افتتاحی خطاب
انوارالعلوم (جلد 25)
انوار العلوم جلد 25
459 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
اگر تم حقیقی انصار اللہ بن جاؤ اور خدا تعالیٰ سے سچا تعلق پیدا
کر لو تو تمہارے اندر خلافت بھی دائمی رہے گی۔
افتتاحی خطاب
(فرمودہ 26 / اکتوبر 1956ء بر موقع دو سر اسالانہ اجتماع انصار اللہ بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے مندرجہ ذیل آیت
قرآنیہ کی تلاوت کی:
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا اَنْصَارَ اللهِ كَمَا قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ لِلْحَوَارِينَ مَنْ
أَنْصَارِي إِلَى اللَّهِ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنْصَارُ اللَّهِ !
اس کے بعد فرمایا:
آپ لوگوں کا نام انصار اللہ رکھا گیا ہے یہ نام قرآنی تاریخ میں بھی دو دفعہ آیا
ہے اور احمدیت کی تاریخ میں بھی دو دفعہ آیا ہے۔ قرآنی تاریخ میں ایک دفعہ تو حضرت
عیسیٰ علیہ السلام کے حواریوں کے متعلق یہ الفاظ آتے ہیں۔ : ۔ چنانچہ جب آپ نے فرما یا من
رض
انْصَارِی إِلَى اللهِ تو آپ کے حواریوں نے کہا نَحْنُ أَنْصَارُ اللهِ کہ ہم اللہ تعالیٰ کے
انصار ہیں۔ دوسری جگہ اللہ تعالٰی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے متعلق
فرماتا ہے کہ ان میں سے ایک گروہ مہاجرین کا تھا اور ایک گروہ انصار کا تھا۔ گویا یہ نام
قرآنی تاریخ میں دو دفعہ آیا ہے۔ ایک جگہ پر حضرت مسیح علیہ السلام کے حواریوں کے
متعلق آیا ہے اور ایک جگہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہؓ کے ایک حصہ کو
انصار کہا گیا ہے۔ جماعت احمدیہ کی تاریخ میں بھی انصار اللہ کا دو جگہ ذکر آتا ہے۔ ایک دفعہ
انوار العلوم جلد 25
460 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
رض
جب حضرت خلیفہ اول کی پیغامیوں نے مخالفت کی تو میں نے انصار اللہ کی ایک جماعت
قائم کی اور دوسری دفعہ جب جماعت کے بچوں، نوجوانوں، بوڑھوں اور عورتوں کی تنظیم
کی گئی تو چالیس سال سے اوپر کے مردوں کی جماعت کا نام انصار اللہ رکھا گیا۔ گویا جس
طرح قرآن کریم میں دو گروہوں کا نام انصار اللہ رکھا گیا ہے اسی طرح جماعت احمد یہ
میں بھی دو زمانوں میں دو جماعتوں کا نام انصار اللہ رکھا گیا۔ پہلے جن لوگوں کا نام انصار الله
رکھا گیا اُن میں سے اکثر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ تھے کیونکہ یہ
جماعت 1914،1913ء میں بنائی گئی تھی اور اُس وقت اکثر صحابہ زندہ تھے اور اس
جماعت میں بھی اکثر وہی شامل تھے۔ اسی طرح قرآن کریم میں بھی جن انصار کا ذکر آتا
ہے ان میں زیادہ تر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ شامل تھے۔ دوسری دفعہ
جماعت احمد یہ میں آپ لوگوں کا نام اسی طرح انصار اللہ رکھا گیا ہے جس طرح قرآن
کریم میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ادنی نبی حضرت مسیح ناصری کے
ساتھیوں کو انصار اللہ کہا گیا ہے۔ آپ لوگوں میں بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
صحابہ کم ہیں اور زیادہ حصہ اُن لوگوں کا ہے جنہوں نے میری بیعت کی ہے۔ اس طرح
حضرت مسیح علیہ السلام والی بات بھی پوری ہو گئی۔ یعنی جس طرح حضرت مسیح علیہ السلام
کے ساتھیوں کو انصار اللہ کہا گیا تھا اسی طرح مثیل مسیح موعود کے ساتھیوں کو بھی انصار اللہ
کہا گیا ہے۔ گویا قرآنی تاریخ میں بھی دو زمانوں میں دو گروہوں کا نام انصار اللہ رکھا گیا اور
جماعت احمدیہ کی تاریخ میں بھی دو گروہوں کا نام انصار اللہ رکھا گیا۔ خدا تعالیٰ کے فضل
سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ اب بھی زندہ ہیں مگر اب اُن کی تعداد بہت
تھوڑی رہ گئی ہے۔ صحابی اُس شخص کو بھی کہتے ہیں جو نبی کی زندگی میں اس کے سامنے آگیا
ہو۔ گویا زیادہ تر یہ لفظ انہی لوگوں پر اطلاق پاتا ہے جنہوں نے نبی کی صحبت سے فائدہ
اٹھایا ہو اور اس کی باتیں سنی ہوں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام 1908ء میں
فوت ہوئے ہیں ۔ اس لئے وہ شخص بھی آپ کا صحابی کہلا سکتا ہے جس نے خواہ آپ کی
صحبت سے فائدہ نہ اٹھایا ہو لیکن آپ کے زمانہ میں پیدا ہوا ہو اور اس کا باپ اسے اٹھا کر
انوار العلوم جلد 25
461 مجلس انصار الله مرکز یہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خ
خطابات
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سامنے لے گیا ہو۔ لیکن یہ ادنی درجہ کا صحابی
ہو گا۔ اعلیٰ درجہ کا صحابی وہی ہے جس نے آپ کی صحبت سے فائدہ اٹھایا اور آپ کی باتیں
سنیں اور جن لوگوں نے آپ کی صحبت سے فائدہ اٹھایا اور آپ کی باتیں سنیں۔ ان کی
تعداد اب بہت کم رہ گئی ہے۔ اب صرف تین چار آدمی ہی ایسے رہ گئے ہیں جن کے
متعلق مجھے ذاتی طور پر علم ہے کہ انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
صحبت سے فائدہ اٹھایا اور آپ کی باتیں سنی ہیں ۔ ممکن ہے اگر زیادہ تلاش کیا جائے تو ان
کی تعداد تیس چالیس تک پہنچ جائے ۔ اب ہماری جماعت لاکھوں کی ہے اور لاکھوں کی
جماعت میں اگر ایسے تیس چالیس صحابہ بھی ہوں تب بھی یہ تعداد بہت کم ہے۔ اس
وقت جماعت میں زیادہ تر وہی لوگ ہیں جنہوں نے ایسے شخص کی بیعت کی جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا متبع تھا اور ان کا نام اسی طرح انصار اللہ رکھا گیا تھا جس طرح
حضرت مسیح علیہ السلام کے حواریوں کا نام انصار اللہ رکھا گیا تھا۔ حضرت مسیح علیہ السلام
کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيسَى حَيَّيْنِ
لَمَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتَّبَاعِی 2 اگر موسیٰ اور عیسیٰ علیہ السلام میرے زمانہ میں زندہ ہوتے تو
وہ میرے متبع ہوتے۔ غرض اس وقت جماعت کے انصار اللہ میں دو باتیں پائی جاتی ہیں۔
ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک متبع اور مثیل
کے ذریعہ اسلام کی خدمت کا موقع ملا اور وہ آپ لوگ ہیں۔ گویا حضرت عیسی علیہ السلام
کی مثال آپ لوگوں میں پائی جاتی ہے۔ جس طرح ان کے حواریوں کو انصار اللہ کہا گیا تھا
اسی طرح مثیل مسیح موعود کے ساتھیوں کو انصار اللہ کہا گیا ہے۔ پھر آپ میں محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے انصار کی بات بھی پائی جاتی ہے۔ یعنی جس طرح انصار الله
میں وہی لوگ شامل تھے جو آپ کے صحابہ تھے اسی طرح آپ میں بھی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کے صحابہ شامل ہیں۔ گویا آپ لوگوں میں دونوں مثالیں پائی جاتی
ہیں۔ آپ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ کے صحابہ بھی ہیں جنہیں انصار اللہ کہا
جاتا ہے جیسے محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو انصار کہا گیا۔ پھر جس طرح محمد
رض
انوار العلوم جلد 25
462 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
رض
رم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اپنا متبع قرار دیا ہے اور ان کے صحابہ
کو بھی انصار اللہ کہا گیا ہے اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ایک متبع
کے ہاتھ پر بیعت کرنے والوں کو بھی انصار اللہ کہا گیا ہے۔ شاید بعض لوگ یہ سمجھیں کہ
یہ درجہ کم ہے لیکن اگر چالیس سال اور گزر گئے تو اُس زمانہ کے لوگ تمھارے زمانہ کے
لوگوں کو بھی تلاش کریں گئے اور اگر چالیس سال اور گزر گئے تو اُس زمانہ کے لوگ تمھارے
ملنے والوں کو تلاش کریں گے ۔ اسلامی تاریخ میں صحابہؓ کے ملنے والوں کو تابعی کہا گیا ہے
کیونکہ وہ صحابہؓ کے ذریعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہو گئے تھے۔ اور ایک
تبع تابعی کا درجہ ہے یعنی وہ لوگ جو تابعین کے ذریعہ صحابہ کے قریب ہوئے اور آگے
صحابہ کے ذریعہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوئے۔ اس طرح تین درجے
بن گئے ایک صحابی دوسرے تابعی اور تیسرے تبع تابعی۔ صحابی وہ جنہوں نے محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے فائدہ اٹھایا اور آپ کی باتیں سنیں۔ تابعی وہ جنہوں نے
آپ سے باتیں سننے والوں کو دیکھا اور تبع تابعی وہ جنہوں نے آپ سے باتیں سننے والوں
کے دیکھنے والوں کو دیکھا۔ دنیوی عاشق تو بہت کم حوصلہ ہوتے ہیں کسی شاعر نے کہا ہے :
تمہیں چاہوں تمہارے چاہنے والوں کو بھی چاہوں
مرا دل پھیر دو مجھ سے یہ جھگڑا ہو نہیں سکتا
رض
مگر مسلمانوں کی محبت رسول دیکھو۔ جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
صحابہ فوت ہوئے تو انہوں نے آپ سے نے آپ سے قریب ہونے - ہونے کے لئے تابعی کا درجہ نکال لیا اور
جب تابعی ختم ہو گئے تو انہوں نے تبع تابعین کا درجہ نکال لیا۔ اس شاعر نے تو کہا تھا کہ :۔
تمہیں چاہوں تمہارے چاہنے والوں کو بھی چاہوں
ته
نہیں سکتا
مرا دل پھیر دو مجھ سے یہ جھگڑا ہو
مگر یہاں یہ صورت ہو گئی کہ تمہیں چاہوں تمہارے چاہنے والوں کو بھی چاہوں
اور پھر ان کے چاہنے والوں کو بھی چاہوں اور پھر تیرہ سو سال تک برابر چاہتا چلا جاؤں۔
انہوں نے یہ نہیں کہا کہ :۔
انوار العلوم جلد 25
463 مجلس انصار اللہ مرکز یہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
مرا دل پھیر دو مجھ سے یہ جھگڑا ہو نہیں سکتا
بلکہ انہوں کہا یا رسول اللہ ! ہم آپ کے چاہنے والوں کو چاہتے ہیں۔ چاہے وہ
صحابی ہوں، تابعی ہوں، تبع تابعی ہوں یا تبع تبع تابعی ۔ اور ان کے بعد یہ سلسلہ خواہ کہاں
تک چلا جائے ہم کو وہ سب لوگ پیارے لگتے ہیں کیونکہ ان کے ذریعہ ہم کسی نہ کسی طرح
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہو جاتے ہیں۔
محد ثین کو اس بات پر بڑا فخر ہوتا تھا کہ وہ تھوڑی سی سندات سے محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچ گئے ہیں۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاول فرمایا کرتے تھے کہ میں گیارہ
بارہ راویوں کے ساتھ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک جا پہنچتا ہوں ۔ آپ کو بعض
ایسے اساتذہ مل گئے تھے جو آپ کو گیارہ بارہ راویوں کے بعد محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم تک پہنچا دیتے تھے اور آپ اس بات پر بڑا فخر کیا کرتے تھے۔
اب دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اتباع نے آپ کی صحابیت کو بارہ
تیرہ درجوں تک پہنچا دیا ہے اور اس پر فخر کیا ہے تو آپ لوگ یا صحابی ہیں یا تابعی ہیں۔
ابھی تبع تابعین کا وقت نہیں آیا۔ ان دونوں درجوں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو عزت
بخشی ہے۔ اس عزت میں کچھ اور لوگ بھی شریک ہیں۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم
میں انصار کا ذکر فرمایا ہے اور پھر ان کی قربانیاں بھی اللہ تعالیٰ کو بہت پسند تھیں۔ چنانچہ
جب ہم انصار کی تاریخ کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ان لوگوں نے ایسی
قربانیاں کی ہیں کہ اگر آپ لوگ جو انصار اللہ ہیں ان کے نقش قدم پر چلیں تو یقیناً اسلام
اور احمدیت دور دور تک پھیل جائے اور اتنی طاقت پکڑ لے کہ دنیا کی کوئی طاقت اس کے
مقابلہ پر ٹھہر نہ سکے۔
تاریخ میں لکھا ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو
شہر کی تمام عورتیں اور بچے باہر نکل آئے۔ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے استقبال
کے لئے جاتے ہوئے خوشی سے گاتے چلے جاتے تھے کہ :
طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَيْنَا مِنْ ثَنِيَّةِ الْوِدَاعِ 2
انوار العلوم جلد 25
464 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جس جہت سے مدینہ میں داخل ہوئے وہ وہی
جہت تھی جہاں سے قافلے اپنے رشتہ داروں سے رخصت ہوا کرتے تھے۔ اس لئے
انہوں نے اس موڑ کا نام ثنیہ الوداع رکھا ہوا تھا یعنی وہ موڑ جہاں سے قافلے رخصت
ہوتے ہیں۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس موڑ سے مدینہ میں داخل ہوئے تو
مدینہ کی عورتوں اور بچوں نے یہ گاتے ہوئے آپ کا استقبال کیا کہ
طَلَعَ الْبَحْرُ عَلَيْنَا مِنْ ثَنِيَّةِ الْوَدَاعِ
یعنی ہم لوگ کتنے خوش قسمت ہیں کہ جس موڑ سے مدینہ کے رہنے والے اپنے
رشتہ داروں کو رخصت کیا کرتے تھے اس موڑ سے اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے بدر یعنی
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ظاہر کر دیا ہے۔ پس ہمیں دوسرے لوگوں پر فضیلت حاصل
ہے اس لئے کہ وہ تو اس جگہ جاکر اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں کو رخصت کرتے ہیں لیکن
ہم نے وہاں جا کر سب سے زیادہ محبوب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وصول کیا ہے۔
پھر ان لوگوں نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گرد گھیرا ڈال لیا اور ان
میں سے ہر شخص کی خواہش تھی کہ آپ اس کے گھر میں ٹھہریں۔ جس جس گلی میں سے
آپ کی اونٹنی گزرتی تھی اُس گلی کے مختلف خاندان اپنے گھروں کے آگے کھڑے ہو کر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال کرتے تھے اور کہتے تھے يَا رَسُولَ اللهِ ! یہ ہمارا گھر
ہے جو آپ کی خدمت کے لئے حاضر ہے یا رَسُولَ اللهِ آپ ہمارے پاس ہی
ٹھہریں۔ بعض لوگ جوش میں آگے بڑھتے اور آپ کی اونٹنی کی باگ پکڑ لیتے تاکہ آپ
کو اپنے گھر میں اُتر والیں مگر آپ ہر شخص کو یہی جواب دیتے تھے کہ میری اونٹنی کو چھوڑ
دو۔ یہ آج خدا تعالیٰ کی طرف سے مامور ہے یہ وہیں کھڑی ہو گی جہاں خدا تعالیٰ کا منشاء
ہو گا آخر وہ ایک جگہ پر کھڑی ہو گئی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سب سے
قریب گھر کیس کا ہے ؟ حضرت ابو ایوب انصاری نے فرما یا یا رسول اللہ ! میر اگھر سب سے
قریب ہے اور آپ کی خدمت کے لئے حاضر ہے۔ حضرت ابو ایوب کا مکان دو منزلہ تھا
انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اوپر کی منزل تجویز کی مگر آپ نے اس
انوار العلوم جلد 25
465 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
خیال سے کہ ملنے والوں کو تکلیف ہو گی نچلی منزل کو پسند فرمایا۔ حضرت ابو ایوب انصاری
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصرار پر مان تو گئے کہ آپ نچلی منزل میں ٹھہریں
لیکن ساری رات میاں بیوی اس خیال سے جاگتے رہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
ان کے نیچے سو رہے ہیں پھر وہ کس طرح اس بے ادبی کے مر تکب ہو سکتے ہیں کہ وہ
چھت کے اوپر سوئیں۔ اتفاقا اُسی رات ان سے پانی کا ایک برتن گر گیا۔ حضرت ایوب
انصاری نے دوڑ کر اپنا لحاف اُس پانی پر ڈال کر پانی کی رطوبت کو خشک کیا تا کہ چھت کے
نیچے پانی نہ ٹپک پڑے۔ صبح کے وقت وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں
حاضر ہوئے اور سارے حالات عرض کئے جس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اوپر کی
منزل پر رہنے میں راضی ہو گئے 5
اب دیکھو یہ اس عشق کی ایک ادنی سی مثال ہے جو صحابہ کو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سے تھا۔ پھر یہ واقعہ کتنا شاندار ہے کہ جب جنگِ اُحد ختم ہوئی اور
مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ نے فتح عطا فرمائی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض صحابہ
کو اس بات پر مامور فرمایا کہ وہ میدانِ جنگ میں جائیں اور زخمیوں کی خبر لیں۔ ایک صحابی
میدان میں تلاش کرتے کرتے ایک زخمی انصاری کے پاس پہنچے دیکھا کہ ان کی حالت
نازک ہے اور وہ جان توڑ رہے ہیں۔ اس نے زخمی انصاری سے ہمدردی کا اظہار کرنا شروع
کیا۔ انہوں نے اپنا کا نپتا ہو ا ہاتھ مصافحہ کے لئے آگے بڑھایا اور اس کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں
لے کر کہا میں انتظار کر رہا تھا کہ کوئی بھائی مجھے مل جائے۔ انہوں نے اس صحابی سے پوچھا
کہ آپ کی حالت خطر ناک معلوم ہوتی ہے اور بچنے کی امید نہیں کیا کوئی پیغام ہے جو آپ
اپنے رشتہ داروں کو دینا چاہتے ہیں؟ اس مرنے والے صحابی نے کہا ہاں ہاں ! میری طرف
سے میرے رشتہ داروں کو سلام کہنا اور انہیں کہنا کہ میں تو مر رہا ہوں مگر میں اپنے پیچھے
خدا تعالیٰ کی ایک مقدس امانت "محمد" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چھوڑے جا رہا ہوں۔
میں جب تک زندہ رہا اس نعمت کی اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر بھی حفاظت کرتا رہا لیکن
اب اے میرے بھائیو اور رشتہ دارو! میں آب مر رہا ہوں اور خدا تعالیٰ کی یہ مقدس
انوار العلوم جلد 25
466 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
امانت تم میں چھوڑ رہا ہوں۔ میں آپ سب کو اس کی حفاظت کی نصیحت کرتا ہوں اور امید
کرتا ہوں کہ اگر آپ سب کو اس کی حفاظت کے سلسلہ میں اپنی جانیں بھی دینی پڑیں تو
آپ اس سے دریغ نہیں کریں گے اور میری اس آخری وصیت کو یاد رکھیں گے مجھے یقین
ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے آپ کے اندر ایمان موجود ہے اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے آپ سب کو محبت ہے اس لئے تم ضرور آپؐ کے وجود کی حفاظت کے لئے
ہر ممکن قربانی کرو گے اور اس کے لئے اپنی جانوں کی بھی پروا نہیں کروگے۔
اب دیکھو ایک شخص مر رہا ہے اسے اپنی زندگی کے متعلق یقین نہیں۔ وہ
مرتے وقت اپنے بیوی بچوں کو سلام نہیں بھیجتا انہیں کوئی نصیحت نہیں کرتا بلکہ وہ اگر
کوئی پیغام بھیجتا ہے تو یہی کہ اے میری قوم کے لو گو ! تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کی حفاظت میں کو تاہی نہ کرنا۔ ہم جب تک زندہ رہے اس فرض کو نبھاتے رہے اب آپ
کی حفاظت آپ لوگوں کے ذمہ ہے۔ آپ کو اس کے رستہ میں اپنی جانوں کی قربانی بھی
پیش کرنی پڑے تو اس سے دریغ نہ کریں۔ میری تم سے یہی آخری خواہش ہے اور مرتے
وقت میں تمہیں اس کی نصیحت کرتا ہوں۔ یہ تھا وہ عشق و محبت جو صحابہ کو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے تھا۔
رم
پھر جب آپ بدر کی جنگ کے لئے مدینہ سے صحابہ سمیت باہر نکلے تو آپؐ نے
نہ چاہا کہ کسی شخص کو اس کی مرضی کے خلاف جنگ پر مجبور کیا جائے۔ چنانچہ آپ نے
اپنے ساتھیوں کے سامنے یہ سوال پیش کیا کہ وہ اس بارہ میں آپ کو مشورہ دیں کہ فوج کا
مقابلہ کیا جائے یا نہ کیا جائے۔ ایک کے بعد دوسر امہاجر کھڑا ہوا اور اس نے کہا یار سول الله ؟!
اگر دشمن ہمارے گھروں پر چڑھ آیا ہے تو ہم اس سے ڈرتے نہیں ہم اس کا مقابلہ کرنے
کے لئے تیار ہیں آپ ہر ایک کا جواب سن کر یہی فرماتے چلے جاتے کہ مجھے اور مشورہ دو
مجھے اور مشورہ دو۔ مدینہ کے لوگ اس وقت تک خاموش تھے اس لئے کہ حملہ آور فوج
مہاجرین کے رشتہ دار تھی وہ ڈرتے تھے کہ ایسا نہ ہو کہ ان کی بات سے مہاجرین کا دل
دکھے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار فرمایا کہ مجھے مشورہ دو تو ایک انصاری
انوار العلوم جلد 25
467 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
سردار کھڑے ہوئے اور عرض کیا یا رسول اللہ ! مشورہ تو آپ کو مل رہا ہے مگر پھر بھی جو
آپ بار بار مشورہ طلب فرما رہے ہیں تو شاید آپ کی مراد ہم انصار سے ہے۔ آپؐ نے
فرمایا ہاں۔ اس سردار نے جواب میں کہا یار سول اللہ ! شاید آپ اس لئے ہمارا مشورہ طلب
فرمارہے ہیں کہ آپؐ کے مدینہ تشریف لانے سے پہلے ہمارے اور آپؐ کے درمیان ایک
معاہدہ ہوا تھا اور وہ یہ تھا کہ اگر مدینہ میں آپ پر اور مہاجرین پر کسی نے حملہ کیا تو ہم آپ
کی حفاظت کریں گے مدینہ سے باہر نکل کر ہم دشمن کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ لیکن اس
وقت آپ مدینہ سے باہر تشریف لے آئے ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ہاں یہ درست ہے۔ اس نے کہا یارسول الله ؟! جس وقت وہ معاہدہ ہو اتھا اُس وقت تک ہم پر
آپ کی حقیقت پورے طور پر روشن نہیں ہوئی تھی لیکن اب ہم پر آپ کا مرتبہ اور آپؐ
کی شان پورے طور پر ظاہر ہو چکی ہے اس لئے یار سول اللہ ! اب اُس معاہدہ کا کوئی سوال
ہی نہیں ہم موسی کے ساتھیوں کی طرح آپ کو یہ نہیں کہیں گے اذْهَبُ اَنْتَ وَ رَبُّكَ
فَقَاتِلا إِنَّا هُهُنَا فَعِدُونَ 7 کہ تُو اور اور تیر ارب جاؤ اور دشمن سے جنگ کرتے تے پھر وہم تو یہیں
بیٹھے ہیں بلکہ ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے اور آگے بھی لڑیں
گے اور پیچھے بھی لڑیں گے اور یار سول اللہ ! دشمن جو آپ کو نقصان پہنچانے کے لئے آیا
ہے وہ آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روند تا ہوا نہ گزرے۔ پھر اس
نے کہا یا رسول الله ؟! جنگ تو ایک معمولی بات ہے یہاں سے تھوڑے فاصلے پر سمندر
ہے (بدر سے چند منزلوں کے فاصلہ پر سمندر تھا اور عرب تیر نا نہیں جانتے تھے اس لئے
پانی سے بہت ڈرتے تھے) آپ ہمیں سمندر میں اپنے گھوڑے ڈال دینے کا حکم دیجئے۔ ہم
بلا چون و چرا اس میں اپنے گھوڑے ڈال دیں گے ۔ 8 یہ وہ فدائیت اور اخلاص کا نمونہ تھا
جس کی مثال کسی سابق نبی کے ماننے والوں میں نہیں ملتی۔ اس مشورہ کے بعد آپؐ نے
دشمن سے لڑائی کرنے کا حکم دیا اور اللہ تعالیٰ نے اس میں آپ کو نمایاں فتح عطا فرمائی۔
حضرت مسیح ناصری کے انصار کی وہ شان نہیں تھی جو محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے انصار کی تھی۔ لیکن پھر بھی وہ اس وقت تک آپ کی خلافت کو قائم رکھے
انوار العلوم جلد 25
468 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
ہوئے ہیں اور یہ ان کی ایک بہت بڑی خوبی ہے۔ مگر تم میں سے بعض لوگ پیغامیوں کی
مدد کے لالچ میں آگئے اور انہوں نے خلافت کو مٹانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ اور
زیادہ تر افسوس یہ ہے کہ ان لوگوں میں اس عظیم الشان باپ کی اولاد بھی شامل ہے جس
کو ہم بڑی قدر اور عظمت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی وفات پر
42 سال کا عرصہ گزر چکا ہے مگر میں ہر قربانی کے موقع پر آپ کی طرف سے قربانی کرتا
ہوں۔ تحریک جدید 1934ء سے شروع ہے اور اب 1956ء ہے۔ گویا اس پر 22 سال
کا عرصہ گزر گیا ہے۔ شاید حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی اولاد خود بھی اس اس : میں حصہ نہ نہ ! لیتی
ہو لیکن میں ہر سال آپ کی طرف سے اس میں چندہ دیتا ہوں تا کہ آپ کی روح کو بھی
اس کا ثواب پہنچے۔ پھر جب میں حج پر گیا تو اُس وقت بھی میں نے آپ کی طرف سے قربانی
کی تھی اور اب تک ہر عید کے موقع پر آپ کی طرف سے قربانی کرتا چلا آیا ہوں۔ غرض
ہمارے دل میں حضرت خلیفة المسیح الاول کی بڑی قدر اور عظمت ہے لیکن آپ کی اولاد نے
جو نمونہ دکھایا وہ تمہارے سامنے ہے۔ اس کے مقابلہ میں تم حضرت مسیح علیہ السلام کے
ماننے والوں کو دیکھو کہ وہ آج تک آپ کی خلافت کو سنبھالے چلے آتے ہیں۔ ہم تو اس
مسیح کے صحابہ اور انصار ہیں جس کو مسیح ناصری پر فضیلت دی گئی ہے۔ مگر ہم جو افضل
باپ کے روحانی بیٹے ہیں ہم میں سے بعض لوگ چند روپوں کے لالچ میں آگئے۔ شاید اس
طرح حضرت مسیح علیہ السلام سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی یہ مماثلت
بھی پوری ہونی تھی کہ جیسے آپ کے ایک حواری یہودا اسکریوطی نے رومیوں سے تیس
روپے لے کر آپ کو بیچ دیا تھا نے اُسی طرح اس مسیح کی جماعت میں بھی بعض ایسے لوگ
پیدا ہونے تھے جنہوں نے پیغامیوں سے مدد لے کر جماعت میں فتنہ کھڑا کرنا تھا۔ لیکن
ہمیں عیسائیوں کے صرف عیب ہی نہیں دیکھنے چاہئیں بلکہ ان کی خوبیاں بھی دیکھنی
چاہئیں۔ جہاں اُن میں ہمیں یہ عیب نظر آتا ہے کہ ان میں سے ایک نے تیس روپے
لے کر حضرت مسیح علیہ السلام کو بیچ دیا وہاں ان میں یہ خوبی بھی پائی جاتی ہے کہ آج تک
جب کہ حضرت مسیح علیہ السلام پر دو ہزار سال کے قریب عرصہ گزر چکا ہے وہ آپ کی
انوار العلوم جلد 25
469 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
خلافت کو قائم رکھے ہوئے ہیں۔ چنانچہ آج جب میں نے اس بات پر غور کیا تو مجھے معلوم
ہوا کہ اس چیز کا وعدہ بھی حواریوں نے کیا تھا۔ چنانچہ حضرت مسیح علیہ السلام نے
جب کہا مَنْ أَنْصَارِي إلى الله کہ خدا تعالیٰ کے رستہ میں میری کون مدد کرے گا؟ تو
حواریوں نے کہا نَحْنُ اَنْصَارُ الله ہم خدا تعالیٰ کے رستہ میں آپ کی مدد کریں گے۔
انہوں نے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کیا ہے اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ قائم رہنے
والا ہے۔ پس اس کے معنی یہ ہیں کہ ہم وہ انصار ہیں جن کو خدا تعالیٰ کی طرف نسبت دی
گئی ہے۔ اس لئے جب تک خدا تعالیٰ زندہ ہے اُس وقت تک ہم بھی اس کی مدد کرتے
رہیں گے۔ چنانچہ دیکھ لو حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات پر قریباً دو ہزار سال کا عرصہ
گزر چکا ہے لیکن عیسائی لوگ برابر عیسائیت کی تبلیغ کرتے چلے جارہے ہیں اور اب تک
ان میں خلافت قائم چلی آتی ہے۔ اب بھی ہماری زیادہ تر ٹکر عیسائیوں سے ہی ہو رہی ہے
جو مسیح علیہ السلام کے متبع اور ان کے ماننے والے ہیں اور جن کا نام رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے دجال رکھتے ہوئے فرمایا کہ خدا تعالیٰ کے سارے نبی اس فتنہ کی خبر دیتے چلے
آئے ہیں۔ غرض وہ مسیح ناصری جن کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
نے فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے ان پر فضیلت عطا فرمائی ہے ان کے انصار نے اتنا جذبہ
اخلاص دکھایا کہ انہوں نے دو ہزار سال تک آپ کی خلافت کو مٹنے نہیں دیا۔ کیونکہ
انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ اگر مسیح علیہ السلام کی خلافت مٹی تو مسیح علیہ السلام کا خود اپنا نام
بھی دنیا سے مٹ جائے گا۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ شروع عیسائیت میں حضرت مسیح علیہ السلام کے ایک
حواری نے آپ کو تیس روپے کے بدلہ میں دشمنوں کے ہاتھ بیچ دیا تھا لیکن اب عیسائیت
میں وہ لوگ پائے جاتے ہیں جو مسیحیت کی اشاعت اور حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا کا بیٹا
منوانے کے لئے کروڑوں کروڑ روپیہ دیتے ہیں۔ اسی طرح اس بات میں بھی کوئی شبہ نہیں
کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہ نے اپنے زمانہ میں بڑی قربانی کی ہے۔
لیکن آپ کی وفات پر ابھی صرف 48 سال ہی ہوئے ہیں کہ جماعت میں سے بعض
انوار العلوم جلد 25
470 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
ڈانواں ڈول ہونے لگے ہیں اور پیغامیوں سے چند روپے لے کر ایمان کو بیچنے لگے ہیں
حالانکہ ان میں سے بعض پر سلسلہ نے ہزارہا روپے خرچ کئے ہیں۔ میں پچھلے حسابات
نکلوا رہا ہوں اور میں نے دفتر والوں سے کہا ہے کہ وہ بتائیں کہ صدر ا انجمن احمد یہ نے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان کی کتنی خدمت کی ہے اور حضرت
خليفۃ المسیح الاول کے خاندان کی کتنی خدمت کی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کو فوت ہوئے 48 سال ہو چکے ہیں اور حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی وفات پر
42 سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ گویا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا فاصلہ زیادہ ہے
اور پھر آپ کی اولاد بھی زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود میں نے حسابات نکلوائے ہیں جن سے
معلوم ہوتا ہے کہ صدر انجمن صدر انجمن احمدیہ نے حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے خاندان کی نسبت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خاندان پر کم خرچ کیا ہے۔ لیکن پھر بھی
حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی اولاد میں یہ لالچ پیدا ہوئی کہ خلافت بھی سنبھالو یہ ہمارے باپ
کا حق تھا جو ہمیں ملنا چاہیے تھا۔ چنانچہ سندھ سے ایک آدمی نے مجھے لکھا کہ یہاں میاں
عبدالمنان کے بھانجے مولوی محمد اسماعیل صاحب غزنوی کا ایک پروردہ شخص بشیر احمد آیا اور
اس نے کہا کہ خلافت تو حضرت خلیفۃ المسیح الاول کا مال تھا اور ان کی وفات کے بعد ان کی
اولاد کو ملنا چاہئیے تھا لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی اولاد نے اسے غصب
کر لیا۔ اب ہم سب نے مل کر یہ کوشش کرنی ہے کہ اس حق کو دوبارہ حاصل کریں۔ پھر
میں نے میاں عبد السلام صاحب کی پہلی بیوی کے سوتیلے بھائی کا ایک خط پڑھا جس میں اس
نے اپنے سوتیلے ماموں کو لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ مشرقی بنگال کی جماعت نے ایک
ریزولیوشن پاس کر کے اس فتنہ سے نفرت کا اظہار کیا ہے۔ ہمیں تو اس سے فائدہ اٹھانا
چاہیے تھا۔ ہمارے لئے تو موقع تھا کہ ہم کوشش کر کے اپنے خاندان کی وجاہت کو دوبارہ
قائم کرتے۔ یہ ویسی ہی نا معقول حرکت ہے جیسی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی وفات پر لاہور کے بعض مخالفین نے کی تھی۔ انہوں نے آپ کے نقلی جنازے
جنازے
نکالے
اور آپ کی وفات پر خوشی کے شادیانے بجائے ۔ وہ تو دشمن تھے لیکن یہ لوگ احمدی