سیر روحانی (10)
انوارالعلوم (جلد 26)
انوار العلوم جلد 26
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
137
سیر روحانی (10)
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
سیر روحانی (10)
(فرمودہ 28 دسمبر 1956ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ )
تشہد ، تعوّذ اورسورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد اصل مضمون سیر روحانی پر تقریر کرنے
سے قبل بعض امور کی طرف احباب کو توجہ دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا۔ :
وو
تقریر سے پہلے میں کچھ اعلانات کرنا چاہتا ہوں ۔ ایک تو یہ ہے کہ ربوہ میں ہم نے
ایک ہزار ایکڑ زمین خریدی تھی جو اس کی آبادی کے لئے اس طرح فروخت کی گئی کہ اس
میں دو حصے صدر انجمن احمد یہ کے تھے اور ایک حصہ تحریک جدید کا تھا اور اس طرح ان
دونوں صیغوں کے کام چلے ورنہ ربوہ میں نہ کالج بن سکتے نہ سکول بن سکتے نہ یہ دفاتر بن
سکتے نہ یہ عمارتیں بن سکتیں ۔ گویا روپیہ تو آپ لوگوں نے ہی دیا مگر زمین لے کر دیا ۔ اب
خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت سے مکان بن چکے ہیں اور اب جماعت کے لوگ پریشان
ہیں کہ انہیں اور زمین نہیں ملتی ۔ میں نے احتیاطاً یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے
بندے جو بھی انتظام کریں گے وہ تھوڑا ہی ہوگا اس لئے زمین بہر حال پک جائے گی اور
آخر اور ضرورت پیش آئے گی ۔ ربوہ کے ساتھ سرحد پر ملتی ہوئی زمینیں خریدنے کے لئے
ناظم جائیداد کو حکم دیا تھا ۔ چنانچہ انہوں نے ایک کافی مقدار میں سکنی زمین کنالوں کی
صورت میں خرید لی ۔ قریباً دو ہزار مرلے میں نے بھی خریدی۔ لیکن میں نے یہ حکم دیا ہوا
تھا کہ چونکہ یہاں سلسلہ کا کام ہونا ہے اس لئے افراد کو خریدنے کی اجازت نہیں سوائے
اس صورت کے کہ وہ انجمن سے اجازت لیں اور انجمن سے وعدہ کریں کہ اگر انہوں نے
اسے سکنی زمین کر کے بیچا تو جس قیمت پر زمین خریدی ہے اور جس پر بیچی ہے اس کے
انوار العلوم جلد 26
138
سیر روحانی (10)
درمیان میں جتنی رقم آئے اس سے آدھی رقم وہ سلسلہ کو دیں گے ۔ اور میں نے بھی اس
شرط سے زمین خریدی ہے ۔ جب وہ پکے گی تو جو رقم آئے گی جس قیمت پر میں نے اس کو
خریدا ہے اس کے اور فروخت کے درمیان جو فاصلہ ہوگا اس کی آدھی رقم میں سلسلہ کو اس
کے کاموں کے لئے دوں گا ۔ اب مجھے رپورٹ پہنچی ہے کہ جو زمین خریدی گئی تھی وہ ختم
ہوگئی ہے صرف پندرہ کنال باقی ہے۔ اس لئے جو نئی زمین ہے اس کے بیچنے کی اجازت
دی جائے ۔ چنانچہ میں نے اجازت دے دی ہے کہ فی الحال 100 کنال وہ بیچ دیں اور
100 کنال چار سو روپے کنال پر بیچیں ۔ پس جو دوست لینا چاہتے ہیں وہ دیکھ لیں ۔ پیچھے
یہ حالت ہوتی ہے کہ آج تک لوگ میرے پاس آتے ہیں اور حسرت سے کہتے ہیں کہ
پہلے جب سو روپیہ کنال تھی تو ہم نے نہ لی ۔ اُس وقت اگر ہم ہیں پچپیں کنال خرید لیتے تو
ہماری کوٹھیاں بن جاتیں۔ میں نے کہا تم نے خدا پر اتنا تو کل نہیں کیا اس لئے نہیں ملی تو
اب جو چاہیں 100 کنال تک لے سکتے ہیں ۔ پھر بعد میں شکوہ نہ پیدا ہو۔ پہلے بھی میں
نے 100 کنال کہی تھی اور اس کے لئے ایک تاریخ مقرر کی تھی اس کا مطلب یہ تھا کہ
100 کنال اس تاریخ تک ۔ یہ مطلب نہیں تھا کہ اس تاریخ تک 100 کنال اگر یک
جائے تب بھی یہی قیمت لی جائے گی ۔ اب بھی یہ ہوگا کہ دو مہینے کی ہم مہلت دیں گے لیکن اگر
دو مہینے کے اندر اندر 100 کنال پک گئی تو اس کے بعد وہ رعایت ختم ہو جائے گی ہم
دو مہینے کا لفظ نہیں سنیں گے ۔ دو مہینے صرف اس میعاد کے لئے رکھے ہیں کہ اگر 100
کنال نہ پکے تب بھی ہم کچھ زمین دو مہینے کے بعد دے دیں گے اور قیمت چاہیں تو بڑھا
دیں گے۔ لیکن دو مہینے تک 100 کنال تک کی قیمت صرف چار سو روپیہ کنال رہے گی ۔
اگر دو مہینے کے اندر 100 کنال پک گئی اور کوئی اور گاہک آئے تو پھر بیچنے والوں کو حق
ہوگا کہ وہ چارسو کی بجائے پانچ سو ، چھ سو ، سات سو اور آٹھ سو وصول کریں ۔ تو آب
دو مہینے تک 100 کنال زمین خریدنے کا آپ لوگوں کو حق ہے ۔ میں نے اپنی زمین ابھی
روکی ہوئی ہے تا کہ انجمن کی کچھ زمین پک جائے اور ان کا قدم جم جائے اور تجارت کا
رخ اُدھر ہو جائے ۔ جب تک انجمن کی زمین پک نہ جائے اُس وقت تک میں اپنی زمین
انوار العلوم جلد 26
139
سیر روحانی (10)
فروخت نہیں کروں گا ۔ پس اس وقت جو دوست لینا چاہیں وہ محلہ دارالیمن (الف) میں
بھی لے سکتے ہیں ۔ اس میں 15 کنال ابھی باقی ہے مگر اس کی قیمت زیادہ ہے۔ اس کی
قیمت 562 روپے آٹھ آنے ہے ۔ لیکن آئندہ جو زمین ہوگی اور جو کالج کی طرف ہے یعنی
کالج سے ذرا پرے ہے وہ زمین 100 کنال تک چار سو روپیہ فی کنال فروخت کریں
گے۔ جو دوست اس سے فائدہ اٹھانا چاہیں وہ دفتر میں جا کر اپنے لئے کوئی ٹکڑا ریز رو
کر لیں ۔ کچھ دنوں کی مہلت تو وہ آخر دیں گے ہی مگر پہلے کی طرح نہیں ہوگا ۔ پہلے یہ تھا
کہ لوگوں نے قیمتیں بھی قسط وار دیں اور پھر مکان بھی نہ بنائے اور لمبا کرتے چلے
گئے ۔ اب کے جو زمین لے گا یا تو مدت مقررہ کے اندر جو تین مہینے کی ہوگی یا چھ مہینے کی
ہوگی وہ مکان بنائے گا یا آگے انجمن کی اجازت لے کر کسی اچھے آدمی کے پاس فروخت
کر دے گا۔ دونوں کی اجازت ہے ۔ یہ بھی اجازت ہے کہ مثلاً اگر کسی کے پاس کچھ
روپیہ ہو فرض کرو چار ہزار روپیہ ہے تو دس کنال خرید لے اور پھر اور چھ مہینے سال کے بعد
جب اس کی قیمت سات سو یا آٹھ سو ہو جائے تو بیچ دے اسے قریباً دو گنا روپیہ مل جائے
گا۔
دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ علم انعامی جو ہر سال خدام الاحمدیہ کو ملا کرتا ہے
اس کے لحاظ سے اس دفعہ اول انعام حاصل کرنے والی مجلس خدام الاحمدیہ کراچی
ہے۔ قائد کراچی آئیں اور سرٹیفکیٹ مجھ سے لے لیں ۔ اس کے بعد علم انہیں دفتر سے
مل جائے گا۔ دوسرے نمبر پر شہری مجالس میں سے کوئٹہ رہا ہے۔ میں نے فرق کر دیا تھا کہ
شہری الگ رہیں اور دیہاتی الگ رہیں ۔ جیسے گل امتحان میں فرق کر دیا ہے کہ 25 سال
سے اوپر کی عورتوں اور مردوں کا الگ امتحان ہوگا اور 25 سال سے نیچے کی عورتوں اور لڑکوں کا
الگ امتحان ہوگا ۔ دیہاتی مجالس میں سے کرونڈی ضلع خیر پور ڈویژن کی انجمن خدام میں
فرسٹ (FIRST) رہی ہے سو ان کے قائد آ ئیں اور سرٹیفکیٹ مجھ سے لے لیں ۔
غرض شہری مجالس میں سے اول کراچی رہی ہے اور دوم کوئٹہ رہا ہے اور دیہات میں
سے اول مجلس خدام الاحمد یہ کرونڈی رہی ہے اور دوم کے متعلق کہتے ہیں کہ اس سال کوئی
انوار العلوم جلد 26
140
۔
سیر روحانی (10)
انعام مقرر نہیں کیا گیا ، آئندہ سال شروع ہوگا ۔
میراکل کا مضمون کچھ کہا جال سا تھا ۔ ایک لمبی تاریخ بیان کرنی تھی جس میں سینکڑوں
واقعات تھے اور سینکڑوں شہادتیں تھیں ۔ اس لئے باوجود اس کے کہ کئی دن ذہن میں میں
اُنہیں دُہراتا رہا پھر بھی بیان کرتے وقت بہت سی باتیں ذہن سے نکل گئیں ۔
ایک بات جو کل میں کہنی چاہتا تھا اور جو خوشی کی خبر ہے مگر میں بھول گیا وہ یہ ہے کہ
ہندوستان میں ایک کتاب امریکن کتاب کا ترجمہ کر کے شائع کی گئی تھی اور اس کا ترجمہ
کرنے والے بھارت کے ایک صوبہ کے گورنر مسٹر منشی بمبئی والے تھے۔ اس میں کچھ
نا مناسب الفاظ تھے ۔ مسلمانوں نے سمجھا کہ اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک
کی گئی ہے چنانچہ وہاں اتنی شورش ہوئی اور اتنا فساد ہوا کہ سینکڑوں مسلمان مارے گئے اور
ہزاروں جیل خانوں میں گئے ۔ آج تک وہ مقدمے چل رہے ہیں اور آج تک مسلمان
گرفتاریوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔ اُدھر کی شورش کو دیکھ کر جبکہ گورنمنٹ نے اُدھر توجہ نہ
کی تو پاکستان گورنمنٹ نے اس کتاب کو ضبط کر لیا گو اس کے بعد ہندوستانی گورنمنٹ نے
بھی وہ کتاب ضبط کر لی ۔ میں نے اس پر خطبہ پڑھا اور کہا کہ یہ ضبط کرنے والا طریق ٹھیک
نہیں تب تو ان لوگوں کے دلوں میں شبہ پیدا ہوگا کہ ہماری باتوں کا جواب کوئی
نہیں ۔ واقع میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے ہی ہوں گے تبھی کتاب ضبط
کرتے ہیں ، اس کا جواب نہیں دیتے ۔ اصل طریق یہ تھا کہ اس کا جواب دیا جاتا اور
امریکہ اور ہندوستان میں شائع کرایا جاتا۔
میرے اس خطبہ کے بعد ہندوستان سے خصوصاً بمبئی سے رپورٹ آئی کہ ترجمہ
کرانے کی ضرورت نہیں یہاں زیادہ تر انگریزی پڑھے ہوئے لوگوں میں اس کا چرچا
ہے۔ اس لئے جو انگریزی کتاب امریکہ کے لئے چھپے وہی ہندوستان میں بھیج دی جائے
اور وہ انگریزی دان طبقہ میں تقسیم کی جائے ۔ اگر ضرورت سمجھی جائے تو بعد میں اس کا اردو
ترجمہ بھی ہو جائے ۔ چودھری ظفر اللہ خاں صاحب اب امریکہ سے آئے ہیں وہ کہتے ہیں
میں نے کتاب پڑھی ہے اس کے متعلق کئی غلط فہمیاں ہیں ۔ وہ کتاب در حقیقت ایک تحقیقی
انوار العلوم جلد 26
141
سیر روحانی (10)
۔ وہ
رنگ میں لکھی ہو لکھی ہوئی کتاب ہے۔ وہ شخص اسلام کا دشن نہیں ہے۔ اس لئےجو میری جو بیتی
کہ اس کا تحقیقی جواب بھی دیا جائے اور پھر الزامی جواب بھی دیا جائے ۔ عیسائیوں کو بھی
اور ہندوؤں کو بھی ۔ ان کی رائے یہ ہے کہ نرمی کے ساتھ تحقیقی جواب دیا جائے لیکن الزامی
جواب نہ دیا جائے ۔ کیونکہ لکھنے والے کے دل کی بد نیتی کوئی نہ تھی۔ اور چونکہ ہندوستان
میں بھی دوستوں نے کہا ہے کہ اردو کی ضرورت نہیں انگریزی کی ہے اس لئے ایک ہی
کتاب کافی ہو جائے گی جس میں تحقیقی جواب ہوں گے۔ تحقیقی جواب جیسے عیسائیوں کے
لئے کافی ہوتے ہیں اُسی طرح ہندوؤں کے لئے ، اُسی طرح زرتشتیوں کے لئے اور اُسی
طرح یہودیوں کے لئے بھی کافی ہوتے ہیں۔ پس تحقیقی جواب کے ساتھ وہ کتاب شائع
ہوگی اور مجھے اطلاع آ چکی ہے کہ وہ لکھی جا چکی ہے ۔ مگر خدا تعالیٰ کا ہمارے ساتھ وہی
معاملہ ہے جو ایک بڑھے ایرانی کے ساتھ ہوا تھا۔
ایک بڑھا ایرانی ایک دفعہ ایک درخت لگا رہا تھا ساٹھ سال میں کہیں جائے وہ پھل
دیتا تھا۔ بادشاہ وہاں سے گزرا۔ بادشاہ نے اس کو درخت لگاتے جو دیکھا تو کہا اس
بڑھے کو بلاؤ۔ جب وہ بڑھا پاس آیا تو کہا میاں بڑھے ! تم یہ درخت لگا رہے ہو پتا ہے یہ
ساٹھ سال کے بعد پھل دیتا ہے تم تو اُس وقت تک مرجاؤ گے تمہیں اس درخت کے
لگانے کی کیا ضرورت ہے؟ بڑھے نے کہا بادشاہ سلامت ! آپ بھی عجیب ہیں میرے
باپ دادا بھی اگر یہی سوچتے تو میں کہاں سے پھل کھاتا ۔ میرے باپ دادوں نے درخت
لگایا تو میں نے پھل کھایا میں لگاؤں گا تو میرے پوتے پڑپوتے کھائیں گے۔ بادشاہ کو
بات پسند آ گئی اس نے کہا زہ! بادشاہ نے وزیر خزانہ کو حکم دیا ہوا تھا کہ جب میں کسی بات نے وزیرخزانہ حکم دیا ہوا تھا کہ
پر زہ کہوں تو فوراً تین ہزار اشرفی کی تھیلی اس کے آگے رکھ دیا کرو۔ بادشاہ نے
کہازہ ۔ وزیر نے فوراً تین ہزار کی تھیلی اس کے آگے رکھ دی ۔ جب اس کے آگے
تین ہزار اشرفی کی تھیلی رکھی گئی تو اُس نے کہا بادشاہ سلامت! اب بتائیے آپ تو کہتے
تھے کہ تو ساٹھ سال کے بعد کہاں پھل کھائے گا چھوٹے چھوٹے درخت ہوں تو وہ بھی اگر
جلدی پھل دینے والے ہوں تو کم سے کم چار پانچ سال کے بعد پھل دیتے ہیں مگر مجھے تو
انوار العلوم جلد 26
142
سیر روحانی (10)
دیکھئے ایک منٹ کے اندر پھل مل گیا۔ بادشاہ کو یہ بات اور بھی پسند آئی اور اس نے پھر
کہازہ ۔ اور وزیر خزانہ نے پھر تین ہزار کی تھیلی اس کے سامنے رکھ دی ۔ جب وہ دوسری
تھیلی رکھی گئی تو کہنے لگا بادشاہ سلامت ! دیکھئے آپ کی کتنی غلطی تھی ۔ آپ کہہ رہے تھے کہ
ساٹھ سال کے بعد اس نے پھل دینا ہے اور اُس وقت تک تو بچے گا کہاں مگر دیکھئے لوگوں
کو تو سال میں ایک دفعہ پھل ملتا ہے اور میرے درخت نے ایک منٹ میں دو دفعہ پھل
دے دیئے ۔ بادشاہ نے کہا زہ ۔ وزیر نے پھر تیسری تھیلی رکھ دی۔ بادشاہ کہنے لگا کہ چلو
ورنہ یہ بڑھا خزانہ لوٹ لے گا ۔ تو اللہ تعالیٰ کا بھی ہمارے ساتھ ایسا ہی معاملہ ہوتا
ہے ۔ ہندوستانی گورنمنٹ نے وہ کتاب ضبط کی اور : اور ہندوستانیوں میں یہ خیال پیدا ہوا کہ
شاید محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کمزور ہے۔ ان پر ایک امریکن نے حملہ کیا
اور مسلمان جواب نہیں دے سکے ۔ آخر شور مچایا اور گورنمنٹ کو کتاب ضبط کرنی پڑی۔
ادھر پاکستان گورنمنٹ نے کتاب ضبط کی پاکستان کے عیسائی بڑے خوش ہوئے ، پاکستان
کے ہند و خوش ہوئے کہ دیکھو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کمزور ہے ان کے
حملوں کا جواب کوئی نہیں ۔ کتاب ضبط کر کے جواب دے رہے ہیں ۔ لیکن جو میں نے
تدبیر کی تھی وہ ایسی کارگر نکلی کہ ہماری کتاب ابھی چھپی نہیں اور کتاب کو چھاپنے والی فرم کا
معافی نامہ پہلے آ گیا ہے اور وہ یہ ہے :
Henry and Dana Thomas
c/o Hanover House
Publishers 575 Madison Avenue
New York, N۔Y۔
December 6,1956۔
We have just received your letter from our
publishers۔ With regard to the statements made about
the Prophet Mohammed in the living Biographies of
سیر روحانی (10)
143
انوار العلوم جلد 26
Religious leaders, we were terribly shocked and
saddened that there have been misunderstanding of
our attitude and feeling about Mohammed۔ We have
always believed that the teachings of the Prophet are
one of the world's basic manifestations of democracy
and that the tenets of the Muslim faith are a direct
progenitor of the philosophy of Abraham Lincon۔
Despite the Fact that the book was written fifteen
years ago under the direction of a book editor who
conceived of the Project as a Humanized,
Romanticized approach to biography for a westernized
gudience we have not had the slightest intention of
detracting from the philosophical stature of Mohammed
and that is why we have been so distressed our any
Misunderstanding that might have arisen۔
We wish you Godspeed on your new work on the
Prophet Mohammed and if you mention our book would
you please convey to your readers how saddened we
have been over any adverse reaction and would you
convey that we are the last people in the world who are
critical of the very great contributions of the muslim
faith۔
sincerely,
انوار العلوم جلد 26
144
(signed)
Henry and Dana Thomas۔"
سیر روحانی (10)
اس کا ترجمہ یہ ہے :
منجانب (مسٹر ) ہنری تھامس و ( مسنز ) ڈانا تھا مس
معرفت هینو ور ہاؤس
پبلشر زنمبر 575 میڈیسن ایونیو ۔ نیو یارک
6 دسمبر 1956ء
ہمیں اپنی کتاب کے ناشرین کی معرفت آپ کا خط ملا ( یعنی ہمارے مبلغ کا )
نبی اکرم محمد کے متعلق کتاب کتاب مذہبی راہنماؤں کی سوانح عمریاں“ میں ہمارے مضمون کے
متعلق عرض ہے کہ یہ معلوم کر کے کہ نبی اکرم کے متعلق ہمارے انداز تحریر و احساسات کے
متعلق بعض غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں ہمیں بہت رنج اور افسوس ہوا۔ ہمارا ہمیشہ سے یہ
اعتقاد رہا ہے کہ نبی اکرم کی تعلیم دنیا میں جمہوریت کی بنیادی مظہر ہے اور کہ مذہب اسلام
کے اصول امریکی سابق پریذیڈنٹ ( جس کو وہ قریباً نبیوں کی طرح سمجھتے ہیں ) ابراہیم
لنکن کی فلاسفی کا براہ راست منبع و ماخذ ہیں (یعنی ہم ابراہیم لنکن کو اپنا لیڈر سمجھتے ہیں اور بڑا
بزرگ سمجھتے ہیں مگر ہمارا یقین ہے کہ ابراہیم لنکن نے جو امن کی تعلیم پھیلائی تھی وہ براہ راست
اس نے محمد رسول اللہ سے حاصل کی تھی خود نہیں بنائی تھی ) اس امر کے باوجود کہ ہمارے
مضمون کو جسے ہم نے کتاب کے ایڈیٹر کی زیر ہدایت تحریر کیا تھا لکھے پندرہ سال ہو گئے تھا کے
ہیں اور کتاب لکھوانے میں مرتب کا منشاء و مقصد سوانح عمری کی تحریر میں مغربی تہذیب
میں رنگین قارئین و ناظرین کے مزاج کو مد نظر رکھتے ہوئے انسانیت کی نہج پر افسانوی
رنگ دینا تھا ( یعنی ہم نے قصے کے رنگ میں لکھی تھی جس سے یورپ کے لوگ زیادہ فائدہ
اُٹھا سکیں ) یہ امر کبھی ہمارے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ ہم کسی صورت میں محمد کے اعلیٰ
عالمانہ مقام کی بے قدری یا تخفیف کریں ۔ اس وجہ سے ان غلط فہمیوں پر جن کا واقع ہونا
ہمیں بتایا جا رہا ہے ہمیں نہایت درجہ غم اور افسردگی ہے۔ نبی اکرم کے متعلق جو کتاب آپ
انوار العلوم جلد 26
145
سیر روحانی (10)
تحریر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس میں ہم آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں ۔ اگر آپ ۔
ہماری کتاب کا ذکر فرمادیں تو ہم ممنون ہوں گے۔ آپ اپنے ناظرین تک ہمارا یہ پیغام
بھی پہنچا دیں کہ ہماری کتاب کے متعلق نا موافق اور مخالف رد عمل پر ہمیں کتنا افسوس ہوا
ہے۔ اور کیا آپ یہ بھی انہیں پہنچا دیں گے کہ مذہب اسلام سے دنیا کو جو بڑی نعمت عطا
ہوئی ہے اس کی عیب جوئی یا تنقید میں آپ ہمیں تمام دنیا کے لوگوں سے آخری فرد پائیں
گے۔
آپ کے بہی خواہ
ہنری اینڈ ڈانا تھا مس
پس دیکھو ان کی ضبطی کا نتیجہ تو خبر نہیں کب نکلے گا ۔ ہمارے جواب کا نتیجہ خدا نے فوراً
نکال دیا اور کتاب کے چھاپنے والی فرم کی طرف سے معذرت آ گئی ۔ اور نہ صرف
معذرت آئی بلکہ یہ بھی آئی کہ اپنی کتاب میں بھی ہماری معذرت چھاپ دیں کہ ہم رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے تھے بلکہ ہم سب سے آخر میں وہ لوگ
ہوں گے جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کوئی بات سن سکیں یا برداشت کر سکیں ۔
پس یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے میری ایک حقیر کوشش کو اتنی جلدی کامیابی
بخشی ۔ سارے ہندوستان کے مسلمانوں اور پاکستان کے مسلمانوں کے شور سے ان کے
کانوں پر جوں بھی نہیں رینگی لیکن میرے اس خطبہ کے نتیجہ میں جب ان کو پتا لگا کہ کتاب
لکھی جا رہی ہے تو انہوں نے فوراً معذرت کر دی اور لکھوایا کہ ہماری معذرت کتابوں
میں بھی چھاپ دی جائے اور اپنی جماعت کو بتایا جائے کہ ہمارے دل میں رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی بہت عزت ہے ۔ بلکہ ابراہیم لنکن جس کو ہم نبیوں کا مقام دیتے ہیں ہم سمجھتے ہیں
کہ وہ بھی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا شاگرد تھا اور اس نے جو کچھ سیکھا ہے محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھا ہے۔
ایک بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے دوست پروفیسر ٹلٹاک جو آئے ہوئے
ہیں جرمن قوم کی طرح ان کے دل میں بھی اشتیاق ہے کہ وہ درہ خیبر اور اس کا ملحقہ علاقہ
انوار العلوم جلد 26
146
سیر روحانی (10)
دیکھیں ۔ ہم نے انتظام کیا ہے کہ کوئی دوست ان کو وہاں لے جائے۔ پشاور کی جماعت
یہاں بیٹھی ہے ان کو بھی میں پیغام دیتا ہوں کہ وہ جا کر کوئی مناسب انتظام کریں اور جب
ان کو اطلاع ملے کہ وہ آ رہے ہیں تو اُس وقت اُن کے لئے درہ خیبر کے دیکھنے کا مناسب
انتظام کریں ۔ کیونکہ جرمن لوگوں میں جنگی قوم ہونے کی وجہ سے پٹھانوں کا ملک دیکھنے کا
بڑا شوق ہوتا ہے ۔ چنانچہ جب کنزے صاحب مسلمان ہو کر آئے تھے تو وہ بھی کوئی چھ مہینے
جا کر پشاور رہے تھے ۔ یہ قدرتی اشتیاق ہے۔ ان کے دل پر اثر بھی ہوگا کہ ہمارے بھائی
کس طرح اپنے بیرونی بھائیوں کی قدر کرتے ہیں اس لئے جماعت پشاور جا کر ان کے
دیکھنے کا مناسب انتظام کرے ۔ بلکہ ارد گرد ہمارے بعض احمدی بھی ہیں جن کا علاقہ پر اچھا
اثر ہے پس ان کے ارد گرد جو پٹھان ہیں وہ ان میں تحریک کریں ۔ میں جب گیا تھا تو
انہوں نے دعوت بھی کی تھی اور پھر ایک شخص تو جس سے ہمارے دوست ڈرتے تھے کہ حملہ
نہ کر دے بندوق لے کرنا چنے لگ گیا اور مجھے کہنے لگا کہ میں تو آپ کو چائے پی کر جانے
دوں گا۔ میں نے کہا ہمارے پاس وقت نہیں ۔ کہنے لگا یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ آپ چلے
جائیں اور ہماری ذلت ہو۔ بڑی مصیبت سے اُس سے چھٹکارا حاصل کیا۔ تو اُن لوگوں
میں تحریک کر کے ان کو انٹروڈیوس (INTRODUCE) کر دیں تاکہ ان کی دل جوئی ہو
اور ان پر یہ اثر ہو کہ پاکستانی لوگ جرمن مسافروں کے ساتھ ہمدردی اور محبت رکھتے ہیں
اور احمد یہ جماعت اپنے نو مسلموں کو اپنا بھائی سمجھتی ہے ۔
اس کے بعد میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ منافقوں کی طرف سے جو حملے کئے گئے ہیں اور منافقوں کی طرف سے جو حملے کئے گئے ہیں اور
جو جھوٹ بولے گئے ہیں ان میں سے ایک بات ایسی تھی جو سچی تھی۔ میں آج اس کا ذکر
کرنا چاہتا ہوں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی نہ کوئی آدمی ان کا دفتروں میں موجود ہے۔
وہ جو کہتے ہیں کہ جماعت میں بے انتہا بیزاری پیدا ہو رہی ہے یہ تو غلط ہے ۔ وہ یہاں دیکھ
سکتے ہیں اور ان کا اگر کوئی آدمی یہاں ہو تو دیکھ کر شرمندہ ہو سکتا ہے لیکن کوئی آدمی ہے جو دفتروں میں
رہنے والا بھی ہے۔ کیونکہ ایک سچی بات ان کو پتا لگ گئی اور وہ یہ کہ نوائے پاکستان میں
میرے متعلق چھپا تھا کہ خزانہ سے ان کے نام بڑا اوور ڈرا (OVERDRAW) ہوا
انوار العلوم جلد 26
147
سیر روحانی (10)
ہوا ہے۔ یہ بات ٹھیک تھی ۔ وہ واقعہ یہ ہے کہ جب میں بیمار ہوا اور باہر گیا تو اپنی زمینوں کا
انتظام وغیرہ کرنے کے لئے چونکہ کئی ہزار روپیہ ماہوار تو وہاں کے مینیجروں اور عملہ وغیرہ
کی تنخواہ ہوتی ہے میں اپنے پیچھے اپنے داماد ناصر سیال کو انتظام کے لئے مقرر کر گیا۔ وہ بچہ
اور ناتجربہ کار تھا اس نے غلطی کی وجہ سے بجٹ کو اپنے قابو میں نہ رکھا اور خرچ بڑھتا
گیا ۔ میں احتیاطاً خزانہ کے افسر کو کہہ گیا تھا کہ مہربانی کر کے اس کو اوور ڈرا کر دیں اگر
ضرورت پیش آئے ۔ اور یہ بنکوں کا قاعدہ ہے جو پرانے گاہک ہوتے ہیں اُن کو اوور ڈرا
کرتے رہتے ہیں حتی کہ سرکاری بنک بھی ہمیں اوور ڈرا کر دیتے ہیں ۔ یہ بات انہوں
نے منظور کر لی اور ان کو رقم دیتے گئے ۔ سو یہ بات ٹھیک تھی کہ اوور ڈرا میرے نام پر تھا
کیونکہ میں ہی اس کا ذمہ دار تھا۔ ناصر سیال میری طرف سے منتظم تھا لیکن اصل ذمہ دار تو
میں ہی تھا پس وہ اوور ڈرا ہوا ہوا تھا ۔ میں اُس وقت چُپ کر کے بیٹھا رہا کہ پہلے یہ قرضہ
ادا ہو جائے پھر کچھ کہوں گا ۔ چنانچہ جلسہ سے پہلے وہ ساری رقم ادا کرنے کے بعد میں نے
امانت کے افسر سے یہ تحریر لے لی ہے کہ ایک ایک پیسہ ادا ہو چکا ہے اور اب کوئی رقم آپ
کے ذمہ باقی نہیں رہی ۔ اس لئے آج میں اس کو بیان کر دیتا ہوں کہ یہ سچا واقعہ تھا۔ اس
میں کوئی شبہ نہیں اوور ڈرا تھا مگر چونکہ میں ان کا پرانا امانت دار ہوں اور جب کبھی میرے
ذمہ کوئی رقم ہوئی میں نے بلا چون و چرا ان کو ادا کر دی ہے اس لئے میری بیماری کی حالت
میں اور سفر کی حالت میں انہوں نے منظور کر لیا کہ ناصر سیال کے کہنے پر وہ اوور ڈرا دے
دیں گے۔ مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے جس دن میں آیا اُسی دن سے میں نے اپنے بچوں کو
کہنا شروع کیا کہ اپنے سارے خرچ رو کومگر قرضہ ادا کرو۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے
جلسہ سے پہلے وہ سب قرض ادا ہو گیا اور افسر صاحب امانت کی تحریر میرے پاس آگئی کہ
اب ایک پیسہ بھی آپ کی امانت پر اوور ڈرا نہیں ساری کی ساری واپس ہو چکی ہے ۔
ایک بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے پاکستان میں لوگوں کو ایک بڑی مصیبت
پڑی ہوئی ہے اور وہ کشمیر کا مسئلہ ہے۔ کشمیر کے مسئلہ میں آج تک پاکستان حیران بیٹھا ہے
اور پاکستانی ، گورنمنٹ سے بھی زیادہ حیران بیٹھے ہیں ۔ یہ سب کو نظر آ رہا ہے کہ جب تک
انوار العلوم جلد 26
148
سیر روحانی (10)
کشمیر نہ ملا پاکستان محفوظ نہیں رہ سکتا اور یہ بھی سب کو نظر آ رہا ہے کہ کرنا کرانا کسی نے کچھ
نہیں ۔ سب حیران ہیں ۔ پاکستان کی نظر امریکہ پر ہے اور امریکہ کی نظر روس پر ہے کہ اگر
کسی وقت پاکستان نے ادھر ہلچل کی تو روس اپنی فوجیں افغانستان میں داخل کر دے گایا
گلگت میں داخل کر دے گا ۔ اس حیرت میں پاکستانی گورنمنٹ کچھ نہیں کرتی ۔ میں اپنی
جماعت کو ایک تو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آج جب دعائیں ہوں گی تو کشمیر کے متعلق بھی
دعائیں کریں ۔ دوسرے میں ان کو یہ تسلی بھی دلانا چاہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سامان
نرالے ہوتے ہیں ۔ میں جب پارٹیشن کے بعد آیا تھا تو اُس وقت بھی میں نے تقریروں
میں اِس طرف اشارہ کیا تھا مگر گورنمنٹ نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا۔ اب نظر آ رہا ہے
کہ وہی باتیں جن کو میں نے ظاہر کیا تھا وہ پوری ہو رہی ہیں ۔ یعنی پاکستان کو جنوب اور
مشرق کی طرف سے خطرہ ہے لیکن ایسے سامان پیدا ہو رہے ہیں کہ ہندوستان کو شمال اور
مشرق کی طرف سے شدید خطرہ پیدا ہونے والا ہے ۔ اور وہ خطرہ ایسا ہوگا کہ باوجود
طاقت اور قوت کے ہندوستان اس کا مقابلہ نہیں کر سکے گا اور روس کی ہمدردی بھی اس سے
جاتی رہے گی ۔ سو دعائیں کرو اور یہ نہ سمجھو کہ ہماری گورنمنٹ کمزور ہے یا ہم کمزور ہیں ۔
خدا کی انگلی اشارے کر رہی ہے اور میں اسے دیکھ رہا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ ایسے سامان پیدا
کرے گا کہ روس اور اس کے دوست ہندوستان سے الگ ہو جائیں گے۔ اور اللہ تعالی
ایسے سامان پیدا کرے گا کہ امریکہ یہ محسوس کرے گا کہ اگر میں نے جلدی قدم نہ اٹھایا تو
میرے قدم نہ اٹھانے کی وجہ سے روس اور اس کے دوست بیچ میں گھس آئیں گے۔ پس
مایوس نہ ہو اور خدا تعالیٰ پر توکل رکھو ۔ اللہ تعالیٰ کچھ عرصہ کے اندر ایسے سامان
پیدا کر دے گا ۔ آخر دیکھو یہودیوں نے تیرہ سو سال انتظار کیا اور پھر فلسطین میں آگئے ۔
مگر آپ لوگوں کو تیرہ سو سال انتظار نہیں کرنا پڑے گا ممکن ہے تیرہ بھی نہ کرنا پڑے ممکن
ہے دس بھی نہ کرنا پڑے اور اللہ تعالیٰ اپنی برکتوں کے نمونے تمہیں دکھائے گا۔
اس تقریر کے بعد جو حالات یو این او میں پیش آئے ہیں ان سے اس امر کی تصدیق ہوتی ہے
کہ خدا تعالیٰ نے بہت سے دوست پاکستان کو دے دیئے ہیں ۔ مرتب
شر