افتتاحی خطاب

انوارالعلوم (جلد 25), حصہ 2

انوار العلوم جلد 25
471 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
کہلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اپنے خاندان کی
وجاہت کو قائم کرنا چاہیے۔ حالانکہ حضرت خلیفہ اول کو جو عزت اور درجہ ملا ہے وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے طفیل ملا ہے۔ اب جو چیز آپ کو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے طفیل ملی تھی وہ ان لوگوں کے نزدیک ان کے خاندان کی جائیداد
بن گئی۔ یہ وہی فقرہ ہے جو پرانے زمانہ میں ان لڑکوں کی والدہ نے مجھے کہا کہ پیغامی
میرے پاس آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خلافت تو حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی تھی۔ اگر
آپ کی وفات کے بعد آپ کے کسی بیٹے کو خلیفہ بنالیا جاتا تو ہم اس کی بیعت کر لیتے مگر
مرزا صاحب کا خلافت سے کیا تعلق تھا کہ آپ کے بیٹے کو خلیفہ بنالیا گیا۔ اُس وقت میری
بھی جوانی تھی۔ میں نے انہیں کہا کہ آپ کے لیے رستہ کھلا ۔ ہے، تانگے چلتے ہیں (اُن
دنوں قادیان میں ریل نہیں آئی تھی ) آپ چاہیں تو لاہور چلی جائیں میں آپ کو نہیں
روکتا۔ وہاں جا کر آپ کو پتہ لگ جائے گا کہ وہ آپ کی کیا امداد کرتے ہیں۔ وہاں تو مولوی
محمد علی صاحب کو بھی خلافت نہیں ملی۔ انہیں صرف امارت ملی تھی اور امارت بھی ایسی کہ
اپنی زندگی کے آخری ایام میں انہیں وصیت کرنی پڑی کہ فلاں فلاں شخص ان کے
جنازے پر نہ آئے ۔ ان کی اپنی تحریر موجود ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ
مولوی صدر الدین صاحب، شیخ عبدالرحمن صاحب مصری اور ڈاکٹر غلام محمد صاحب
میرے خلاف پروپیگینڈا میں اپنی پوری قوت خرچ کر رہے ہیں اور انہوں نے تنکے کو پہاڑ بنا
کر جماعت میں فتنہ پیدا کرنا شروع کیا ہوا ہے۔ اور ان لوگوں نے مولوی محمد علی صاحب
پر طرح طرح کے الزامات لگائے۔ یہاں تک کہ آپ نے احمدیت سے انکار کر دیا ہے اور
انجمن کا مال غصب کر لیا ہے ۔ اب بتاؤ جب وہ شخص جو اس جماعت کا بانی تھا اسے یہ کہنا
پڑا کہ جماعت کے بڑے بڑے آدمی مجھ پر الزام لگاتے ہیں اور مجھے مرتد اور جماعت کا
مال غصب کرنے والا قرار دیتے ہیں تو اگر وہاں دودھ پینے والے چھو کرے چلے جاتے تو
انہیں کیا ملتا۔ زیادہ سے زیادہ یہی ہو سکتا تھا کہ انہیں پانچ پانچ روپے کے وظیفے دے کر کسی
سکول میں داخل کر دیا جاتا۔ مگر ہم نے تو ان کی تعلیم پر بڑا روپیہ خرچ کیا اور اس قابل

انوار العلوم جلد 25
472 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
بنایا کہ یہ بڑے آدمی کہلا سکیں۔ لیکن انہوں نے یہ کیا کہ جس جماعت نے انہیں پڑھایا
تھا اُسی کو تباہ کرنے کے لئے حملہ کر دیا۔ اس سے بڑھ کر اور کیا قساوت قلبی ہو گی کہ جن
غریبوں نے انہیں پیسے دے کر اس مقام پر پہنچایا یہ لوگ انہی کو تباہ کرنے کی کوشش
میں لگ جائیں۔ جماعت میں ایسے ایسے غریب ہیں کہ جن کی غربت کا کوئی اندازہ نہیں کیا
جا سکتا مگر وہ لوگ چندہ دیتے ہیں۔
ایک دفعہ قادیان میں ایک غریب احمدی میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ آپ
امراء کے ہاں دعوتیں کھاتے ہیں۔ ایک دفعہ آپ میرے گھر بھی تشریف لائیں اور
میری دعوت کو قبول فرمائیں۔ میں نے کہا تم بہت غریب ہو میں نہیں چاہتا کہ دعوت کی
وجہ سے تم پر کوئی بوجھ پڑے۔ اُس نے کہا میں غریب ہوں تو کیا ہوا آپ میری دعوت
ضرور قبول کریں۔ میں نے پھر بھی انکار کیا مگر وہ میرے پیچھے پڑ گیا۔ چنانچہ ایک دن میں
اس کے گھر گیا تا کہ اس کی دلجوئی ہو جائے۔ مجھے یاد نہیں اس نے چائے کی دعوت کی تھی
یا کھانا کھلایا تھا۔ مگر جب میں اس کے گھر سے نکلا تو گلی میں ایک احمدی دوست عبدالعزیز
صاحب کھڑے تھے وہ پسرور ضلع سیالکوٹ کے رہنے والے تھے اور مخلص احمدی تھے۔
لیکن انہیں اعتراض کرنے کی عادت تھی۔ میں نے انہیں دیکھا تو میر ادل بیٹھ گیا اور میں
نے خیال کیا کہ اب یہ دوست مجھ پر ضرور اعتراض کریں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ جب میں
ان کے پاس پہنچا تو انہوں نے کہا۔ حضور ! آپ ایسے غریبوں کی دعوت بھی قبول کر لیتے
ہیں ؟ میں نے کہا عبد العزیز صاحب میرے لئے دونوں طرح مصیبت ہے۔ اگر میں انکار
کروں تو غریب کہتا ہے۔ میں غریب ہوں اس لئے میری دعوت نہیں کھاتے۔ اور اگر
میں اس کی دعوت منظور کرلوں تو آپ لوگ کہتے ہیں کہ غریب کی دعوت کیوں مان لی۔
اب دیکھو اس شخص نے مجھے خود دعوت پر بلایا تھا۔ میں نے بار ہا انکار کیا لیکن وہ میرے
پیچھے اس طرح پڑا کہ میں مجبور ہو گیا کہ اس کی دعوت مان لوں لیکن دوسرے دوست کو
اس پر اعتراض پیدا ہوا۔ غرض جماعت میں ایسے ایسے غریب بھی ہیں کہ ان کے ہاں
کھانا کھانے پر بھی دوسروں کو اعتراض پیدا ہوتا ہے۔ ایسی غریب جماعت نے ان لڑکوں

انوار العلوم جلد 25
473 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
کی خدمت کرنے اور انہیں پڑھانے پر ایک لاکھ روپیہ سے زیادہ خرچ کیا۔ میاں
عبد السلام کو وکیل بنایا، عبد المنان کو ایم اے کروایا، عبدالوہاب کو بھی تعلیم دلائی، اسے
وظیفہ دیا، لاہور بھیجا اور ہوسٹل میں داخل کروایا۔ مگر اسے خود تعلیم کا شوق نہیں تھا اس
لئے وہ زیادہ تعلیم حاصل نہ کر سکا۔ لیکن پھر بھی جماعت نے اسے پڑھانے میں کوئی
کو تاہی نہ کی، بعد میں میں نے معقول گزارہ دے کر اسے دہلی بھجوایا اور کہا کہ تمہارے
باپ کا پیشہ طب تھا تم بھی طب پڑھ لو۔ چنانچہ اُسے حکیم اجمل خاں صاحب کے کالج میں
طب پڑھائی گئی۔ گو اس نے وہاں بھی وہی حرکت کی کہ پڑھائی کی طرف توجہ نہ کی اور
فیل ہوا۔ لیکن اس نے اتنی عقلمندی کی کہ اپنی بیوی کو بھی ساتھ لے گیا چنانچہ بیوی پاس
ہو گئی اور امتحان میں اول آئی۔ اب سلسلہ کے اس روپیہ کی وجہ سے جو اس پر خرچ کیا گیا
وہ اپنا گزارہ کر رہا ہے اور اس نے اپنے دواخانہ کا نام دواخانہ نورالدین رکھا ہوا ہے۔ حالانکہ
دراصل وہ دواخانہ سلسلہ احمد یہ ہے، کیونکہ سلسلہ احمدیہ کے روپیہ سے ہی وہ اس حد تک
پہنچا ہے کہ دواخانہ کو جاری رکھ سکے۔ اب وہ لکھتا ہے کہ میری بیوی جو گولڈ میڈلسٹ ہے
وہ علاج کرتی ہے۔ وہ یہ کیوں نہیں لکھتا کہ میری بیوی جس کو سلسلہ احمدیہ نے خرچ دے
کر پڑھایا ہے علاج کرتی ہے۔ غرض چاہے تعلیم کو لیا جائے، طب کو لیا جائے، یا کسی اور
پیشہ کو لیا جائے یہ لوگ سلسلہ کی مدد کے بغیر اپنے پاؤں پر کھڑے ہی نہیں ہو سکتے تھے۔
مگر اس ساری کوشش کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب یہ لوگ سلسلہ احمدیہ کو ہی تباہ کرنے کی
کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ مگر سلسلہ احمد یہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے جسے
کوئی تباہ نہیں کر سکتا۔ یہ سلسلہ ایک چٹان ہے جو اس پر گرے گا وہ پاش پاش ہو جائے گا
اور جو اس کو مٹانا چاہے گا وہ خود مٹ جائے گا۔ اور کوئی شخص بھی خواہ اس کی پشت پناہ
احراری ہوں یا پیغامی ہوں اس کو نقصان پہنچانے میں کامیاب نہیں ہو گا۔ اس کو نقصان
پہنچانے کا ارادہ کرنے والے ذلیل اور خوار ہوں گے اور قیامت تک ذلت اور رسوائی میں
مبتلار ہیں گے۔ اس کے مقابلہ میں اللہ تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عزت
اور رفعت دیتا چلا جائے گا اور تمام دنیا میں آپ کا نام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے

انوار العلوم جلد 25
474 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
نام کے ساتھ پھیلتا چلا جائے گا۔ اور جب آپ کے ذریعہ ہی اسلام بڑھے گا تو لازمی طور پر
جو لوگ آپ کے ذریعہ اسلام قبول کریں گے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر
ایمان لائیں گے وہ آپ پر بھی ایمان لائیں گے ۔ لیکن اس سلسلہ کی تباہی کا ارادہ کرنے
والے ابھی زندہ ہی ہوں گے کہ ان کی عزتیں ان کی آنکھوں کے سامنے خاک میں مل
جائیں گی۔ اور پیغامیوں نے جو ان سے مدد کا وعدہ کیا ہے وہ وعدہ بھی خاک میں مل جائے
گا۔ مولوی محمد علی صاحب سے ان لوگوں نے جو وعدہ کیا تھا کیا وہ پورا ہوا ؟ ان کا انجام
آپ لوگوں کے سامنے ہے۔ اب ان لوگوں کا انجام مولوی محمد علی صاحب سے بھی بدتر
ہو گا۔ اس لئے کہ جب انہوں نے سلسلہ سے علیحدگی اختیار کی تھی اور انجمن اشاعت اسلام
کی بنیاد رکھی تھی تو انہوں نے سلسلہ احمدیہ کی ایک عرصہ کی خدمت کے بعد ایسا کیا تھا۔
انہیں دنیا کی خدمت کا موقع ملا تھا۔ رسالہ ریویو آف ریلیجنز دنیا میں بہت مقبول ہوا
اور وہ اس کے ایڈیٹر تھے۔ پھر انہوں نے اپنے خرچ سے پڑھائی کی تھی۔ لیکن ان لوگوں
نے اپنے یا اپنے باپ کے پیسے سے پڑھائی نہیں کی بلکہ غریب لوگوں کے پیسے سے کی جو
بعض دفعہ رات کو فاقہ سے سوتے ہیں اور اس سارے احسان کے بعد انہوں نے یہ کیا کہ
وہ سلسلہ احمدیہ کو تباہ کرنے کے لئے کھڑے ہو گئے۔
یاد رکھو! تمہارا نام انصار اللہ ہے یعنی اللہ تعالیٰ کے مدد گار ۔ گویا تمہیں اللہ تعالیٰ
کے نام کی طرف منسوب کیا گیا ہے۔ اور اللہ تعالی از لی اور ابدی ہے اس لئے تم کو بھی
کوشش کرنی چاہئے کہ ابدیت کے مظہر ہو جاؤ۔ تم اپنے انصار ہونے کی علامت یعنی
خلافت کو ہمیشہ ہمیش کے لئے قائم رکھتے چلے جاؤ اور کوشش کرو کہ یہ کام نسلاً بعد نسل
چلتا چلا جاوے۔ اور اس کے دو ذریعے ہو سکتے ہیں۔ ایک ذریعہ تو یہ کہ اپنی اولاد کی صحیح
تربیت کی جائے اور اس میں خلافت کی محبت قائم کی جائے۔ اس لئے میں نے اطفال الاحمدیہ
کی تنظیم قائم کی تھی اور خدام الاحمدیہ کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ یہ اطفال اور خدام آپ
لوگوں کے ہی بچے ہیں۔ اگر اطفال الاحمدیہ کی تربیت صحیح ہو گی تو خدام الاحمدیہ کی تربیت
صحیح ہو گی۔ اور اگر خدام الاحمدیہ کی تربیت صحیح ہو گی تو اگلی نسل انصار اللہ کی اعلیٰ ہو گی۔

انوار العلوم جلد 25
475 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
میں نے سیڑھیاں بنادی ہیں آگے کام کرنا تمہارا کام ہے۔ پہلی سیڑھی اطفال الاحمد یہ
ہے۔ دوسری سیڑھی خدام الاحمدیہ ہے، تیسری سیڑھی انصار اللہ ہے اور چوتھی سیڑھی
خدا تعالیٰ ہے۔ اب تم اپنی اولاد کی صحیح تربیت کرو اور دو بیت کرو اور دوسری طرف خدا تعالیٰ سے
دعائیں مانگو تو یہ چاروں سیڑھیاں مکمل ہو جائیں گی۔ اگر تمہارے اطفال اور خدام
ٹھیک ہو جائیں اور پھر تم بھی دعائیں کرو اور خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کر لو تو پھر تمہارے
لئے عرش سے نیچے کوئی جگہ نہیں۔ اور جو عرش پر چلا جائے وہ بالکل محفوظ ہو جاتا ہے۔
دنیا حملہ کرنے کی کوشش کرے تو وہ زیادہ سے زیادہ سو دو سوفٹ پر حملہ کر سکتی ہے،
وہ عرش پر حملہ نہیں کر سکتی۔ پس اگر تم اپنی اصلاح کر لو گے اور خدا تعالیٰ سے دعائیں
کرو گے تو تمہارا اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم ہو جائے گا۔ اور اگر تم حقیقی انصار اللہ بن جاؤ اور
خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کر لو تو تمہارے اندر خلافت بھی دائمی طور پر رہے گی اور وہ عیسائیت
کی خلافت سے بھی لمبی چلے گی ۔ عیسائیوں کی تعداد تو تمام کوششوں کے بعد مسلمانوں
سے قریباً دگنی ہوئی ہے مگر تمہارے متعلق تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
یہ پیشگوئی ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہاری تعداد کو اتنا بڑھا دے گا کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ
دوسرے تمام مذاہب ہند وازم ، بدھ مت، عیسائیت اور شنٹو ازم وغیرہ کے پیرو تمہارے
مقابلہ میں بالکل ادنی اقوام کی طرح رہ جائیں گے یعنی ان کی تعداد تمہارے مقابلہ میں
ویسی ہی بے حقیقت ہو گی جیسے آج کل ادنی اقوام کی دوسرے لوگوں کے مقابلہ میں
ہے۔ وہ دن جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا ہے یقیناً آئے گا۔ لیکن جب آئے گا تو اسی ذریعہ سے
آئے گا کہ خلافت کو قائم رکھا جائے، تبلیغ اسلام کو قائم رکھا جائے، تحریک جدید کو
مضبوط کیا جائے ، اشاعت اسلام کے لئے جماعت میں شغف زیادہ ہو اور دنیا کے کسی کو نہ
کو بھی بغیر مبلغ کے نہ چھوڑا جائے۔
مجھے بیرونی ممالک سے کثرت سے چٹھیاں آرہی ہیں کہ مبلغ بھیجے جائیں۔ اس
لئے ہمیں تبلیغ کے کام کو بہر حال وسیع کرنا پڑے گا اور اتنا وسیع کرنا پڑے گا کہ موجودہ
کام اس کے مقابلہ میں لاکھواں حصہ بھی نہ رہے۔ میں نے بتایا ہے کہ خلافت کی وجہ سے

انوار العلوم جلد 25
476 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
رومن کیتھولک اس قدر مضبوط ہو گئے ہیں کہ ایک دفعہ میں نے پڑھا کہ ان کے 54 لاکھ
مبلغ ہیں۔ ان سے اپنا مقابلہ کرو اور خیال کرو کہ تم سو ڈیڑھ سو مبلغوں کے اخراجات پر
ہی گھبرانے لگ جاتے ہو۔ اگر تم ان سے تین چار گنے زیادہ طاقت ور بننا چاہتے ہو تو
ضروری ہے کہ تمہارا دو کروڑ مبلغ ہو۔ لیکن اب یہ حالت ہے کہ ہمارے سب مبلغ ملالئے
جائیں تو ان کی تعداد دو سو کے قریب بنتی ہے۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ عیسائیوں کو مسلمان
کر لیں، بدھوں کو مسلمان کر لیں، شنٹو ازم والوں کو مسلمان کر لیں، کنفیوشس ازم کے
پیروؤں کو مسلمان کر لیں تو اس کے لئے دو کروڑ مبلغوں کی ضرورت ہے۔ اور ان
مبلغوں کو پیدا کرنا اور پھر ان سے کام لینا بغیر خلافت کے نہیں ہو سکتا۔
ہمارے ملک میں ایک کہانی مشہور ہے کہ ایک بادشاہ جب مرنے لگا تو اس نے
اپنے تمام بیٹوں کو بلایا اور انہیں کہا ایک جھاڑو لاؤ۔ وہ ایک جھاڑولے آئے۔ اس نے اس
کا ایک ایک تنکا انہیں دیا اور کہا اسے توڑو اور انہوں نے اسے فوراً توڑ دیا۔ پھر اس نے سارا
جھاڑو انہیں دیا کہ اب اسے توڑو۔ انہوں نے باری باری پورا ضرور لگایا مگر وہ جھاڑو ان
سے نہ ٹوٹا۔ اس پر اُس نے کہا میرے بیٹو! دیکھو میں نے تمہیں ایک ایک تنکا دیا تو تم نے
اسے بڑی آسانی سے توڑ دیا لیکن جب سارا جھاڑو تمہیں دیا تو باوجود اس کے تم نے پورا زور
لگایا وہ تم سے نہ ٹوٹا۔ اسی طرح اگر تم میرے مرنے کے بعد بکھر گئے تو ہر شخص تمہیں تباہ
کر سکے گا۔ لیکن اگر تم متحد ر ہے تو تم ایک مضبوط سوٹے کی طرح بن جاؤ گے۔ جسے دنیا کی
کوئی طاقت توڑ نہیں سکے گی ۔ اسی طرح اگر تم نے خلافت کے نظام کو توڑ دیا تو تمہاری
کوئی حیثیت باقی نہیں رہے گی اور تمہیں دشمن کھا جائے گا۔ لیکن اگر تم نے خلافت کو
قائم رکھا تو دنیا کی کوئی طاقت تمہیں تباہ نہیں کر سکے گی۔
تم دیکھ لو ہماری جماعت کتنی غریب ہے لیکن خلافت کی وجہ سے اسے بڑی
حیثیت حاصل ہے اور اس نے وہ کام کیا ہے جو دنیا کے دوسرے مسلمان نہیں کر سکے۔
مصر کا ایک اخبار الفتح ہے جو سلسلہ کا شدید مخالف ہے اس میں ایک دفعہ کسی نے مضمون
لکھا کہ گزشتہ 1300 سال میں مسلمانوں میں بڑے بڑے بادشاہ گزرے ہیں مگر انہوں

انوار العلوم جلد 25
477 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
نے اسلام کی وہ خدمت نہیں کی جو اس غریب جماعت نے کی ہے اور یہ چیز ہر جگہ نظر
آتی ہے۔ یورپ والے بھی اسے مانتے ہیں اور ہمارے مبلغوں کا بڑا اعزاز کرتے ہیں اور
انہیں اپنی دعوتوں اور دوسری تقریبوں میں بلاتے ہیں۔ اسرائیلیوں کو ہم سے شدید
مخالفت ہے مگر پچھلے دنوں جب ہمارا مبلغ واپس آیا تو اسے وہاں کے صدر کی چٹھی ملی کہ
جب آپ واپس جائیں تو مجھے مل کر جائیں۔ اور جب وہ اسے ملنے کے لئے گئے تو ان کا بڑا
اعزاز کیا گیا اور اس موقع پر ان کے فوٹو لیے گئے اور پھر ان فوٹوؤں کو حکومت اسرائیل
نے تمام مسلمان ممالک میں چھپوایا۔ انہوں نے ان فوٹوؤں کو مصر میں بھی چھپوایا، عرب
ممالک میں بھی چھپوایا ، افریقہ میں بھی چھپوایا اور ہندوستان میں بھی ان کی اشاعت
کی۔ جب چودھری ظفر اللہ خاں صاحب شام گئے تو وہاں کے صدر نے انہیں کہا کہ کیا
آپ کی اسرائیل سے صلح ہو گئی ہے ؟ انہوں نے اسے بتایا کہ ہماری اسرائیل سے کوئی صلح
نہیں ہوئی بلکہ ہم اس کے شدید مخالف ہیں۔ غرض وہ اسرائیل جو عرب ممالک سے صلح
نہیں کرتا اُس نے دیکھا کہ احمدیوں کی طاقت ہے اس لئے ان سے صلح رکھنی ہمارے لئے
مفید ہو گی۔ وہ سمجھتا ہے کہ ان لوگوں سے خواہ مخواہ ٹکر نہیں لینی چاہیے۔ گو اس کی یہ
خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی کیونکہ احمدی اسرائیل کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
پیٹھ میں خنجر سمجھتے ہیں۔ کیونکہ اسرائیل مدینہ کے بہت قریب ہے۔ وہ اگر ہمارے مبلغ کو
اپنے ملک کا بادشاہ بھی بنا لیں تب بھی ہماری دلی خواہش یہی ہو گی کہ ہمارا بس چلے تو
اسرئیل کو سمندر میں ڈبو دیں اور فلسطین کو ان سے پاک کر کے مسلمانوں کے حوالہ
کر دیں۔ بہر حال ان کی یہ خواہش تو کبھی پوری نہیں ہو گی لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ یہ جماعت
اگر چہ چھوٹی ہے لیکن متحد ہونے کی وجہ سے اسے ایک طاقت حاصل ہے ۔ اس طاقت
سے ہمیں خواہ مخواہ ٹکر نہیں لینی چاہیے۔ چنانچہ وہ ہم سے ڈرتے ہیں۔ پاکستان میں
ہمارے متعلق کہا جاتا ہے کہ ان لوگوں کی کوئی طاقت نہیں، انہیں اقلیت قرار دے دینا
چاہیے حالانکہ یہاں ہماری تعداد لاکھوں کی ہے لیکن اسرائیل میں ہماری تعداد چند سو کی
ہے۔ پھر بھی وہ چاہتے ہیں کہ ہماری دلجوئی کی جائے اور یہ محض خلافت کی ہی برکت ہے۔

انوار العلوم جلد 25
478 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
وہ جانتے ہیں کہ چاہے ہمارے ملک میں چند سواحمدی ہیں اگر وہ ایک ہاتھ پر جمع ہیں اگر
انہوں نے آواز اٹھائی تو ان کی آواز صرف فلسطین میں ہی نہیں رہے گی بلکہ ان کی آواز
شام میں بھی اٹھے گی، عراق میں بھی اٹھے گی ، مصر میں بھی اٹھے گی، ہالینڈ میں بھی
اٹھے گی، فرانس میں بھی اٹھے گی ، سپین میں بھی اٹھے گی، انگلستان میں بھی اٹھے گی،
سکنڈے نیویا میں بھی اٹھے گی، سوئٹزر لینڈ میں بھی اٹھے گی، امریکہ میں بھی اٹھے
گی، انڈو نیشیا میں بھی اٹھے گی۔ یہ لوگ تمام ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں اگر ان سے بُرا
سلوک کیا گیا تو تمام ممالک میں اسرائیل بدنام ہو جائے گا اس لئے ان سے بگاڑ مفید نہیں
ہو گا۔ یہی وجہ ہے جس کی وجہ سے وہ ہمارے مبلغ کا اعزاز کرتے ہیں۔
اسی طرح جب تقسیم ملک ہوئی تو ہمارے مبلغوں نے تمام ممالک میں ہندوستان
کے خلاف پراپیگینڈا کیا۔ اُس وقت لنڈن میں چودھری مشتاق احمد صاحب باجوہ امام تھے
انہیں پنڈت نہرو نے لکھا کہ آپ لوگوں نے تمام دنیا میں ہمیں اس قدر بد نام کر دیا ہے
کہ ہم کسی ملک کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ اب دیکھ لو پنڈت نہرو باقی تمام
مسلمانوں سے نہیں ڈرے انہیں ڈر محسوس ہو ا تو صرف احمدیوں سے اور اس کی وجہ محض
ایک مقصد پر جمع ہونا تھی۔ اور یہ طاقت اور قوت جماعت کو کس طرح نصیب ہوئی؟ یہ
صرف خلافت ہی کی برکت تھی جس نے احمدیوں کو ایک نظام میں پرو دیا اور اس کے نتیجہ
میں انہیں طاقت حاصل ہو گئی۔ میرے سامنے اس وقت چودھری غلام حسین صاحب
بیٹھے ہیں جو مخلص احمدی ہیں اور صحابی ہیں یہ اپنی آواز کو امریکہ کس طرح پہنچا سکتے ہیں، یہ
اپنی آواز کو انگلینڈ کیسے پہنچا سکتے ہیں، یہ اپنی آواز کو فرانس، جرمنی اور سپین کیسے پہنچا سکتے
ہیں، یہ بے شک جو شیلے احمدی ہیں مگر یہ اپنی آواز دوسرے ملک میں اپنے دوسرے احمدی
بھائیوں کے ساتھ مل کر ہی پہنچا سکتے ہیں ورنہ نہیں۔ اسی مل کر کام کرنے سے اسرائیل کو
ڈر پیدا ہوا اور اسی مل کر کام کرنے سے ہی پاکستان کے مولوی ڈرے اور انہوں نے ملک
کے ہر کونہ میں یہ جھوٹا پراپیگنڈ ا شروع کر دیا کہ احمدیوں نے ملک کے سب کلیدی عہدے
سنبھال لئے ہیں انہیں اقلیت قرار دیا جائے اور ان عہدوں سے انہیں ہٹا دیا جائے۔

انوار العلوم جلد 25
479 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
حالانکہ کلیدی عہدے اُنہی کے پاس ہیں ہمارے پاس نہیں۔ یہ سب طاقت خلافت کی وجہ
سے ہے۔ خلافت کی وجہ سے ہی ہم اکٹھے رہے ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔
اب اس فتنہ کو دیکھو جو 1953ء کے بعد جماعت میں اٹھا۔اس میں سارے
احراری فتنہ پردازوں کے ساتھ ہیں۔ تمہیں یاد ہے کہ 1934ء میں بھی احراری اپنا سارا
زور لگا چکے ہیں اور بری طرح ناکام ہوئے ہیں اور اس دفعہ بھی وہ ضرور ناکام ہوں گے۔
اس دفعہ اگر انہوں نے یہ خیال کیا ہے کہ حضرت خلیفة المسیح الاول کی اولاد ان کے ساتھ
ہے اس لئے وہ جیت جائیں گے تو انہیں جان لینا چاہیے کہ جماعت کے اندر اتنا ایمان
ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مشن کے مقابلہ میں خواہ کوئی اٹھے
جماعت احمد یہ اس کا کبھی ساتھ نہیں دے گی۔ کیونکہ انہوں نے دلائل اور معجزات کو
دیکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا ہے ۔ ان میں سے ہر شخص نے اپنے
اپنے طور پر تحقیقات کی ہے۔ کوئی گوجرانوالہ میں تھا، کوئی گجرات میں تھا، کوئی شیخوپورہ
میں تھا، وہاں جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابیں پہنچیں اور آپ کے
دلائل نقل کر کے بھجوائے گئے تو وہ لوگ ایمان لے آئے۔ پھر ایک دھاگا میں پروئے
جانے کی وجہ سے انہیں طاقت حاصل ہو گئی۔ اب دیکھ لو یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی ہی طاقت تھی کہ آپ نے اعلان فرمادیا کہ حضرت مسیح علیہ السلام فوت ہو چکے
ہیں۔ بس حضرت مسیح علیہ السلام کی موت سے ساری عیسائیت مر گئی۔ اب یہ کتنا صاف
مسئلہ تھا مگر کسی اور مولوی کو نظر نہ آیا۔ سارے علماء کتابیں پڑھتے رہے لیکن ان میں
سے کسی کو یہ مسئلہ نہ سوجھا اور وہ حیران تھے کہ عیسائیت کا مقابلہ کیسے کریں۔ حضرت
مرزا صاحب نے آکر عیسائیت کے زور کو توڑ دیا اور وفات مسیح کا ایسا مسئلہ بیان کیا کہ ایک
طرف مولویوں کا زور ٹوٹ گیا تو دوسری طرف عیسائی ختم ہو گئے۔
بھیرہ میں ایک غیر احمدی حکیم الہ دین صاحب ہوتے تھے۔ وہ اپنے آپ کو
حضرت خلیفۃ المسیح الاول سے بھی بڑا حکیم سمجھتے تھے۔ ایک دن حضرت مسیح موعود
علیہ الصلواۃ والسلام کے ایک صحابی حکیم فضل دین صاحب انہیں ملنے کے لئے گئے اور انہوں

انوار العلوم جلد 25
480 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
نے چاہا کہ وہ انہیں احمدیت کی تبلیغ کریں۔ حکیم الہ دین صاحب بڑے رُعب والے شخص
تھے وہ جوش میں آگئے اور کہنے لگے تو کل کا بچہ ہے اور مجھے تبلیغ کرنے آیا ہے؟ تو احمدیت
کو کیا سمجھتا ہے ؟ میں اسے خوب سمجھتا ہوں۔ حضرت مرزا صاحب نے اپنی مشہور کتاب
براہین احمدیہ ر یہ لکھی جس سے اسلام تمام مذاہب پر غالب ثابت ہوتا تھا مگر مولویوں نے
آپ پر کفر کا فتویٰ لگا دیا۔ حضرت مرزا صاحب کو غصہ آیا اور انہوں نے کہا اچھا تم بڑے
عالم بنے پھرتے ہو، میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو قرآن کریم سے فوت شدہ ثابت
کر دیتا ہوں تم اسے زندہ ثابت کر کے دکھاؤ۔ گویا آپ نے یہ مسئلہ ان مولویوں کو ذلیل
کرنے کے لئے بیان کیا تھا ورنہ در حقیقت آپ کا یہی عقیدہ تھا کہ حضرت عیسی علیہ السلام
زندہ آسمان پر موجود ہیں۔ پھر حکیم صاحب نے ایک گندی گالی دے کر کہا کہ مولوی
لوگ پور از ور لگا چکے ہیں مگر حضرت مرزا صاحب کے مقابلہ میں ناکام رہے ہیں۔ اس کا
اب ایک ہی علاج ہے اور وہ یہ ہے کہ سب مل کر حضرت مرزا صاحب کے پاس جائیں اور
کہیں ہم آپ کو سب سے بڑا عالم تسلیم کرتے ہیں ۔ ہم ہارے اور آپ جیتے۔ اور اپنی
پگڑیاں ان کے پاؤں پر رکھ دیں اور درخواست کریں کہ اب آپ ہی قرآن کریم سے
حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی ثابت کر دیں۔ ہم تو پھنس گئے ہیں۔ اب معافی چاہتے
ہیں اور آپ کو اپنا استاد تسلیم کرتے ہیں۔ اگر مولوی لوگ ایسا کریں تو دیکھ لینا حضرت
مرزا صاحب نے قرآن کریم میں سے ہی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو زندہ ثابت کر دینا ہے۔
تو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو وہ عظمت دی ہے کہ آپ کے
مقابلہ میں اور کوئی نہیں ٹھہر سکتا۔ چاہے وہ کتنا ہی بڑا ہو کیونکہ اگر وہ جماعت میں بڑا ہے تو
آپ کی غلامی کی وجہ سے بڑا ہے۔ آپ کی غلامی سے باہر نکل کر اس کی کوئی حیثیت نہیں رہتی۔
مجھے یاد ہے کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے اپنی کتاب چشمہ معرفت
لکھی تو کسی مسئلہ کے متعلق آپ کو خیال پیدا ہوا کہ آپ حضرت خلیفۃ المسیح الاول کی بھی
کوئی کتاب پڑھ لیں اور دیکھیں کہ انہوں نے اس کے متعلق کیا لکھا ہے۔ آپ نے مجھے
بلایا اور فرمایا محمود ! ذرا مولوی صاحب کی کتاب تصدیق براہین احمدیہ لاؤ اور مجھے سناؤ۔

انوار العلوم جلد 25
481 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
چنانچہ میں وہ کتاب لایا اور آپ نے نصف گھنٹہ تک کتاب سنی اس کے بعد فرمایا اس کو
واپس رکھ آؤ اس کی ضرورت نہیں۔ اب تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی
کتاب چشمہ معرفت کو بھی پڑھو اور حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کی کتاب تصدیق براہین احمد یہ
کو بھی دیکھو اور پھر سوچو کہ کیا ان دونوں میں کوئی نسبت ہے اور کیا آپ نے کوئی نکتہ بھی
اس کتاب سے اخذ کیا ہے ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپنی اس کتاب میں
پیدائش عالم اور حضرت آدم علیہ السلام کے متعلق ایسے مسائل بیان فرمائے ہیں کہ
ساری دنیا سر دھنتی ہے اور تسلیم کرتی ہے لا ینحل عقدے تھے جنہیں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے حل کر دیا ہے۔ یہ سب برکت جو ہمیں ملی ہے محض حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام کے طفیل ملی ہے۔ اب آپ لوگوں کا کام ہے کہ اپنی ساری زندگی آپ
کے لائے ہوئے پیغام کی خدمت میں لگا دیں اور کوشش کریں کہ آپ کے بعد آپ کی اولاد
پھر اس کی اولاد اور پھر اس کی اولاد بلکہ آپ کی آئندہ ہزاروں سال تک کی نسلیں اس کی
خدمت میں لگی رہیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خلافت کو قائم رکھیں۔
مجھ پر یہ بہتان لگایا گیا ہے کہ گویا میں اپنے بعد اپنے کسی بیٹے کو خلیفہ بنانا
چاہتا ہوں۔ یہ بالکل غلط ہے۔ اگر میرا کوئی بیٹا ایسا خیال بھی دل میں لائے گا تو وہ اُسی
وقت احمدیت سے نکل جائے گا۔ بلکہ میں جماعت سے کہتا ہوں کہ وہ دعائیں کرے
کہ خدا تعالیٰ میری اولاد کو اس قسم کے وسوسوں سے پاک رکھے۔ ایسا نہ ہو کہ اس
پروپیگنڈا کی وجہ سے میرے کسی کمزور بچے کے دل میں خلافت کا خیال پیدا ہو جائے۔
حضرت خلیفة المسیح الاوّل تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے غلام تھے۔ میں سمجھتا ہوں
که خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جو آقا تھے اگر ان کی اولاد میں بھی کسی
وقت یہ خیال پیدا ہوا کہ وہ خلافت کو حاصل کریں تو وہ بھی تباہ ہو جائے گی کیونکہ یہ چیز
خدا تعالیٰ نے اپنے قبضے میں رکھی ہوئی ہے۔ اور جو خدا تعالیٰ کے مال کو اپنے قبضہ میں لینا
چاہتا ہے وہ چاہے کسی نبی کی اولاد ہو یا کسی خلیفہ کی وہ تباہ وبرباد ہو جائے گا کیونکہ خدا تعالیٰ
کے گھر میں چوری نہیں ہو سکتی۔ چوری تو ادنی لوگوں کے گھروں میں ہوتی ہے۔

انوار العلوم جلد 25
482 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
اور قرآن کریم کہتا ہے وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي
الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمُ 10 مومنوں سے خدا تعالیٰ نے یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ
انہیں اسی طرح خلیفہ بنائے گا جیسے اس نے ان سے پہلے لوگوں کو خلیفہ بنایا۔ گو یا خلافت
خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ میں رکھی ہے اور اُس نے خود دینی ہے۔ جو اسے لینا چاہتا ہے چاہے
وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بیٹا ہو یا حضرت مسیح اول کا ، وہ یقیناً سزا پائے
گا۔ پس یہ مت سمجھو کہ یہ فتنہ جماعت کو کوئی نقصان پہنچا سکتا ہے لیکن پھر بھی تمہارا یہ
فرض ہے کہ تم اس کا مقابلہ کرو اور سلسلہ احمدیہ کو اس سے بچاؤ۔
رض
دیکھو اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے وعدہ کیا تھا کہ وَاللهُ يَعْصِمُكَ
مِنَ النَّاسِ 1 وہ آپ کو لوگوں کے حملوں سے بچائے گا۔ اور اللہ تعالیٰ کا وعدہ سے زیادہ
سچا اور کس کا وعدہ ہو سکتا ہے مگر کیا صحابہؓ نے کبھی آپ کی حفاظت کا خیال چھوڑا؟ بلکہ
صحابہ نے ہر موقع پر آپ کی حفاظت کی۔ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گھر
سے باہر ہتھیاروں کی آواز سنی تو آپ باہر نکلے اور دریافت کیا کہ یہ کیسی آواز ہے ؟ صحابہ
نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ہم انصار ہیں چونکہ ارد گرد دشمن جمع ہیں اس لئے ہم ہتھیار لگا
کر آپ کا پہرہ دینے آئے ہیں۔ اسی طرح جنگ احزاب میں جب دشمن حملہ کرتا تھا تو وہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمہ کی طرف جاتا تھا۔ آپ کے ساتھ اُس وقت
صرف سات سو صحابہ تھے کیونکہ پانچ سو صحابہؓ کو آپ نے عورتوں کی حفاظت کے لئے
مقرر کر دیا تھا اور دشمن کی تعداد اُس وقت سولہ ہزار سے زیادہ تھی لیکن اس جنگ میں
مسلمانوں کو فتح ہوئی اور دشمن ناکام و نامراد رہا۔ میور جیسا دشمن اسلام لکھتا ہے کہ اس
جنگ میں مسلمانوں کی فتح اور کفار کے شکست کھانے کی یہ وجہ تھی کہ کفار نے مسلمانوں
کی اس محبت کا، جو انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے تھی غلط اندازہ لگایا تھا۔
وہ خندق سے گزر کر سیدھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمے کا رخ کرتے تھے۔
جس کی وجہ سے مسلمان مرد عور تیں اور بچے سب مل کر اُن پر حملہ کرتے اور ایسا دیوانہ وار
مقابلہ کرتے کہ کفار کو بھاگ جانے پر مجبور کر دیتے۔ وہ کہتا ہے کہ اگر کفار یہ غلطی نہ کرتے

·

آج 10 میں سے 10 باقی