افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء

انوارالعلوم (جلد 26), حصہ 2

انوار العلوم جلد 26
13
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
اُس کی دھجیاں بکھیر دیں اور مسلمانوں نے فتوی لگایا کہ یہ عیسی کی ہتک کرتا ہے۔ عجیب متضاد
خیال ہیں۔ ایک طرف یہ الزام کہ عیسائیوں کی خوشامد کرتے ہیں اور دوسری طرف علماء کا یہ الزام
کہ یہ حضرت عیسی علیہ السلام کی ہتک کرتا ہے۔ اب دونوں میں سے کس کو سچا مانیں؟ اُن کو سچا
مانیں جو کہتے ہیں کہ عیسیٰ علیہ السلام کی ہتک کرتا ہے یا ان کو سچا مانیں جو کہتے ہیں کہ عیسائیوں کی
خوشامد کرتا ہے۔ وہ خوشامد کیا تھی ؟ یہی تھی کہ اُن کی ملکہ کو اسلام کی تبلیغ کی۔ اور پھر آپ نے عربی
میں ایک قصیدہ شائع کیا اور اس میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اے خدا ! ان عیسائیوں کی
دیواریں گرادے، ان کے قلعے گرادے، ان کی گڑھیاں 2 گرادے اور ان کے اوپر آسمان
سے وہ عذاب مسلط کر کہ ان کے درو دیوار ہل جائیں ۔ اگر یہ تعریف ہوتی ہے تو تم بھی ذرا کسی
مولوی کو کہو کہ وہ اب یہی اعلان کرے جب کہ پاکستان کی گورنمنٹ ہے۔ لیکن کسی کو جرات
نہیں ۔ صرف اُن باتوں کو لیتے ہیں جن باتوں کو سمجھنے کی قابلیت نہیں اور ان باتوں کو نہیں لیتے جو
تعریف کی مستحق تھیں ۔ آخر کسی قوم کی تعریف کیا اس طرح ہو سکتی ہے؟ کیا یہ بھی کوئی تعریف
ہوتی ہے کہ خدایا ! ان پر غضب نازل کر۔ خدایا ! ان کے قلعوں کی دیواریں توڑ دے۔اے
خدا ! ان پر ایسی قوم کو حاکم بنادے جو ان کو ذلیل اور رسوا کر دے؟ تو انہوں نے تو انگریزی
حکومت کے تباہ ہونے کی دعا کی ہے انگریزوں کی تعریف کرنے کے کیا معنے ہوئے۔ اگر
انگریزوں کی تعریف کی ہے تو اس طرح کی ہے جس طرح نجاشی کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے تعریف کی تھی۔ جس طرح مکہ کے بعض سرداروں کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تعریف کی
تھی لیکن نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کوئی اعتراض کرتا ہے اور نہ مسیح ناصری پر اعتراض کرتا ہے
جس نے قیصر کی تعریف کی۔ بس لے دے کے ایک مرزا صاحب کی جان رہ گئی ہے جنہوں نے
اپنی ساری زندگی اسلام کی خدمت میں صرف کر دی۔ بس ان کی زبانیں اس پر چل جاتی ہیں اس
لئے کہ احمدی تھوڑے ہیں ۔ مگر یہ تھوڑے نہیں رہیں گے یہ بڑھیں گے اور پھلیں گے اور اُس
وقت تم کو نظر آئے گا کہ تم تھوڑے ہو اور احمدی زیادہ ہیں ۔
اس کے بعد میں دعا کروں گا۔ آج کل اپنی بیماری کی وجہ سے میرے دل پر اتنا اثر ہے کہ
جب کوئی جنازہ آتا ہے یا مسجد میں جنازہ پڑھاتا ہوں تو اُس جنازہ میں اپنے آپ کو بھی اور پیچھے

انوار العلوم جلد 26
14
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
جو لوگ کھڑے ہوتے ہیں اُن کو بھی شامل کر لیتا ہوں اور پھر ساری جماعت کو شامل کرتا ہوں۔
مردوں کو بھی اور زندوں کو بھی کہ کبھی تو وہ مریں گے ہی اور کہتا ہوں کہ اے خدا ! سب مردوں کو
بھی بخش اور ہم زندوں کو بھی بخش دے کہ ہم بھی کسی دن مر کے تیرے سامنے حاضر ہونے والے
ہیں ۔ تو مجھ کو بھی اور میرے پیچھے جو جنازہ پڑھ رہے ہیں ان کو بھی اور وہ ساری جماعت جو
سارے پاکستان یا ہندوستان یا ہندوستان سے باہر پھیلی ہوئی ہے اور امریکہ اور یورپ میں پھیلی
ہوئی ہے اُن سب کو معاف کر اور ان سب کے لئے اپنے فرشتوں کو حکم دے کہ جب وہ مریں تو
وہ ان کے استقبال کے لئے آئیں اور ان کو عزت کے ساتھ تیری جنت میں داخل کریں۔ اور
کوئی وقت ایسا نہ آئے جب وہ گھبرائیں۔ ہر لحظہ اور ہر سیکنڈ تو ان کے ساتھ رہیو اور مرنے کے
وقت جوا کیلا ہونے اور تنہائی کا وقت آتا ہے وہ ان پر کبھی نہ آئے بلکہ ہمیشہ وہ محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح یہ کہتے رہیں کہ اِنَّ الله مَعَنَا 10 ۔ خدا ہمارے ساتھ ہے ہم اکیلے کوئی
نہیں۔ ہمارے بیوی بچے اگر چُھٹ گئے ہیں تو بیوی بچوں میں کیا طاقت تھی خدا ہم کو مل گیا ہے
اور وہ ہمارے ساتھ ہے اور ہمارا سب سے زیادہ قریبی اور سب سے زیادہ ہمارا محبوب ہے۔ تو
ہمیشہ ہر جنازہ میں میں ساری جماعت کو شامل کر لیتا ہوں جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے بھی ایک دفعہ جنازہ پڑھایا تو فرمایا آج ساری جماعت جو پیچھے جنازہ پڑھ رہی تھی
میں نے ان سب کا بھی جنازہ پڑھ دیا ہے۔ تو میں نے اس سنت کو دیکھ کر کہا کہ اب تو جماعت
بڑی پھیل گئی ہے، اب تو اتنی جماعت نہیں رہی جو پیچھے کھڑی ہوتی ۔ وہ زمانہ تو ایسا تھا کہ تھوڑے
احمدی تھے اس لئے اب مجھے چاہیے کہ دنیا میں جہاں جہاں بھی احمدی ہیں اُن ساروں کو جنازہ
میں شامل کر لیا کروں تا کہ جب بھی وہ مریں یہ جنازہ کی دعائیں ان کے کام آئیں اور اللہ تعالیٰ
ان کا مددگار ہو اور اگلے جہان میں ان کو سکھ اور چین نصیب ہو اور اس دنیا میں ان کی اولاد دین
کی خدمت کرنے والی ہوا اور دنیا میں چاروں طرف پھیل کر اسلام کی روشنی کو پھیلائے ۔
کل کی تقریر کے متعلق میں نے یہ تجویز کی ہے اور آئندہ کے لئے بھی إِنْشَاءَ اللہ اس پر
عمل کیا جائے گا کہ ایسی تقریروں کا امتحان لیا جائے گا اور ان پر انعام مقرر ہوا کرے گا۔ سو چونکہ
تقریر دیر سے چھپتی ہے اس لئے میری یہ تجویز ہے کہ تقریر سے پہلے تمام دوست عام طور پر اور

انوار العلوم جلد 26
15
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
احمدی دوست خصوصاً پنسل اور کاغذ لیتے آئیں اور نوٹ کر لیں تا کہ جب وہ گھر جائیں تو ان کو
چھپنے کا انتظار نہ کرنا پڑے بلکہ اپنے نوٹوں کی مدد سے اسے یاد کر لیں اور جب امتحان ہو تو اس کا
امتحان دیں۔ جب وہ امتحان دیں گے تو جو ان میں سے فرسٹ نکلے گا اُس کو ہم ایک کتاب
تذکرہ کی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہاموں کی کتاب ہے اور ایک تفسیر کی جلد انعام
دیں گے۔ اور جو سیکنڈ نکلے گا اُس کو ایک تفسیر کی جلد اور ایک سیر روحانی کی جلد دیں گے۔ اسی
طرح جو تھرڈ نکلے گا اُس کو یا کوئی تفسیر کی جلد یا صرف سیر روحانی کی جلد دی جائے گی۔ اس طرح
ہر سال الگ الگ انعام مقرر ہوتے چلے جائیں گے۔ اس سال میں نے یہ اعلان کر دیا ہے سوجو
دوست لکھنا چاہتے ہیں وہ کل اپنے ساتھ پنسل اور کاغذ لے آئیں اور مختصر نوٹ لکھ لیں تا کہ ان
کو یاد کر سکیں اور جب جنوری یا فروری میں امتحان لیا جائے تو اُس وقت وہ صحیح طور پر جواب دے
سکیں اور ان کو انتظار نہ کرنا پڑے کہ تقریر چھپے گی تو ہم امتحان دیں گے اور مضمون ان کے ذہن
نشین ہوتا چلا جائے گا۔
جب پہلے زمانہ میں قادیان میں میں نے یہ کہا تھا تو دوست لکھا کرتے تھے۔ رات کے
وقت جلسہ گاہ میں عجیب نظارہ ہوتا تھا۔ چاروں طرف دوست اپنے ساتھیوں کو موم بتیاں پکڑا
دیتے تھے اور ان کی روشنی میں بیٹھے ہوئے نوٹ لکھتے تھے۔ اب تو خدا تعالیٰ کے فضل سے بجلی کی
روشنی بھی آگئی ہے۔ اول تو میں بیمار ہوں لمبی تقریر نہیں کر سکتا لیکن اگر رات بھی ہوگئی تو بجلی کی
روشنی میں دوست نوٹ لکھ سکتے ہیں ۔ پھر فروری مارچ میں جب امتحان ہوگا تو اُس وقت ان کو
اس کا جواب دینا ہوگا ۔
قادیان میں جلسہ سالانہ کے بعد جب لوگ جاتے تھے تو مجھے کئی دوستوں نے سنایا کہ ہم
گھروں میں جا کر اپنی جماعتوں کو وہ تقریریں سناتے تھے تو اس طرح جماعتوں کو بڑی جلدی
تقریریں پہنچ جاتی تھیں ۔ اب بھی میں چاہتا ہوں کہ وہ طریق جاری ہو جائے تا کہ جب آپ
لوگ جائیں تو اپنے گھروں میں ان نوٹوں کے ذریعہ سے وہ تقریر سنائیں اور کہیں کہ یہ تقریر ہم
سن کے آئے ہیں۔ چاہے ہم نے ساری نہیں لکھی پر جتنی لکھی ہے وہ تم سن لو۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا
کہ کتاب پیچھے پہنچے گی اور تقریر پہلے پہنچ جائے گی۔ اور ان لوگوں کو بھی زیادہ سے زیادہ واقفیت

انوار العلوم جلد 26
16
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
ان خیالات سے ہوتی جائے گی جو اُن کا امام اس وقت اُن تک پہنچانا چاہتا ہے۔ اور پھر انعام کی
جو عزت ہے اور سلسلہ کی کتابوں میں جو برکت ہے وہ بھی ان کو نصیب ہو جائے گی۔
اب میں دعا کر دیتا ہوں۔ باہر سے مختلف مشنوں کی تاریں آئی ہوئی ہیں۔ امریکہ سے
بھی ، یورپ سے بھی اور مشرقی ایشیا سے بھی۔ اسی طرح انڈونیشیا اور سنگا پور وغیرہ سب جگہ سے
تاریں آئی ہیں۔ اور بور نیو سے بھی تار آئی ہے کہ ہمیں بھی دعاؤں میں یاد رکھا جائے۔
ہندوستان سے بھی تاریں آئی ہیں اس لئے اپنے ہندوستان کے دوستوں کو بھی دعاؤں میں یاد
رکھو۔ انڈونیشیا کی جماعت کو بھی یاد رکھو اور افریقہ کی جماعتوں کو بھی جو مل کر پاکستان کے کی
دوسرے نمبر پر بن جاتی ہیں کیونکہ کئی ممالک ہیں اگر ان کی ساری جماعتیں جمع کی جائیں تو
غالباً پاکستان سے دوسرے نمبر پر ہوں۔ تیسرے نمبر پر انڈونیشیا ہے اور چوتھے نمبر پر یورپ
اور امریکہ کی جماعتیں اور مڈل ایسٹ کی جماعتیں مل کر بنتی ہیں۔ ان سب جماعتوں کی طرف
سے تاریں آئی ہیں۔ سو سب کے لئے دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرے اور نصرت کرے۔
اور اس جلسہ میں بوجہ ڈوری کے جو شامل نہیں ہو سکے خدا تعالیٰ اس جلسہ کی برکات اُن کو بھی
دے۔ اور اور اللہ
ر اللہ تعالیٰ رات کو جو اپنے فرشتے تم پر اتارے وہ اُن پر بھی اتارے اور اللہ تعالیٰ کی
حفاظت میں وہ آجائیں اور دن دونی اور رات چوگنی ترقی کا نظارہ دیکھیں۔ اور خدا کرے کہ جو
ہمارے ملک میں جماعت ہے اس سے بھی ہزاروں گنا زیادہ وہاں جماعتیں ہوں۔ اور ہماری
جماعت جو یہاں ہے وہ اتنی بڑھ جائے کہ ہندوستان اور پاکستان کے چپہ چپہ پر پھیل جائے اور
اس طرح اُن ممالک میں بھی جماعتیں پھیل جائیں۔ انڈو نیشیا سے تار آئی ہے کہ ہمارا جلسہ سماٹرا
میں قرار پایا تھا مگر سماٹرا میں بغاوت ہوگئی ہے اور وہاں کے فوجی گورنر نے حکومت خود سنبھال لی
ہے۔ اس لئے ہمیں جلسہ ملتوی کرنا پڑا بلکہ حالات ایسے خطر ناک تھے کہ تار میں یہ بھی لکھا ہے کہ
ہم جہاز میں اُس وقت سماٹرا جانے کے لئے سوار تھے اس وقت تک ہم سب خیریت سے ہیں دعا
کریں کہ اللہ تعالیٰ ہم کو آئندہ بھی خیریت سے رکھے۔ سوان کے لئے بھی جو آئے ہیں۔ اور ان
بھائیوں کیلئے بھی جو نہیں آئے یا نہیں آسکے۔ اور اپنی مستورات کے لئے بھی کہ جن کو بچوں کی
وجہ سے رات کو زیادہ تکلیف پہنچی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے ایمان کو اور بھی مضبوط کرے اور یہ

انوار العلوم جلد 26
17
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
تکلیف بجائے ان کے لئے ٹھوکر کا موجب ہونے کے ان کے ایمان میں زیادتی کا موجب ہو
اور اللہ تعالٰی اس جلسہ کے بعد ہم کو اتنی جلدی مزید ترقی بخشے کہ لاکھوں لاکھ لوگ احمدیت میں
داخل ہوں ۔ اور وہ دن آجائے کہ دشمن کو احمدیوں کی طرف غرور کے ساتھ انگلی اٹھانے کا موقع نہ
ملے بلکہ وہ استعجاب اور حیرت کے ساتھ احمدی جماعت کی ترقی کو دیکھے۔ اور اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق
دے کہ ہم زیادہ ہوں تو ہمارے دل میں بھی تکبر پیدا نہ ہو۔ ہم یہ خیال نہ کریں کہ ہم زیادہ اور
طاقتور ہیں بلکہ ہم یہ سمجھیں کہ ہم کو زیادہ جھکنے کا حکم ہے ، زیادہ خدمت کا حکم ہے اور اور چپے چپے چپے پر
دنیا کے ہر غریب اور امیر کی ہم خدمت کرنے والے ہوں اور اللہ تعالیٰ ہم سب کو سچا مومن
بنائے ۔ صرف ظاہری مومن نہ بنائے ۔ اور جتنا جتنا ہم بڑھتے جائیں اتنا ہی ہمارا سر خدا تعالیٰ
کے آگے اور اس کے بندوں کی خدمت کے لئے جھکتا چلا جائے ۔
لرے۔
ایک کشمیر کے دوست کہتے ہیں کہ کشمیر کیلئے بھی دعا کرو کہ کشمیر پر خدا تعالیٰ فضل کر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ پہلا آدم آیا اور شیطان نے اسے جنت سے
نکال دیا۔ اب دوسرا آدم آیا ہے تا کہ لوگوں کو پھر جنت میں داخل کرے 11 تو پہلا سیخ کشمیر میں
دفن ہوا تھا اب دعا کرو کہ دوسرا اسی کشمیر میں زندہ ہو۔ آمین
دعا کے بعد فرمایا:۔
”اب میں جاتا ہوں پیچھے جلسہ شروع ہوگا ۔ دوست دعا کریں کہ خدا تعالیٰ مجھے کام کی
توفیق دے۔ اس سردی میں میری طبیعت پچھلے سال سے بھی بہت زیادہ خراب ہوگئی تھی اور اس
کی وجہ یہ تھی کہ جو مضمون میں نے انتخاب کئے وہ اتنے لمبے ہو گئے کہ ان کی لمبائی کا خیال کر کے کی کا
بھی دل کو گھبراہٹ ہوتی ہے۔ آخر دوستوں نے کہا کہ اپنے نفس پر جبر کر کے آپ صرف نوٹ
پڑھ کر سنا دیں ۔ پس دوست دعا کریں کہ دو دن جو باقی ہیں اور اس کے بعد بھی اللہ تعالیٰ مجھے
ایسی صحت عطا کرے کہ میں اپنے خیالات کو اچھی طرح آپ لوگوں کے سامنے ادا کر سکوں۔ اور
آپ لوگوں کو توفیق دے کہ آپ ان خیالات کو قبول کر سکیں اور ان پر عمل کر سکیں۔ اور خدا تعالیٰ
کوئی بات میرے منہ سے ایسی نہ نکلوائے جو سچی نہ ہو۔ اور جب ہر سچ وہ نکلوائے تو کوئی بات
ایسی نہ نکلوائے جو آپ کے دل میں جا کر نہ بیٹھ جائے اور فرشتے اس کو آپ کے دلوں میں مستحکم
-

انوار العلوم جلد 26
18
افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1956ء
طور پر قائم نہ کر دیں۔ اور پھر ہر سچی بات جو وہ میرے منہ سے نکلوائے اس سچ پر عمل کرنے کی
ہمیشہ ہمیش جماعت کو توفیق عطا فرمائے ۔“
)الفضل 17 مارچ 1957ء
1 بخاری کتاب الجهاد و السير باب ما يُكْرَهُ مِنَ التَّنَازُعِ وَ الْإِخْتِلافِ فِي
الحرب وعقوبة من عصى اِمَامَةَ حديث نمبر 3039 صفحہ 502،501 الطبعة
الثانية مطبوع رياض 1999ء
2 بخاری كتاب الجهاد والسير باب ما يُكْرَهُ مِنَ التَّنَازُعِ وَالْاخْتِلَافِ فِي
الحرب و عقوبة من عصى امامه حدیث نمبر 3039 صفحہ 502،501 الطبعة الثانية
مطبوعہ ریاض 1919ء میں اللهُ مَوْلَانَا وَلَا مَوْلَى لَكُمْ“ کے الفاظ ہیں۔
3 ابراہیم : 25
4: تذکرہ صفحہ 63۔ ایڈیشن چہارم 2004 ء
5: کورد یہہ دہ : پس ماندہ گاؤں ، کم آباد اور معمولی درجہ کا گاؤں، شہر سے دور اور بے رونق ۔
اجاڑ گاؤں جو روشنیوں سے محروم ہو ۔ ( اردو لغت تاریخی اصول پر۔ جلد 15 صفحہ 338
اردو لغت بورڈ کراچی جون 1994ء)
45:
7: متی باب 22 آیت 21 پاکستان بائبل سوسائٹی لاہور 2011 ء
2 :8: الفيل
9 گڑھیاں ( گڑھی ) گڑھ کی تصغیر چھوٹا قلعہ۔ (اردو لغت تاریخی اصول پر جلد 16 صفحہ 65 ۔
اردو لغت بورڈ کراچی جون 1994ء)
40 : 10 : التوبة
11 : حاشیہ روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 307

انوار العلوم جلد 26
19
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔
خلافت حقہ اسلامیہ
اور نظام آسمانی کی مخالفت
اور اُس کا پس منظر
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسح الثاني

انوار العلوم جلد 26
20
خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔

آج 10 میں سے 10 باقی