اختتامی خطاب

انوارالعلوم (جلد 25), حصہ 2

انوار العلوم جلد 25
498 مجلس انصار اللہ مرکز یہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
بات کریں گے وہ ہماری طرف سے ہی سمجھی جائے گی۔ غرض مسلمان حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پیش کردہ دلائل اور براہین کو سمجھ چکے ہیں اور جوں جوں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم پھیلتی جائے گی عیسائیت مغلوب ہوتی جائے گی۔
دوسرا پہلو روحانیت کا ہے۔ عیسائیوں کی سیاست کا پہلو تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام
کی وفات کے مسئلہ سے ختم ہو گیا۔ مذہبی پہلو میں یہ نقص تھا کہ علماء نے یہ تسلیم کر لیا تھا
کہ قرآن کریم کی بعض آیات منسوخ ہیں اس کی وجہ سے مسلمانوں کا قرآن کریم پر
ایمان کامل نہیں رہا تھا۔ ہر شخص یہ سمجھتا تھا کہ جس قرآن میں ایک آیت بھی منسوخ ہے
مجھے اس کا کیا اعتبار ہے لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مشکل کو بھی دور کر دیا
اور فیصلہ کر دیا کہ قرآن کریم کی ہر آیت قابلِ عمل ہے۔ بِسمِ اللہ کی ”ب“ سے لے
کر والناس کے ”س“ تک کوئی حصہ بھی ایسا نہیں جو قابلِ عمل نہ ہو۔ یہی وجہ ہے کہ جب
میں نے تفسیر کبیر لکھی تو لوگ اسے پڑھ کر حیران ہو گئے اور کہنے لگے کہ پہلے علماء نے تو
وہ باتیں نہیں لکھیں جو لکھیں جو آپ نے لکھی ہیں۔ مجھے کئی غیر احمدیوں کی چٹھیاں آئیں کہ ہم
نے تفسیر کبیر کو پڑھا ہے اس میں قرآن کریم کے اتنے معارف لکھے گئے ہیں کہ حد نہیں
رہی۔ ضلع ملتان کے ایک غیر احمدی دوست ایک احمدی سے تفسیر کبیر پڑھنے کے لئے
لے گئے اور اُسے پڑھنے کے بعد انہوں نے کہا ہمیں وہ سمندر دیکھنا چاہیے جہاں سے یہ
تفسیر نکلی ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ یہ سمندر کہاں سے آگیا۔ یہ محض اس نکتہ کی وجہ سے
آیا ہے کہ قرآن کریم کی ہر آیت قابلِ عمل ہے۔
مفسرین کو جس آیت کی سمجھ نہ آئی اسے انہوں نے منسوخ قرار دے دیا لیکن
ہم چونکہ سمجھتے ہیں کہ قرآن کریم کی ہر آیت قابلِ عمل ہے اس لئے ہم ہر آیت پر فکر
کرتے ہیں۔ اور غور و فکر کے بعد اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ نور اور برکت کی وجہ سے اس کو
حل کر لیتے ہیں اور اس کی ایسی لطیف تفسیر کرتے ہیں جو 1300 سال میں کسی عالم نے
نہیں کی۔ گزشتہ علماء نے اگر بعض آیتوں کی تفسیر نہیں لکھی تو اس کی وجہ یہی تھی کہ وہ
عقیدہ رکھتے تھے کہ قرآن کریم میں بعض آیات منسوخ بھی ہیں۔ اس لئے جب کوئی

انوار العلوم جلد 25
499 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
مشکل آیت آجاتی وہ اس پر غور نہیں کرتے تھے اور سمجھتے تھے کہ اگر بعد میں پتہ لگ گیا
کہ یہ آیت منسوخ ہے تو ساری محنت اکارت چلی جائے گی۔ لیکن ہمارا عقیدہ ہے کہ قرآن کریم
کی کوئی آیت بھی منسوخ نہیں اس لئے ہم ہر آیت پر غور کرتے ہیں اور اس کی صحیح
تشریح تلاش کرنے میں ہمت نہیں ہارتے۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ہمارا ایمان بالقرآن روز
بروز ترقی کرتا جاتا ہے۔
مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کسی پرانے بزرگ کا ذکر سنایا
کرتے تھے اور فرمایا کرتے تھے کہ اس بزرگ سے کسی نے درخواست کی کہ قرآن کریم
کی تفسیر سنائیے۔ تو وہ کہنے لگے یہ قرآن تو سارا ابو جہل کے لئے نازل ہوا ہے۔ ابو بکر کے
لئے نازل ہو تا تو اس کی ”ب“ ہی کافی تھی کیونکہ ب کے معنے ساتھ کے ہیں اور ابو بکر کے
لئے یہ کافی تھا کہ انہیں کہہ دیا جاتا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھی بن جائیں۔ باقی ابو جہل نہیں
مانتا تھا اس لئے اللہ تعالیٰ نے یہ سارا قرآن اس کے لئے نازل کیا ہے ورنہ ابو بکر کے لئے
اتنے بڑے قرآن کی ضرورت نہیں تھی۔ تو حقیقت یہی ہے کہ قرآن کریم کے معارف
اور حقائق سکھانے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ہمارے اندر ایک
نئی روح پھونک دی ہے۔ آپ نے بتایا کہ قرآن کریم میں کوئی آیت منسوخ نہیں اور تم
قرآن کے جتنے حصے پر عمل کرو گے اُتنے ہی تم خدا تعالیٰ کے قریب ہو جاؤ گے اور عملی طور
پر دیکھا جائے تو قرآن کریم کسی فلسفہ کی کتاب نہیں بلکہ یہ ایک آسمانی کتاب ہے۔ اس کی
ایک ایک آیت پر عمل کرو گے تو تم ولی اللہ بن جاؤ گے اور خدا تعالیٰ کی برکتیں تم پر نازل
ہوں گی اور جب خدا تعالیٰ کی برکتیں تم پر نازل ہوں گی تو تمام آفات اور مصائب تمہیں
اپنی نظروں میں بیچ نظر آنے لگ جائیں گے۔
گزشتہ تیرہ سو سال کے عرصہ میں جس نے بھی قرآن کریم پر سچے دل سے
عمل کیا ہے اللہ تعالیٰ کی مدد ہمیشہ اس کے شامل حال رہی ہے اور مصائب اور مشکلات
کے ہجوم میں وہ اس کی تائیدات کا مشاہدہ کر تا رہا ہے۔
ایک بزرگ کے متعلق مشہور ہے کہ وہ کوئی کام نہیں کرتے تھے۔ ان کی بیوی

انوار العلوم جلد 25
500 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خو
خطابات
ان کے ایک دوست کے پاس گئی جو خود بھی بڑے بزرگ اور عالم تھے اور کہنے لگی آپ
اپنے دوست کو سمجھائیں وہ کوئی کام نہیں کرتے۔ اس بزرگ نے کہا بہت اچھا میں ان
کے پاس جاؤں گا اور انہیں سمجھاؤں گا کہ وہ کوئی کام کریں۔ چنانچہ وہ وہاں گئے اور کہنے
لگے دیکھو بھائی ! مجھے پتہ لگا ہے کہ آپ کوئی کام نہیں کرتے حالانکہ آپ عالم ہیں اور
دوسرے لوگوں کو پڑھا کر بھی آپ اپنی روزی کما سکتے ہیں۔ انہوں نے جواب میں کہا
بھائی ! میرے دل میں آپ کی بڑی قدر ہے لیکن مجھے افسوس ہوا کہ آپ نے ایسا مشورہ
کیوں دیا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ تم کسی کی مہمان نوازی کورد
نہ کرو اور میں تو خدا تعالیٰ کا مہمان ہوں پھر میں خدا تعالیٰ کی مہمان نوازی کو کیوں کر رد
کروں۔ اگر میں اس کی مہمان نوازی کو رد کروں تو وہ خفا ہو جائے گا۔ دوسرے بزرگ
بھی ہو شیار تھے انہوں نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ مہمان نوازی
صرف تین دن کی ہوتی ہے۔ اس کے بعد صدقہ ہوتا ہے۔ 14 آپ کو خدا تعالیٰ کے مہمان
بنے ہیں سال ہو گئے ہیں پھر کیا ابھی مہمان نوازی ختم نہیں ہوئی؟ وہ بھی ہو شیار تھے کہنے
لگے کیا قرآن کریم نے نہیں فرمایا کہ خدا تعالیٰ کا ایک دن ہزار سال کے برابر ہوتا ہے 15
گویا قرآن کریم کی رو سے تو میں تین ہزار سال تک خدا تعالیٰ کا مہمان رہوں گا اور اُسی
کا دیا کھاؤں گا۔
تو حقیقت یہی ہے کہ جو خدا تعالیٰ کا ہو جاتا ہے وہ اس کے لئے روزی کے مختلف
رستے کھول دیتا ہے۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ اس نے انسان کے اندر روحانیت پیدا کرنے کے
لئے فرمایا ہے کہ تم میرے حضور دعائیں کیا کرو کیونکہ جب کوئی انسان عجز اور انکسار کے
ساتھ دعائیں کرتا ہے تو اس کے دل میں محبت الہی بڑھتی ہے۔ بیشک ظاہری کسب بھی
ایک ضروری چیز ہے لیکن دعائیں بھی روحانیت پیدا کرنے کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔ مومن
کسب تو کرتا ہے لیکن وہ سمجھتا ہے کہ در حقیقت مجھے دیتا خدا تعالیٰ ہی ہے۔ یہ کبھی نہیں
سمجھتا کہ جو کچھ مجھے ملا ہے وہ میری محنت کا نتیجہ ملا ہے۔ لیکن ایک مالدار کافر یہ سمجھتا ہے
کہ مجھے جو کچھ ملا ہے میرے ذاتی علم اور ذہانت اور محنت کی وجہ سے ملا ہے۔ چنانچہ

انوار العلوم جلد 25
501 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
قرآن کریم میں صاف لکھا ہے کہ جب قارون سے کہا گیا یہ دولت تمہیں خدا تعالیٰ نے
دی ہے تو اس نے کہا کہ إِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَى عِلْمٍ عِنْدِى 16 کہ میری یہ دولت مجھے میرے
علم کی وجہ سے ملی ہے۔ تو اسلام کمائی سے منع نہیں کر تا لیکن وہ کہتا ہے تم خواہ کتنی محنت
کرو یہ یقین رکھو کہ اس کا نتیجہ خدا تعالیٰ ہی پیدا کرتا ہے۔ مثلاً کوئی لوہار ہے تو وہ جتنی
چاہے محنت کرے لیکن جو بھی کمائے اس کے متعلق یہ خیال نہ کرے کہ وہ اسے لوہارے
کی وجہ سے ملا ہے بلکہ سمجھے کہ یہ سب کچھ اسے خدا نے دیا ہے۔ آخر ایسا بھی تو ہوتا ہے کہ
ایک شخص سارا سال لوہارے کا کام سیکھتا ہے لیکن وہ سیکھ نہیں سکتا۔ پھر ایسا بھی تو
ہوتا ہے کہ ایک کاریگر ہوتا ہے لیکن اسے کوئی کام نہیں ملتا۔ پھر یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ
روپیہ مل جائے تو رستہ میں کوئی ڈاکو اس کا سارا روپیہ چھین لے۔ پھر یہ بھی تو ہو سکتا ہے
کہ وہ گھر کما کر روپیہ لے آئے لیکن گھر میں آتے ہی پیٹ میں درد اٹھے اور وہ جانبر ہی نہ
ہو سکے۔ پھر یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ اسے ایسی جلدی بیماری پیدا ہو جائے کہ وہ کپڑا نہ پہن
سکے۔ تو جو کچھ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہوتا ہے۔ اگر کوئی انسان اپنی محنت سے
بھی روزی کمائے تب بھی اسے جو کچھ ملتا ہے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی ملتا ہے۔ یہ چیز
ایسی ہے کہ اگر انسان اس پر غور کرے تو اسے معلوم ہو سکتا ہے کہ اسے جو کچھ ملا ہے
خدا تعالیٰ کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کی وجہ سے ملا ہے۔ اور خدا تعالیٰ سے تعلق قرآن کریم
سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ ہمیں حضرت مرزا صاحب نے بتایا ہے۔ اصل سبق تو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم نے دیا تھا لیکن اسے مسلمان بھول گئے تھے۔ حضرت مرزا صاحب نے
آکر اسے دوبارہ تازہ کیا اور کہا کہ قرآن پر عمل کرو اور دعائیں کرو اور تقویٰ اختیار کرو۔
اور سمجھو کہ جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ تمہیں خدا تعالیٰ نے ہی دیا ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک شعر ہے کہ
ہر اک نیکی کی جڑ
یہ
اتقا ہے
17
اگر یہ جڑ رہی سب کچھ رہا ہے 17
ہے۔
یعنی تمام نیکیاں تقویٰ سے پیدا ہوتی ہیں۔ اگر تقویٰ باقی رہے تو ایسے انسان کو

انوار العلوم جلد 25
502 مجلس انصار اللہ مرکز یہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
کوئی چیز ضائع نہیں کر سکتی۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور دوسرے بزرگوں
کی مثالیں موجود ہیں کہ کبھی مومن خدا تعالیٰ کے فضل سے مصائب اور آفات سے نہیں
ڈرتے۔
مثلاً حضرت نظام الدین صاحب اولیاء کے متعلق مشہور ہے کہ آپ کے
معاصرین نے آپ کے خلاف بادشاہ کے کان بھرے اور وہ آپ سے بدظن ہو گیا اور آپ
کو سزا دینے پر تیار ہو گیا۔ لیکن اس نے کہا میں ابھی جنگ کے لئے باہر جارہا ہوں واپس
آؤں گا تو انہیں سزا دوں گا ۔ جب وہ واپس آرہا تھا تو حضرت نظام الدین اولیاء کے مرید
آپ کے پاس آئے اور کہنے لگے بادشاہ واپس آرہا ہے، آپ کوئی سفارش اس کے پاس
پہنچائیں تاکہ وہ آپ کو کوئی نقصان نہ پہنچائے۔ حضرت نظام الدین صاحب اولیاء نے
فرمایا هنوز دلی دور است“ ابھی دلی بہت دور ہے۔ جب وہ دتی کے اور قریب آگیا تو
مریدوں نے پھر کہا حضور ! اب تو بادشاہ بالکل قریب آگیا ہے اس نے فیصلہ کیا ہے کہ
وہ صبح دلّی میں داخل ہو جائے گا۔ حضرت نظام الدین صاحب اولیاء نے پھر فرمایا کہ
هنوز دلی دور است ابھی دلّی بہت دور ہے۔ چنانچہ مرید خاموش ہو کر واپس چلے
گئے۔ رات کو بادشاہ کے بیٹے نے شہر کے باہر والے محل پر ایک بہت بڑا جشن کیا۔
ہزاروں لوگ اس جشن میں شرکت کے لئے آئے اور وہ محل کی چھتوں پر چڑھ گئے۔
چھت کا کچھ حصہ بوسیدہ تھا اس لئے وہ اس بوجھ کو برداشت نہ کر سکا اور گر پڑا۔ بادشاہ
اور اس کے ساتھی چھت کے نیچے بیٹھے تھے اس لئے وہ اس کے نیچے ہی دب گئے اور
مر گئے۔ چنانچہ صبح بجائے اس کے کہ بادشاہ شہر میں داخل ہوتا اُس کی لاش شہر میں لائی
گئی۔ حضرت نظام الدین صاحب نے مریدوں سے فرمایا دیکھو! میں نے نہیں کہا تھا کہ
هنوز دلی دور است “ کہ ابھی دتی بہت دور ہے۔
66
پھر تین سال ہوئے اس قسم کا ایک واقعہ آپ لوگوں نے بھی دیکھا ہے۔ اُس
وقت احمدیوں کو لاریوں اور گاڑیوں سے کھینچ کھینچ کر اُتارا جاتا تھا اور انہیں مارا پیٹا جاتا
تھا۔ اُس وقت میں نے اعلان کیا کہ گھبراؤ نہیں میرا خدا میری مدد کے لئے دوڑا چلا آرہا

انوار العلوم جلد 25
503 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
ہے۔ چنانچہ تم نے دیکھا کہ تین دن کے اندر اندر نقشہ بدل گیا۔ لوگ اُس وقت کہہ
رہے تھے کہ اب احمدیوں کا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ نہیں، ہر طرف ان میں جوش بھر ہوا
تھا اور نعرے لگ رہے تھے کہ احمدیوں کو قتل کر دو۔ اُس وقت میں نے کہا کہ میرا خدا
میری مدد کے لئے دوڑا آرہا ہے ، وہ مجھ میں ہے وہ میرے پاس ہے۔ پھر دیکھو میرا خدا
میری مدد کے لئے دوڑ کر آیا یا نہیں؟ اب سارے مولوی تسلیم کر رہے ہیں کہ وہ اپنے
مطالبات کے تسلیم کرانے میں ناکام رہے ہیں۔
اب بھی جماعت میں منافقین نے فتنہ پیدا کیا تو گجرات کے ایک آدمی نے مجھے
کہا کہ مجھ سے ایک منافق نے ذکر کیا کہ ہم سے غلطی ہو گئی کہ ہم نے خلافت کا سوال
بہت پہلے اُٹھا دیا۔ اب ہمیں احمدیوں کے پاس جانے کا کوئی موقع نہیں ملتا۔ جہاں ہم
جاتے ہیں دُھتکار دیئے جاتے ہیں۔ اگر ہم چپ رہتے اور خاموشی سے کام کرتے تو ہم ہر
ایک احمدی کے پاس جاسکتے تھے اور اسے اپنی بات سنا سکتے تھے۔ لیکن اب ہمیں یہ کرنے
کی جرات نہیں جس کی وجہ سے ہماری ساری سکیم فیل ہو گئی ہے۔
پھر دیکھو میں بیماری کی وجہ سے لمبا عرصہ باہر رہا تھا اور ان منافقین کے لئے
موقع تھا کہ وہ میری غیر حاضری میں شور مچاتے لیکن خدا تعالیٰ نے انہیں دبائے رکھا۔ اور
جب میں واپس آیا تو اس نے ایک بیوقوف کے منہ سے یہ بات نکلوادی کہ ہم دو سال کے
اندر اندر خلافت کو ختم کر دیں گے۔ میں نے اس کے بیان کو شائع کرایا۔ اس پر کئی لوگوں
نے اعتراض کیا کہ یونہی ایک بے وقوف کی بات کو بڑھا دیا گیا ہے اِس سے اُسے شہرت
اور اہمیت حاصل ہو جائیگی لیکن اس کا یہ نتیجہ نکلا کہ یہ لوگ ننگے ہو گئے۔ چنانچہ ایک
دوست نے مجھے خط لکھا کہ آپ نے اپنی بیالیس سالہ خلافت میں بڑے بڑے عظیم الشان
کارنامے کئے ہیں لیکن اب جو آپ نے کام کیا ہے اور جماعت کو وقت پر فتنے سے آگاہ
کر دیا ہے اور اسے بیدار کر دیا ہے مجھے یقین ہے کہ اس سے بڑا آپ کا اور کوئی کارنامہ
نہیں۔ آج ہمیں سب منافقوں کا پتہ لگ گیا ہے اور آج ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے شیطان کو
مار دیا ہے اور اسے نئے نئے طریقوں سے جماعت کے اندر فتنہ پیدا کرنے سے روک دیا

انوار العلوم جلد 25
504 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
ہے۔ آپ کے اس بات کو شائع کر دینے سے جماعت کے اندر ایک نئی روح اور نئی اُمنگ
پیدا ہو گئی ہے اور اب ہر احمدی خلافت کے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ اگر
آپ وقت پر اعلان نہ کرتے، آپ لحاظ کر جاتے اور چپ کر جاتے تو یہ فتنہ بہت بڑھ
جاتا۔ آپ نے بہت بڑے بڑے کام کئے ہیں، تبلیغ اسلام کا کام کیا ہے، غیر ممالک میں
مساجد بنائی ہیں مگر مجھے یقین ہے کہ آپ کا موجودہ فتنہ کو دبالینا سب سے بڑا کارنامہ ہے۔
کیونکہ اس کے ذریعہ سے آپ نے جماعت کو محفوظ کر دیا ہے اور جماعت کے اندر ایک
نئی بیداری اور جوش پیدا ہو گیا ہے۔ پہلے یہ بات نہیں تھی۔ پہلے جماعت کے اندر سستی
پائی جاتی تھی اور ہم سمجھتے تھے کہ ہم بالکل محفوظ ہیں۔ اگر یہ فتنہ یکدم پھیل جاتا تو
جماعت غفلت میں بیٹھی رہتی اور فتنہ پرداز اُسے نقصان پہنچانے میں کامیاب ہو جاتے
لیکن آپ نے اُدھر فتنہ پیدا ہوا اور ادھر اعلان شائع کر کے جماعت کو وقت پر بیدار
کر دیا چنانچہ اب وہ اس فتنہ کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر طرح تیار ہے۔ اگر آپ وقت پر
جماعت کو بیدار نہ کر دیتے تو ان لوگوں نے جماعت کو پیغامیوں کی جھولی میں ڈال دینا تھا
اور وہ ساری کوشش جو آپ کی نبوت اور ماموریت کی سچائی کے لئے 42 سال تک کی گئی
تھی ضائع ہو جانی تھی۔ مگر خدا تعالیٰ نے آپ کو وقت پر ہوشیار کر دیا اور باوجود اس کے
کہ وہ بات جو بظاہر چھوٹی نظر آتی تھی اور بعض احمدی بھی خیال کرتے تھے کہ یہ معمولی
بات ہے آپ نے اُس کے ضرر کو نمایاں کر کے دکھایا اور اس طرح تمام احمدی دنیا سمجھ
گئی کہ کیا بات ہے اور وہ اس فتنہ کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو گئی۔ چنانچہ دنیا کے سب
ممالک سے جہاں جہاں ہماری جماعتیں قائم ہیں مثلاً امریکہ سے ، افریقہ سے ، دمشق سے،
انڈونیشیا سے اور دوسرے تمام ممالک سے مجھے چٹھیاں آرہی ہیں کہ ہم خلافت سے سچے
دل کے ساتھ وابستہ ہیں اور جن لوگوں نے اس فتنہ کو اٹھایا ہے اُنہیں منافق خیال کرتے
ہیں۔ اب وہ ہم میں شامل ہو کر کوئی رُتبہ اور فضیلت حاصل نہیں کر سکتے۔ اب دیکھو یہ
ساری چیزیں خدا تعالیٰ کے نشان کے طور پر ہیں۔ اگر اس فتنہ کا مجھے وقت پر علم نہ ہوتا تو
شاید وہ شان پیدا نہ ہوتی جو اب ہے۔ مگر اب جماعت کے اندر وہی بیداری پیدا ہو گئی

انوار العلوم جلد 25
505 مجلس انصار اللہ مرکز یہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
ہے جو 1914ء میں پیدا ہوئی تھی۔ آپ لوگ اُس وقت جوان تھے اور اَب بُڑھے ہو چکے
ہیں لیکن اس وقت نوجوانوں والا عزم آپ کے اندر دوبارہ پیدا ہو گیا ہے۔ اور پھر جوانوں
کے اندر بھی عزم پیدا ہو چکا ہے اور جماعت کا ہر فرد اس بات کے لئے تیار ہے کہ وہ
خلافت کے لئے اپنی جان دے دے گا لیکن اسے کوئی نقصان نہیں پہنچنے دے گا۔ اور
جب کوئی شخص خدا تعالیٰ کے دین کی تائید اور نصرت کے لئے عزم کر لیتا ہے تو خدا تعالیٰ
کے فرشتے اس کی مدد کرتے ہیں۔
میں نے پچھلے ماہ خواب میں دیکھا تھا کہ وہ آیتیں پڑھ پڑھ کر سنا رہے ہیں جو
قرآن شریف میں یہودیوں اور منافقوں کے لئے آئی ہیں اور جن میں یہ ذکر ہے کہ اگر
تم کو مدینہ سے نکالا گیا تو ہم بھی تمہارے ساتھ ہی مدینہ سے نکل جائیں گے اور اگر تم سے
لڑائی کی گئی تو ہم بھی تمہارے ساتھ مل کر مسلمانوں سے لڑائی کریں گے۔ لیکن قرآن
کریم منافقوں سے فرماتا ہے کہ نہ تم یہودیوں کے ساتھ مل کر مدینہ سے نکلو گے اور نہ ان
کے ساتھ مل کر مسلمانوں سے لڑو گے۔ یہ دونوں جھوٹے دعوے ہیں اور صرف
یہودیوں کو انگیخت کرنے کے لئے اور فساد پر آمادہ کرنے کے لئے ہیں۔
اب دیکھو ! وہی کچھ ہو رہا ہے جو خدا تعالیٰ نے مجھے رویا میں بتایا تھا۔ ایک طرف
یہ منافق معافی مانگتے ہیں اور پھر اخبار میں شائع کر دیتے ہیں کہ ہم نے تو معافی نہیں مانگی
تھی۔ اگر انہوں نے واقع میں کوئی معافی نہیں مانگی تھی تو غیر احمدی اخبارات نے یہ کیوں
لکھا تھا کہ دیکھو کتنا ظلم ہو رہا ہے ان لوگوں کی معافی مانگتے مانگتے ناکیں بھی رگڑی گئی ہیں
لیکن انہیں معافی نہیں ملتی۔ اگر وہ بعد میں معافی کا انکار نہ کرتے تو جماعت کے کئی کمزور
لوگ کہتے کہ جب یہ معافی مانگتے ہیں تو انہیں معاف کر دیا جائے۔ لیکن انہوں نے پہلے
خود معافی مانگی پھر ڈر گئے اور سمجھا کہ کہیں غیر احمدی یہ نہ سمجھ لیں کہ یہ اب ڈر گئے ہیں
اور اس طرح ان کی مدد سے محروم نہ ہو جائیں اس لئے انہوں نے پھر لکھ دیا کہ ہم نے تو
معافی نہیں مانگی۔ مگر اس جھوٹ کے نتیجہ میں وہی مثال ان پر صادق آئے گی جو کسی
لڑکے کے متعلق مشہور ہے کہ وہ بھیڑیں چرایا کرتا تھا۔ ایک دن اُسے گاؤں والوں سے

انوار العلوم جلد 25
506 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
مذاق سوجھا تو اس نے پہاڑی پر چڑھ کر شور مچادیا کہ شیر آیا شیر آیا۔ گاؤں کے لوگ
لاٹھیاں لے کر اُس کی مدد کے لئے آئے لیکن جب وہ وہاں پہنچے تو وہاں شیر وغیرہ کوئی
نہیں تھا۔ لڑکے نے انہیں بتایا کہ اُس نے ان سے یونہی مذاق کیا تھا۔ دوسرے دن وہ
بھیڑیں چرا رہا تھا تو واقع میں شیر آگیا اور لڑکے نے پہاڑی پر چڑھ کر شور مچایا کہ شیر آیا،
شیر آیا۔ لیکن گاؤں سے اس کی مدد کے لئے کوئی نہ آیا۔ انہوں نے سمجھا کہ لڑکا کل کی
طرح آج بھی مذاق کر رہا ہو گا۔ چنانچہ شیر نے اسے پھاڑ کر کھالیا۔ اسی طرح جب
غیر احمدیوں کو محسوس ہوا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے عادی ہیں تو وہ ان کا ساتھ چھوڑ
دیں گے اور یہ لوگ اپنی آنکھوں سے اپنی ناکامی کا مشاہدہ کریں گے۔
آج ہی مجھے میرے نائی نے ایک لطیفہ سنایا۔ اُس نے بتایا کہ میں میاں عبد المنان
صاحب کی حجامت بنانے گیا تو انہوں نے کہا کیا تم ڈر گئے تھے کہ حجامت بنانے نہ آئے یا
تمہیں کسی نے روکا تھا ؟ میں نے کہا مجھے تو کوئی ڈر نہیں اور نہ کسی نے مجھے روکا ہے۔
حجامت بنانا تو انسانی حق ہے۔ اس سے مجھے کوئی نہیں روکتا۔ اس لئے میں آگیا ہوں۔ پھر
میں نے کہا میاں صاحب! میں آپ کو ایک قصہ سناتا ہوں کہ پشاور سے ایک احمدی
قادیان میں آیا اور وہ میاں شریف احمد صاحب سے ملنے کے لئے ان کے مکان پر گیا۔
اتفاقاً میں بھی اُس وقت حجامت بنانے کے لئے ان کے دروازہ پر کھڑا تھا۔ ہمیں معلوم ہوا
کہ میاں صاحب اُس وقت سو رہے ہیں۔ اس پر میں نے کہا کہ میں تو حجامت بنانے کے
لئے آیا ہوں انہیں اطلاع دے دی جائے لیکن وہ دوست مجھے بڑے اصرار سے کہنے لگے
کہ ان کی نیند خراب نہ کریں۔ لیکن میں نے نہ مانا اور میاں صاحب کو اطلاع بھجوا دی۔
جس پر انہوں نے مجھے بھی اور اس دوست کو بھی اندر بلا لیا۔ وہاں ایک چار پائی پڑی ہوئی
تھی میں نے انہیں کہا کہ اس پر بیٹھ جائیے۔ کہنے لگے میں نہیں بیٹھتا۔ میں نے سمجھا کہ
شاید یہ چار پائی پر بیٹھنا پسند نہیں کرتے اس لئے میں ان کے لئے کرسی اٹھا لایا لیکن وہ
کرسی پر بھی نہ بیٹھے اور دروزہ کے سامنے جہاں جوتیاں رکھی جاتی ہیں وہاں پائیدان پر جا کر
بیٹھ گئے۔ میں نے ان سے کہا کہ آپ نے یہ کیا کیا؟ میں نے چار پائی دی لیکن آپ نہ بیٹھے

انوار العلوم جلد 25
507 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
پھر کر سی دی تب بھی آپ نہ بیٹھے اور ایک ایسی جگہ جاکر بیٹھ گئے جہاں بوٹ وغیرہ رکھے
جاتے ہیں۔ کہنے لگے میں تمہیں ایک قصہ سناؤں۔ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کا صحابی ہوں۔ میں ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو ملنے کے
لئے آیا۔ آپ مسجد مبارک میں بیٹھے تھے اور دروازہ کے پاس جو تیاں پڑی تھیں۔ ایک
آدمی سیدھے سادے کپڑوں والا آگیا اور آکر جوتیوں میں بیٹھ گیا۔ میں نے سمجھا یہ کوئی
جوتی چور ہے۔ چنانچہ میں نے اپنی جوتیوں کی نگرانی شروع کر دی کہ کہیں وہ لے کر
بھاگ نہ جائے۔ کہنے لگے اس کے کچھ عرصہ بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فوت ہو گئے اور میں نے سنا کہ آپ کی جگہ اور شخص خلیفہ بن گیا ہے۔ اس پر میں بیعت
کرنے کے لئے آیا۔ جب میں نے بیعت کے لئے اپنا ہاتھ بڑھایا تو کیا دیکھتا ہوں کہ وہ
وہی شخص تھا جس کو میں نے اپنی بیوقوفی سے مجوتی چور سمجھا تھا یعنی حضرت خلیفہ اول۔
اور میں اپنے دل میں سخت شرمندہ ہوا۔ آپ کی عادت تھی کہ آپ جو تیوں میں آکر بیٹھ
جاتے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلام آواز دیتے تو آپ ذرا آگے آجاتے۔ پھر
جب کہتے مولوی نور الدین صاحب نہیں آئے ؟ تو پھر کچھ اور آگے آجاتے۔ اس طرح
بار بار کہنے کے بعد کہیں وہ آگے آتے تھے۔ یہ قصہ سنا کر میں نے انہیں کہا میاں! آپ
کے باپ نے جو تیوں میں بیٹھ بیٹھ کے خلافت کی تھی لیکن تم زور سے لینا چاہتے ہو۔ اس
طرح کام نہیں بنے گا۔ تم اپنے باپ کی طرح جو تیوں میں بیٹھو اور اللہ تعالیٰ سے اس کا
فضل طلب کرو۔ اس پر وہ چپ کر گیا اور میری اس بات کا اس نے کوئی جواب نہ دیا۔
ہم نے خود حضرت خلیفہ اول کو دیکھا ہے۔ آپ مجلس میں بڑی مسکنت سے بیٹھا
کرتے تھے۔ ایک دفعہ مجلس میں شادیوں کا ذکر ہو رہا تھا، ڈپٹی محمد شریف صاحب جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی ہیں سناتے ہیں کہ حضرت خلیفہ اول اکڑوں
بیٹھے ہوئے تھے یعنی آپ نے نے اپنے گھٹنے اٹھائے ہو۔ اٹھائے ہوئے تھے اور سر جھکا کر گھٹنوں میں رکھا
ہوا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا مولوی صاحب! جماعت کے
بڑھنے کا ایک ذریعہ کثرتِ اولاد بھی ہے اس لئے میرا خیال ہے کہ اگر جماعت کے

انوار العلوم جلد 25
508 مجلس انصار اللہ مرکز یہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
دوست ایک سے زیادہ شادیاں کریں تو اس سے بھی جماعت بڑھ سکتی ہے۔ حضرت خلیفہ
اول نے گھٹنوں پر سے سر اٹھایا اور فرمایا حضور ! میں تو آپ کا حکم ماننے کے لئے تیار ہوں
لیکن اس عمر میں مجھے کوئی شخص اپنی لڑکی دینے کے لئے تیار نہیں ہو گا۔ اس پر حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہنس پڑے۔ تو دیکھو یہ انکسار اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کا ادب تھا جس کی وجہ سے انہیں یہ رتبہ ملا۔ اب باوجود اس کے کہ آپ کی اولاد
نے جماعت میں فتنہ پیدا کیا ہے لیکن اب بھی جماعت آپ کا احترام کرنے پر مجبور ہے
اور آپ کے لئے دعائیں کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہمارے دلوں میں اس انکسار اور محبت
کی جو آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے تھی وہ عظمت ڈالی ہے کہ باوجود
اس کے کہ آپ کے بیٹوں نے مخالفت کی ہے پھر بھی ان کے باپ کی محبت ہمارے دلوں
سے نہیں جاتی، پھر بھی ہم انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان
کے درجات کو بلند کرے کیونکہ انہوں نے اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو مانا جب ساری دنیا آپ کی مخالف تھی۔
اسی طرح آج کل ضلع جھنگ کے بعض نئے احمدی ہوئے ہیں۔ اُن میں سے
ایک مولوی عزیز الرحمن صاحب ہیں جو عربی کے بڑے عالم ہیں اور ان کا ایک عربی
قصیدہ الفضل میں بھی چھپ چکا ہے۔ ان کے والد جو اپنے بیٹے کی طرح عالم نہیں وہ یہاں
آئے۔ وہ کہیں جارہے تھے تو کسی نے میاں عبدالمنان کو آتا دیکھ کر انہیں بتایا کہ وہ میاں
عبد المنان ہیں۔ اس پر وہ دوڑتے ہوئے اس کے پاس پہنچے اور کہنے لگے میاں تیرے باپ
کو اس در سے خلافت ملی تھی۔ اب تجھے کیا ہو گیا ہے کہ تو بھاگ رہا ہے پھر پنجابی میں
کہا کہ جا اور جا کر معافی مانگ۔ عبد المنان نے کہا بابا جی ! میں نے تو معافی مانگی تھی۔ وہ کہنے
لگے اس طرح نہیں تو جاکر ان کی دہلیز پر بیٹھ جا اور وہاں سے ہل نہیں۔ تجھے دھکے مار کر
بھی وہاں سے نکالنا چاہیں تو اُس وقت تک نہ اُٹھ جب تک تجھے معافی نہ مل جائے مگر
عبد المنان نے اس نو احمدی کی بات بھی نہ مانی۔ پھر میں نے بھی مری میں خطبہ دیا اور
معافی کا طریق بتایا لیکن اُس نے نہ تو اس طریق پر عمل کیا جو میں نے خطبہ میں بیان کیا تھا

انوار العلوم جلد 25
509 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
اور نہ اس طریق پر عمل کیا جو اس نئے احمدی نے اسے بتایا تھا۔ اور اخباروں میں شور مچایا
جا رہا ہے۔ بے شک وہ اور اس کے ساتھی اخباروں میں جتنا چاہیں شور مچالیں وہ اتنا شور تو
نہیں مچا سکتے جتنا 1953ء میں جماعت کے خلاف مچایا گیا تھا۔ مگر جو خدا 1953ء میں
میری مدد کے لئے دوڑا ہوا آیا تھا وہ خدا آب بُڑھا نہیں ہو گیا کہ وہ 1953ء میں دوڑ سکتا
تھا اور اب نہیں دوڑ سکتا۔ بلکہ وہ اُس وقت بھی دوڑ سکتا تھا اور اب بھی دوڑ سکتا ہے اور
قیامت تک دوڑ سکے گا۔ جب بھی کوئی شخص احمدیت کو کچلنے کے لئے آگے آئے گا میرا
خدا دوڑتا ہوا آجائے گا۔ اور جو شخص احمدیت کو مٹانے کے لئے نیزہ مارنے کی کوشش
کرے گا میرا خدا اپنی چھاتی اس کے سامنے کر دے گا۔ اور تم یہ جانتے ہی ہو کہ میرے
خدا کو نیزہ نہیں لگتا۔ جو شخص میرے خدا کے سینہ میں نیزہ مارنے کی کوشش کرے گا وہ
نیزہ اُلٹ کر خود اس کے اپنے سینہ میں جالگے گا اور جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے اپنے
ایمان کی وجہ سے محفوظ رہتی چلی جائے گی۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ آپ
لوگ اپنے ایمان کو قائم رکھیں۔
حضرت خلیفۃ المسیح الاول سنایا کرتے تھے جب میں بھوپال میں پڑھا کرتا تھا تو
وہاں ایک بزرگ تھے جنہیں میں اکثر ملنے جایا کرتا تھا۔ نیک آدمی تھے اور مجھ پر انہیں
اعتماد تھا۔ ایک دن کچھ وقفہ کے بعد میں انہیں ملنے کے لئے گیا تو کہنے لگے میاں! تم سے
ہم محبت کرتے ہیں۔ جانتے ہو کیوں محبت کرتے ہیں ؟ ہم اس لئے تم سے محبت کرتے ہیں
کہ کبھی کبھی تم آجاتے ہو تو خدا تعالیٰ کی باتیں کر لیتے ہیں۔ اس کے بعد پھر دنیا کی باتیں
شروع ہو جاتی ہیں لیکن تم بھی کچھ عرصہ سے میرے پاس نہیں آئے۔ تم نے کبھی قصاب
کی دُکان دیکھی ہے؟ میں نے کہاہاں دیکھی ہے۔ اُس بزرگ نے کہا تم نے دیکھا نہیں کہ
قصاب کچھ دیر گوشت کاٹنے کے بعد دو چھریوں کو آپس میں رگڑ لیتا ہے۔ پتہ ہے وہ
کیوں اس طرح کرتا ہے ؟ وہ اس لئے ایسا کرتا ہے کہ گوشت کاٹتے کاٹتے چھری پر چربی
جم جاتی ہے۔ اور وہ کند ہو جاتی ہے جب وہ اسے دوسری چُھری سے رگڑتا ہے تو چربی صاف
ہو جاتی ہے۔ اسی طرح جب تم یہاں آتے ہو تو میں تم سے خدا تعالیٰ کی باتیں کرتا ہوں

·

آج 10 میں سے 10 باقی