سیر روحانی (10)

انوارالعلوم (جلد 26), حصہ 2

انوار العلوم جلد 26
149
سیر روحانی (10)
ایک بات میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ گل میں نے ریویو آف ریلیجنز کے متعلق تحریک
کی تھی۔ میں چاہتا ہوں کہ اس کو جلدی منظم صورت میں کر دیا جائے ۔ گل میں نے ریویو
والوں کو کہا تھا کہ وہ تیرہ سو کی بجائے تینتیس سو چھپوانا شروع کریں ۔ دوسو روپیہ کلکتہ کے
ایک دوست سیٹھ محمد صدیق صاحب نے سو کاپی کے لئے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ دو ہزار
انجمن لے رہی ہے ۔ دو ہزار ایک سو ہو گیا۔ گیارہ سو کا میں وعدہ کرتا ہوں ۔ گیارہ سو پر چہ
کا دو روپے کے حساب سے بائیس سو بنتا ہے۔ سو میں وعدہ کرتا ہوں کہ إِنْشَاءَ اللہ اس سال
میں یہ بائیس سو دے دوں گا اور پھر جماعت میں تحریک کر کے کوشش کروں گا کہ چھ مہینہ
تک اس کی تعداد پانچ ہزار تک پہنچ جائے ۔ مگر ریویو آف ریلیجنز کے افسروں کو چاہئے
کہ وہ ایک منیجر فروخت مقرر کریں ۔
ہمارے ہاں طریق یہ ہے کہ اللہ تو کل پر کام ہوتا ہے۔ حضرت خلیفہ اول ہمیشہ ہنسا کرتے
تھے کہ مسلمان بھی عجیب ہے ۔ مسلمان کے نزدیک اللہ کا نام ہے صفر ۔ اور اس کی دلیل یہ دیا
کرتے تھے کہ جب کسی مسلمان سے پوچھو کہ تمہارے گھر میں کیا ہے تو کہتا ہے اللہ ہی اللہ ہے۔
مطلب یہ ہوتا ہے کہ کچھ نہیں ہے۔ تو ہمارے لوگ بھی جب کام کرتے ہیں بس اللہ ہی اللہ کرتے
ہیں یعنی کام کوئی نہیں کرنا بس اللہ پر ہی رہنا ہے یہ طریق غلط ہے ۔
امریکہ سے ایک رسالہ ریڈرز ڈائجسٹ آتا ہے ۔ قریباً دس یا بارہ ملین یعنی سوا
کروڑ چھپتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ ہم انتظام کریں تو ہمارا رسالہ نہ پھیل سکے جبکہ ہم اس کے
سب سٹی چیوٹ (Substitute) بھی دیں اور اپنے پاس سے رقم دیں اور تھوڑی قیمت پر سے اور سے
لوگ لینے کے لئے تیار ہو جائیں ۔ تو اس کے لئے ایک بیچنے والا میجر ہونا چاہیے جو اس
بات کی کوشش کرے کہ چھ مہینہ کے اندر اندر پانچ ہزار تک خریداری ہو جائے ۔ اور سال
کے اندر اندر اس کی دس ہزار خریداری ہو جائے اور پھر بڑھتی چلی جائے یہاں تک کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جو خواہش تھی اس سے دُگنی تگنی کو گنی پانچ گئی دس گنی میں گئی
سو گنی پوری کرنے کے ہم قابل ہو جائیں ۔ پس اِدھر تو جماعتیں اپنی جگہوں پر جاکے
دوستوں میں تحریک کر کے وعدہ کریں کہ ہم دو روپیہ فی رسالہ کے حساب سے اتنے

انوار العلوم جلد 26
150
سیر روحانی (10)
رسالوں کی قیمت دینے کے لئے تیار ہیں۔ کچھ دو روپیہ کے لحاظ سے خریداروں سے
وصول ہو جائے گا اور کچھ باہر کے لوگوں کی طرف سے جو ان کا پیکینگ کا خرچ ہے وہ
وصول ہو جائے گا ۔
امیر جماعت کراچی کہتے ہیں کہ پانچ سو کاپی جماعت کراچی اپنے ذمہ لیتی ہے یعنی
ایک ہزار روپیہ، گویا گیارہ سو کاپی میں نے لی تھی ، پانچ سو انہوں نے لی سولہ سو ہو گئی ۔
دو ہزار انجمن لے گئی چھتیں سو ہو گئی ۔ ایک سو پر چہ کلکتہ کے ایک دوست نے لیا سینتیس سو
ہوگئی۔ محمد بشیر صاحب سہگل جو ڈھاکہ کے ہیں وہ کہتے ہیں کہ پچاس کا پیاں میں بھی لوں
گا ۔ اس طرح ساڑھے سینتیس سو ہوگئی اب پانچ ہزار ہونے میں صرف ساڑھے بارہ سو کی
کمی رہ گئی ہے جس کا پورا کرنا ساری جماعت کے لئے کوئی مشکل امر نہیں کیونکہ اکیلے میں
نے گیارہ سو پر چہ لیا ہے ۔
ایک بات میں یہ کہنی چاہتا تھا کہ حضرت خلیفہ اول کی خلافت کے خلاف جب حملے
ہوئے تو حضرت خلیفہ اول نے فرمایا تھا کہ مغرور مت ہو میرے پاس خالد ہیں جو تمہارا سر
توڑیں گے ۔ مگر اُس وقت سوائے میرے کوئی خالد نہیں تھا صرف میں ہی ایک شخص تھا۔
چنانچہ پرانی تاریخ نکال کر دیکھ لو صرف میں ہی ایک شخص تھا جس نے آپ کی طرف سے
دفاع کیا اور پیغامیوں کا مقابلہ کیا اور ان سے چالیس سال گالیاں سنیں ۔ لیکن باوجود اس
کے کہ ایک شخص ان کی طرف سے دفاع کرنے والا تھا پھر بھی اللہ تعالیٰ نے اس کی زبان
میں برکت دی اور ہزاروں ہزار آدمی مبائعین میں آ کر شامل ہو گئے ۔ جیسا کہ آج کا ۔ کا
ہی اور ہزاروں ہزار آدا
جلسہ ظاہر کر رہا ہے۔ مگر یہ نہ سمجھو کہ اب وہ خالد نہیں ہیں اب ہماری جماعت میں اس سے زیادہ
۔
خالد موجود ہیں! چنانچہ شمس صاحب ہیں، مولوی ابوالعطاء ہیں، عبدالرحمن صاحب خادم ہیں ۔
یہ لوگ ایسے ہیں کہ جو دشمن کا منہ توڑ جواب دے سکتے ہیں اور دیں گے اِنْشَاءَ اللهُ تَعَالیٰ۔
اور اللہ تعالیٰ ان کی قلم میں اور ان کے کلام میں زیادہ سے زیادہ برکت دے گا یہاں تک
کہ یہ اس بت خانہ کو جو پیغامیوں نے تیار کیا ہے چکنا چور کر کے رکھ دیں گے۔
اب میں اپنے مضمون سیر روحانی کے ایک حصہ کو بیان کرتا ہوں ۔ ”سیر روحانی“

آج 10 میں سے 10 باقی