اختتامی خطاب

انوارالعلوم (جلد 25)

انوار العلوم جلد 25
486 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
احمدیت کی اشاعت اور نظام خلافت کی حفاظت کے لئے
انصار اللہ کو اپنا عہد ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے
اختتامی خطاب
(فرموده 27 / اکتوبر 1956ء بر موقع سالانہ اجتماع انصار اللہ مرکز یہ بمقام ربوہ)
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
وو
” میں تقریر شروع کرنے سے پہلے انصار اللہ کا عہد دُہراتا ہوں سب دوست
کھڑے ہو جائیں اور میرے ساتھ ساتھ عہد دہراتے جائیں۔“
حضور کے اس ارشاد پر سب دوست کھڑے ہو گئے اور حضور نے مندرجہ ذیل
عہد دہرایا۔
"أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ اَشْهَدُاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ
وَرَسُولُه میں اقرار کرتا ہوں کہ اسلام اور احمدیت کی مضبوطی اور اشاعت اور نظام خلافت
کی حفاظت کے لئے انشاء اللہ آخر دم تک جدوجہد کر تار ہوں گا اور اس کے ور اس کے لئے بڑی سے
بڑی قربانی پیش کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہوں گا۔ نیز میں اپنی اولاد کو بھی ہمیشہ خلافت
سے وابستہ رہنے کی تلقین کرتا رہوں گا۔"
اسکے بعد فرمایا:۔
کل کی تقریر کے بعد کھانے میں کچھ بد پرہیزی ہو گئی جس کی وجہ سے اسہال
آنے شروع ہو گئے اور پھر رات بھر اسہال آتے رہے جس کی وجہ سے میں اس وقت

انوار العلوم جلد 25
487 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
بہت زیادہ کمزوری محسوس کر رہا ہوں لیکن چونکہ احباب باہر سے تشریف لائے ہوئے
ہیں اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ یہاں آکر جو کچھ بھی کہہ سکوں بیان کر دوں۔
میں نے کل اپنی تقریر میں کہا تھا کہ آپ کا نام انصار اللہ ہے یعنی نہ صرف آپ
انصار ہیں بلکہ آپ انصار اللہ ہیں یعنی اللہ تعالیٰ کے مدد گار ۔ اللہ تعالیٰ کو تو کسی کی مدد کی
ضرورت نہیں لیکن اس کی نسبت کی وضاحت سے یہ بتایا گیا ہے کہ آپ ہمیشہ اس عہد پر
قائم رہیں گے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ قائم رہنے والا ہے اس پر موت نہیں آتی اس لئے
آپ کے عہد پر کبھی موت نہیں آنی چاہیے۔ چاہیے۔ چونکہ موت سے سے کوئی انسان بچ نہیں سکتا
اس لئے انصار اللہ کے معنی یہ ہوں گے کہ جب تک آپ زندہ رہیں گے اس عہد پر قائم
رہیں گے اور اگر آپ مر گئے تو آپ کی اولاد اس عہد کو قائم رکھے گی۔ یہی وجہ ہے کہ
اس عہد میں یہ بات رکھی گئی ہے ہے کہ کہ' " میں اپنی اولاد کو بھی ہمیشہ خلافت سے وابستہ ر۔ رہنے کی
تلقین کرتا رہوں گا اور اگر اللہ تعالیٰ ہماری نسلوں کو اس بات کی توفیق دے دے تو پھر
کوئی بعید نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں یہ توفیق مل جائے کہ ہم عیسائیوں سے بھی
زیادہ عرصہ تک خلافت کو قائم رکھ سکیں۔ خلافت کو زیادہ عرصہ تک قائم رکھنے کا مطلب
یہ ہے کہ تنظیم سلسلہ ایسی مضبوط رہے کہ تبلیغ احمدیت اور تبلیغ اسلام دنیا کے گوشہ گوشہ
میں ہوتی رہے جو بغیر خلافت کے نہیں ہو سکتی۔ کیونکہ کوئی ایک آدمی اس بات کی توفیق
نہیں رکھتا کہ وہ ہالینڈ ، انگلینڈ ، جرمنی، سپین، فرانس، سکنڈے نیویا، سوئٹزرلینڈ اور
دوسرے ممالک میں مشنری بھیج سکے ۔ یہ کام تبھی ہو سکتا ہے جب ایک تنظیم ہو اور
کوئی ایسا شخص ہو جس کے ہاتھ پر ساری جماعت جمع ہو اور وہ آنہ آنہ، دو دو آنہ ، چار چار
آنه، روپیه دو روپیه ، جماعت کے ہر فرد سے وصول کرتا رہے۔ اور اس دو دو آنہ ، چار چار
آنہ اور روپیہ ، دو دو روپیہ سے اتنی رقم جمع ہو جائے کہ ساری دنیا میں تبلیغ ہو سکے ۔ دیکھو
عیسائیوں کی تعداد ہم سے زیادہ ہے۔ وہ اس وقت ساٹھ کروڑ کے قریب ہیں۔ پوپ جو
عیسائی خلیفہ ہے اُس نے اِس وقت یہ انتظام کیا ہوا ہے کہ ہر عیسائی سال میں ایک ایک
آنہ بطور چندہ دیتا ہے اور اس کو عیسائی پوپ کا آنہ (Pope's Penny) کہتے ہیں اور

انوار العلوم جلد 25
488 مجلس انصار اللہ مرکز یہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
اس طرح وہ پونے چار کروڑ روپیہ جمع کر لیتے ہیں۔ لیکن آپ لوگ باوجود اس کے کہ اتنا
بوجھ اٹھاتے ہیں کہ کوئی اپنی ماہوار تنخواہ کا چھ فیصدی چندہ دیتا ہے اور کوئی دس فیصدی
چندہ دیتا ہے اور پھر بارہ ماہ متواتر دیتا ہے آپ کا چندہ پندرہ میں لاکھ بنتا ہے۔ اس کی وجہ
یہی ہے کہ ہماری تعداد عیسائیوں سے بہت تھوڑی ہے۔ اگر ہمارے پاس پونے چار کروڑ
روپیہ ہو جائے تو شاید ہم دو سال میں عیسائیت کی دھجیاں بکھیر دیں۔ اس تھوڑے سے
چندہ سے بھی ہم وہ کام کرتے ہیں کہ دنیا دنگ رہ گئی ہے۔ چنانچہ عیسائیوں نے اپنی کتابوں
میں لکھا ہے جن کے اقتباسات الفضل میں بھی چھپتے رہتے ہیں کہ احمدیوں نے ہمارا ناطقہ
بند کر دیا ہے۔ جہاں بھی ہم جاتے ہیں احمدیت کی تعلیم کی وجہ سے لوگ ہماری طرف
توجہ نہیں کرتے۔ اور نہ صرف نئے لوگ عیسائیت میں داخل نہیں ہوتے بلکہ ہم سے نکل
نکل کر لوگ مسلمان ہو رہے ہیں۔ نائیجریا اور گولڈ کوسٹ کے متعلق تو یہ رپورٹ آئی
ہے کہ وہاں جو لوگ احمدی ہوئے ہیں ان میں سے زیادہ تر تعداد عیسائیوں سے آئی ہے۔
سیر الیون اور لائبیریا سے بھی رپورٹ آئی ہے کہ عیسائی لوگ کثرت سے احمدیت کی
طرف متوجہ ہو رہے ہیں اور سلسلہ میں داخل ہو رہے ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان میں
لوگ زیادہ تر مسلمانوں سے آئے ہیں کیونکہ یہاں مسلمان زیادہ ہیں اور عیسائی کم ہیں
لیکن وہاں چونکہ عیسائی زیادہ ہیں اس لئے زیادہ تر احمد ی عیسائیوں سے ہی ہوئے ہیں۔
چنانچہ مغربی افریقہ میں احمدیت کی ترقی کے متعلق گولڈ کوسٹ یونیورسٹی کالج کے
پروفیسر جے سی ولیم سن نے اپنی ایک کتاب " مسیح یا محمد" میں لکھا ہے کہ "اشانٹی
گولڈ کوسٹ کے جنوبی حصوں میں عیسائیت آجکل ترقی کر رہی ہے لیکن جنوب کے بعض
حصوں میں خصوصاً ساحل کے ساتھ ساتھ احمد یہ جماعت کو عظیم فتوحات حاصل ہو رہی
ہیں۔ یہ خوش کن توقع کہ گولڈ کوسٹ جلد ہی عیسائی بن جائے گا اب معرض خطر میں ہے
اور یہ خطرہ ہمارے خیال کی وسعتوں سے کہیں زیادہ عظیم ہے کیونکہ تعلیم یافتہ نوجوانوں
کی خاصی تعداد احمدیت کی طرف کھنچی چلی جارہی ہے اور یقینا ( یہ صورت) عیسائیت کے
لئے ایک کھلا چیلنج ہے۔"

انوار العلوم جلد 25
489 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
پھر جو لوگ احمدیت میں داخل ہوئے ہیں ان کے اخلاص کی یہ حالت ہے کہ
سیر الیون کے مشن نے لکھا کہ یہاں ایک عیسائی سردار تھا جس کو یہاں چیف کے نام سے
پکارا جاتا ہے در حقیقت ان کی حیثیت ہمارے ملک کے ذیلداروں کی سی ہوتی ہے مگر وہاں
کی گورنمنٹ نے ان چیفس کو بہت زیادہ اختیارات دے رکھے ہیں۔ ان کے پاس
مقدمات جاتے ہیں اور گورنمنٹ نے ایک خاص حد تک ان کو سزا دینے کا بھی اختیار دیا
ہوا ہے۔ وہاں ملک کے رواج کے مطابق چیف کو خدا تعالیٰ کا قائم مقام سمجھا جاتا ہے اس
لئے ان کے ہاں ہماری طرح خدا تعالیٰ کی قسم کھانے کا رواج نہیں بلکہ وہاں یہ رواج ہے
کہ جب کسی سے قسم لینی ہو تو چیف کھڑا ہو جاتا ہے اور اپنا سٹول جس پر وہ بیٹھتا ہے سامنے
رکھ دیتا ہے اور مدعی یا اس کا نمائندہ اُس پر ہاتھ رکھ کر قسم کھاتا ہے۔ اور کہتا ہے کہ مجھے
چیف کے اس سٹول کی قسم کہ میں نے فلاں بات کی ہے یا نہیں کی اور اس کی بات مان لی
جاتی ہے۔ ہمارے احمدیوں نے چیف کے سٹول پر ہاتھ رکھ کر اس کی قسم کھانے سے انکار
کرنا شروع کر دیا اور کہا یہ شرک ہے ہم تو خدا تعالیٰ کی قسم کھائیں گے لیکن چیف نے کہا
میں تو خدا تعالیٰ کی قسم نہیں مانتا۔ ہمارے باپ دادا سے یہ رواج چلا آرہا ہے کہ اس سٹول
کی قسم کھائی جاتی ہے اس لئے میں اس سٹول کی قسم لوں گا۔ لیکن احمدیوں نے ایسی قسم
کھانے سے انکار کر دیا۔ چنانچہ وہاں ایک کے بعد دوسرے احمدی کو سزاملنی شروع ہوئی
لیکن احمدی سٹول کی قسم کھانے سے برابر انکار کرتے گئے۔ آخر گورنمنٹ ڈر گئی اور اس
نے کہا آخر تم کتنے احمدیوں کو جیل میں بند کرو گے ، احمدیت تو اس علاقہ میں پھیل رہی ہے
اور اس کے ماننے والوں کی تعداد روز بروز زیادہ ہو رہی ہے۔ چنانچہ تنگ آکر گورنمنٹ
نے چیفس کو حکم دے دیا کہ اگر کسی مقدمہ میں کسی احمدی سے قسم لینے کی ضرورت
پڑے تو اسے چیف کے سٹول کی قسم نہ دی جائے بلکہ اسے خدا تعالیٰ کی قسم دی جائے
کیونکہ یہ لوگ خدا تعالیٰ کے سواکسی اور کی قسم نہیں کھا سکتے۔ تو دیکھو وہاں احمدیت نے
کا یا پلٹ دی ہے۔
سیر الیون میں ہمارا ایک اخبار چھپتا ہے اس کے متعلق ہمارے مبلغ نے لکھا کہ

انوار العلوم جلد 25
490 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
چونکہ ہمارے پاس کوئی پریس نہیں تھا اس لئے عیسائیوں کے پریس میں وہ اخبار چھپنا
شروع ہوا۔ دو چار پر چوں تک تو وہ برداشت کرتے چلے گئے لیکن جب یہ سلسلہ آگے
بڑھا تو پادریوں کا ایک وفد اُس پریس کے مالک کے پاس گیا اور انہوں نے کہ تمہیں شرم
نہیں آتی کہ تم اپنے پریس میں ایک احمدی اخبار شائع کر رہے ہو جس نے عیسائیوں کی
جڑوں پر تبر رکھا ہوا ہے۔ چنانچہ اسے غیرت آئی اور اس نے کہہ دیا کہ آئندہ میں تمہارا
اخبار اپنے پر لیس میں نہیں چھاپوں گا کیونکہ پادری برا مناتے ہیں۔ چنانچہ اخبار چھپنا بند
ہو گیا۔ تو عیسائیوں کو اس سے بڑی خوشی ہوئی اور انہوں نے ہمیں جواب دینے کے علاوہ
اپنے اخبار میں بھی ایک نوٹ لکھا کہ ہم نے تو احمدیوں کا اخبار چھاپنا بند کر دیا ہے۔ اب ہم
دیکھیں گے کہ اسلام کا خدا ان کے لئے کیا سامان پیدا کرتا ہے۔ یعنی پہلے ان کا اخبار
ہمارے پر یس میں چھپ جایا کرتا تھا اب چونکہ ہم نے انکار کر دیا ہے اور ان کے پاس اپنا
کوئی پریس نہیں اس لئے ہم دیکھیں گے کہ یہ جو مسیح کے مقابلہ میں اپنا خدا پیش کیا
کرتے ہیں، اس کی کیا طاقت ہے۔ اگر اس میں کوئی قدرت ہے تو وہ ان کے لئے خود
سامان پیدا کرے۔ وہ مبلغ لکھتے ہیں کہ جب میں نے یہ پڑھا تو میرے دل کو سخت تکلیف
محسوس ہوئی۔ میں نے اپنی جماعت کو تحریک کی کہ وہ چندہ کر کے اتنی رقم جمع کر دیں کہ
ہم اپنا پر لیس خرید سکیں۔ اس سلسلہ میں میں نے لاری کا ٹکٹ لیا اور پونے تین سو میل پر
ایک احمدی کے پاس گیا تا کہ اسے تحریک کروں کہ وہ اس کام میں حصہ لے۔ میں اُس کی
طرف جارہا تھا کہ خدا تعالیٰ نے ایسا فضل کیا کہ ابھی اس کا گاؤں آٹھ میل پڑے تھا کہ وہ
مجھے ایک دوسری لاری میں بیٹھا ہوا نظر آگیا اور اس نے بھی مجھے دیکھ لیا۔ وہ مجھے دیکھتے
ہی لاری سے اتر پڑا اور کہنے لگا آپ کس طرح تشریف لائے ہیں؟ میں نے کہا اس طرح
ایک عیسائی اخبار نے لکھا ہے کہ ہم نے تو ان کا اخبار چھاپنا بند کر دیا ہے اگر مسیح کے مقابلہ
میں ان کے خدا میں بھی کوئی طاقت ہے تو وہ کوئی معجزہ دکھا دے۔ وہ کہنے لگا آپ یہیں
بیٹھیں میں ابھی گاؤں سے ہو کر آتا ہوں۔ چنانچہ وہ گیا اور تھوڑی دیر کے بعد ہی اس نے
پانچ سو پونڈ لا کر مجھے دے دیئے۔ پانچ سو پونڈ وہ اس سے پہلے دے چکا تھا گویا تیرہ ہزار روپیہ

انوار العلوم جلد 25
491 مجلس انصار اللہ مرکز یہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
کے قریب اس نے رقم دے دی اور کہا میری خواہش ہے کہ آپ پر یس کا جلدی
انتظام کریں تاکہ ہم عیسائیوں کو جواب دے سکیں کہ اگر تم نے ہمارا اخبار چھاپنے سے
انکار کر دیا تھا تو اب ہمارے خدا نے بھی ہمیں اپنا پر لیس دے دیا ہے۔ جماعت کے
دوسرے دوستوں نے بھی اس تحریک میں حصہ لیا ہے اور اس وقت تک 1800 پونڈ سے
زیادہ رقم جمع ہو چکی ہے اور انگلینڈ میں ایک احمدی دوست کے ذریعہ پر یس کے لئے آرڈر
دے دیا گیا ہے۔
یہ
شخص جس کے پاس ہمارا مبلغ گیا کسی زمانہ میں احمدیت کا شدید مخالفہ مخالف ہوا کرتا
تھا۔ اتنا سخت مخالف کہ ایک دفعہ کوئی احمدی اس کے ساتھ دریا کے کنارے جا رہا تھا کہ
اس احمدی نے اسے تبلیغ شروع کر دی۔ وہ دریا کی طرف اشارہ کر کے کہنے لگا کہ دیکھو یہ
دریا ادھر سے اُدھر بہہ رہا ہے اگر یہ دریا یک دم اپنا رُخ بدل لے اور نیچے سے اوپر کی
طرف الٹا بہنا شروع کر دے تو یہ ممکن ہے لیکن میرا احمدی ہو نانا ممکن ہے۔ مگر کچھ دنوں
کے بعد ایسا اتفاق ہوا کہ کوئی بڑا عالم فاضل نہیں بلکہ ایک لوکل افریقن احمدی اس سے ملا
اور چند دن اس سے باتیں کیں تو وہ احمدی ہو گیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے بھی اس کی مدد کی اور اس
کی مالی حالت پہلے سے بہت اچھی ہو گئی۔ اب دیکھ لو ان لوگوں کے اندر جو اسلام اور
احمدیت کے لئے غیرت پیدا ہوئی ہے وہ محض احمدیت کی برکت کی وجہ سے پیدا ہوئی
ہے۔ دنیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر الزام لگاتی تھی کہ آپ عیسائیت کے
ایجنٹ ہیں مگر خدا تعالیٰ نے ثابت کر دیا کہ آپ عیسائیت کے ایجنٹ نہیں بلکہ خدا تعالیٰ
کے ایجنٹ ہیں۔ اگر آپ مخالفوں کے قول کے مطابق عیسائیت کے ایجنٹ تھے تو
عیسائیوں کو مسلمان بنانے کے کیا معنی؟ اگر آپ عیسائیوں کے ایجنٹ ہوتے تو آپ
مسلمانوں کو عیسائی بناتے نہ کہ عیسائیوں کو مسلمان۔ کیونکہ کوئی شخص اپنے دشمن کی
تائید کے لئے تیار نہیں ہوتا۔ جو شخص عیسائیت کی جڑوں پر تبر رکھتا ہے عیسائی لوگ اس
کی مدد کیوں کریں گے۔
حضرت مسیح ناصری سے بھی بالکل اسی طرح کا واقعہ ہوا تھا۔ آپ پر یہودیوں

انوار العلوم جلد 25
492 مجلس انصار اللہ مرکز یہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
نے الزام لگایا کہ انہیں بعل ثبت سکھاتا ہے۔ اس پر حضرت مسیح علیہ السلام نے انہیں
جواب دیا کہ میں تو بعل ثبت کے خلاف تعلیم دیتا دیتا ہوں ہوں اور کہتا ہوں کہ ایک خدا کی پرستش پر"
کرو پھر تم کیسے کہہ سکتے ہو کہ بعل مجھے سکھاتا ہے اور میری تائید کرتا ہے۔ اب دیکھو یہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا کتنا بڑا نشان ہے کہ آپ کی زندگی میں تو مخالف
کہتے رہے کہ آپ عیسائیت کے ایجنٹ ہیں لیکن آپ کی وفات کے بعد آپ کے ماننے والی
غریب جماعت کو اس نے یہ توفیق دی کہ وہ عیسائیت کو شکست دے۔ اُس نے چندے
دیئے اور تبلیغ کا جال پھیلا دیا گیا۔ اگر وہ چندے نہ دیتے اور ہمارے مبلغ دنیا کے مختلف
ممالک میں نہ جاتے تو یہ لوگ جو احمدیت میں داخل ہوئے ہیں کہاں سے آتے اور
عیسائیت کا ناطقہ کیسے بند ہوتا۔
جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے انہی چندوں کی وجہ سے یہ حالت ہو گئی کہ اب
عیسائیوں کو ایک ملک کے متعلق یہ کہنا پڑا ہے کہ یہ خوش کن امید کہ یہ ملک عیسائی
ہو جائیگا پوری نہیں ہو سکتی۔ اب غالباً اسلام جیتے گا اور عیسائیت شکست کھائے گی کیونکہ
اب عیسائیت کی جگہ اس ملک میں اسلام ترقی کر رہا ہے۔ احمدی جماعت کی طرف سے
سکول جاری ہو رہے ہیں، کالج قائم کئے جارہے ہیں، مساجد تعمیر ہو رہی ہیں چنانچہ
گولڈ کوسٹ کے علاقہ میں کماسی مقام پر ہمارا سیکنڈری سکول قائم ہے۔ کہتے تو اسے کالج
ہیں لیکن وہاں صرف ایف اے تک تعلیم دی جاتی ہے۔ کئی کئی میل سے لوگ اپنے بچے
اس کالج میں بھیجتے ہیں۔ ان لوگوں کو دین پڑھنے کا اتنا شوق ہے کہ پچھلے سال ایک لڑکا
یہاں دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے آیا۔ اس کے متعلق وہاں کے مبلغ نے لکھا کہ اس
کی والدہ میرے پاس آئی اور اس نے مجھے دو سو پونڈ کی رقم دی اور کہا میرے اس بچے کو
ربوہ بھیجنے کا انتظام کریں تا کہ یہ وہاں تعلیم حاصل کرے۔ مبلغ نے کہا بی بی ! تو بیوہ عورت
ہے اتنا بوجھ کیوں اٹھاتی ہے ، یہ رقم تیرے کام آئے گی۔ شاید تو خیال کرتی ہو کہ ربوہ میں
تیر الڑکا بی اے یا ایم اے ہو جائے گا وہاں تو لوگ دینیات پڑھاتے ہیں۔ اس پر وہ عورت
کہنے لگی میں تو اپنے لڑکے کو ربوہ بھیجتی ہی اس لئے ہوں کہ وہ وہاں جاکر دین کی تعلیم

انوار العلوم جلد 25
493 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
حاصل کرے، آپ اسے وہاں بھیجئے خرچ میں دوں گی۔ چنانچہ وہ لڑکا یہاں تعلیم حاصل
کر رہا ہے۔ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد واپس اپنے ملک جائے گا تو وہاں کا مبلغ بن جائے گا۔
اسی طرح ایسٹ افریقہ سے امری عبیدی آئے تھے۔ وہ عیسائیوں میں سے احمدی
ہوئے ہیں۔ حبشیوں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ کم عقل ہوتے ہیں لیکن وہ شخص اتنا
ذہین ہے کہ اس نے اس بات کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ کراچی میں پچھلے دنوں نوجوانوں کی
ایک انجمن کی کانفرنس ہوئی تھی۔ اس میں انہوں نے ہمیں نہیں بلایا تھا لیکن ہم نے
خود بعض لڑکے وہاں بھیج دیئے تھے ان میں سے ایک امری عبیدی بھی تھے۔ بعد میں
وہاں سے رپورٹ آئی کہ وہ ہر بات میں امری عبیدی سے مشورہ لیتے تھے اور اس کو آگے
کرتے تھے۔ گویا وہ تو ہمیں بلاتے بھی نہیں تھے لیکن جب ہمارے نوجوان وہاں گئے تو وہ
ہر بات میں ہمارے اس نوجوان سے مشورہ کرتے تھے اور اسے آگے کرتے تھے۔ اب وہ
واپس پہنچ گئے ہیں اور ان کی طرف سے چٹھی آئی ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے انہوں
نے تبلیغ کا کام شروع کر دیا ہے۔ خدا تعالیٰ وہ دن جلد لائے کہ جب یہ ساری قوم احمدیت
کو قبول کرلے۔ تو یہ جو کچھ ہو رہا ہے محض نظام کی برکت کی وجہ سے ہو رہا ہے اور اس
نظام کا ہی دوسرا نام خلافت ہے۔ خلافت کوئی علیحدہ چیز نہیں بلکہ خلافت نام ہے نظام کا،
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی کتاب الوصیت میں فرماتے ہیں کہ :
"اے عزیزو! جب کہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ
خدا تعالیٰ دو قدر تیں دکھلاتا ہے تا مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال
کر کے دکھلاوے سو اب ممکن نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی سنت کو ترک
کر دیوے۔ اس لئے تم میری اس بات سے جو میں نے تمہارے پاس
بیان کی غمگین مت ہو اور تمہارے دل پریشان نہ ہو ہو جائیں کیونکہ
تمہارے لئے دوسری قدرت کا دیکھنا بھی ضروری ہے اور اس کا آنا
تمہارے لئے بہتر ہے کیونکہ وہ دائمی ہے جس کا سلسلہ قیامت تک
منقطع نہیں ہو گا۔ اور وہ دوسری قدرت آنہیں سکتی جب تک میں نہ

انوار العلوم جلد 25
494
مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
جاؤں۔لیکن جب میں جاؤں گا تو پھر خدا اس دوسری قدرت کو
تمہارے لئے بھیج دے گا۔" 12
اب دیکھو قدرت ثانیہ کسی انجمن کا نام نہیں۔قدرتِ ثانیہ خلافت اور نظام کا نام
ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ میں تو کچھ مدت تک
تمہارے اندر رہ سکتا ہوں۔مگر یہ قدرتِ ثانیہ دائمی ہو گی اور اس کا سلسلہ قیامت تک
منقطع نہیں ہو گا۔اور قیامت تک نہ کوئی نبی رہ سکتا ہے اور نہ کوئی خلیفہ رہ سکتا ہے۔ہاں
خلافت قیامت تک رہ سکتی ہے ، نظام قیامت تک رہ سکتا ہے۔پس یہاں قدرتِ ثانیہ سے
خلافت ہی مراد ہے کیونکہ خلیفہ تو فوت ہو جاتا ہے لیکن خلافت قیامت تک جاسکتی ہے۔اگر جماعت ایک خلیفہ کے بعد دوسرا خلیفہ مانتی چلی جائے اور قیامت تک مانتی چلی
جائے تو ایک عیسائیت کیا ہزاروں عیسائیتیں بھی احمدیوں کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر
سکتیں۔کیونکہ ہمارے پاس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا دیا ہوا دلائل
و براہین کا وہ ذخیرہ ہے جو کسی اور قوم کے پاس نہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود
عليه الصلوة والسلام کے سپرد یہ کام کیا ہے کہ آپ اسلام کو ساری دنیا پر غالب
کر دیں۔اب وہ زمانہ جب اسلام تمام دنیا پر غالب ہو گا کسی ایک آدمی کی کوشش سے
نہیں آسکتا بلکہ اس کے لئے ایک لمبے زمانہ تک لاکھوں آدمیوں کی جدوجہد کی ضرورت
ہے۔پس یہ کام صرف خلافت کے ذریعہ ہی پورا ہو سکتا ہے لیکن اس کا سارا کریڈٹ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰہ والسلام کو ملے گا جن کے دیئے ہوئے ہتھیار ہم استعمال
کرتے ہیں۔باقی باتیں محض خوشہ چینی ہیں جیسے کوئی شخص کسی باغ میں چلا جائے اور اس
کے پھل کھالے تو وہ پھلوں کا مزہ تو اٹھا لے گا لیکن اصل مزہ اٹھانا اس کا ہے جس نے وہ
باغ لگایا۔لطیفہ مشہور ہے کہ کوئی شخص سل کے عارضہ سے بیمار ہو گیا۔اس نے بہتیرا
علاج کرایا مگر اسے کوئی فائدہ نہ ہوا۔جب ڈاکٹروں نے اسے لا علاج قرار دے دیا تو وہ
اپنے وطن واپس آگیا۔وہ شخص وزیر آباد کے قریب سڑک پر جارہا تھا کہ اُسے ایک

انوار العلوم جلد 25
495 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
پہلوان ملا جو متکبرانہ طور پر سڑک پر چل رہا تھا۔ اس نے اس عام دستور کے مطابق کہ
پہلوان اپنا سر منڈا لیتے ہیں تاکہ کشتی میں ان کا مد مقابل ان کے بال نہ پکڑے اپنے بال
منڈائے ہوئے تھے۔ اس بیمار شخص کی حالت بہت کمزور تھی لیکن اس پہلوان کو دیکھ کر
اسے شرارت سوجھی اور اس نے آہستہ سے جاکر اس کے سر پر ٹھینگا مارا۔ اس پر اُس
پہلوان کو غصہ آگیا اور اس نے سمجھا کہ اس شخص نے میری ہتک کی ہے۔ چنانچہ اس نے
اسے ٹھڈوں سے خوب مارا۔ جب وہ اسے ٹھڈے مارہا تھا تو وہ کہتا جاتا تھا کہ تو جتنے
ٹھڈے چاہے مارے جتنا مزہ مجھے اس ٹھینگا مارنے میں آیا ہے تجھے ٹھڈوں سے نہیں
آسکتا۔ اسی طرح جو مزہ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دلائل میں آیا
ہے وہ عیسائیت کو اپنی طاقت کے زمانہ میں بھی نہیں آیا۔
دیکھ لو عیسائی ہم پر حاکم تھے اور ہم کمزور اور ماتحت رعایا تھے۔ ہمارے پاس نہ
تلوار تھی اور نہ کوئی مادی طاقت۔ لیکن خدا تعالیٰ کا ایک پہلوان آیا اور اس نے ہمیں وہ
دلائل دیئے کہ جن سے اب ہم پر امریکہ انگلینڈ اور دوسرے سب ممالک کو شکست
دے رہے ہیں۔ یہ جو ٹھینگے کا مزہ ہے وہ ان کے ٹھڈوں میں نہیں تو یہ برکت جو خدا تعالیٰ
نے ہمیں دی ہے محض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے طفیل دی ہے۔ اور
جوں جوں ہمارے مبلغ کام کریں گے اور احمدیت ترقی کرے گی ہمیں اور زیادہ برکت ملے
گی۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میں تیرے
ذریعہ اسلام کو دنیا پر غالب کروں گا۔ اب جو شخص بھی اسلام کی تبلیغ کے لئے باہر نکلتا ہے
اور جو شخص بھی تبلیغ کے لئے ایک پیسہ بھی دیتا ہے در حقیقت اپنے دائرہ میں وہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کا نائب ہے ب ہے اور جو وعدے خدا
، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
خدا تعالیٰ کے رسول
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ساتھ تھے وہ اپنے درجہ اور مقام کے لحاظ سے
اس کے ساتھ بھی ہوں گے۔ کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام تو فوت ہو گئے اور قرآن کریم ایک کتاب ہے جو بولتی نہیں۔ اب جو مبلغ ہیں
وہی بولیں گے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام

انوار العلوم جلد 25
496 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
کے بعد ایک رنگ میں آپ کے نائب ہوں گے ۔ پس جوں جوں وہ امریکہ ، انگلستان اور
دوسرے ممالک میں تبلیغ کریں گے اور اسلام بڑھے گا خلافت محمد یہ ظلی طور پر خدا تعالیٰ
انہیں دیتا چلا جائے گا۔ لیکن ان کی وہاں خلافت قائم رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ یہاں
مرکز میں بھی خلافت قائم ہو جو تمام احمدیوں کو اکٹھا رکھے اور انہیں خرچ بھجوائے تا کہ وہ
اپنی اپنی جگہ کام کر سکیں۔ پھر جوں جوں چندے بڑھتے جائیں تبلیغ کے نظام کو وسیع
کرتے چلے جائیں۔ میں نے کل بتایا تھا عیسائی خلافت نے 52 لاکھ مبلغ تبلیغ کے لئے تیار
کیا ہوا ہے اور اس کے مقابلہ میں ہماری طرف سے صرف سو ڈیڑھ سو مبلغ ہے۔ جس دن
مسیح محمدی کو 52 لاکھ مبلغ مل گئے اُس دن بھاگتے ہوئے عیسائیت کو رستہ نہیں ملے گا
کیونکہ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وہ دلائل اور براہین دئے ہیں جو
عیسائیت کے پاس نہیں۔ مثلاً لنڈن میں ایک جلسہ ہوا۔اس میں ہمارے مبلغوں نے
تقاریر کیں اور بتایا کہ مسیح ناصری فوت ہو گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مسیح ناصری صلیب
سے بیچ کر کشمیر کی طرف چلے گئے تھے اور وہیں انہوں نے وفات پائی ہے اور اب تک ان
کی قبر سری نگر میں پائی جاتی ہے۔ اس پر ایک پادری کھڑا ہوا اور اس نے کہا کہ اگر مسیح
فوت ہو گئے ہیں تو ہماری عیسائیت مر گئی۔ آگے وہ کشمیر چلے گئے یا کسی اور جگہ اس کا کوئی
سوال نہیں۔ یہ تو ایک علمی سوال ہے جو اُٹھایا گیا ہے ان کا وفات پا جانا ہی عیسائیت کے ختم
ہو جانے کے لئے کافی ہے۔ کیونکہ ہم حضرت مسیح علیہ السلام کو خدا مانتے ہیں اور اگر وہ
مر گئے ہیں تو وہ خدا نہ رہے اور اس طرح عیسائیت بھی باقی نہ رہی۔
غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا کو ایسے ایسے معرفت کے
نکتے دیئے ہیں جن کا مقابلہ عیسائیت کے بس کی بات نہیں۔ 1300 سال سے مسلمان
اس دھوکا میں مبتلا چلے آتے تھے کہ مسیح علیہ السلام زندہ آسمان پر ہیں اور اس کی وجہ
سے عیسائیت کو مدد مل رہی تھی۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آپ کی
وفات ثابت کر کے عیسائیت کو ختم کر دیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے
ہیں

انوار العلوم جلد 25
مسلمانوں
497 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
تعليم
کہ جب
تعلیم قرآن کو بھلایا
رسول حق کو مٹی میں سُلایا
مسیحا کو فلک
پر ہے بٹھا یا 13
عیسائی ہمیشہ کہتا تھا کہ میرا مسیح آسمان پر اللہ تعالیٰ کے ساتھ بیٹھا ہے اور تمہارا
رسول محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) زمین میں دفن ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے ایک ہی جھٹکا سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آسمان پر چڑھا دیا اور مسیح ناصری کو
زمین میں دفن کر دیا۔ یہی چیز تھی جس نے احمدیت کو عیسائیت پر غلبہ دیا ہے۔ جس وقت
تک یہ تعلیم موجود ہے اور انشاء اللہ یہ قیامت تک رہے گی دنیا میں عیسائیت پنپ نہیں
سکتی۔ عیسائیت کو یہی فخر تھا کہ مسلمان کہتے ہیں کہ مسیح علیہ السلام زندہ ہیں اور اس سے
ان کے دعوی کی تائید ہوتی تھی لیکن اب تو انہیں بھی سمجھ آگئی ہے اور وہ اس عقیدہ سے
پیچھے ہٹ رہے ہیں۔
میں جب مری گیا تو وہاں عیسائی مشن میں ہمارا مبلغ اور میرا ایک بیٹا عیسائیوں
کو تبلیغ کرنے کے لئے جاتے تھے۔ جب ہمارے مقابلہ میں ان کا پہلو کمزور ہو گیا تو انہوں
نے لاہور سے کچھ دیسی مشنری بلائے اور مشنریوں نے آکر چالاکیاں شروع کر دیں اور
مسلمانوں کو یہ کہہ کر بھڑ کا نا شروع کیا کہ مرزا صاحب تو مسیح علیہ السلام سے بڑا ہونے کا دعویٰ
کرتے ہیں۔ اس طرح انہوں نے غیر از جماعت مسلمانوں کو ہمارے خلاف جوش دلانا چاہا
مگر وہ روزانہ تبلیغ کے بعد سمجھ چکے تھے کہ احمدی جو کچھ کر رہے ہیں وہ ٹھیک ہے ، اس سے
اسلام کی فضیلت عیسائیت پر ثابت کی جاسکتی ہے۔ اس لئے جب عیسائیوں نے احمدیت
کے خلاف شور مچانا شروع کیا تو انہوں نے کہا تمہیں اس سے کیا واسطہ مرزا صاحب اپنے
آپ کو حضرت مسیح علیہ السلام سے افضل سمجھتے ہیں یا نہیں۔ یہ تو ہمارے گھر کا جھگڑا ہے
تم ان اعتراضات کا جواب دو جو عیسائیت پر ہوتے ہیں اور اپنے عقائد کی حقانیت کو ثابت
کرو۔ یہ لوگ ہماری طرف سے نمائندے ہیں جو تمہارے ساتھ بحث کر رہے ہیں۔ جو یہ

آج 10 میں سے 10 باقی