افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء

انوارالعلوم (جلد 26)

انوار العلوم جلد 26
1
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني

انوار العلوم جلد 26
2
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء

انوار العلوم جلد 26
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
3
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
تم خدا کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہو ۔ تم بڑھتے چلے جاؤ گے
یہاں تک کہ تم زمین کے چاروں طرف پھیل جاؤ گے
(فرمودہ 26 دسمبر 1956 ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
اللہ تعالیٰ کا بے حد و حساب شکر ہے کہ اس سال پھر اس نے ہماری جماعت کو اللہ تعالیٰ کی
بھیجی ہوئی تعلیم اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی تعلیم کو دنیا میں پھیلانے کے لئے غور
کرنے اور قربانی کرنے کا موقع دیا۔ اور پھر اللہ تعالیٰ کا مزید احسان یہ ہے کہ اس دوران میں
بعض ایسے حالات پیش آئے کہ دشمن نے خوب خوشیاں منائیں اور بغلیں بجائیں کہ اب احمدیت
کا خاتمہ ہو جائے گا ، اب احمدیت کی دیواروں کے نیچے سے خود اس کی گندی نالیوں نے اس کی
دیواروں کے گرانے کے سامان پیدا کر دیئے ہیں اور احمدیت کی حفاظتی دیواریں احمدیت کی اپنی
نالیوں کی وجہ سے گر جائیں گی۔ اور اخباروں نے باقاعدہ شور مچایا کہ خلیفہ ثانی کی جماعت اب
اُس سے بغاوت کر رہی ہے۔ اب وہ اخبار نویس کہاں ہیں؟ وہ ذرا دیکھیں کہ یہ بغاوت کر رہے
ہیں یا عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں؟ اگر دشمنوں میں ذرا بھی نیم دیانت ہے اور جھوٹ ۔ کر رہے ذرا بھی تخم ہے اور کے گند پر
ر
منہ مارنے سے اُن کو ذرا ذرا بھی شرم آتی ہے، اگرمحمد اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ علیہ وسلم کی طرف کوئی بھی اُن
کو نسبت حاصل ہے، اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں کے غلاموں کی بھی اتباع کی
اُن کو توفیق ہے تو وہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ وہ جماعت آگے سے بہت زیادہ قربانی کرنے
پر آمادہ ہے اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ والا جذبہ ان کے اندر موجود ہے جو کہ اُحد کے موقع پر

انوار العلوم جلد 26
4
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
انہوں نے دکھایا تھا۔ اُحد کے موقع پر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شہادت کی خبر مشہور
ہوئی اور ابوسفیان نے خوشی کے نعرے لگائے اور کہا کہاں ہیں محمد ؟ مطلب اُس کا یہ تھا کہ آپ
فوت ہو گئے ہیں اگر زندہ ہوں گے تو یہ بولیں گے اور پھر ہم دوبارہ لوٹ کر حملہ کر دیں گے تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا کہ خاموش رہو۔ پھر انہوں نے کہا کہاں ہے ابوبکر؟ پھر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اشارہ کیا اور وہ چُپ رہے۔ پھر اُس نے کہا کہاں ہیں
عمر؟ حضرت عمر کھڑے ہو گئے اور کہا کہ عمر تیرا سر توڑنے کے لئے موجود ہے مگر چونکہ دشمن اُس
وقت بڑے جتھے میں تھا اور اسلامی لشکر کے پاؤں اکھڑ گئے تھے اور بظاہر اُسے ایک شکست
نصیب ہوئی تھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرؓ کو بھی منع کر دیا ۔ فرمایا اب بھی جواب
نہ دیں 1
ہماری جماعت بھی آج اُحد کے رنگ میں یہاں موجود ہے اور ابوسفیان کے مثیلوں کو اور
ابو جہل کے چیلوں کو کہہ رہی ہے کہ ہم تمہارا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ دشمن یہ خیال کرتا
ہے کہ تم ایک کمزور جماعت ہو، دشمن یہ سمجھتا ہے کہ اُس کے پاس جتھا ہے، دشمن یہ سمجھتا ہے کہ
اُس کے پاس طاقت ہے، دشمن یہ سمجھتا ہے کہ جب وہ حملہ کرے گا تو تم ایک چڑیا کی طرح اس
کے قابو میں آجاؤ گے۔ مگر وہ یہ نہیں دیکھتا کہ آسمان سے خدا سب قسم کی حفاظت کے سامان لے
کر اتر رہا ہے۔ وہ ان جتھوں کو توڑ دے گا ، وہ ان جماعتوں کو کچل ڈالے گا ، وہ ان تمام نظاموں کو
جو خدائی سلسلہ کے مخالف کھڑے ہیں پارہ پارہ کر دے گا اور ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا۔ اور ایسا
ذلیل کرے گا کہ سات پشت تک ان کی اولادیں ان پر لعنت کریں گی ۔
پس ہم اپنے خدا کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس نے ہمیں اس کا نام بلند کرنے اور اس کے
سلسلہ کی عظمت قائم کرنے کے لئے پھر اس جگہ پر جمع ہونے کی توفیق دی اور دشمن کا منہ کالا
کرنے کی ہم کو ہمت بخشی۔ اور کیا عورتیں اور کیا بچے اور کیا مرد آج مرکز احمدیت میں لبیک
اللَّهُمَّ لَبَّيْكَک کہتے ہوئے داخل ہو رہے ہیں۔ اور وہ دشمن جو یہ کہتا تھا کہ احمدیت پارہ پارہ
ہوگئی اللہ تعالیٰ نے اُس کو ذلیل کر دیا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ سے یہی امید ہے اور اس کے وعدوں پر
ہم کو اعتبار کامل ہے کہ قیامت تک یہی جماعت دشمنانِ احمدیت کو کچلتی چلی جائے گی اور قیامت

انوار العلوم جلد 26
5
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
تک جماعت اپنا سر اونچا رکھے گی اور احمدیت پر جانثار ہونے کے لئے اپنے آپ کو کھڑا کرے
گی اور دشمن ہمیشہ ان کے مقابلہ میں خائب و خاسر رہے گا۔ یہ موجودہ جماعت بھی اور ان کی
اولادیں بھی اور اولادوں کی اولادیں بھی قیامت تک احمدیت اور اسلام کے جھنڈے کو بالا
رکھیں گی۔ اور جس طرح ابو سفیان نے جب کہا کہ لَنَا الْعُزَّى وَلَا عُزَّى لَكُمُ اے مسلمانو!
ہمارے لئے عزمی بت ہے جو ہمارے ساتھ ہے تمہارے ساتھ کوئی نہیں۔ تو محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا اب جواب کیوں نہیں دیتے ؟ پہلے تم جب آدمیوں کا نام لیا جا رہا تھا تو جواب
دینے کے لئے تیار تھے اب خدا کی بے عزتی کی جاتی ہے اب کیوں نہیں جواب دیتے ؟ تو صحابہ
نے کہا یا رسول اللہ ! کیا کہیں ؟ فرمایا زور سے کہولَنَا مَوْلَى وَلَا مَوْلَى لَكُمْ خدا ہمارے ساتھ
ہے تمہارے ساتھ کوئی خدا نہیں۔ تو قیامت تک اِنْشَاءَ الله احمدیوں کی نسل اس کے محض فضل
اور کرم سے باوجود ہماری کوتاہیوں اور غفلتوں کے کہ ہم اپنی اولادوں کی صحیح تربیت نہیں کرتے
اللہ تعالیٰ ان کو توفیق دے گا کہ وہ احمدیت اور اسلام کا جھنڈا اونچا رکھیں گے اور تمام عیسائی دنیا
اور تمام غیر مذاہب کو پکار کر کہیں گے کہ لَنَا مَوْلَی وَلَا مَوْلَى لَكُمْ خدا ہمارے ساتھ ہے
اور تمہارے ساتھ کوئی خدا نہیں ہے۔
اب میں بیٹھنے کے بعد دعا کروں گا کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو عظیم الشان برکات کا موجب
بنائے اور قیامت تک اس سے بہت بڑے بڑے اجتماع کرنے کی ہم کو توفیق عطا فرمائے جن
میں ہم خدا تعالیٰ کا نام بلند کر بہ نام بلند کریں ، جن میں ہم اسلام کی سچی تعلیم کو دنیا کے سامنے پیش کریں ۔ اور
دشمنان احمدیت ان اجتماؤں کو دیکھ کر اپنے اندر شرمندہ بھی ہوں اور افسردہ بھی ہوں تا کہ اُن کو نظر
آئے کہ خدا ان لوگوں کے ساتھ ہے جن کو ہم نے سمجھا تھا کہ 1953ء میں مار ڈالا تھا وہ 1956ء
میں اس سے بھی زیادہ زور آور ہیں، اور اگلے سالوں میں اس سے بھی زیادہ طاقتور ہوں گے۔
چنانچہ دیکھ لو۔ میں سات آٹھ دن سے کہہ رہا تھا کہ میں بیالیس سال زمانہ خلافت میں دیکھتا آیا
ہوں کہ جب کبھی دشمن نے حملہ کیا تو خدا نے ہماری مدد کی اور خدا تعالیٰ نے ہمیں اور اونچا اور اونچا کیا۔
پس اب جب کہ دشمن نے کہا ہے کہ احمدیت کمزور ہوگئی ہے اور احمدیوں میں بغاوت ہوگئی ہے
میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ احمدیوں کے اخلاص میں اور بھی ترقی بخشے گا اور وہ زیادہ زور سے

انوار العلوم جلد 26
6
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
آئیں گے۔ تو میں نے بار بار منتظمین کو توجہ دلائی مگر باوجود اس کے انہوں نے اپنی طرف سے تو
کوشش کی مگر پھر بھی خدا کے اندازے کو نہ پہنچے اور آج رات بارہ بجے وہ حالت تھی کہ عورتوں کی
رہائش گاہ میں تل رکھنے کی جگہ نہ تھی اور عورتیں سردی میں بچے لئے پھرتی تھیں کہ کوئی جگہ ہمیں
نہیں مل رہی۔ اور رپورٹ سے پتا لگتا ہے کہ پچھلے سال سے اس دفعہ ڈیوڑھے آدمی اس وقت
تک آچکے ہیں۔ پچھلے سال رات کے کھانے پر انیس ہزار اور کچھ سو تھے اور اس سال رات کے
کھانے پر ستائیس ہزار سے زیادہ تھے۔ گویا ڈیوڑھے کے قریب تعداد تھی یا ڈیوڑھے سے بھی کچھ
زیادہ تھی ۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے اور یہ فضل اور احسان جب تک آپ لوگوں کے
دلوں میں ایمان قائم رہے گا اللہ تعالیٰ اسے بڑھاتا چلا جائے گا۔ تم خدا کا لگایا ہوا پودا ہو تم بڑھتے
چلے جاؤ گے اور پھیلتے چلے جاؤ گے۔ اور جیسا کہ وہ قرآن کریم میں فرماتا ہے تمہاری جڑیں زمین
میں مضبوط ہوتی جائیں گی اور تمہاری شاخیں آسمان میں پھیلتی چلی جائیں گی۔ یہاں تک کہ تم
میں لگنے والے پھلوں کو جبریل آسمان پر بیٹھا ہوا کھائے گا اور اس کے ماتحت فرشتے بھی آسمان
پر سے کھائیں گے اور خدا تعالیٰ عرش پر تعریف کرے گا کہ میرا لگایا ہوا پودا کتنا شاندار نکلا
ہے۔ ادھر زمین میں اس کی جڑیں پھیل گئی ہیں اور اُدھر آسمان میں میرے عرش کے پاس اس کی
شاخیں ہل رہی ہیں اَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ 3 اس کی جڑیں زمین میں پھیلی
ہوئی ہوں گی اور اس کی شاخیں آسمان میں پھیلی ہوئی ہوں گی۔ تو ادھر تو تم خدا تعالیٰ کے فضل
سے زمین میں اس طرح پھیلو گے کہ جیسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے ایک دن وہ
آئے گا کہ دنیا میں میرے ماننے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہو جائے گی اور دوسرے لوگ جس ماننے ہو اور جس
طرح چھوٹی قو میں تھوڑی تھوڑی ہوتی ہیں اسی طرح وہ بھی چھوٹی قو میں بن کر رہ جائیں گے۔
اور فَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ کے معنی یہ ہیں کہ تم صرف زمین میں پھیلو گے ہی نہیں بلکہ ذکرِ الہی اتنا
بلند کرو گے کہ آسمان کے فرشتے اس کو سن کرنا چنے لگ جائیں گے اور خوش ہوں گے کہ ہمارے
خدا کا ذکر زمین پر بھی اُسی طرح ہونے لگ گیا ہے جس طرح کہ ہم آسمان پر کرتے ہیں۔ تب
آسمان پر بھی فرشتے ہوں گے اور زمین پر بھی فرشتے ہوں گے۔ آسمان کے فرشتوں کا نام جبریل
اور اسرائیل وغیرہ ہوگا اور زمین کے فرشتوں کا نام احمدی ہوگا کیونکہ وہ زمین کو بھی خدا کے ذکر

انوار العلوم جلد 26
7
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
سے بھر دیں گے جس طرح کہ آسمان کو فرشتوں نے خدا کے ذکر سے بھرا ہوا ہے۔ پس یہ تو ہونے
والا ہے اور ہو کر رہے گا اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالٰی ۔ صرف ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے ایمانوں
کو سلامت رکھیں اور اپنی اولادوں کے دلوں میں ایمان پختہ کرتے چلے جائیں۔ اگر اس تربیت
کے کام کو ہم جاری رکھیں تو یقیناً دنیا میں اسلام اور احمدیت کے سوا کچھ باقی نہیں رہے گا۔ یہ
عیسائی حکومتیں جو آج ناز اور نخرے کے ساتھ اپنے سراٹھا اٹھا کر چل رہی ہیں اور چھاتیاں نکال
نکال کر چل رہی ہیں یہ اسلام کے آگے سرجھکائیں گی۔ اور یہی لنگوٹی پوش احمدی اور دھوتی پوش
احمدی جو یہاں بیٹھے ہیں ان کے آگے امریکہ کے کروڑ پتی آ کر سر جھکائیں گے اور کہیں گے کہ
ہم ادب سے تم کو سلام کرتے ہیں کہ تم ہمارے روحانی باپ ہو۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم
جو نہ صرف ہمارا باپ تھا بلکہ ہمارے خدا کے بیٹے مسیح کا بھی باپ تھا تم اُس کے فرزند ہو اور
ہم تمہارے بیٹے ہیں ۔ پس تم نے ہمیں اپنے باپ سے اور ہمارے خدا کے بیٹے کے باپ
سے روشناس کرایا ہے اس لئے تم ہم کو خاندانِ الوہیت میں واپس لانے والے ہو۔ تم ہم
آوارہ گردوں کو پھر گھر پہنچانے والے ہو۔ اس لئے ہم تمہارے آگے سر جھکاتے ہیں اور تم سے
برکتیں چاہتے ہیں کیونکہ تمہاے ذریعہ سے اسلام ہم تک پہنچا ہے۔ سو یہ دن آنے والے ہیں
إِنْشَاءَ اللَّهُ تَعَالَى
میں اپنی اس مختصر سی تقریر کے ختم کرنے سے پہلے عورتوں کو بھی یہ کہنا چاہتا ہوں کہ رات کو
ان کو تکلیف پہنچی ہے اور بعض ان میں سے شکوہ بھی کرنے لگیں لیکن اصل بات یہ ہے کہ ان کو شکوہ
کا حق نہیں تھا شکوہ کا حق ہمارا تھا۔ ہما را حق تھا کہ ہم خدا سے کہتے کہ الہی ! ہم اپنا فرض ادا نہیں
کر سکے تو ہم کو معاف کر ۔ ان کو شکایت کا حق نہیں تھا ان کو تو خوش ہونا چاہیے تھا کہ اللہ میاں
تیرے کتنے احسان ہیں پھر تو ہمیں اتنا لایا کہ جماعت کا مرکز ہمارے ٹھہرانے کا انتظام نہیں
کر سکا۔ تو یہ تو جماعت کی ترقی کی علامت ہے۔ ان کو اس پر خوش ہونا چاہیے تھا۔ ہمیں رونا
چاہیے تھا کہ ہم خدا تعالیٰ کے فضلوں کا اندازہ نہیں لگا سکے اور ہم نے جو اندازہ لگایا تھا وہ غلط
ہو گیا۔ ان کو ہنسنا چاہیے تھا کہ دیکھو خدا تعالیٰ ہمیں اتنی تعداد میں لایا ہے کہ یہ مرکز والے باوجود
ساری کوششوں کے ہمارا انتظام کرنے سے محروم رہ گئے۔ اور ہمارے افسروں کو چاہیے تھا کہ وہ

انوار العلوم جلد 26
8
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
روتے کہ با وجود خدا تعالیٰ کے فضلوں کے بار بار دیکھنے کے پھر بھی ہم اس کا اندازہ لگانے سے
قاصر رہے اور پھر بھی خدا کے مہمانوں کو ہم آرام نہیں پہنچا سکے۔ میں سات آٹھ دن سے برابر
کہہ رہا تھا کہ دیکھو خدا تعالیٰ کی غیرت اس وقت بھڑ کی ہوئی ہے۔ باغیوں کی بغاوت کی وجہ سے
خدا تعالیٰ عرش پر غصہ سے بھرا ہوا بیٹھا ہے اور وہ ضرور ان کو نمونہ دکھائے گا اور نشان دکھائے گا اس
لئے تیار ہو جاؤ کہ خدا تعالیٰ اب برکت کے دروازے کھولنے والا ہے اور ہزاروں ہزار آدمی
پچھلے سال سے زائد آئے گا۔ چنانچہ اس وقت تک بھی قریباً نو ہزار آدمی زیادہ آچکا ہے۔ اب
اگلے دنوں میں اور بھی امید ہے۔ ابھی تو ستائیس کی تاریخ کو لوگ زیادہ آیا کرتے ہیں ۔ پس
ستائیس بھی ہے، اٹھائیس بھی ہے۔ اور پھر ابھی کیا ہے پھر جن کو خدا تعالیٰ زندہ رکھے گا اگلا سال
بھی ہے جبکہ اس سے بھی زیادہ لوگ آئیں گے۔ اور ہر دفعہ دشمن روسیاہ ہوگا اور ہر دفعہ دشمن
شرمندہ ہو گا کہ جس جماعت کو ہم مارنا چاہتے تھے وہ پھر زندہ ہو کر نکل رہی ہے۔ پس ایک طرف
تو میں منتظمین کونصیحت کرتا ہوں کہ وہ پورے زور سے خدا تعالیٰ کے فضلوں کا اندازہ کر کے ایسا
انتظام کیا کریں کہ آئندہ مہمانوں کو تکلیف نہ ہو اور مہمانوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ اگر ایک دن
تکلیف بھی ہو تو وہ اس بات پر خوش ہوا کریں کہ دیکھو ہمارا خدا کتنا شاندار ہے کہ دشمن کی مخالفت
کے باوجود ہم کو بڑھا رہا ہے ۔ پس اگر تکلیف ہو تو تمہیں الحمد کرنی چاہیے اور خدا تعالیٰ کے
ذکر میں بڑھنا چاہیے۔ اور جو منتظم ہیں ان کو شرمندہ ہونا چاہیے اور ان کو خدا تعالیٰ سے عاجزانہ
معافی مانگنی چاہیے کیونکہ ان کا قصور ہے اور تمہارے لئے برکتوں اور رحمتوں کی علامت ہے۔
مجھے یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں گل سات سو آدمی آئے تھے۔ اب
ایک ایک بلاک میں کئی کئی ہزار بیٹھا ہے۔ اُس وقت آپ کی زندگی کا آخری سال تھا اور گل
سات سو آدمی جلسہ پر آیا اور انتظام اتنا خراب ہوا کہ رات کے تین بجے تک کھانا نہ مل سکا
اور آپ کو الہام ہوا کہ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ أَطْعِمُوا الْجَائِعَ وَالْمُعْتَرَّ 4 اے نبی ! کھو کے اور
پریشان حال کو کھانا کھلاؤ۔ چنانچہ صبح معلوم ہوا کہ مہمان تین بجے رات تک لنگر خانہ کے سامنے
کھڑے رہے اور ان کو کھانا نہیں ملا۔ پھر آپ نے نئے سرے سے فرمایا کہ دیگیں چڑھاؤ اور ان
کو کھانا کھلاؤ۔ تو دیکھو سات سو آدمیوں کی یہ حالت ہوئی مگر ان سات سو آدمیوں کا یہ حال تھا کہ

انوار العلوم جلد 26
9
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
جب آپ سیر کے لئے نکلے تو سات سو آدمی ساتھ تھا ، ہجوم بہت تھا ، آنے والے بے چاروں نے
کبھی یہ نظارہ تو دیکھا نہ تھا، باہر تو دو سو آدمی بھی لوگوں کو کسی روحانی بزرگ کے گرد جاتا ہوا نظر نہ
آتا تھا۔ میلوں میں بے شک جاتے ہیں لیکن روحانی نظاروں میں نہیں جاتے ۔ اس لئے اُن کے
لئے عجیب چیز تھی ، لوگ دھکے کھا رہے تھے۔ حضرت صاحب ایک قدم چلتے تھے تو ٹھوکر کھا کر
آپ کے پیر سے جوتی نکل جاتی تھی۔ پھر کوئی احمدی ٹھہرا لیتا کہ حضور ! جوتی پہن لیجئے اور آپ
کے پیر میں جوتی ڈال دیتا۔ پھر آپ چلتے تو پھر کسی کا ٹھڈا لگتا اور جوتی پرے جا پڑتی۔ پھر وہ کہتا
کہ حضور ! ٹھہر جائیے جوتی پہنا دوں ۔ اسی طرح ہو رہا تھا تو ایک زمیندار دوست نے دوسرے
زمیندار دوست سے پوچھا ” اوتوں مسیح موعود را دست پنجہ لے لیا ہے؟“، یعنی کیا تو نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے مصافحہ کر لیا ہے؟ وہ کہنے لگا ”ایتھے دست پنجہ لین دا کیبڑا ویلا
ہے، نیڑے کوئی نہیں ہون دیندا، یعنی یہ مصافحہ کرنے کا کونسا موقع ہے یہاں تو کوئی قریب بھی
نہیں آنے دیتا۔ اس پر وہ جو عاشق زمیندار تھا وہ اس کو دیکھ کر کہنے لگا تجھے یہ موقع پھر کب
نصیب ہوگا ۔ بے شک تیرے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیں پھر بھی لوگوں کے درمیان میں
سے گزر جا اور مصافحہ کر آ۔
تو گجا وہ وقت ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور گجا یہ وقت اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے
ہیں ۔ اب ہماری کم سے کم پچاس یا سو یا اس سے بھی زیادہ جماعت موجود ہے جس میں ہزار سے
زیادہ آدمی ہیں۔ قریب ستر اسی ہزار یا لاکھ تو صرف سیالکوٹ میں موجود ہے۔ کوئی بیس ہزار کے
قریب لائل پور میں ہے۔ اسی طرح جھنگ اور سرگودھا کے علاقے جو ملتے ہیں اُن میں بھی
جماعت ہیں ہزار کے قریب جا پہنچی ہے۔ کیونکہ صرف ربوہ کی ہی اب گیارہ بارہ ہزار آبادی ہو جاتی
گئی ہے۔ یہ کو رد یہ 5 جس کی تصویر اب بھی اپنے ایمان بڑھانے کے لئے دفتروں میں جا کر
دیکھ لیا کر و محض ایک جنگل تھا اور تین چار خیمے لگے ہوئے تھے۔ اس میں ہم آ کے کیسے ۔ ابھی
ساری دنیا اُجڑی پھر رہی ہے اور خدا نے ہم کو ایک مستقل وطن دے دیا ہے۔ ہم اس جگہ پر اکٹھے
ہوئے اور تین سال کے اندر اندر پکی عمارتیں بن گئی ہیں۔ آج سے پانچ چھ سال پہلے جب جلسہ
ہوا تھا تو اُس وقت ہم کچے مکانوں میں رہتے تھے۔ پھر اس کے بعد تمام کوٹھیاں ہی کوٹھیاں
-

انوار العلوم جلد 26
10
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
کراچی اور لاہور کی طرح کی بن گئی ہیں اور یہ ساری عمارتیں اتنی جلدی بن گئی ہیں کہ سارے پاکستان
میں اتنی جلدی کسی جگہ پر نہیں بنیں ۔ یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ سو دعا ئیں کرو اللہ تعالیٰ سے کہ
وہ اپنے فضل کو بڑھاتا چلا جائے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ اس فضل کا مستحق بنائے۔
پھر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ایک دوست نے آج مصافحہ کرتے وقت اس خیال سے کہ
سارے احمدی مل رہے ہیں مجھے بھی احمدی نہ سمجھ لیں کہا کہ السَّلَامُ عَلَيْكُمُ میں غیر احمدی
ہوں ۔ مجھے دل میں ہنسی آئی کہ ہم میں تو خدا نے وہ کشش رکھی ہے کہ ہمارے ہاتھ جس کے جسم کو
چھو جائیں نا ممکن ہے کہ وہ اور اس کی اولا دیں غیر احمدی رہ جائیں۔ میں نے دل میں کہا کہ آج
تو یہ بے چارہ کچھ شرمندہ ہے کہ اتنے احمدیوں میں میں ایک غیر احمدی آیا ہوں اور کسی دن اس کا
سارے کا سارا خاندان احمدی بن کے آئے گا اور کہے گا حضور ! ہمارے خاندان کا ایک ہزار آدمی
احمدی ہے۔
اسی طرح مجھے ملاقاتوں میں آج ایک دوست نے بتایا کہ ایک دوست تشریف لائے
ہوئے ہیں جو اپنی قوم میں رئیس ہیں ، احمدیت کی بہت سی کتب بھی انہوں نے پڑھی ہیں لیکن ان
کے دل میں یہ شبہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انگریزوں کی تعریف کی ہے۔ میں مختصر
طور پر ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ پہلی تعریف تو قرآن نے کروائی ہے۔ انگریز آخر فرعون سے تو بدتر
نہیں لیکن حضرت موسیٰ علیہ السلام کو جب خدا تعالیٰ نے فرعون کی طرف بھیجا تو فرمایا اے موسیٰ
اور اس کے بھائی ہارون ! تم دونوں فرعون کے پاس جانا تو فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَّيْنَا ۔ دونوں اس
کے ساتھ بڑے ادب اور احترام کے ساتھ باتیں کرنا ۔ تو یہ تو قرآن کا سبق ہے ۔ اگر
مرزا صاحب اس پر عمل نہ کرتے تو پھر آپ لوگ کہتے کہ مرزا صاحب نے قرآن کی تعلیم پر عمل
نہیں کیا۔ اب جو قرآن کی تعلیم پر عمل کیا ہے تو آپ لوگ کہتے ہیں کہ ایسا کیوں کیا ہے۔ پھر
دوسرا اعتراض آپ لوگ یہ کرتے کہ حضرت مسیح ناصرٹی کے سامنے ایک روپیہ پیش کیا گیا اور
لوگوں نے کہا کہ قیصر ہم سے ٹیکس وصول کرنا چاہتا ہے کیا ہم دیں یا نہ دیں؟ گاندھی جی نے
تحریک کی تھی کہ گورنمنٹ کو ٹیکس نہ دو۔ انہوں نے بھی یہی چالا کی کی اور حضرت عیسی علیہ السلام
کے پاس آئے اور ان کو کہا کہ قیصر ہم سے ٹیکس مانگتا ہے دیں کہ نہ دیں؟ انہوں نے کہا کہ وہ کونسا

انوار العلوم جلد 26
11
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
روپی تم سے مانگتا ہے؟ انہوں نے روپیہ دکھایا ؟ اُس پر قیصر کی تصویر تھی۔ حضرت عیسی علیہ السلام
نے کہا جو قیصر کا ہے وہ قیصر کو دو اور جو خدا کا ہے وہ خدا کو دو ۔ 7 اس طرح اُن کو جواب دیا اور ٹلا
دیا۔ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام انگریزوں کو بُرا کہتے تو پھر آپ کے علماء کہتے کہ یہ اچھا مسیح
ہے کہ مسیح نے تو کہا تھا کہ جو قیصر کا ہے وہ قیصر کو دو ۔ اور یہ اس کے خلاف کر رہا ہے۔
پھر یہ کہ قرآن میں عیسائیوں کی تعریف آئی ہے پہلے ان آیتوں کو کیوں نہیں نکالتے ؟
مرزا صاحب پر غصہ ہے قرآن پر غصہ کیوں نہیں آتا ۔ قرآن میں عیسائیوں کی تعریف آئی ہے کہ
ان کے دل روحانیت سے بھرے ہوئے ہیں اور ان کی آنکھوں سے خدا کی محبت میں آنسو بہتے ہیں۔
پھر انگریزوں نے کعبہ پر حملہ کبھی نہیں کیا مگر حبشہ کی حکومت نے مکہ پر حملہ کیا تھا جس کو سورۃ فیل
میں ان الفاظ میں بیان کیا گیا ہے کہ اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحُبِ
الْفِيلِ : یہ اصحاب الفیل حبشہ کے گورنر کے سپاہی تھے وہاں اُس وقت ابر ہہ گورنر تھا۔ اس ابرہہ
نے لشکر کے ساتھ مکہ پر حملہ کیا تھا لیکن باوجود اس کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن
اپنے صحابہ کو بلایا اور کہا کہ تم کو اب مکہ میں بڑی تکلیفیں ہیں تم کیوں نہیں اس ملک میں چلے
جاتے جو ایک عادل اور نیک بادشاہ کا ملک ہے؟ انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! کون سا ؟ فرمایا
حبشہ ۔ تو حبشہ کا بادشاہ وہ تھا جس کے وائسرائے نے کعبہ پر حملہ کیا تھا مگر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے اس کو عادل اور نیک کہا۔ اگر تم کہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
بے شک اس کو عادل اور نیک کہا تھا پر آخر میں وہ مسلمان ہو گیا تھا گو پہلے عیسائی تھا۔ تو میں ان کو
جواب دیتا ہوں کہ اِنْشَاءَ اللہ انگریز بھی مسلمان ہو جائیں گے ۔ احمدی مبلغ اس لئے باہر نکلے
ہوئے ہیں کہ انگریزوں اور امریکنوں اور دوسرے لوگوں کو مسلمان بنا ئیں ۔ آپ لوگ صرف
اعتراض کرنا جانتے ہیں۔ آپ یہ اعتراض کر رہے ہیں کہ مسیح موعود نے انگریزوں کی تعریف
کیوں کی۔ اور احمدی مبلغ انگریزوں اور یورپین لوگوں کے منہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
پر درود بھجوا رہے ہیں۔
مجھے یاد ہے کوئی 1920 ء کی بات ہے ایک دوست نے ایک انگریز نو مسلم کے
متعلق مجھے لکھا کہ اُس نے کہا مجھے اسلام سے اتنی عداوت تھی کہ میں جب رات کو سوتا تھا تو

انوار العلوم جلد 26
12
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گالیاں دے کر سوتا تھا مگر اب کسی رات مجھے نیند نہیں آتی
جب تک میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر درود نہ بھیج لوں ۔ تو اب بتاؤ کہ وہ قابلِ قدر
ہے جس کی قوم دنیا میں جا رہی ہے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھجوا رہی ہے یا وہ
گاندھی قابلِ قدر ہے جس کے چیلے آج چار کروڑ مسلمانوں کو ہندوستان میں دُکھ دے رہے
ہیں؟ دیکھو کس کی پالیسی ٹھیک نکلی۔ جنہوں نے انگریزوں کا مقابلہ کیا تھا وہ گاندھی اور اس کے
چیلے تھے وہ تو آج بھی ہندوؤں کی تعریف کر رہے ہیں اور ہندو ان کو مار رہے ہیں لیکن مسیح موعود
جس کو کہا جاتا ہے کہ اس نے انگریزوں کی تعریف کی اس کے چیلے ہر جگہ پر سیخ کی ابنیت
اور خدائی کا بطلان کر رہے ہیں اور عیسائیوں کو مسلمان کر رہے ہیں ۔
مجھے یاد ہے میں بچہ تھا سیالکوٹ میں جلسہ ہوا جس میں حضرت صاحب کی تقریر ہوئی ۔ بڑا
ہجوم کر کے مسلمان آئے اور انہوں نے کہا کہ پتھر پھینکو اور ان کو خوب مارو۔ اُس وقت مسٹر بیٹی
ایک انگریز ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس تھا بعد میں وہ شاید لاہور میں سپرنٹنڈنٹ پولیس ہو گیا تھا ، وہ
بھی انتظام کے لئے آیا ہوا تھا۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے تقریر شروع کی اور لوگوں
نے پتھر برسانے شروع کئے تو اُس کو غصہ آگیا ۔ وہ جگہ جہاں جلسہ ہو رہا تھا سرائے تھی ، اُس
کی ایک بڑی سی دیوار تھی ۔ اُس دیوار پر وہ گود کر چڑھ گیا اور کہنے لگا اے مسلمانو! بے غیر تو !
بے حیاؤ! تمہیں شرم نہیں آتی وہ تو ہمارے خدا کو مار رہا ہے تم کیوں اس کے خلاف ہو؟ غصہ تو
مجھے آنا چاہیے تھا جس کے خدا کو وہ مارہا ہے تمہیں تو خوش ہونا چاہیے تھا کہ انگریزوں کے خدا کو
اس نے مار دیا ہے لیکن بجائے اس کے تم اس پر پتھر پھینک رہے ہو اور میں اس کی حفاظت کے
لئے آیا ہوں ۔
تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انگریزوں کی خوشامد کر کے کیا لیا ؟ انگریزوں کے خدا کو تو
نوں نے اس خدا کو آسمان پر چڑھایا تھا۔ مرزا صاحب نے آسمان سے اتار کے کشمیر
میں دفن کر دیا اور ابھی کہتے ہیں کہ انگریزوں کی خوشامد کی ۔ دیکھو جو بچے کو خوش کرنا چاہے تو وہ
اس کے باپ کی تعریف کرتا ہے۔ اگر واقع میں آپ انگریزوں کی خوشامد کرنا چاہتے تو عیسی کی
تعریف کرتے مگر انہوں نے تو حضرت عیسی علیہ السلام کی جو جھوٹی عزت عیسائیوں نے بنائی تھی

آج 10 میں سے 10 باقی