے لیکن حضرت ہاجرہ نے ایک دفعہ بھی مڑ کر نہ دیکھا
اور کہا اگر خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ ہمیں یہاں چھوڑ دیا جائے تو وہ خود ہماری حفاظت
کرے گا ہمیں کیا پروا ہے۔ چنانچہ آپ وہاں رہیں اور پھر اسی جگہ اللہ تعالیٰ نے پانی کا
چشمہ جاری کر دیا۔ پانی کا چشمہ نکل آنے کی وجہ سے قافلے آپ کی اجازت سے وہاں
ٹھہرتے اور چشمہ کا پانی استعمال کرتے۔ بعد میں ایک قبیلہ وہاں آباد ہو گیا اور اس نے
حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اپنا سر دار بنالیا۔ پھر حضرت اسمعیل علیہ السلام کی نسل میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جیسا عظیم الشان نبی پیدا ہوا۔
مسلمان عورتوں کی قربانیاں تو دیکھو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں بھی عورتوں نے مذہب کی

انوار العلوم جلد 25
433
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
خاطر بڑی قربانی کی ہیں۔ کرشن کے زمانہ میں بھی تبلیغ کا اہم کام کیا ہے اور اسلام کے
ابتدائی دور میں بھی عورتوں نے بڑے بڑے کارنامے سر انجام دیئے ہیں اور بعد میں بھی
عورت کا حصہ بڑھتا چلا گیا۔ دیکھو جب رس دیکھو جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مبعوث ہوئے تو
آپؐ کی سب سے پہلے امداد جس نے کی وہ ایک عورت ہی تھی۔ اسلام کی تبلیغ کے لئے
سب سے پہلے روپے کی ضرورت تھی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی پیسہ
نہ تھا۔ اُس وقت حضرت خدیجہ نے اپنی تمام دولت آپؐ کے سپر د کر دی اور کہا آپ جس
طرح چاہیں اُسے استعمال کریں۔ آج ہم دیکھتے ہیں کہ اگر کوئی نوجوان دین کے لئے
زندگی وقف کرتا ہے تو اُسے کوئی شخص اپنی لڑکی دینے کے لئے تیار نہیں ہوتا۔ ماں باپ
کہتے ہیں ہم اپنی لڑکی اُسے نہیں دیں گے ، ہماری لڑکی کھائے گی کہاں سے ؟ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم تو بچپن ہی سے واقف زندگی تھے اور آپ کے پاس کوئی روپیہ بھی نہیں تھا۔
حضرت خدیجہ جو ایک بڑی مالدار خاتون تھیں، بیوہ تھیں، ان سے کسی سہیلی نے کہا، تم شادی
کیوں نہیں کر لیتیں۔ انہوں نے کہا، کس سے کروں ؟ اگر کوئی دیانتدار آدمی مل جائے تو
شادی کرلوں۔ اس نے کہا، محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) سے بڑھ کر دیانتدار اور کون ہے۔ تم
نے خود اس کی دیانت کو دیکھ لیا ہے۔ حضرت خدیجہ نے آپ کو شام کی طرف تجارتی مال
دے کر بھیجا تھا اور اس سفر میں آپ کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ حضرت خدیجہ نے
محسوس کیا تھا کہ یہ نفع منڈیوں کے حالات کی وجہ سے نہیں بلکہ امیر قافلہ کی نیکی اور
رم
دیانت کی وجہ سے ہے۔ آپ کے غلام میسرہ نے بھی آپ کے اس خیال کی تائید کی
تھی۔ بہر حال رسول کریم صلی اللہ علیہ کی دیانتداری کا حضرت خدیجہ پر بڑا اثر تھا۔ جب
اُس نے آپ کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شادی کرنے کی تحریک کی تو آپ نے
فرمایا اگر وہ راضی ہو جائیں تو میں اُن سے شادی کرلوں گی۔ اُس وقت رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی عمر 25 سال کی تھی اور حضرت خدیجہ کی عمر 40 سال کی تھی گویا آپ
حضرت خدیجہ سے 15 سال چھوٹے تھے۔ حضرت خدیجہ کی اس سہیلی نے جس نے
شادی کی تحریک کی تھی کہا اگر آپ اجازت دیں تو میں اس بارہ میں کسی سے بات کروں۔

انوار العلوم جلد 25
434
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
حضرت خدیجہ نے کہا میں راضی ہوں اور میری طرف سے تمہیں اس بارہ میں بات کرنے
کی اجازت ہے۔ چنانچہ وہ عورت حضرت خدیجہ کے رشتہ داروں کے پاس گئی۔ انہوں نے
کہا اگر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) راضی ہو جائے تو ہمیں اس بات پر کوئی اعتراض نہیں۔ پھر
وہ عورت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور اُس نے دریافت کیا کہ آپ
شادی کیوں نہیں کرتے ؟ آپؐ نے فرمایا میرے پاس کوئی مال نہیں ہے جس سے میں
شادی کروں۔ اُس نے کہا اگر یہ مشکل دور ہو جائے تو پھر ۔ آپؐ نے فرمایا وہ کون عورت
ہے ؟ اس نے کہا خدیجہ ۔ آپؐ نے فرمایا میں اُس تک کس طرح پہنچ سکتا ہوں ؟ اس نے کہا
یہ میرے ذمہ رہا۔ آپؐ نے فرمایا مجھے منظور ہے۔ تب حضرت خدیجہ نے آپؐ کے چا کی
معرفت شادی کا پختہ فیصلہ کر لیا اور آپ کی شادی حضرت خدیجہ سے ہو گئی۔
شادی کے بعد جب حضرت خدیجہ نے محسوس کیا کہ آپ کا حسّاس دل ایسی
زندگی میں کوئی خاص لطف نہیں پائے گا کہ آپؐ کی بیوی مالدار ہو اور آپ اس کے محتاج
ہوں تو انہوں نے ارادہ کر لیا کہ وہ اپنی تمام دولت آپؐ کی خدمت میں پیش کر دیں گی تا
کہ جب اور جیسے آپ چاہیں اُسے خرچ کر سکیں۔ چنانچہ انہوں نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے کہا۔ میرے چچا کے بیٹے ! (اُس وقت آپ ابھی رسالت کے منصب پر فائز
نہیں ہوئے تھے اور عرب میں قاعدہ ہے جب بیویاں اپنے خاوند کو مخاطب کرتی ہیں تو چچا
کا بیٹا کہا کرتی ہیں) میں اپنا سارا مال اور غلام آپ کی خدمت میں پیش کرنا چاہتی
ہوں۔ آپ میری دلجوئی کریں اور میری اس پیشکش کو قبول فرمالیں۔ آپؐ نے فرمایا
خدیجہ منہ سے بات کہہ دینا آسان ہوتا ہے مگر بعد میں اس پر قائم رہنا مشکل
ہوتا ہے۔ تمہیں پتہ ہے میں غلامی کا سخت مخالف ہوں اور تمہارے غلام ہیں اگر تم نے وہ
سارے غلام میرے سپرد کر دیئے تو میں اُنہیں فوراً آزاد کر دوں گا۔ اُس زمانہ میں بڑی
جائیداد غلام ہی ہوتی تھی۔ آپ نے فرما یا خدیجہ ! اگر میں نے تمہارے سب غلاموں کو
آزاد کر دیا تو تم خفا تو نہیں ہو گی اور اپنے عہد پر قائم رہو گی؟ حضرت خدیجہ نے ف فرمایا آپ
جس طرح چاہیں کریں مجھے کوئی اعتراض نہیں میں آپ کی خوشی میں ہی اپنی خوشی

انوار العلوم جلد 25
435
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
محسوس کرتی ہوں۔ چنانچہ آپؐ نے خانہ کعبہ میں لوگوں کو جمع کیا اور اعلان کیا کہ اے
لوگو ! گواہ رہو آج خدیجہ نے اپنا سارا مال مجھے دے دیا ہے اور مجھے اختیار دیا ہے کہ میں
جیسے چاہوں استعمال کروں۔ سو آج میں نے اس کے سب غلام آزاد کر دیئے ہیں اب وہ
جہاں چاہیں جاسکتے ہیں۔ گویا جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے مشن کے لئے
روپیہ کی ضرورت تھی تو اُس وقت وہ روپیہ ایک عورت نے ہی آپ کو مہیا کیا۔
پھر آپ کو عبادت کا شوق ہوا تو آپ شہر سے تین چار میل دور ایک پہاڑی کی چوٹی
پر پتھروں کی بنی ہوئی ایک چھوٹی سے غار میں جسے حرا کہتے ہیں عبادت کے لئے تشریف
رض
لے جاتے۔ حضرت خدیجہ آپ کو تین چار دن کے لئے کھانا دے دیتیں جو ستوؤں اور
کھجوروں پر مشتمل ۔ ہوتا تھا ۔ جب وہ ختم ہو جاتا تو آپ واپس آتے آتے اور حضرت خدیجہ پھر
رم
تین چار دن تک کی خوراک دے دیتیں اور آپ حرا میں واپس تشریف لے جاتے۔
پھر جب آپ پر پہلی وحی نازل ہوئی تو آپ بہت گھبرائے۔ آپؐ نے خیال کیا کہ
انسان چاہے کتنی بھی کوشش کرے خدا تعالیٰ کا حق ادا نہیں کر سکتا۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ
میں بھی خدا تعالیٰ کے حق کو ادا نہ کر سکوں او راس طرح اس کی ناراضگی کا مورد
بنوں۔ آپ حضرت خدیجہ کے پاس آگئے اور فرمایا۔ خدیجہ ! آج جبریل آیا ہے اور اُس
نے مجھے خدا تعالیٰ کا یہ حکم دیا ہے کہ جاؤ اور ساری دُنیا کو خُدائے واحد کی تبلیغ کرو لیکن میں
ڈرتا ہوں کہ کہیں مجھ سے اس فرض کی ادائیگی میں کو تاہی نہ ہو جائے۔ اس بات کو سنتے
ہی فوراً حضرت خدیجہ نے کہا میرے چچا کے بیٹے! آپ گھبراتے کیوں ہیں۔ گلا والله
لَا يُخْزِيْكَ اللَّهُ أَبَدًا إِنَّكَ لَتَصِلُ الرَّحِمَ وَ تَحْمِلُ الْكَلُّ وَتَكْسِبُ الْمَعْدُومَ وَ تَقْرِى
الضَّيْفَ وَ تُعِينُ عَلَى نَوَائِبِ الْحَقِّ " خدا کی قسم ! یہ کلام خدا تعالیٰ نے اس لئے آپ
پر نازل نہیں کیا کہ آپ ناکام و نامراد ہوں اور خدا تعالیٰ آپ کو رسوا کر دے خدا تعالیٰ
ایسا کب کر سکتا ہے۔ آپ تو وہ ہیں کہ رشتہ داروں کے ساتھ نیک سلوک کرتے ہیں اور
بے یارو مددگار لوگوں کا بوجھ اُٹھاتے ہیں اور وہ اخلاق جو ملک سے مٹ چکے ہیں وہ آپ کی
ذات کے ذریعہ دنیا میں دوبارہ قائم ہو رہے ہیں۔ مہمانوں کی مہمان نوازی کرتے ہیں اور

انوار العلوم جلد 25
436
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
سچی مصیبتوں پر لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ کیا ایسے انسان کو خدا تعالیٰ کسی ابتلاء میں ڈال
سکتا ہے ؟ اس نے اگر آپ پر کلام نازل کیا ہے تو اس لئے نہیں کہ آپ کو کسی دُکھ میں
ڈالے بلکہ اس لئے نازل کیا ہے کہ وہ آپ کی عزت بڑھائے۔
پھر سب سے پہلے جو جو آ آپ کے دعوی پر ایمان لائیں وہ حضرت خدیجہ ہی تھیں۔
گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلے ایمان لانے والی بھی ایک عورت ہی
تھی۔ مورخین نے اس بات پر بڑی بحث کی ہے کہ سب سے پہلے کون مسلمان ہوا۔ بعض
نے کہا ہے کہ سب سے پہلے ایمان لانے والی حضرت خدیجہ تھیں بعض نے حضرت ابو بکر
کو پہلا مسلمان قرار دیا ہے اور شیعہ حضرت علیؓ کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ سب سے پہلے
ایمان لائے۔ محققین نے لکھا ہے کہ اصل بات یہ ہے کہ عورتوں میں سب سے پہلے
حضرت خدیجہ ایمان لائیں۔ جواں سال مردوں میں سے حضرت ابو بکر سب سے پہلے
ایمان لائے۔ بچوں میں سے حضرت علیؓ کو سب سے پہلے ایمان لانے کی سعادت نصیب
ہوئی اور غلاموں میں سے حضرت زید پہلے ایمان لائے۔ بہر حال اس سے معلوم ہوتا ہے
کہ اسلام میں پہلا مالی بوجھ اُٹھانے والی ایک عورت ہی تھی جس نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی اس قدر خدمت کی کہ اس کی نظیر نہیں ملتی۔ ان کی خدمت کا اندازہ اس
بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اُن کی محبت وفات کے بعد بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے دل میں جوش مارتی رہی۔ جب بھی کوئی بات ہوتی آپ فرماتے خدیجہ نے یوں کہا تھا،
خدیجہ کیوں کیا کرتی تھی۔ اور اس کی وجہ سے آپؐ کی نوجوان بیویاں چڑ جایا کرتی تھیں مثلاً
حضرت عائشہ جو ان تھیں اور پھر آپؐ کی خدمت بھی کرتی تھیں۔ جب بات بات پر آپ
حضرت خدیجہ کا ذکر فرماتے تو وہ بعض دفعہ چڑ جایا کر تیں۔ ایک دفعہ حضرت عائشہ نے
کہا یا رسول اللہ ! آپ کو کیا ہو گیا ہے ! خدیجہ کے بعد اللہ تعالیٰ نے آپ کو جوان
اور خدمت کرنے والی بیویاں دی ہیں مگر پھر بھی آپ ہر وقت اُسی بُڑھیا کا ذکر کرتے
رہتے ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عائشہ ! تجھے معلوم نہیں خدیجہ نے میرا
ساتھ کس وفاداری کے ساتھ دیا تھا۔ ہر مصیبت میں اس نے میر اساتھ دیا اور ہر مشکل
رض

انوار العلوم جلد 25
437
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
کے وقت اس نے میرے لئے قربانی کی، کیا میں اُسے بھول سکتا ہوں ؟ تمہارا مقام اپنی جگہ
ہے اور خدیجہ کا مقام اپنی جگہ ہے۔ اس نے میری اُس وقت خدمت کی جب ساری دنیا
مجھے چھوڑ چکی تھی۔ وہ میرے دشمنوں کے مقابلہ میں میرے ساتھ پہاڑ بن کر کھڑی
رہی۔2
پھر حضرت خدیجہ کی خدمات کارسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر اس قدر اثر تھا
کہ ایک دفعہ ان کی بہن ملنے کے لئے آئیں۔ اُن کی آواز حضرت خدیجہ کی آواز سے ملتی
رم
۔
تھی۔ ان کی آواز جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کان میں پڑی تو آپ کو یوں کے کان میں پڑی تو آپ
معلوم ہوا کہ گویا حضرت خدیجہ آگئی ہیں۔ تاریخ میں آتا ہے کہ آپ اس کی آواز سُن کر -
بے قرار ہو گئے اور اس بے کلی کی حالت میں فرمانے لگے ۔ ہائے میری خدیجہ ہائے میری
خدیجہ ! یعنی میری خدیجہ کہاں سے آگئی لوگوں نے کہا یا رسول اللہ ! خدیجہ کو تو فوت
ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں یہ اُن کی بہن ہے ۔ 10 اب دیکھ لو ! حضرت خدیجہ کی وفات
کے پندرہ سولہ سال بعد بھی ان کی آواز کے ساتھ ملتی جلتی آواز سن کر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کا بے تاب ہو کر ہائے میری خدیجہ ! کہہ اُٹھنا اس بات کی کتنی واضح دلیل ہے
کہ ان کی خدمات کا آپؐ کے دل پر گہرا اثر تھا اور وہ لمبا عرصہ گزر جانے کے باوجود بھی
آپ کے دل سے محو نہیں ہوا تھا۔ تو اسلام کی ابتداء میں بھی عورتوں نے ہی زیادہ خدمات
کی ہیں۔
جب آپؐ نے دعویٰ نبوت کیا تو سارے مکہ والے آپ کے مخالف ہو گئے۔ اس
وقت اگر آپ کو کہیں پناہ ملتی تھی تو آپؐ کی پھوپھی کی لڑکی اُم ہانی کے گھر میں ملتی
تھی۔ پرانے صحابہ کہا کرتے تھے کہ ہم اُم ہانی کے گھر جا کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے دین سیکھا کرتے تھے۔ غرض پہلی ہستی جس نے آپؐ کی مالی خدمت کی اور غار حرا
میں عبادت کے زمانہ میں آپ کو کھانا وغیرہ باقاعدگی سے پہنچایا وہ ایک عورت ہی تھی اور
دعوی نبوت کے بعد جب سارا مکہ آپ کا مخالف ہو گیا تھا تو جس نے آپ کو پناہ دی وہ
عورت ہی تھی۔

انوار العلوم جلد 25
438
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
پھر تیسرا نازک ترین وقت آپؐ کی زندگی میں وہ آیا جب عرب کے تمام قبائل
نے متحد ہو کر ایک بڑا لشکر مد پر چڑھائی کے لئے بھیجا۔ اس وقت مدینہ کے بعض
مدینہ پر
یہودی قبائل بھی جو بظاہر مسلمانوں کے حلیف تھے دشمن کے ساتھ مل گئے تھے اس
وقت بھی ایک عورت ہی تھی جس نے ہمت سے کام لیا اور دشمن کے حملہ کو ناکام
کر دیا۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس موقع پر مدینہ کے یہودی بھی مشرکین مکہ کے ساتھ
مل گئے تھے اور باہر سے بیس سے چوبیس ہزار کے درمیان تعداد میں دشمن کا لشکر
حملہ آور ہو رہا تھا۔ اس کے مقابلہ میں جو مسلمان تھے اُن کی تعداد صرف بارہ سو
تھی۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہودیوں کی غداری کا علم ہوا تو چونکہ
مستورات ان یہودیوں کے اعتبار پر اُس علاقہ کی طرف رکھی گئی تھیں جدھر یہودی
قبائل کے قلعے تھے اور اب وہ بغیر حفاظت کے تھیں اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے ان کی حفاظت ضروری سمجھی اور بارہ سو کے قریب لشکر میں سے پانچ سو سپاہیوں
کو عورتوں کی حفاظت کے لئے مقرر فرمادیا لیکن اس سے پہلے تمام عور تیں غیر محفوظ
تھیں۔ ایک دن دشمن نے شدید حملہ کیا جس کی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اور آپ کے صحابہ اطمینان سے نماز بھی نہ پڑھ سکے۔ دشمن سامنے سے حملہ کر رہا تھا اور
یہودی اس بات کی تاڑ میں تھے کہ کوئی موقع مل جائے تو بغیر مسلمانوں کے شبہات کو
اُبھارنے کے وہ مدینہ کے اندر گھس کر مسلمان عورتوں اور بچوں کو قتل کر دیں۔ چنانچہ
ایک دن یہودیوں نے ایک جاسوس بھیجا تا کہ وہ معلوم کرے کہ عورتیں اور بچے اکیلے ہی
ہیں یا خاصی تعداد سپاہیوں کی اُن کی حفاظت کے لئے مقرر ہے۔ جس خاص احاطہ میں
خاص خاص خاندانوں کو جن کو دشمن سے زیادہ خطرہ تھا جمع کر دیا گیا تھا اس کے پاس اس
جاسوس نے منڈلانا شروع کر دیا اور چاروں طرف دیکھنا شروع کیا کہ آیا مسلمان سپاہی
ارد گرد کہیں پوشیدہ تو نہیں۔ وہ اس تاڑ میں ہی تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
پھو پھی حضرت صفیہ نے اُسے دیکھ لیا۔ اتفاقاً اُس وقت ایک ہی مسلمان وہاں تھا جو بیمار
اور کمزور دل تھا۔ حضرت صفیہ نے اُسے کہا کہ یہ آدمی دیر سے عورتوں کے علاقہ میں
رض
رض

انوار العلوم جلد 25
439
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
رض
پھر رہا ہے اور چاروں طرف دیکھتا پھرتا ہے یہ یقیناً جاسوس ہے ، تم اس کا مقابلہ کرو۔
لیکن اس کمزور دل اور بیمار صحابی نے مقابلہ کرنے سے انکار کر دیا اور کہا مجھے ڈر آتا ہے۔
تب حضرت صفیہ نے خود ایک چوب اتاری اور اس جاسوس کی نظر بچا کر اس زور سے
اُسے ماری کہ وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا۔ جب وہ یہودی بیہوش ہو کر گرا تو وہ ننگا
ہو گیا۔ حضرت صفیہ نے اس صحابی سے کہا اب ذرا اس پر کپڑا تو ڈال دو لیکن اس صحابی کا
دل بہت کمزور تھا وہ پھر بھی کہنے لگا مجھے ڈر آتا ہے کہ کہیں یہ شخص زندہ ہی نہ ہو اور مجھے مار
نہ دے۔ آخر کار حضرت صفیہ نے ہی جرآت کی۔ آپ اپنی آنکھوں پر اپنی آنکھوں پر کپڑا ڈال کر ایک
طرف سے گئیں اور اُس یہودی پر کپڑا ڈالا اور اس کے بعد اس کی مشکیں گس دیں۔11
پھر جب جنگِ اُحد کے موقع پر دشمن کا ایک ریلا آیا اور مسلمان لشکر کے پاؤں
اُکھڑ گئے اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے دُور تک دھکیل دیئے گئے
اور صرف چند مسلمان آپؐ کے پاس رہ گئے اُس وقت دشمن کی طرف سے کچھ پتھر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خود پر لگے جس کی وجہ سے خود کا کیل آپ کی پیشانی میں
گھس گیا اور آپ بیہوش ہو کر مسلمانوں کی لاشوں پر گر پڑے۔اس کے بعد بعض اور
مسلمانوں کی لاشیں آپ کے جسم مبارک پر گریں اور مسلمانوں نے سمجھا کہ آپؐ شہید
ہو گئے ہیں۔ 12 اُس وقت بھی مسلمان عورتیں ہی تھیں جنہوں نے اپنی وفاداری کا ایسا
ثبوت پیش کیا کہ جس کی مثال دنیا میں ملنی مشکل ہے۔
اُحد کا میدان مدینہ سے آٹھ نو میل کے فاصلہ پر تھا۔ جب مدینہ میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کی خبر پہنچی تو عورتیں بے تحاشا روتی اور بلبلاتی ہوئی شہر سے
باہر نکل آئیں اور میدانِ جنگ کی طرف دوڑ پڑیں۔ اکثر عورتوں کو رستہ میں آپ کی
سلامتی کی خبر مل گئی اور وہ وہیں ٹھہر گئیں مگر ایک عورت دیوانہ وار اُحد تک جا
پہنچی۔ اس عورت کا خاوند ، بھائی اور باپ اُحد میں مارے گئے تھے اور بعض روایتوں میں
ہے کہ ایک بیٹا بھی مارا گیا تھا۔ جب وہ مسلمان لشکر کے قریب پہنچی تو اس نے ایک صحابی
سے دریافت کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے؟ چونکہ خبر دینے والا

انوار العلوم جلد 25
440
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے مطمئن تھا اس لئے اس نے اُس عورت سے کہا۔
بی بی ! افسوس ہے کہ تمہارا باپ اس جنگ میں مارا گیا ہے۔ اس پر اُس عورت نے کہا تم
عجیب ہو۔ میں تو پوچھتی ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال ہے ؟ اور تم یہ خبر
دیتے ہو کہ تیرا باپ مارا گیا ہے۔ اِس پر اُس صحابی نے کہا بی بی ! مجھے افسوس ہے کہ تیر اخاوند
بھی اس جنگ میں مارا گیا ہے۔ اس پر عورت نے پھر کہا میں نے تم سے اپنے خاوند کے
متعلق دریافت نہیں کیا میں تو یہ پوچھتی ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال
ہے ؟ اس پر اُس صحابی نے اُسے پھر کہا۔ بی بی ! مجھے افسوس ہے کہ تیر ابھائی بھی اس جنگ
میں مارا گیا ہے۔ اُس عورت نے بڑے جوش سے کہا میں نے تم سے اپنے بھائی کے متعلق
دریافت نہیں کیا۔ میں تو تم سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق پوچھ رہی ہوں
تم یہ بتاؤ کہ آپ کا کیا حال ہے؟ جب لوگوں نے دیکھا کہ اُسے اپنے باپ، بھائی اور خاوند
کی موت کی کوئی پروا نہیں ، وہ صرف رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خیریت دریافت
کرنا چاہتی ہے تو وہ اس کے سچے جذبات کو سمجھ گئے اور انہوں نے کہا۔ بی بی ! رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم تو خیریت سے ہیں۔ اس پر اُس نے کہا۔ مجھے بتاؤ وہ کہاں ہیں؟ اور پھر
دوڑتی ہوئی اُس طرف گئی جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے تھے اور وہاں پہنچ
کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دو زانو ہو کر آپؐ کا دامن پکڑ کر کہنے
لگی۔ یارسول اللہ ! میری ماں اور باپ آپ پر قربان ہوں جب آپ سلامت ہیں تو کوئی
مرے مجھے کیا پروا ہے مجھے تو صرف آپ کی زندگی کی ضرورت تھی اگر آپ زندہ ہیں
تو مجھے کسی اور کی وفات کا فکر نہیں۔ 13
اب دیکھو اس عورت کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کس قدر عشق تھا۔
لوگ اُسے یکے بعد دیگرے باپ، بھائی اور خاوند کی وفات کی خبر دیتے چلے گئے لیکن وہ
جواب میں ہر دفعہ یہی کہتی چلی گئی کہ مجھے بتاؤ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا حال
ہے ؟ غرض یہ بھی ایک عورت ہی تھی جس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس
قدر عشق کا مظاہرہ کیا۔

انوار العلوم جلد 25
441
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
پھر اسی قسم کی فدائیت کی ایک اور مثال بھی تاریخوں میں ملتی ہے ۔ جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُحد کے میدان سے واپس تشریف لائے تو مدینہ کی
عور تیں اور بچے شہر سے باہر استقبال کے لئے نکل آئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
اونٹنی کی باگ ایک پرانے اور بہادر انصاری صحابی سعد بن معاذ نے پکڑی ہوئی تھی اور وہ
فخر سے آگے آگے چلے آرہے تھے۔ شہر کے پاس انہیں اپنی بڑھیا ماں جس کی نظر کمزور
ہو چکی تھی آتی ہوئی ملی۔ اُحد میں اس کا ایک بیٹا بھی مارا گیا تھا۔ اس بڑھیا کی آنکھوں میں
موتیا بند اُتر رہا تھا اور اس کی نظر کمزور ہو چکی تھی۔ وہ عورتوں کے آگے کھڑی ہو گئی اور
ادھر اُدھر دیکھنے لگی اور معلوم کرنے لگی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہاں ہیں ؟
سعد بن معاذ نے سمجھا کہ میری ماں کو اپنے بیٹے کے شہید ہونے کی خبر ملے گی تو اُسے
صدمہ ہو گا۔ اس لئے انہوں نے چاہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے حوصلہ دلائیں
تسلی دیں۔ اس لئے جو نہی اُن کی نظر اپنی والدہ پر پڑی انہوں نے کہا، یا رسول اللہ
میری ماں ! یار سول اللہ میری ماں ! آپؐ نے فرمایا ۔ بی بی! بڑا افسوس ہے کہ تیرا ایک لڑکا
اس جنگ میں شہید ہو گیا ہے۔ بڑھیا کی نظر کمزور تھی اس لئے وہ آپ کے چہرہ کو نہ دیکھ
سکی۔ وہ اِدھر اُدھر دیکھتی رہی آخر کار اس کی نظر آپ کے چہرہ پر ٹک گئی۔ وہ آپ کے
قریب آئی اور کہنے لگی یارسول اللہ ! جب میں نے آپ کو سلامت دیکھ لیا ہے تو آپ
سمجھیں کہ میں نے مصیبت کو بھون کر کھا لیا۔ 14
اور
اب دیکھو وہ عورت جس کے بڑھاپے میں عصائے پیری ٹوٹ گیا تھا۔ کس
بہادری سے کہتی ہے کہ میرے بیٹے کے غم نے مجھے کیا کھانا ہے۔ جب رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم زندہ ہیں تو میں اس غم کو بھون کر کھا جاؤں گی۔ میرے بیٹے کی موت مجھے مار نے
کا موجب نہیں ہو گی بلکہ یہ خیال کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم زندہ ہیں اور آپ کی
حفاظت کے سلسلہ میں میرے بیٹے نے اپنی جان دی ہے میری قوت کو بڑھانے کا موجب
ہو گا۔ تو دیکھو عورتوں کی یہ عظیم الشان قربانی تھی جس سے اسلام دُنیا میں پھیلا۔
اس زمانہ میں بھی دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ عورتوں کی قربانیاں دین کی خاطر

انوار العلوم جلد 25
442
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
ما
کم نہیں ہیں۔ 1920ء میں میں نے جب مسجد برلن کے لئے چندہ کی تحریک کی تو جماعت
کی عورتوں نے جو اُس وقت تعداد میں اتنی بھی نہیں تھیں جتنی تم یہاں بیٹھی ہو۔ اپنے
زیور اتار اتار کر رکھ دیئے اور کہا انہیں بیچ کر رقم حاصل کر لیں اور مسجد فنڈ میں دے
دیں۔
غرض اُس وقت کی عورتوں نے اس قدر قربانی کی تھی کہ انہوں نے ایک ماہ
کے اندر اندر ایک لاکھ روپیہ مسجد کے لئے جمع کر دیا اور اس چیز کا غیروں پر گہرا اثر
ہوا۔ وہ جب بھی احمدیوں سے ملتے تو اس چیز کا ذکر کرتے اور کہتے کہ ہم پر اس چیز کا بہت
اثر ہے۔ اب تم اُن سے بہت زیادہ ہو۔ اگر تم میں وہی ایمان پیدا ہو جائے جو 1920ء کی
عورتوں کے اندر تھا تو تم ایک لاکھ نہیں پانچ لاکھ روپیہ ایک ماہ میں جمع کر سکتی ہو لیکن
ضرورت اس بات کی ہے کہ ایمان پیدا کیا جائے۔
جب تقسیم ملک ہوئی اور ہم ہجرت کر کے پاکستان آئے تو جالندھر کی ایک
احمدی عورت مجھے ملنے کے لئے آئی۔ رتن باغ میں ہم مقیم تھے وہیں وہ آکر ملی اور اپنا
زیور نکال کر کہنے لگی کہ حضور ! میرا یہ زیور چندہ میں دے دیں۔ میں نے کہا بی بی ! عورتوں
کو زیور کا بہت خیال ہوتا ہے تمہارے سارے زیور سکھوں نے لوٹ لئے ہیں یہی ایک
زیور تمہارے پاس بچا ہے تم اسے اپنے پاس رکھو۔ اِس پر اُس نے کہا حضور ! جب میں
ہندوستان سے چلی تھی تو میں نے عہد کیا تھا کہ اگر میں امن سے لاہور پہنچ گئی تو میں اپنا یہ
زیور چندہ میں دے دوں گی۔ اگر سکھ باقی زیورات کے ساتھ یہ زیور بھی چھین کر لے
جاتے تو میں کیا کر سکتی تھی۔ اب میں بہر حال یہ زیور چندہ میں دُوں گی۔ آپ مجھے
اسے اپنے پاس رکھنے پر مجبور نہ کریں۔ چنانچہ اس عورت نے اپنا زیور چندہ میں دے دیا۔
اس تقریر کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ جب میں نے یہ تحریک کی تھی تو اُسم طاہر کی والدہ
زندہ تھی۔ انہوں نے اُسی وقت اپنی بیٹیوں اور بہوؤں کو بلایا اور کہا کہ سب زیور اتار کر
رکھ دو میں یہ سب زیور مسجد برلن میں چندہ کے طور پر دُوں گی چنانچہ وہ سب زیور بیچ
کر مسجد برلن کے چندہ میں دے دیا گیا۔

انوار العلوم جلد 25
443
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
اب بھی وہ عورت زندہ ۔ زندہ ہے۔ مشرقی پنجاب سے جو عورتیں پاکستان آئی تھیں ان میں
سے ہزاروں ایسی ملیں گی جو کٹی لٹائی پاکستان پہنچی ہیں۔ کئی جگہوں پر تو سکھوں نے اُن سے
زیور اور دوسری چیزیں چھین لیں اور بعض جگہوں پر خود انہوں نے ڈر کے مارے اپنے
زیور اور نقدی پھینک دی تاکہ اُن کے لالچ سے سکھ ان پر حملہ آور نہ ہوں اور وہ امن سے
پاکستان پہنچ جائیں۔ مگر اس عورت کا صرف ایک ہی زیور بچا اور وہ بھی اس نے اسلام کی
خدمت کے لئے پیش کر دیا۔
غرض اسلام میں عورتوں نے ہمیشہ سے قربانیاں کی ہیں اور اب بھی کرتی چلی
جاتی ہیں اور اگلے جہان میں بھی اسلام نے عورتوں کے درجہ کو بلند کیا ہے۔ چنانچہ اسلام
کہتا ہے کہ جو عورت مومن ہو ، نمازوں کی پابند ہو ، زکوۃ دیتی ہو ، ہم اُسے جنت میں اونچے
مقام پر رکھیں گے۔ عیسائی کہتے ہیں کہ اسلام میں عورت کی رُوح کو تسلیم نہیں کیا گیا۔ میں
جب یورپ گیا تو مجھ پر بھی ایک عیسائی نے یہی اعتراض کیا میں نے اُسے جواب دیا کہ یہ
الزام بالکل غلط ہے اسلام عورت کے حقوق کو کلی طور پر تسلیم کرتا ہے بلکہ اُس نے
روحانی اور اُخروی انعامات میں بھی عورت کو برابر کا شریک قرار دیا ہے۔ اِس پر اُس نے
شرمندہ ہوتے ہوئے اس بات کو تسلیم کیا کہ حقیقت یہی ہے کہ اسلام پر جو الزام لگایا
جاتا ہے کہ وہ عورت میں روح کا قائل نہیں ، غلط ہے۔
پس اسلام کی تاریخ ہی نہیں دوسرے مذاہب کی تاریخ سے بھی یہ بات ثابت
ہے کہ عورتوں نے مذہب کی بہت بڑی خدمت کی ہے اور عور تیں وہ تمام کام کر سکتی ہیں
جو مرد کر سکتے ہیں۔ وہ تبلیغ بھی کر سکتی ہیں اور تاریخ بتاتی ہے کہ جب لڑائی کا موقع آیا تو
وہ لڑائی بھی کرتی رہی ہیں۔
جب قادیان میں ہندوؤں اور سکھوں نے حملہ کیا تو شہر کے باہر کے ایک محلہ
میں ایک جگہ پر عورتوں کو اکٹھا کیا گیا اور ان کی سردار بھی ایک عورت ہی بنائی گئی جو بھیرہ
کی رہنے والی تھی۔ اس عورت نے مردوں سے بھی زیادہ بہادری کا نمونہ دکھایا۔ ان
عورتوں کے متعلق یہ خبریں آئی تھیں کہ جب سکھ اور ہند و حملہ کرتے تو وہ عورتیں ان

آج 10 میں سے 10 باقی