مسلمان عورتوں کی قُربانیاں

انوارالعلوم (جلد 25), حصہ 2

انوار العلوم جلد 25
444
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
دیواروں پر چڑھ جاتیں جو حفاظت کی غرض سے بنائی گئی تھیں اور ان سکھوں اور ہندوؤں
کو جو تلواروں اور بندوقوں سے اُن پر حملہ آور ہوتے تھے بھگا دیتی تھیں۔ اور سب سے
آگے وہ عورت ہوتی تھی جو بھیرہ کی رہنے والی تھی اور اُن کی سردار بنائی گئی تھی۔ اب
بھی وہ عورت زندہ ہے لیکن اب وہ بڑھیا اور ضعیف ہو چکی ہے وہ عورتوں کو سکھاتی تھی
کہ اس اس طرح لڑنا چاہئیے اور لڑائی میں ان کی کمان کرتی تھی۔
غرض کوئی کام بھی ایسا نہیں جو عورت نہیں کر سکتی۔ وہ تبلیغ بھی کر سکتی ہے ، وہ
پڑھا بھی سکتی ہے ، وہ لڑائی میں بھی شامل ہو سکتی ہے اور اگر مال اور جان کی قربانی کا سوال
ہو تو وہ ان کی قربانی بھی کر سکتی ہے اور بعض کام وہ مردوں سے بھی لے سکتی ہے۔ مرد
بعض دفعہ کمزوری دکھا جاتے ہیں اُس وقت جو غیرت عورت دکھاتی ہے وہ کوئی اور نہیں
دکھا سکتا۔
چند دن ہوئے میرے پاس ایک لڑکا آیا۔ وہ جالندھر کا رہنے والا تھا اور اس کا نانا
وہاں پیر تھا اور احمدیت کا سخت مخالف تھا۔ وہ میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میں فلاں کا
نواسہ ہوں۔ میں نے کہا میں تمہارے نانا کو جانتا ہوں اور مجھے یاد ہے کہ تمہاری ماں
قادیان میں مجھے ملنے آیا کرتی تھی۔ اُس نے کہا یہ بات درست ہے۔ اب وہ فوت ہو چکی
ہیں اور قادیان میں بہشتی مقبرہ میں دفن ہیں۔ میں نے کہا اب تم کس طرح یہاں آئے
ہو ؟ اس نے کہا میں ابھی بچہ ہی تھا کہ میری ماں میرے کان میں ہمیشہ یہ بات ڈالتی تھی کہ
بیٹا ! میں نے دین کی خدمت کے لئے تمہیں وقف کرنا ہے۔ چنانچہ امریکن وفد جو پاکستان
آیا تھا اس کے ذریعہ میں نے سل کے ٹیکے کا کام سیکھا اور اب میں ایک اچھے سرکاری
عہدہ پر ہوں مگر میرے دل میں ہمیشہ یہ خیال رہتا ہے کہ میری والدہ کی یہ خواہش تھی
کہ میں اپنی زندگی خدمت دین کے لئے وقف کر دوں۔ میں نے اس بات کا اپنے باپ سے
بھی ذکر کیا تو انہوں نے کہا میں تمہاری والدہ کی خواہش میں روک نہیں بننا چاہتا تم بڑی
خوشی سے دین کی خاطر اپنی زندگی وقف کرو۔ اب میں یہاں آیا ہوں کہ حضور میرا وقف
قبول فرمائیں اور مجھے کسی دینی خدمت پر لگائیں۔ اب دیکھو وہ عورت قادیان میں بہشتی مقبرہ

انوار العلوم جلد 25
445
قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین کا نمونہ
میں دفن ہوئی اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ 1946ء میں یا اس سے پہلے فوت ہوئی ہو گی
اور اب اس کی وفات پر دس بارہ سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ لیکن اس نے بچپن سے
ہی اپنے بیٹے کے کان میں جو بات ڈالی تھی وہ اب بھی اس کے دل و دماغ سے نہیں نکلی۔ وہ
چھوٹا سا تھا جب اس نے اپنے بیٹے کے کان میں یہ بات ڈالنی شروع کی کہ میں نے تمہیں
دین کی خاطر وقف کرنا ہے۔ بعد میں وہ جوان ہوا، گریجوایٹ بنا اور پھر اس نے سل کا
امریکن ڈاکٹروں سے علاج سیکھا اور اس کے بعد ایک اعلیٰ سرکاری عہدہ پر فائز ہوا۔ لیکن
اس کے ذہن سے یہ بات نہ نکلی کہ اس کی ماں کی یہ خواہش تھی کہ اس نے دین کی خاطر
اپنی زندگی وقف کرنی ہے۔ غرض عورت نہ صرف خود قربانی کر سکتی ہے بلکہ مردوں کو
بھی دین کی خدمت کے لئے تیار کر سکتی ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کی بات ہے ایک دفعہ اسلامی لشکر کا
مقابلہ عیسائی لشکر سے ہوا۔ عیسائی لشکر زیادہ طاقتور تھا اور اسلامی لشکر کمزور تھا۔ اس لئے
وہ مقابلہ کی تاب نہ لا سکا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ مسلمان سپاہیوں کی سواریاں پیچھے کی طرف
بھاگیں۔ اس اسلامی لشکر کے کمانڈر یزید بن ابو سفیان تھے۔ اور ان کے باپ ابو سفیان
بھی ان کے ساتھ تھے وہ بھی پیچھے کی طرف بھاگے۔ فوج کے پیچھے عورتیں تھیں اور اُن
عورتوں میں ابو سفیان کی بیوی ہندہ بھی تھی جو اسلام لانے سے پہلے اسلام کی اتنی دشمن
تھی کہ ایک دفعہ جب جنگ میں حضرت حمزہ شہید ہوئے تو اُس نے اُن کا کلیجہ نکالنے
والے کے لئے انعام مقرر کیا۔ ہندہ نے جب دیکھا کہ اسلامی لشکر کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں
اور مسلمان سپاہی پیچھے کی طرف بھاگے آرہے ہیں تو اس نے عورتوں کو جمع کیا اور کہا
تمہارے مردوں نے اسلام سے غداری کی ہے اور وہ دشمن کے آگے بھاگ کھڑے
ہوئے ہیں۔ اب تمہارا کام ہے کہ تم انہیں روکو۔ عورتوں نے کہا ہمارے پاس تو کوئی
ہتھیار نہیں ہم انہیں کیسے روک سکتی ہیں۔ ہندہ نے کہا خیمے توڑ دو اور بانس نکال لو اور جو
سپاہی پیچھے آئے اس کی اونٹنی یا گھوڑے کو بانس مار مار کر پیچھے موڑ دو۔ اور کہو بے حیاؤ
واپس جاؤ دشمن سے لڑو۔ اگر تم ایسا نہیں کر سکتے تو ہم عور تیں دشمن کا مقابلہ کریں گی۔

آج 10 میں سے 10 باقی