اختتامی خطاب
انوارالعلوم (جلد 25), حصہ 3
انوار العلوم جلد 25
510 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
اور تم بھی مجھ سے خدا تعالیٰ کی باتیں کرتے ہو۔ اس طرح وہ چربی جو دنیوی باتوں کی وجہ
سے جم جاتی ہے دور ہو جاتی ہے اس لئے ناغہ نہ کیا کرو۔ یہاں آتے رہا کرو۔
آپ لوگ بھی اپنے بیوی بچوں کو خدا تعالیٰ کی باتیں سناتے رہا کریں اور اللہ تعالیٰ
کی یاد دلاتے رہا کریں تاکہ خدا تعالیٰ ہمارے دلوں میں ہمیشہ ہمیش رہے۔ اور اس کی محبت
ہمارے دل میں اتنی تیز ہو جائے کہ نہ صرف ہم اس کے عاشق ہوں بلکہ وہ بھی ہمارا
عاشق ہو۔ اور یاد رکھو کہ کوئی شخص اپنے محبوب کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا۔ اگر تم
خدا تعالیٰ کے محبوب ہو جاؤ گے تو خدا تعالیٰ بھی تمہیں کبھی نہیں چھوڑے گا۔ بلکہ ابھی
دشمن اپنے گھر سے نہیں نکلا ہو گا کہ تم دیکھو گے کہ خدا تعالی عرش سے بھی نیچے اتر آیا
ہے اور وہ خود تمہارے گھروں کا پہرہ دے گا۔
دیکھو ! رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ہجرت کی بعض دشمن منصوبہ
کر کے ننگی تلواریں لئے کھڑے تھے مگر آپ سامنے سے نکل گئے۔ بعد میں لوگوں نے
ان سے کہا کہ تم بڑے بہادر بنے پھرتے ہو مگر تمہارے سامنے سے محمد رسول اللہ
(صلی اللہ علیہ وسلم ) گزر گئے اور تم سے کچھ نہ ہو سکا۔ وہ کہنے لگے خدا کی قسم ! وہ ہمیں
نظر ہی نہیں آیا۔ پس اگر خدا تعالیٰ تمہارے ساتھ ہو گا تو دشمن تمہارے گھر پر آئے گا تو
تم اُن کو نظر نہیں آؤ گے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تو بہت بڑے انسان تھے ہم نے
اپنی جماعت میں بھی اس قسم کے نظارے دیکھے ہیں۔
مولوی عبد الرحمن صاحب کشمیر کے ایک مخلص احمدی تھے۔ میں نے انہیں
مبلغ بنا کر وہاں رکھا ہوا تھا۔ وہ مسلمانوں میں اثر رکھتے تھے اور ان کی تنظیم کرتے تھے
۔ اس لئے ان پر ریاست جموں کی گورنمنٹ نے بعض الزامات عاید کر دیئے اور کہا کہ
فلاں موقع پر جو چوری ہوئی ہے وہ انہی کی وجہ سے ہوئی ہے اور ان کے متعلق وارنٹ
فوجداری جاری کر دیئے۔ ایک دن وہ کشمیر میں میرے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی نے
ان کے کان میں کہا کہ باہر پولیس کھڑی ہے۔ وہ اٹھے اور رومال ڈال کر پولیس کے
سامنے سے گزر گئے۔ میں نے بعد میں کسی سے پوچھا کہ مولوی صاحب کا کیا بنا ہے ؟ تو
انوار العلوم جلد 25
511 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خر
خطابات
دوستوں نے مجھے بتایا کہ وہ پولیس کے سامنے سے گزر گئے اور کسی کو نظر نہیں آئے۔ پس
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی شان تھی۔ مولوی عبدالرحمن صاحب صحابی بھی
نہیں تھے تابعی تھے ان کے ساتھ بھی خدا تعالیٰ کا یہ سلوک ہوا کہ پولیس وارنٹ لے کر
کھڑی تھی لیکن وہ سامنے سے گزر گئے اور جب پولیس سے پوچھا گیا کہ تم نے انہیں پکڑا
کیوں نہیں؟ تو کہنے لگے ہم نے انہیں دیکھا ہی نہیں۔
تو جب تک خدا تعالیٰ کے ساتھ ہمارا تعلق رہے گا۔ خدا تعالیٰ کا تعلق بھی ہمارے
ساتھ رہے گا اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنی غیرت ہمارے لئے دکھاتا رہے گا اور کسی کی مجال
نہیں ہو گی کہ ہماری طرف ترچھی آنکھوں سے دیکھے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کے فرشتے فوراً
آگے بڑھیں گے اور ہمارے اور اُس کے درمیان حائل ہو جائیں گے۔ اور وہ مدد ہمیں
حاصل ہو گی جس کو دنیا میں بڑے بڑے بادشاہ بھی ترستے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمہارے ساتھ
ہو اور تمہاری مدد کرے۔“
1 الصف : 15
)الفضل 26، 27 مارچ 1957ء(
2 اليواقيت والجواهر جلد 2 صفحہ 342 مطبوعہ بیروت لبنان 1997ء
3 السيرة الحلبيه جلد 2 صفحہ 74 مطبوعہ بیروت لبنان 2002ء
4 سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 140 مطبوعہ مصر 1936ء
5 سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 144 مطبوعہ مصر 1936ء(مفہوم))
6 سیرت ابن ہشام جلد 3 صفحہ 100، 101 مطبوعہ مصر 1936ء
7 المائده: 25
8 سیرت ابن ہشام جلد 2 صفحہ 267 مطبوعہ مصر 1936ء
9 متی باب 26 آیت 14 تا 16 و آیت 47 تا 50
56 :10 النور
11 المائده: 68
12 رساله الوصیت روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 305
انوار العلوم جلد 25
512 مجلس انصار اللہ مرکزیہ کے دوسرے سالانہ اجتماع میں خطابات
13 در ثمین اُردو صفحہ 51 مرتبہ شیخ محمد اسماعیل پانی پتی مطبوعه
عہ 1962ء
14 بخاری کتاب الادب باب إِكْرَامُ الضَّيْفِ وَ خِدْمَتِهِ (ال)
15 إِنَّ يَوْمًا عِنْدَ رَبِّكَ كَالْفِ سَنَةٍ مِمَّا تَعُدُّونَ (الحج:48)
79 :16 القصص
دو
17 در ثمین اردو صفحہ 42 زیر عنوان ” بشیر احمد ، شریف احمد اور مبارکہ کی آمین“۔ مرتبہ
شیخ محمد اسماعیل پانی پتی۔ 1962ء