افتتاحی خطاب

انوارالعلوم (جلد 25), حصہ 3

انوار العلوم جلد 25
483 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمے کی بجائے کسی اور جہت میں حملہ کرتے تو وہ
کامیاب ہوتے۔ لیکن وہ سیدھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمے کا رُخ کرتے تھے
اور مسلمانوں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہایت محبت تھی۔ وہ برداشت نہیں
کر سکتے تھے کہ دشمن آپ کی ذات پر حملہ آور ہو اس لئے وہ بے جگری سے حملہ کرتے اور
کفار کا منہ توڑ دیتے۔ ان کے اندر شیر کی سی طاقت پیدا ہو جاتی تھی اور وہ اپنی جان کی کوئی
پروا نہیں کرتے تھے۔ یہ وہ سچی محبت تھی جو صحابہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے تھی۔
آپ لوگ بھی ان جیسی محبت اپنے اندر پیدا کریں۔ جب آپ نے انصار کا نام
قبول کیا ہے تو ان جیسی محبت بھی پیدا کریں۔ آپ کے نام کی نسبت خدا تعالیٰ سے ہے اور
خدا تعالیٰ ہمیشہ رہنے والا ہے۔ اس لئے تمہیں بھی چاہیئے کہ خلافت کے ساتھ ساتھ انصار
کے نام کو ہمیشہ کے لئے قائم رکھیں اور ہمیشہ دین کی خدمت میں لگے رہو۔ کیونکہ اگر
خلافت قائم رہے گی تو اس کو انصار کی بھی ضرورت ہو گی خدام کی بھی ضرورت ہو گی اور
اطفال کی بھی ضرورت ہو گی ورنہ اکیلا آدمی کوئی کام نہیں کر سکتا، اکیلا نبی بھی کوئی کام
نہیں کر سکتا۔ دیکھو حضرت مسیح علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے حواری دیئے ہوئے تھے اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی اللہ تعالیٰ نے صحابہ کی جماعت دی۔ اسی طرح اگر
خلافت قائم رہے گی تو ضروری ہے کہ اطفال الاحمدیہ ، خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ بھی
قائم رہیں۔ اور جب یہ ساری تنظیمیں قائم رہیں گی تو خلافت بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے
قائم رہے گی۔ کیونکہ جب دنیا دیکھے گی کہ جماعت کے لاکھوں لاکھ آدمی خلافت کے لئے
جان دینے پر تیار ہیں تو جیسا کہ میور کے قول کے مطابق جنگ احزاب کے موقع پر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خیمہ پر حملہ کرنے کی وجہ سے حملہ آور بھاگ جانے پر
مجبور ہو جاتے تھے اُسی طرح دشمن ادھر رخ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔ وہ سمجھے گا
کہ اس کے لئے لاکھوں اطفال، خدام اور انصار جانیں دینے کے لئے تیار ہیں اس لئے اگر
اس نے حملہ کیا تو وہ تباہ و برباد ہو جائے گا۔ غرض دشمن کسی رنگ میں بھی آئے جماعت
اس سے دھوکا نہیں کھائے گی۔ کسی شاعر نے کہا ہے۔
رم

انوار العلوم جلد 25
484 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
بہر رنگے کہ خواہی جامہ نے پوش
من انداز قدت را می شناسم
کہ تو کسی رنگ کا کپڑا پہن کر آجائے، تو کوئی بھیس بدل لے میں تیرے دھوکا
میں نہیں آسکتا کیونکہ میں تیرا قد پہچانتا ہوں۔ اسی طرح چاہے خلافت کا دشمن حضرت
خلیفة المسیح الاوّل کی اولاد کی شکل میں آئے اور چاہے وہ کسی بڑے اور مقرب صحابی کی
اولاد کی شکل میں آئے ایک مخلص آدمی اُسے دیکھ کر یہی کہے گا کہ
بہر رنگے کہ خواہی جامه می پوش
من انداز قدت را می شناسم
یعنی تو کسی رنگ میں بھی آ اور کسی بھیس میں آمیں تیرے دھوکا میں نہیں آسکتا
کیونکہ میں تیری چال اور قد کو پہچانتا ہوں۔ تو چاہے مولوی محمد علی صاحب کا جنبہ پہن
لے، چاہے احمد یہ انجمن اشاعت اسلام کا جبہ پہن لے یا حضرت خلیفہ اول کی اولاد کا جبہ
پہن لے میں تمہیں پہچان لوں گا اور تیرے دھوکا میں نہیں آؤنگا۔
مجھے راولپنڈی کے ایک خادم نے ایک دفعہ لکھا تھا کہ شروع شروع میں اللہ رکھا
میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ مری کے امیر کے نام مجھے ایک تعارفی خط لکھ دو۔ میں نے
کہا میں کیوں لکھوں ؟ مری جاکر پوچھ لو کہ وہاں کی جماعت کا کون امیر ہے۔ مجھے اُس
وقت فوراً خیال آیا کہ یہ کوئی منافق ہے۔ چنانچہ میں نے لا حول پڑھنا شروع کر دیا اور
آدھ گھنٹے تک پڑھتا رہا اور سمجھا کہ شاید مجھ میں بھی کوئی نقص ہے جس کی وجہ سے یہ
منافق میرے پاس آیا ہے۔ تو احمدی عقل مند ہوتے ہیں۔ وہ منافقوں کے فریب میں
نہیں آتے۔ کوئی کمزور احمدی ان کے فریب میں آجائے تو اور بات ہے ورنہ اکثر احمدی
انہیں خوب جانتے ہیں۔
اب انہوں نے لاہور میں اشتہارات چھاپنے شروع کئے ہیں۔ جب مجھے بعض
لوگوں نے یہ اطلاع دی تو میں نے کہا گھبراؤ نہیں پیسے ختم ہو جائیں گے تو خود بخود
اشتہارات بند ہو جائیں گے۔ مجھے لاہور سے ایک دوست نے لکھا کہ اب ان لوگوں نے یہ

انوار العلوم جلد 25
485 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
سکیم بنائی ہے کہ وہ اخباروں میں شور مچائیں اور اشتہارات شائع کریں۔ وہ دوست نہ دوست نہایت
مخلص ہیں اور منافقین کا بڑے جوش سے مقابلہ کر رہے ہیں مگر منافق اُسے کذاب کا
خطاب دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص یو نہی ہمارے متعلق خبریں اڑاتا رہتا ہے۔ لیکن
ہم اسے جھوٹا کیونکر کہیں۔ اِدھر ہمارے پاس یہ خبر پہنچی کہ ان لوگوں نے یہ سکیم بنائی
ہے کہ اشتہارات شائع کئے جائیں اور اُدھر لاہور کی جماعت نے ہمیں ایک اشتہار بھیج دیا
جو ان منافقین نے شائع کیا تھا اور جب بات پوری ہو گئی تو ہم نے سمجھ لیا کہ اس دوست
نے جو خبر بھیجی تھی وہ سچی ہے۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو حقیقی انصار بنائے چونکہ تمھاری نسبت
اس کے نام سے ہے اس لئے جس طرح وہ ہمیشہ زندہ رہے گا اسی طرح وہ آپ لوگوں کی
تنظیم کو بھی تاقیامت زندہ رکھے اور جماعت میں خلافت بھی قائم رہے اور خلافت کی سپاہ
بھی قائم رہے۔ لیکن ہماری فوج تلواروں والی نہیں۔ ان انصار میں سے تو بعض ایسے
ضعیف ہیں کہ ان سے ایک ڈنڈا بھی نہیں اٹھایا جا سکتا لیکن پھر بھی یہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی فوج ہیں اور ان کی وجہ سے احمدیت پھیلی ہے اور امید ہے کہ آئندہ خدا
تعالیٰ کے فضل سے وہ اور زیادہ پھیلے گی۔ اور اگر جماعت زیادہ مضبوط ہو جائے تو اس کا
بوجھ بھی انشاء اللہ ہلکا ہو جائے گاور نہ انفرادی طور پر کچھ دیر کے بعد آدمی تھک جاتا ہے۔
پس تم اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں احمدیت کی اشاعت کی کوشش کرو اور انہیں
تبلیغ کرو تا کہ اگلے سال ہماری جماعت موجودہ تعداد سے دُگنی ہو جائے اور تحریک جدید
میں حصہ لینے والے دُگنا چندہ دیں۔ اور پھر اپنی دعاؤں اور نیکی اور تقویٰ کے ساتھ
نوجوانوں پر اثر ڈالو تا کہ وہ بھی دعائیں کرنے لگ جائیں اور صاحب کشوف و رویا
ہو جائیں۔ جس جماعت میں صاحب کشوف و رؤیا زیادہ ہو جاتے ہیں وہ جماعت مضبوط
ہو جاتی ہے کیونکہ انسان کی دلیل سے اتنی تسلی نہیں ہوتی جتنی تسلی کشف اور رؤیا سے
ہوتی ہے اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو۔“
66
)الفضل 21، 24 مارچ 1957ء(

آج 10 میں سے 10 باقی